Baaghi TV

Tag: مویشی منڈیاں

  • اسلام آباد: عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک کیلئے خصوصی پلان تشکیل

    اسلام آباد: عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک کیلئے خصوصی پلان تشکیل

    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی پلان تشکیل دے دیا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی ٹریفک اور زونل ڈی ایس پیز نے شرکت کی، اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسلام آباد میں قائم مویشی منڈیوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان کی منظوری دی گئی۔

    چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق ٹریفک پولیس کے 350 سے زیادہ افسران اور اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی تعیناتیاں کی گئی ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مویشی منڈیوں کے اطراف سڑکوں پر گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں اور صرف مختص کردہ پارکنگ ایریاز کا استعمال کریں شہریوں کی سہولت اور ٹریفک نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون اور جاری ہدایات پر عمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لیے ہر وقت موجود رہے گی۔

  • وفاقی دارالحکومت میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ

    وفاقی دارالحکومت میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ

    عید الاضحیٰ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق مویشی منڈیاں ضیاء مسجد، آئی-12، بارہ کہو، لہتراڑ روڈ سلطانہ فاؤنڈیشن، سنگجانی اور جاپان روڈ پر قائم کی جائیں گی، جبکہ ان منڈیوں کا قیام 10 مئی سے عمل میں لایا جائے گا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے متعلقہ اداروں کو پارکنگ، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، ڈی سی اسلام آباد کے مطابق منڈیوں میں نوٹیفائیڈ ریٹ سے زائد فیس وصول کرنے کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

    ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ ہر مویشی منڈی میں ایک مجسٹریٹ ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود ہوگا تاکہ انتظامی امور کی نگرانی یقینی بنائی جاسکے ڈی سی اسلام آباد نے ٹریفک پولیس کے ساتھ خصوصی حکمت عملی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ منڈیوں سے متصل شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جاسکے،مقررہ مویشی منڈیوں کے علاوہ شہر کے کسی بھی مقام پر جانوروں کی خرید و فروخت کی سختی سے ممانعت ہوگی۔

  • بلدیہ عظمیٰ کراچی کو 7 اضلاع میں مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کو 7 اضلاع میں مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت

    کراچی: بلدیہ عظمیٰ کو عید الاضحیٰ کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دیدی گئی-

    کمشنر کراچی نے مویشی منڈیاں قائم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی 7 اضلاع میں مویشی منڈیاں قائم کر سکتی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار بازار سیکٹر الیون ڈی نارتھ کراچی، کے ایم سی گراؤنڈ سفاری پارک، گلستان جوہر بلاک پانچ اور چھ میں مویشی منڈی قائم کی جا ئے گی،اسی طرح بکرا پیڑی لیاری اور کورنگی میں اٹک پیٹرول پمپ کے اطراف خالی پلاٹ پر مویشی منڈی قائم کرنے کی اجازت دی گئی۔

    نوٹیفکیشن میں ڈپٹی کمشنر آفس، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کو ساتوں اضلاع میں مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں 11 اضلاع پر مویشی منڈیاں قائم کرنے سے متعلق کمشنر کراچی سے اجازت طلب کی تھی،یہ اقدامات شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خاتمے اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیے جا رہے ہیں-

  • عید الاضحیٰ : اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری

    عید الاضحیٰ : اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الاضحی کے موقع پر 6 مویشی منڈیاں لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

    ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈیوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مویشی منڈیاں سنگجانی، آئی 15، آئی 12، بہارہ کہو، لہتڑار روڈ اور ایکسپریس وے پر لگائی جائیں گی،تمام مویشی منڈیوں کے لیے فوکل پرسنز تعینات کر دئیے گئے ہیں، سنگجانی میں قائم مویشی منڈی کی فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر ماہین حسن ،اسسٹنٹ کمشنر فروا بتول آئی 12، اسسٹنٹ کمشنر نیہل عبداللہ آئی 15، بارہ کہو کے لئے اسسٹنٹ کمشنرعزیر علی خان، لہتڑار روڈ محمد علی اور ایکسپریس ہائی وے منڈی کے فوکل پرسن فہد چیمہ ہوں گے۔

  • کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم

    کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم

    کراچی میں عیدالاضحیٰ کے جانوروں کی فروخت کے لیے مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    کمشنر کراچی کی جانب سے غیرقانونی منڈیوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا جبکہ 9 مئی سے 9 جون تک غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی بھینس کالونی، منگوپیر، مندرہ گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں منڈیوں کی منظور ی دی گئی ہے، اس کے علاوہ شہری علاقوں میں ٹریفک اور سیکیورٹی مسائل سے بچاؤ کے لیے مخصوص مقامات پرمنڈی کی اجازت ہوگی۔

    واضح رہے کہ منڈی منتظمین کو صفائی، سیکیورٹی اور شور کی روک تھام سے متعلق سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں، تمام منڈیوں میں جانوروں کی باقیات اور فضلہ ٹھکانے لگانے کے لیے مؤثر نظام کی شرط بھی لگائی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

    آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے

    مال کی حوس فتنہ اور اسی فتنے کانام دنیا ہے،تحریر:ظفر اقبال ظفر

    بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی،وزیر مملکت ریلوے