Baaghi TV

Tag: منشیات

  • پشاور پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 4829  افراد کو گرفتار کر لیا ہے

    پشاور پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 4829 افراد کو گرفتار کر لیا ہے

    پشاور پولیس کی منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون، 6 ماہ کے دوران 4829 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں بین الصوبائی منشیات سمگلرز نیٹ ورکس سمیت مخصوص گاہک کو پشاور اور دیگر مختلف اضلاع کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ہونے والی کاروائیوں میں 30 کلو گرام سے زائد آئس ، 137 کلو سے زائد ہیروئن ، 271 کلو گرام افیون، 1652 کلوگرام چرس اور 1358 بوتل شراب بھی برآمد کی گئی ہے
    ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے نواجوان نسل خصوصًا طلباء کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کی خاطر عوامی سطح پر شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

  • ایک خاتون اور 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 8 ملزمان سے بھاری منشیات برآمد

    ایک خاتون اور 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 8 ملزمان سے بھاری منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

    7 کاروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ایک خاتون اور 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لئے ، ترجمان اے این ایف کے مطابق ایم 1 موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب پشاور کی رہائشی خاتون کے قبضے سے 3کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی گئی، جی 13میں پی ایس او پمپ اسلام آباد کے قریب ملزمان کے قبضے سے 700گرام کوکین برآمد کی گئی، راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 2 ملزمان کے قبضہ سے 50 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں، مُلزمان طلباء کو منشیات سپلائی کرنے میں مُلوث ہیں ۔

    پشاور اور راولپنڈی کے رہائشی 2 مُلزمان گرفتار کئے گئے، ایئر پورٹ روڈ کوئٹہ کے قریب 2 گاڑیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی، 20 کلو گرام آئس مذکورہ گاڑیوں کے دروازوں میں چھپائی گئی تھی۔ ملزمان گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ 2 غیر ملکی باشندوں سمیت چنیوٹ اور چاغی کے رہائشی 4 ملزمان گرفتار کئے گئے، سبزل روڈ کوئٹہ پر موٹرسائیکل کے زریعہ 20 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی، قلعہ عبداللہ کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا، جروبی زخا خیل خیبر کے علاقے میں دو کاروائیوں میں پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 14کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی، تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

  • لاہور میں ڈرون منشیات کے لئے استعمال ہونے لگے

    لاہور میں ڈرون منشیات کے لئے استعمال ہونے لگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈرون منشیات کے لئے استعمال ہونے لگے

    لاہور کے علاقے کاہنہ میں منیشات لے کر جانیوالا ڈرون گر گیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤن میں پیش آیا، ڈرون کے ساتھ چھ کلو ہیروئن بندھی ہوئی تھی جو پولیس نے قبضے میں لے لی، ڈرون کہاں سے آیا ، کس نے منشیات بھیجی، کہاں جا رہا تھا؟ اس حوالہ سے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، پولیس حکام کے مطابق ڈرون کا سائز معمول سے بڑا ہے ڈرون روزدار نامی زمیندار کی زمینوں میں گرا ہے

    ڈرون منشیات کے لئے استعمال ہونے پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ٹیکنالوجی سے بہت مثبت اور بڑے کام لے رہی ہے لیکن ہمارے ہاں صرف منشیات فروشی میں جدت آنے لگی۔کاہنہ میں منشیات لے کرجانے والا ڈرون گرگیا۔۔۔ 6 کلو ہیروئن برآمد ،افسوس

     

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

  • ضلع پشاور میں رواں ماہ کے دوران منشیات کے روک تھام کیلئے کاروائیاں

    ضلع پشاور میں رواں ماہ کے دوران منشیات کے روک تھام کیلئے کاروائیاں

    پشاور سٹی پولیس کی جانب سے رواں ماہ کے دوران منشیات کی روک تھام کیلئے ہونے والی کاروائیوں کا رپورٹ جاری کر دیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق ضلع پشاور میں منشیات کی روک تھام کی خاطر منشیات سمگلنگ، سرگرم منشیات فروش، خصوصی آئس فروشوں کے خلاف خا ص کریک ڈاون کیا گیا.جس کے نتیجے میں رواں ماہ میں 516 مقدمات درج، اور 580 ملزمان گرفتارکر لئے گئے،رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملزمان کے قبضے سے 27 کلوگرام آئس ، 74 کلوگرام چرس،17 کلوگرام ہیروئن، 5 کلوگرام افیون، 363 بوتل شراب برآمد کی گئی ہیں
    تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کے بعد پشاور سنٹرل جیل بھیج دیا گیا.

  • میہڑ :منشیات کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج اوردھرنا، پولیس کے خلاف نعرے بازی

    میہڑ :منشیات کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج اوردھرنا، پولیس کے خلاف نعرے بازی

    میہڑ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظور علی جوئیہ)منشیات کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج اوردھرنا، پولیس کے خلاف نعرے بازی
    تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی علاقے فریدآباد میں منشیات کی روک تھام کے لئے سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ دھرنا اورپولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی ، سٹی گیٹ فریدآباکے آگے دھرنا دیا گیا مظاہرین نے کہاتھاکہ فریدآباد میں لوٹ مار اور منشیات کا کاروبار پولیس کی سرپرستی میں سرعام چل رہاہے، نشے کے عادی افراد لوٹ مار اور چوریوں میں مصروف ہیں پولیس سرعام منشیات فروشوں سے رشوت لینے میں مصروف ہے جس کے باعث نوجوان نسل تباہی کےدہانے پہنچ گئی ہے.
    مظاہرین نے ایس ایس پی دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کیاکہ راشی پولیس آفیسران کےخلاف کارروائی کرکےفریدآباد میں نشے کاکاروباربند کرواکر نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جائے.دوسری صورت میں پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا.

  • پانچ کاروائیوں میں 4 افراد گرفتار، 206 کلو منشیات برآمد

    پانچ کاروائیوں میں 4 افراد گرفتار، 206 کلو منشیات برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، پانچ کاروائیوں میں 4 افراد گرفتار کر کے 206 کلو منشیات برآمد کر لی،پرانے ایئرپورٹ کے بالمقابل کورئیر افس سے مشکوک پارسل میں موجود 850 گرام آئس برآمد کر لی گئی،برآمدہ آئس گفٹ پیک ، غُباروں ، بالوں کے کلپ اور ٹوپیوں میں چھپائی گئی تھی۔ مذکورہ پارسل نیوزی لینڈ بھیجا جانا تھا۔ دوسری کاروائی میں فیض آباد راولپنڈی میں موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 1 کلو چرس برآمد کر لی گئی،راولپنڈی کا رہائشی مُلزم گرفتار کر لیا گیا، کوئٹہ سے ملتان منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پشین کے علاقے کان مہترزئی کے قریب گاڑی سے 186 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی، برآمدہ چرس گاڑی کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔اوکاڑہ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے

    جیکب آباد روڈ،سکھر پر گاڑی میں چھپائی گئی 10 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی، خیر پور کا رہائشی مُلزم گرفتار کر لیا گیا، جروبی زخا خیل خیبر کے غیر آباد علاقے سے 9 کلو چرس برآمد کی گئی، برآمدہ منشیات پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی تھی۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ایکسائز پولیس روہڑی کی کارروائی ملزم عاطف علی سے 20 کلو گرام چرس برآمد کر لی،چرس ٹویوٹا کرولا نمبر BEC-830 سے برامد کی گئی ،ملزم کو اروڑ لنک روڈ نزد موٹر وے انٹر چینج تعلقہ روہڑی سے گرفتار کیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں،ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم تھانہ منگھوپیر میں درج انسداد دہشت گردی کے مقدمہ الزام نمبر 535/2021 میں اشتہاری و مطلوب تھا۔ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی شامل تھا۔ایس ایچ او منگھوپیر نے زیبوگوٹھ میں کاروائی کرکے ملزم شیر دین ولد واورے خان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے موقع پر 02 کلو 100 گرام فائن کوالٹی چرس اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی،ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی اسلحہ، منشیات اور موٹرسائیکل چوری سمیت دیگر 06 مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔گرفتار ملزم سے منشیات کی سپلائی حاصل کرنے والے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • لیڈی منشیات فروش گرفتار،ملزمہ سے 3 کلو سے زائد منشیات برآمد

    لیڈی منشیات فروش گرفتار،ملزمہ سے 3 کلو سے زائد منشیات برآمد

    لیڈی منشیات فروش گرفتار ملزمہ سے 3 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی،

    ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ امروز ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ سب انسپکٹر عتیق آفریدی نے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کی منشیات سپلائی میں ملوث لیڈی منشیات فروش ملزمہ 3 کلو سے زائد منشیات سمیت ماڑیپور روڈ گلبائی سے گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمہ کی شناخت علینہ خان دختر خورشید کے نام سے ہوئی۔ملزمہ کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 3025 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزمہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 123/23 بجرم دفعہ 6/9(i)3C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب سپر ہائی وے پولیس نے لیاری گینگ وار کے ایک اہم کارندے فہیم عرف بہاری کو گرفتار کر لیا فہیم عرف بہاری کو سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے گرفتار کیا،ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کے مطابق ملزم فہیم بہاری سے ایک ہینڈ گرینیڈ بر آمد ہوا، وہ انتہائی سنگین جرائم میں ملوث تھا، ملزم لیاری گینگ وار کے لیے متعدد بار تاجروں سے بھتہ طلب کر چکا ہے فہیم بہاری بھتہ نہ دینے والوں کے گھروں پر فائرنگ بھی کر چکا ہے ملزم نے تمباکو کے ایک بڑے تاجر سے ڈیڑھ کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا جب تاجر نے انکار کیا تو اس کے گھر پر لانڈھی میں فائرنگ کر دی فہیم بہاری پہلے بھی متعدد بار بھتہ، قتل اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے

    ایک اور کاروائی میں لیاری میں خوف و ہراس پھیلانے, دھمکیاں دینے اور غلیظ زبان استعمال کرکے لیاری گینگ کو دوبارہ متحرک کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،دو طرفہ فائرنگ تبادلے کے نتیجے میں لیاری گینگ وار بلال پپو گروپ کا کارندہ کبیر عرف جھینگوں زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہو گیا،ملزم لیاری میں موجود عوام کو دوبارہ گینگ وار گروپس کے متحرک ہونے اور جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دیتا تھا. ملزم مختلف ویڈیوز اور آڈیو پیغام کے ذریعے لیاری کے شہریوں سے غلیظ زبان کا استعمال اور دھمکاتا بھی تھا. ملزم سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کر لیا گیا، ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ تھانہ کلری کی حدود میں پیش آیا.ملزم کے خلاف مقدمات درج, نیز مفرور ساتھی کی تلاش جاری ہے.ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    عدالت میں جمع کرائی گئی بیان حلفی کی خلاف ورزی عدالت کی توہین کے مترادف ہو گی،

    شیرشاہ پولیس کی کاروائی، ملزم غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا گیا، ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ سب انسپکٹر عتیق آفریدی نے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کی،محمد تنویر ولد سلیم نامی ملزم ناجائز اسلحہ سمیت شیرشاہ سے گرفتارکر لیا گیا، ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری دو عدد غیرقانونی پستول برآمد ہوئے۔ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں انسداد منشیات کارروائیاں جاری، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی-

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع نجی کوریئر آفس میں پارسل سے50 گرام ویڈ برآمد کی گئی دوعدد پلاسٹک کے لفافوں میں چھپائی گئی تھی، مذکورہ پارسل برطانیہ سے جہلم کیلئے بک کروایا گیا تھا۔

    سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    ایک الگ کارروائی میں گوادر کے غیر آباد علاقے مذانی سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 36 کلو چرس برآمدکی گئی مذکورہ منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی-

    ملتان ائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 986 گرام چرس برآمدکی گئی ۔شمالی وزیرستان کا رہائشی ملزم بذریعہ پرواز نمبر PK-221 دبئی کیلئے روانہ ہو رہا تھاقلعہ عبداللہ کے علاقے ٹوبہ اچکزئی میں چھاپہ مار کارروائی میں 129 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کی گئی جو مختلف منشیات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

    پشاورمیں پہلی باربچوں کابھی بغیرسینہ چاک کیےدل کا کامیاب آپریشن

    ترجمان اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • اے این ایف کی پاک افغان بارڈر پرکاروائی، مشکوک مواد برآمد

    اے این ایف کی پاک افغان بارڈر پرکاروائی، مشکوک مواد برآمد

    اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کیخلاف بلوچستان میں 6 کارروائیاں کی ہیں

    کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتارکر لئے گئے، پشین میں واقع یارو ریلوے کراسنگ کے قریب ٹرک سے 400 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی،دوران کارروائی کوئٹہ کے رہائشی تین ملزمان گرفتارکر لئے گئے، ملزمان منشیات گلستان سے اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر کوئٹہ میں میر احمد روڈ پر واقع فلیٹ پر اے این ایف نے چھاپہ مارا اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلیٹ سے 40 کلوگرام چرس برآمد کر لی دوران کارروائی کوئٹہ کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا

    پاک افغان بارڈر چمن پر کارروائی کے دوران ملزم سے 2 کلو 290 گرام مشکوک مواد برآمد کر لیا گیا،چمن کا رہائشی ملزم پاکستان سے افغانستان جانے کی کوشش کر رہا تھا۔چمن، پنجگور اور نوکنڈی سے بالترتیب 68 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈ، 17 کلو چرس اور 60 کلو افیون برآمد کی گئی،برآمدشدہ منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی غرض سے غیر آباد علاقے میں ذخیرہ کی گئی تھی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی بس اڈا۔سکیم موڑ۔فرنیچر مارکیٹ سے 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے،نواں کوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ریکارڈ یافتہ 3 منشیات فروش کبیر۔آصف۔شرافت کو گرفتارکر لیا، ملزمان بس اڈا جات ،تعلیمی اداروں ،ہوٹلز ،ہاسٹلز ،تفریحی مقامات کے اطراف منشیات فروخت کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 کلو 660 گرام چرس برآمد کر لی گئی، منشیات فروش کبیر’آصف’شرافت سے بالترتیب 1560,1060,1040 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،

  • پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار‌

    پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار‌

    شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں
    ویسٹ، تھانہ منگھوپیر کے علاقے مون سٹی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا ہے ،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار‌، ساتھی ملزم فرار ہو گیا، گرفتار زخمی ملزم کی شناخت مجاہد مسعود ولد مبارک کے نام سے ہوئی۔ ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون، نقدی اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

    ضلع ویسٹ پولیس نے مفرور و مطلوب منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔تھانہ مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم اکبر علی ولد منظور کو گرفتار کیا۔ملزم ڈکیتی و روبری کے ذیل مقدمات میں مفرور و مطلوب تھا۔1. مقدمہ الزام نمبر 225/2018 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ سکھن۔ 2. مقدمہ الزام نمبر 113/2020 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ اتحاد ٹاؤن۔3. مقدمہ الزام نمبر 299/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ ملیر۔گرفتار ملزم سے آدھا کلو سے زائد چرس اور فروختگی کی رقم برآمدکر لی گئی،ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے، ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی سنگین نوعیت کے 13 مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے