Baaghi TV

Tag: موسم

  • ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شام یا رات میں خضدار، بارکھان اورگرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش ہو سکتی ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بعد از دوپہر مری، گلیات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

    پانچ آئی پی پیز نے معاہدے ختم کرنے کی دستاویزات پر دستخط کردیئے

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے۔

    عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر سیکریٹری داخلہ اور …

  • ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ راولپنڈی، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گجرات ، گوجرانوالہ ، لاہور، شیخوپورہ شورکوٹ، فیصل آباد، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، جھنگ، سرگودھا، لیہ، ملتان، تونسہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں بھی چند مقامات پر بار ش کا امکان ہے۔

    سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، دیر، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم اور وزیرستان میں بارش جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش کا ا مکان ہے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور کوئٹہ میں بارش ہونے کی توقع ہے،اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا ا مکان ہے۔

    یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،منیراکرم

    کراچی دھماکہ، جیو فینسنگ میں مشکوک خاتون سمیت متعدد افراد زیر حراست

    کراچی میں مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

  • ملک کے چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اسلام آباد اور گرد و نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات کو مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے شام/رات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے وسطی اضلا ع میں صبح کے اوقات کے دوران حد نگاہ کم رہنے کی توقع ہے تا ہم شام/رات میں مری، گلیات اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان تاہم شام/رات میں چترال، دیر، کوہستان اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

    احتجاج ملتوی کرنے کا اختیار نہیں،اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ …

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوبی علاقوں میں بعد از دوپہر تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم جنوبی علاقوں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    پی ٹی آئی کا ی چوک پر احتجاج :موبائل سروس معطل، ڈبل سواری پر پابندی،سڑکیں …

  • پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان

    پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، خیبرپختونخوا کے علاقے دیر، چترال ، کرم، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی توقع ہے جبکہ سندھ اوربلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کشمیرمیں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا-

  • پنجاب کے بیشتراضلاع میں تیز بارشیں،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    پنجاب کے بیشتراضلاع میں تیز بارشیں،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    لاہور: لاہور سمیت آئندہ 24 گھنٹے میں پنجاب کے بیشتراضلاع میں تیز بارشوں کا امکان ہے ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، پنجاب کے تمام دریاؤں ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں انہوں نے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔

    دوسری جانب ، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہےمری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، فیصل آباد، اوکاڑہ، نارووال، شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی اور خوشاب میں بارش ہونے کی توقع ہے،سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، بھکر، لیہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

    چترال، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر، سوات، باجوڑ، مہمند، خیبر کوہستان، اورکزئی اورکرم میں بارش ہونے کی توقع ہے،کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہےسندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک اور بارش کی توقع ہے، آزاد کشمیرمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے-

  • کراچی میں مون سون کا اختتام، اکتوبر کا مہینہ گرم رہنے کی توقع

    کراچی میں مون سون کا اختتام، اکتوبر کا مہینہ گرم رہنے کی توقع

    شہر قائد میں مون سون کے تحت ہونے والی بارشوں کا امکان ختم ہوگیا جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع اور بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

    باغی ٹی کراچی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں مغربی ہواں کے سبب شہر میں حدت محسوس کی گئی تاہم آئندہ چند روز کے دوران شہر کا موسم قدرے تیز ہواوں کے سبب بہتر رہنے کی توقع ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق اکتوبر کا مہینہ گرم رہنے کی توقع ہے اور ہرسال اکتوبر کا اوسط درجہ حرارت 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔کراچی میں نومبر کے وسط سے خنک موسم کا آغاز ہوگا۔

    ڈکیتی کے دوران قتل کیے گئے گولڈ میڈلسٹ اتقا معین کا قاتل دوبارہ گرفتار

    ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی

  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں کل سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں آج بھی آندھی اور جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: جڑواں شہروں اور مضافات میں موسلادھار بارش سے بعض مقامات پر سڑکیں اور گلیاں تالاب کی شکل اختیار کر گئیں جبکہ بعض علاقوں میں درخت گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے،جڑواں شہروں میں اب تک 120 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث 40 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی، دوسری طرف ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے واسا سمیت دیگر ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاس دوران بالائی خیبرپختونحوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 26 ستمبر سے یکم اکتوبر 2024 تک پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ سندھ کے کچھ علاقوں 26 ستمبر سے 28 ستمبر 2024 تک وقفے وقفے بارشیں متوقع ہیں۔

  • ملک کے  مختلف حصوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات کو کشمیر اور گرد و نواح میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات میں سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مانسہرہ، ایبٹ آباد، دیر اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

    پاکستان میں افغانستان سے دہشتگردی گہری تشویش کا باعث ہے،امریکا

  • کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

    کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

    کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے نئے سسٹم کے زیراثر کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہےشہر میں آج اور کل پارہ 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے،کراچی میں سمندری ہوائیں مسلسل فعال رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 تا 65 رہنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں 26ستمبر سے یکم اکتوبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،سندھ کے کچھ علاقوں میں 26سے 28تک بارشیں متوقع ہیں ،جبکہ پنجاب کے شہری علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، خیبرپختونخوا کے علاقوں نوشہرہ اور پشاور میں سیلاب کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،مری، گلیات،مانسہرہ، کوہستان، چترال کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے،دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

  • جمعرات سے یکم اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی

    جمعرات سے یکم اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں 26ستمبر سے یکم اکتوبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،سندھ کے کچھ علاقوں میں 26سے 28تک بارشیں متوقع ہیں ،جبکہ پنجاب کے شہری علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، خیبرپختونخوا کے علاقوں نوشہرہ اور پشاور میں سیلاب کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،مری، گلیات،مانسہرہ، کوہستان، چترال کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے،دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    سیکیورٹی مسائل نئی نسل اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں،خواجہ آصف

    قبل ازیں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیںصوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہےپی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں،نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ، شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔

    یحیٰ سنوار کی شہادت کی خبریں،حماس کا بیان جاری