Baaghi TV

Tag: موسم

  • ملک بھر میں 26 جون سے  بارشوں کی پیشگوئی

    ملک بھر میں 26 جون سے بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 26 جون سے یکم جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی، 26 جون سے یکم جولائی کے دوران سندھ میں عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ،کراچی اور حیدرآباد میں بارش کا امکان ہے کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے علاوہ 27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے جب کہ 26 سے 30 جون کے دوران بہاولپور ،ملتان، خانیوال، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے 28جون سے یکم جولائی کے دوران کے پی،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشیں ہوں گی جب کہ 26 سے 28 جون کے دوران لسبیلہ، خضدار، آوران، بارکھان اور نصیرآباد میں بارش کا امکان ہے، ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے۔

    کراچی شہرمیں جاری گرمی کی غیرمعمولی لہر(ہیٹ ویو)میں جمعرات سےکمی آنا شروع ہوگی، منگل کوہیٹ ویو جیسی صورتحال کے دوران موسم گرم ومرطوب رہا، پارہ دوسرے روز بھی 41.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا شہرمیں منگل کو بھی انتہائی گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا،سمندری ہواؤں کی بندش کے سبب شدید حبس محسوس کی گئی،بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب غیرمعمولی حدت رہی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوسرے روزبھی 41.3ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد رہاسرکاری ویدراسٹیشن کے علاوہ دیگرپرمتفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، گلستان جوہر40ڈگری، پی اے ایف بیس فیصل 39ڈگری، پی اے ایف بیس مسرورپر36ڈگری جبکہ سب سے کم پارہ بن قاسم ٹاون میں 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو۔

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق آئندہ ایک سے دو روزمیں موجودہ گرمی کی لہرمیں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔

  • جولائی  میں  متوقع بارشوں کی شدت اور ممکنہ اثرات کے حوالے سے جامع رپورٹ جاری

    جولائی میں متوقع بارشوں کی شدت اور ممکنہ اثرات کے حوالے سے جامع رپورٹ جاری

    اسلام آباد : این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے جولائی کے مہینے کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں متوقع بارشوں کی شدت اور ممکنہ اثرات کے حوالے سے جامع رپورٹ جاری کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات اور نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے مختلف مقامات پرجولائی کے تیسرے ہفتے میں ہلکی بارشیں جبکہ چوتھے ہفتے کے دوران موسلادھار بارش متوقع ہے،جولائی کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں پنجاب میں لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے اضلاع جبکہ اسلام آباد میں 15تا50 ملی میٹر بارش ہوگی جبکہ چوتھے ہفتے کے دوران راولپنڈی،اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں شدید بارشیں متوقع ہیں، ڈی جی خان میں پہاڑوں سےاکٹھے ہو کر پانی سےساہیوال،ملتان اور بہاولپور میں موسلادھار بارش کےباعث سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    غزہ میں حماس کی حکومت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،نیتن یاہو

    این ای او سی کی پیش گوئی کے مطابق سندھ کے اضلاع میرپورخاص، کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ اور سکھرمیں جولائی کے مہینے میں 30تا75 ملی میٹر بارش ہوگی جبکہ جولائی کے دوسرے اور چوتھے ہفتے میں شدید بارشیں متوقع ہیں،جولائی کے چوتھے ہفتے میں گلگت بلتستان کے ضلع استور اور آزاد جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر موسلادھاربارشیں متوقع جس کے باعث ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے،بارشوں کی شدت ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، شہری سیلاب، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اورجھیلوں کے ٹوٹنے کے باعث سیلاب(GLOF)کا سبب بن سکتی ہیں۔

    جنوبی کوریا میں بیٹری پلانٹ میں آتشزدگی،22 افراد جان بحق

    تازہ ترین پیش گوئی کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم ایز)، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (ڈی ڈی ایم ایز) اور دیگر متعلقہ ذیلی اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکموں کو ضروری مشینری کی پہلے سے تعیناتی اور حساس علاقوں میں متعلقہ عملے کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ دریا کے کناروں اور اس سے ملحقہ نالوں کے قریبی رہائشیوں کو پانی کے بہاؤ میں متوقع اضافے کے بارے میں آگاہ کریں اور انخلاء کے منصوبوں کے مطابق نشیبی اور سیلاب زدہ علاقوں سے خطرے سے دوچار آبادیوں کے بروقت انخلاء کے لیے نظام کی تشکیل یقینی بنائیں، مزید برآں، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،جیسے کہ بجلی کے کھمبوں اور کمزور تعمیرات سے دور رہیں اور آبی گزرگاہوں پر گاڑی چلانے یا پیدل چلنے سے گریز کریں،کسان، مویشی مالکان، سیاح اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات اور مشوروں پر عمل کریں۔

    ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے اداکار شارک حملے میں جاں بحق

  • آج سے ہلکی بارش کا اسپیل،درجہ حرارت 5 ڈگری کم ہونے کا امکان

    آج سے ہلکی بارش کا اسپیل،درجہ حرارت 5 ڈگری کم ہونے کا امکان

    لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،جہلم اور گرد و نواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری نے گرمی کی شدت کو تو کم کردیا لیکن متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

    باغی ٹی وی : فیڈرز ٹرپ کرجانے سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی دوسری جانب سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اورکمالیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی آئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

    دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ لاہور کا کہنا ہے کہ آج سے ہلکی بارش کا اسپیل آرہا ہے ، بارش سے درجہ حرارت 5 ڈگری کم ہونے کا امکان ہے چیف میٹرولوجسٹ لاہور شاہد عباس نے مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے مون سون بارشیں جون کے آخر سے شروع ہوں گی اور اس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی، بھارت میں ابھی مون سون کا آغاز نہیں ہوا تاہم بھارت میں پری مون سون کےاثرات پاکستان پربھی پڑتے ہیں۔

    دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنا اقوام متحدہ اور اس کے تمام ارکان …

    دوسری جانب موسمیاتی ماہرین نے کراچی میں جولائی کے اوائل سے ہی مون سون بارشوں کے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے 30 جون کو شمالی بحیرہ عرب پر درمیانی شدت کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، اگر یہ سسٹم بنا تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوسکتی ہےپاکستان میں مون سون کا آغاز 27 جون سے 4 جولائی کے درمیان ہو سکتا ہے اور رواں سال کراچی سمیت جنوبی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے تاہم یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی ممکن ہے۔

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گلوکار ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ …

    شام یا رات میں زیریں خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور وسطی و جنوبی پنجاب میں آندھی و جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےاسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے دوران موسم گرم جبکہ شام یا رات میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

    مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، گجرات، گوجرانوالہ، قصور، لاہور، اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہےرات کو لیہ، بھکر، ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ، ملتان، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

    جرائم ختم نہیں ہوئے لیکن کرمنلز کو محدود کردیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

    چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان، کرم اور کوہاٹ میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے شام یارات میں کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام یا رات میں کوئٹہ، زیارت ، ژوب، شیرانی،کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

    یہاں ایک دوسرے پرگالم گلوچ ہوتی ہے،ہم چاہتے ہیں احترام ہو،چیف جسٹس

    سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم جنوبی، وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں،جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ شام یا رات میں سکھر،گھوٹگی، کشمور اورجیکب آباد میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے ، اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

  • پاکستان میں مون سون کا آغاز  27جون سے 4جولائی کے درمیان ہونے کی پیشگوئی

    پاکستان میں مون سون کا آغاز 27جون سے 4جولائی کے درمیان ہونے کی پیشگوئی

    اسلام آباد: موسمیاتی ماہرین نے پاکستان میں مون سون کے آغاز کی27جون سے 4جولائی کے درمیان پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 30جون کوشمالی بحیرہ عرب پر درمیانی شدت کا کم دبا ؤبننے کا امکان ہے، اگر یہ سسٹم بنا تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوسکتی ہےپاکستان میں مون سون کا آغاز 27جون سے 4جولائی کے درمیان ہو سکتا ہےرواں سال کراچی سمیت جنوبی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے تاہم یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی ممکن ہے۔

    ماہرین موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر سندھ کے کچھ علاقوں میں 21جون کو بادل بن سکتے ہیں جبکہ 23جون سے زیریں سندھ میں پری مون سون سرگرمیوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔ماہرین موسمیات نے 22اور 23جون کو کراچی کے چند مقامات پر آندھی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے-

    ایک سیاسی جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے،احسن اقبال

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

    ذہنی معذور لڑکی سے رشتہ دار کی مبینہ زیادتی

  • عید کے دوسرے روزمختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    عید کے دوسرے روزمختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پو ٹھو ہار ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان، کشمیر ، میں تیز آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے جنوبی و وسطی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے پہلے روز ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہا، اٹک ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، جہلم اور سبی میں پارہ آج بھی 47 ریکارڈ کیا گیا عید کے پہلے روز اسلام آباد اور لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 44، پشاور میں 43 جبکہ کوئٹہ اور کراچی میں 36 ریکارڈ کیا گیا اس کے علاوہ اٹک، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، جہلم اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے گرم ترین شہر رہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے جنگی کابینہ تحلیل کردی

    مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ،15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

    قازقستان کے صدر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

  • کراچی کے درجہ حرارت میں آج معمولی اضافے کا امکان

    کراچی کے درجہ حرارت میں آج معمولی اضافے کا امکان

    کراچی کے درجہ حرارت میں آج معمولی اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ دن میں گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہےہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 15سے17کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے، ادھر قلات، زیارت، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، شمالی علاقوں میں بھی موسم معتدل رہے گا جبکہ بلوچستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم گرم رہنےکا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سبی 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا۔

  • 18 سے 22 جون تک پنجاب میں بارشوں کا امکان

    18 سے 22 جون تک پنجاب میں بارشوں کا امکان

    لاہور: پی ڈی ایم اے نے 18 سے 22 جون تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظا ہرکیا ہے –

    باغی ٹی وی: ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں 16 سے 18 جون کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 18 سے 22 جون تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے امکانات ہیں، جنوبی پنجاب میں 20 سے 22 جون کے دوران بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ شہری عیدالاضحیٰ کی تیاریوں میں موسمی صورت حال کو ضرور ذہن میں رکھیں عید کی چھٹیوں میں سیاحت کی غرض سے نکلنے والے موسم کی اپڈیٹس ضرور لیں۔

    ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے میں صوبے کے بالائی اضلاع میں آئندہ منگل کے روز سے ہفتے کے روز تک آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کمزور مغربی ہوائیں منگل کی شام کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں، آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    جی 7 ممالک کا چین پر یوکرین کیخلاف جنگ میں روس …

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دوسرے روز پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے مطابق عید کے دوسرے روز اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات سیالکوٹ میں بارشیں ہوں گی عید کے تیسرے روز بارشوں کاسلسلہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں پہنچ جائے گا،مون سون کی بارشیں اس سال جون کے آخری ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے جون کے آخری تین دنوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ بھی ہے۔

    صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے …

  • جون کے آخر میں بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گے،محکمہ موسمیات

    جون کے آخر میں بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گے،محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون وقت سے پہلے بھی ملک میں داخل ہو سکتا ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے عیدالاضحٰی کے تینوں دن ملک بھر میں موسم گرم رہنے کے بعد بارش کی پیش گوئی کر دی،محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخر میں بھی بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گےجبکہ مون سون وقت سے پہلے بھی ملک میں داخل ہو سکتا ہے،اس سال مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہے۔ حکام نے دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر اطرف کی آبادیوں کو احتیاط کا انتباہ جاری کیا ہے ۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مون سون میں بارشیں معمول سے زیادہ برسنے کی پیشگوئی ہے جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے،موسم کی ممکنہ شدت کے باعث ملک کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہےممکنہ سیلابی ریلوں سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی نشاندہی بھی کردی گئی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فلیش فلڈنگ کی ایونٹ ہوسکتے ہیں۔

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہو گیا

    خیبر پختوانخواہ میں دریائے کابل، دریائے سندھ اور دریائے سوات میں یہ اوور فلو کریں گے، ستلج،راوی اور سندھ میں اونچے درجہ تک کا سیلاب آسکتا ہے،جھل مگسی،لہری،نصیر آباد اثر انداز ہو سکتے ہیں،جون اور جولائی میں درجہ حرارت معمول سے دو ڈگری تک زیادہ رہنے کے باعث پہاڑوں پر برف تیزی سے پگھلنے اور گلاف کے واقعات کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

  • رواں برس ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

    رواں برس ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں برس ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سالانہ اوسطاً 188 ملی میٹر بارش ہوتی ہے جس میں سے کم و بیش اوسطاً 141 ملی میٹر بارش مون سون کے دوران ہوتی ہے جس کی مقدار اس مرتبہ 35 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے،درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے گلیشئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی تیزی آئے گی اور اس صورت حال میں دریاؤں میں سیلابی صورت پیدا ہونے کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

    این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی جس کے لیے مارچ سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی ہے۔

    9 مئی: میانوالی ائربیس پر حملے کے تمام ملزمان باعزت بری

    ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی پی ڈی ایم اے کے اقدامات کے بارے میں اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق و دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کو پی ڈی ایم اے کے اقدامات کےبارے میں بریفنگ دی۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مون سون کانٹیجنسی پلان 2024 کے بارے میں بریفنگ دی ۔پی ڈی ایم اے پنجاب کمپلیکس کی تعمیر اور ری سٹرکچرنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    افریقی ملک کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہو گیا

    ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے ملازمین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کریں گے۔ریلیف کمشنر پنجاب نے دریاؤں ندی نالوں کے راستوں سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایات کیں ریلیف کمشنر پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی سیز سے میٹنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کی قبل از وقت تیاری یقینی بنائیں۔

    ریلیف کمشنر پنجاب نے انوینٹری مینجمنٹ سسٹم ،سموگ ڈیش بورڈ اور فلڈ ڈیش بورڈ کو جلد ایکٹو کرنے کی ہدایت بھی کی ۔نبیل جاوید نے مون سون پلان اور موک ایکسرسائز کے انعقاد پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی کو سراہا اور فلڈ سمولیشن ماڈل کا بھی جائزہ لیا ۔

    ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا سیالکوٹ کا دورہ

    نبیل جاوید نے وئیر ہاؤسز قائم کرنے کی سمری جلد کابینہ کو منظوری کیلئے بھیجنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ گرین سیورز تھنک ٹینک کا قیام پی ڈی ایم اے کا بہترین اقدام ہے،بہترین پالیسیوں پر عملدرآمد سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے انہو ں نے پی ڈی ایم اے کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق جامعہ پالیسی بنانے کی ہدایت کی،انہوں نے پی ڈی ایم اے ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش بھی دی۔

  • آج سے  9جون اتوار تک بارشوں،آندھی کا امکان

    آج سے 9جون اتوار تک بارشوں،آندھی کا امکان

    مغربی اور پری مون سون ہواؤں کے ملاپ سے بارشوں کا نیا سلسلہ 4 جون بروز منگل سے ملک میں داخل ہو گا جو کہ 9 جون بروز اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا.اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے

    بلوچستان
    4 سے 9 جون کے دوران چمن پشین مسلم باغ زیارت ہرنائی قلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ ژوب قلات صہراب کوہلو بارکھان ڈیرہ بگٹی موسیٰ خیل نوشکی خاران تربت پسنی گوادر اورماڑہ بیلہ خضدار سمیت بیشتر علاقوں میں بادل بنیں گے اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بارش کے زیادہ تر امکان مشرقی بلوچستان کوہلو بارکھان ڈیرہ بگٹی موسی خیل اور جنوبی بلوچستان اور کچھ شمالی بلوچستان(و ملحقہ علاقوں) علاقوں میں رہیں گے،ان علاقوں میں کہیں کہیں اچھی بارش کا بھی امکان ہے

    خیبرپختونخواہ
    4 سے 9 جون کے دوران چترال دیر بونیر سوات مالاکنڈ مانسہرہ ایبٹ آباد ہری پور ہزارہ چارسدہ پشاور صوابی مردان ایبٹ آباد ہری پور ہزارہ تیمر گرہ بٹ خیلہ بٹگرام پارا چنار بنوں ہنگو کوہاٹ میرانشاہ شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے.اس دوران ڈیرہ اسماعیل خان لکی مروت اور ٹانک میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے امکان 60 فیصد رہیں گے

    پنجاب/اسلام آباد
    4 جون شام یا رات سے 9 جون کے دوران اسلام آباد راولپنڈی مری اٹک کلر سیداں جہلم چکوال تلہ گنگ پنڈی گھیب جنڈ میانوالی وادی سون کلر کہار گجر خان سہاوا پنڈدادنخان منڈی بہاوالدین سیالکوٹ نارووال شکر گڑھ گجرات گجرانوالہ لاہور فیصل آباد ننکانہ صاحب چنیوٹ سرگودھا خوشاب نورپور تھل بھکر لیہ کوٹ ادو ملتان ڈیرہ غازی خان تونسہ شریف راجن پور جامپور خانپور ظاہر پیر خان بیلہ جلالپور پیر والا بہاولپور رحیم یار خان صادق آباد فورٹ عباس ہارون آباد ڈونگا بونگا چشتیاں بورے والا عارف والا وہاڑی خانیوال بہاولنگر منچن آباد چیچہ وطنی میاں چنوں اکاڑہ ساہیوال پاکپتن چنیاں قصور کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ دنیا پور حاصلپور دیپالپور حویلی لکھا سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران اکا دکا مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے.اس دوران کچھ علاقوں میں موسلا دھار سے شدید بارش کا امکان ہے

    سندھ
    5 سے 9 جون کے دوران سکھر لاڑکانہ شکار پور جیکب آباد شہدادکوٹ نواب شاہ حیدرآباد میرپور خاص ٹنڈو آدم دادو مورو نوشہرو فیروز سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.3 جون رات سے 9 جون تک روزانہ کی بنیاد پر کراچی ٹھٹہ سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری بادل بنیں گے کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا ہو گی

    آزاد کشمیر+گلگت
    4 سے 9 جون کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت کے تمام علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان