Baaghi TV

Tag: موٹر سائیکل

  • اسلام آباد میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم

    اسلام آباد میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم

    حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ پیٹرول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والے شہری آسانی سے اپنی بائیک اپنے نام پر منتقل کروا سکیں۔

    ڈی جی ایکسائز عرفان میمن کے مطابق شہری ایکسائز آفس اسلام آباد سے بغیر کسی فیس کے اپنا بائیک ٹرانسفر کروا سکیں گے سہولت بڑھانے کے لیے محکمہ ایکسائز کے دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور اضافی کاؤنٹرز بھی لگائے گئے ہیں،یہ فیصلہ عوام تک حکومتی ریلیف پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ رجسٹریشن اور پیٹرول سبسڈی کے فوائد شہریوں کے لیے آسان اور شفاف ہوں۔

    ڈی جی محکمہ ایکسائز عرفان میمن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ حکومتی ریلیف سے فائدہ اٹھانے کے لیے فوری طور پر اپنی موٹرسائیکل اپنے نام پر منتقل کرائیں،رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو تیز کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز بھی فعال کیے جائیں گے ۔

  • موٹرسائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ

    موٹرسائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل کامیابی سے جاری ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں موٹرسائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔

    انتظامیہ کے مطابق موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا آغاز 20 فروری صبح 10 بجے سے کیا جائے گا،موٹرسائیکل مالکان اپنے اصل کاغذات اور شناختی کارڈ کے ہمراہ شہر بھر میں قائم 13 مختلف مقامات سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کی موٹرسائیکلوں پر ہوگا، جن میں عام بائکس، بائکیا سروس سے منسلک موٹرسائیکلیں، ہیوی بائکس، دیگر تمام اقسام کی موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔

    حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں،بائکیا اور آن لائن ٹیکسی سروس کی رجسٹریشن کا عمل علیحدہ طور پر جاری ہے، ان اقدامات کا بنیادی مقصد شہر میں سیکیورٹی کو بہتر بنانا اور شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے۔

    شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ایم ٹیگ مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ وفاقی دارالحکومت میں محفوظ اور منظم ٹریفک نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • موٹر  سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کا وزن اور حجم زیادہ،مالکان پریشان

    موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کا وزن اور حجم زیادہ،مالکان پریشان

    قصور
    ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بڑے سائز کی نمبر پلیٹس باعث تکلیف،زیادہ وزن اور حجم کے باعث موٹر سائیکلوں کے مڈ گارڈز کو نقصان،سائز چھوٹا کرنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان کے رول کے مطابق اپنی گاڑی و موٹر سائیکل وغیرہ کو رجسٹرڈ کروانا لازم ہے جس کے تحت شہری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے اپنی گاڑی و موٹر سائیکل وغیرہ رجسٹرڈ کرواتے ہیں
    ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ چند سالوں سے دی جانے والی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ موٹر سائیکل مالکان کیلئے تکلیف کا باعث ہے
    زیادہ وزن اور حجم کے باعث ان نمبر پلیٹس کی وجہ سے قیمتی موٹر سائیکلوں کے مد گارڈز اور بیک لائٹس کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ اس کے برعکس کاروں ٹرکوں کی نمبر پلیٹس کا سائز ان سے کم ہے
    موٹر سائیکلوں کے مالکان نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے گزارش کی ہے کہ چند سال تک پہلے آنے والی نمبر پلیٹس کا وزن اور حجم بہت مناسب تھا لہذہ مہربانی کرتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پہلے جتنے وزن اور حجم کی نمبر پلیٹس جاری کرے

  • بروز جمعہ چھٹی والے دن سڑکوں پر سرعام ون ویلنگ،کاروائی کا مطالبہ

    بروز جمعہ چھٹی والے دن سڑکوں پر سرعام ون ویلنگ،کاروائی کا مطالبہ

    قصور
    ہر جمعہ کے دن کاروباری چھٹی کی بدولت شہر قصور کا اکلوتا بائی پاس و دیگر سڑکیں ون ویلروں کی ذاتی جاگیر،بزرگوں اور فیملی والے سواروں کا گزرنا دشورا،ڈی ایس پی سٹی سے سخت کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں بروز جمعہ کو کاروباری چھٹی ہوتی ہے اس بابت قصور شہر کا اکلوتا بائی پاس اور دیگر سڑکیں ون ویلروں کی ذاتی جاگیر بن جاتی ہیں
    ون ویلر ٹولیوں کی شکلوں میں اپنی موٹر سائیکلوں پر نکلتے ہیں اور خطرناک طریقے سے ون ویلنگ کرتے ہیں جس کی بدولت اپنے ساتھ دوسروں کا بھی نقصان کرتے ہیں
    ون ویلنگ کی بدولت اب تک ضلع بھر اور خاص کر سٹی قصور میں کئی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
    قصور پولیس کی جانب سے بیشتر مرتبہ کاروائی بھی کی جاتی رہی ہے تاہم دو چار روز بعد پھر وہی روٹین ختم کر دی جاتی ہے جس کے باعث ون ویلر بےلگام ہو چکے ہیں
    بسا اوقات ون ویلر منع کرنے والے شریف شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں
    جمعہ کے روز بزرگ اور فیملی والے سواروں کا گزرنا محال ہوتا ہے اور ہر کوئی ان ویلروں کو سمجھانے سے ڈرتا بھی ہے
    شہریوں نے ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی سٹی و ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس سے ان ویلروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • لودھراں: تیز  رفتار  ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو  ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 7  افراد  جاں بحق

    لودھراں: تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

    لودھراں میں تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر سے میاں بیوی اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق یہ حادثہ لودھراں میں چک نمبر 100 ایم کے قریب پیش آیا، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ٹریلرکو قبضے میں لےکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے،پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتار ٹریلر نے اوورٹیک کرتے ہوئے رکشےکو ٹکر ماری۔

    قبل ازیں حصیل احمد پور شرقیہ کوٹ خلیفہ حادثات میں دو افراد موقع پر جانبحق دو افراد زخمی ہو گئے،زخمی افراد ریسکیو سٹاف نے ہسپتال منتقل کر دئیے خبر کے مطابق احمد پور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب دس ویلر ٹینکر نے ٹریکٹر ٹرالی والے پیچھے سے ہیٹ کیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور گر موقع پر جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شبیر احمد ولد رشید احمد سے ہوئی جس کا تعلق اوچ شریف کے نواحی علاقے چکی مراد والی سے ہے جانبحق ہونے والے شخص شبیر احمد کی ڈیڈ باڈی ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دی

    دوسرا واقعہ اوچ شریف کے نواحی علاقے کوٹ خلیفہ روڈ پر واقعہ ہوا ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ 22 ویلر ٹرالا ایک موٹر سائیکل جس پر تین لوگ سوار تھے پیچھے سے ہٹ کر کے فرار ہو گیا ہے ایک شخص جو کہ موٹر سائیکل کا ڈرائیور تھا کا سر ٹریلر کے ویل کے نیچے آگیا۔ کچل جانے کی وجہ سے موقع پر جان بحق ہو چکا ہے۔ ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے،زخمی بچے کو موقع پر موجود لوگ اپنی سواری پر آر ایچ سی اوچ شریف لے کر جا چکے ہیں۔ایک خاتون جو کہ معمولی زخمی ہیں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

  • چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب

    چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب

    چھینی و چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب

    ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ایس ڈی پی او سعید آباد مسرور احمد جتوئی کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سعید آباد انسپکٹر محمد نواز گوندل کی اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کی گئی،کراچی کے مختلف اضلاع سے چھینی و چوری کی گئیں موٹر سائیکلوں کے جعلی کاغزات تیار کرکے موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کی شناخت 1- منور ولد عبدالوارث اور 2- شاہزیب ولد غلام حیدر کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے سرقہ شدہ دو موٹرسائیکلیں اور جعلی کاغذات برآمد ہوئے۔

    ملزمان کے قبضے برآمدہ موٹرسائیکل KPL-5335 تھانہ سرسید کی حدود سے چھینی گئی ہے جسکا مقدمہ 498/23 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرسید میں درج ہے۔جبکہ برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KPE-7772 تھانہ تھانہ اجمیر نگری کے مقدمہ 459/23 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ ہے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔

    دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے شہری پر قاتلانہ حملہ کرنے والے (اقدام قتل) کے مرتکب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے مورخہ 22 جولائی 2023 کو عبداللّٰہ گبول گوٹھ میں شہری نصیب اللّٰہ پر چھری کے وار سے حملہ کرکے اسے زخمی کیا۔واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 316/2023 بجرم دفعہ 324/34 شہری کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ گلشن معمار میں درج ہے۔ایس ایچ او گلشن معمار نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔گرفتار ملزمان میں خاطر ولد محمد اسحاق اور ظفر اللّٰہ ولد امجد اللّٰہ شامل ہیں۔

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

     

  • تیز رفتاری دو نوجوانوں کی جان لے گئی

    تیز رفتاری دو نوجوانوں کی جان لے گئی

    ضلع سوات کے علاقہ چار باغ میں موٹر سائیکل حادثہ کے دوران دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں میں اویس ولد محبوب عالم اور آذان ولد حبیب الرحمان جان شامل ہے جنکا تعلق خوازہ خیلہ چشمو سے تھا۔ حادثہ موٹر سائیکل سوار نوجوان تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا، جن کو تشویش ناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ عید کے موقع پر دو نوجوان کی موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

  • لیاری گینگ وار گروہ کے مطلوب کارندے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

    لیاری گینگ وار گروہ کے مطلوب کارندے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائی جاری ہے،

    پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان لیاری گینگ وار گروہ کے مطلوب کارندے نکلے. ملزمان گولیمار میں گینگ وار سرگرمیوں اور گینگ وار کے نام پر ہونے والی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں. ملزمان قتل, اقدام قتل, ڈکیتی, راہزنی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی درجنوں وارداتیں انجام دے چکے ہیں. ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی معلوم کر لیا گیا.واضح رہے کہ گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ میں پولیس مقابلے کے بعد 4 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار ہوئے تھے جبکہ 1 ڈکیت دوران علاج ہلاک ہوگیا تھا. ملزمان سے 4 پستول بمعہ راؤنڈز, چھینا ہوا موبائل فون اور 9 چھینے ہوئے موبائلز برآمد ہوئے تھے. ملزمان کی شناخت کامران, قیوم بلوچ, ولید عبداللہ اور وسیم(ہلاک) کے ناموں سے ہوئی تھی.ملزم ولید عبداللہ اس سے قبل مختلف تھانہ جات میں قتل اور غیر قانونی اسلحہ کے 5 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.ملزم قیوم بلوچ اس سے قبل مختلف تھانہ جات میں غیر قانونی اسلحہ سمیت منشیات فروشی کے 6 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.ملزم وسیم اس سے قبل تھانہ عیدگاہ کے جعل سازی اور منشیات فروشی کے 2 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا تھا.

    برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KLK-1974 تھانہ جمشید کوارٹر کی سرقہ ہے. برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KEY-2750 تھانہ سولجر بازار کی سرقہ ہے. ہلاک و زخمی ملزمان کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا. ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.

    رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری

    دوسری جانب اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان سمیت 2 منشیات فروش اور 2 گٹکا،ماوا سپلائر گرفتارکر لئے گئے، ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز , 6 کلو سے زائد چرس اور 10 کلو گٹکا ماوا برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کو علاقہ تھانہ عیدگاہ, میٹھادر اور کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان کی شناخت حضرت حسین, حبیب الرحمٰن, سید حبیب شاہ, محمد, زاکر اور الطاف عبدالرزاق کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان کو دوران اسنیپ چیکنگ ،پیٹرولنگ گرفتار کیا گیا. ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج, ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.

  • دوران ڈکیتی شہری پر فائرنگ کرنے والے ملزم  گرفتار

    دوران ڈکیتی شہری پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار

    شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    ضلع ویسٹ پولیس نے متعدد وارداتوں میں ملوث دوران ڈکیتی شہری پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے مورخہ 28 جنوری 2023 کو سیکٹر ساڑھے گیارہ میں موجود شہریوں کو واردات کا نشانہ بنانے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ شروع کردی۔ملزم کے ایک ساتھی یٰسین کو موقع سے ریڈہینڈڈ گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے فرار ملزم دانش ولد امجد کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کا نام مقدمہ میں نامزد ہے، جبکہ ملزم نے بھی دوران انٹروگیش واردات کا اعتراف کیا۔ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید قانونی کاروائی کے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے سیکٹر 09 محمود گوٹھ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا ہے،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار‌، ساتھی ملزم فرار ہو گیا، گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد عابد ولد محمد یامین کے نام سے ہوئی۔ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون، نقدی اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا،زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

    ڈسٹرکٹ سٹی: انتہائی مطلوب اسٹریٹ کریمنلز سمیت موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتارکر لئے گئے، ملزمان کو علاقہ تھانہ نیپئر, نبی بخش, میٹھادر اور بغدادی کی حدود سے گرفتار کیا گیا.ملزمان کی شناخت سلیم, محمد رضوان, فخر علی, محمد عمران اور سید محمد افضل شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز اور 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کی گئی ہیں، ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KON-9590 تھانہ بہادرآباد کی سرقہ ہے. ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KBI-8196 تھانہ نبی بخش کی سرقہ ہے. ملزم سید محمد افضل شاہ اس سے قبل پولیس مقابلے, قتل, اقدام قتل, اسٹریٹ کرائمز, غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی کے 13 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے. ملزم سلیم اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی کے 2 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے. ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج, ملزمان کا مزید سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

  • حکومت کا ریلیف پروگرام سبسڈی کا نہیں، مصدق ملک

    حکومت کا ریلیف پروگرام سبسڈی کا نہیں، مصدق ملک

    غریب طبقے کو ریلیف دینے کیلئے سستے پیٹرول کی فراہمی کا منصوبہ ،وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پلان کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دی ہے اور کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے خیال سے حکومت سبسڈی دے رہی ہے،

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کا ریلیف پروگرام سبسڈی کا نہیں ہے،ہم کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے،امیر کے پٹرول نرخ بڑھا کر غریب کو ریلیف دے رہے ہیں ،اس وقت ملک میں 2کروڑ ساٹھ لاکھ موٹر سائیکل ہیں،دو کروڑ چودہ لاکھ پر چھوٹی گاڑیاں ہیں موٹر سائیکل ماہانہ 21 لیٹر پیٹرول استعمال کرتا ہے ،گاڑیوں اور بائیکس کا پیٹرول ملا کر ماہانہ 460 ملین لیٹر پیٹرول کا استعمال بنتا ہے،موٹر سائیکل والوں کو سو فیصد ریلیف ملے گا کل 21 لیٹر ماہانہ ملے گا،چھوٹی گاڑیوں کو 30لیٹر تک ماہانہ ریلیف کی تجویز ہے،ریلیف فراہم کرنے کیلئے تین آپشن زیر غور ہیں ،پاسورڈ،کارڈ اور بی آیی ایس پی کے ذریعے ادائیگی زیر بحث آئی،پیٹرول بلیک سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل کی یومیہ حد دولیٹر مقرر کرنے کی تجویزہے،گاڑیوں میں ریلیف کے تحت ایک دن میں پانچ سے سات لیٹر کی تجویز ہے،

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ وزیرِاعظم کی زیرِصدارت غریب و متوسط طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلیے اقدامات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس کو موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کیلیے رعایتی پٹرول پر بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس کو اس حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ والے معاشی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور حکومت ان کو مہنگائی سے بچانے کیلیے ہر ممکن اقدام کرے گی حکومت سالانہ 150ارب روپے کی سبسڈی کے ذریعے سستا پٹرول فراہم کرنا چاہتی ہے اور آئی ایم ایف کے اعتراض سے بچنے کیلئے سبسڈی کی رقم کارمالکان سے وصول کرنے کا منصوبہ ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ موٹرسائیکل والوں کو مہینے میں کم از کم ایک ہزار روپے کی پٹرول سبسڈی دی جانی چاہئے