اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ اکبر روڈ پر ہارویسٹر نے موٹر سائیکل سوار مدثراسلم ولد محمد اسلم سکنہ 23جیڈی کو کچل دیا۔ مدثر اسلم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ بھی موقع پر پہنچ گئی۔
Tag: موٹر سائیکل
-
موٹر سائیکل چور گرفتار
قصور
کنگن پور میں موٹر سائیکل چور موقع پر گرفتار
تفصیلات کے مطابق کنگن پور میں شہری کی موٹر سائیکل ہنڈا 125 گھر سے چوری ہو گئی جس کی اطلاع پولیس تھانہ کنگن پور کو دی گئی تو ایس ایچ او ملک طارق محمود اعوان نے اطلاع ملنے پر خود کارروائی کی پولیس کے ملزم کا پیچھا کرنے پر چور سہیل احمد میئو عرف کڑکیکلی سکنہ ٹھٹھی ہٹھار جو کہ منشیات کے ساتھ ساتھ چوریاں کرنے کا بھی عادی مجرم ہے دھر لیا گیا
ایس ایچ او تھانہ کنگن پور ملک طارق محمود اعوان اور انکی ٹیم نے رنگے ہاتھوں چور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کے ساتھیوں کی تلاش اور تفتیش شروع کر دی ہے عوام نے ایس ایچ او تھانہ کنگن پور کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل برآمد کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے -

موٹر بائکس پرود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لگایا جائے گا
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ایک آفیشل نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشہ پر کسی قسم کا کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ، انہوں نے مزید بتایا کہ انکم ٹیکس آرڈینینس کی دفعات 231بی اور 234 کے مطابق موٹر سائیکل ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لگایا گیا اور مزید اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی سفارشات بھی زیر غور نہیں ہیں
