Baaghi TV

Tag: منشیات

  • برطانوی پارلیمان میں‌ کوکین استعمال ہونے کا انکشاف:برطانوی وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    برطانوی پارلیمان میں‌ کوکین استعمال ہونے کا انکشاف:برطانوی وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    لندن : برطانوی پارلیمنٹ میں منشیات استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے پارلیمان کے 11 مقامات پر شواہد بھی ملے ہیں۔

    کیا برطانوی اراکین پارلیمنٹ یا پارلیمان عملہ ایوان کی عمارت میں منشیات کا استعمال کررہا ہے، برطانوی خبر رساں ادارے سنڈے ٹائمز نے چونکا دینے والے انکشاف کردئیے۔

    برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی پارلیمان کی عمارت میں ٹیسٹ کی گئی بارہ میں سے گیارہ جگہوں پر کوکین کے شواہد ملے، جن میں وزیر اعظم کے دفتر کے قریب واش روم بھی شامل ہیں۔

    اخبار نے پارلیمان میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اراکین پارلیمان اور اسٹاف میں منشیات کا استعمال عام ہے۔برطانوی حکومت نے ملک میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے 10 سالہ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک میں کام کرنے والے 2 ہزار منشیات فروش گروہ کے خاتمے کی تیاری شروع کردی ہے، اس سلسلے میں 10 سالہ حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے، جس کے تحت پولیس شہر اور مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش گروہ کے درمیان رابطوں کو توڑے گی۔

    برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق اس وقت ملک میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے جو ملک میں ہونے والے جرائم کی وجہ ہیں، ان جرائم میں لوٹ مار اور قتل کے واقعات بھی شامل ہیں۔ جرائم کی ان وارداتوں سے ملک کو سالانہ 20 ارب پاوّنڈز کا نقصان ہوتا ہے۔

    10 سالہ حکمت عملی کے تحت پولیس کو یہ اختیار دیا جارہا ہے کہ وہ گرفتار افراد کے ٹیسٹ کرائیں، منشایت کے عادی افراد کو اس لعنت سے چھٹکارہ دلانے کے لئے انہیں خصوصی کورس کرائیں اور اگر وہ منشیات کا استعمال جاری رکھیں تو انہیں سزائیں دلوائیں۔

    نئی حکمت عملی کے تحت پولیس گرفتار کئے گئے منشیات فروش کا موبائل فون قبضے میں لے سکے گی، اس کے علاوہ پولیس کو اختیار بھی ہوگا کہ وہ اس موبائل فون کے ذریعے اس کے گاہکوں اور گروہ کے دیگر افراد سے رابطہ کرسکیں۔

    برطانوی وزیر اعظم نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ملزمان کے ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ بھی ضبط کئے جاسکتے ہیں۔

    بورس جانسن کے لئے اس وقت ایک بڑا چیلنج برطانوی پارلیمنٹ میں منشیات فروشوں کی رسائی کو روکنا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے چند روز قبل پارلیمنٹ میں خصوصی سراغ رساں کتے تعینات کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

    برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر سر لنڈسے ہوئلے نے اس حوالے سے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے احاطے میں منشیات اور دیگر ممنوعہ چیزیں استعمال کی جارہی ہیں، پارلیمنٹ کے ان حصوں سے بھی منشیات کے استعمال کے آثار ملے ہیں جہاں صرف خصوصی اجازت کے حامل افراد ہی داخل ہوسکتے ہیں، وہ پارلیمنٹ میں اس منشیات کلچر کی چھان بین کریں گے، پولیس کو شواہد اکٹھے کرنے بلایا جائے گا۔

  • قائداعظم یونیورسٹی میں ڈرگ مافیا سرگرم، ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم کا انکشاف

    قائداعظم یونیورسٹی میں ڈرگ مافیا سرگرم، ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم کا انکشاف

    قائداعظم یونیورسٹی میں ڈرگ مافیا سرگرم، ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم کا انکشاف
    منشیات فروشی کاپوچھتے ہیں تو سب اچھاہے کی رپورٹ دی جاتی ہے یونیورسٹیوں کے حالات بہت خراب ہیں،وجیہہ قمر
    قائمہ کمیٹی کا اے این ایف کی طرف سے 12سالوں میں صرف 68کروڑکی جائیدادضبط کرنے پر شدید برہمی کااظہار
    اتنی مالیت تو صرف افیون کی ایک بوری کی ہوتی ہے جو آپ نے 12سا ل میں ضبط کیں ہیں،ارکان
    ہمارے بچے تباہ ہو رہے ہیں سعودی عرب کی طرح پاکستان میں بھی منشیات فروشوں کے سر قلم کئے جائیں اعظمیٰ ریاض
    سمگلنگ کو نہیں روکا جا سکتاہے پاک بھارت سرحد پر آ ج بھی جانوروں کی سمگلنگ ہورہی ہے اے این ایف حکام
    آئس نشہ سب سے زیادہ ایران اور افغانستان میں بن رہاہے اور وہاں سے پاکستان آرہا ہے،
    ملک کے تمام اضلاع اور جیلوں میں منشیات کے عادی افراد کے لیے بحالی مرکز بنائے جائیں سیکرٹری
    کمیٹی کا وزیراعظم اورچاوروں وزارء اعلیٰ سے ملاقات کرئے گی اور پورے ملک کادورہ کرے گی

    اسلام آباد(محمداویس)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات میں پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ قمر نے انکشاف کیاہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں ڈرگ مافیہ سرگرم ہے جس کے خلاف ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں،ادروں سے منشیات فروشی کاپوچھتے ہیں تو سب اچھاہے کی رپورٹ دی جاتی ہے یونیورسٹیوں کے حالات بہت خراب ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات نے اے این ایف کی طرف سے 12سالوں میں صرف 68کروڑکی جائیدادضبط کرنے پر شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اتنی مالیت تو صرف افیون کی ایک بوری کی ہوتی ہے جو آپ نے 12سا ل میں ضبط کیں ہیں،ہمارے بچے تباہ ہورہے ہیں سعودی عرب کی طرح پاکستان میں بھی منشیات فروشوں کے سر قلم کئے جائیں۔وزیر انسداد منشیات برگیڈئیراعجاز شاہ نے کہاکہ نیشنل پالیسی فار نارکوٹکس بنائی گئی۔ اے این ایف حکام نے بتایاکہ سمگلنگ کونہیں روکاجاسکتاہے پاک بھارت سرحد پر آ ج بھی جانوروں کی سمگلنگ ہورہی ہے باوجود کہ سب سے زیادہ فوج دونوں طرف سے لگی ہے،آئس نشہ سب سے زیادہ ایران اور افغانستان میں بن رہاہے اور وہاں سے پاکستان آرہاہے،۔ملک کے تمام اضلاع اور جیلوں میں منشیات کے عادی افراد کے لیے بحالی مرکز بنائے جائیں۔ملک میں بحالی مراکزکی شدید کمی ہے۔کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ وزیراعظم اورچاوروں وزارء اعلیٰ سے کمیٹی ملاقات کرئے گی اور پورے ملک کادورہ کرئے گی۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی صلاح الدین ایوبی کی سربراہی میں وزارت انسدادمنشیات کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوئی۔اجلاس میں رکن شاہد ہ اختر علی،محسن داوڑ،میر غلام علی تالپور،عندلیب عباس،نصرت وحید،وجیہہ قمر ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر انسدادمنشیات برگیڈئیر اعجاز شاہ،سیکرٹری کلیم امام این ایف حکام ویگرنے شرکت کی۔وزیر انسداد منشیات برگیڈئیر اعجاز شاہ نے کہاکہ نیشنل پالیسی فار نارکوٹکس بنائی گئی۔اسمگلنگ کے لیے لیڈ ایجنسی کسٹم کو بنایا گیا اس طرح منشیات کے خلاف لیڈ ایجنسی نارکوٹکس فورس کو بنادیا گیا ہے۔جتنی جمہوریت پاکستان میں ہے کسی میں نہیں ہے۔پولیس ایف سی نے اپنی چوکیاں بنائی تھیں اور وہاں پرچیاں دی جاتی تھی اس طرح منشیات افغانستان سے پاکستان آتی تھیں۔منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے کام ہورہاہے 3سنٹر سندھ میں ہے اسلام آباد میں ایک ہی سنٹرہے۔ پہلے تمام ہسپتالوں میں ایک ورڈ منشیات کے عادی کے لیے بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے منشیات کے عادی افراد نے ہسپتالوں کے نرسوں کوہی منشیات پر لگادیا اس لیے منشیات کے عادی افراد کے لیے الگ سنٹر لازمی ہیں۔کالجوں اور یونیورسٹی میں اے این ایف کو جانے سے منع کردیا ہے۔ڈومیسٹک وائلنس بل کے میں خلاف ہوں اس سے خرابی بڑے گی۔حکام اے این ایف نے کمیٹی کوبتایاکہ صوبہ کے پی کے نے قانون سازی کرکے اے این ایف کے اختیار صوبہ کے پی کے میں ختم کردیئے ہیں۔جس سے کام میں مسائل ہیں۔

    وزیراعجاز شاہ نے کہاکہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹ آپریشن نہیں کرتی ہے میں نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ جب آئی جی سے بریفنگ لیں تو ان سے پوچھیں کہ انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کیاکارروائی کی ہے۔منشیات فروشوں کی پراسیکیوشن مسئلہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ منشیات کے اصل سورس تک پہنچیں۔ہم چاہتے ہیں کہ اے این ایف کواختیارات دیئے جائیں ہم چاہتے ہیں کہ کوئی بھی ایجنسی منشیات پکڑتی ہے تو اس کا کیس اے این ایف بناسکے اورجو کیس اے این ایف بنائے اس کے لیے مقدار کو تعین کردیا جائے اور فورس کی تنخواہ بڑھائی جائے۔چیئر مین کمیٹی صلاح الدین ایوبی نے کہاکہ منشیات فروش لوگوں کے بچوں کو استعمال کرتے ہیں خود آذاد ہوتے ہیں مگر غریب کے بچے پکڑے جاتے ہیں۔اے این ایف والے میرے علاقے میں وزیر انسداد منشیات کو لے کرجاتے ہیں کہ ہم نے یہ کام کیاہے مگر مجھے کچھ نہیں پتہ کہ کیا کام ہورہاہے۔ہم نے اپنے بچوں کو تباہ کردیا ہے منشیات فروش ارب پتی بن گئے ہیں ان کو کوئی نہیں پکڑتا ہے۔ بلوچستان میں منشیات کی فیکٹریاں لگی ہیں۔ان کوبندکیاجائے پاکستان کے 10سے 20بڑے ڈیلر پکڑا جائے مسئلہ حل ہوجائے گا۔ارکان نے کہا ضیاء الحق کے دور میں صرف ایک ایوب آفریدی منشیات فروش تھا اب ڈیلروں کی تعداد زیادہ ہو گئی ہے۔ وزیر انسداد منشیات نے کہاکہ کمیٹی کا اگلا اجلاس پشاور، کوئٹہ،کراچی اور لاہور میں کریں۔ہمارا کوئی مریض ہسپتال میں مرجاتاہے تو کہتے ہیں اللہ کی مرضی میں بیرون ملک میں کوئی مرتا ہے تو وہ ہسپتال پر کیس کردیتا ہے۔منشیات کو عدالت میں ثابت کرنا بہت مشکل ہے۔کمیٹی پورے پاکستان کادورہ کرے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ قلعہ عبداللہ میں بڑے منشیات فروش ہیں اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ محسن داوڑ نے کہاکہ منشیات کے کاروبار کرنے والے جیل سے واپس آئیں گے وہ دوبارہ منشیات کا ہی کاروبار کریں گے اس لیے ان کوسخت سزائیں دی جائیں۔ اعظمی ریاض نے اپنے بل کنٹرول آف نارکوٹکس سب سٹنس(ترمیمی) بل 2020 پیش کرتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں کے سر قلم کئے جائیں ہمارے بچے تباہ ہورہے ہیں سعودی عرب میں اگر یہ ہوسکتا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتے ہیں۔میں اپنی بیٹی کویونیورسٹی بھجتے ہوئے ڈررہی ہوں جو یونیورسٹیوں کاحال ہے۔حکام اے این ایف نے کہاکہ جو ترامیم مانگی جارہی ہیں وہ پہلے ہی بل میں موجود ہیں اس لیے اس ترامیم کی ضرورت نہیں ہے۔ سیکرٹری انسداد منشیات نے کہاکہ حکومت فیصلہ کرے منشیات فروشوں کو کیا سزا دینی ہے پھانسی دینی ہے یا کوئی اور سزا اس حوالے سے عالمی دباؤ بھی ہوتاہے جو قانون سازی ہوگی اس پر عمل کرائیں گے۔سیکرٹری انسدادمنشیات کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ سفارش کرے کہ تمام اضلاع میں ایک بحالی مرکز لازمی ہونا چاہیے اور پاکستان کے ہر جیل میں بحالی مرکز بنایاجائے تاکہ منشیات کے عادی افراد کا اعلان کیا جاسکے۔

    عندلیب عباس نے کہاکہ منشیات سے بچوں کو روکنا اہم کام ہے۔سیکرٹری نے کہاکہ پاکستان میں 6سے8ملین لوگ منشیات کے عادی ہیں جن میں سے 2ملین اپنا علاج کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان میں کل 116 جیل ہیں ان سب جیلوں میں بحالی مراکز بنائے جائیں تو مسائل میں کمی ہوگی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ قمر نے کہاکہ پارٹی ڈرگز کے حوالے سے کچھ نہیں ہورہاہے ہمارے معاشرے میں اس کااستعمال بڑگیاہے۔انہوں نے انکشاف کیاہے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں منشیات فروخت ہورہی ہے بچوں کومنشیات پر لگایاجارہاہے قائداعظم یونیورسٹی میں باقاعدہ ایک ڈرگ مافیاء ہے جس کی وجہ سے قائداعظم یونیورسٹی میں منشیات فروشی کنڑول نہیں ہورہی ہے جبکہ یونیورسٹی سے پوچھاجاتاہے تو سب اچھے ہی کی رپورٹ دیتے ہیں باوجود سب کوپتہ ہے کہ یونیورسٹی اور باہر کھوکھوں پر منشیات با آسانی دستیاب ہے۔یونیورسٹی کے حالات بہت خراب ہیں پتہ ہونے کے باجود ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال ہوتی ہے مگر ان اداروں سے پوچھا جائے تو سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قانون زیادہ بناتے ہیں مگر عمل کسی پر نہیں کرتے ہیں۔کمیٹی نے سفارش کی کہ اے این ایف کی نفری بڑئی جائے۔کمیٹی وزیراعظم اور چاروں وزیراعلیٰ سے کمیٹی کی ملاقات کرناچاہتی ہے اس کے لیے حکومتی ارکان کمیٹی مددکریں۔

     

    حکام اے این ایف نے کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گذشتہ12سالوں میں منشیات فروشوں کی جائیدادضبطگی کے 36کیس کئے جس میں 75جائیدادیں ضبط کیں جن کی کل مالیت68کروڑ80لاکھ روپے ہے کمیٹی ارکان نے کہاکہ 20سالوں میں صرف 68کروڑروپے کی جائیداد ہی ضبط ہوئی ہے یہ تو کچھ بھی نہیں ہے اس سے زیادہ تو منشیات فروش ایک دن میں کماتے ہیں۔ عندلیب عباس نے کہاکہ جو 12سال میں جتنی جائیداد منشیات فروشوں سے ضبط کی ہے یہ تو افیون کی صرف ایک بوری کی قیمت ہے۔حکام نے بتایاکہ2002سے اب تک 74جائیدادیں ضبط کی ہیں۔ اے این ایف حکام نے بتایاکہ دنیامیں سب سے زیادہ آئس افغانستان اور ایران میں بن رہی ہے اس کے اثرات پاکستان میں ہونے ہیں۔افغانستان سے ڈرگ ایران،ایران سے بلوچستان اور وہاں سے پورے پاکستان میں آتی ہے۔سمگلنگ کونہیں روکاجاسکتاہے۔سب سے زیادہ ملٹری پاکستان اور بھارت سرحد پر ہے مگر اس کے باوجود پاک بھارت باڈر پر سمگلنگ ہوتی ہے۔ آج بھی جانواروں بھارت سے سمگلنگ ہور ہے ہیں سمگلنگ کو نہیں روکا جاسکتا ہے اس کوالبتہ کم کیا جاسکتاہے۔

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

    خواتین نرسزکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کی ضمانت پر ہوئی سماعت

    ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا

    ہولی فیملی ہسپتال سے بچہ اغوا ہونے پر لواحقین کا احتجاج

    یہ ہے بزدار کا لاہور،دس روز میں 40 سے زائد بچے اغوا

    نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    رقم کی لین دین پر اغوا ہونے والا شخص بازیاب،ملزم گرفتار

    پانچ سالہ معصوم بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

    مطیع اللہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت سفاک ملزم گرفتار

  • تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

    تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

    کرمیٹک ویلفیئر ٹرسٹ نے "پاکستان پیکٹ ڈاٹ کام” کے نام سے تمباکو نوشی سے متعلق ویب سائٹ کا اجراء کر دیا دیا ہے

    پاکستن کو تمباکو نوشی سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کرومیٹک ٹرسٹ نے ایک ایسی ویب سائٹ کا اجراء کیا ہے جس میں تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف چلائی جانیوالی آگاہی مہم سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوں گی ۔ اس ویب سائٹ پہ آگاہی مہم کی کارکردگی ، تحقیقی مقالے، اعداد و شمار اور مستقبل کے لیے اپنائی جانیوالی حکمت عملی سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او شارق خان نے مری میں ایک کانفرس میں اس ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پہ کیا ۔ شارق خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیکٹ ڈاکٹ کام ویب سائٹ پہ دستیاب معلومات تک رسائی اور اس سے استفادہ ہونے کے طریقے کار کو انتہائی آسان بنایا گیا ہے اور یہ ویب سائٹ تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا ایسا حصہ ہے جو بالخصوص صحافیوں کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔ اس ویب سائٹ پہ موجود مصدقہ اطلاعات اور تمباکو نوشی پہ پابندی کے راستے میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔شارق خان نے مزید کہا کہ اس ویب سائٹ سے بین الاقوامی سطح پہ عالمی برادری پاکستان کے بارے میں یہ تاثر قائم کرے گی کہ پاکستان اپنی آنیوالی نسلوں کو تمباکو نوشی کی لعنت سے بچانے کے لیے کس قدر سنجیدہ ہے

    کانفرنس میں ملک بھر سے صحافیوں اور سوشل اور انفلوانسرز نے شرکت کی ۔ شارق خان نے کہا کرومیٹک ٹرسٹ کی جانب سے تمباکو نوشی کے خلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات میں سے ایسی ویب سائٹ کا اجراء ایک سنجیدہ قدم ہے جس سے کرومیٹک ٹرسٹ کی مستقبل کی سوچ کا احاطہ ہوتا ہے

    ویب سائٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے شارق خان کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور اس کے انسانی صحت پہ پڑنے والے منفی اثرات اور معاشرتی نقصان کے تناظر میں ایسی ویب سائٹ کا اجراء وقت کی اہم ضرورت تھی جس پہ تمباکو نوشی سے متعلق حقائق، معلومات اور مستند اعداد و شمار موجود ہوں جس سے قانون سازی کرنے والے اداروں کو پاکستان کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے میں مدد مل سکے ۔

    پاکستان میں سی ٹی ایف کے کی نمائندہ صوفیہ منصوری نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی کا بڑھتا ہوا رجحان پاکستان میں انہتائی مہلک صورتحال اختیار کرچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ہر روز 1200 بچے سگریٹ پینا شروع کرتے ہیں جو ہماری نئی نسل کی تباہی کی نشانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ کی قیمت میں اضافے اور دکانوں پہ کھلے سگریٹ کی فروخت پہ پابندی جیسے اقدامات سے بچوں کا مستقبل محفوظ بنیا جا سکتا ہے ۔

    وزارت صحت میں پاکستان ٹوبیکو کنٹرول سیل کے سابق انچارج ڈاکٹر ضیا اسلام نے کہا کہ تمباکو کی کمپنیوں کے مالکان انتہائی بااثر افراد ہیں اور وہ اپنے مقاصد کے لیے نہ صرف براہ راست سرمایہ لگاتے ہیں بلکہ حکومت میں بیٹھے افراد کے ساتھ ایسے تعلقات ہیں جنہیں وہ اپنے ناجائز کاروباری مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عوام میں آگاہی مہم کو تیز کرکے حکومت کو مجبور کرنا ہوگا کہ وہ تمباکو نوشی کے خلاف سخت قانون سازی کرے۔

    کانفرنس میں شرکاء نے ملک بھر سے شریک صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیئے اور انہیں بتایا کہ تمباکو نوشی کی صنعت کا مافیا کس طرح حکومت پہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے حکومت کو گمراہ کرتے ہیں تاکہ ان کے خلاف قانون سازی نہ ہو سکے

  • منشیات کیس میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت خارج

    منشیات کیس میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت خارج

    منشیات کیس میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت خارج
    سپریم کورٹ میں منشیات کیس میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی

    ملزم کی احاطہ عدالت سے فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی گئی، ملزم کی وکلاء گیٹ سے فرار کی کوشش کو کانسٹیبل گلزار احمد نے ناکام بنایا ملزم معظم بیگ کو وکلاء گیٹ سے فرار کے دوران گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹ منتقل کردیا گیا

    ایف بی آر نے موبائل کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانے والا ٹیکس واپس لینے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا 18 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے پانچ منٹ کا ل کے بعد 75 پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی قانون کے مطابق ہے فنانس ایکٹ 2021-22 میں پانچ منٹ کال کے بعد 75 پیسے ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے ، پارلیمنٹ سے منظور بل کو ہائیکورٹ غلط قرار نہیں دے سکتی

    قبل ازیں صارف عدالت نے ڈگری جاری ہونے کے بعد عمل نہ کرنے پر 2 وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے صارف عدالت نے کہا کہ ایک لاکھ 98ہزار100 کی ڈگری جاری کرنے کے باوجودرقم ادا نہ کی گئی ،عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ پولیس منیجر کو گرفتار کرکے 14 جنوری کو پیش کرے، فیکٹری کے مالک کو 7 لاکھ کی ڈگری پرعمل نہ کرنے وارنٹ بھی جاری کیے گئے صارف عدالت نے مالک کو 14 جنوری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دےدیا

    دوسری جانب ایف آئی اے سائیبر کرائم اسلام آباد سرکل نے کارروائی کی ہے سمزکی غیر قانونی فروخت میں ملوث گروہ گرفتار کر لیا ہے ،ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان خود کو احساس پروگرام کے افسران ظاہر کررہے تھے ملزمان کی جانب سے فروخت سمز کے مجرمانہ کارروائیوں میں استعمال ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے ملزمان سے 2 ہزار350 سمز،3 بائیومیٹرک اور 40 شناختی کارڈ برآمد کر لئے گئے ہیں

    @MumtaazAwan

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنیوالا جج گرفتار

    نوکری کے بہانے خاتون سے زیادتی کرنیوالے جج کو جیل بھجوا دیا گیا

    گھر میں گھس کر نوجوان لڑکے سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    اسی سالہ بزرگ نے کیا 65 سالہ خاتون کا ریپ

  • منشیات اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    منشیات اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    گوادر کسٹمز نے بڑے پیمانے پر منشیات اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    گوادر کسٹمز نے منشیات کے خلاف بڑی کاروائی کی ہے۔ جیونی کے مقام پردو مختلف کارروائیوں میں زمین میں دفن بہترین قسم کی افیون اورآئس کرسٹل برآمد کی گئی ہے، افیون 300 کلو گرام اورآ ئس کرسٹل 15 کلو گرام برآمد کی گئی ہے، اطلاع ملنے پر کسٹمز اسٹاف نے اس وقت چھاپہ مارا جب منشیات کے اسمگلرز متعلقہ منشیات دوسرے فریق کے حوالے کر رہے تھے۔کسٹمز حکام کو دیکھ کر اسمگلروں نے بھاری اسلحہ سے شدید فائرنگ کی۔ خوش قسمتی سے کسٹمز اسٹاف سلامت رہے اورکوئی جانی نقصان نہیں ہوا، افیون کو پلاسٹک ڈراموں میں ڈال کر زمین دوز کی گیا تھا،

    اسی طرح ایک اور کاروائی جو کورکھیڑا کسٹمز چیک پوسٹ پر کی گئی ،اس کاروائی میں 300 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کی گئی ہے، جو ھینو ٹرالر میں ڈرائیور کے کیبن میں چھپائی گئی تھی۔ تینوں کاروائیوں میں برآمد شدہ منشیات کی قیمت تقریبا 38 کروڑ روپے کی بنتی ہے ،ایف آئی ار درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ گوادر کسٹمز نے کاروائئی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی،

    واضح رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ممبر کسٹمز طارق ہدا کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت ترین اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے بھی اسی روٹ پر کسٹمز نے ہزاروں کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    چار ماہ میں ایک دو نہیں، 4856 منشیات فروش گرفتار،کتنے کروڑ کی منشیات پکڑی گئی؟

  • عالمی مارکیٹ میں مالیت1.36ارب ڈالرکے لگ بھگ منشیات نذر آتش!!!

    عالمی مارکیٹ میں مالیت1.36ارب ڈالرکے لگ بھگ منشیات نذر آتش!!!

    پاکستان کوسٹ گارڈزنے گوادر بلوچستان میں منشیات جلانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔گورنر بلوچستان جناب جسٹس (ریٹائرڈ) امان اللہ خان یا سینزئی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری، سول افسران، انٹرنیشنل کیمونٹی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
    ڈی جی کو سٹ گارڈز بریگیڈیئرثاقب قمرکا خطاب جس میں گورنمنٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں منشیات کے خلاف اٹھائے گئے احکامات سے آگاہ کیا۔ منشیات کا ناسُور ہماری قوم خصوصاً نوجوان نسل او ر بین الاقوامی برادری کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ہم سب کو مل کر منشیات جیسی لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔ مہمان خصوصی گورنر بلوچستان جناب جسٹس(ریٹائرڈ) امان اللہ خان یا سینزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم اور قابل تعریف فورس ہے۔
    پاکستان کوسٹ گارڈز نے ملک دشمن عناصر بالخصوص منشیات اور انسانی ا سمگلروں کے خلاف نہایت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کی طرف سے نذرآتش کی جانے والی منشیات میں 33,500کلو گرام چرس شامل تھی۔ 715کلو گرام ہیروئن،300کلو گرام کرسٹل۔ 80کلو گرام مارفین،16کلوگرام ائس۔ 50ٹن چھالیہ اور20,000 پیکٹ انڈین گٹکا۔ 4600 شراب کی بوتلیں اوربیئر کے ٹن تلف کر دیے گئے۔ نذر آتش کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت1.36ارب ڈالرکے لگ بھگ ہے۔

  • ہر آدمی کو منشیات جیسی لعنت کے خلاف اٹھنا ہو گا, وفاقی وزیر

    ہر آدمی کو منشیات جیسی لعنت کے خلاف اٹھنا ہو گا, وفاقی وزیر

    اسلام آباد- وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کی ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہاوس تک انسداد منشیات واک میں شرکت- اس موقع پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عارف ملک بھی موجود تھے.
    اسلام آباد انسدادِ منشیات واک کے دوران وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد منشیات پوری قوم کا مسلہ ہے اس پر ہمیں مل کر سوچنا ہو گا- ان کا کہنا تھا کہ اس واک سے آگہی حاصل ہو گی کہ منشیات ایک خطرناک چیز ہے جس سے بچاؤ ممکن اور ضروری ہے- وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ہر آدمی کو منشیات جیسی لعنت کے خلاف اٹھنا ہو گا- وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں منشیات کی وباء پھیل رہی ہے اور نشہ ایک بہت بڑی لعنت ہے جس سے ہماری آنے والی نسلیں تباہ ہو سکتی ہیں- ان کا کہنا تھا کہ اس مارچ کا مقصد نشے کے خلاف آگاہی پھیلا نا ہے- وفاقی وزیر اعجاز کا کہنا تھا کہ
    اسکول اور یونیورسٹیوں میں یہ وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اوراپنی نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانا ہمارا فرض ہے-
    اس واک کا مقصد اس بات کا احساس دلانا تھا کہ نشے کی عادت انسان کی زندگی خطرے میں ڈال دیتی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے کے لئے ہم سب کو مل کر نشے سے انکار کرنا ہوگا- یہ پیغام دینے کے لئے اس موقع پر واک کے شرکاء نے نشے سے انکار- زندگی سے پیار کے بینر اٹھا رکھے تھے-
    وزارت انسداد منشیات اور اے این ایف تین سطح کی پالیسی کے تحت منشیات کے خاتمے کے لئے کام کر رہی ہے، جس میں ڈیمانڈ میں کمی لانا، سپلائی کو کم/ختم کرنا اور عالمی سطح پر باہمی تعاون کے ذریعے منشیات کے خلاف کام کرنا شامل ہیں-
    اس واک میں وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ، میجر جنرل عارف کے ساتھ ساتھ وزارت انسداد منشیات اور اے این ایف کے افسران نے بھی شرکت کی- واک کے دیگر شرکاء میں عام عوام، مختلف سکول، کالجز، یونیورسٹیز کے طلباء، پاکستان بوائز سکاوٹز، گزلز گائیڈز، سول سوسائٹی، یو این او ڈی سی اور این جی اوز کے نمائندے شامل تھے- واک کا آغاز ڈی چوک اور اختتام پارلیمنٹ ہاوس پر ہوا- واک کے شرکاء میں انسداد منشیات سے متعلق کتابچے تقسیم کئے گئے-

  • جان لیوا اور مضر صحت منشیات عام ، اینٹی نارکوٹکس فورس دفاتر تک محدود

    پتوکی سمیت قصور بھر میں شراب،چرس، ہیروئن گٹکا سمیت دیگر منشیات کا کاروبار عروج پر ہے،جبکہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے مبینہ کرپشن،سیاسی دباؤ اور دیگر وجوہات کی بنا پر کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
    اسمگل شدہ بھارتی گٹکا، چرس، افیون، ہیروئن، راکٹ اور دیگر نشہ آور اشیاء کا نوجوانوں اور کم عمر بچوں میں استعمال تیزی سے بڑھ رہاہے۔ عوامی حلقوں نے اس امر پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ کرونا وائرس جیسی وباء کے دوران منشیات کی کھلے عام دستیابی حیرت انگیز ہے۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق ضلع قصور کے مختلف دیہی علاقوں میں مضر صحت اشیاء سے شراب کشید کرنے کی بڑی تعداد میں بھٹیاں کام کررہی ہیں۔ دیسی شراب کا کاروبار اندرون قصور کی تحصیل پتوکی میں خاصا عروج پر ہے۔
    ذرائع کے مطابق منشیات فروش مافیا کےسفید پوش افراد سیاسی سرپرستی میں مخصوص مقامات پر شراب فروخت کرنے کے ساتھ اس کی ہوم ڈلیوری بھی کرتے ہیں۔شراب کی کھلے عام دستیابی سے نوجوان نسل میں اس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس کے علاوہ چرس اور ہیروئن کی خرید و فروخت بھی عام ہے۔
    باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق اندرون قصور کے علاوہ اسمگل شدہ بھارتی گٹکے کی بڑی مارکیٹ بنا ہوا ہے۔ پتوکی شہر کے علاوہ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں پان کے کیبنوں،پرچون کی دکانوں،اور دیگر مقا مات پر بھارتی اسمگلنگ شدہ گٹکا سفینہ،21سو،پان پراگ،ظفری اور دیگر ناموںسے کھلے عام دستیاب ہے،جبکہ بڑے پیمانے پر اسمگل شدہ مختلف برانڈکی غیر ملکی سگر یٹ کا کاروبار بھی سیاسی سرپرستی میں جاری ۔
    دوسری طرف شہر کے بیچوں بیچ شراب فروخت کرنے والے ڈیلر موجود ہیں جو ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں شراب کے عادی افراد شراب پی کر گلی محلوں میں گالم گلوچ اور بیہودہ زبان استعمال کرتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے خاص طور پر عورتوں کو گزرنا مشکل ہوتا ہے ان شراب فروشوں اور شراب کے عادی افراد اس قدر گلی محلوں میں دندناتے پھرتے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے اہل علاقہ کا ڈی پی او قصور عمران کشور سے مطالبہ کے ان مجرمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور علاقے کو محفوظ کیا ایسے لوگوں کی وجہ سے معصوم بچوں پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

  • طلباء کی جسمانی و ذہنی صحت کو خطرہ، منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ، صدر عارف علوی

    طلباء کی جسمانی و ذہنی صحت کو خطرہ، منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ، صدر عارف علوی

    صدر عارف علوی کی زیرِ صدارت منشیات کے استعمال اور ذہنی صحت سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا- عارف علوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری ، عندلیب عباس اور ممبر قومی اسمبلی ساجدہ ذوالفقار خان بھی شریک ہوئے- اجلاس میں فلاحی تنظیموں کے ممبران نے بھی شرکت کی- اس اجلاس میں صدر مملکت کو پاکستان میں منشیات کے پھیلاؤ کے بارے میں بریفنگ دی گئی- صدر عارف علوی نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے اسکا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہئے-

    منشیات اور ذہنی صحت سے متعلق شعور پیدا کرنے کیلئے قومی رابطہ حکمت عملی کی ضرورت ہے- بریفنگ میں بتایا گیا کہ منشیات سے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کی جسمانی اور ذہنی صحت کو خطرہ لاحق ہے- صدر عارف علوی نے کہا کہ رضاکاروں ، اساتذہ ، والدین اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے ایک بنیادی فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت ہے- میڈیا اور تعلیمی ادارے منشیات کے استعمال اور ذہنی صحت سے متعلق شعور اجاگر کریں- منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کیلئے معاشرے خصوصا ً والدین اور اساتذہ کا کردار اہم ہے-

  • اے این ایف کی ملک بھر میں کاروائیاں، اسمگل شدہ سامان برآمد

    اے این ایف کی ملک بھر میں کاروائیاں، اسمگل شدہ سامان برآمد

    اے این ایف نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے- ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ان آپریشنز کے تحت اے این ایف نے ملک بھر میں 21 کاروائیوں کی ہیں جس کے دوران 2153.166 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ہیں-

    مزید بتایا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث 22 ملزمان گرفتار اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 10 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 13.1 کلوگرام ہیروئن, 650.99 کلوگرام چرس,1485 کلوگرام افیون, 3.91 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 960 عدد ڈیزاپام گولیاں اور 30 عدد ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں۔برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 59.520 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے-