Baaghi TV

Tag: ملتان سلطانز

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

    ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی :ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی سلطانز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کریں۔

    پنجاب میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں ،نوٹیفیکیشن جاری

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کمبنیشن اچھا ہے بڑا ٹارگٹ دیکر میچ میں کامیابی سمیٹنا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میدان میں اتریں گی لاہور قلندرز نے ایک میچ کھیلا جس میں فتح سمیٹی ہے جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل تین میچزمیں شکست کا سامنا رہا-

  • لاہور قلندرز کی کامیابی  کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے:عثمان بزدارنے مبارکباد کا پیغام بھیج دیا

    لاہور قلندرز کی کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے:عثمان بزدارنے مبارکباد کا پیغام بھیج دیا

    لاہور:لاہور قلندرز کی کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے:عثمان بزدارنے مبارکباد کا پیغام بھیج دیا ،اطلاعات کے مطاابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور قلندرز کی فتح پر بہت خوش دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان سپر لیگ سیون فائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی، محمد حفیظ، بروک اور ویزے نے شاندار بلے بازی کرکے لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی زبردست کپتانی اورعمدہ باولنگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور قلندرز کی کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، شائقین کرکٹ نے فائنل کو خوب انجوائے کیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا کامیاب انعقاد انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ آج پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہوئی ہے،لاہورمیں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل کو یادگار میچ کے طو رپر یاد رکھاجائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، خوشدل شاہ 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    قلندرز نے محمد حفیظ کی ذمہ درانہ اور اختتامی اوورز میں بروک اور ویزے کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، حفیظ 46 گیندوں پر 69 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    لاہور قلندرز کی اننگز

    لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا صرف 25 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹاپ 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے، ان فارم فخر زمان3، عبداللہ شفیق 14 اور ذیشان اشرف 7 رنز بناسکے۔

    3 وکٹیں گرنے کے بعد حفیظ اور کامران غلام کے درمیان 54 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم 79 رنز کے مجموعی اسکور پر کامران 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم دوسری جانب سے حفیظ نے ذمہ درانہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی 46 گیندوں پر 69 رنز بناسکے۔

    اس کے علاوہ اختتامی اوورز میں ہیری بروک اور ڈیوڈ ویزا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت قلندرز نے مقررہ اوورز میں180 رنز بنائے۔

    ہیری بروک نے22 گیندوں پر41 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزا نے8 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

    سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیوڈ ولی اور شاہنواز دھانی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ملتان سلطانز کی اننگز

    181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سلطانز کے بیٹرز جم کر نہ کھیل سکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے گئے۔اوپنرز شان مسعود اور کپتان رضوان اس بار اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے،شان 19 جبکہ رضوان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    اس کے علاوہ رائیلی روسو 15، امیر عظمت6 اور آصف آفریدی ایک رنز بناکر پویلین لوٹے،ایک وقت پر ٹم ڈیوڈ اور خوشدل کے درمیان51 رنزکی شراکت داری قائم ہوئی لیکن وہ بھی سلطانز کو کامیابی نہ دلواسکی۔

    ٹم ڈیوڈ 27 جبکہ خوشدل شاہ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے یوں پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ محمد حفیظ اور زمان خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ٹاس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئر مین پی سی بی رمیز راجا نے ایونٹ کے بہترین انعقاد پر سکیورٹی اداروں سمیت تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

  • پی ایس ایل7: لاہور قلندرز کو 28 رنزسے شکست، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز بآسانی فائنل میں پہنچ گئی

    پی ایس ایل7: لاہور قلندرز کو 28 رنزسے شکست، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز بآسانی فائنل میں پہنچ گئی

    لاہور: پی ایس ایل7: لاہور قلندرز کو شکست، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز بآسانی فائنل میں پہنچ گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلہ کے پہلے میچ لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دیکر دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 جاری ہے، ایونٹ میں آج پلے آف مرحلے کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جارہا ہے، قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سلطانز کے قائد رضوان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

     

    لاہور قلندرز اننگز

    شاہین الیون 164 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، فخر زمان نے سب سے زیادہ 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق 5، کامران غلام 20، محمد حفیظ صفر، ہیری بروک 13، سمت پٹیل 11 ، فل سالٹ اور شاہین آفریدی 1،1 رن بنا کر پویلین لوٹے۔

    فاتح ٹیم کی جانب سے شاہنواز دھانی نے شاندار باؤلنگ کراتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، آصف آفریدی اور خوشدل شاہ نے 1،1 اور آصف آفریدی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔
    ملتان سلطانز اننگز

    ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ شان مسعود دو اور عامر عظمت 33 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

    اس دوران محمد رضوان اور ریلی روسو نے زبردست باری کھیلی۔ دونوں کے درمیان 113 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ دونوں نے بالترتیب 53 اور 65 رنز بنائے۔ محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

     

     

    لاہور قلندرز سکواڈ

    ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے لئے لاہور قلندرز کے سکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویزے، سمت پٹیل، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔

    ملتان سلطانز سکواڈ

    لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے لئے ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عامر عظمت، رائیلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔

  • ملتان سلطانز نے اسلام آباد یو نائیٹڈ کوشکست دے دی

    ملتان سلطانز نے اسلام آباد یو نائیٹڈ کوشکست دے دی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے 29 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یو نائیٹڈ کو6 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : ملتان سلطانز نے 106 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے پلے آف میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی اور اسی کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اگلے مرحلے سے آؤٹ ہوگئی –

    ملتان سلطانز کے محمد رضوان نے 51 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز اور ڈیوڈ ولے نے 28 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    اسلام آباد کی ٹیم شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 105 رنز بناسکی اسلام آباد کی جانب سے ناصر نواز اور محمد حریرہ نے اننگز کا آغاز کیا-

    9 رنز پر حریرہ آؤٹ ہوئے، نئے آنے والے بلے باز لیام ڈاسن بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رُک سکے اور 36 کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یاسر نواز اور اعظم خان بھی پویلین لوٹے یوں یونائیٹڈ کے 4 کھلاڑی 52 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

    پھر آصف علی کریز پر آئے تو وہ بھی ناکام رہے اور صرف 9 رنز بنا کر 64 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، دانش عزیز بھی 6 رنز بنا کر 69 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ کا شکار بنے، ظفر گوہر 77 کے مجموعی اسکور پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ، محمد موسیٰ 26 اور لیام ڈاسن 22 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔ سلطانز کے آصف آفریدی اور عمران طاہر نے 2 ، 2 اور ڈیوڈ ولی، شاہ نواز دھانی اور ٹم ڈیوڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو واپسی کی راہ دکھائی۔

    ملتان کی فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی، جسے اپنے مزید سفر کے لیے ایلی مینیٹر راؤنڈ میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ ہم نے چار سے پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کرکٹرز کو موقع دے رہے ہیں۔

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم لوگ بال ٹو بال کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان آصف علی، ناصر نواز، محمد ہریرہ، لیام ڈاؤسن، اعظم خان، دانش عزیز، ظفر گوہر، مرچنٹ ڈی لینگ، اطہر محمود، زاہد محمود اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔

    ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود،عامرعظمت،رائیلی روسو ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر اور شاہ نواز دہانی شامل ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کے ساتھ ہی کراچی کنگز کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے ملتان سلطانز ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف میں پہنچ گئی ہے-

  • ملتان سلطانز کی مسلسل فتح کا راز کیاہے؟ محمد رضوان کے جاننے والے نے سب کچھ راز بتادیئے

    ملتان سلطانز کی مسلسل فتح کا راز کیاہے؟ محمد رضوان کے جاننے والے نے سب کچھ راز بتادیئے

    لاہور:ملتان سلطانز کی مسلسل فتح کا راز کیاہے؟ محمد رضوان کے جاننے والے نے سب کچھ راز بتادیئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 7 میں اب تک نمبر ون رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے اپنی ٹیم کی مسلسل جیت کا راز بتایا ہے۔

    ملتان سلطانز کی مسلسل فتوحات کے بارے میں بڑی اہم اور اچھی باتین بتاتے ہوئے خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ کپتان محمد رضوان گراؤنڈ میں سب کو خوش رکھتے ہیں اور نرم لہجے میں سب کو سمجھاتے ہیں۔

    انہوں نے بولنگ میں اعتماد دینے کا کریڈٹ محمد رضوان کو دیا اور کہا کہ پی ایس ایل میں میری بولنگ اچھی جا رہی ہے، محمد رضوان نے بنگلا دیش میں بھی بولنگ کاکہا تھا، پی ایس ایل سے پہلے انہوں نے بنگلا دیش میں کہا تھا کہ اوورز کے لیے تیار رہنا ہے۔

    خوشدل شاہ کہتے ہیں کہ محمد رضوان نے کہا تھا کہ بولنگ کرتے رہا کرو، اس سے تمھیں فائدہ ہو گا۔

    خوشدل کا کہنا تھا کہ میں کیرئیر کے شروع سے ہی بیٹنگ کے ساتھ بولنگ کر رہا ہوں، میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری بولنگ میں زیادہ سے زیادہ بہتری آئے، بولنگ جتنی بہتر ہوگی میرے کیرئیر میں مزید بہتری آئے گی۔شاہ جی کہتے ہیں کہ میں نیٹ پر زیادہ سے بولنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، جب میں بیٹنگ سے فری ہو جاتا ہوں تو دوسرے بیٹرز کو الگ نیٹ پر بولنگ کرتا ہوں۔

    خوشدل شاہ نے بتایا کہ ملتان سلطانز کی گزشتہ برس سے اچھی کارکردگی کی وجہ ٹیم یونٹ بن کر کھیلنا ہے، ٹیم کے مالک اور منیجمنٹ نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو اعتماد دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کھلاڑیوں کو پرسکون رکھتی ہے، ٹیم میں ہر کوئی مثبت رہتا ہے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرتا ہے۔

  • ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دے دی

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ ٹیم کی ملتان کی جانب سے دیا گیا 246 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    کوئٹہ کی جانب سے عمراکمل 50 اور جیسن روے 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، ملتان کے دھانی، ڈیوڈ ولی، آصف آفریدی اور خوش دل شاہ نے بالترتیب دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے پہلے ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی شاندار فارم کا تسلسل جاری رکھا اور ناقابل شکست 83 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ شان مسعود نے 57 جب کہ رائلی روسوو نے 71 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے عرفان، نسیم اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بولنگ ہی کرتے،کوشش کریں گے کہ ملتان سلطانز کو کم اسکور تک محدود کریں انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، جیمز ونس اور خرم شہزاد کی جگہ احسن علی اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    دوسری جانب ملتان سلطانز کی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی بلیسنگ موزربانی کی جگہ ڈیوڈ ولے کی واپسی ہوئی-

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے پوائنٹس ٹیبل میں ملتان سرفہرست ہے، اس کے 8 میچز میں 14 پوائنٹس ہیں، سلطانز پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 8 میچز میں 6 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔

  • پی ایس ایل7: پشاور زلمی کو 42 رنز سے شکست، ملتان سلطانز کی مسلسل چھٹی جیت

    پی ایس ایل7: پشاور زلمی کو 42 رنز سے شکست، ملتان سلطانز کی مسلسل چھٹی جیت

    https://twitter.com/thePSLt20/status/1491811050194309125?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491811050194309125%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FCricket%2F640696لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو42 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل چھٹی فتح اپنے نام کرلی ہے۔

    پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے قائد محمد رضوان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پشاور زلمی اننگز

    183 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور حیدر علی نے اننگز کا آغاز کیا مگر دونوں بیٹر ہی جلد پویلین لوٹ گئے۔

    کامران اکمل 4، حیدر علی1، لیام لیونگسٹون24، شعیب ملک 44، حسین طلعت 4، ردرفورڈ 21، وہاب ریاض 1، محمد عمر صفر اور بین کٹنگ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    فاتح ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے بلیسنگ موزاربانی اور خوشدل شاہ نے3،3 ، شاہنواز دھانی نے 2، عباس آفریدی اور عمران طاہر نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
    ملتان سلطانز اننگز

    پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔

     

    ملتان سلطانز کے اوپنرز نے شروع ہی سے ذمہ دارانہ باری کھیلی اور وکٹ کے چاروں طرف حریف باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔ تاہم محمد رضوان کی اننگزکا خاتمہ 13 اوورز میں ہوا جب کپتان 34 گیندوں پر 34 سکور بنا کر وہاب ریاض کا شکار ہو گئے۔

    شان مسعود کی اننگز 68 سکور پر ختم ہوئی، انہوں نے اپنی باری میں 8 چوکے اور ایک چھکا لگایا اور سلمان ارشاد کی گیند پر وہاب ریاض کو کیچ دے بیٹھے۔ ریلی روسو 15 سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ٹم ڈیوڈ نے 18 گیندوں پر 34 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔ وہ بھی کپتان وہاب ریاض کا شکار بن گئے۔

    خوشدل شاہ 11 اور انور علی 1 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، ملتان سلطانز نے مقررہ اوور میں 182 رنز بنائے۔ وہاب ریاض ، ثاقب محمود اور سلمان ارشاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پشاور زلمی سکواڈ

    ملتان سلطانز کے خلاف میچ کیلئے پشاور زلمی کے سکواڈ میں کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹون، شیرفین ردرفورڈ، حسین طلعت، بین کٹنگ، محمد عمر، ثاقب محمود اور سلمان ارشاد شامل تھے۔

    ملتان سلطانز سکواڈ

    پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لئے ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، صہیب مقصود، رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، عباس آفریدی، عمران طاہر، بلیسنگ موزاربانی اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔

  • پی ایس ایل 7: ملتان سلطانزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کوشکست دے دی

    پی ایس ایل 7: ملتان سلطانزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کوشکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو اوورز کے بعد بغیر کسی نقصان کے رنز بنالیے ہیں ملتان سلطانز کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے واحد وکٹ محمد حسنین نے حاصل کی۔

    محمد رضوان کے بعد ملتان سلطانز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں،تاہم شان مسعود نے رنز بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔شان مسعود 58 گیندوں پر 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،ان کی اننگز میں 8چوکے اور4 چھکے شامل تھے

    ۔دیگر بلے بازوں میں رائلی روسو اور صہیب مقصود نے 21،21 رنز بنائےخوش دل شاہ 8اور ٹم ڈیوڈ 28رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو جبکہ جیمز فولکنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 175 رنز کے تعاقب میں 169 رنز بناسکی اوپننگ بلے باز ویل سمیڈ صرف تین رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اوپننگ بلے باز احسان علی بھی 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے کپتان سرفراز احمد اور بین ڈکٹ نے اچھی پارٹنر شپ قائم کی۔ بین ڈکٹ 47 اور سرفراز احمد 21رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ا

    فتحار احمد نے 13 گیندوں پر 30 رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اور ایک چوکا شامل تھا جیمز فولکنر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری اوور میں جیت کے لیے8 رنز درکار تھے تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 رنز بنانے میں ناکام رہے اور صرف ایک رنز بناسکے ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عمران طاہر نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے لیگ کے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی البتہ ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے احسان اللہ کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد (کپتان)، ول اسمیڈ، احسان علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فلکنر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ

    محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ

    واضح رہے کہ ملتان سلطان نے پی ایس ایل سیون میں اب تک کھیلے گئے اپنے دونوں میچز جیتے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی نے ایک میچ جیتا اور دوسرے میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچز کھیلے گئے ہیں جس میں چار مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ تین مرتبہ ملتان سلطانز فاتح رہی۔

  • ملتان سلطانز  ایک نئے آغاز کے لیے پر جوشی سے تیار

    ملتان سلطانز ایک نئے آغاز کے لیے پر جوشی سے تیار

    ملتان سلطانز محمد رضوان کی قیادت میں ایک نئے آغاز کے لیے تیار ھیں۔
    گزشتہ کارکردگی:
    ایڈیشن2020: تیسری پوزیشن
    ایڈیشن 2019:پانچویں پوزیشن
    ایڈیشن 2018: پانچویں پوزیشن
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے سیزن میں لیگ میچز کے اختتام پر ملتان سلطانز کی ٹیم 14 پوائنٹس کےساتھ ٹیبل پر سب سے اوپر تھی لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا نے نہ صرف ایونٹ کو التواء کا شکار کیا بلکہ ملتان سلطانز کے لیے بھی اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا ممکن نہ رہا۔
    نومبر میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کےکوالیفائر میں ملتان سلطانز کوکراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کے سبب انہیں دوسرا چانس ایلیمنٹر کی صورت میں ملا تاہم وہاں بھی لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
    گزشتہ سال ملتان سلطانز نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں تین میچز کھیلے اور ان تینوں میچوں میں اسے کامیابی ملی تاہم اس مرتبہ ایونٹ کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ لہٰذا ملتان سلطانز کو اس مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا۔
    ایڈیشن2021 میں ملتان سلطانز کی قیادت ٹیم کے نئے کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے سپرد کردی گئی ہے۔ محمد رضوان کو ابھی چند روز قبل ہی ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کی جگہ فرنچائز کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔
    محمد رضوان اپنےکیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں، وہ طویل اور محدود دونوں طرز کی کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد رضوان کو فرنچائز کرکٹ میں کپتانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
    وہ اس سے پہلے کراچی کنگز کا حصہ تھے، انہوں نے گزشتہ ایڈیشن میں صرف دو میچز کھیلے تھے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے آخری چار میں سے تین میچوں میں 50 یا اس سے زائد رنز بنائے(جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے)۔
    مگر سوال یہ ہے کہ کیا محمد رضوان کے پاس ٹائٹل جیتنے کےلیے بہترین اسکواڈ موجود ہے تو اس کا جواب جاننے کے لیے نظر ڈالتے ہیں ملتان سلطانز کے اسکواڈ پر۔
    سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن اپ کا،جہاں ملتان سلطانز کے پاس بہترین پاور ہٹر زجنوبی افریقہ کے رائیلی روسو اور انگلینڈ کے جیمز ونس موجود ہیں۔ دونوں بلے باز تجربہ کار اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں برق رفتار اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    رائیلی روسو کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز رفتار سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک میچ میں صرف 43 گیندوں پر چھ چھکوں اور دس چوکوں کی بدولت سنچری اسکور کی تھی۔ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

    دوسری طرف ملتان سلطانز کوجیمز ونس کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ انگلش بیٹسمین نے حال ہی میں بگ بیش لیگ کے فائنل میں 95 رنز کی اننگزکھیل کر سڈنی سکسرز کے لیے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے ایونٹ کے کوالیفائرمیں بھی پرتھ اسکورچرز کے خلاف 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

    ملتان سلطانز پرامید ہے کہ جیمز ونس اپنی حالیہ فارم کوایچ بی ایل پی ایس ایل میں بھی برقرار رکھیں گے۔

    پاکستان کے خوشدل شاہ اور صہیب مقصود کی موجودگی بھی ملتان سلطانز کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط بنائے گی۔

    ملتان سلطانز کا مؤثر ترین ہتھیار ان کی اسپن باؤلنگ ہوگی، جہاں ان کے پاس ٹی ٹونٹی کرکٹ کی پہچان شاہد آفریدی، عمران طاہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر موجود ہیں۔ یہ تینوں اسپنرز اپنی جادوئی اسپن سے کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ملتان سلطانز کی فاسٹ باؤلنگ لائن اپ قدرے کمزور ضرور ہے مگر یہاں بھی ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹ سہیل تنویر کے ساتھ ساتھ تجربہ کار فاسٹ باؤلر سہیل خان بھی موجود ہیں۔

    حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ باؤلر صہیب اللہ اور شاہ نواز دھنی کے علاوہ عمران سینئر بھی ملتان سلطانز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور اور باؤلنگ کوچ اظہر محمود کھلاڑیوں کی منیجمنٹ اور ٹی ٹونٹی لیگز میں کرکٹ کی باریکیوں سے مکمل آشنا ہیں۔ ان دونوں کی موجودگی جہاں ملتان سلطانز کے لیے ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے تو وہیں یہ نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی کھیل کا وسیع تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

    اسکواڈ: محمد رضوان (کپتان)، شاہد آفریدی، عمران طاہر، جیمز ونس، خوشدل شاہ، رائیلی روسو، سہیل تنویر، عثمان قادر، ایڈم لیتھ، کرس لِین، شان مسعود، محمد عمر، شاہنواز دھنی، صہیب مقصود، صہیب اللہ، سہیل خان، عمران خان سینئر، کارلوس بریتھویٹ۔