Baaghi TV

Tag: موٹر وے

  • پشاور ہائیکورٹ کے حکم پرموٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

    پشاور ہائیکورٹ کے حکم پرموٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

    6 روز بعد موٹروے پر ٹریفک بحال ہو گئی جب پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد پولیس نے پشاور اسلام آباد موٹروے (ایم ون) کو ٹریفک کے لیے کھول دیا-

    صوابی پولیس کی ایک ٹیم صوابی انبار انٹرچینج پہنچی اور مظاہرین کو ہائیکورٹ کے حکم سے آگاہ کیا پولیس حکام کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز نے ایم ون موٹروے پر صوابی کے مقام پر دھرنا دے کر موٹروے بند کر رکھی تھی،جس وقت پولیس ٹیم پہنچی، اس وقت ورکرز کی تعداد انتہائی کم تھی، اور پولیس نے ورکرز کو ہٹا کر موٹروے کھول دی، جس کے بعد 6 روز بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔

    پولیس کے مطابق موٹروے کھولنے کی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی ورکرز نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی اور پرامن رہے جبکہ پولیس نے موٹروے پر رکھی گئی تمام رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک کو بحال کردیا مظاہرین اس وقت بھی موٹروے کے صوابی ریسٹ ایریا پر موجود ہیں، تاہم ان کی تعداد کم ہے اس وقت موٹروے مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بحال ہے اور پولیس ٹیم نگرانی کر رہی ہے۔

    لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طالبہ نے چھت سے کود کر خودکشی کرلی

    گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں روڈ بندش کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے پولیس اور صوبائی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیےکہ حکومت روڈ کھولنے کے حوالے سے کیا اقدامات کر رہی ہے سماعت کے دوران چیف سیکریٹری اور آئی جی عدالت میں پیش ہوئے، اور ہائیکورٹ نے کارروائی کرنے اور روڈ کھولنے کا حکم دیا-

    وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو کا رمضان میں کیا ریلیف پیکج دے رہی ہیں؟

    واضح رہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے اپوزیشن اتحاد نے احتجاج کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے جمعے سے صوبے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر دھرنے دے رکھے ہیں پی ٹی آئی کے مطابق اس وقت بھی دھرنا جاری ہےڈی آئی خان سے کوہستان تک دھرنے ہو رہے ہیں، جبکہ احتجاج ختم کرنے کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی۔

    سدھارتھ ملہوترا کے والدانتقال کر گئے

  • موٹروے پرچلنے والی گاڑیوں کیلئے اہم ہدایات جاری

    موٹروے پرچلنے والی گاڑیوں کیلئے اہم ہدایات جاری

    وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے ایم نائن موٹروے پر پیش آنے والے مہلک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے ہدایت جاری کی ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل حادثے کی مکمل تحقیقات کریں اور جلد از جلد تفصیلی رپورٹ پیش کریں جاری بیان میں انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنایا جائے، خاص طور پر ٹائروں کی حالت کو خصو صی طور پر چیک کیا جائے۔

    عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ایسی تمام گاڑیوں کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہ دی جائے جن کے ٹائر گھسے ہوئے، کمزور یا زائد المعیاد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے میں داخلے سے قبل تمام گاڑیوں کا مکمل معائنہ یقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگرچہ کمرشل ٹرانسپورٹ کی سخت جانچ ضروری ہے تاہم نجی گاڑیوں کی بھی مکمل سیفٹی چیکنگ ہونی چاہیے انہوں نے موٹروے پولیس کو ہدایت کی کہ قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر چلنے والی ہر گاڑی کیلئے مقررہ حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔

    عبدالعلیم خان نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

    حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ موٹروے پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

  • شدید دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات سے بند

    شدید دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات سے بند

    شدید دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا-

    موٹروے پولیس نے لاہور- سیالکوٹ موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا ہےترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔

    ترجمان سنٹرل ریجن نے بتایا کہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد جبکہ موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کردی ہےدھند میں لین کی خلاف ورزی انتہائی خطرناک ہے اور یہ حادثات کا سبب بن سکتی ہے، ڈرائیورز اور مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موٹروے پراحتیاطی تدابیر اختیار کریں اور صرف محفوظ اوقات میں سفر کریں۔

    شمالی کوریا کا اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

    موٹروے پولیس نے واضح کیا کہ دھند میں محفوظ سفر کے لیے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت موزوں ہے، اس دوران ڈرائیورز کی توجہ اور رفتار پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہےشہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال میں پولیس اور ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں-

    مجرمانہ سرگرمیاں: گزشتہ پانچ برسوں میں سعودی عرب سے ہزاروں بھارتی ملک بدر

  • دھند کے باعث موٹرویز کئی مقامات سے بند

    دھند کے باعث موٹرویز کئی مقامات سے بند

    دھند کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے بندکر دیا گیا-

    سنٹرل ریجن میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم-2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم-3 فیض پور سے جڑانوالہ تک، ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم-11 پر بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔

    موٹروے پولیس اور متعلقہ حکام نے ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہےصبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کے لیے محفوظ اوقات ہیں، اس دوران مسافروں کو اضافی احتیاط اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

    لاہور میں سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ صرف ٹریلر تھا، معاون خصوصی

    حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ دھند کی شدت کم ہونے تک ضروری نہ ہونے پر سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل ٹریفک اپ ڈیٹس ضرور چیک کریں،جیسے ہی دھند میں کمی آئے گی، موٹرویز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا اور مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

    قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

  • موٹر  وے  ایم تھری پر    لیویز  اہلکاروں سمیت کئی مسافر لُٹ گئے

    موٹر وے ایم تھری پر لیویز اہلکاروں سمیت کئی مسافر لُٹ گئے

    فیصل آباد کے قریب موٹر وے ایم تھری پر ڈاکوؤں نے گاڑیاں روک کر لیویز اہلکاروں سمیت کئی مسافروں کو لوٹ لیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کوئلےکا کاروبار کرنے والا سیالکوٹ کا رہائشی تاجر بلوچستان میں کوئلےکی کان پر جارہا تھا، سکیورٹی کے لیے تین لیویز اہلکار بھی تاجر کے ساتھ تھے، موٹر وے ایم تھری پر سمندری انٹرچینج کے قریب ڈاکوؤں نے تاجر کی گاڑی کو روک کر اسلحہ تان لیا، ملزمان نےموبائل فونز، نقدی اور لیویز اہلکاروں سے ان کا سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا۔

    اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے موٹروے پر ٹرک کھڑا کرکے اور سامان بکھیر کر مزید تین گاڑیوں کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے گز شتہ رات کی ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ صدر سمندری میں درج کرلیا،ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوؤں کی عمریں 18 سے 20 سال تھیں۔

    دوسری جانب سکھر میں نادرا آفس کے دورے کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کراچی اور کچے میں امن و امان کی صورتحال کے مسائل کا حل نکالا جائےگا،یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں کام کرنے کا وقت ہے اور ہمیں کام کرکے دکھانا ہوگا، میں خود یہاں صورتحال کا جائزہ لینے آیا ہوں، سکھر میں پاسپورٹ اور نادرا کے حوالے سے مشکلات ہیں، ان کو بھی حل کریں گے، سکھر کا پاسپورٹ آفس جو 2007 سے زیر تعمیر ہے وہ 6 ماہ میں تعمیر کرکے عوام کو دیں گے اور نادرا کے آفس کے حوالے سے بھی مسئلہ حل کریں گے۔

    اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا کچے میں آپریشن کے لیے آرمی کو طلب کیا جاسکتا ہے؟ اس پر محسن نقوی کاکہنا تھا کہ جوصوبائی حکومت کہےگی اسے پورا سپورٹ کریں گے، سندھ میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کی ہر معاونت کو تیار ہیں۔

  • شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

    شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

    لاہور: پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 11 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بندہے، موٹروے ایم 3فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی ہےموٹروے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بڑی گاڑیوں کیلئے بند ہےموٹروے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندہے۔

    موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث شہری سفر کے دوران فوگ لائٹس استعمال کریں اور غر ضروری سفر سے گریز کریں،سردی کی شدت سے دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں-

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ،جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ جاری

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ چھائے رہے گی جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے خطہ پوٹھوہاراورکشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہا۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو، لہہ منفی09 ، کالام منفی 05، گوپس، گلگت منفی04، ہنزہ ،استور، قلات، زیارت اور سرینگر میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ترک صدر نے سرائیلی وزیراعظم کو ہٹلر قرار دیا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بھی نچلی سطح پر رہا محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 27 سے بڑھ کر کر 30 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 04 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 26 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے پر سماعت،فیصلہ محفوظ

  • دھند کے باعث موٹر وے کئی مقامات سے بند

    دھند کے باعث موٹر وے کئی مقامات سے بند

    اسلام آباد اور پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے کئی مقامات سے بند کردی گئی، جبکہ جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ صفر ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ سرور تک بند کردی گئی موٹر وے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے، موٹر وے ایم فور ملتان سے عبدالحکیم انٹرچینج تک بند کردی گئی،موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے اوچ شریف تک دھند کے باعث بند ہےجبکہ ملتان سکھر موٹروے ایم 5 دھند کےباعث بند ہے ،موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر شیر شاہ تک بند ہے۔

    موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث شہری سفر کے دوران فوگ لائٹس استعمال کریں اور غر ضروری سفر سے گریز کریں،سردی کی شدت سے دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں-

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھندوسموگ چھائی رہنے کا امکان ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھندوسموگ چھائے رہے گی جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کےاوقات میں دھند وسموگ چھائے رہنےکا امکان ہے خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کےاوقات میں بعض مقاما ت پر کہرا پڑنے کا امکان ہے-

  • دھند  کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند

    دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند

    لاہور: پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھندکے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے بند کردی گئی ہے جبکہ ایم فور پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم انٹر چینج تک بند ہےترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 5 ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج سے بند ہے ، مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک جبکہ میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال،سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے ۔

    24 جنگی کارروائیوں میں 48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا، القسام …

    کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن

    سیالکوٹ:ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے یوم قائد اعظم کے موقع پرکیک کاٹا گیا

  • ناران کے سیر پر جانے والے دوست  حادثے کا شکار

    ناران کے سیر پر جانے والے دوست حادثے کا شکار

    چارسدہ ایم ون موٹروے نستہ انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جانبحق، جبکہ 3 زخمی ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے رہائشی 5 دوست سیر کیلِے ناران جارہے تھے،چارسدہ نستہ انٹر چینج کے قریب گاڑی کی ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں دو دوست جو آپس میں کزنز تھے جو جابحق ہو گئے، جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا ، جہاں انکو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے،

  • کلر کہار بس حادثے کے بعد موٹر وے پولیس نےنئی حکمت عملی وضع کر دی

    کلر کہار بس حادثے کے بعد موٹر وے پولیس نےنئی حکمت عملی وضع کر دی

    موٹر وے پولیس نے اسلام آباد لاہور موٹروے ایم ٹو نارتھ پر حادثات سے بچانے اور روڈ سیفٹی کی غرض سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے نئی حکمت عملی وضع کی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے لاہور کی جانب سفر کرنے والی بسوں کو موٹروے پر (سالٹ رینج) کلر کہار کے آغاز سے قبل بمقام PSV ہالٹ پوائنٹ ایریا 232 کلومیٹر سائن بورڈ کے قریب محفوظ جگہ پر روک کر بسوں کی مناسب تعداد کے گروپ تشکیل دیئے جائیں گے اور موٹر وے پولیس موبائلز کے ہمراہ قافلوں کی صورت میں سالٹ رینج کلر کہار دس کلومیٹر کا فاصلہ طے کروایا جائے گا-


    ترجمان کے مطابق بقیہ سفر کیلئے ایسی تمام بس کمپنیز اور ڈرائیوروں پر نیشنل ہائی ویز اینڈ سیفٹی آرڈیننس کے پہلے سے مروجہ قوانین کا اسی طرز پر اطلاق جاری رہے گا اس کاوش کے ذریعے موٹر وے اور ہائی ویز بالخصوص سالٹ رینج کلر کہار میں پیش آنے والے حادثات میں نمایاں کمی لانا ممکن ہے ۔

    چترال، کوہستان اپر، اپر دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشہ

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ امر قابل ذکر ہے کہ موٹر وے کے روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ کے نمائندگان روزمرہ کی بنیاد پر دیگر تمام اداروں کے ساتھ ساتھ بس ٹرمینلز اور اڈوں پر روڈ سیفٹی کیمپینز لیکچر اور ورکشاپ منعقد کر کے بس ڈرائیورز مالکان اور عوام الناس میں روڈ سیفٹی شعور کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور روڈ سیفٹی آگاہی پمفلٹس اور ریڈنگ میٹریل کی تقسیم FM 95 ریڈیو اور سوشل میڈیا کا صحیح استعمال پبلک میں روڈ سیفٹی شعور کی آبیاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے مروجہ حکمت عملی سے روڈ یوزرز میں صبروتحمل اور نظم و ضبط کو فروغ ملے گا۔

    عمران خان، شاہ محمود اور اسد عمر کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز تبدیل

    دیپالپور : بے نظیرانکم سپورٹس سینٹر پر بدنظمی، بھگڈرسےخاتون جاں بحق

    ملتان : ایک ہی گھر سے 3 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    بائیڈن نے پوٹن کی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کو حقیقی قرار …