Baaghi TV

Tag: ملک احمد خان

  • ہر شہری کو تعلیم یافتہ بنانا ریاست کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، ملک احمد خان

    ہر شہری کو تعلیم یافتہ بنانا ریاست کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، ملک احمد خان

    لاہور: ملک احمد خان نے کہا کہ نجی اداروں کو چاہئے کہ تعلیمی مساوات کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لائیں۔

    ملتان میں ٹائمز یونیورسٹی کے کانووکیشن 2025 سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہر شہری کو تعلیم یافتہ بنانا ریاست کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، اس وقت بھی ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے پچھلی دو دہائیوں سے تعلیم سے محروم بچوں کے اعداد و شمار یہی ہیں تاہم موجودہ پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ تعلیم کے لئے ریکارڈ فنڈ مختص کئے ہیں اور تعلیم کا بجٹ 17 ارب سے بڑھا کر 46 ارب روپے کر دیا ہے۔

    مسلح افواج کی بہادری کے باعث پاکستان کا جھنڈا دنیا میں بلند ہو رہا ہے، احسن اقبال

    نجی تعلیمی ادارے اپنے طلبا پر فی کس دس سے ساٹھ ہزار روپے فی ہفتہ خرچ کرتے ہیں جبکہ سرکاری ادارے جہاں 97 فیصد بچے پڑھتے ہیں ان میں سالانہ فی کس پچیس سے تیس ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں ایسے میں سرکاری اداروں کے بچے نجی اداروں کے طلبا سے کیونکر مقابلہ کر سکتے ہیں،نجی اداروں کو چاہئے کہ تعلیمی مساوات کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لائیں۔

    پنجاب پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی رپورٹ جاری

    انہوں نے ڈگری حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا مستقبل ہیں، آج آپ اپنے اپنے شعبے کی اعلیٰ تعلیم لے کر فارغ التحصیل ہو رہے ہیں آپ کو چاہئے کہ اس ملک کی ترقی کے لئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

    قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات میں ڈگریاں اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔

  • تحریک انصاف کے خلاف آئین توڑنے کے مقدمات ہونے چاہئے،ملک احمد خان

    تحریک انصاف کے خلاف آئین توڑنے کے مقدمات ہونے چاہئے،ملک احمد خان

    مسلم لیگ ن کے رہنما،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف آئین توڑنے کے مقدمات ہونے چاہئے،پرویز الہیٰ دور میں کسی دوسرے فریق کی بات نہیں سنی جاتی تھی،ہم آج بھی اسی مؤقف پر کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے،20 سال میں جوڈیشری میں کیا بہتری آئی؟

    365 نیوز پر پروگرام کھرا سچ میں سینئر صحافی و اینکر مبشر لقمان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سپیکر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ نمبرز کی بات ہے ،حکومت کے پاس جب تک نمبر پورے نہ ہوں تب تک کوئی ترمیم پاس نہیں ہو سکتی،مولانا کے ساتھ اتفاق رائے طے ہونے کے بعد ہی یہ ہو سکے گا، مولانا کہہ رہے ہیں کہ آٹھ دس روز میں مسودے پر اتفاق رائے ہو جائے گا یہ بہت اچھی بات ہے،مولانا کے پاس جو مسودہ گیا اس میں انسانی حقوق کے خلاف کوئی بات نہیں تھی

    مبشر لقمان نے سوال کیا کہ آٹھ دس دن کا مطلب ہے کہ مولانا صاحب ٹائم گزار رہے ہیں تا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع حکومت نہ کر سکے، جس کے جواب میں ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہم چہ میگوئیاں سن رہے ہیں، حکومت کی جانب سے کوئی ایسا عندیہ نہیں کہ آئینی مسودے میں کسی ایک شخص یا فردواحد کا ذکر ہو کہ اسکے لئے ترمیم لائی جا رہی ایسا نہیں، وزیر قانون سے بھی سوال کیا گیا تو بڑا مدلل جواب دیا انہوں نے,ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جو خط لکھا، جب یہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ان اراکین کانوٹفکیشن کیونکہ ہم طے کر رہے ہیں ،کہ کس کو سیٹیں ملنی چاہئے،الیکشن کمیشن کا وہ فیصلہ اور اسکے بعد پشاور ہائیکورٹ نے بحال کیا پھر اس کے بعدسپریم کورٹ نے کالعدم کیا، میں نے اسی وقت تمام وہ اراکین جو اسمبلی میں بیٹھے تھے سب کی رکنیت ختم کی،ہم نے فیصلوں پر عمل کرنا ہے،

    پروگرام کھرا سچ میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ پارلیمان نے جب الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر رکھی ہے کہ مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی جا سکتیں،پھر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سخت ہدایات کیوں جاری کیں، کیا سپریم کورٹ براہ راست پارلیمان میں مداخلت کر رہا ہےجس کے جواب میں ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آئین کا جومنشا تھا الیکشن کمیشن کو علیحدہ حیثیت دی،کہ اس نے کیسے کام کرنا ہے، ماضی میں سپریم کورٹ نے کچھ ایسے کام کئے،ایک مقدمے میں سپریم کورٹ نے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کس طرح ایکٹ کرنا چاہئے، فخر الدین جب چیف الیکشن کمشنر تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ میرے بارے میں بات کرنے سے مداخلت تصور ہو گا،میرا اپنا آئینی کردار ہے، سپریم کورٹ کا اپنا کردار ہے، ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا اپنا دائرہ اختیار ہے، ایک سیکرٹریٹ ہے، اسکے قیام کا مقصد اگر کوئی معاملات ہوں گے تو وہ کمیشن کے پاس جائیں گے، اس میں سپریم کورٹ،ہائیکورٹ کے پاس صرف ٹربیونل کی حد تک معاملات ہیں یہ ایک لمبی کہانی ہے

    ملک احمد خان نے علی امین گنڈا پور کی تقریر کا الطاف حسین کی تقریر سے موازنہ کر دیا
    ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ اگرلاہور جلسے میں کوئی نفرت آمیز تقریر ہوتی ہے تو وہ دیکھیں جب ماضی میں کراچی میں الطاف حسین نے تقریر کی تھی اور پھر انکا نام لینے پر بھی پابندی لگ گئی،عدالتوں کی طرف سے احکامات آئے، الطاف حسین کی تقریر کے مندرجات اور علی امین گنڈا پور کی تقریر کے مندرجات میں کوئی فرق نہیں ہے، الطاف کو تو تاحیات پابندی لگا دی گئی، لیکن یہاں علی امین گنڈا پور نے جو تقریر کی اس پر کوئی ایکشن نہیں ہوا، بڑی سیدھی بات ہے میرے ذاتی مشاہدے میں ہے ایک گفتگو کا عینی شاہد ہوں جب جج فیصلے دیتے ہیں تو پی ٹی آئی ٹرولر گالیاں دیتے ہیں، تصور نہیں کر سکتے کہ جس طرح کی غلاظت سوشل میڈیا پر آتی ہے،

    لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

    لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

    اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

    پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

    ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

  • ارشدندیم کا شایان شان استقبال کیا جائے گا، سپیکر پنجاب اسمبلی

    ارشدندیم کا شایان شان استقبال کیا جائے گا، سپیکر پنجاب اسمبلی

    ن لیگی رہنما،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستان کے ہیرو ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان کا مقدمہ لڑا بلکہ جیتا بھی ان کا شایان شان استقبال کیا جائے گا
    کھڈیاں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم آج رات پاکستان پہنچ رہے ہیں، ارشد ندیم کو بھر پور استقبال کیا جائے گا، صوبائی وزرا بھی استقبال کے لئے ایئر پورٹ جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ ارشد ندیم کا شایان شان استقبال کیا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کے لئے نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے.

    ملک محمد احمد خان نے سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان کی غیر اخلاقی حرکات برداشت نہیں کی جا سکتی تھیں، اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران حکومتی بینچز کو خاموش رہنے کا پابند کرتا ہوں،اپوزیشن ارکان نے جس کی ایما پر غیر اخلاقی حرکات کیں وہ آج معافی مانگ رہا ہے،معاملہ سیاسی ڈیل کا نہیں معاملہ جرائم کا ہے، سرحدوں کی حفاطت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میرا فخر ہیں

    چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

    اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

    جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

  • نواز شریف کی جنرل باجوہ سے ملاقات کے بیان پر محمد زبیر کو کافی الجھن آ سکتی ہے،ملک احمد خان

    نواز شریف کی جنرل باجوہ سے ملاقات کے بیان پر محمد زبیر کو کافی الجھن آ سکتی ہے،ملک احمد خان

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ سابق ن لیگی رہنما محمد زبیر کی نواز شریف کی جنرل باوجوہ سے لندن ملاقات کی بات جھوٹی ہے۔
    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کاکہنا تھا کہ زبیر صاحب نے نواز شریف سے متعلق جو بات کی ہے اس کو مسترد کرتا ہوں، وہ ایسی بات کر گئے ہیں جس سے ان کو کافی الجھن آسکتی ہے،جنرل باجوہ کی نواز شریف سے ملاقات تو کیا بات چیت بھی نہیں ہوئی، محمد زبیر نے بے بنیاد بات کی ہے، اس کے قانونی نتائج ہوسکتے ہیں،محمد زبیر بتائیں کب ملاقات ہوئی، کب باجوہ یہاں سے گئے، وہ اس ملاقات کی تفصیلات سامنے لائیں، مجھے ان سے اس بات کی توقع نہیں تھی، پی ٹی آئی والوں نے کہا کہ محمد زبیر کی بات پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، جوڈیشل کمیشن پر جانے سے پہلے محمد زبیر بتائیں کہ کب یہ ملاقات ہوئی۔

    ہمیں حکومت میں پیپلز پارٹی کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، ملک احمد خان
    ملک محمد احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی ملک کو خطرات ہوئے، پوری قوم یکجا ہوئی ہے، نیشنل ایکشن پلان منظور کیا گیا اور اس کےخاطر خواہ نتائج نکلے، دہشت گردی سے نارمل پروسیجر سے ہٹ کر نبرد آزما ہونا پڑتا ہے، آپ کا آج کے رویہ کا فیصلہ تاریخ کرے گی، آپریشن عزم استحکام کامیاب ہو گا، یہ قوم کی سلامتی اور بقاء کا معاملہ ہے، اسد قیصر کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا، مجھے یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور علی محمد خان دلیل سے بات کر سکتے ہیں، عدلیہ کا ادارہ ایک باوقار ادارہ ہے، دیکھیں کس جماعت کے ساتھ کیا برتاؤ کیسے کیسے ہوتا گیا، ہم نے آئینی عہدوں پر پیپلز پارٹی کو سپورٹ کیا ہے، ہمیں حکومت میں پیپلز پارٹی کی مکمل سپورٹ حاصل ہے،

    دوسری جانب تحریک انصاف کے سابق رہنما، سابق وفاقی وزیر، محمد زبیر کے بھائی اسد عمر کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کو نواز شریف اور جنرل باجوہ کی ملاقاتوں کا علم تھا تو 2 سال پہلے کیوں نہیں بتایا؟۔

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ محمد زبیر غلط کہہ رہے ہیں۔ جنرل باجوہ کی کوئی ملاقات میاں نواز شریف سے نہیں ہوئی۔ ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ اسوقت جب ان سے پوچھا جاتا تھا تو وہ انکار کرتے تھے اور آج اندازوں سے شاید اگر مگر میں بات کررہے ہیں

    واضح رہے کہ محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، مریم نواز نے ان ملاقاتوں کے حوالہ سے بات کرنے سے منع کیا تھا،تحریک عدم اعتماد سے صرف دو ماہ پہلے جنرل باجوہ اور نواز شریف کی ملاقات ہوئی

  • آصف   زرداری وہ واحد شخص جنہوں نے  اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے،علی حیدر گیلانی

    آصف زرداری وہ واحد شخص جنہوں نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے،علی حیدر گیلانی

    پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے، اراکین اسمبلی پہنچ چکے ہیں اور ووٹ پول کر رہے ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےہیں,پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے اب تک 70 ووٹ کاسٹ ہوچکے ہیں،پنجاب اسمبلی میں دو پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے چار بجے تک پولنگ جاری رہے گی

    پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی سید علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری آج بھاری اکثریت سے دوبارہ صدر منتخب ہوں گے، آج کے انتخاب میں سرپرائز ملے گا،آصف علی زرداری وہ واحد شخص جنہوں نے پہلے بھی بطور صدر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے، تین پولنگ ایجنٹ مقرر کریں گے کوشش ہوگی ایک خاتون بھی ہو،

    ایک وقت تھا اسمبلی آنے پر لگتاتھا کہ کسی مقبوضہ علاقے میں آگئےہیں ،سپیکر پنجاب اسمبلی
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس آئینی عہدہ ہے اس لیے کوئی سخت بات نہیں کر سکتا ، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی ایوان میں واضح اکثریت ہے،آصف علی زرداری کی جیت یقینی ہو گی،ایک وقت تھا اسمبلی آنے پر لگتاتھا کہ کسی مقبوضہ علاقے میں آگئےہیں ،قاسم سوری مضحکہ خیر جعلی خط لہرا کر عدم اعتماد کی تحریک کو لائے اور اسمبلی توڑ دی ،بطور قانون کے طالب علم اسمبلی توڑنا میرے لیے سیاہ ترین وقت تھا ،جمہوریت برداشت اور آئین پر عمل کر نے کا نام ہے ،ایوان میں ملک احمد خان بچھڑ کے ایک جیسے نام کی وجہ سے درخواست کی کہ میرا مکمل نام ملک محمد احمد خان لکھا یا پکارا جائے،

    سینیٹ کا امیدوار نہیں، فتنہ فساد ہو گا تو ویسا ہی سلوک ہو گا، رانا ثناء اللہ
    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ آٹھارویں ترمیم کے بعد اور ترمیم بھی آسکتی ہے،زرداری صاحب ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں،ان کا جمہوریت پر بڑا یقین ہے، پہلے بھی انہوں نے پارلیمنٹ کو تو انا اور اختیارات دیے اس بار بھی ان سے ایسے ہی امید ہے، آصف علی زرداری کا مفاہمت کے حوالے سے بڑا نام ہے،اس وقت ملک میں موجود سیاسی تقسیم میں معاملات کو بہتر کریں گے،پارٹی جو بھی فیصلہ کرے میں سینیٹ کا امیدوار نہیں ہوں،اپوزیشن کے ساتھ ان کے رویے کے مطابق سلوک ہو گا،میں نہ مانوں، کسی کو نہیں چھوڑوں گا ان کے ڈائیلاگ ہیں،اگر فتہ فساد ہو گا تو ایسا ہی سلوک ہو گا، اچکزئی صاحب نظریاتی سیاستدان اور اچھے انسان ہیں،اب چیلنجز زیادہ ہیں تاہم پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ کو بہتر کریں گے،

    اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،عظمیٰ بخاری
    پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عورت کارڈ نہیں چلے گا، میرٹ پر بات ہوگی شاندانہ گلزار میں آپ کو بھاگنے نہیں دوں گی،ظل شاہ سارا دن زمان پارک کے باہر بیٹھا رہتا تھا کہ عمران خان سے ملاقات ہو جائے، شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر الزام لگایا ہے کہ مریم نواز کی کوئی آڈیو ہے،شاندانہ گلزار کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی گئی ہے، جو کچھ آپ نے کہا اس کو ثابت کرنا پڑے گا، امید ہے شاندانہ گلزار انکوائری میں پیش ہونگی،اسمبلی کے تقدس کا خیال رکھنا سب ارکان کا فرض ہے،پاکستان کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،پی ٹی آئی ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے،اب عورت کارڈ نہیں چلے گا، میرٹ پر بات ہوگی

    صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

    صدارتی انتخاب کا طریقہ کاراور آئینی تقاضے

    چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

    صدارتی انتخابات،آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذات منظور

    صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ

    صدارتی انتخاب ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

    محمود اچکزئی کیلئے عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے ،سب کے سامنے ہیں،خورشید شاہ

    صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

  • عدالتوں کا احترام  مگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش ہے،ملک احمد خان

    عدالتوں کا احترام مگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش ہے،ملک احمد خان

    سابق وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف حلقہ این اے 132 قصور سے الیکشن لڑیں گے ،یہ حلقہ ملک رشید احمد خان کا ہے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام ہے مگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش ہے،گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سائفر کیس کا فیصلہ دیا،عدالتی فیصلہ صرف ضمانت تک رہتا ہے تب بھی سوال اٹھتا ہے،بطور سیاسی کارکن فیصلے کے بعد میرے کچھ سوالات ہیں،جب سائفر کیس پر ججمنٹ سنی تو چند سوالات ذہن میں آئے،کل مجھے تشویش ہوئی جس کا اظہار کرنا چاہتا ہوں،قاسم سوری نے ڈپٹی اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ کر سربمہر لفافہ لہرایا، سربمہر لفافہ لہرانے کے بعد کہا یہ چیف جسٹس کے پاس بھیج رہا ہوں، سائفر کو بنیاد بناکر پی ٹی آئی حکومت نے سیاست کی،پی ٹی آئی کو بند لفافوں کے ساتھ بڑی رغبت ہے، پی ٹی آئی بند لفافوں میں کرپشن کرتی آئی ہے، بندلفافے میں چاہے 190 ملین پاؤنڈ ہو یا بند لفافے سے اسمبلی توڑ دیں،

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ جس کے حق میں فیصلہ ہو وہی لاڈلہ ہوتا ہے،اعظم خان پر ایک آڈیو لیک پر کیس چل رہا ہے، سائفر پر کابینہ کی ایک مختصر میٹنگ کی گئی تھی،پی ٹی آئی دور میں صدر نے فوری طور پر اسمبلی تحلیل کردی، عدالت نے کہا معاملے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا، ملک میں آئین صرف آمر نہیں توڑتے،سائفر کا معاملہ اٹھا کر جلسوں میں تقاریر کی گئیں، جب سیاسی جماعت کالعدم ہوگی تو الیکشن کمیشن اسے کیسے نشان دے گا؟اگر ایک شخص نے جرم کیا ہے اور اس جرم کی تفصیلات ابھی تفتیش طلب ہیں اور اس میں شواہد ریکارڈ کرنے کیلیے اس شخص کی ضرورت پڑسکتی ہے تو پھر قانون پہ عملدرآمد کو یقینی بنانا سب سے ضروری ہے۔سانحہ 9 مئی بھی ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا , 9 مئی سے چند روز پہلے لاہور , پنڈی , پشاور میں عمران نیازی اپنے ایکٹیوسٹ کے ساتھ حمایت چیف جسٹس ریلی نکالتے ہیں۔کینٹ میں حمایت چیف جسٹس ریلی کا کیا تعلق بنتا ہے؟ آج اگر میاں نوازشریف کے خلاف بنائے مقدمات جو یکسر جھوٹے اور بنیاد ہیں وہ ختم ہورہے ییں تو شور ہوتا ہے۔6 سال گزر جانے کے بعد اگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے جاتے تو ایک دن انہیں ختم تو ہونا ہی ہے

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

  • سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری رہنے چاہیے،ملک احمد خان

    سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری رہنے چاہیے،ملک احمد خان

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی ،

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک سب سے اہم فیصلہ 63-A کا پچیس سیٹوں والا ہے میں اس فیصلے پر معترض ہوں،سپریم کورٹ آئین کی تشریح کرے لیکن آئین کو لکھے نا، سیاسی جماعتیں سیاسی نظام سے لوگوں کا اعتماد اٹھانا چاہتی ہیں جیسے تحریک انصاف، جیسے تین مہینے قبل دو حکومتوں کو ختم کردیا گیا، آرٹیکل 224 ایسے نہیں پڑھا جانا چاہیے جیسے پڑھا جارہا ہے، اتنے بڑے منصب پر بیٹھ کر اتنا برا کرکے گئے ،چوری کا مال ڈکیتی کے ساتھ بیچ رہے ہیں آپریشنز کا سلسلہ پچھلے چھ سال سے جاری ہے نہ تب ٹھیک تھا نہ اب ٹھیک ہے سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری رہنے چاہیے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ ایک ادارہ سپریم کورٹ زیادتی کرے بات کرنی چاہیئے ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ ایک لاڈلے کی خواہش کے تابع پورے انتخابی عمل سے لوگوں کا یقین آٹھ جائے اتنا بڑا نقصان نہیں ہونا چاہیئے

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    دوسری جانب حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے مذاکرات ناکام ہوئے اور نہ ہی ان میں کوئی ڈیڈ لاک آیا ہے دونوں اطراف سے تجاویز آئی ہیں، معاملات آگے بڑھ رہے ہیں آئندہ منگل کو دوبارہ مذاکرات ہونگے اور بات آگے بڑھے گی

  • آڈیو لیک کی گفتگو انتہائی سنگین ہے،وزیر قانون

    آڈیو لیک کی گفتگو انتہائی سنگین ہے،وزیر قانون

    لاہور: آج سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے، جس میں از خود نوٹس کے فیصلے سے متعلق گفتگو کی جارہی ہے آڈیو لیک پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور ملک احمد خان نے ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی معاملات کو عدالت نہیں لے جانا چاہیئے، عدالت کو بہت سے معاملات میں احتیاط برتنی چاہیئے آڈیو لیک کی گفتگو انتہائی سنگین ہے نادان لوگوں کی کوشش ہے ادارے آمنے سامنے آجائیں آج کل ٹیکنالوجی اور ہیکنگ کا زمانہ ہےآج ایک سینئر وکیل اور سابق چیف جسٹس کی آڈیو سامنے آئی ہے، سوشل میڈیا کے جدید دور میں حقائق پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔

    خواجہ طارق رحیم کےساتھ مبینہ آڈیو لیک پر ثاقب نثار کا ردعمل سامنے آ گیا

    انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ عدالت اور پارلیمنٹ سامنے آجائےکچھ لوگ سیاسی معاملات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، ماضی کے متنازعہ فیصلوں نے بہت نقصان پہنچایا، پارلیمان کو آئین نے کلی اختیار دے رکھا ہے ملکی میں پہلی بار قانون جاری کرنے سے پہلے اس پر عمل روک دیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کی ایک آڈیو سامنے آئی ہے، سپریم کورٹ کو اس آڈیو کا نوٹس لینا چاہیئے، آڈیو میں ایک ججمنٹ کا حوالہ دیا گیا ہے آج جاری ہونے والی آڈیو لیک سے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں، واضح ہورہا ہے کہ پارلیمانی کارروائی کو کیسے روکا جاسکتا ہے۔

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا تھا کہ آئین میں ترمیم سپریم کورٹ کا اختیار نہیں سپریم کورٹ کا اختیار آئین کی تشریح ہے، آئین کی ترمیم نہیں، سپریم کورٹ کی آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح نیا آئین لکھنے کے مترادف ہے۔

    انہوں نے کہا تھاکہ سپریم کورٹ نے آئین کی شق 63 اے کی جو تشریح کی ہے وہ آئین سے متصادم ہے، تمام آئینی ماہرین کی یہی رائے ہے لہٰذا سپریم کورٹ کی آئین سے متصادم تشریح کو کالعدم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، اس ضمن میں جلد پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔

    آرمی چیف ‏جنرل عاصم منیر کا دورہ چین انتہائی اہم اور ملک کی خارجہ پالیسی …

  • پنجاب اسمبلی تحلیل کامعاملہ،پی ڈی ایم کی بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے پر ہنگامی بات چیت کی

    پنجاب اسمبلی تحلیل کامعاملہ،پی ڈی ایم کی بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے پر ہنگامی بات چیت کی

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اسپیکر نے پروسیجر کو بلڈوز کیا،سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق پارٹی قائد کی ہدایت کیخلاف کوئی ووٹ نہیں ڈال سکتا-

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر ضرور دستخط کریں گے ہم الیکشن میں ان کا مقابلہ کریں گے ان کی بھول ہے کہ یہ الیکشن میں جیت جائیں گے۔

    پنجاب اسمبلی تحلیل کا معاملہ، سمری گورنرہاؤس میں موصول

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ رات 12 بجے تک اسمبلی اجلاس چلاتے ہیں، اگلے دن کی کارروائی رات 12بجکر 5منٹ پر شروع کرتے ہیں،میں نے اسپیکر سے کہا ہمیں آپ کے نمبر پر اعتراض ہے جبکہ اسپیکر نے پولنگ ایجنٹ تعینات کرنے کی درخواست نہیں مانی۔

    انہوں نےکہاکہ اسپیکرنےپروسیجر کو بلڈوزکیا،سپریم کورٹ کی ہدایت کےمطابق پارٹی قائد کی ہدایت کیخلاف کوئی ووٹ نہیں ڈال سکتا،آئین اور قانون کے مطابق اسمبلی کی ووٹنگ کہیں بھی چیلنج نہیں کی جا سکتی اسمبلی اجلاس میں حکومت کے 5 لوگ موجود نہیں تھے، ان کے 5 اراکین اسمبلی کی تحلیل کے خلاف تھے۔

    کے پی اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ، عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    لیگی رہنما نے کہا کہ یہ اپنی سیاست کو اس نہج پر لے گئے جہاں پر ان سے بات ہوسکتی ہے نہ مذاکرات،معاشی حالات بہت خراب ہیں،نگران حکومت بڑے فیصلے لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز کی سمری پر دستخط کرنے کے فوراً بعد، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کی بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے پر ہنگامی بات چیت کی۔

    اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اور جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان نے جمعرات کی شام ٹیلی فونک گفتگوکی انہوں نے پنجاب اور پھر خیبرپختونخوا میں ابھرتے ہوئے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر کے سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی جو کہ گورنر ہاؤس میں موصول ہو گئی ہے گورنر بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے-

    پنجاب اسمبلی تحلیل کا معاملہ، سمری گورنرہاؤس میں موصول

  • اعتماد کےووٹ سےمتعلق لاہور ہائیکورٹ کےحکم کو درست تسلیم نہیں کرتا،ملک احمد خان

    اعتماد کےووٹ سےمتعلق لاہور ہائیکورٹ کےحکم کو درست تسلیم نہیں کرتا،ملک احمد خان

    لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہےکہ وہ اعتماد کے ووٹ سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے حکم کو درست تسلیم نہیں کرتے۔

    باغی ٹی وی: ملک احمد خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے اراکین زیادہ تھے، اگر گنتی ہوتی توپھرفلور ٹیسٹ پاس ہوتا لیکن اسپیکر نے یس اور نوپرفیصلہ کردیا، یس اور نو کے ووٹ گننے کی ہماری درخواست بھی نہیں مانی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اعتمادکے ووٹ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو درست تسلیم نہیں کرتا، اس حکم میں گورنر کا اختیار سلب کیا گیا جو عدالت کا اختیار ہی نہیں تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لیے جانے پر شور شرابہ کیا تھا جس کے بعداسمبلی کا اجلاس ملتوی ہوگیا تھا۔

    عمران خان کی وزیراعلیٰ پرویز الہی سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر گفتگو

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں پرویز الٰہی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لیے جانے پراپوزیشن اور حکومتی ارکان نے شورشرابہ کیا۔

    حکومتی ارکان نے رانا ثنا اور عطاتارڑ کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور ایجنڈے کے کاغذات حکومتی ارکان کی طرف پھینک دیئے۔

    بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن کے ایوان میں اعتماد کا ووٹ لو کے نعرے لگائے۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اسمبلی اجلاس 10 جنوری دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ