Baaghi TV

بلدیہ عظمیٰ کراچی کو 7 اضلاع میں مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کو عید الاضحیٰ کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دیدی گئی-

کمشنر کراچی نے مویشی منڈیاں قائم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی 7 اضلاع میں مویشی منڈیاں قائم کر سکتی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار بازار سیکٹر الیون ڈی نارتھ کراچی، کے ایم سی گراؤنڈ سفاری پارک، گلستان جوہر بلاک پانچ اور چھ میں مویشی منڈی قائم کی جا ئے گی،اسی طرح بکرا پیڑی لیاری اور کورنگی میں اٹک پیٹرول پمپ کے اطراف خالی پلاٹ پر مویشی منڈی قائم کرنے کی اجازت دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں ڈپٹی کمشنر آفس، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کو ساتوں اضلاع میں مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں 11 اضلاع پر مویشی منڈیاں قائم کرنے سے متعلق کمشنر کراچی سے اجازت طلب کی تھی،یہ اقدامات شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خاتمے اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیے جا رہے ہیں-

More posts