Baaghi TV

Tag: ملک احمد خان

  • تحریک انصاف کے چند نوجوان جو گمراہی کی حد سے آگے نکل چکے ہیں. ملک احمد خان

    تحریک انصاف کے چند نوجوان جو گمراہی کی حد سے آگے نکل چکے ہیں. ملک احمد خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق صوبائی وزیر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے امریکی سفیر سے ملاقات کرکے عمران خان کے رجیم چینج کے بیانیہ پر تھپڑ رسید کیا ہے

    پریس بریفنگ کے دوران ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثہ میں کور کمانڈر کوئٹہ اور ان کے ساتھی شہید ہوئے ہم اس پر انتہائی غمزدہ ہیں پوری قوم اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہیں ہمیں اس بات پر شدید افسوس ہے کہ اس حوالہ سے تحریک انصاف کے چند نوجوان جو گمراہی کی حد سے آگے نکل چکے ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر بعض قابل اعتراض پوسٹس لگائیں

    ن لیگی رہنما ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان امریکی سفیر سے مل رہے ہیں اور ان سے امداد اور گاڑیوں کی چابیاں لے رہے ہیں پھر مجھے یاد آیا کہ امریکی مخالفت اور رجیم چینج والا بیانیہ کہاں گیا امریکی سفیر سے ملاقات کر کے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے عمران خان کے رجیم چینج والے بیانیہ پر تھپڑ رسید کیا ہےجب سے تحریک عدم اعتماد آئی اس کے بعد آج تک یہ لوگ اپنے موقف بدل رہے ہیں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کس کے کہنے پر کی تھی اگر ہمت تو عمران خان اس شخصیت یا ادارہ کا نام بتائیں عمران خان کی پارٹی مخالف فیصلوں پر بوکھلا جاتی ہے،

    ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اداروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں انہوں نے 25، 25 ہزار روپے ماہوار پر صوبہ خیبرپختونخوا میں سوشل میڈیا میں لوگ رکھے ہوئے ہیں جو اداروں کے خلاف مہم چلاتے ہیں میں نے گورنر پنجاب کو یہی تجویز دی ہے کہ وہ پنجاب کے وزرا سے حلف لیں 8 سال تک پی ٹی آئی عدالتی حکم امتناعی کے پیچھے چھپتی رہی ہے مخالفین پر یہ جتھوں کے ذریعے حملے کراتے ہیں، تحریک انصاف نے 2014ء سے جو فنڈز لئے ان کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    دوسروں کو چور کہنے والا خود کتنا بڑا چور نکلا۔ اسحاق ڈار

  • پنجاب کابینہ میں توسیع،ملک احمد خان وزیر  قانون و پارلیمانی امورمقرر،نوٹیفیکیشن جاری

    پنجاب کابینہ میں توسیع،ملک احمد خان وزیر قانون و پارلیمانی امورمقرر،نوٹیفیکیشن جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حمزہ شہباز شریف نے اپنی کابینہ کو توسیع دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو باضابطہ طور پر قانون و پارلیمانی امور کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر ملک احمد خان کو قانون اور پارلیمانی امورکی وزارت سونپے جانے کا نوتیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے تاہم اس سے قبل ملک احمد خان کو صرف ایوان اقبال میں جاری پنجاب اسمبلی اجلاس کی حد تک کے لئے قانون اور پارلیمانی امور کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا گیا تھا.

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے ملک احمد خان کی بطور محکمہ قانون اور پارلیمانی امورکی وزارت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا. نوٹیفیکیشن پرآج کی تاریخ 27 جون 2022 درج ہے.

    وزیر قانون و پارلیمانی امور ملک احمد خان 2002 سے 2007 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے ہیں ، اس کے بعد ملک احمد خان 2013 سے رکن پنجاب اسمبلی ہین ،ملک احمد خان کا تعلق قصور پے،ملک احمد خان 29 نومبر 1971 میں پیدا ہوئے .آپ کے واکد ملک محمد علی خان 1972 سے 1977 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے جس کے بعد 1985 سے 1994 تک سینیٹر رہے جبکہ 1986 سے 1988 تک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ رہے ہیں.

    ملک احمد خان 2002 کے عام انتخابات میں پی پی 179 سے مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے رکن پیجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ جنوری 2012 میں ملک احمد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی.اور 2013 کے انتخابات میں میں ملک احمد خان اپنے حلقے سے مسلم لیگ ن کے پلیت فاعم سے دوبارہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے، ملک احمد خان پبلک اکاونٹس کی سپیشک کمیٹی نمبر 3 کے ممبر بھی رہے، ملک احمد خان مسلم لیگ ن کی لیڈر شب میں بھروسہ مند اورقابل اعتماد ساتھی سمجھے جاتے ہیں.

  • عطاء اللہ تارڑ اورملک احمد خان سے مولانا طاہر محمود اشرفی کی ملاقات

    عطاء اللہ تارڑ اورملک احمد خان سے مولانا طاہر محمود اشرفی کی ملاقات

    صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ اور وزیر قانون ملک احمد خان سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و امور مشرق وسطی مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔ مولانا طاہر محمود اشرفی نے صوبائی وزرا کو وزارت کے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔۔

    صوبائی وزراء نے مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے علماء کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں صوبائی وزیرداخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملی یگانگت کے حصول کے لیے علماء کا کردار قابل ستائش ہے۔صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے کہا کہ مذہبی ھم آھنگی کے فروغ کے لیے پاکستان علماء کونسل نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔

    کابینہ میں اضافہ۔ شاہ اویس نورانی بھی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

    چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا امن و امان کے قیام کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں اور ملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے علماء کرام پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے اور مذہبی منافرت کے خاتمے کے لیے علماء کرام اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے کہا کہ صاف دیہات پروگرام اس کے ساتھ منسوب ہے، پنجاب کے طول و عرض میں صفائی کا بہترین نظام وضع کریں گے، آج کچھ قوانین پنجاب اسمبلی سے متعلق بھی پاس کیئے گئے ہی، دو ہزار بیس میں ایک بل پاس کیا گیا قوانین کے حوالے سے اس کو واپس اس کی اصل شکل میں لے کر آئے ہیں، پنجاب میں کیا گیا تھا کہ میرا اپنا سیکرٹری ہوگا تو اپنی مرضی سے چلو گا،صحافیوں کے حوالے سے ایک بل پاس کیا گیا تھا کہ کوئی صحافی خبر دے گا تو چھ ماہ جیل ہوسکتی ہے، چیئرمین نیب کے پاس بھی ایسا اختیار نہیں تھا، پنجاب کے آٹھ اضلاع متاثر تھے ٹول پلازوں کی وجہ سے اورٹول پلازوں سے عوامی تکلیف بہت زیادہ تھی ان گیارہ ٹول پلازوں کو ختم کردیا گیا ہے

    ملک احمد خان نے مزید کہا کہ عمران خان ، فواد چوہدری نیوٹرل فوج کے سربراہ کو کہتے ہیں، پہلے ان کو کہتے ہیں کہ ہماری حکومت قائم کروائے نہیں کرواتے تو گالیاں دیتے ہی، کل ایک پروگرام میں کہا گیا کہ فوج اور عدلیہ کا آئینی کردار ہے، بیس بائیس پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے لوگ پکڑے جاتے ہیں،وہ فوج اور عدلیہ کی کردار کشی کرتے ہیں، جب وہ میری کردار کشی کریں گے تو میں حق رکھتا ہوں کہ قانونی کاروائی کروں،کبھی کہتے ہیں نیوٹرل نیوٹرل نہیں ہیں، وہ کیا کہنا چاہتے ہیں. ہم عمران خان ، فواد چوہدری کے خلاف قانونی کاروائی بھی کرسکتے ہیں ہتک عزت کا دعوی بھی کرسکتے ہی،عدلیہ میں یہ پراسیس سلو ہے اس کے لئے ترمیم کرنا پڑی ہے ،اگر تم قائم رہو تو ٹھیک ہے باقی سب برباد ہوجائیں

    صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پچھلے دنوں ایک صحافی یہ کہہ رہے تھے کہ عمران خان آدھی پانی کی بوتل بھی لے جاتے ہیں، ہمارا یہی کیس ہے وہ کچھ نہیں چھوڑتے انھوں نے مشرق وسطی میں جاکر بیچا، یہ تین اور پانچ کیرٹ کے تحفے مانگتے رہے لوگوں کے بڑے کام کیئے ہیں، کبھی فوج کبھی عدلیہ پر حملہ کرتے ہیں، آپ کی بیوی کی سہیلی فرحت شہزادی نے کرپشن کے انبار لگادیئے، منی لانڈرنگ آپ نے کی ہے،آج بڑا اچھا لگا عمران خان گرمی کے موسم میں کسی عدالت میں گئے.

    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ اسلام آباد آئے جب لوگ نہ نکلے تو واپس چلے گئ، پشاور حکومت کو عمران خان کئی کروڑ کے پڑتے تھے،حکومت چلی گئی عمران خان کی ہیرا پھیری نہیں گئی، اتوار کے روز کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانونی کاروائی کی جائے گی
    ،ابھی تک کوئی درخواست نہیں ملی.سابق وزیراعلی عثمان بزدار پر دو ایف آئی آر ہیں اصل بے ایمانی عمران خان کی ہے،عمران خان نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے اختیار بشری مانیکا اور فرح گوگی کو دیئے ہوئے تھے،اسپیکر نیشنل اسمبلی سے کہوں گا ان کی تنخواہیں بند کریں انہوں نےبل جلائیں اور بعد میں ادا بھی کئے.بنتے پھرتے ہیں ایماندار اور غیرت مند یہ فواد چوہدری بھی قومی اسمبلی سے تنخواہ لے رہا ہے،فواد صاحب استعفی دیا ہے تو نہ کریں ایسے. خان صاحب کہتے تھے کسی کے باپ کا پیسہ نہیں تو یہ کسی کے باپ کا پیسہ نہیں ہے، ڈ ٹ کے کھڑا ہے اب کپتان اس کی حقیقت ہے چھپ کے کھڑا ہے اب کپتان.میڈیا کا یہ کام نہیں ہے کہ کسی کی سائیڈ لے ،امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے.