Baaghi TV

Tag: منشیات فروش گرفتار

  • منشیات فروش بھاری منشیات کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار

    منشیات فروش بھاری منشیات کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار

    قصور میں بدنام زمانہ منشیات فروش 4 کلوگرام کے قریب چرس سمیت گرفتار

    قصور کے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ایس ایچ او عامر اسلم کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق نظام پورہ کا رہائشی ملزم ارشد عرف ارشدی مبینہ طور پر پتوکی اور ملحقہ علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔ پولیس نے خصوصی ناکہ بندی کے دوران منشیات کی سپلائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 4 کلوگرام کے قریب چرس برآمد ہوئی، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عرصہ دراز سے منشیات کی سپلائی کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے میں ملوث تھا۔ بدنام زمانہ منشیات فروش کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی زیرِ قیادت ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ مزید تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے

  • شراب فروش،شراب و اسلحہ سمیت گرفتار،ایس ایچ او کا واضع پیغام

    شراب فروش،شراب و اسلحہ سمیت گرفتار،ایس ایچ او کا واضع پیغام

    قصور میں شراب فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار،شراب اور اسلحہ برآمد
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے مغل کے ایس ایچ او ریاست ڈھڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک اور کامیاب آپریشن کیا کاروائی کے دوران شراب فروخت کرنے والے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا
    ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب، 2 پسٹل، 1 رائفل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں
    گرفتار ملزمان کی سناخت محمد ندیم، شکیل اور امجد کے ناموں سے ہوئی ہے
    ایس ایچ او ریاست ڈھڈی کا کہنا ہے کہ علاقے کو منشیات اور جرائم سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مذید تیز کیا جائے گا جبکہ امن دشمنوں کے لئے کوئی رعایت نہیں شہریوں سے اپیل: ہے کہ شراب اور اسلحہ فروشوں کے خلاف اطلاع دیں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

  • پولیس کی بڑی کاروائی ،انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

    پولیس کی بڑی کاروائی ،انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

    قصور
    پولیس کی بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

    قصور: تھانہ صدر قصور پولیس نے نواحی علاقے حویلی نتھو والی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم جاوید میو خفیہ اداروں کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے دردِ سر بنا ہوا تھا۔

    کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی، جس پر اس کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق جاوید میو قتل، اقدام قتل اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (7-ATA) کے مقدمات میں نامزد ہے، جبکہ دو دیگر مقدمات میں وہ اشتہاری ملزم بھی تھا۔

    ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او صدر قصور ذوالفقار بھٹی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی

  • 2 منشیات فروش گرفتار،لاکھوں روپیہ کی منشیات پکڑی گئی

    2 منشیات فروش گرفتار،لاکھوں روپیہ کی منشیات پکڑی گئی

    قصور
    بدنام زمانہ 02 منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ الہ آباد پولیس کی کاروائی ایس ایچ او غلام صابر چھینہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بدنام زمانہ 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام سے زائد آئس اور ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد ملزمان قصبہ الہ آباد اور گردونواح میں منشیات کے مکروہ دھندے سے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے تھے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں

  • منشیات فروش معہ ڈیڑھ کلو چرس و چوری کی موٹر سائیکل گرفتار

    قصور
    منشیات فروش معہ ڈیڑھ کلو چرس اور چوری کی موٹر سائیکل سمیت گرفتار

    تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش کو ایس ایچ او الہ آباد ڈاکٹر ذوالفقار کی ہدایت پر گرفتار کر لیا گیا
    کوٹ بسم اللہ کنگن پور کا رہائشی منشیات فروش زوہیب اختر عرصہ دراز سے الہ باد،کنگن پور و ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا تھا جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے نیز ملزم منشیات فروشی کیساتھ ساتھ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث نکلا اور ملزم سے چوری شدہ ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے
    ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے

  • ملزم بمعہ 1520 گرام چرس پکڑا گیا،مقدمہ ددج،

    ملزم بمعہ 1520 گرام چرس پکڑا گیا،مقدمہ ددج،

    قصور
    تھانہ صدر پولیس کی کاروائی،منشیات فروش گرفتار، 1520 گرام چرس برآمد مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر کے اے ایس آئی عادل رشید نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے
    ملزم محمد امین ولد بشیر قوم سقہ سکنہ موضع ورن عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا تھا اور بہت سے علاقوں میں منشیات کی سپلائی کرتا تھا اور ہر بار پولیس سے بچ نکلتا تھا
    تھانہ صدر قصور کے اے ایس آئی عادل رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو رنگے ہاتھوں منشیات فروشی کے وقت گرفتار کیا جس کے قبضے سے 1520 گرام چرس برآمد ہوئی ہے
    ملزم کے خلاف 9c کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

  • نصف من سے زائد ممشیات بمعہ مکزم پکڑی گئی،مقدمہ درج

    نصف من سے زائد ممشیات بمعہ مکزم پکڑی گئی،مقدمہ درج

    قصور
    پولیس کی بڑی کاروائی ،منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی،ملزم گرفتار،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او محمد امین کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے ملزمان معہ منشیات پکڑ لیا
    دوران سپیشل ناکہ بندی بھوپے وال موڑ سے منشیات کا بڑا ڈیلر امین عرف امینی سکنہ چک 69 گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے قبضہ سے 20 کلو 630 گرام چرس، ایک کلو 200 گرام آئس اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے
    ملزم پتوکی سمیت دیگر اضلاع میں بھی منشیات کی بڑے پیمانے پر سپلائی کا مکروہ دھندہ کرتا تھا جبکہ ملزم امین عرف امینی اپنے گاؤں چک 69 سے پتوکی منشیات سپلائی کر رہا تھا
    ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش ہے جسکی گرفتاری کیلئے پولیس سمیت دیگر ادارے بھی عرصہ دراز سے کوششیں کر رہے تھے
    ملزم کے خلاف امتناع منشیات کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے

  • کراچی پولیس کی گٹکا ماوا اور منشیات مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیاں، 4 ملزم گرفتار

    کراچی پولیس کی گٹکا ماوا اور منشیات مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیاں، 4 ملزم گرفتار

    کراچی پولیس نے گٹکا ماوا اور منشیات مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں سامان سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورنگی نمبر½2 کے قریب گودام پر چھاپے کے دوران دو ملزمان گرفتار کیے گئے جن سے گٹکا ماوا بنانے کا سامان اور سپلائی میں استعمال ہونے والی لوڈنگ سوزوکی بھی برآمد ہوئی.ملزمان سے140 کلوچھالیہ،پتی کے پیکٹ، پاؤڈر،چونا،مضر صحت کیمیکل اور کافی مقدار میں تیار گٹکا ماوا بر آمد کیا گیا.گرفتار ملزمان کی شناخت گل حسن اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ شہر کے مختلف حصوں میں گٹکا ماوا سپلائی کرتے ہیں۔ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ملزمان سے برآمد ہونےوالی گاڑی اور سامان کو ضابطے کےتحت قبضہ پولیس میں لیاگیا۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ دوسری کاروائی میں ضلع کورنگی , تھانہ لانڈھی پولیس نے کاروائی کرتےھوئے لال مزار ایریا لانڈھی نمبر½5 گٹکا ماوا ڈیلر گرفتار کر لیا۔گرفتار شدہ ملزم کا نام حماد عرف مون ولد محمد سلیم ہے۔ملزم پہلے بھی متعدد بار گٹکا ماوا فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ملزم انتہائی مطلوب گٹکا ماوا فروشوں کی لسٹ میں نامزدتھا۔ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ملزم کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ تفتیش کے حوالے کیاگیا۔ تیسری کاروائی کے دوران ڈسٹرکٹ ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے میانوالی کالونی میں کاروائی کرکے ملزم نواب خان ولد بختی عمر کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم سے آدھا کلو سے زائد چرس (510 گرام) اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

    حکومتی غفلت کی وجہ سے سندھ میں غربت و افلاس اور ڈاکوئوں کا راج ہے،اسداللہ بھٹو

    منعم ظفرنےلیاقت آباد میں محمدی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

    26ویں آئینی ترمیم منظوری کے بعد پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

  • بدنام زمانہ منشیات فروش مع اسلحہ و منشیات گرفتار

    بدنام زمانہ منشیات فروش مع اسلحہ و منشیات گرفتار

    قصور
    بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،منشیات و اسلحہ برآمد،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ایس ایچ او عمران جاوید کی سربراہی میں انچارج چوکی اوراڑہ کی سرکردگی میں ریڈ کیا اور نواحی گاؤں ایشری سنگھ سے بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    ملزم ایشری سنگھ کا رہائشی ہے اور عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا کام کر رہا تھا
    منشیات فروش ملزم رانا بہادر خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام چرس، ایک پمپ ایکشن، بندوق اور پسٹل برآمد
    کرکے مقدمہ درج کیا گیا
    ملزم راجہ جنگ اور گردونواح میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہا تھا اور نوجوان نسل کو نشہ پر لگا کر برباد کر رہا تھا

  • بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ،مقدمہ درج

    قصور
    بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،چرس برآمد،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی پرانا لاری اڈا تھانہ اے ڈویژن نے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں کاروائی
    کرتے ہوئے محلہ ڈنگی پورہ قصور کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش علی حسن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    ملزم پرانا لاڑی اڈہ کوٹ بڈھا کے قریب چرس فروخت کر رہا تھا کہ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے