Baaghi TV

Tag: منشیات

  • رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

    رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست لاہور کے تھانے میں دے دی گئی ہے

    تھانہ انار کلی لاہور میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد بیان دیا ہے کہ وہ شہباز گل پر پندرہ بیس کلو ہیروئن ڈال سکتے تھے، اس بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے پاس ہیروئن موجود ہے، رانا ثناء اللہ پر مقدمہ درج کیا جائے، درخواست عبداللہ ملک ایڈوکیٹ نے دی ہے،پولیس نے ابھی تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا،

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کہہ رہے ہیں کہ گرفتاری سے پہلے صفائی کا موقع دینا چاہیے، مجھ پر15 کلو ہیروئن ڈالی گئی، کیا مجھے گرفتار کرتے وقت صفائی کا موقع دیا تھا شہبازگل کا بیان سب طے شدہ پروگرام تھا یہ سارے لوگ اس میں شامل ہیں، عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، اگر ثبوت ملے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا ہ شہبازگل کو مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا اور 24 گھنٹوں میں عدالت میں پیش کیا، اس معاملے میں پوری قانونی کارروائی ہوگی جب کہ شہباز گل یا ڈرائیور پر تشدد کی بات غلط ہے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • رانا ثناء اللہ کیس سمیت منشیات کے ہائی پروفائل کیسز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

    رانا ثناء اللہ کیس سمیت منشیات کے ہائی پروفائل کیسز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

    رانا ثناء اللہ کیس سمیت منشیات کے ہائی پروفائل کیسز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر اعجاز چودھری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا-

    سینیٹرز دوست محمد خان، رانا مقبول احمد، انور لعل دین، رانا محمود الحسن، عطاء الرحمٰن، سردار محمد شفیق ترین، فلک ناز اور جام مہتاب کے علاوہ وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول شاہ زین بگٹی، سیکریٹری وزارت نارکوٹکس کنٹرول حمیرا احمد، ڈی جی اے این ایف اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے-

    سینیٹر رانا مقبول احمد کی جانب سے پیش کئے گئے “ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ( ترمیمی) بل 2021 “ اور عدالتوں میں منشیات کے ہائی پروفائل زیرالتوی کیسز کے حوالے سے کمیٹی میں تفصیلی بحث ہوئی-سیکریٹری وزارت نارکوٹکس کنٹرول نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں بل کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا گیا-انہوں نے بتایا کہ ترمیمی بل پر کونسل نے کوئی بڑا اعتراض نہیں اٹھایا لیکن جرمانے کی رقم کا تعین کرنے کے حوالے سے ان کی مشاورت جاری ہے-اس حوالے سے کونسل کی رپورٹ آئی گی تو کمیٹی میں پیش کر دی جائے گی-انہوں نے سینیٹر رانا ثناءاللّہ سے بل کو واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص/آفسر اختیارات کا غلط استعمال کرتا ہے تو ادارے کے قوانین کی روشنی میں اس سے نمٹا جاتا ہے یہاں تک کہ نوکری سے بھی فارغ کردیا جاتا ہے اس لئے اس بل کو واپس لیا جائے- جس پر سینیٹر رانا مقبول احمد نے کہا کہ یہ بل رانا ثناءاللّہ کے ساتھ آنے والے واقعے کے بعد لایا گیا ہے- اگر آپ یقین دہانی کرائیں کہ رانا ثناءاللّہ کے کیس کی ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مزید انکوائری کرائیں گے اور اگر وہ بے قصور ثابت ہوتے ہیں تو ان کو انصاف فراہم کیا جائے گا تو وہ یہ بل واپس لینے کیلئے تیار ہیں-انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّہ کے کیس سے متعلق ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید انکوائری کا حکم دیا ہے لیکن ابھی تک مزید انکوائری کیوں نہیں کرائی گئی؟

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے اور معاملے کو سلجھانے کی ضرورت ہے،کیس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔سیکریٹری حمیرا احمد نے کہا کہ بل کا جائزہ لینے اور رانا ثناء اللّہ کے کیس کا مطالعہ کرنے کیلئے تھوڑا وقت دیا جائے جس پر چیئرمین کمیٹی نے سیکریٹری حمیرا احمد کو کہا کہ 30 دن کے اندر بل پر مشاورت ختم کر کے کمیٹی کو آگاہ کریں- چیئرمین کمیٹی نے 30 دن میں رانا ثناءاللّہ اور عدالتوں میں منشیات کے ہائی پروفائل کیسز سے متعلق تفصیلی رپورٹ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی –

    ٹرائل کورٹس میں زیر سماعت مقدمات کے اعداد و شمار کے حوالے سے سیکریٹری حمیرا احمد نے کمیٹی کو کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت سی این ایس کورٹ میں 2314، ہائی کورٹ میں 792 اور سپریم کورٹ میں 641 کیسز زیر التوا ہیں اور کل کیسز کی تعداد 3747 ہے۔

    سیکریٹری حمیرا احمد نے اسلام آباد میں واقع تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ کالجوں/یونیورسٹیوں میں منشیات کی روک تھام کے لیے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کو انگیج کر کے آگاہی کے مہم چلا رہے ہیں۔ ڈی جی اے این ایف غلام شبیر خود تعلیمی اداروں کا دورہ کرتے ہیں اور مشیات کی لعنت سے بچنے کیلئے اس موضوع پر لیکچرزدیتے ہیں۔ حمیرا احمد نے مزید بتایا کہ ہم عوامی خدمت کے پیغامات کے لیے کارپوریٹ ادارے کو بھی انگیج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث بچوں کے لیے قانون سازی کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں-

    چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے

    تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

     تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

    تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

    ٹرائل کورٹس میں زیرالتواء منشیات کیسز کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں طلب

    چیئرمین کمیٹی نے نشے کی لعنت کے تدارک کے لیے سرویلنس کے نظام کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔ ڈی جی اے این ایف نے کہا کہ ہم تعلیمی اداروں کے اندر آپریشن نہیں کر رہے بلکہ کیمپس کے باہر آپریشن کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے انٹری -ایگزٹ پوائنٹ پر بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے ڈی جی اے این ایف سے کہا کہ وہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر گزشتہ تین ماہ میں اے این ایف کی جانب سے کی جانے والی تمام کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ کمیٹی میں پیش کریں۔ کمیٹی ممبران نے ریہیبیلیٹشن سنٹرز کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی 2 مہینے میں اراکین کمیٹی کے وزٹ کا بندوبست کرایا جائے-انہوں نے کہا کہ ریہیبیلیٹیشن سنٹرز کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیں

  • اے این ایف انٹیلیجنس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی

    اے این ایف انٹیلیجنس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی

    راولپنڈی: اے این ایف انٹیلیجنس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی ،اطلاعات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس نے جڑواں شہروں سمیت کراچی میں 3 کارروائیاں کی ہیں اور ان کارروائیوں میں جرائم پیشہ افراد کونہ صرف گرفتار کیا ہے بلکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی ہیں‌

    اے این ایف کی طرف سے اس سلسلے میں خبرجاری کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں‌

    اے این ایف ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کی گئی۔دورانِ تلاشی سوزوکی کلٹس سے 27 کلوگرام ہیروئن اور 3 کلوگرام مشکوک کیمیکل برآمدہوا جبکہ کار میں سوار لاہور کے رہائشی شہباز علی اور حمیرا نوید کو گرفتار کر لیا گیا۔

    دوسری کارروائی راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں کی گئی۔پارسل کے ذریعے 1 کلو 800 گرام کیٹامائن امریکہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،مذکورہ منشیات باکسنگ گلوز میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔پارسل فیصل آباد کے رہائشی محمد رزاق کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

    تیسری کارروائی کراچی میں واقع لی مارکیٹ میں کی گئی۔جہاں سوزوکی بولان کے گیئر باکس میں چھپائی گئی 11 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی دورانِ کارروائی کراچی کے رہائشی عبدالکمال نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ترجمان اے این ایف نے اس حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • منشیات سپلائی کرنے والا انٹیلیجنس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار

    منشیات سپلائی کرنے والا انٹیلیجنس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار

    کراچی : منشیات سپلائی کرنے والے حاضر سروس انٹیلیجنس پولیس اہلکار کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ایس آئی یو نے گرومندرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا، گرفتار افراد میں ایک حاضر سروس پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ چھاپے کے دوران 42 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزم شعیب جمشید ٹاؤن میں تعینات ہے انٹیلی جنس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں منشیات فروش احمد فراز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار انٹیلی جنس اہلکار پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے۔

    پشاور: پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ ، دو اہلکار شہید

    قبل ازیں اے ایس ایف حکام نے پشاور اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔ترجمان ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق اے ایس ایف پشاور ائرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 640 گرام ہیروئن برآمد کرلی مسافر محسن نیاز نے ہیروئن حلوے کے ڈبوں میں موجود 88 کیپسولوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

    جبکہ سلام آباد ائرپورٹ حکام کے مطابق ابوظبی جانے والے مسافر لالدارخان کے سامان کی چیکنگ کی تو بیگ کی تہوں میں سیاہ رنگ کی ٹیپ میں لپیٹ کر چھپائی گئی 2 کلو 350 گرام آیس برآمد کرلی گئی-

    میکسیکومیں نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 اہلکار ہلاک،امریکا کو انتہائی مطلوب…

  • منشیات فروش نے خاتون کو قتل کر دیا

    منشیات فروش نے خاتون کو قتل کر دیا

    لاہور کے علاقہ باغباپنورہ میں منشیات فروشوں کی اطلاع پولیس کو دینے پر منشیات فروش نے خاتون کو گولی مار دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران سر میں گولی لگنے سے خاتون جان کی بازی ہار گئیں جب کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔مقتولہ کے اہل خانہ اور ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر جی ٹی روڈ احتجاجاً بلاک کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت روبینہ کے نام ہوئی ہے جسے منشیات فروشوں نے پولیس میں شکایت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
    ملزم کی خاتون پر فائرنگ کرنے کی ویڈیو بھی منظر آگئی جس میں مقتولہ روبینہ کو سر پر گولی لگنے کے بعد سڑک پر گرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے کچھ روز قبل منشیات فروش اکرم خان کی شکایت کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ مقتولہ روبینہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔

    دوسری طرف لاہور کے علاقے گلشن اقبال پارک گیٹ نمبر 4 سے جعلی انسپکٹر انٹیلیجنس کو گرفتار کر لیا گیا۔
    اقبال ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزم جاوید نے اپنا تعارف پولیس کو بطور فیصل انسپکٹر انٹیلجنس کے کروایا، ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کی طرف سے پوچھ گچھ پر شناختی کارڈ چیک کیا گیا جس پر معلوم ہوا کہ ملزم کا اصل نام جاوید تھا لیکن اس نے بطور فیصل انسپکٹر انٹیلیجنس کے اپنا تعارف کروایا۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، ایس پ

  • منشیات کے خلاف جنگ پاک امریکہ ترجیحات ہیں، امریکی معاون وزیر خارجہ

    منشیات کے خلاف جنگ پاک امریکہ ترجیحات ہیں، امریکی معاون وزیر خارجہ

    پاکستان کے ساتھ شراکت کے چالیس سال مکمل ہونے پر آئی این ایل کے معاون وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان۔ امریکی معاون وزیر خارجہ برائے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمینٹ آفیئرز ( آئی این ایل) ٹوڈ ڈی رابنسن نے 29 جون تا دو جولائی کے دوران اسلام آباد کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان شراکت پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

    اپنے دورے کے موقع پر معاون وزیر خارجہ رابنسن نے پاکستان کے سینئر حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں انسداد منشیات، صنفی اُمور، بین الاقوامی جرائم کی روک تھام اور سرحدی حفاظتی معاملات سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

    معاون وزیر خارجہ رابنسن نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام کی پچہترویں سالگرہ اور آئی این ایل کی پاکستان کے ساتھ شراکت کے چالیس سال مکمل ہونے کے موقع پر ’’انصاف، سلامتی اور خوشحالی‘‘ کے عنوان کے تحت منائی جانے والی تقریبات میں بھی شرکت کی۔ 30 جون کو معاون وزیر خارجہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اکیڈمی کی تعمیر اور تربیتی سہولت کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شریک ہوئے، جس کی مالیت 22 لاکھ ڈالر یعنی 45 کروڑ 18 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔

    تقریب کی میزبانی اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام ( یو این ڈی پی) نے کی جو کہ منصوبہ پر عملدرآمد میں آئی این ایل کا شراکت دار ہے جبکہ انسداد منشیات کے وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی اور اے این ایف کے ڈائریکٹر جنرل شبیر ناریجو نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں معاون وزیر خارجہ رابنسن نے یو این ڈی پی اور اے این ایف کی کوششوں کو سراہا اور آئی این ایل کے ساتھ شراکت پر امریکی حکومت کی جانب سے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس مشترکہ منصوبہ کا مقصد پاکستان بھر میں منشیات کی نقل و حرکت کا خاتمہ اور پولیس فورس میں خواتین کی شمولیت، اُن کی برقراری، ترقی اورصنفی اُمور کی بہتری شامل ہے۔معاون وزیر خارجہ نے خیبر پختونخوا میں انسداد منشیات کے ذمہ دار صوبائی ادارے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کو 29 کروڑ 58 لاکھ روپے مالیت کا سازو سامان دینے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رابنسن نے کہا کہ منشیات اور ممنوعہ اشیاء کے خلاف جنگ کرنا پاکستان، امریکہ اور بین الاقوامی برادری کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ انہوں نے پاکستان کو اپنے پڑوس کی وجہ سے درپیش خصوصی مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب باہمی کوششوں کے ذریعہ شاندار کام سرانجام دے سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یکم جولائی کو معاون وزیر خارجہ نے انسپکٹر جنرل شمالی فرنٹیئر کور میجر جنرل عادل یامین، انسپکٹر جنرل جنوبی فرنٹیئر کور میجر جنرل محمد منیر افسر اور سینئر ایف سی حکام کے ساتھ ایک افتتاحی تقریب اور 10 کروڑ پانچ لاکھ ڈالر مالیت (دو ارب دس کروڑ روپے) کےدو معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

    افتتاحی تقریب میں ایف سی شمالی کے وارسک تربیتی مرکز میں 500 مرد اور 128 خواتین کے لیے رہائشی بیرکس، کمرہ جماعت اور جسمانی تربیت کی سہولیات سمیت 45 نئی سہولیات کا افتتاح کیا گیا۔ مزید برآں حکام نے ایف سی جنوبی کے آٹھ موجودہ ہیڈ کوارٹرز میں خواتین اہلکاروں کے لیے سہولیات کی تعمیر کے معاہدہ پر بھی دستخط کیے۔

    امریکی حکومت کی اعانت سے شروع کیے جانے والے اس منصوبہ کے تحت بیرکس، ڈائننگ ہال، باورچی خانے اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کے نتیجہ میں ہر مقام پر ایک سو اٹھائیس خواتین ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی میں معاونت میسر ہو گی۔ خواتین اہلکاروں کے لیے سہولیات کی تعمیر کے حوالہ سے رابنسن نے کہا کہ امریکہ کے لیے یہ امر باعث مسرت ہے کہ وہ خواتین کو انصاف تک رسائی کے مواقع میں اضافہ اور انصاف کی فراہمی کے عمل میں اُن کی شمولیت یقینی بنا رہا ہے۔

  • غیرملکی کئی سالوں سے جیل میں، نواز شریف کی بات ہوتی تو….عدالت کے ریمارکس

    غیرملکی کئی سالوں سے جیل میں، نواز شریف کی بات ہوتی تو….عدالت کے ریمارکس

    غیرملکی کئی سالوں سے جیل میں، نواز شریف کی بات ہوتی تو….عدالت کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی دستاویزات پر پاکستان لائے گئے برمی منشیات کے سمگلرکی حوالگی کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی

    دروان سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک غیر ملکی کئی سالوں سے بری ہونے کے باجود جیل میں ہے اگر نواز شریف کی بات ہوتی تو ساری مشینری حرکت میں آ جاتی ، دوران سماعت عدالت نے رہائی کے باوجود غیر ملکی منشیات سمگلر کے جیل میں ہونے پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سرزنش بھی کی

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شورٹی اور کچھ شرائط پوری کرنے کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا تھا، ملزم کوجیل میں مزید رکھنا غیر قانونی ہے، واپسی کے انتظامات تک سٹیٹ اس کو جگہ دے ایف آئی اے والے جعلی دستاویزات پر ابراہیم کو یہاں لیکرآئے یہاں اس کو سزا ہوئی،بری ہو کر 5 سال سے جیل میں پڑا ہے اس کو اپنے ملک میں بھی معافی مل چکی غیر ملکی ہے پاکستانی نہیں غریب کا کوئی خیال ہی نہیں کرتا، عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی،رانا ثناء اللہ

    لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔ عمران خان اینکر پرسن

  • پشاور:ایس ایچ او کانسٹیبل بیٹے کیساتھ منشیات امگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    پشاور:ایس ایچ او کانسٹیبل بیٹے کیساتھ منشیات امگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    پشاور میں پولیس کے حاضر سروس ایس ایچ او اور اس کا کانسٹیبل بیٹا 12 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ پکڑا گیا-

    باغی ٹی وی : قبائلی ضلع خیبر پولیس کے حاضر سروس ایس ایچ او اور اس کےکانسٹیبل بیٹے کو 12 کلو گرام ہیروئن کے ساتھ پیر زکوڑی پل پشاور کے قریب سے پکڑا گیا سی سی پی او محمد اعجاز خان کے مطابق حاضر سروس ایس ایچ او محمد شعیب اور اس کے کانسٹیبل بیٹے عابد اللہ گاڑی کے ذریعے ہیروئن اسمگل کر رہے تھے۔

    جی ٹی روڈ پشاور پر ٹرک سے 132 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

    پولیس کے مطابق باپ بیٹے کا تعلق بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ سے ہے سی سی پی او نے ایس ایچ او اور اس کے کانسٹیبل بیٹے کو معطل کردیا ہے اور پولیس نے ملزمان کےخلاف فوجداری مقدمہ درج کرکے محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی ہے۔

    سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان کا کہنا تھا کہ کالی بھیڑوں کو محکمہ پولیس پناہ گاہ کے طور پر استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

    لاہور: نشے کے عادی افراد کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع

    قبل ازیں جی ٹی روڈ پشاور پر ٹرک سے 132 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی تھی،اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف پشاور نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پشاور پر 132 کلو منشیات ایک ٹرک سے برآمد کی تھی جس میں 88 کلو 800 گرام چرس اور 43 کلو 200 گرام افیون شامل ہےمنشیات ٹرک کے اوپر والے حصےمیں چھپائی گئی تھی۔

    علاوہ ازیں انسداد منشیات حکام نے پشاور ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے آئس نشے کے تقریباً 98 کیپسول برآمد کئے تھے-

    کراچی شہر قائد میں اسمگل شدہ اشیا کو ضبط کیا گیا۔

  • منشیات کےخلاف اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے،صدر اور وزیراعظم کا پیغام

    منشیات کےخلاف اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے،صدر اور وزیراعظم کا پیغام

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں منشیات کے استعمال اور اس کی اسمگلنگ سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے اور اپنے نوجوانوں کو غیر قانونی منشیات کے خطرے سے بچانے کے لیے مضبوط عزم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے،بین الاقوامی تعاون سے نوجوان نسل میں نئے قسم کی نفسیاتی منشیات کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد ملی ہے،ہم منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کو نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک مثالی ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منشیات سے پاک دنیا کے حصول کے لیے کاوشوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے ہر سال 26 جون کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں منشیات کے استعمال کو روکنے اور اس سے معاشرے بالخصوص نوجوانوں کو لاحق خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

    اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) کی طرف سے شائع ہونے والی ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2021، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ منشیات سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے ہونے والی اموات پچھلی دہائی کے دوران تقریباً دو گنا ہو چکی ہیں۔ نوجوان پاکستان کی کل آبادی کا تقریباً 60 فیصد ہیں اور انہیں منشیات کے استعمال سے خاص طور پر خطرات لاحق ہیں۔ہمیں منشیات کے استعمال اور اس کی اسمگلنگ سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے اور اپنے نوجوانوں کو غیر قانونی منشیات کے خطرے سے بچانے کے لیے مضبوط عزم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں میڈیا، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کی مدد سے ورکشاپس اور سیمینارز کے ذریعے طلباء اور والدین میں اِس حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔

    اس مقصد کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا کردار نہایت اہم ہے اور اسے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے سخت پالیسی نافذ کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔آج، ہم پاکستان کی جانب سے منشیات کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کی گئی زبردست کوششوں کا بھی اعتراف کرتے ہیں۔ بین الاقوامی تعاون سے نوجوان نسل میں نئے قسم کی نفسیاتی منشیات کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد ملی ہے۔

    میں معاشرے میں منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کو کم کرنے کے لیے وزارت انسدادِ منشیات کے اقدامات کو بھی سراہتا ہوں۔ پاکستان پوست سے پاک ریاست کا درجہ بھی حاصل کر چکا ہے جو کہ وزارت نارکوٹکس کنٹرول/اینٹی نارکوٹکس فورس کے فعال کردار کا عکاس ہے۔صرف تعاون اور اجتماعی عزم کے ساتھ ہی اس لعنت سے پاک دنیا کے وژن کا حصول ممکن ہے۔ ہم منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کو نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک مثالی ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر ہم منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کو فعال طور پر محدود کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،ہمیں نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کے خطرات سے بچانے اور ان کی صحت اور تندرستی کے تحفظ کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے۔

    منشیات کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر، غیر قانونی اسمگلنگ اور منشیات کا استعمال عوام کی حفاظت، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہے۔صحت اور انسانی بحران کے وقت منشیات کے استعمال کے خلاف کارروائی کو مضبوط بنانا اور معاشرے کے تمام طبقات پر اس کے اثرات کو کم کرنا ضروری ہے۔

    غیر قانونی اسمگلنگ اور مجرمانہ نیٹ ورک قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور معاشرے کے تانے بانے کو خراب کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اور اسمگلنگ کے راستوں کی قربت غیر قانونی منشیات سے لاحق خطرات میں اضافہ کرتی ہے۔مصنوعی ادویات کی آسانی سے دستیابی عام لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کے لیے خطرات کا باعث بنتی ہے،جو پاکستان کی آبادی کے 60 فیصد سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کے خطرات سے بچانے اور ان کی صحت اور تندرستی کے تحفظ کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے غیر قانونی منشیات سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے غیر متزلزل عزم ظاہر کیا ہے اور ہم اس مقصد کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ میری رائے میں بین الاقوامی تعاون اور رابطہ جان لیوا غیر قانونی منشیات کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق تمام عالمی کنونشنز اور پروٹوکول پر دستخط کر رکھے ہیں اور اس نے منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے معاملے پر تقریباً چالیس ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں،ہم اپنے عالمی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ خاندانوں، معاشرے اور ملک پر منشیات کے استعمال کے سماجی و اقتصادی اثرات بہت زیادہ ہیں،یہ موجودہ صحت کی خدمات پر بھی بوجھ بڑھاتا ہے، جو نہ صرف منشیات پر انحصار کرنے والوں کے علاج سے متعلق ہے بلکہ منشیات سے منسلک بیماریوں جیسے کہ ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس بی اور سی سے بھی متعلق ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میری رائے میں منشیات کے استعمال کو شروع ہونے سے پہلے روکنا محفوظ اور صحت مند قوم کو فروغ دینے کے لیے سب سے زیادہ سرمایہ کاری مؤثراور عام فہم طریقہ ہے۔نوجوان اپنی بھرپور صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے ہر اعتبار سے مستحق ہیں اور یہ حکومت اور معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں ایسا کرنے کا موقع دیں۔

    انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر ہم منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کو فعال طور پر محدود کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔میں وزارت انسداد منشیات کو ہدایت کروں گا کہ وہ محفوظ، منشیات سے پاک عوام کو فروغ دینے اور غیر قانونی منشیات کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے میڈیا اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کا اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں بہت بڑا کردار ہے۔ ہمیں مل کر منشیات سے پاک پاکستان کے حصول کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔

  • حمزہ شہبازاور شاہ زین بگٹی کا منشیات اور سمگلروں کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

    حمزہ شہبازاور شاہ زین بگٹی کا منشیات اور سمگلروں کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سہیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .شاہ زین بگٹی نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کے عوامی ریلیف اقدامات کی تعریف کی .

    ملاقات میں بین الصوبائی کوآرڈینیشن مزید مربوط بنانے کے لئے انسداد منشیات اور سمگلرز کی سرکوبی کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کیا گیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نئی نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر گھولنے والےکیخلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں ،منشیات سمگلرز کی سرکوبی کے لئے تمام صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔پنجاب حکومت منشیات فروشی کے خلاف مربوط کارروائیاں کر رہی ہے۔ منشیات کے خلاف ہمیں آگاہی مہم کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔

    علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کا کہنا ہے شہر سے نشے کے عادی افراد کو اٹھا کر جیلوں کے بجائے اسپتالوں میں بھجوانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، مختلف مقامات سے درجنوں ایسے افراد کو پی آئی ایم ایچ بھجوا دیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے بتایا کہ سیکرٹری صحت کی منظوری کے بعد نشے کے عادی افراد کو دیگر اسپتالوں میں بھی بھجوایا جائے گا، نشے کے عادی افراد کو معاشرے کا اچھا شہری بنانے کا کام شروع کیا ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا صوبائی حکومت نے اب ان لوگوں کو سہارا دینے کا کام شروع کیا ہے اور نشے کے عادی ان تمام افراد کا سرکاری سطح پر علاج کیا جا رہا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق پشاور میں اس وقت کوئی 1180 ایسے افراد کو بحالی مراکز اور ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے علاج کے ساتھ ساتھ انھیں بہتر شہری بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں پشاور کے الخدمت ہسپتال میں اس وقت کوئی 155 سے زیادہ نشے کے عادی افراد کا علاج ہو رہا ہے۔

    کمشنر پشاور ریاض محسود نے بی بی سی کو بتایا کہ تین ماہ قبل اس بارے میں اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تمام متعلقہ محکموں کو ایک پیج پر لایا گیا اور پھر تین ماہ تک مکمل تحقیق کر کے یہ مہم شروع کی گئی اس مہم میں انتظامیہ کے ساتھ پولیس، انسداد منشیات کا ادارہ، محکمہ صحت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سوشل ویلفیئر اور کچھ غیر سرکاری ادارے شامل ہیں۔