Baaghi TV

Tag: مولانا فضل الرحمن

  • نواز شریف کے حکم پرمولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    نواز شریف کے حکم پرمولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    اسلام آباد:نواز شریف کے حکم پرمولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،اطلاعات کے مطابق میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا ویڈیو لنک پر ہنگامی اجلاس 11 فروری کو طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف مؤثر پیش قدمی کے معاملے پر اتفاق کیا۔اس دوران نوازشریف نے مولانا کو پابند کیا کہ وہ جلد از جلد پی ڈی ایم کا اجلاس بلائیں‌

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ٹیلی فون کر کے مولانا فضل الرحمان کو اپنی پارٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا، دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کا اجلاس فوری طلب کر کے حکومت مخالف تحریک کو مزید فعال بنانے کے علاوہ پی ٹی آئی حکومت پر فیصلہ کن وار کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی ایگزیکٹو کونسل کی جانب سے میاں نواز شریف کو حکومت مخالف تحریک کے لیے مکمل اختیار دینے کے بعد نواز شریف نے معاملے کو پی ڈی ایم کی قیادت کے سامنے رکھنے کے لیے پی ڈی ایم کے ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز دی، جس پہ مولانا نے 11 فروری کو ویڈیو لنک پر پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

    مولانا فضل الرحمان خود لاہور سے میاں شہباز شریف کے ہمراہ اجلاس کی صدرات کریں گے، اجلاس میں وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد سمیت دیگر امکانات پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 10 فروری کی رات لاہور پہنچ جائیں گے، تین روزہ دورۂ لاہور کے دوران وہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ شہباز شریف اور مریم نواز سے اہم ملاقات بھی کریں گے، شہباز شریف مولانا کو عشائیہ بھی دیں گے۔

    مولانا دورۂ لاہور کے دوران چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی سے بھی ملیں گے، چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کریں گے اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلۂ بھی خیال کریں گے۔

  • 23-مارچ یوم پاکستان کے دن ہم اسلام آباد میں احتجاج کرنے لیے جمع ہورہےہیں:مولانا فضل الرحمن

    23-مارچ یوم پاکستان کے دن ہم اسلام آباد میں احتجاج کرنے لیے جمع ہورہےہیں:مولانا فضل الرحمن

    کراچی: 23-مارچ یوم پاکستان کے دن ہم اسلام آباد میں احتجاج کرنے لیے جمع ہورہےہیں: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی مارچ کی تیاریاں جاری ہیں ، 23 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے، حکومت نے اسٹیٹ بینک سے متعلق بل پر مشاورت کی نہ ہی سینیٹ ارکان کو پہلے سے آگاہ کیا گیا، صدارتی نظام آمرانہ طرز حکومت ہے اس لئے قوم کو تجربات سے نہ گزارا جائے۔

    کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متنازع بل کو پہلے اسٹیئرنگ کمیٹی میں بھیجا جاتا ہے، اپوزیشن کو کبھی ٹارگٹ نہیں بنائیں گے، ہمارا ایک ہی ٹارگٹ ہے اور لانگ مارچ آگے پیچھے نہیں ہوگا، لانگ مارچ 23 کو ہی ہوگا، قوم اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگی۔

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اجلاسوں میں حکومتی اراکین کو بلایا نہیں جاتا ہے، کسی بھی بل سے متعلق اراکین کو پہلے بتایا جاتا ہے، اسٹیٹ بینک بل پرمشاورت نہیں کی گئی۔

    سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ صدارتی طرز حکومت آمروں کا طرز حکومت ہے ، جب ملک میں آئین پاکستان ہے تو صدارتی طرز حکومت ٹھیک نہیں ، قوم کو تجربات سے نہ گزارا جائے ، ملک ٹوٹا بھی صدارتی طرز حکومت سے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا ، عالمی دنیا اس معاملے پر کچھ کرے ، کشمیری حکومت پاکستان سے توقع نہ کرے ، جے یو آئی کی جانب سے 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یک جہتی منایا جائے گا۔

  • حکومت امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے,  مولانا فضل الرحمن

    حکومت امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے, مولانا فضل الرحمن

    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی جے یو آئی اسلام آباد کے رہنماء مفتی اکرام ،ان کے بیٹے اور شاگرد کی بہیمانہ شہادت پر غم و غصہ کا اظہار ، اہل خانہ سے تعزیت ،قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
    مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ دارالحکومت میں سرعام نہتے شہریوں کو بے دردی سے شہید کرنا افسوسناک ہے ۔
    دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ دعا ہے کہ اللہ کریم مرحومین کی شہادتوں کو شرف قبولیت عطاء فرمائے ۔ حکومت قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے ۔

  • مولانا فضل الرحمن نے مدرسے کے بچوں کے نام پر پیسے بنائے ہیں ان کا حساب دینا ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمن نے مدرسے کے بچوں کے نام پر پیسے بنائے ہیں ان کا حساب دینا ہوگا۔

    پشاور۔ عوامی مسلم لیگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل غزالہ محمود کی پریس کانفرنس جس میں ا کہا کہ سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ساتھ ہونا چاہیئے۔اپوزیشن والے جاہتے ہیں کہ سینٹ الیکشن میں پیسے بانٹے جائے, پیسوں سے ووٹ خرید کر آنا والا سنیٹر عوام کی خدمت نہیں کرسکتا۔ مولانا فضل الرحمن کو نیب بلاتا ہے تو وہ دھمکیاں دینا شروع کردیتے ہیں۔ مولانا نے مدرسے کے بچوں کے نام پر پیسے بنائے ہیں ان کا حساب دینا ہوگا۔ شیخ رشید جب سے وزیرداخلہ بنے ہیں انھوں نے شناختی کارڈ کو فری کیا۔ شیخ صاحب کی کاوشوں سے 192 ممالک کے ویزے اب آن لائن کردیئے ہیں۔وزیر داخلہ نے غیر قانونی سمگلنگ کے روکتام کے لئے اقدامات کئے۔نئے ضم اضلاع میں جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں ان کی بحالی کے لئے اقدامات کئے گئے۔انعامات جیتنے کے جعلی میسج جو موبائل ہر موصول ہوتے تھے اور عوام ان کے جھانسے میں آتے تھے ایسے جعلسازوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ ہم خیبرپختونخوا میں پارٹی کو فعال بنا رہے ہیں۔

  • عمران خان استعفیٰ نہیں‌ دیں گے، مولانا فضل الرحمان

    لاہور :جیسے جسیے مولانا کے کاررواں کا وقت گزررہا ہے مولانا فضل الرحمن کے غبارے سے ہوانکلنا شروع ہوگئی ہے ، اطلاعات کےمطابق مولانا فضل الرحمن کو اس بات کا یقین ہے کہ عمران خان جھکنے والا ڈرنے والا شخص نہیں ہے ،

    ذرائع کے مطابق اسی سلسلے میں جب سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان آپ کے مطالبے پر استعفیٰ دے دیں‌گے تو اس کے جواب میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ عمران خان استعفیٰ دیں گے ، اسلام آباد پہنچنے پر نتائج نہ ملے تو تحریک نہیں رکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی طبیعت خراب ہے، ڈاکٹرز نے ملنے سے منع کیا اور کہا علاج جاری ہے ملاقات نہ کی جائے، ڈاکٹرز کے منع کرنے پر سروسز اسپتال نہیں جارہا۔صحافی نے سوال کیا اسلام آباد میں دھرنا ہوگایا دوستی ہوگی ؟ جس پر مولانافضل الرحمان کا کہنا اسلام آباد میں ہم اپنے مطالبات رکھیں گے ،

  • مسلمان ربیع الاوٌل کے منتظر،مولاناانتشاراورخون خرابے کے متمنی،اکابرین اہلسنت والجماعت

    اسلام آباد:مسلمان ربیع الاوٌل کے منتظر،مولاناانتشاراورخون خرابے کے متمنی،اسلام اورپاکستان عزیز،اکابرین اہلسنت والجماعت نے مولانا فضل الرحمن کی سوچ اور فکرسے برات کا اعلان کردیا ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کے وقت کا تعین مناسب نہیں کیا، ستائیس اکتوبر یوم سیاہ ہے اسی دن مہاراجے کشمیر پر قابض ہوئے تھے،

    نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنانے میں اہلسنت کے اکابرین نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اس ملک کو مستحکم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ یہ دن کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جانا چاہیے۔ اہل سنت جماعت مولانا کے مارچ اور دھرنے کی حمایت نہیں کررہی ۔

    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کی آمد نزدیک ہے جس کی وجہ سے ملک میں داخلی انتشار کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے، ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں بحثیت قوم یکجا ہو نا چاہیے۔مولانا کی سب کرتوتیں سامنے لانا چاہتے ہیں‌مگربدنامی اہلسنت کی ہوگی

    حامد رضا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر باتیں ہورہی ہیں کہ اہل سنت جماعت بھی اس دھرنے کی حمایت کر رہی ہے جبکہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل سنت نے ہمیشہ اپنے مذہب اور ملک کیلئے مثبت قدم اٹھائے ہیں جس میں قوم وملک کا کوئی نقصان نہ ہو۔انہوں نے مزید بتایا کہ 26 اکتوبر کو جناح کنونشن سنٹر میں استحکام پاکستان و اظہاریکجہتی کشمیر کے حوالے سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان بھر سے مذہبی رہنما شرکت کریں گے۔

    بھنگالی شریف کے سجادہ نشین پیرسید مخدوم عباس شا ہ نے کہاکہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں اسی لاکھ لوگوں کو خوراک سے محروم کیا گیا ڈیڈ لاک کی کیفیت میں محصور رہے۔پریس کانفرنس میں پیر سید خالد سلطان، سیدمعصوم شاہ ودیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

  • مولانافضل الرحمن نفرت اوربغاوت کادرس دیتے ہیں ، ہائی کورٹ نے ثبوت مانگ لیئے

    لاہور :مولانا فضل الرحمن جب بھی بولتے ہیں ، ملکی اداروں کے خلاف بغاوت پراکستاتے ہیں اور ان کی گفتگوسے نفرت کے علاوہ خیرکی کوئی بات نہیں‌نکلتی ،لہٰذامولاناکے تقریرکرنے اور اداروں کے خلاف زبان درازی کرنے پر پابندی لگادی جائے ، ملک بھی محفوظ،معاشرہ بھی محفوظ اور مذہبی شدت پسندی بھی ختم ہوجائے گی ، اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست پر تقاریر کاتحریری متن پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    کشمیر اور امت مسلمہ ——از–علی حسن اصغر

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس محمد امیر بھٹی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے مقامی شہری کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا آسیہ بی بی کا فیصلہ بیرونی دباو میں دیا گیا، جو توہین عدالت ہے، مولانا نے آزادی مارچ کے لیے ڈنڈا بردار کارکن تیارکئےجوقانون کے منافی ہے،مولانا کے اس عمل سے بھارت خوش اور مغرب میں اسے عالمی امن کے لیے خطرہ قراردیا جارہا ہے،

    ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کا نام کیوں نہیں نکالا جارہا، وزیراعظم 

    درخواست گزار نے استدعا کی عدالت مولانا فضل الرحمان کےخلاف بغاوت کی کاروائی اور الیکشن کمیشن کو مولانا فضل الرحمان کو ہونے والی فنڈنگ سے متعلق تحقیقات کا حکم دے جبکہ پیمرا کو مولانا فضل الرحمان کی تقاریر نشر کرنے سے روکے۔عدالت نے درخواست گزار کومولانا فضل الرحمن کی تقاریر کاتحریری متن پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28اکتوبرتک ملتوی کر دی۔

    دشمن موقع کے تلاش میں،آزادی مارچ ہدف ہوسکتا ہے

  • مولاناسورہے تھے،پاسبان سرحدوں کی حفاظت کررہے تھے، پھربھی دشمنی،درخواست دائر

    مولاناسورہے تھے،پاسبان سرحدوں کی حفاظت کررہے تھے، پھربھی دشمنی،درخواست دائر

    اسلام آباد :مولاناسورہے تھے اورپاسبان سرحدوں کی حفاظت کررہے تھے ،پھربھی دشمنی،ایک شہری نے مولانا فضل الرحمن کی پاک فوج کے خلاف دشمنی پر درخواست دائر کردی ، یہ درخواست ایک شہری شاہجہان خان نے دائر کی ہے ، شہری کا موقف مولانافضل الرحمن فنڈز تو پاکستانیوں سے لے کر سیاست کررہے لیکن ان کے دل پاکستان دشمنوں‌کے لیے دھڑکتے ہیں

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 78 واں دن،بھارتی مظالم ، کشمیریوں کی جنگ آزادی جاری

    ذرائع کے مطابق شہری شاہجہان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ جب مولانا فضل الرحمن گہری نیند مٰیں خراٹے مار کر سورہے تھے تو اس وقت سرحد پر پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر سرحدوں کی حفاظت کررہے تھے،

    درخواست گزار نے اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ مولانا بتائیں کہ کیا جب پاک فوج کے جوان سرحدوں کی حفاظت کررہےتھے تو کہا پاک فوج کے جوانوں نے ان کی نیند خراب کی کہ وہ بھی آکر لڑیں ، شہری کا کہنا ہےکہ مولانا کی زبان سے جو تکلیف پاک فوج کے جوانوں کوہوئی ہے میں وہ بتا نہیں سکتا ، اب یہی ایک راستہ رہ گیا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے۔

    پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے ، کشمیر ملین مارچ سےقائدین کاخطاب

    درخواست میں مولانا فضل الرحمان، وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا اور وفاق کو بذریعہ وزیراعظم عمران خان فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم آفس سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ابھی تک مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا؟ اور استدعا کی گئی کہ مولانا فضل الرحمان کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے۔

    خبردار: موٹے افراد کے پھیپھڑوں میں چربی جمع ہونے کا انکشاف

  • مولانا فضل الرحمن اورخادم رضوی کے درمیان کیا تعلق  ، اہم انکشاف

    مولانا فضل الرحمن اورخادم رضوی کے درمیان کیا تعلق ، اہم انکشاف

    لاہور: مولانا فضل الرحمن کی مذہب کی آڑ میں سیاست سے لوگ مذہب سے اور دور ہوجائیں گے ، علماء کو چاہیے کہ وہ امت کو جوڑیں‌ ضرور مگر خدارا توڑیں ناں ،مولانا فضل الرحمن کی سوچ پاکستان کے حق مٰیں نہیں ، یہ بھی یاد رکھیں کہ بہت جلد مولانا فضل الرحمن خادم رضوی بن کر ریاست کے لیے چیلنج بن جائیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے معروف تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے اہک نجی ٹی وی میں‌گفتگوکرتے ہوئے کیا ،

    کام ، نام پھر مقام ، قطرے سے جہان —از —انعام الرحمن طاہر

    ارشاد احمد بھٹی نے واضح کیا کہ مولانا حکومت سے اپنے مقدمات کی ڈیل چاہتے ہیں اور اگر حکومت مولانا کو کوئی ریلیف دے دیتی ہے تو باقی اپوزیشن میں جو آخری سانس ہیں وہ بھی نکل جائیں گے ، پھر حکومت کے لیے راستے اور آسان ہوجائیں گے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان مولانا فضل الرحمن سے خوف زدہ نہیں ہیں ، وزیراعظم کو یہی پریشانی ہےکہ ان حالات میں جب ملک کو امن وامان کی سخت ضرورت ہے مولاناشرارت کرکے حالات کو خراب کردیں گے

    کام ، نام پھر مقام ، قطرے سے جہان —از —انعام الرحمن طاہر

    ارشاد احمد بھٹی نے کہا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت کو سوائے اس پریشانی کے کہ اسلام آباد اور پنڈی کے شہریوں کے لیے کچھ دنوں کے لیے مسائل درپیش ہوںگے ، اس کے علاوہ حکومت کو کوئی خوف نہیں ، حکومت میں بعض لوگ تو یہ چاہتے ہیں کہ یہ جو روز روز کے دھرنوں کی دھمکیاں ہیں ان میں سے بھی ہوا نکل جائے گی

    28 ارب روپےکسے کم نہ آئے،نااہلی آڑے آگئی

  • آزادی مارچ, مولانا فضل الرحمن آج راولپنڈی میں کارکنان سے خطاب کریں گے

    آزادی مارچ, مولانا فضل الرحمن آج راولپنڈی میں کارکنان سے خطاب کریں گے

    راولپنڈی:امیر جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کے سلسلے میں آج تین بجے جامعہ اسلامیہ کشمیر روڈ صدر میں کارکنان سے خطاب کریں گے جہاں وہ کارکنان کے سامنے آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کریں گے, یاد رہے مولانا فضل الرحمان حکومت گراؤ مارچ کے لئے 31 اکتوبر کو اسلام آباد آرہے ہیں اس سلسلے میں وہ شہر شہر جا کر کارکنان کو کو تیار کررہے ہیں