Baaghi TV

Tag: ملاقات

  • فیملی، وکلاء، ذاتی معالج سے جیل میں ملاقات کی اجازت کیلئے درخواست

    فیملی، وکلاء، ذاتی معالج سے جیل میں ملاقات کی اجازت کیلئے درخواست

    چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی، وکلاء، ذاتی معالج سے جیل میں ملاقات کی اجازت کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی،

    چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا 25 ستمبر کا حکم نامہ چیلنج کیا گیا ہے، عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بہتر کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی، وکلاء اور معالج سے ملاقات کی استدعا پر کوئی حکم جاری نہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی ملاقات کیلئے سوموار کا روز مقرر کیا گیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقات کیلئے جمعرات کا روز مقرر کیا گیا ہے،جیل انتظامیہ کی جانب سے صرف ہفتے میں دو روز ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں صرف 4 وکلاء کو ملنے کی اجازت دی جاتی ہے، سنگل بینچ کے 25 ستمبر کے حکم نامے میں ترمیم کرکے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے،درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپریٹنڈٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل میں شفٹ کر دیا گیا ہے، عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس سے سی کلاس سیکیورٹی وارڈ منتقل کردیا گیا,چئیرمین پی ٹی آئی کو سیکورٹی بیرک میں رکھا گیا ہے، سی کلاس میں چئیرمین پی ٹی آئی کو ایک چارپائی، ٹیبل اور کرسی فراہم کی گئی ہے،  سی کلاس میں جیل مینیول کے مطابق سہولیات دی جاتی ہیں

    واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کر دی، جس کے بعد عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، عمران خان سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • دس اگست کو پرویز الٰہی سے قانون کے مطابق ملاقات کرانے کا حکم

    دس اگست کو پرویز الٰہی سے قانون کے مطابق ملاقات کرانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ: سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی سے ملاقات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست گزار کی دس اگست کو پرویز الٰہی سے قانون کے مطابق ملاقات کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ سرکاری وکیل یہ ملاقات کروا کر عدالت کو اگاہ کریں ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار، اسکی بیٹیوں اور بیٹے کو جیل میں پرویز الٰہی سے ملاقات کرا دی گئی ہے یہ ملاقات 27 جولائی کو کروا دی گئی ۔

    جسٹس راحیل کامران شیخ نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزارنے کہا کہ عدالت نے تمام مقدمات میں پرویز الٰہی کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔حکومت نے شوہر کو رہا کرنے کی بجاے نظر بند کر دیا۔درخواست گزار کو شوہر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔عدالت قانون کے مطابق پرویز الٰہی سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دے،

    پرویز الٰہی کی اہلیہ نے نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کررکھا ہے

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    پرویز الہیٰ کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے ، پرویز الہیٰ کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تا ہم ڈی سی لاہور کے حکم پر پرویز الہیٰ کو نظر بند کر دیا گیا، پرویز الٰہی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے

  • اٹک جیل میں عمران خان سے وکیل کی ملاقات

    اٹک جیل میں عمران خان سے وکیل کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اٹک جیل میں قید تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اسکے وکلاء نے ملاقات کی ہے

    عمران خان کو ہفتے کے دن لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، عمران خان کے توشہ خانہ کیس کا عدالت نے فیصلہ سنایا اور سزا سنائی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا، عمران خان کو اٹک جیل لے جاتے ہوئے شام ہو گئی تھی اور جیل کے ایس او پیز کے مطابق قیدیوں سے شام کے اوقات میں ملاقات نہیں کروائی جاتی، اگلے دن ااتوار تھا اور چھٹی تھی، تحریک انصاف کے رہنما کوشش کرتے رہے کہ ملاقات ہو جائے تا ہم ملاقات نہ ہو سکی، آج پیر کو عمران خان سے وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قانونی ٹیم نے ان سے جیل میں ملاقات کر لی ہے، ملاقات کے دوران قانونی دفاع اور طریقہ کار کے لیے مشاورت کی گئی،

    بیرک کی چھت سے بارش کا پانی ٹپکتا رہا، دن کو مکھیاں،رات کو کیڑے تنگ کرتے ہیں،عمران خان
    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتہ نے ڈسٹرکٹ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات ایک گھنٹہ جیل میں انتظار کروانے کے بعد کروائی گئی ۔۔ ڈپٹی سپریڈنٹ کے کمرہ میں ہونے دو گھنٹہ چیئرمین سے ملاقات رہی۔ دوران ملاقات پاور آف اٹارنی پر چیئرمین کے دستخط کروائے گئے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے حوالہ سے مسائل کا ذکر کیا۔ چیئرمین کو جیل میں سی کلاس دی گئی ہیں اورکسی قسم کی کوئی سہولیات یہاں نہیں۔ جیل کے بیرک میں نہ ٹی وی ، اخبار نہ روشنی ، نہ کھڑکی نہ روشن دان اور نہ ہی باہر سے کھانے کی اجازت دی جارہی۔ بیرک کے چھت سے ساری رات بارش کا پانی ٹپکتا رہا ، دن کو مکھیاں اوررات کو کیڑے تنگ کرتے ہیں۔ چیئرمین نے بتایا کہ جیل میں اگر سی کی جگہ ڈی کلاس بھی مجھے دی جائے تو مجھے قبول ہے۔ جیل کے اندھیرے والے کمرے میں رکھا ہوا ہے۔اتنی تکالیف کے باوجود چیئرمین کا مورال بلند چہرے پر بشاشت اور تازگی تھی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ میں کبھی غلامی نہیں کروں گا ان کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا چاہے جو مرضی ہے یہ کرلیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد ویڈیو پیغام میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بیشتر ارکان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سلوک پر تشویش کا اظہار کیا،گرفتاری کا آرڈر اسلام آباد پولیس کے پاس تھا،گرفتاری پنجاب پولیس نےکی آرڈر اڈیالہ جیل لے جانے کا تھا لیکن اٹک جیل لے جایا گیا اٹک جیل میں بی کلاس تک کی سہولت بھی موجود نہیں ہمارے علم میں آیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 بائی11 کے سیل میں رکھا گیا ہے وکلاء کو چیئرمین پی ٹی آئی تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا امید ہے کہ عمران خان کو ان کا بنیادی اور آئینی حق دیا جائے گا،کورکمیٹی کی پہلی ترجیح چیئرمین پی ٹی آئی کا تحفظ اور ان کی رہائی ہے

    واضح رہے کہ عمران خان کو دو روز قبل توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا،عمران خان اٹک جیل میں ہیں، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

  • ریاست کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے،عدالت

    ریاست کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ: سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی سے ملاقات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا ،سرکاری وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نظر بندی سزا کے طور پر نہیں ہوتی ریاست کو عوام کی زندگیوںسے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے ریاست کے رولز ملاقات کی اجازت دیتے ہیں ، عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں شوہر سے بیوی کی ملاقات سے حکومت کو کیا خطرہ ہے ؟آپ ملاقات کے لیے بنائی کی لسٹ پر نظر ثانی کرسکتے ہیں ،سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نے ملاقات کے لیے درخواست نہیں دی ،جسٹس راحیل کامران نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی

    پرویز الٰہی کی اہلیہ نے نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کررکھا ہے

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    پرویز الہیٰ کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے ، پرویز الہیٰ کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تا ہم ڈی سی لاہور کے حکم پر پرویز الہیٰ کو نظر بند کر دیا گیا، پرویز الٰہی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے

  • امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سےطویل ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سےطویل ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کے دو روزہ دورے کے موقع پر چینی وزیر خارجہ چن گانگ سے وفد کے ہمراہ ساڑھے 5 گھنٹے طویل ملاقات کی، ملاقات میں چینی محکمہ خارجہ کا وفد بھی شریک رہا۔

    باغی ٹی وی: وزرائے خارجہ کی ملاقات کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انٹونی بلنکن کی چینی وزیر خارجہ سے واضح، ٹھوس اورمعیاری بات چیت ہوئی ہے، ملاقات کے دوران بلنکن نے سفارتکاری کی اہمیت اور مواصلات کے چینلز کھلے رکھنے پر زور دیا ہے۔


    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نےمشترکہ بین الاقوامی مسائل پر تعاون کے مواقع پر بھی بات کی جبکہ رابطوں کے تسلسل کیلئے چینی وزیرخارجہ کو واشنگٹن آنے کی دعوت بھی دی گئی انٹونی بلنکن کی دعوت کے جواب میں چینی وزیر خارجہ نے مناسب وقت پر امریکا آنے کی حامی بھرلی ہے۔

    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع

    دوسری جانب چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تائیوان امریکا کے ساتھ تعلقات میں "سب سے اہم خطرے” کی نمائندگی کرتا ہے۔چینی وزیر خارجہ چِن گانگ نے یہ بات امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن سے بیجنگ میں ملاقات کے بعد کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں "واضح” بات چیت کی ہے۔

    چینی وزیر خارجہ نے بلنکن کو بتایا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات کا اساسی مسئلہ ہے، یہ چین اور امریکا کے تعلقات میں سب سے اہم اور بڑا خطرہ ہے۔


    چینی وزارت خارجہ نے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں وزراء خارجہ کے درمیان طویل بات چیت ہوئی ہے اور انھوں نے بات چیت کو’’واضح، گہری اور تعمیری‘‘قرار دیا ہے۔

    یونان میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج

    چینی وزیر خارجہ نے بلنکن کو بتایا کہ چین امریکا کے ساتھ "مستحکم، قابل پیشین گوئی اور تعمیری” تعلقات قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ واشنگٹن چین کے بارے میں معروضی اورعقلی تفہیم کو برقراررکھے گاوہ دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھے گا اور غیر متوقع واقعات سے پرامن انداز میں، پیشہ ورانہ اور منطقی طور پر نمٹے گا۔

    واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے بیجنگ کے ساتھ سفارتی روابط کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے، جس کا مقصد مختلف متنازع امور سے پیدا ہونے والی بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ان میں جمہوری طور پر نظم ونسق چلانے والے تائیوان پر چین کا علاقائی دعویٰ، اور بحیرہ جنوبی چین میں اس کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمی ایسے امور اہمیت کے حامل ہیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بائیڈن انتظامیہ سے چین کا دورہ کرنے والے پہلے اعلیٰ عہدیدار ہیں۔

    سعودی عرب؛ مساجد مینار پر براڈکاسٹ ٹاورز استعمال کرنے کی اجازت

  • تاجروں کے وفد کی ڈی پی او سے ملاقات

    تاجروں کے وفد کی ڈی پی او سے ملاقات

    قصور
    تاجروں کے وفد کی ڈی پی او سے ملاقات،امن و امان کی صورتحال پہ تبادلہ خیال

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو سے شہر قصور کے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی پر بات چیت کی گئی اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے پہ گفتگو ہوئی
    وفد میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن افتخار احمد جوئیہ اور ایس ایچ او بی ڈویژن وحید عارف بھی
    شامل تھے
    ڈی پی او نے امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے، جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی

  • ایران اورسعودی وزیر خارجہ کا ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پراتفاق

    ایران اورسعودی وزیر خارجہ کا ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پراتفاق

    ایران اور سعودی وزیر خارجہ نے ماہِ رمضان میں ہی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان رمضان میں ہی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کےمعاہدے پر عملدرآمد کرنا ہےدونوں ممالک کےوزرائے خارجہ کے درمیان ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ماہ رمضان کے درمیان ہی ملاقات کا فیصلہ کیا گیا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روضہ رسولؐ پر حاضری

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کی روشنی میں مشترکہ امور پر بات چیت کی جب کہ اس دوران دونوں وزرا نے ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پر اتفاق کیا لیکن وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم دونوں کی ملاقات کا امکان اپریل میں ظاہر کیا جارہا ہے-

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے رواں ماہ کے شروع میں بیجنگ میں 2016 سے منقطع تعلقات کو بحال کرنے اور دو ماہ کے اندر دونوں ممالک میں سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا اس معاہدے کے بعد تینوں ممالک کی جانب سے ایک سہ فریقی اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ہر ملک کی خودمختاری کا احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا اعادہ کیا گیا۔

    رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد

    اس کے علاوہ وزرائے خارجہ کا ایک اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا جس میں سفیروں کے تبادلے کے انتظامات اور ان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، سائنس، ثقافت، کھیل اور نوجوانوں کے شعبوں میں تعاون کے لیے 1998 میں دستخط کیے گئے عمومی معاہدے کو فعال کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا-

  • پرویز الہیٰ کی لندن میں ملاقات؟ ترجمان نے سب بتا دیا

    پرویز الہیٰ کی لندن میں ملاقات؟ ترجمان نے سب بتا دیا

    پرویز الہیٰ کی لندن میں ملاقات؟ ترجمان نے سب بتا دیا

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی لندن میں کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ کچھ میڈیا چینلز بے پر کی چھوڑ رہے ہیں۔پرویز الٰہی ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں جو اصولوں پر مبنی سیاست کرتے ہیں۔بیگم صفدر کا سوشل میڈیا سیل پرویز الٰہی کے خلاف چھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہےلانگ مارچ کے انقلاب نے امپورٹڈ حکومت کو حواس باختہ کر دیا ہے۔کرپشن زدہ امپورٹڈ حکومت سے عوام گن گن کر بدلے لے گی۔ فان لٹیروں نے مہنگائی گیارہ فیصد سے چوالیس فیصد پر لا کر عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ان نوسر بازوں کے ہاتھوں ملک دیوالیہ ہو چکا، بس اعلان ہونا باقی ہے

    علاوہ ازیں سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نام نہاد شہباز سپیڈ نے 5ماہ میں ہرچیز تباہ کردی ہے۔کرپشن میں شہرت پانے والی شہباز سپیڈعوام کو ریلیف کی فراہمی میں ناکام ہے۔کرپشن کے پیسے سے لندن میں خریدے گئے محلات کا مکین پھر لوٹ مار کی پلاننگ کررہا ہے۔عوام جاگ رہے ہیں، اب اس کے فریب میں نہیں آئیں گے۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم نے 90شاہراہ قائد اعظم پر صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باپ بیٹی لندن میں بیٹھ کر پنجاب کے عوام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔عمران خان کی جدوجہد سے قومی دولت کے لٹیرے بے نقاب ہوئے ہیں اور کرپشن زدہ چہروں سے پردہ اٹھانے پر کرپٹ ٹولا عمران دشمنی پر اتر آیا ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ حقیقی آزادی اور ملک کی بقا کی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔عوام کے حقوق مجروح کرنے والے ٹولے کو اب جانا ہوگا۔سینئر صوبائی وزیر سے ملاقاتوں کے دوران جاری ترقیاتی کاموں، ترقیاتی مسائل اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    علاوہ ازیں مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت عوام کو ایک بھی ریلیف نہیں دے سکی جبکہ چوروں کو ہر طرح کا ریلیف ملا,کرپٹ ٹولے کی بدولت اب سردیوں میں گیس بھی نہیں ملے گی,ترقی کرتے پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیلنے والے ڈاکوؤں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی,عوام کے ووٹ سے عمران خان تمام مافیاز کا مقابلہ کرکے انہیں شکست فاش دے گا انشاءاللہ,

    علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قوم کا شریف خاندان سے سوال ہے کیا لندن جانے کیلئے بیمار ہونا شرط ہے ،آنکھو ں میں دھول جھونکنے کیلئے غریبوں کا دم بھرنے والی پانامہ رانی نے عدالتی فیصلے کی دستاویزات کی سیاہی بھی خشک نہیں ہونے دی اور لندن اڑان بھر گئیں ،این آر او ٹو سے سارا شریف خاندان مستفید ہو رہا ہے ۔ عمران خان نے جب اسلام آباد کی طرف کال دی تو امپورٹڈحکمرانوں میں جرات نہیں ہو گی کہ وہ عوام کی راہ کی رکاوٹ بن سکیں ۔ پنجاب حکومت نے 25 مئی واقعے پر کمیٹی بنا دی ہے، واقعے میں ملوث لوگوں کو سزا ضرور ملے گی

  • وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے یورپین یونین کے وفد کی ملاقات،پاکستان کے کردار کو سراہا

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے یورپین یونین کے وفد کی ملاقات،پاکستان کے کردار کو سراہا

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے یورپین یونین کے ایشیااینڈ پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ایم ڈی پاؤلا پامپلونی (Ms Paola Pampaloni) نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی.ملاقات میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اورایڈیشنل سیکرٹری برائے داخلہ مومن آغا اور دیگراعلی حکام بھی موجود تھے.

    یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم انسانی حقوق، زبردستی گمشدگی،امیگریشن، انسانی سمگلنگ اورفوجداری قوانین میں اصلاحات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی.

    ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شہریوں کے ری ایڈمشن معاہدے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا.پاکستان سے غیر قانون امیگریشن ، انسانی سمگلنگ اور ٹریفیکنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

    پاؤلا پامپلونی سے طرف سے افغانستان سے 15 اگست 2021 کے بعد افغان شہریوں کے انخلاء میں پاکستان کے کردار کی بھر پورتعریف کی گئی.

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا اہم ترین تجارتی شراکت ہے۔ یورپی یونین کاجی ایس پی پلس کاسٹیٹس پاکستان کے معاشی استحکام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔حکومت،جمہوری اقدار،قانون پرعملداری اورانسانی آزادی پربھرپور یقین رکھتی ہے، شہریوں کی زبردستی گمشدگی کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے وفد کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے اس حساس معاملے کاپایئدار حل تلاش کرنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں ، زیرحراست ملزمان پر تشدد،آئین پاکستان، تعزیرات پاکستان اوراسلامی تعلیمات کےبرخلاف ہے، تشدد انسانی حرمت اور تکریم کیخلاف ہے، کسی صورت قابل قبول نہیں۔ غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اورٹریفیکنگ کے خلاف سخت انتظامی ایکشن لئے ہیں۔

    پاؤلا پامپلونی کا کہنا تھا کہ پاکستان، یورپی یونین کا اہم شراکت دار ملک ہے۔ تعمیری ڈائیلاگ جاری رکھیں گے۔ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر بہت خوش ہیں۔ یورپی یونین انسانی آزادی اورجمہوری اقدار سے متعلق قوانین میں اصلاحات کیلئے پاکستان سے مشاورت جاری رکھے گی۔ افغان شہریوں کے پرامن انخلا پر پاکستان کے انتہائی ممنوں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار قابل ستائیش ہے۔

  • عمران خان سے امریکی ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید کی ملاقات

    عمران خان سے امریکی ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید کی ملاقات

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید نے ملاقات کی جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کوششیں تیز کرنے کا اعادہ کیا۔

    کی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیلاب کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، طاہر جاوید نے سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے اپنے دورہ سندھ سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کا جذبہ قابل تحسین ہے، سیلاب میں پھنسے افراد کو ابھی مزید امداد کی ضرورت ہے۔

    اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور سابق وزیراعظم نے کہا کہ معاشی صورت حال انتہائی خراب ہے، عوام کے مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی تمام چیلنجر سے نمٹ سکتی ہے، بحرانی صورت حال کا ایک ہی حل عام انتخابات کا جلد از جلد انعقاد ہے۔

    رہنما ڈیمو کریٹ پارٹی طاہر جاوید نے یقین دلایا کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے مزید کوششیں کریں گے۔