Baaghi TV

Tag: منی لانڈرنگ

  • منی لانڈرنگ کیس، جیکولین فرنینڈینس کے بیانات میں تضاد

    منی لانڈرنگ کیس، جیکولین فرنینڈینس کے بیانات میں تضاد

    بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کیس کے بعد ہیں شدید مشکل میں کیونکہ ان سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے. انہیں اکثر دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (EOW) کے دفتر میں پیش ہونے کے لیے بلایا جا رہا ہے۔ ان سے مبینہ مجرم سکیش چندر شیکھرسے تعلق کے حوالے سے گھنٹوں سوالات ہو رہے ہیں. اداکارہ اپنے بیانات ریکارڈ‌کروا چکی ہیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس اداکارہ کے بیانات سے خوش نہیں ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ کو اداکارہ کے بیانات میں تجاد محسوس ہو رہا ہے. کہا جا رہا ہے کہ جیکولین کی ملاقات سکیش کمار

    کی قریبی ساتھ ینکی کے ساتھ بھی کروائی گئی ہے اس حوالے سے بھی جو بیانات دئیے گئے ہیں اس پہ بھی پولیس جیکولین سے مطمئن نہیں ہے. آج ایکبار پھر جیکولین کو بلایا گیا اور اداکارہ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ کے افس پہنچیں. واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈینس کو سکیش کی جانب سے کئی مہنگے تحائف ملے ہیں۔ نہ صرف جیکولین بلکہ نورا فتحی کو بھی قیمتی تحائف دئیے گئے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کِہ اداکارہ سُکیش چندر شیکھر کی مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں جانتی تھی اس کے باوجود ساتھ مسلسل تعلق رکھے ہوئے تھیں. سکیش چندر شیکھرآج کل دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں.

  • منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت  30 ستمبر تک ملتوی

    منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی

    اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

    وکیل نے کہا کہ شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ مقدمہ میں اکاؤنٹس کی رپورٹ پیش کر دی ہے،عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا اٹیچ کروانا چاہتے ہیں ان اکاؤنٹس میں تو پیسے ہی نہیں ہیں،وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ ایک نجی بینک نے اکاؤنٹس کے پیسے ایف آئی اے کو جمع کروا دئیے ہیںباقی تمام اکاؤنٹس کو چیک کروا لیتے ہیں،کمپنی کے لیے مختلف اکاؤنٹس کھولنے جاتے ہیں،

    عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر وکلا کو بحث کےلیے طلب کر رکھا ہے .دوران سماعت وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے حمزہ شہباز کی طبیعت خراب ہے ڈاکٹر کی رپورٹ بھی پیش کر دی ہیں

    اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں دلائل دیئے

    واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے سپیشل کورٹ میں زیر سماعت ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز خود عدالت میں پیش ہو چکے ہیں، یہ کیس سابق وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے بنایا گیا ہے

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس  تیسری مرتبہ تفتش کیلئے طلب

    منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس تیسری مرتبہ تفتش کیلئے طلب

    نئی دہلی: دہلی پولیس کے اکنامک اوفینسز ونگ نے200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو تیسری مرتبہ تفتش کیلئے طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج ایک بار پھر اداکارہ جیکولین فرنینڈس دہلی پولیس کے سامنے تفتیش کے لیے پیش ہوئیں دہلی پولیس جیکولین فرنینڈس سے ان کے دوست سکیش چندر شیکھر کے ساتھ ان کے تعلقات اور ان سے ملنے والے تحائف کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی۔

    سینئر پولیس افسر نے اے این آئی کو بتایا کہ جیکولین کو جواب دینے والے سوالات کی ایک فہرست تیار کی ہے سوالات سکیش کے ساتھ اس کے تعلقات اور اس سے ملنے والے تحائف پر مبنی تھے۔


    تفتیش کے دوران اداکارہ سے پوچھا جائے گا کہ وہ کتنی بار سکیش سے ذاتی طور پر ملیں اور کتنی بار اس سے فون پر بات کی۔ ساتھ ہی پولیس نے پنکی ایرانی کو بھی تفتیش کے لیےطلب کیا ہے، جس نے جیکولین کے ساتھ رابطے میں سکیش کی مدد کی تھی کیونکہ وہ ان دونوں کو جانتی تھی جیکولین سے صبح 11 بجے سے پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے جوکہ کئی گھنٹے طویل ہو سکتی ہے

    ذرائع کے مطابق کیس میں مزید وضاحت کے لیے پنکی اور جیکولین کو پوچھ گچھ کے دوران آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔ جیکولین کو بتایا گیا ہے کہ ان کی تفتیش کچھ دن بڑھ سکتی ہے اور اسی کے مطابق دہلی میں اپنے قیام کی منصوبہ بندی کرنے کو کہا گیا ہے۔

    اس سے پہلے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین کو اپنی چارج شیٹ میں نامزد کیا تھا جس میں سکیش شامل تھا۔

    تحقیقاتی ایجنسی کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکار جیکولین مجرمانہ معاملات میں سکیش کے ملوث ہونے کے بارے میں جانتی تھیں لیکن اس نے اپنے مجرمانہ ماضی کو نظر انداز کرنے کا انتخاب کیا اور اس کے ساتھ مالی لین دین میں ملوث ہوگئی۔


    ایک اور افسر نے کہا کہ جیکولین کے لیے تیار کیے گئے سوالات کا سیٹ اس سے مختلف ہے جو نورا فتیحی سے پوچھے گئے تھے، جنہیں پہلے کیس میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا انہیں یہ بھی معلوم کرنا ہوگا کہ آیااس کیس میں ملوث دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کو تحائف وصول کرنے کے بارے میں جانتی تھیں اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی سے بھی تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

    ستمبر-اکتوبر 2021 میں ایجنسی نے فتیحی کے بیانات ریکارڈ کیے جہاں اس نے مبینہ مجرم اور اس کی اداکار بیوی لینا سے تحائف وصول کرنے کا اعتراف کیا ای ڈی نے دہلی پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر پر مبینہ گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    ایجنسی نے پہلے کہا تھا کہ فرنینڈس کے بیانات 30 اگست اور 20 اکتوبر 2021 کو ریکارڈ کیے گئے تھے، جہاں اس نے چندرا شیکھر سے تحائف وصول کرنے کا اعتراف کیا تھا اور اس آمدنی کا استعمال کیا تھا اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے لیے قیمتی تحائف خریدے تھے جو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون 2002 کے سیکشن 3 کے تحت منی لانڈرنگ کے جرم کے مترادف ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی پولیس نے اداکارہ کو تفتیش کے لیے 29 اگست اور 12 ستمبر کو طلب کیا تھا جیکولین فرنینڈس پر 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ اس مقدمے میں کرناٹک کے بنگلورو کے رہنے والے سکیش چندرا شیکھر نامی داکارہ کا دوست اس وقت دہلی کی جیل میں بند ہیں اور ان کے خلاف 10 سے زیادہ مجرمانہ مقدمات درج ہیں-

  • سعودی عرب :منی لانڈرنگ میں ملوث تین غیرملکیوں کو سزا

    سعودی عرب :منی لانڈرنگ میں ملوث تین غیرملکیوں کو سزا

    سعودی عرب میں منی لانڈرنگ میں ملوث تین غیرملکیوں کو سزا سنا دی گئی-

    باغی ٹی وی : سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے” کے مطابق اکنامک کرائمز پراسیکیوشن نے ایک خاتون سمیت تین افریقی ملزمان کو منی لانڈرنگ کے کیس میں پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ سزا پانے والے تین رکنی گینگ پر 1,286,000 ریال سمگل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ تفتیشی طریقہ کار سے ظاہر ہوا کہ دونوں ملزمان نے رقم کو اس خاتون کے بیگ کے اندر خفیہ ٹھکانوں میں چھپا کر بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کی مگر خاتون کی جدہ میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تلاشی لی گئی تو اس کے بیگ سے بھاری رقم برآمد ہوئی۔

    تفتیشی طریقہ کار سے یہ بات سامنے آئی کہ ضبط شدہ رقم جرائم اور متعدد ضوابط کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اکٹھی ہوئی گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف فوج داری قانون کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔

    تینوں ملزمان سے قبضے میں لی گئی رقم ان میں سے ایک کی رہائش گاہ سے ملنے والی رقم اورجرم میں استعمال ہونے والا موبائل فون ضبط کرنے کی سزا کے ساتھ پانچ سال قید اور بعد ازاں ملک بدری کی سزا شامل ہے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں گزشتہ برس بھی سعودی عرب میں ایک گروپ کے افراد کو منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی سعودی عدالت نے چار اعشاریہ 5 ارب ڈالر کے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملکی و غیر ملکیوں کو 20 سال قید کی سزا سنا ئی تھی-

    عدالت نے مجرمان پر 75 ملین ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا تھا کیس میں ملوث سعودی شہریوں پر 20 سال تک سفری پابندی اور غیر ملکیوں کو سزا پوری ہونے پر ملک بدر کردیئے جانے جا حکم سنا یا تھا جبکہ اس سے قبل بھی منی لانڈرنگ میں ملوث 65 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • سعودی عرب؛ دفاع سمیت 6 وزارتوں کے 78 ملازمین گرفتار

    سعودی عرب؛ دفاع سمیت 6 وزارتوں کے 78 ملازمین گرفتار

    ریاض:سعودی عرب کے محکمہ انسداد بدعنوانی کمیشن نے ذوالحج کے مہینے میں 6 وزارتوں میں رشوت ستانی، جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے 78 ملزمان کی گرفتاری اور 116 سے جرائم کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے محکمۂ انسدادِ کرپشن نے دفاع، داخلہ، صحت، انصاف، تعلیم اور بلدیات میں کام کرنے والے اعلیٰ سرکاری ملازمین کو رشوت ستانی، جعل سازی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی نے ذی الحج 1443 ھ کے مہینے میں متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

    اس دوران 3,207 مانیٹرنگ دورے کیے گئے اور 116 مشتبہ کرپٹ عناصر سے تفتیش کی گئی، جب کہ بدعنوانی کے جرائم میں ملوث 78 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    سعودی عرب نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن نے کہا کہ ان ملازمین کو ٹھوس شواہد کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں معاشرے سے بدعنوانیوں اور جرائم کے مکمل خاتمے کے سعودی ولی عہد کے وژن کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ محمد بن سلمان کے 2017 میں ولی عہدہ کے منصب پر فائز ہوتے اُن کے کزنز، شاہی خاندان کے افراد، سیکیورٹی افسران اور سرکاری ملازمین کو بڑی تعداد میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    اس طرح دوسرا بڑا کریک ڈاؤن مارچ 2020 کو کیا گیا جس میں 298 افراد کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں اعلیٰ سرکاری افسران اور شاہی خاندان کے کچھ افراد بھی شامل تھے۔

  • منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع

    بینکنگ کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہو ئے ،مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں حاضری لگوائی عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اب تک کیا تفتیش کی ہے؟-

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ محمد خان بھٹی اور واجد خان بھٹی نے گزشتہ ہفتے انویسٹی گیشن جوائن کی،کمپنی کے شئیر ہولڈرز سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے،شئیر ہولڈرز کے تعین کے بعد مونس الہٰی کو دوبارہ طلب کیا جائے گا-

    عدالت نے مونس الہٰی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع کر دی-

    بعض ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے تیاری اچھی ہے،ضرور وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں گے، ضمنی انتخابات کےلیے ق لیگ مہم چلار ہی ہے-

    خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ایف آئی اے نے 15 جون کو مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں مونس الہٰی کے خللاف دفعہ 34، 109، 420، 468 اور 471 کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ ایکٹ کی سیکشن 4 شامل کی گئی ہیں مقدمے میں مونس الہیٰ پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ انکوائری نے ثابت کیا کہ مونس الہٰی، نواز بھٹی، مظہر عباس، شہریار، جاوید، وجیہہ اور محمد خان بھٹی منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ جو کرنا ہے کر لو، میں پہلے بھی پیش ہوا تھا میں اب پھر پیش ہوں گا، میرا انتظار کرو میں آرہا ہوں۔


    ایک اور ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دباؤ کے ہتھکنڈے سابق وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کی حمایت واپس نہیں لے سکیں گے، یہ سمجھنا ن لیگکی بھول ہے کہ وہ مجھ پر سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ وفاداری تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈال سکتی ہے-

  • نیب میں ترامیم کے نام پر ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا،عمران خان

    نیب میں ترامیم کے نام پر ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا،عمران خان

    نیب میں ترامیم کے نام پر ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا،عمران خان

    سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیب میں ترامیم کے نام پر ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک بات تو واضح ہوگئی کہ ان کے پاس معیشت ٹھیک کرنے کی کوئی حکمت عملی نہیں تھی، موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا،بجٹ میں انہوں نے عام آدمی کا معاشی قتل کیا ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ عارضی بجٹ کا سنا، اب50 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کر نے جارہے ہیں،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یہاں رکیں گی نہیں، قوم پر پہلے ہی بوجھ بڑھا تھا اب بوجھ اور بڑھے گا،سوپر ٹیکس کی وجہ سے کارپوریٹ کا ٹیکس 39 فیصد پر چلا جائے گا، صنعتوں پر ٹیکس لگنے سے ملک میں بے روزگاری بڑھے گی صنعتیں اتنا ٹیکس نہیں دے سکتیں،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، لوڈشیڈنگ اور مہنگے ڈیزل کا سب سے زیادہ اثر ملکی زراعت پر پڑنے والا ہے، انہوں نےایک لاکھ اور ایک لاکھ سے اوپر والے تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی،ان اقدامات سے لوگ ٹیکس چوری پر مجبور ہوں گےہم نے اپنی حکومت میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا،ہم نے ٹیکس نہ دینے والے 4 کروڑ 30 لاکھ گھرانوں کی نشاندہی کی، اس ڈیٹا کو مرتب کرنے کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا گیا، ہم نے ٹیکس دہندگان پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا منصوبہ بنایا تھا،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے ٹیکس نہ دینے والی کئی شوگر ملز کی نشاندہی ہوئی،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کیلئے 20 صنعتوں کا انتخاب ہوا، 3 پر کام شروع ہو چکا تھا،ہمارے دور میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں ریکارڈ برآمدات ہوئیں،نیب ترامیم صرف اس ملک کی تباہی ہے، پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، یہ جو کرنے جا رہے ہیں وہ تباہی ہے، ان کی ترامیم میں صرف اور صرف ملک کی تباہی ہے، انہوں نے کرپٹ افراد کو چھوٹ دیدی ہے،انہوں نے اپنی چوری بچانے کیلئے ہمارا انصاف کا نظام برباد کیا،انہوں نے پاکستان کا مستقبل اندھیرے میں ڈال دیا ہے،جن ملکوں کے اندر غربت ہے انکی غربت کا وجہ یہ ہے کہ وہ بھی بڑے ڈاکووں کو نہیں پکڑ سکتے۔ وہاں وائٹ کالر کرائمز زیادہ ہے اسلئے وہ ملک غریب ہوگئے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں نیب نے 480ارب روپے ریکور کیے،نیب قانون پاس ہوگیا تو پاکستان بنانا ریپبلک بن جائے گا، نیب ترمیم کے ذریعے 11 سو ارب روپیہ معاف کر دیا گیا ہے،انہوں نے خود کو بچانے کیلئے ملک کا نقصان کیا ہے، میں نے جنرل مشرف کے مارشل لا میں 8دن جیل میں گزارا یہ ڈنڈے کے زور پر لوگوں میں خوف پھیلانا چاہتا ہے،قوم خوف کا بت توڑ دے، یہ بت آپ کو غلام بنا دے گا،عمران خان نے 2 جولائی کو ایک بار پھر بڑے احتجاج کا اعلان کردیا اور کہا کہ اگلے ہفتے بڑا چلسہ پریڈ گراونڈ اسلام اباد میں۔ باقی شہر اس رات اپنے شہروں میں احتجاج کریں۔

    خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

    کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

    امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

  • عمران  خان  کاساتھ دینےکی سزادی جارہی ہے،مونس الٰہی

    عمران خان کاساتھ دینےکی سزادی جارہی ہے،مونس الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لے ایسے اقدامات کررہے ہیں-

    باغی ٹی وی :ایف آئی اے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگی رہنما مونس الہٰی نے کہا کہ مجھے کسی نوٹس نہیں کیا ،خود ایف آئی ا ے گیا ،سوالنامہ دیا گیا ،ضرورت پڑی تو دوبارہ ایف آئی اے جاوں گا عمران خان کاساتھ دینے کی سزادی جارہی ہے،ابھی میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دوں تو ساے کیسز ختم ہو جائیں گے میرے خلاف ایف آئی آر دو روز قبل بنائی گئی ،اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لے ایسے اقدامات کررہے ہیں ،ان کا مقصد مجھے گرفتار کرنا تھا،رانا ثنااللہ کے ساتھ بہت بری ہوئی ہے-

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے تھے مونس الٰہی کو صبح ساڑھے 8 بجے طلب کیا گیا تھا جس پر وہ مقررہ وقت پر ایف آئی اے کے دفتر پہنچےق لیگی رہنما مونس الہٰی کو ایف آئی اے دفتر میں سوالنامہ دیا گیا جس میں مونس الہٰی سے سوال کیا گیا کہ ،کیا آپ نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو جانتے ہیں؟ اور ،رحیم یار خان شوگر مل سے آپ کا کیا تعلق ہے؟-

    پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تاریخی کارنامہ،گردوں کی 83سالہ مریضہ کو بنا کنٹراسٹ انجکشن کے الٹرا ساونڈ سے سٹنٹ لگا دیا

    سوال کیا گیا کہ عمر شہریار نے اس وقت شوگر مل کا لائسنس کیسے حاصل کیا؟ نامزد ملزم محمد خان بھٹی اور واجد خان سے کیا تعلق ہے؟کیا 2013-14 میں رحیم یار خان کمپنی کے شئیر خریدنے جانے سے آگاہ ہیں؟

    جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جوڈیشل مجسٹریٹ نے شریک ملزمان نواز بھٹی اور مظہر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا-

    سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے جس سلسلے میں وہ گزشتہ روز رات کو ایف آئی اے کے دفتر پہنچے مگر وہاں کوئی افسر موجود نہیں تھا، جس کے باعث وہ واپس روانہ ہو گئے تھے تاہم ایف آئی اے حکام نے انہیں جمعرات کی صبح پیش ہونے کی ہدایت کی۔

    منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہیں ہوئے

    شوگر کمیشن کے انکشاف کے بعد مونس الٰہی کے خلاف رحیم یار خان کی شوگر مل کے کیس میں 720 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا، ان کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا جب کہ مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی رپورٹ پر درج کیا گیا۔

    گزشتہ روز ایف آئی اے دفتر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الہیٰ نے کہا تھا کہ آج صبح معلوم ہوا کہ مجھ پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، انہوں نے جو پوچھنا ہے مجھ سے پوچھیں، میں خود یہاں حاضر ہوں ایف آئی اے نے مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار کرنے اور چھاپوں کے لیے ٹیمیں تیار کی ہیں، انہیں جو خرچ چھاپوں پر کرنا ہے وہ پیسے بچا کر احسن اقبال کو چائے پلا دیں۔

    دفتر بند ہونے کے بعد مونس الہٰی ایف آئی کے دفتر پہنچ گئے

    مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا کیس پرائم منسٹر کے اوپر سولہ ارب روپے کا ہے، جو عدالت میں زیر سماعت ہے،مجھے گرفتار کرنا ہے میں حاضر ہوں جبکہ مجھے کوئی نوٹس نہیں آیا اور نہ ہی بتایا گیا، مجھے نہیں پتہ دفتر بند ہے میں ابھی اسلام آباد سے آرہا ہوں، کیس کے بارے میں معلوم نہیں البتہ رانا ثنا اللہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ 72 کروڑ روپے کا کیس ہے۔

    ق لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی انتقام ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، میں وزیرداخلہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ رانا صاحب میں ایف آئی اے آفس آگیا ہوں جو کرسکتے ہیں کرلیں، میں عمران خان کے ساتھ کل بھی کھڑا تھا اور آئندہ بھی اُن کے ساتھ رہوں گا‘۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ مونس الہیٰ کے خلاف مقدمہ عمران خان کے دورِ حکومت میں درج ہوا، چوہدری صاحب کو یہ تحفہ پی ٹی آئی نے دیا، جس کا ذکر مونس الہیٰ نے مجھ سے خود کیا تھا مونس الہیٰ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، قانون اپنا کام خود کرے گا اور ملوث افراد کے خلاف فیصلہ عدالتیں کریں گی۔

    کراچی:حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن،پولنگ کا عمل شروع

  • کرپشن ثابت ہوتی تو یہاں کھڑا نہ ہوتا بلکہ منہ چھپا کر کسی جنگل میں پھر رہا ہوتا ،وزیراعظم

    کرپشن ثابت ہوتی تو یہاں کھڑا نہ ہوتا بلکہ منہ چھپا کر کسی جنگل میں پھر رہا ہوتا ،وزیراعظم

    اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورمیں آج منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی
    شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا وزیراعظم شہبازشریف ، وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کی ضمانتیں منظورکر لی گئیں عدالت نے شہباز شریف ،حمزہ شہباز سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کردی عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 10،10 لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی عدالت نے شریک ملزمان کو 2،2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے تمام ملزمان کو 7روز میں مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی

    وزیراعظم شہباز شریف اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں پیش ہو گئے-عدالت نے شہباز شریف ،حمزہ شہباز سمیت دیگر کی حاضری لگانے کا حکم دیا ،عدالت نے کہا کہ ملک مقصود کی خبرمیڈیا پر چل رہی ہے وہ فوت ہو گیا ہے، ایف آئی اے حکام نے عدالت میں کہا کہ ابھی تک ملک مقصود کی وفات کی تصدیق نہیں ہوئی، ہم نے تصدیق کے لیے انٹر پول کو لکھا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ ہم پھرملک مقصود کواشتہاری کیسے قرار دیں گے؟ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ہمیں آفیشل طور پر تصدیق نہیں ہوئی کہ ملک مقصود مر چکا ہے،

    دوران سماعت وزیراعظم شہباز شریف روسٹرم پر آ گئے ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرا حق میں اپنی ضمانت سے متعلق عدالت کو حقائق بتاوں،ایف آئی اے کا وہی کیس ہے جو نیب نے بنا رکھا ہے ،میرے اوپر آشیانہ اور رمضان شوگر مل کیس بنائے گئے ، جج نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیا کہ ان میں آپکا کوئی شیئر نہیں ہے ؟شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا کوئی شئیر نہیں ہے،آشیانہ کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا میرے کیسز میں لاہور ہائیکورٹ مفصل فیصلہ دے چکی ہے نیب والے میرے خلاف سپریم کورٹ گئے اور نعیم بخاری پیش ہوئے جب نیب عقوبت خانے میں تھادو مرتبہ ایف آئی اے نے تحقیقات کیں،میں نے ایف آئی اے سے کہا کہ وکلا کی مشاورت کے بعد جواب دوں گا ،میں نے ایف آئی اے سے کہا کہ زبانی میں جواب نہیں دوں گا ،عدالت میں جب ضمانت کا معاملہ گیا تو 4 ججز نے میرے حق میں فیصلہ دیا،4ججز نے کہا کہ کرپشن منی لانڈرنگ اور بے نامی اثاثوں کے کوئی شواہد نہیں ملے،میرے لیے عزت کی اور کیا بات ہو گی کہ میرٹ پر بری ہوا،پراسیکیوشن نے کہا کہ یہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کا کیس نہیں ہے جب میں اپوزیشن میں تھا تو نیب اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ گیا ہی نہیں اس عدالت میں کیس ٹرانسفر ہونے سے پہلے درجنوں بار پیش ہوا،آپ سے پہلے جج نے سختی کی کہ چالان مکمل کیوں نہیں کرتے یہ 99 اعشاریہ 99 فیصد وہی الزمات ہیں جو نیب نے لگائے میں تنخواہ نہیں لیتا، سی ای او نہیں ہوں، شئیر ہولڈر نہیں ہوں،

    وزیراعظم شہباز شریف نے عدالت میں مزید کہا کہ بطور وزیراعظم پاکستان بھی کچھ گزارشات عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں مشتاق چینی والے معاملے پر عدالت کو کچھ بتانا چاہتا ہوں،پنجاب اور سندھ میں گنے کا ریٹ مختلف ہوتا ہے جو حقائق عدالت میں بیان کروں گا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا گنے کی قیمت سندھ میں یکایک کم کر دی گئی قیمت کم کرنے سے پنجاب میں کہرام مچ گیا کہ سندھ میں قیمت کم ہو گئی ہے پنجاب شوگر ملز نے مطالبہ کیا کہ سبسڈی دی جائے، میرے خاندان کی بھی ملیں ہیں میں نے کہا کہ آپ ہر بار کماتے ہیں اس بار نقصان کر لیں،میرے وکیل نے ضمانت کے حوالے سے تمام دلائل دے دیئے ہیں میرے خلاف کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا ،عزت ہی انسان کا خاصہ ہوتا ہے ،اللہ نے وزارت عظمٰی کی ذمہ داری دی ،اللہ سے دعا ہے یہ ذمہ داری خوش اسلوبی سے نبھاؤ کرپشن ثابت ہوتی تو یہاں کھڑا نہ ہوتا بلکہ منہ چھپا کر کسی جنگل میں پھر رہا ہوتا ،کیس میں درجنوں پیشیاں بھگتیاں ہیں ، ایک سال تک چالان پیش نہیں کیا گیا ،چالان پیش اس لیے نہیں کیا گیا کہ کہ کسی طرح مجھے گرفتار کر لیں میرا کسی شوگر ملز سے کوئی تعلق نہیں ہے ،میں شئیر ہولڈر نہیں ہوں

    وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالت سے روانہ ہو گئے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت کے دوران ملزمان کا رویہ مثبت رہا،شہباز شریف کا ڈائریکٹ رمضان شوگر مل سے کوئی تعلق نہیں، شہباز شریف ڈائریکٹر ہیں نہ ہی سی ای او ہیں، شہباز شریف کے ذاتی اکاونٹ میں 4 مشکوک ٹرانزیکشن ہوئی ،رمضان شوگر مل میں حمزہ شہباز اس وقت ایم این اے تھے اور سی ای او تھے، حمزہ شہباز نے سالانہ آڈٹ رپورٹ میں دستخط کیے ہوئے ہیں،ایڈوکیٹ امجد پرویز نے کہا کہ کسی قانون کے تحت سی ای ہونا کوئی جرم تو نہیں ہے،

    عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو اب عدالت نے سنا دیا ہے، عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    شریف فیملی منی لانڈرنگ مقدمے میں پیش ہونے والا پراسکیوٹرعدالت میں بیہوش

  • شریف فیملی منی لانڈرنگ مقدمے میں پیش ہونے والا پراسکیوٹرعدالت میں بیہوش

    شریف فیملی منی لانڈرنگ مقدمے میں پیش ہونے والا پراسکیوٹرعدالت میں بیہوش

    شریف فیملی منی لانڈرنگ مقدمے میں پیش ہونے والا پراسکیوٹرعدالت میں بیہوش
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس کے پراسیکیوٹر کی عدالت میں حالت غیر ہو گئی

    فاروق باجوہ ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں دوران سماعت بے ہوش ہوگئے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کو فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فاروق باجوہ کا طبی معائنہ ،ٹیسٹ کروائے جائیں گے ،

    واضح رہے کہ فاروق باجوہ شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں پیش ہوتے ہیں،گزشتہ روز ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے مقصود چپڑاسی کی موت پر بیان میں کہا تھا کہکہ ملک مقصود کی وفات کا ابھی علم ہوا ہے، مقصود چپڑاسی کی وفات سے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،ملک مقصود گواہ نہیں ملزم تھا، کیس پرکوئی اثر نہیں پڑے گا، ملزمان کیخلاف کیس ایف آئی اے عدالت میں چل رہا ہے

    واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے سپیشل کورٹ میں زیر سماعت ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز خود عدالت میں پیش ہو چکے ہیں، یہ کیس سابق وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے بنایا گیا ہے

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی