Baaghi TV

Tag: ملاقات

  • جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے اصول و ضوابط جاری

    جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے اصول و ضوابط جاری

    وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کے جیل ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے

    محکمہ داخلہ نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے اصول و ضوابط جاری کر دیے،قیدیوں کی عزیز و اقارب اور لیگل کونسل سے ملاقات جیل قواعد کے مطابق ہو گی،جیل اسیران سے ملاقات کا شیڈول مین گیٹ اور انتظار گاہ میں آویزاں ہوگا،آئی جی جیل، ڈی آئی جی ریجن، متعلقہ جیل اور محکمہ داخلہ کا ٹال فری نمبر 1124 واضح درج ہو تاکہ دشواری کی صورت میں ملاقاتی رابطہ کرسکے،مین گیٹ پر ملاقاتیوں کی جامع تلاشی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ ہوگی،خواتین ملاقاتیوں کی تلاشی کیلئے لیڈی سٹاف مامور ہوگا،جن اسیران کی ملاقات بوجہ جیل جرائم یا حسبِ ضابطہ بند ہو انکی فہرست انتظار گاہ کے دروازے پر آویزاں ہوگی ،انتظار گاہ میں استقبالیہ ڈیسک ہوگا جہاں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بطور انچارج ملاقات راہنمائی کیلئے موجود ہوگا

    اسیران سے ملاقات کیلئے پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصول کو مدنظر رکھا جائے گا،صرف ملاقات کے دن پر اور اصل شناختی کارڈ کے حامل افراد ہی جیل اسیران سے ملاقات کر سکیں گے،ہر ملاقاتی کی مکمل تفصیل پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم یا رجسٹر میں درج کی جائے گی،ملاقات کے حوالے سے شکایات کا اندراج متعلقہ رجسٹر میں کیا جائیگا اور جیل سپرنٹنڈنٹ شکایت کا ازالہ کریں گے،نوعمر قیدیوں کی ملاقات صرف خونی رشتہ اور خواتین قیدیوں کی ملاقات خونی رشتہ اور شوہر سے کروائی جائے گی،سکیورٹی کے پیش نظر سزائے موت اسیران، خطرناک اسیران، پنشمنٹ بلاک میں بند اسیران کی ملاقات علیحدہ دنوں میں ہوگی،نوعمر، خواتین اور مخالف گروپ کے اسیران کی ملاقات بھی علیحدہ دنوں میں کروائی جائے گی،سپرنٹنڈنٹ جیل، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو دن میں کم از کم ایک بار ملاقات شیڈ کا دورہ کریں گے تاکہ تمام امور حسب ضابطہ طے پائیں،متعلقہ بارک انچارج ملاقات کرنے والے اسیران کا اندراج بارک میں رکھے گئے موومنٹ رجسٹر میں لازمی کریں گے ،ملاقاتیوں اور اسیران کو اپنی باری پر گروپ نمبر کے اعتبار سے ملاقات شیڈ میں داخل کیا جائے گا،مقررہ وقت پورا ہونے پر گھنٹی بجائی جائے گی اور ملاقاتی و اسیران بعد از تلاشی اپنے الگ راستوں سے شیڈ سے باہر آئیں گے ،انچارج ملاقات یقینی بنائیں گے کہ دوران ملاقات کوئی ممنوعہ شے جیل کے اندر نہ جانے پائے،جس جیل میں مین گیٹ اور انتظار گاہ میں زیادہ فاصلہ ہو وہاں بزرگ اور معذور ملاقاتیوں کیلئے مناسب کنوینس کا بندوست کیا جائے،ملاقاتی اسیران کو جیل قواعد کے مطابق جو سامان دے سکتے ہیں اسکی فہرست انتظار گاہ کے مرکزی دروازے پر آویزاں ہوگی،قیدیوں کو دیے جانے والے سامان کی مکمل تلاشی کے بعد اسکا وزن، تعداد و مقدار درج کی جائیگی ،سامان تحریر کرنے والے وارڈر کا نام سلپ پر لکھا جائے گا تاکہ زمہ داری کا تعین ہوسکے ،انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ہیڈ وارڈر جمع شدہ سامان کو بعد از سکیننگ متعلقہ قیدی کے حوالے کریں گے،سامان حوالے کرتے ہوئے وزن، مقدار اور تعداد بارے سلپ سے تصدیق ہوگی اور قیدی کا نشان انگوٹھا لگایا جائے گا،ملاقات شیڈ اور اور ویٹنگ شیڈ میں صفائی ستھرائی، واش روم، پانی، پنکھے اور بنچز کا مناسب انتظام یقینی بنایا جائے ،سیکرٹری داخلہ پنجاب نے قیدیوں سے ملاقات بارے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے

    برہنہ ویڈیو لیک کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور ٹک ٹاکر کی ویڈیو لیک

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

  • عدالت کا عمران خان کی دی گئی فہرست کے مطابق ملاقات کا حکم

    عدالت کا عمران خان کی دی گئی فہرست کے مطابق ملاقات کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا کرانے پر توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے،سپریڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے،ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت عدالت کے سامنے پیش ہوئے، عمرا ن خان کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز میٹنگ کا شیڈول تھا لیکن میٹنگ نہیں کرائی گئی ،مجھے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ روڈ بلاک تھی جس سے عام لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں ، اسد قیصر ، شبلی فراز ان کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا ، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے اس توہین عدالت کے کیس میں جواب جمع کرایا ہے ، اپنے جواب میں واضح کیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق 3 کوآرڈی نیٹرز ہیں، ہمیں کوئی لسٹ نہیں دی گئی کہ یہ 6 لوگ ملنا چاہتے ہیں،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ انتظار پنجوتھا کوآرڈینیٹر تھے جو لاپتہ ہوئے تھے، ہم نے لسٹ دی تھی۔

    عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں لسٹ نہیں دی، یہ کہہ رہے ہیں لسٹ دی ہے، آپ یہ بتائیں ان کی میٹنگ کب کرائیں گے؟ یہ لسٹ آپ کو ابھی دیتے ہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر دن میں 3 مرتبہ عمران خان کا چیک اپ کرتے ہیں،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے سوال کیا کہ آپ یہ بتائیں کل کیوں ملاقات نہیں کرا سکتے؟سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں کہا کہ ان کی ملاقات منگل اور جمعرات کو طے ہے، ان دنوں کے علاوہ ہمیں ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی انتظامات کرنا ہوتے ہیں، ہم تو ہمیشہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہیں، فیصل چوہدری صاحب تو روزانہ 8 گھنٹے ملتے ہیں، یہ پھر بھی شکایت کر رہے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی فہرست پر منگل کو ملاقاتوں کا حکم دے دیا، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ "میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں کہ وہ کیا کھاتے ہیں کیا کرتے ہیں آپ مجھے بس یہ بتائیں کہ کیا آپ ان کی ملاقات کروائیں گے یا نہیں؟ "- اسلام آباد ہائیکورٹ نےجیل حکام کو حکم دیا کہہ عمران خان خود لسٹ بنا کر سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو دیں گے وہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور پی ٹی آئی سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کو بھیجیں گے آئندہ سے اسی لسٹ کے مطابق منگل اور جمعرات کو عمران خان سے فیملی ممبران وکلا و دیگر ملاقات کر سکیں گے۔

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

  • اڈیالہ جیل،عمران خان سمیت سب قیدیوں سے ملاقات پر پابندی ختم

    اڈیالہ جیل،عمران خان سمیت سب قیدیوں سے ملاقات پر پابندی ختم

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔اب سابق وزیراعظم عمران خان سے بھی جیل میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقات ہو سکے گی

    جیل ذرائع کے مطابق،اڈیالہ جیل میں اب تمام قیدی، بشمول عام قیدی، اپنی ملاقاتیں معمول کے مطابق کر سکیں گے۔ یہ پابندی 25 اکتوبر تک جاری تھی اور اس کا آغاز 4 اکتوبر سے ہوا، جس کی بنیادی وجہ سیکورٹی خدشات تھیں۔جیل ذرائع نے مزید وضاحت کی کہ اڈیالہ جیل میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے پیش نظر یہ پابندی عائد کی گئی تھی۔ سیکورٹی کے حالات کے باعث جیل میں فرضی مشقیں بھی کی جا رہی تھیں، جس کی وجہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ معطل کیا گیا تھا۔

    اڈیالہ جیل میں عمران خان بھی قید ہیں، عمران خان سے پارٹی رہنما اور وکلا ملاقات کرنا چاہتے تھے تا ہم پابندی کی وجہ سے نہ کر سکے ، آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل بلاول اور مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی بعد ازاں عدالتی حکم پر چار وکلا کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ قیدیوں اور ان کے رشتہ داروں کے لیے ایک خوشخبری ہے، کیونکہ ملاقاتیں قیدیوں کی ذہنی صحت اور ان کے خاندانوں کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اب قیدی اپنے عزیز و اقارب سے مل کر اپنی ذہنی حالت میں بہتری لا سکتے ہیں اور ان کی زندگی میں کچھ خوشیوں کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

  • نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

    نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن نورین نیازی کی جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وزارتِ داخلہ سے معلوم کریں جیل ملاقاتوں پر کیوں پابندی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اعتراضات کے ساتھ کیس کی سماعت کی ،نورین نیازی کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ درخواست گزار بانی پی ٹی کی بہن ہیں، ایس او پیز طے کیے گئے تھے جس میں ملاقاتیں ہوتی تھیں، پنجاب حکومت کی جانب سے ایک بالکل Blanket تھریٹ الرٹ جاری ہوا،لکھا گیا کہ جیل میں کوئی بھی اب ملاقات نہیں کر سکتا،

    افواہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کچھ ہو گیا ،بہن اور ڈاکٹر سے ملنے دیا جائے،سلمان اکرم راجہ
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی اور ڈاکٹر سے ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،بانی پی ٹی آئی سے بہن نورین نیازی کی جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایجنسیوں کی جانب سے سیریس سیکیورٹی تھریٹس کی رپورٹ دی گئی ہے، حکومت کی طرف سے اڈیالہ جیل حکام کو ملاقاتوں پر پابندی لگانے کا کہا گیا ہے،سخت سیکیورٹی تھریٹس کی وجہ سے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ بھی کانفرنس کے دوران بند ہونگی، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ بہن اور ایک ڈاکٹر کی ملاقات کروا دی جائے، افواہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کچھ ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عام آدمی نہیں بلکہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں، انسانی بنیادوں پر صرف بہن اور ایک ڈاکٹر کو ملاقات کی اجازت دی جائے،

    بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن نورین نیازی کو پابندی کے دوران ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فوری ملاقات کی اجازت کی استدعا مسترد کر دی

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی نے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر تھی،نورین نیازی نے وکلا کی پانچ رکنی ٹیم کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بھائی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں وکلاء اور فیملی ممبران کی ملاقات کا حکم دیا جائے،جیل سپرنٹنڈنٹ پٹیشنر اور دیگر فیملی ممبرز کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرانے سے انکار کر رہے ہیں، معلوم ہوا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے بنیادی سہولتیں واپس لے کر خراب صورتِ حال میں رکھا ہوا ہے،اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کی لائٹس منقطع کر کے ان کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے، بہنوں اور فیملی ممبرز سے ملاقات بھی نہیں کرائی جا رہی، عدالت ملاقات کرانے کا حکم دے،

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

  • پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے  عید کے موقع پر خصوصی ملاقات کی اجازت

    پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے عید کے موقع پر خصوصی ملاقات کی اجازت

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران سے عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن خصوصی ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کی جانب سے تمام سپرٹینڈنٹ جیلز کو خصوصی ملاقات کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تمام سپرٹینڈنٹ جیلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔اسیران کے ملاقاتیوں کو بعد از چیکنگ کھانا جمع کروانے کی اجازت دی جائے۔ ملاقاتیوں کی سہولت کیلئے سپیشل ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔ملاقات کے دوران بدعنوانی کے امکانات کے خاتمے کیلئے سپرٹینڈنٹ جیل ، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل اور ڈیوٹی آفیسر انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کے مسلسل وزٹ کریں۔تمام سپرٹینڈنٹ جیلز مخیر حضرات سے قربانی کے گوشت کی وصولی کر کے اگلے روز اسیران کے ڈنر کا بندوست کریں اور رپورٹ صدر دفتر ارسال کریں۔

    آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے خصوصی ملاقات کے انتظامات کی نگرانی کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن صرف فیملی ممبران کو ملاقات کی اجازت ہوگی۔ دوست احباب و دیگر افراد ملاقات کیلئے آنے کی تکلیف مت کریں ورنہ انھیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ریجنل ڈی آئی جیز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ جیلوں کے اچانک دورے کر کے انتظامات کا جائزہ لیں اور رپورٹ صدر دفتر ارسال کریں۔

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

  • عمران خان کی بیٹوں سے بات کروا دیں، عدالت کا حکم

    عمران خان کی بیٹوں سے بات کروا دیں، عدالت کا حکم

    انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عمران خان نے بیٹوں سے بات کرانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی ،عدالت نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا،عدالت نے عمران خان کے خون کے نمونے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں لینے کا حکم بھی دیا، عدالت نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو درخواست متعلقہ عدالت میں دائر کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے دائر درخواست پر دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا

    واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں، بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں ہیں،عمران خان کی جیل میں بیٹوں سے پہلے بات ہوئی تھی تا ہم عمران خان نے دوبارہ درخواست دائر کی تھی،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • برطانوی قونصل خانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

    برطانوی قونصل خانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

    برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے

    برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں قید برطانوی قیدیوں سے ملاقات کی ہے،اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے والے برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد میں عدیلہ اور عمران شامل تھے،جیل ذرائع کے مطابق برطانوی قونصل خانے کے وفد نے اڈیالہ جیل میں قید قتل کے مقدمے کے قیدی خالد اور منشیات کے مقدمے میں قید حارث سے ملاقات کی، برطانوی قیدیوں سے وفد کی ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کروائی گئی،برطانوی قیدیوں نے سفارتخانے سے اڈیالہ جیل میں کونسل رسائی کی درخواست کی تھی

    عمران خان سے ملاقات،جیل حکام ،وکلا کو میکنزم بنانے کی ہدایت

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

     اڈیالہ جیل راولپنڈی، میانوالی،اٹک اور ڈی آئی خان کی جیلوں میں حفاظتی انتظامات مزید مؤثر 

  • عمران خان سے ملاقات کروانے کا عدالت نے دیا حکم

    عمران خان سے ملاقات کروانے کا عدالت نے دیا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ،عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواستوں پر سماعت ہوئی

    سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے توہینِ عدالت کی درخواستوں پر تحریری جواب جمع کروا دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نےسپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ، عدالت نے کہا کہ آپ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی ہے، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس متعلق عدالت کو مطمئن کریں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 مارچ کو درخواست گزاروں کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نےعلامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور فردوس شمیم نقوی کی بھی ملاقات کرانے کا حکم جاری کر دیا

    واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں اور انہیں تین مقدمات میں سزا ہو چکی ہے، جبکہ کئی مقدمات ابھی چل رہے ہیں، عمران خان کو توشہ خانہ، سائفر کیس، دوران عدت نکاح کیس میں سزا ہوئی ہے، القادر ٹرسٹ کیس ،نومئی کے مقدمات ابھی زیر سماعت ہیں،

    سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان سے آن لائن ملاقات کرانے سے انکار کر دیا
    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی،سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی آن لائن ملاقات کرانے سے انکار کر دیا، عدالت میں دیئے گئے جواب میں کہا کہ جیل رولز میں آن لائن ملاقات کی اجازت نہیں، ملاقات نہیں کروا سکتے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل میں آن لائن ملاقاتوں کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ نے تو فخریہ کہا کہ پورے ایشیاء کی پہلی جیل ہے جہاں یہ سہولت دے رہے ہیں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے استفسار کیا کہ اگر جیل رولز میں اجازت نہیں تو کوٹ لکھپت جیل میں غیرقانونی کام کیسے شروع ہو گیا؟جیل اتھارٹیز اپنے جواب میں یہ کہہ رہی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا اقدام غیرقانونی ہے؟ آپ کہہ رہے ہیں کہ عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جا سکتا، ترمیم کی ضرورت ہے، اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ہمیں مزید ہدایات لینے کیلئے کچھ وقت دیدیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہدایات لینے کی کوئی ضرورت نہیں، سپریٹنڈنٹ جیل کہہ رہے ہیں کہ رولز اجازت نہیں دیتے، ایک ہی حکومت نے ایک جیل میں ترمیم کے بغیر آن لائن میٹنگ سے منع کیا جبکہ دوسری میں خود فخریہ وہی کیا، عدالتی معاون زنیب جنجوعہ نے کہا کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا موقف پنجاب حکومت سے متضاد نہیں ہونا چاہیے وہ انکے ماتحت افسر ہیں،

    جہاں سے جیل حکام کو آرڈرز آ رہے ہیں وہاں سے آنا رک جائیگے تو یہ سب ختم ہو جائے گا،عدالت
    وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے ہوئے اور کہا کہ کوٹ لکھپت میں فخریہ اعلان کیا لیکن یہاں عدالت سے چھپن چھپائی کھیل رہے ہیں، جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس نکتے کو جلد ہی طے کرنا ہے زیادہ وقت نہیں ہے، سوال اب یہ ہے کہ جیل ملاقات میں سیاسی گفتگو ہو سکتی ہے یا نہیں،اگر ہم نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ سیاسی گفتگو ہو سکتی ہے تو پھر ترمیم کرنی ہو گی،یہ معاملہ حل ہونے دیں، آن لائن میٹنگ کو اب روکا نہیں جا سکتا، اگر یہ کہیں گے کہ آن لائن نہیں کروا سکتے تو پوری دنیا میں مذاق اڑے گا، شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمیں اڈیالہ جیل سے ڈیڑھ کلو میٹر پہلے روک کر پیدل بھیجا جاتا ہے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ بھی یہاں بیٹھ کر ڈرامہ ہی کر رہے ہیں، سب کو پتہ ہے کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے، جہاں سے جیل حکام کو آرڈرز آ رہے ہیں وہاں سے آنا رک جائیگے تو یہ سب ختم ہو جائے گا،ملک میں دو سو سینئر سول افسر غیرقانونی حکم ماننے سے انکار کر دیں تو نظام ٹھیک ہو جائے گا،دو سو افسر ایک ساتھ یہ کر لیں تو یہ سلسلہ رک جائے گا،وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ عدالت اگر دو سو سول سرونٹس کو جیل بھیج دے تو بھی بہتری ہو سکتی ہے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ جب تک دو تین سو ایک نظریے کیلئے قربانی نہیں دینگے یہ ایسے ہی رہے گا،ہم کیوں یہاں بیٹھ کر دکھاوا کر رہے ہیں؟ وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ جو طاقت قلم میں ہے وہ بندوق میں بھی نہیں ہے،ایک آرڈر سے دیکھیں ڈی سی اسلام آباد کا کیا حال ہوا،

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشتاق غنی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست نمٹا دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشتاق غنی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست نمٹا دی

    سابق اسپیکر خیبر پختوانخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشتاق غنی درخواست نمٹا دی،عدالت نے عمران خان سے ملاقات کے لیے مشتاق غنی کو مروجہ طریقہ اختیار کرنے کی ہدایت کر دی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت ہدایت کرچکی ہے کہ بانی پی ٹی آئی فوکل پرسن مقرر رکریں گے، عدالت نے ہدایت کی تھی کہ فوکل پرسن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملات طے کریں گے، مناسب ہوگا درخواست گزار پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کو اختیار کریں،

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ای میل کے ذریعے درخواست دی تھی،سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا،بانی پی ٹی آئی سے مشتاق غنی کو ملاقات کی اجازت دی جائے،

    جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

  • تلخیاں ختم ، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے،صدرمملکت

    تلخیاں ختم ، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے،صدرمملکت

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سےسابق وفاقی وزیر اورسینیٹر محمد علی درانی کی ملاقات ہوئی ہے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ،منصفانہ،شفاف اورجامع ہونےچاہئیں، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئےتمام سیاسی جماعتوں اوراُن کی قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیےجائیں، اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے ، معیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، تلخیاں ختم ہونی چاہئیں ، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے، مشکل فیصلوں کیلئے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے، آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیر ِنو کیلئے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں،سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ہے ،

    تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی ہے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم