Baaghi TV

Tag: منی لانڈرنگ

  • منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی

    منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی

    لاہور: ایف آئی اے نےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ضمنی چالان عدالت میں جمع کرا دیا-

    شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت 20 جون تک توسیع کر دی گئی، سلمان شہباز کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

    ایف آئی اے اسپیشل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے -ایف آئی اے نےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ضمنی چالان عدالت میں جمع کرا دیا،ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ضمنی چالان جمع کرایا ،ایف آئی اے ا سپیشل کورٹ لاہور میں جمع چالان میں ملزمان کی ولدیت اور مکمل ایڈریس تحریر کیے گئے-

    لاہور: چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آتشزدگی

    ،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار کورٹ آنے کی اجازت نہیں دے رہے جس پر ایف آئی اے ا سپیشل کورٹ لاہور نے انچارج سیکیورٹی کو فوری طلب کرلیاکہا کہ تفتیشی افسر سمیت دیگر ایف آئی اے ا سٹاف کو کورٹ روم میں آنے دیا جائے ،ایف آئی اے ا سپیشل کورٹ لاہور نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کرلی-

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں بدنیتی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنایا گیا ،تمام ٹرانزیکشنز قانونی ہیں اور کاروباری لین دین ہے ،حمزہ شہباز پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ،ایف آئی اے نے ڈیرھ برس تحقیقات کیں مگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے ،حمزہ شہباز کے ذاتی اکاؤنٹس میں کوئی رقم نہیں آئی،جیل کی حراست میں ایف آئی اے نے دو بار تفتیش کی ،جیل میں تفتیش کے بعد 5مہینے خاموشی رہی ،مشتاق چینی کے متعلق کہا گیا اس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی ،مشتاق چینی کو ملزم ہی نہیں بنایا گیا ان کا اعترافی بیان بھی چالان میں نہیں لگایا گیا،صرف سیاسی رہنما کو انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے کارروائی کی گئی ،کیس کی ساری تفتیش مکمل ہے تمام شواہد ڈاکومنٹڈ ہے-

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ برائے حج 2022 کے حوالے سے اسلام آباد ائرپورٹ پر اہم اجلاس ،بڑے فیصلے

    ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے، شہباز شریف حمزہ شہباز کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منسوخ کی جائے-

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے احتساب عدالت لاہور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 15جون تک ملتوی کر دی-

    شہباز شریف نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں اپنے دلائل میں خود بھی پیش کرنا چاہوں گا ،احتساب عدالت لاہور نے شہبازشریف سے مکالمہے میں کہا کہ ہم نے تو آپکو پہلے بھی موقع دیا تھا-شہباز شریف نے کہا کہ استدعا ہے کہ ایک اور موقع فراہم کرے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں –

    ملک بھر میں آج موسم کی صورتحال

    پراسیکیوٹر نے گواہان پیش کیے،گواہ کمشنر آفس سے نمائندے نے ریکارڈ پیش کیا،محکمہ داخلہ سے بھی سیکشن افسر گواہ نمائندے نے ریکارڈ پیش کیا احتساب عدالت لاہور میں ایس ایس پی لیگل لاہور نے رپورٹ پیش کی کہا کہ ریکارڈ ڈھونڈا جا رہا ہے، مزید وقت کی استدعا ہے ،احتساب عدالت لاہور نے کہا کہ آپ آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ پیش کریں ،اور کہا کہ سی سی پی او لاہور کیس کا ریکارڈ پیش کریں اور رپورٹ بنا کر لائیں بعدازاں عدالت نے گواہان کے بیانات پر جرح کے لیے ملزمان کے وکلا کو طلب کیا-

    عمران خان معیشت کو سدھارنے کے عمل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں: دی اکنامسٹ

    شہباز شریف نے کہا کہ احتساب عدالت لاہور 20 جون کی تاریخ دے، بجٹ سیشن ہے، عدالت کیس میں 20 جون تاریخ دے ، احتساب عدالت لاہور نے کہا کہ کئی تاریخوں سے عدالتی کارروائی متاثر ہو رہی ہے ، احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کی استدعا مسترد کردی کہا کہ آپ نے نہیں آناہواتو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست د ے دینا، بعد ازاں احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ہاوسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت20جون تک ملتوی کر دی-

    وزیراعظم شہبازشریف نے احتساب عدالت لاہور سے ریلیف مانگ لیا،شہباز شریف نے نیب کے تینوں کیسز میں مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا،،وزیراعظم شہبازشریف نے استدعا کی کہ عدالت نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے-

  • پیٹرول سے متعلق ہم نے دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا ، شہباز شریف

    پیٹرول سے متعلق ہم نے دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا ، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غریب ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں، ہم نے ماہانہ 28 ارب روپے قومی خزانے سے خرچ کرکے پاکستان کے پسے ہوئے کروڑوں لوگوں کے لیے سبسڈی دی ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں غریب لوگ رل گئے ہیں ، ان کے پاس دوائی اور علاج کرانے کے پیسے نہیں ہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے اور بیروزگاری ہے نوکریاں نہیں ہیں جب کہ پیٹرول سے متعلق ہم نے دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ غریب ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں، ہم نے ماہانہ 28 ارب روپے قومی خزانے سے خرچ کرکے پاکستان کے پسے ہوئے کروڑوں لوگوں کے لیے سبسڈی دی ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کوجوریلیف دیاوہ ان کاحق تھا،ریلیف پیکج کے تحت پسے ہوئے لوگوں کے لیےماہانہ 2ہزار مختص کیے ،نواز شریف نے کہا کہ مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے،نواز شریف نے بڑے ممالک کے سربراہان سے تلخ انداز میں بات نہیں کی ،دھماکے نہ کرنے پر امریکہ نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی امداد کی پیش کش کی،نوازشریف نے امریکہ سے کہا آپ کی امداد کا شکریہ ہم زندہ رہیں گے پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے-

    انہوں نے کہا کہ 1997سےآج تک ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک پاس سے ڈلواتا ہوں،ایٹمی دھماکوں پر نوازشریف کوکسی نے دھمکیاں نہیں دیں-

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں پیش ہوئے لاہور کی اسپیشل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا کیس کی سماعت کے آغاز پر شریک ملزم سلیمان شہباز، طاہر نقوی، ملک مقصود اور غلام شبیر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورنے عملدرآمد رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکیا،عدالت نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ملزمان تو متعلقہ ایڈریس پر موجود ہی نہیں ہیں،تفتیشی افسر نے کہا کہ متعلقہ تھانے کے ذریعے وارنٹ گرفتاری بھجوائے گئے ہیں، جو ایڈریس تھا وہاں پر ملزم موجود ہی نہیں جو ایڈریس دیا گیا وہاں ملک مقصود رہتا ہی نہیں,عدالت نے کہا کہ آپ کی کس بات ہر یقین کروں؟ ایک سال پہلے کی بات ہے، اس کا مطلب پہلے والی رپورٹ غلط تھی،جلدی پڑی ہوئی تھی کہ کسی طرح رپورٹ عدالت کو دے آؤں، کیوں ناں انویسٹی گیشن افسر کو شو کاز جاری کر دیا جائے،

    جج نے شہباز شریف کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آج باہر سیکیورٹی کے حالات ٹھیک ہیں ؟وکیل نے کہاکہ آج باہر سیکیورٹی کے حالات ٹھیک ہیں ،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کاغذ پیش نہیں کر رہا جو حکومت کے بدلنے کے بعد ریکارڈ پر آیا ہو، تمام ریکارڈ پچھلے دور حکومت کا ہے-وکیل نے کہ کہ 10سال میں کھلنےاور بند ہونے والے کسی اکاؤنٹ کا شہباز شریف سے تعلق نہیں، پچھلی حکومت کا شہباز شریف پر مقدمات بنا کر پابند سلاسل رکھنے پرفوکس تھا، قانون کے مطابق کسی کے خلاف 10 مقدمات ہوں توباری باری گرفتاری نہیں کی جائےگی۔ سرکاری مشینری کو استعمال کر کے یہ مقدمات بنائے گئے استغاثہ کو پتہ تھا کہ یہ مقدمات بے جان ہیں عدالت میں ثابت نہیں کیے جا سکتے ،ہائیکورٹ نے نیب کیسز میں ضمانت کے وقت ان ریفرنسز کو غلط قرار دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ میں صوبے کا خادم رہا ہوں، سرکاری خزانے سےتنخواہ لی نہ کبھی ٹی اے ڈی اے لیا، پیٹرول بھی خود ڈلواتا تھا جب کہ تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے کی رقم 7، 8 کروڑ بنتی تھی جو میرا قانونی حق تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نےتو شوگرملزکو سبسڈی نہیں دی، جس سے میرے خاندان کو 2 ارب کا نقصان ہوا، اس کیس میں مجھ پر 25 ،25 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام لگائے گئے، ایک طرف تو میں اربوں روپے کا اپنے خاندان کی ملوں کو نقصان پہنچاؤں؟ کیا دوسری جانب میں 25 ،25 لاکھ روپے حرام کھاؤں گا؟

    بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے عدالت سے واپسی کی اجازت طلب کی جس پر عدالت نے انہیں اور حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دےدی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کےوکیل امجد پرویز دلائل کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ استغاثہ یہ کہتا ہے کہ اکاونٹ سلمان شہباز کی ٹرانزکشن کے لیے کھولا گیا کوئی پیسے بھی آتے ہیں تو ہر طرح سےاسے دیکھا جاسکتا ہے دیکھا جاسکتا ہے کیا یہ پیسہ کیسی غیر قانونی سرگرمی میں استعمال ہوا انہوں نے ایف آئی آر درج کی،8ارب 45 کڑور روپےبنتے ہیں یہ بے نامی اکاؤنٹ مشتاق چینی کا ہے اکاؤنٹ میں زائد رقم آئی تو مشتاق چینی کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کیا،مشتاق چینی کے خلاف ابھی تک کسی سرکاری سطح پر ذکر نہیں ہوا ،وہ پبلک ہولڈر نہیں 4ارب روپے 10 سال محتلف اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کریں تو کیا ایک اکاؤنٹ میں یہ روپے رہ سکتے ہیں ؟

  • منی لانڈرنگ کیس،شہباز،حمزہ پر فردجرم عائد نہ ہو سکی،سماعت ملتوی

    منی لانڈرنگ کیس،شہباز،حمزہ پر فردجرم عائد نہ ہو سکی،سماعت ملتوی

    ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی گئی

    شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ایف آئی اے بینکنگ کورٹ نے شہباز شریف،حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی، شہباز شریف،حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 21مئی تک توسیع کر دی گئی عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کو کیس سے متعلق بحث مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ایف آئی اے کے وکیل نے کیس کی تیاری کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا

    عدالت نے ایف آئی اے سے کہا کہ کیس کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے یا چل رہی ہے، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ مجھے کیس کے فیکٹس کے بارے میں ابھی مکمل نہیں پتہ،شہباز شریف کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی

    منی لانڈرنگ کیس اسپیشل سینٹر ل کورٹ کی جانب سے آج کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا،عدالت نے شہباز شریف کو آئندہ سماعت پر عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی اسپیشل پراسیکیوٹر اور شہباز شریف کے وکیل 21 مئی کو ضمانت اور چالان پر دلائل کیلئے طلب کر لئے، عدالت نے شہباز شریف کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ،عدالت نے کہا کہ شہباز شریف نے ریاست کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے عرب امارات تعزیت کیلئے جانا ہے،پراسیکیوٹر نے سائل کی معالج سے ملاقات اور ای ٹکٹ کی کاپی دیکھ کر حاضری معافی کی مخالفت نہ کی، حالات و واقعات اور اسپیشل پراسیکیوٹر کے مخالفت نہ کرنے پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • ایف آئی اے کا شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنیکا فیصلہ،عدالت کا بھی بڑا حکم

    ایف آئی اے کا شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنیکا فیصلہ،عدالت کا بھی بڑا حکم

    ایف آئی اے کا شہبازشریف، حمزہ منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنیکا فیصلہ،عدالت کا بھی بڑا حکم

    ایف آئی اے لاہور نے منی لانڈرنگ مقدمہ میں پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

    ایف آئی اے لاہور نے درخواست اسپیشل سینٹرل عدالت کو جمع کروا دی اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز اعوان نے درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا شہباز شریف،حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونا ہے

    اسپیشل جج نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا ، حکم میں کہا گیا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دائر کی،اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے شہباز شریف کیخلاف پیش نہ ہونے کا کہا، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بننے کے باعث پراسیکیوشن کو پیش ہونے سے روکا گیا،ایف آئی اے حکام نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل میں عدم دلچسپی ظاہر کی، اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے کی عدم پیشی کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    سروسز ہسپتال کو مسلسل ایک منظم گروہ کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے،اعلامیہ جاری

    کرپشن کے انکشافات پر سروسز ہسپتال انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار،نواز شریف کو فرارکروانے کے سوال پر نہ دیا جواب

    عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کا 27 اپریل کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا عدالت نے شہباز شریف حمزہ شہباز سمیت دیگر کو فرد جرم کےلیے 14 مئی کو طلب کر لیا عدالت نے ایف آئی اے کے اسپیشل پراسکیوٹر کی درخواست کے باوجود ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا،

    14 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جائے گی،عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز 14 اپریل کو اپنی حاضری یقینی بنائے عدالت کا تحریری حکم دے دیا

  • دنیا میں ہرسال مہاجرین دس ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ کررہےہیں :ایف اے ٹی ایف کا دعویٰ

    دنیا میں ہرسال مہاجرین دس ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ کررہےہیں :ایف اے ٹی ایف کا دعویٰ

    واشنگٹن :دنیا میں ہرسال مہاجرین دس ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ کررہےہیں :ایف اے ٹی ایف کا دعویٰ تارکین وطن کی سمگلنگ ایک عالمی مسئلہ ہے۔ ہر سال لاکھوں تارکین وطن بہتر مستقبل کی تلاش میں علاقائی تنازعات، سیاسی عدم استحکام، ظلم و ستم اور غربت سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ تارکین وطن کے اسمگلروں کے ہاتھوں اپنی جان کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں جو انہیں مالی فائدہ حاصل کرنے کے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں اور اکثر تارکین وطن کی حفاظت کا بہت کم خیال رکھتے ہیں۔ تارکین وطن کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا تخمینہ ہر سال USD10 بلین سے زیادہ ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کی یہ رپورٹ تارکین وطن کی اسمگلنگ سے وابستہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خطرات کا تجزیہ کرتی ہے۔ جب کہ تارکین وطن کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے، بہت سے ممالک اسے منی لانڈرنگ کے لیے زیادہ خطرہ والا جرم نہیں سمجھتے اور اس سے منسلک مالی بہاؤ کی شاذ و نادر ہی تفتیش کی جاتی ہے۔

    رپورٹ میں نقل مکانی کرنے والی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو حوالات سے منتقل کرنے اور لانڈر کرنے کے سب سے عام طریقوں کی نشاندہی کی گئی ہے، آمدنی کا جائز کاروبار جیسے دکانوں، ٹریول ایجنسیوں اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں میں انضمام، اور پیشہ ور منی لانڈررز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ممالک کے تجربات کو استعمال کرتے ہوئے، رپورٹ کئی سفارشات اور اچھے طریقہ کار فراہم کرتی ہے جو حکام کو مجرمانہ کارروائیوں کو بہتر طریقے سے ٹریس کرنے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی تاثیر کو بڑھانے کی اجازت دیتی ہے۔

    رپورٹ میں ممالک کو تارکین وطن کی اسمگلنگ سے درپیش منی لانڈرنگ کے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی ہے اور قومی اور بین الاقوامی حکام اور نجی شعبے کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون سمیت اس مجرمانہ سرگرمی سے منسلک رقم کی فعال طور پر پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایف اے ٹی ایف ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تارکین وطن کی اسمگلنگ سے جڑی رقم کی فعال طور پر پیروی کریں۔ ادارہ جاتی، بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانا ایک اہم قدم ہے۔ تارکین وطن کی سمگلنگ سے براہ راست متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کرنے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔

  • عمران خان کوبھاگنے نہیں دیں گے،ہم یہی رہیں گے اوریہی مریں گے،شہباز شریف

    عمران خان کوبھاگنے نہیں دیں گے،ہم یہی رہیں گے اوریہی مریں گے،شہباز شریف

    احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ،رمضان شوگرمل اورآشیانہ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی

    اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے،احتساب عدالت لاہور کی جانب سے آج گواہان کو طلب کیا گیا ہے ،احتساب عدالت لا ہور میں 3 گواہ پیش کردیئے گئے،شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کررکھی ہے،جج نسیم ورک نے کہا کہ آپ اگر مصروف ہوئے تو آپکے وکیل پیش ہو جائینگے ، عدالت نےآشیانہ کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی

    احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی نیب نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرا دیا نیب نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے طلب کر لئے،رمضان شوگر مل ریفرنس پر کارروائی 18 مارچ تک ملتوی کر دی گئی، احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کر دی گئی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کمرہ عدالت سے باہر آگئے

    عدالت پیشی کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم تحریک عدم اعتماد ذاتی خواہشات کےلیے نہیں لائے ،پاکستان کے عوام کو ایک وقت کی روٹی سے محروم کر دیا گیا ،حکمران ہر روز پیٹرول اور بجلی مہنگی کررہے ہیں ،ریکو زیشن پر تمام جماعتوں نے دستخط کیے،پونے چار سال میں 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوئی، عوام کو مہنگائی کے طوفان میں پھنسا دیا گیا، لوگ وزیراعظم اور حکومت سے جان چھڑانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں عمران خان خود کو عقل کل اور افلاطون سمجھتے ہیں ، میں عمران خان کے لب و لہجے میں بات نہیں کرسکتا ،عمران خان پاکستان کے مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں عمران خان ورکنگ انوٹیشن پر امریکہ گئے تو کہا کہ دوسرا ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دعوے کررہے تھے کہ مر جاوں گاآئی ایم ایف کے پاس نہیں جاوں گا عمران خان کا دعویٰ تھا کہ بیرون ملک بھیجے گئے پیسے واپس لاوں گا کہاں گئے عمران خان کے وہ وعدے ؟ عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی تو عمران خان پاگل پن کی باتیں کررہے ہیں میں ،نواز شریف،مریم نواز اورحمزہ شہباز نے جیلیں کاٹی ہیں دوسرے جماعتوں کے رہنماوں نے بھی جیلیں کاٹی ہیں عمران خان دھمکیاں دیتے ہیں کہ میں یہ کردوں گا وہ کردوں گا،ساڑھے 3 سال میں عمران خان نے کیا کیا ہے؟سیاسی شہید وہ ہوتا ہے جس کو غیر جمہوری طریقے سے باہر کیا جائے،نواز شریف کو 2 دفعہ غیر جمہوری طریقے سے باہر کیا گیا،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کوبھاگنے نہیں دیں گے ،ہم یہی رہیں گے اوریہی مریں گے،پارلیمنٹ لاجز میں اسلام آباد پولیس نے جے یو آئی رہنماوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،ہم آئینی اور قانونی طریقے سے معاملے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں عوام کا سمندر اب اپنا راستہ خود بنائے گا جو فیصلہ نواز شریف کو ہوگا ن لیگ اس پر عمل کرے گی،پارلیمنٹ لاجز میں جانے والے رضا کار تھے فورس نہیں تھے،ہم کہیں نہیں جائیں گے پاکستان میں ہی مریں گے،

    آشیانہ ہاوَسنگ کے مرکزی ملزم احمد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

    شہباز شریف پر فرم جرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر

    شہباز شریف بیمار،عدالت نہ پہنچے، بریت کی درخواست بھی کی دائر

    ایسی اداکاری تو کوئی کامیڈین بھی نہیں کرتا جو عمران نیازی نے کی ،شہباز شریف

  • برطانیہ کے بعد عرب امارات میں منی لانڈرنگ کرنے والوں کی شامت آگئی

    برطانیہ کے بعد عرب امارات میں منی لانڈرنگ کرنے والوں کی شامت آگئی

    دبئی:برطانیہ کے بعد عرب امارات میں منی لانڈرنگ کرنے والوں کی شامت آگئی ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزامات ثابت ہوجانے پر 3.8 ارب درہم کے جرمانے عائد کیے ہیں۔

    الاماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق دہشت گردی کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے قائم ادارے نے بیان میں کہا کہ 2021 کے دوران 3.848 ارب درہم (1.048 ارب ڈالر) کے جرمانے کیے گئے۔

    اماراتی ادارے نے بیان میں کہا کہ’ 625 ملین ڈالر کے اثاثے ضبط کیے گئے۔ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے ضوابط کی خلاف ورزی پر 64 ملین ڈالر کے جرمانے ہوئے۔ 5.3 ملین ڈالر بڑے مالیاتی اداروں سے وصول کیے گئے‘۔

    ’ٹیکس نہ دینے اور منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ہونے پر متعدد افراد سے 10.8 ملین ڈالر بطور سزا وصول کیے گئے‘۔ دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد کے حوالے سے 109 ملین ڈالر ضبط کیے گئے۔

    منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کا الزام ثابت ہونے پرابوظہبی کی عدالتوں کی جانب سے 48 افراد اور کمپنیوں پر 234 ملین ڈالر کا اجتماعی جرمانہ کیا گیا ہے۔

    دہشت گردی کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ سے نمٹنے والے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل حامد الزعابی نے کہا کہ اعدادوشمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ امارات دہشت گردی کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے انسداد میں پیش رفت کر رہا ہے۔

  • منی لانڈرنگ کرنےوالوں کوچھپنےکی جگہ نہیں ملےگی:برطانوی وزیراعظم کااعلان نوازشریف پریشان

    منی لانڈرنگ کرنےوالوں کوچھپنےکی جگہ نہیں ملےگی:برطانوی وزیراعظم کااعلان نوازشریف پریشان

    لندن:منی لانڈرنگ کرنے والوں کو برطانیہ میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی:برطانوی وزیراعظم کااعلان نوازشریف پریشان ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے اکنامک کرائمز بل میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلہ روسی امیر طبقے پر پابندیوں میں سست روی کے الزامات کے بعد کیا گیا ہے۔ ترمیمی بل یورپی یونین اور امریکا کی طے سزاؤں کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو برطانیہ میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، یہ اقدامات برطانیہ کی سرزمین پر منی لانڈرنگ کرنے کی کوشش کرنے والے مجرم اشرافیہ پر دباؤ بڑھائے گا۔

    سینیئر کنزرویٹو ٹام ٹوگن ہاٹ نے کہا کہ انھیں ’بہت تشویش’ ہے کہ پابندیاں عائد کرنے میں تاخیر ان لوگوں کو اس دولت کو کہیں اور چھپانے کا موقع دے سکتی ہے جو انھوں نے گزشتہ 20 سال سے روسی عوام سے چوری کر کے یہاں چھپائی تھی۔انھوں نے بی بی سی ریڈیو 4 کے ٹوڈے پروگرام میں کہا کہ یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہو گا۔

    امید کی جا رہی ہے کہ اس بل کو جسے تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔اپنی ترامیم کا خاکہ پیش کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ ’مناسبت کے ٹیسٹ‘ کو ہٹا دیا جائے گا جو اس طرح کے افراد پر پابندیاں عائد کرتے وقت پورا کرنے کی ضرورت ہوتی تھی۔

    یہ غیر ملکی کمپنیوں کے لیے اپنے حقیقی مالکان کا اعلان کرنے کی آخری مہلت کو بھی 18 ماہ سے چھ ماہ تک کم کر رہا ہے۔ اس اصول کی تعمیل نہ کرنے پر جرمانہ 500 پاؤنڈ یومیہ سے ڈھائی ہزار پاؤنڈ یومیہ کر رہا ہے۔توقع ہے کہ اس ماہ کے وسط تک یہ بل قانون بن جائے گا۔

    اس کے ساتھ ساتھ بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر زبردست دباؤ مسلط کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا، جب تک یہ جارحیت بند نہیں ہو جاتی ہم پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور مزید پابندیاں عاید کریں گے۔

  • عدالت میں تلخ کلامی بارے شہباز شریف نے خود ہی بتا دیا

    عدالت میں تلخ کلامی بارے شہباز شریف نے خود ہی بتا دیا

    عدالت میں تلخ کلامی بارے شہباز شریف نے خود ہی بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کا ارادہ تھا کہ چارج فریم کروائیں گے لیکن اللہ مالک ہے

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عدالت پیشی کے بعد کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میری وجہ سے ملتوی کیا گیا کیونکہ فرد جرم کی تاریخ تھی،ایف آئی اے نے درخواست دی کہ سماعت کی تاریخ 17 یا 19 کر دی جائے،ان کا مقصد تھا کہ میں 18 کو بہانہ بناؤں گا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہے ایف آئی اے کی درخواست خارج کی گئی تو انہوں نے سیشن کی تاریخ تبدیل کردی حکومت کا ارادہ تھا کہ چارج فریم کروائیں گے لیکن اللہ مالک ہے،میں نے عدالت میں کوئی تلخ کلامی نہیں کی،

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے وزارت عظمیٰ پر بیٹھا شخص نااہل ہیں لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ،ادویات ناپید ہیں ،غریب لوگ پریشان ہیں ،آج کراچی میں صحافی کا قتل ہو اجوافسوسناک ہے،صحافیوں نے بھی نئے پاکستان کے نعرے پر یقین کیا تھا گیلپ سروے آیا اور اس نے حکومت کا کٹا چٹھہ کھول دیا یہ ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں کر سکے صاف پانی میں 16 ملزمان بری ہو چکے

    ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے شہبازشریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے،شہبازشریف کے خلاف کاغذ لہرا نے والے آج خود کہاں ہیں ؟صاف پانی کیس میں نامزد افراد بری ہوگئےآج وہ شہزاداکبر کہاں ہیں؟ عمران خان کے حکم پر مافیا بھتہ خوری کر رہا ہے،حکومت کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے شہازشریف پر ہر الزام ایف آئی اے اور نیب کے ذریعے لگایا گیا،ایف آئی اے کو کہتی ہوں کہ انکے ملازم نہ بنے این سی اے کو اسحاق ڈار کا بیان کیوں نہیں دیا گیا؟ جھوٹے بہروپیے اور ٹاؤٹ ملک پر مسلط ہیں، آج شہبازشریف کی پیشی تھی، یہ تماشہ ساڑھے 3سال سے جاری ہے

    اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    حمزہ شہباز کی عدالت پیشی، ن لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے

    حکومت کو گھر بھیجنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف

    فرد جرم عائد نہ ہو سکی،شہبازشریف عدالت میں شہزاد اکبر کیخلاف پھٹ پڑے

  • فرد جرم عائد نہ ہو سکی،شہبازشریف عدالت میں شہزاد اکبر کیخلاف پھٹ پڑے

    فرد جرم عائد نہ ہو سکی،شہبازشریف عدالت میں شہزاد اکبر کیخلاف پھٹ پڑے

    فرد جرم عائد نہ ہو سکی،شہبازشریف عدالت میں شہزاد اکبر کیخلاف پھٹ پڑے

    اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورمیں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

    اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے ملزمان کی حاضری لگانے کی ہدایت کردی شہباز شریف اور حمزہ شہباز ا سپیشل سینٹرل کورٹ لاہورمیں پیش ہوئے سینٹرل کورٹ لاہور میں17 ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی شہباز شریف نے عدالت سے چند گزارشات کی استدعا کردی

    شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ 7ماہ جیل میں رہا اس دوران ایف آئی اے دو مرتبہ آئی،ایف آئی اے کا پلندہ جو پیش کیا گیا یہ لندن میں پیش کیے گیے،ایف آئی اے نے دنیا کی مایہ ناز نیشنل کرائم ایجنسی کو دستاویزات دیں،ایف آئی اے، نیب اور اے آر یو تینوں نے ملکر یہ کاغذات دیئے،میں نے 4 سال غریب الوطنی کی،حرام کا پیسہ ہوتا تو پاکستان کیوں آتا؟ میں واپس آیا لیکن دوسرے فلائٹ سے واپس بھیج دیا ،مجھے معلوم تھا کہ پرویز مشرف مجھے گرفتار کر سکتا ہے،دو راستے تھے یاتو ملکہ برطانیہ کے سامنے ہاتھ پھیلاتا یا پھر عزت سے روزی روٹی کماتا ڈیلی میل میں شہزاد اکبر نے میرے خلاف آرٹیکل لکھوایا خبر کے بعد حکومتی وزرا نے میرے اوپر زہر کے گولے برسائے،پونے 2 سال بعد این سی اے نے لندن عدالت میں کہا انکوائری ڈراپ کر رہے ہیں ،حکومت کو چار سال ہو گئے ، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ،میں نے عوام کے ایک ہزار ارب روپے کی بچت کی ،میں نے پاکستان کے غریب عوام کی خدمت کی مجھے بدنام کرنے کے لیے صاف پانی کیس کا ڈھنڈورا پیٹا گیا ،مجھے کسی اور کیس میں گرفتار کر کے نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا ، صاف پانی کیس میں تمام لوگ بری ہوئے ہیں بشیر میمن کےمطابق وزیر اعظم نے شہبازشریف کےخلاف کیس بنانے کا کہا گیا اگر یہ ثابت ہو جائے کہ سلمان شہباز نے ترکی کی کمپنی سے پیسہ کھایا ہے تو گھر چلا جاؤں گا میرے خلاف جعلی کیس بنایا گیا مجھے یہ بتائیں میں نے کہا منی لانڈرنگ کی ہے،یہ جعلی اور جھوٹا کیس ہے اس عدالت کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے

    شہباز شریف کے وکلا کیجانب سے چالان کی کاپیاں مدہم ہونے کی درخواست دے دی گئی،وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے نے جو چالان کی کاپیاں فراہم کیں وہ پڑھی نہیں جاسکتی ہیں،بینک آفیشلز کی 164 کے بیانات کی کاپیاں بھی فراہم نہیں کی گئیں ،شہباز شریف کے وکلا نے سماعت کچھ یر کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کر دی ،وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز آتے ہیں تو کارروائی شروع کی جائے جس پر جج نے کہا کہ فرد جرم تو ملزمان پر عائد ہونے کی ہے، ملزمان عدالت میں موجود ہیں ،وکیل محمد عثمان نے کہا کہ ہمیں چالان کی صاف کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں ،عدالت نے ایف آئی اے کو چالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردیں،

    ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ تسلی سے بتا دیں کہ کون کون سے کاپیاں صاف نہیں،یہ ایک ایک قطرہ کر کے اعتراضات اٹھائیں گے،عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو 28 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی، عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں 28 فروری تک توسیع کردی

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

    توشہ خانہ ریفرنس، زرداری، گیلانی پر فرم جرم عائد،نواز شریف اشتہاری قرار

    ایون فیلڈ ریفرنس،مریم نواز کی بریت کی درخواست پر نیب نے جمع کروایا جواب

    دوسری جانب ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس مضبوط بنانے کے لیے چالان مرتب کر لیا ہے ایف آئی اے کی جانب سے مرتب کیے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نے شہباز شریف کے خلاف اقبالی بیان دیا تھا، پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی اسحاق ڈار کے بیان کو بطور ثبوت پیش کیا گیا، بیان کے مطابق 1997 کے بعد شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ بحرین کی صدیقہ سید محفوظ ہاشم خادم کے نام پر بے نامی اکاؤنٹ کھولا چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بے نامی اکاؤنٹ میں 18 ملین ڈالر جمع کروائے گئے، اسحاق ڈار کا اقبالی بیان آج تک کسی عدالتی فورم سے واپس نہیں لیا گیا ہے ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس ثابت کرنے کے لیے حدیبیہ ملز کیس بطور ثبوت پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ایف آئی اے حکام کے مطابق حدیبیہ پیپلز ملز کیس میں ثابت ہو چکا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ اور بےنامی اکاؤنٹس بناتے رہے ہیں، اس کیس کو بطور شہادت پیش کرنے سے ثابت ہو جائے گا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں

    اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    حمزہ شہباز کی عدالت پیشی، ن لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے

    حکومت کو گھر بھیجنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف