Baaghi TV

Tag: موسم

  • آج  سے 17 ستمبر تک ملک کے بیشترحصوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    آج سے 17 ستمبر تک ملک کے بیشترحصوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آج 14 ستمبر سے 17 ستمبر تک ملک کے بیشترحصوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے-

    رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بھی گرج چمک کےساتھ مزید بارش متوقع ہے، راولپنڈی، مری اور گلیات سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہےاسی طرح پشاور، سوات، چترال اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کی توقع ہے ، بلوچستان کے اضلاع ژوب، بار کھان اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ہےکل سے17ستمبر کے دوران لاہور،سیالکوٹ،شیخوپورہ ،نارروال ،گجرات میں بارش کی توقع ہے ، گوجرانوالہ ،وزیرآباد ،قصور ،اوکاڑہ اورننکانہ صاحب سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

    اسی طرح پشاور ،دیر ،چترال ،سوات ،ملاکنڈ ،مردان میں بارشیں متوقع ہیں،خیبرپختونخوا کےپہاڑی علاقوں ،گلگت بلتستان ،مری ،گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلا ئیڈنگ کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے،دنیا کے بڑے شہروں کی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت کے جائزے کی رپورٹ جاری ہوئی ہے جس میں پاکستان کے 4 بڑے شہر بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دنیا کے 72 بڑے شہروں پر مبنی یہ رپورٹ موسمیاتی خطرات کا جائزہ لینے والی کمپنی الفاجیو نے جاری کی ہے جس میں یہ بھی دیکھا گیا کہ شہر موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے کس حد تک تیار ہیں جنوبی ایشیا کے 6 شہر مومسمیاتی خطرات سے نمٹنے کی سب سے کم صلاحیت رکھنے والے شہروں میں شامل ہیں، ان شہروں میں انڈیا کا احمد آباد 41 کے اسکور کے ساتھ پہلے، حیدرآباد دوسرے، پاکستان کا ملتان 38 کے اسکور کے ساتھ تیسرے، ڈ ھاکہ چوتھے، لاہور پانچویں نمبر، فیصل آباد ساتویں اور کراچی آٹھویں نمبر پر ہے۔

    الفا جیو نےان شہروں کو لاحق موسمیاتی خطرے کی بڑی وجوہات میں شدید گرمی اورموسمیاتی خطرات کےمقابلےمیں محدود موافقتی اقدامات کوقرار دیا ہے ،کمپنی کے مطابق جنوبی ایشیا میں ایسے شہروں کی تعداد زیادہ ہے جہاں موسمیاتی خطرات کی شدت کے مقابلے میں موافقت اور تحفظ کے اقدامات ابھی مطلوبہ سطح تک نہیں پہنچ سکے۔

    رپورٹ میں موسمیاتی خطرے کو صرف سیلاب تک محدود نہیں کیا گیا بلکہ اندرونِ ملک اور ساحلی سیلاب، شدید گرمی، خشک سالی، جنگلات میں آگ اور سمندری طوفانوں سمیت مختلف خطرات کو جائزے میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد شہروں میں موجود موافقتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے باقی ماندہ خطرے کا اندازہ لگایا گیا۔

    رپورٹ کےمطابق دنیا کے نسبتاً زیادہ موسمیاتی لچک رکھنے والے بڑے شہروں میں شکاگو، بارسلونا، پیرس، لندن، ایڈیس ابابا، نیروبی اور میلبورن شامل ہیں دوسری جانب چین کے بیجنگ، تیانجن، شین ژین اور شنگھائی نے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی کارکردگی کے اعتبار سے بہتر کارکردگی دکھائی۔

    الفاجیو نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو خاص توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ممالک کے بڑے شہروں میں موسمیاتی خطرات زیادہ ہیں جبکہ ان خطرات کو کم کرنے کی صلاحیت اور موافقتی اقدامات میں خلا برقرار ہے رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال قدرتی آفات کے بعد بحالی، بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور آبادی کی نقل مکانی جیسے مسائل کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

  • 5 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی ،گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ

    5 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی ،گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور خطہ پوٹھوہار میں 5 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گرد و نواح میں رات گئے موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل اور تیز بارشوں کے باعث جڑواں شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ برقرار ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ صرف اسلام آباد اور راولپنڈی تک محدود نہیں رہے گا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 6 ستمبر تک جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جن میں راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، اٹک، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور اور اوکاڑہ شامل ہیں۔

    پاکستان نے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کر دیئے

    ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کو نشیبی علاقوں کی نگرانی، نالوں کی صفائی اور بارش کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں پہاڑی اور سیاحتی علاقوں کا رخ کرنے والے شہریوں کو بھی موسم کی صورتحال مدنظر رکھتے ہوئے سفر کی منصوبہ بندی کرنے اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    ملک میں جاری مون سون کے شدید اسپیل اور غیر معمولی حد تک بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث شمالی علاقہ جات میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) اور طغیانی کے شدید خطرات پیدا ہو گئے ہیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے انتظامی اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے-

    امریکا کی ٹاپ پارٹی یونیورسٹیوں کی فہرست جاری، نیویارک کی صرف دو جامعات شامل

    این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت بلتستان کے اضلاع غذر، ہنزہ، نگر، شگر، گلگت، روندو، دیامر، استور، اسکردو، گانچھے اور کھرمنگ اور آزاد کشمیر میں وادی نیلم اور گردو نواح کے ندی نالوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے،علاوہ ازیں صوبہ خیبر پختونخوا میں چترال، اپر و لوئر دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان کے پہاڑی علاقوں کو بھی حساس قرار دیا گیا، ان علاقوں میں سیلابی صورتحال اور سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

    گلگت بلتستان، سوات اور مری جانے والے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سفر سے قبل مقامی انتظامیہ یا این ڈی ایم اے ہیلپ لائن (1129) سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،حساس علاقوں میں امدادی ٹیموں، بھاری مشینری اور ہنگامی ادویات کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ سڑکیں بلاک ہونے کی صورت میں فوری بحالی ممکن بنائی جا سکے، تابکار حرارت اور شدید بارشوں کا ایک ساتھ ملنا پہاڑی جھیلوں کے بند توڑنے کا باعث بنتا ہے، جس سے چند منٹوں میں لاکھوں کیوسک پانی نچلے علاقوں کی طرف بہتا ہے۔

    نیویارک کے سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک اے آئی کے استعمال پر پابندی

  • مون سون بارشوں کا آخری سپیل، مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل،آج سے بارشوں کی پیشگوئی

    مون سون بارشوں کا آخری سپیل، مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل،آج سے بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہوگئیں، مون سون بارشوں کا آخری سپیل آج دوپہر کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،مری اور گلیات سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بارش کے باعث بالائی علاقوں میں موسم مزید سرد اور خنک ہونے کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،پنجاب کے مختلف علاقوں، جن میں جہلم، چکوال، اٹک، سیالکوٹ اور گجرات شامل ہیں، میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 6 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے، اس دوران بالائی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

  • پنجاب میں یکم سے5ستمبر تک  بارش کاامکان

    پنجاب میں یکم سے5ستمبر تک بارش کاامکان

    محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں یکم سے5ستمبر تک تیز ہواؤں کیساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کےبالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،کل سےملک کےبالائی علاقوں میں مون سون ہواؤں کاسلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے ، بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    خیبرپختونخوا کے دارالخلافہ پشاورمیں آج موسم گرم اورمرطوب رہنےکاامکان ہے،درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا،پشاور اورگردونواح میں شام اوررات ہلکی بارش متوقع ہے۔

    خیبرپختونخوا کےبیشترمیدانی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔

  • ملک میں کل سے 4 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی،این ڈی ایم کا اے کا الرٹ جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نےکہا ہے ک 30 اگست سے 4 ستمبر تک پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، آندھی اور بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے مری، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور گجرات میں بارش کا امکان ہے سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور گردونواح کے علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکا ن بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے اس کے علاوہ ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، وزیرستان اور دیگر علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے اور دن کے درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک، آندھی اور بارش متوقع ہے اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے گلگت، اسکردو، ہنزہ، غذر، دیامر اور استور سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں جبکہ مظفرآباد، نیلم ویلی، پونچھ، باغ، میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ دونوں خطوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کردیا ہے اور ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے مسافروں اور سیاحوں کو سفر سے قبل موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے رہنمائی حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران مدد طلب کرنے کے لیے 911 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے بارشوں کی پیش گوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے بارشوں کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے اسلام آباد میں آئندہ ایک سے دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے تاہم 27 اگست سے بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی گرمی اور حبس برقرار رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، تورغر، ہری پور اور جنوبی وزیرستان میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے، جبکہ پشاور میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    موسمی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاط کرنے جبکہ بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • مون سون کا نیا اسپیل:مختلف علاقوں میں 27 اگست سے بارشوں کی پیشگوئی

    مون سون کا نیا اسپیل:مختلف علاقوں میں 27 اگست سے بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی،محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 27 اگست سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آئندہ ایک سے دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، تاہم 27 اگست سے بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے،لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی گرمی اور حبس برقرار رہنے کی توقع ہے لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، تورغر، ہر ی پور اور جنوبی وزیرستان میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے، جبکہ پشاور میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے،موسمی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو شدید گرمی کےدوران احتیاط کرنے جبکہ بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کےدوران غیر ضروری سفر سےگریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    دوسری جانب کراچی میں بھی گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کی توقع ہےسمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی اور ہوا میں نمی کی زیادہ شرح کے با عث شہریوں کو موسم کی شدت زیادہ محسوس ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا ا مکا ن ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی، جس کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوا لہ، سیالکوٹ، گجرات، فیصل آباد اور ملتان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے،راولپنڈی اور اسلام آباد کے ندی نالوں، خصوصاً نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ ہے، جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع، جن میں پشاور، مردان، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ اور ڈی آئی خان شامل ہیں، میں بھی بارش متوقع ہے مری، گلیات، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہےجس سے آمدورفت کے را ستے متاثر ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم ژوب، خضدار، موسیٰ خیل اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، انتظامیہ اور محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے جبکہ پہا ڑی اور نشیبی علاقوں میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

  • مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،راولپنڈی اسلام آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

    محکمہ موسمیات نے آج رات اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہےاسلام آباد اور راولپنڈی میں آج رات تیز بارش متوقع ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جڑواں شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہےمری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منگلا، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔

    خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، چترال، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، ہنگو، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر احتیاط کی ہدایت کی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کے ساتھ بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار 23 اگست کو بھی اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے،لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سمیت بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کل بارش کا امکان ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں شدید بارش کی صورت میں شہری سیلاب کا خطرہ برقرار رہے گا۔

    سندھ اور بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم بلوچستان کے بعض علاقوں میں شام یا رات کے اوقات میں بارش اور گرج چمک ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات نے شہریوں، مسافروں اور پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے والے افراد کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاوراور دیگر علاقوں میں آج موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی و وسطی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

    راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، قصور اور شیخوپورہ میں بارش جبکہ پوٹھوہار، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، بالخصوص مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، پشاور، نوشہرہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب جبکہ کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد و راولپنڈی کے مقامی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔