Baaghi TV

Tag: موسم

  • سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے لمبی رات کب ہوگی؟

    سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے لمبی رات کب ہوگی؟

    محکمہ موسمیات کے مطابق 22 دسمبر کو سال 2024 کا چھوٹا ترین دن اور دسمبر کی 23 تاریخ سب سے لمبی رات ہوگی۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق 22 دسمبر کو سورج7بج کر 6 منٹ پر طلوع ہوگا اور 5 بج کر 14 منٹ پر غروب ہوگا، جس کا کُل دورانیہ 10 گھنٹے8منٹ کا ہوگا،رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا،23 دسمبرسے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا، 21 مارچ 2025 کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا۔

    مگر سب سے چھوٹے دن اور طویل ترین رات کے پیچھے کیا سائنس چھپی ہے؟سال کے مختصر ترین دن کو راس الجدی یا winter solstice کہا جاتا ہے،زمین اپنے محور میں سورج کی جانب 23.5 ڈگری کے زاویے سے جھکی ہوئی ہے۔

    ناسا کے محقق مائیکل ایس ایف کرک کے مطابق زمین اپنے محور پر بالکل سیدھا نہیں گھومتی، محور پر جھکے ہونے کے باعث شمالی اور جنوبی نصف کروں میں سال بھر سورج کی روشنی کی مقدار مختلف ہوتی ہےسورج کے گرد گھومتے ہوئے سورج کی روشنی کا دورانیہ اور شدت میں سال بھر مسلسل تبدیلیاں آتی ہیں اور اسی وجہ سے مختلف موسموں کا سامنا ہوتا ہے شمالی نصف کرے میں موسم سرما کے مہینوں میں سورج کی روشنی کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے جبکہ جنوبی نصف کرے میں بڑھ جاتا ہے۔

    مائیکل کرک کے مطابق راس الجدی کے موقع پر قطب شمالی اتنا جھک جاتا ہے کہ وہ سورج کی رسائی سے باہر ہو جاتا ہے اور وہاں مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے،اس سے برعکس جنوبی نصف کرے میں خط سرطان یا Summer Solstice ہوتا ہے یعنی سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات۔

    دسمبر میں راس الجدی کے موقع پر آپ شمال کی جانب جتنا زیادہ آگے بڑھیں گے سورج کی روشنی کا دورانیہ اتنا کم ہوگادرحقیقت شمالی نصف کرے میں اگر آپ آسمان پر غور کریں تو سورج دیگر مہینوں کے مقابلے میں زیادہ بلند نہیں ہوتا، یہاں تک کہ دوپہر میں بھی۔

    اعتدال ربیعی یا Spring equinox اور اعتدال خریفی یا September Equinox کے موقع پر جب دن اور رات کا دورانیہ پوری دنیا میں یکساں ہوتا ہے تو سورج دوپر میں استوا پر ہمارے سر کے بالکل اوپر ہوتا ہےمگر راس الجدی کے موقع پر شمالی نصف کرے میں دوپہر کو سورج سطح سے کافی نیچے نظر آتا ہے یہ وہ موقع ہوتا ہے جب سورج سب سے زیادہ جنوب میں ہوتا ہے اور برج جدی سے گزر رہا ہوتا ہے۔

    شمالی نصف کرے میں سال کا سب سے چھوٹا دن 20 سے 24 دسمبر کے درمیان ہوتا ہے، مگر 21 یا 22 دسمبر زیادہ عام تاریخیں ہیں تاریخیں تبدیل ہونے کی وجہ ہمارا 365 دن کا کیلنڈر ہے ہر 4 سال بعد کیلنڈر میں فروری کے مہینے میں ایک لیپ دن کا اضافہ ہوتا ہے اسی طرح ہماری زمین سورج کے گرد اپنا چکر 365.25 دنوں میں مکمل کرتی ہے تو وقت کے اس فرق کی وجہ سے راس الجدی کی تاریخ بدلتی رہتی ہے۔

    موسم سرما میں شمالی نصف کرے کے کچھ خطے اتنے سرد ہوتے ہیں کہ کچھ افراد کو لگتا ہے کہ زمین سال کے اس موقع پر سورج سے سب سے زیادہ دور ہے درحقیقت اس موقع پر زمین سورج کے قریب ترین ہوتی ہے جبکہ موسم گرما میں وہ سورج سے زیادہ دور ہوتی ہے۔

    راس الجدی سے چند دن قبل یا بعد میں سورج کی گردش آسمان پر اتنی ملتی جلتی ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ روزانہ ایک ہی راستے پر سفر کر رہا ہے اسی وجہ سے Solstice نام کا استعمال کیا گیا یہ لاطینی لفظ ہے جس کا مطلب سورج کا تھم جانا ہے مگر ایسا حقیقت میں نہیں ہوتا، بلکہ ان دنوں میں سورج کا راستہ معمولی سا تبدیل ہوتا ہے مگر جدید آلات کے بغیر اسے نوٹس کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

    اس موقع پر قطب شمالی میں دن کی روشنی ڈرامائی حد تک کم ہوتی ہے بلکہ وہاں 24 گھنٹے تاریکی کا ہی راج ہوتا ہے اس کے مقابلے میں خط استوا کےشمال میں 85 میل دور واقع سنگاپور میں رہنے والوں کو کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوتاکیونکہ وہاں جون کے مقابلے میں دسمبر میں سورج غروب ہونے کے وقت میں محض 9 منٹ کی کمی آتی ہے یعنی وہاں پورا سال لگ بھگ 12 گھنٹے کا دن رہتا ہے۔

    پیرس میں 8 گھنٹے 14 منٹ طویل دن ہوتا ہے اور لگ بھگ 16 گھنٹے طویل رات ہوتی ہے ناروے کے شہر اوسلو میں سورج صبح 9 بج کر 18 منٹ پر طلوع ہوکر سہ پہر 3 بج کر 12 منٹ پر غروب ہوجاتا ہے یعنی 6 گھنٹے سے بھی کم وقت میں۔

    امریکی ریاست الاسکا کے علاقے Nome میں تو سورج کی روشنی 3 گھنٹے 54 منٹ تک ہی نظر آتی ہے جس کے بعد 20 گھنٹے طویل شب کا آغاز ہوجاتا ہے اس کے مقابلے میں اسلام آباد میں صبح 7 بج کر 9 منٹ پر سورج طلوع ہوکر شام 5 بج کر4 منٹ پر غروب ہوجاتا ہے، یعنی 9 گھنٹے 55 منٹ میں، اس کے بعد 14 گھنٹے 5 منٹ طویل رات ہوگی، لاہور میں یہ دورانیہ 10 گھنٹے 6 منٹ جبکہ کراچی میں 10 گھنٹے 36 منٹ ہوگا۔

    مختلف ثقافتوں میں راس الجدی کو اہم تصور کیا جاتا ہے انگلینڈ میں اسٹون ہینج کے مقام کو راس الجدی سے منسلک کیا جاتا ہے، جب سال کا سب سے چھوٹا دن ہوتا ہے تو سورج کی شعاعیں وہاں کے وسطی پتھروں کی سیدھ میں ہوتی ہیں۔

    میکسیکو کے قدیم مایا تہذیب کے شہر Tulum میں بھی راس الجدی اور خط سرطان کے لیے ایک اسٹرکچر تعمیر کیا گیا تھاجب راس الجدی اور خط سرطان کے موقع پر سورج طلوع ہوتا تو اس کی شعاعیں پتھروں سے بنی ایک عمارت کے اوپر موجود چھوٹے سوراخ سے گزر کر اسٹار پھٹنے جیسا نظارہ بناتی تھیں۔

  • بلتستان ڈویژن میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ، نظام زندگی متاثر

    بلتستان ڈویژن میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ، نظام زندگی متاثر

    بلتستان ڈویژن میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے، جس سے مقامی افراد کی زندگی مزید مشکل ہوگئی ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ اس شدید سردی نے نہ صرف عام زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ راستوں کی بندش اور دیگر دشواریوں نے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

    دوسری جانب، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں پہاڑی تودے گرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گلگت اسکردو روڈ پر باغیچہ کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے سڑک بند ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم سڑک کی بندش نے سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ روڈ کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔استور میں برفباری کا تسلسل بدستور جاری ہے جس کے باعث پورے علاقے میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ برفباری کی شدت کی وجہ سے کئی علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں اور عوام کو روزمرہ کے کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ اسی طرح وادی نیلم میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یہاں بھی نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج بھی گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، مری اور گلیات میں بھی صبح کے اوقات میں ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ سفر کرنے والے افراد موسم کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔سردیوں کی شدت میں اضافے اور برفباری کی وجہ سے مقامی انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات کا حل نکالا جا سکے۔ سڑکوں کی صفائی اور برف ہٹانے کے کام میں تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کا سفر جاری رکھا جا سکے۔ حکام نے عوام کو بارش اور برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔اس کے علاوہ، گلیات، مری اور دیگر برفباری سے متاثرہ علاقوں میں، شہریوں کو بجلی کی فراہمی کی صورتحال بھی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے لیے محکمہ برقیات نے مزید عملے کو علاقے میں تعینات کر دیا ہے۔

    ہم خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہیں،سعودی ولی عہد

    ہوٹل میں غیر اخلاقی سرگرمیاں،خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

    نواز ، زرداری،گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس سپیشل جج سنٹرل کو بھیج دیا گیا

  • مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل

    مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل

    لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں آج لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان ہے،پنجاب کے میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں سردی کی شدت میں اضافہ کریں گی لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے یہ سلسلہ نہ صرف سردی میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ زرعی علاقوں میں فصلوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسم کی صورت حال کے مطابق اپنے حفاظتی اقدامات کریں۔

    صوبہ سندھ میں ہلکی سردی کی نئی لہرداخل ہوگئی، کراچی میں آج کم سے کم پارہ11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے ہفتے کو پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 2.5 ڈگری کمی سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ہفتے کوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روزکے مقابلے میں2.5ڈگری کمی سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی ایک نئی ہلکی شدت کی لہرصوبے میں داخل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں بیشتروقت ہوائوں کی سمت بلوچستان کی جانب سے رہنے کی توقع ہے اورکم سے کم پارہ حالیہ دنوں کے مقابلے میں مزید کمی سے11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے،ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی میں موسم خشک جبکہ راتیں خنک ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔

  • مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل

    مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل

    کراچی: مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث صوبے کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات،خضداراورلسبیلہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے-

    دوسری جانب رواں سال نومبر کے دوران ملک بھر میں 47 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں دن اور رات کے دوران درجہ حرارت بھی دو، دو ڈگری زیادہ رہا، آنے والے دنوں میں ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان کے بالائی علاقوں کا رخ کرے گا جس کے باعث بلوچستان میں بارش اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے رواں سال نومبر میں لاہور سمیت پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ کا راج رہا جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض علاقے بھی اسموگ کی زد میں آئےمعمول سے کم بارشیں ہونے کے سبب اسموگ میں خاطر خواہ کمی نہیں آسکی جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ بھی نہیں کیا گیا۔

  • کل شام  سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی

    کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: پی ڈی ایم اے نے محکمہ موسمیات کی کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 14 سے 16 نومبر تک پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے،راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب، اور سرگودھا میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، 15 نومبر کو بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 14سے16نومبر کے دوران پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے،جمعرات سے ہفتے کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش متوقع ہے،کل لاہور،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے،بارشوں کے باعث سموگ میں کمی کا قوی امکان ہے۔

    دوسری جانب پاراچنار شہر اور ضلع کرم کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت آج 4 ریکارڈ کیا گیا،سردی سے بچنے کیلئے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

  • ملک کے چند مقامات پر  بارش کی پیشگوئی

    ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے،، پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ چند میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دُھند بعض علاقوں میں شدید دُھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، کل بروز اتوار کو اسلا م آباد میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات اور ا ٹک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ،لاہور، قصور،اوکاڑہ، سرگودھا،جھنگ، شیخوپورہ،ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور،ملتان، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

    وزیراعظم جلد 5 سال کا معاشی روڈ میپ دینے جا رہے ہیں، احسن اقبال

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کو چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے،کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے سندھ اورخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں چترال، دیر، سوات اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ زیریں اضلاع میں سموگ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور گر دو نواح میں رات کے اوقات میں دُ ھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

    ٹرمپ کے غیر قانونی احکامات پر کس طرح ردعمل دینا ہے،پینٹاگون حکام نے سر جوڑ …

  • لاہور میں سموگ کا راج برقرار،ماسک لازمی قرار

    لاہور میں سموگ کا راج برقرار،ماسک لازمی قرار

    لاہور سمیت پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی نہ آ سکی، آلودگی کے اعتبار سے لاہور بدستور پہلے نمبر پر ہے،

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 822 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1254 تک پہنچ گیا ہے، شملہ پہاڑی اور امریکی قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 876 ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے ایام میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، بڑھتی ہوئی سموگ کے باعث شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،سموگ کے باعث حکومت پنجاب نے پنجاب کے چار بڑے ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، 31 جنوری تک سموگ سے متاثرہ علاقوں میں ماسک پہننا لازمی ہو گا، شہری باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننے کی پابندی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، سموگ سے متاثرہ علاقوں میں سانس کے امراض بڑھ رہے ہیں، لوگوں کو کیمیائی مادوں کے اثرات سے بچانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے آج سے 17نومبر تک بند رہیں گے،شیخوپورہ،گجرات، جھنگ، قصور، سیالکوٹ، نارووال اور ملتان سمیت چاروں ڈویژنز کے 18 اضلاع میں کلاسز آن لائن ہوں گی،طلبا سکول نہیں جائیں گے، صرف اساتذہ کی حاضری ہو گی،

    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسموگ کی صورتحال کے پیش نظر اسپورٹس گالا ملتوی کر دیا گیا ہے،سموگ کی شدت میں کمی کے بعد اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے لاہور میں شہریوں کو ماسک فراہم کرنے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے،مساجد میں اسموگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کے حوالے سے پیغامات دیے جا رہے ہیں،لاہور میں 9 سے زائد مقامات پر آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 15 ایف آئی آرز درج کر کے 4 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

    محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے کالجز کو سموگ سے بچاو والے حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کر دی اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ بی ایس کلاسز میں آنے والے طلبا اور اساتذہ فیس ماسک کا استعمال لازمی بنائیں ،کلاسز میں آئے طلبا اور اساتذہ سموگ سے بچاو کے لیے چہرہ اور آنکھوں کو دھوئیں ،پرائیوٹ و سرکاری کالجز کے اوقات کار کے دوران کلاس رومز کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں،کالجز میں موجود کھیل کے میدانوں اور کھلے میں پانی کا چھڑکاو لازمی کیا جائے

    ماہرین کے مطابق سموگ، جو زیادہ تر دھوئیں، دھند اور زہریلی گیسوں کا مرکب ہوتا ہے، انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہو سکتا ہے۔ اس صورتحال سے بچاؤ کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں سموگ کی سب سے بڑی وجہ فصلوں کی باقیات کو جلانا، بڑھتی ہوئی ٹریفک، اور صنعتی فضلہ ہے۔ اس کے علاوہ سردیوں میں درجہ حرارت میں کمی اور ہوا کی سست رفتار بھی سموگ کے پھیلاؤ میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ حکومت پنجاب نے سموگ کی شدت کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں فصلوں کی باقیات کو جلانے کی روک تھام کے لیے سخت قوانین اور چیکنگ کے نظام میں بہتری شامل ہے۔ اس کے علاوہ، ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لیے بھی خصوصی مہمات چلائی جا رہی ہیں، اور صنعتی اداروں کو فضائی آلودگی کم کرنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سموگ کے اثرات سے بچنے کے لیے شہری ماسک کا استعمال کریں، خاص طور پر جب آلودگی کی سطح زیادہ ہو۔ ساتھ ہی، گھروں میں ہوا کی صفائی کے لیے ایئر پیوریفائرز کا استعمال اور کھڑکیاں بند رکھنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ سموگ سے بچاؤ کے لیے ہر فرد کا کردار انتہائی اہم ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور ذاتی سطح پر بھی ماحول کی صفائی کو ترجیح دیں تاکہ لاہور میں سموگ کی شدت کو کم کیا جا سکے اور ایک صاف و صحت مند ماحول میں زندگی گزار سکیں

    اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی ہدایت

    بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،مریم نواز

    پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد گرفتار

    سموگ کی روک تھام،24 گھنٹوں میں لاہور 19 مقدمے،سات گرفتاریاں
    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 19 مقدمات درج ، 07 افراد گرفتار کر لئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 382 افراد کو 07 لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد ، 28 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ، تفصلوں کی باقیات جلانے کی 12 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 315 خلاف ورزیاں ہوئیں۔ صنعتی سرگرمی پر 02 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 02 اور دیگر 05 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 1700 ملزمان گرفتار، 1826 مقدمات درج کئے گئے ۔ 19291 افراد کو مجموعی طور پر 03 کروڑ ، 20 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ۔ 1247 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 1103 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 16499 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔صنعتی سرگرمی کی 310 ، اینٹوں کے بھٹے کی 631 ، باری کیو کی 42 اور دیگر مقامات کی 180 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والے 4695 گاڑیوں کے چالان، 445 کو بند،01 گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا ۔رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ ، 15 ہزار 363 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ،01 لاکھ 55 ہزار 494 گاڑیوں کو بند ، 10 ہزار 13 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےشاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیا ہے،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے، پولیس ٹیمیں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں محکمہ ماحولیات کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن برقرار رکھیں۔

    علاوہ ازیں لاہور کے گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دھواں چھوڑنے والے کمرشل جنریٹرز چلانے پر پابندی عائد کردی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ،عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کہ کمرشل جنریٹرز میں آلودگی کنٹرول کرنے والا آلہ 7 روز میں نصب کیا جائے، آلہ نصب نہ کرنے پرجنریٹرز کو سیل کیا جائے، ہاٹ اسپاٹ ایریاز سے تجاوزات ہٹا کر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے تاکہ آلودگی نہ پھیلے،عدالت نے اپنے حکم میں ڈی جی ماحولیات کی خدمات کو بھی سراہا،

  • موسم کیسا رہے گا؟

    موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ صبح / رات کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دُ ھند پڑنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، جھنگ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال اور گر د و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہےکشمیر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    سپریم کورٹ میں دو اہم اجلاس متوقع

  • امریکی انتخابات،کئی علاقوں میں ووٹرز کو شدید بارش اور طوفانی موسم کا سامنا

    امریکی انتخابات،کئی علاقوں میں ووٹرز کو شدید بارش اور طوفانی موسم کا سامنا

    امریکہ میں صدارتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے وہیں موسم نے بھی ووٹرز کے لئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں،آج، امریکہ کے اہم بیٹل گراؤنڈ ریاستوں میں ایک طاقتور سرد موسم داخل ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں شدید بارشیں اور طوفانی موسم کا سامنا ہوگا۔ یہ موسمی حالات انتخابات کے دن ان ریاستوں میں پریشانی کا سبب بنیں گے جہاں ووٹرز کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے باہر نکلنا ہے۔سب سے زیادہ بارش مشرقی ٹیکساس سے لے کر مِسوری،الینوائے سرحد تک ہو رہی ہے، جس میں سینٹ لوئس بھی شامل ہے۔ یہاں طوفان بھی آ رہے ہیں اور ساتھ شدید سیلاب کے خطرات بھی ہیں۔ کچھ علاقوں میں گزشتہ رات کے دوران 3 سے 8 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بارشوں کا یہ سلسلہ آہستہ آہستہ مشرق کی طرف منتقل ہو گا، اور اس سے پہلے جو بارشیں ہو چکی ہیں ،انتخابی دن کی صبح، ان علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو سکتا ہے جس سے آمد و رفت میں دشواری ہو گی۔سرد موسم مشرق کی طرف بڑھتے ہوئے مینیسوٹا، ویسکونسن اور مشی گن جیسے بیٹل گراؤنڈ ریاستوں تک پہنچے گا اور جنوبی لوزیانا تک بارشیں لے کر آئے گا۔ گزشتہ انتخابات میں بارشوں کا اثر ووٹر ٹرن آؤٹ پر پڑا ہے، اور اس بار بھی ایسا ہو سکتا ہے۔ویسکونسن میں موسم سب سے زیادہ خراب ہو گا، جہاں سیلابی طوفانوں کے لیے شدید خطرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یہاں طوفانی بارشیں اور آندھی، جس کی رفتار 60 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، عوامی زندگی کو متاثر کر سکتی ہیں۔ بعض علاقوں میں مختصر مدت کے لیے طوفان اور بگولے کا بھی امکان ہے۔آج کے دن سب سے زیادہ بارش مشرقی ٹیکساس سے لے کر جنوبی انڈیانا تک ہوگی، جو انتخابات میں ووٹرز کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔

    اس موسمی حالات کے باوجود، امریکہ میں انتخابی عمل جاری رہے گا، اور ووٹرز کے لیے یہ ایک چیلنج ہوگا کہ وہ ان قدرتی آفات کے باوجود اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

    امریکی صدارتی انتخابات،کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین

    امریکی انتخابات،غزہ جنگ نے عرب،مسلم ووٹرز کو جل سٹائن کی طرف کیا مائل

    امریکی انتخابات،ٹک ٹاک نے نوجوانوں کےسیاسی خیالات بدل ڈالے

    کملا ہیرس کی کامیابی کے لئے بھارت کے مندروں میں دعائیں

    کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پہلا حیران کن نتیجہ موصول

    امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

    کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

    انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

    غزہ جنگ کا خاتمہ کروں گی،کملاہیرس کی عرب امریکیوں کی حمایت کی کوشش

    ٹرمپ کی معیشت کے حوالے سے ہیرس پر تنقید

    ٹرمپ الیکشن سے پہلے کا آخری دن کہاں گزاریں گے؟

    انتخابی مہم میں ٹرمپ کے جھوٹ،ہارتے ہیں تونتائج چیلنج کرنیکی تیاری

    امریکی انتخابات میں خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز بھی ووٹ کاسٹ کریں گے؟

  • اسلام آباد میں سموگ کا خطرہ،دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش

    اسلام آباد میں سموگ کا خطرہ،دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش

    اسلام آباد میں سموگ کا خطرہ،پاک ای پی اے نے ضلعی انتظامیہ سے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کردی

    بھٹوں سے دھویں کے اخراج، ٹھوس فضلے اور زرعی فضلے کر جلانے پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے،انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سموگ سے بچاو کیلئے چار ماہ تک دفعہ 144 نافذ کی جائے،خلاف ورزی کی صورت میں ای پی اے ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے، خشک اور سرد موسم کے دوران سموگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، مشرقی اور وسطی پنجاب سب سے زیادہ سموگ سے متاثر ہوتے ہیں، آنیوالے دنوں میں میدانی علاقوں اور پوٹھوہار ریجن میں ایئر کوالٹی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،سموگ سے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور اور دیگر شہر متاثر ہونے کا خدشہ ہے، سموگ کا دورانیہ نومبر سے شروع ہوکر فروری تک رہتا ہے،سموگ کے انسانی صحت، ماحولیات اور ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں،پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، ان اقدامات میں گاڑیوں سے دھویں کے اخراج، ٹھوس فضلے اور زرعی فضلے کو جلانے سے روکنا شامل ہے، ضلعی انتظامیہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ایجنسی کی مدد کرے،

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے