Baaghi TV

Tag: موسم

  • آج سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    آج سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں میں رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے،لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے17 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے آزادکشمیر، خطہ پوٹھوہار، مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

    محکمہ موسمیات کےمطابق کشمیر، مری، گلیات،اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، نارووال،حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیہے بارش کا سلسلہ سترہ جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے گلگت بلتستان، چترال، سوات مانسہرہ، پشاور، مردان لکی مروت، کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    ژوب آپریشن مکمل؛ 9 نوجوان شہید جبکہ 5 دہشتگرد ہلاک

    14 سے 17 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    ننکانہ :ممکنہ سیلاب، ناگہانی صورتحال،نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے

    مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز،احتیاط برتیں، شیری رحمان
    پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آج سے مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختون، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ مون سون کا یہ نیا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ 13 سے17 جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ ان علاقوں میں سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ آندھی، گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، سولر پینل، کچے مکانات) کو نقصان پہنچ سکتا ہے، شہریوں سے درخواست ہے احتیاط برتیں۔

  • مختلف اضلاع میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    مختلف اضلاع میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے مختلف اضلاع میں 13 سے 17 جولائی تک مزید بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کردی محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12 جولائی کو ملک میں داخل ہوں گی جو بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی 12 سے 17 جولائی آزاد کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، جب کہ مری، گلیات اور اسلام آباد سمیت پنجاب میں بھی بادل برسیں گے، اس دوران چند مقامات پرژالہ باری بھی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے جب کہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، مری، گلیات میں بھی بارش متوقع ہے۔

    مذاہب کےاحترام سےمتعلق پاکستان کیجانب سےاقوام متحدہ میں پیش قرارداد پرآج ووٹنگ کاامکان

    محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب میں لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال،جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، اوکاڑہ، نارووال، قصور، سرگودھا ، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ڈی جی خان، ملتان ، راجن پور، بھکر، لیہ اور کوٹ ادو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقا ما ت پر بلوچستان کے اکثر ضلعوں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    سندھ طاس معاہدہ؛ ثالثی عدالت میں بھارت کو شکست نظر آنے لگی

    محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 14 سے 17 جولائی بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں، جب کہ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، اور آندھی سے کمزور انفرا اسٹرکچراور سولرپینل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہےمحکمہ موسمیات نے ہدایت جاری کی ہے کہ آندھی اور شدید بارشوں کے دوران شہری محفوظ مقامات پر رہیں، جب کہ تمام متعلقہ ادارے بھی الرٹ رہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن

  • کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،مزید بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،مزید بارش کی پیشگوئی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا موسم آج ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں 7 سے 11 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کررکھی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سُپر ہائی وے، اسکیم 33، صفورا چورنگی اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ گرومندر، سپرہائی وے، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، ملیر اور گلشن اقبال میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی،کراچی کے مختلف علاقوں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا اور ملحقہ علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملیر ماڈل کالونی، گلستان جوہر، سچل گوٹھ اور ائیرپورٹ کے اطراف بھی بادل برسے۔

    ماسکو سےتجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن اور متصل علاقوں میں بارش کے پانی کو کلیئرکردیا گیا ہے۔ ضلع جنوبی کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا جائز ہ لینے نکلا ہوں میٹروپول سے ایئرپورٹ تک شاہراہ فیصل کا معائنہ کیا ہے۔ فلک ناز کا روایتی چوکنگ پوائنٹ بھی کلیئر ہے۔ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ٹیمیں اور مشینری سڑکوں پر موجود ہے۔

    فارمولا دودھ کی فروخت ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نہیں ہو گی،وزیر صحت سندھ

    دوسری جانب موسلادھار بارش کے باعث گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، بہاولنگر، اوکاڑہ اور زیریں سندھ میں ٹھٹھہ، بدین، تھر پارکر، نگر پارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، چھور، حیدرآباد، جامشورو اور کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہےجبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہیں تیز بارش سے کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اور بارکھان کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • ملک بھر میں آج آندھی طوفان کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک بھر میں آج آندھی طوفان کے ساتھ بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آج آندھی طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر،گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت اور کوہاٹ میں بارش کا امکان ہے میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    فیس بک نےٹوئٹر کی متبادل ایپ تیار کرلی

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز تک بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،مون سون ہوائیں آج سے کراچی کا رخ کریں گی، کراچی میں کل سے گیارہ جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں آندھی، تیز گرد آلود ہواؤں کےساتھ موسلا دھاربارش سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے چمن، شیرانی، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت اور بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد بجلی کے کھمبے گر گئے، درخت اکھڑ گئے جبکہ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث آج سے 08 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اورموسٰی خیل کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش سے حادثات میں تین افراد جان بحق اور آٹھ زخمی ہوئے،لاہور میں بدھ کی صبح شروع ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا تاہم مسلسل بارش کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا، موسلادھار بارش کی وجہ سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آنے سے لوگوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، موسلادھار بارش نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا-

    پنجاب دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا ہائی الرٹ جاری

  • لاہورمیں 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے،عامر میر

    لاہورمیں 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے،عامر میر

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات شروع ہونے والی بارش کا سلسلسہ وقفے وقفے سے ابھی بھی جاری ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب ہیں، جبکہ پشاور میں بارش وآندھی کے باعث درخت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    لاہور میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے جل تھل ہوگیا اور شہر کے بیشتر مقامات پر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،شہر میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 234 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ قرطبہ چوک پر 213، تاج پورہ 202، نشتر ٹاؤن 201، گلشن راوی 200، جوہر ٹاؤن 183، اپر مال 166 اور گلبرگ میں 163 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو آمدن کے برابر ڈالرز کی ایل سی کھولنے کی اجازت

    صرف لاہور ہی نہیں بلکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں سے کہیں موسم خوشگوار ہوا تو کہیں یہی بارش آفت ثابت ہوئی، گوجر انو الہ ، شیخوپورہ، قصور، جہلم، شکر گڑھ اورلیہ سمیت پنجاب کےدیگر شہروں میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ملتان میں بھی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا جب کہ مالاکنڈ اور گردو نواح میں بادل جم کر برسے،

    شرقپور شریف میں بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، چونیا‌ں شہر اور اس کے مضافات میں موسلا دھار بارش ہوئی، جبکہ شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو اور واسا کو نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کردی محسن نقوی نے کہا کہ افسران فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں، نشیبی علاقوں، شاہراہوں سے نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے نکاسی آب کے کام میں کوتاہی قطعاً قابل قبول نہیں، لہٰذا اسے متعین وقت میں مکمل کیا جائے جب کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے مؤثر مینجمنٹ کی جائے۔

    راجہ اعظم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نامزد

    دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون کی گزشتہ شام اور رات کے وقت ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کردیاصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں دو افراد شانگلہ اور ایک خاتون کرک میں جاں بحق ہوئیں، جبکہ مختلف حادثات میں 8 افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثات میں سات گھروں کو جزوی اور ایک گھر کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، فیصل آباد اور پشاور میں بھی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ سندھ، بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہےگا-

    پاکستان کی بیرونی فنانسنگ، آئی ایم ایف کا91 ارب ڈالر کا ہوشربا تخمینہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا عامر میر نے بارش کے دوران اہم اور مصروف شاہرات پر نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات کے ہمراہ صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اظفر علی ناصر بھی موجود تھے-

    عامر میر نے محکمہ بلدیات کے متعلقہ اداروں کو بروقت نکاسی آب کی ہدایت کی کہا کہ شہر بھر میں صبح سے اب تک 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہےحالیہ سالوں میں جولائی کے پہلے ہفتے میں کبھی اتنی بارش نہیں دیکھی گئی تمام متعلقہ محکمے بارش کے دوران مسلسل اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ٹریفک کی روانی کے لیے مصروف شاہرات سے نکاسی آب کا عمل مسلسل جاری ہے محکمانہ عملہ مکمل مشینری کے ساتھ تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے شہریوں کی سہولت کے لیے بروقت خدمات کی فراہمی کے لیے تمام تر افرادی قوت بروئے کار لائی جا رہی ہے۔

    صوبائی وزیر نے فیلڈ میں مسلسل فرائص سر انجام دینے والے عملہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی-

  • ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

    ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

    وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک میں آج تیز ہواؤں کےساتھ بادل برسنے کا امکان ہےآزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وسطی پنجاب میں آٹھ جولائی تک موسلادھار بارشوں یا ژالہ باری کا امکان ہےجبکہ چترال، دیر، سوات کے علاوہ کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، چارسدہ، مردان اور پشاور میں بھی بارش متوقع ہے۔

    پی ٹی آئی چئیرمین اور اہلیہ ببشریٰ بی بی سمیت نیب میں طلب،گرفتاری کا امکان

    8جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ جب کہ مری گلیات، کشمیر، گلگت، بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے کوہاٹ،کرم، بنوں، وزیرستان، ڈی آئی خان، چکوال، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ اور بہاولنگر میں بھی آج بارش ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ قلات، خضدار، ژوب اور بارکھان کے چند مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان ہے سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، آزاد کشمیر کے چند مقامات اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے-

    سقوط ڈھاکہ کے پس منظرمیں لکھی گئی کتاب Dead.Reckoning کی مصفنہ شرمیلا بوس

    دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق مختلف علاقوں میں آندھی اورطوفان کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں۔ بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے، مون سون بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔متعلقہ اداروں کو ہنگامی مشینری و عملے کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ ایمرجنسی میڈیکل عملہ کی موجودگی یقینی بنائے۔سیاح ا و رمسافر سفر سے قبل موسمی حالات سے با خبر رہیں کسان و مویشی مالکان موسمی حالات کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،متعلقہ ادارے سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقہ مکینوں کو پیشگی اطلاع فراہم کریں۔

    عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار

  • مون سون بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خطرہ

    مون سون بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خطرہ

    ملک بھر میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آج سے 8 جولائی کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، لسبیلہ ،ڈی آئی خان، ملتان، سکھر، جیکب آباد، ٹھٹہ، عمرکوٹ اور حیدر آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہےشدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    مون سون بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خطرہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے کمزور انفرا اسٹرکچر کونقصان پہنچ سکتا ہے ،اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے خدشےکے پیش نظر سیاحوں اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز وسط جولائی تک ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے بعد ہی گرمی کی شدت میں کمی دیکھی جاسکے گی،کراچی سمیت صوبے بھر میں گرمی کا زور آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے اوقات میں کراچی کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    بلاول بھٹو کی جاپانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

  • لاہوراور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    لاہوراور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب ہے جبکہ آج اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوہستان اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے لاہور، قصور ، اوکاڑہ اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا ضلعی انتظامیہ صوابی،ہری پور اور نوشہرہ کو مراسلہ جاری

    دوسری طرف سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان،سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،3 شر پسند ہلاک

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز وسط جولائی تک ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے بعد ہی گرمی کی شدت میں کمی دیکھی جاسکے گی،کراچی سمیت صوبے بھر میں گرمی کا زور آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے اوقات میں کراچی کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    دس پاکستانیوں سمیت دس دیگر غیرملکی کوہ پیماؤں نے بھی دنیا کی نویں چوٹی نانگا …

  • عید کا دوسرا دن،کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار،قربانیاں جاری

    عید کا دوسرا دن،کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار،قربانیاں جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کا آج دوسرا دن ہے، قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں کئی شہروں میں بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے

    عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن ، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی جا رہی ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی قربانیاں کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کی سلسلہ بھی جاری ہے ، بعض مقامات پر متعلقہ عملے کے عدم تعاون کے سبب آلائشیں چوراہوں اور سڑکوں پر پڑے رہنے کے مناظر بھی دیکھے گئے

    دوسری جانب عید کے دوسرے دن لاہو رمیں بادل بنے ہوئے ہیں، ہوائیں چل رہی ہیں، کئی شہروں میں بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے،ڈسکہ، گوجرہ، گوجوانوالہ،  چکوال سمیت دیگر شہروں میں گرد آلود ہواں کے بعد ہلکی بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی حکمہ موسمیات نے اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بعض حصوں میں موسلادھار بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے

    سری پائے بھوننے والے اب تک 68 ملزمان گرفتار
    دوسری جانب ڈولفن سکواڈ کا شہر بھر میں سری پائے بھوننے والوں کیخلاف ایکشن ،شاہراہوں پر سری پائے بھوننے پر شہر بھر میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ شہر بھر سے سری پائے بھوننے والے اب تک 68 ملزمان گرفتارکر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،ڈولفن سکواڈ نے شاہراہوں پر سری پائے بھوننے پر ملزمان کو گرفتار کیا۔ریاستی اداروں کیطرف سے سری پائے بھوننے پر سخت پابندی عائد ہے۔ سری پائے بھوننا ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔ سری پائے بھوننے سےنظام تنفس متاثر ہوتا ہے،دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

    انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔

  • محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ پر شہریوں کو خوشخبری سناد ی

    محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ پر شہریوں کو خوشخبری سناد ی

    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مون سون کے دوران معمول کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں بارش برسانے والا سسٹم آنے کی وجہ سے عید الاضحیٰ پر موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بالائی وسطی پنجاب، اسلام آباد، پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، شمالی اور مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے پیش نظر صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹس ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کردیا گیا ہے، سسٹم کے تحت 30 جون تک لاہور، اسلام آباد اورراولپنڈی میں بارشیں ہوں گی سندھ کے بیشتر اضلاع میں بشمول کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں ہلکی و تیز بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں عید الاضحیٰ کے پہلے دن 29 جون (جمعرات) کو گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کی پیشگوئی کی ہےکراچی ڈویژن میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز جمعہ کو کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہےگا تاہم اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گر دو نواح میں بھی آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہ عید کے دنوں میں ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، ڈی جی خان، بھکر اور فیصل آباد میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے موسمی نظام کے زیر اثر قمبر شہدادکوٹ، دادو، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، سکھر، خیرپور اور گھوٹکی کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع بشمول چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان، لکی مروت اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ لورالائی،ژوب، بارکھان، قلات، خضدار، خاران، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    دوسری جانب سکھر، جیکب آباد، میرپورخاص، بدین، گولاڑچی اور ٹنڈوباگو میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ملیر سمیت کراچی کے بعض علاقوں میں بھی ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ آج بھی بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    مری، مالاکنڈ شہر، گجرات اور بیلہ میں بھی بادل برسے، صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان بھی ہے۔

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے کراچی میں جنوب مغرب سے 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم ومرطوب رہے گا، لسبیلہ، آواران، کوہلو، ژوب، لورالائی اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے جولائی تا ستمبر کےدوران مون سون آب وہوا کےجاری جائزے کے مطابق عالمی پیش گوئی کے لیے بنائے گئےماڈلز کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مون سون کے دوران معمول کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

    فرانس:پولیس نے نوجوان کو گرلی مار کر ہلاک کر دیا

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بالائی پنجاب،آزادجموں وکشمیر اورخیبرپختونخواہ میں معمول سے قدرے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ سندھ اوربلوچستان کے جنوب مغربی حصوں میں مون سون کے دوران معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہےسندھ میں 17 فیصد کم جبکہ بلوچستان 11فیصد کم بارشیں ہوسکتی ہیں سندھ میں مون سون میں معمول کی اوسط بارش 116 ملی میٹرجبکہ بلوچستان میں 52ملی میٹر ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان بھر کے بیشترعلاقوں میں مون سون کے دوران درجہ حرارت قدرے معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں،بالائی خیبرپختون خواہاورگلگت بلتستان میں غیرمعمولی درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔ وسطی اورجنوبی پنجاب،سندھ اوربلوچستان میں معمول سے قدرے کم بارش کی وجہ سے کپاس کی کاشت والے علاقوں میں پانی کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے-

    سوات: پی ٹی آئی کے مئیرسٹی اورسابق صوبائی وزیر گرفتار

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے علاقوں میں موسمی فصلوں،سبزیوں اورباغات کو بھی پانی کی کمی کا سامناکرناپڑسکتا ہے،سندھ اوربلوچستان کے علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کے سبب زراعت اورمویشی متاثرہوسکتے ہیں،سندھ،بلوچستان اور زیریں پنجاب میں متوقع معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے سبب بعض مقامات پرہیٹ ویو کا امکان ہے-

    شمالی پنجاب،آزادجموں وکشمیر اورخیبرپختونخواہ میں متوقع اورمعمول سے قدرے زیادہ بارش ہونے کے سبب فلش فلڈنگ آنے کا امکان ہے بالائی خیبرپختونخواہ ،گلگت بلتستان کے علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت گلیشیئرزکے پگھلنے کی رفتاربڑھ سکتی ہے، گلیشیئر پگھلنے کے سبب برسٹ فلڈ کا خطرہ بڑھ جائےگا-

    فاروق آباد :نماز عید الاضحٰی کے اجتماعات کے اوقات کار جاری