Baaghi TV

Tag: مکہ مکرمہ

  • منشیات اسمگلنگ کا جرم :  مکہ مکرمہ میں 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت

    منشیات اسمگلنگ کا جرم : مکہ مکرمہ میں 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم پر 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

    سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو پاکستانی شہریوں نے ہیروئن اور دیگر منشیات جسم کے مختلف حصوں میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی، سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد سزا پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری کیا گیا۔

    حکام کے مطابق دونوں پاکستانی شہریوں کو آج مکہ مکرمہ میں سزائے موت دی گئی،سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ جو اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • مکہ مکرمہ: منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی اور 2 افغان شہریوں کو سزائے موت

    مکہ مکرمہ: منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی اور 2 افغان شہریوں کو سزائے موت

    مکہ مکرمہ: 2 افغان شہریوں اور ایک پاکستانی شہری کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 2 افغان شہریوں کو مملکت میں میتھ اسمگل کرنے جبکہ پاکستانی شہری کو مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھاتینوں افراد پر عائد الزامات ثابت ہوئے اور بعد ازاں ان کی اپیلوں پر سزائے موت کا فیصلہ برقرار رہنے پر آج ان کی سزائے موت کے فیصلوں کو نافذ کردیا گیا حکومت اپنے شہریوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے اور منشیات اسمگل کرنے والوں کو قانون کے تحت سخت ترین سزائے دینے کے لیے کوشاں رہے گی۔

    سیکیورٹی فورسز نے تورغر پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا

    پنجاب: مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی

  • خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی دل چھو لینے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی دل چھو لینے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مکہ مکرمہ، خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی تصویر میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا ہوا دیکھا گیا-

    مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی ایک تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے، خانہ کعبہ اس کی دلکش تصویر کو خلا سے بنایا گیا ہے، اس تصویر میں مقدس مقام انتہائی روشن نقطے کی طرح نظر آرہا ہے، یہ تصویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے تقریباً 400 کلومیٹر کی بلندی پر لی گئی۔

    https://x.com/astro_Pettit/status/1995634887584612841?s=20

    یہ نادر منظر رواں سال خلا کے 220 دن کے دورے سے واپس آنے والے NASA کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرشیئر کیا ہےڈونلڈ پیٹٹ نے تصویرکے ساتھ لکھا کہ مکہ مکرمہ کی مدار سے لی گئی تصاویر میں مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہے، یہ مقام خلا سے بھی واضح طور پر نظر آتا ہے اور اس کی روشنی اور چمک دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتا ہے۔

    ڈونلڈ پیٹٹ اپنے چوتھے آئی ایس ایس مشن کے دوران خلائی فوٹوگرافی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں, انہوں نے یہ دلکش منظر اسٹیشن کی کاپولا ونڈو سے ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے کے ذریعے قید کیا۔

    nasa

    سوشل میڈیا صارفین نے بھی خانہ کعبہ کی روشنی کو ایک حیرت انگیز منظر قرار دیا،ماہرین نے بھی تصدیق کی کہ یہ تصویر جدید سیٹلائٹ اور خلا میں لی گئی فوٹوگرافی کے ذریعے ممکن ہوئی ہے، جو مذہبی اور سائنسی دلچسپی دونوں کا محور بن گئی،یہ تصویر نہ صرف مسلمانوں کے لیے روحانی اہمیت رکھتی ہے بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کو اسلامی مقدس مقامات کی عظمت اور روشنی کی حقیقت دکھانے والا ایک منفرد منظر بھی ہے۔

  • 16 لاکھ سے زائد  عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت

    16 لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت

    مکہ مکرمہ: سعودی وزارت شماریات کے مطابق اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے فریضہ حج ادا کیا۔

    15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج کرام 171 مختلف ممالک سے آئے، جب کہ سعودی عرب کے اندر سے 1 لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا،حجاج کرام میں 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل تھیں، جسے تاریخ کا ایک متوازن تناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

    آج دس ذو الحجہ (عید الاضحیٰ) کو صبح سویرے ہی مسجد حرام کے اطراف اللہ کے مہمانوں سے بھر گئے حجاج کرام ایمان اور روحانیت سے لبریز ماحول میں طوافِ افاضہ (طوافِ زیارت) ادا کر رہے ہیں، اس دوران اُنہیں مکمل اطمینان، حفاظت اور شان دار خدمات کا ماحول میسر رہا۔

    روسی صدر کی ایران اور امریکا کے درمیان جوہری تنازع کو حل کرنے میں مدد کی پیشکش

    اس سے قبل آج جمعے کے روز نماز فجر کے بعد حجاج کرام کے قافلے مزدلفہ سے منیٰ کی جانب روانہ ہوئےمنیٰ پہنچ کر حجاج کرام نے بڑے جمرہ (الجمرۃ العقبہ) کو سات کنکریاں ماریں اس سے قبل جمعرات کے روز حجاج نے عرفات کے میدان میں رُکنِ اعظم ادا کیا اور پھر رات مزدلفہ میں گزاری، اللہ کے ان مہمانوں کی نقل و حرکت مشاعر مقدسہ کے درمیان مکمل نظم و ترتیب کے ساتھ انجام پاتی رہی۔

    عیدالاضحیٰ پر حکومت سندھ کا قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی کمی اعلان

    رکنِ اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی جمعرات کے روز مکمل ہوئی، جس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوئے، جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر و جمع کر کے ادا کی گئیں،حج خطبہ میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی: “اے اللہ! فلسطینیوں کو امن عطا فرما اور دشمنوں پر انہیں غالب کر دے،فجر کے بعد حجاج منٰی روانہ ہوئے، جہاں رمیٔ جمرات (کنکریاں مارنا)، قربانی اور احرام کھولنے کے مناسک ادا کیے گئے۔

    بی جے پی سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنی بچی کے ساتھ گینگ ریپ میں سہولت کار بن گئی

  • لاکھوں مسلمان فریضہ حج کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، انتظامات عروج پر

    لاکھوں مسلمان فریضہ حج کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، انتظامات عروج پر

    دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ توحید حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں، سعودی حکام کی جانب سے زائرین کے لیے جامع انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ بغیر اجازت شہر میں داخل ہونے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حج انتظامیہ گرمی کی شدت سے زائرین کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال درجہ حرارت کے باعث 1300 سے زائد حجاج جان کی بازی ہار گئے تھے، ایسے سانحات سے بچنے کے لیے رواں سال خاص تیاریاں کی گئی ہیں۔حج اسلام کا وہ بنیادی رکن ہے جس کی ادائیگی زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے۔

    حکام کے مطابق اب تک دنیا کے مختلف ممالک سے 13 لاکھ سے زائد حجاج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ان کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے 40 سرکاری ادارے اور 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد عملہ مختلف فرائض سر انجام دے رہا ہے۔

    سعودی عرب کے وزیر حج توفیق الربیعہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حجاج کرام کے لیے 50 ہزار مربع میٹر کے علاقے میں سایہ دار شیڈز لگائے گئے ہیں، طبی عملہ ہر وقت مستعد ہے اور دوائیوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، ساتھ ہی 400 کولنگ یونٹس بھی نصب کیے گئے ہیں۔وزیر حج نے مزید کہا کہ بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کے باعث ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ڈرونز اور جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

    فلپائن سے تعلق رکھنے والے حاجی عبدالمجید آتی کا کہنا تھا کہ "یہ اللہ کا خاص انعام ہے کہ ہم یہاں موجود ہیں، خود کو بہت پُرامن اور محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔”نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک اور حاجی عبدالحامد نے بتایا کہ انہیں دوسری مرتبہ حج کی سعادت ملی ہے، جس پر وہ بہت خوش ہیں، تاہم موسم کی شدت کے باعث باہر نکلتے وقت احتیاط ضروری ہے۔

    میرے سینے میں بہت کچھ ، کبھی کبھار جنرل باجوہ کے خلاف بول دیتا ہوں، خواجہ آصف

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 5 ہزار 900 روپے مہنگا

    اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، میدانی علاقوں میں شدید گرمی

    جنرل اوپندر دیویدی کا مذہبی آشرم کا دورہ ،بھارتی فوج کی سیکولر روایت پر سوالیہ نشان

  • سعودی اتھارٹی کی مکہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی

    سعودی اتھارٹی کی مکہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی

    سعودی اتھارٹی نے مکہ مکرمہ کی حدود میں پرمٹ کے بغیر آج سے داخلے پر پابندی لگادی .

    عرب میڈیا کے مطابق اس فیصلے سے وہ افراد مستثنیٰ ہوں گے جن کے پاس مکہ مکرمہ میں کام کا اجازت نامہ ہو یا مکہ مکرمہ سے جاری شدہ اقامہ ہو اور یا حج کا باقاعدہ اجازت نامہ موجود ہو۔’مکہ پرمٹ‘ کے لیے وزارت داخلہ نے ابشر اور مقیم پلیٹ فارم پر ’تصریح پورٹل‘ لانچ کیا ہے جس کے ذریعے پرمٹ جاری کرایا جاسکتا ہے ، حج ۱۴۴۶ ھ حج کے انتظامات اور ضوابط پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے سعودی وزارت داخلہ نے بدھ 23 اپریل سے اجازت نامے کے بغیر، مملکت میں مقیم افراد کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    اس بارے سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جو افراد اس حکم کی خلاف ورزی کریں گے، انہیں سکیورٹی چیک پوائنٹس پر واپس بھیج دیا جائے گا۔جبکہ وزارت حج نے مختلف ممالک سے عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو انتباہ دیا ہے کہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔ عمرہ ویزے پر آنے والوں کو حج کرنے کی قطعی اجازت نہیں۔

    ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ آئندہ سال کے آخر تک ائیربس 320 کیلئے اپ گریڈ ہوگا

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب ، اہم فیصلے متوقع

    پہلگام واقعہ،قابل مذمت،سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ کا افسوس،تشویش کا اظہار

  • مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 10ہزار افراد کا اعتکاف

    مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 10ہزار افراد کا اعتکاف

    مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہزاروں افراد اعتکاف پربیٹھ گئے۔

    گلف نیوز کے مطابق رواں سال 10ہزار افراد نےاعتکاف میں بیٹھنے کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ اعتکاف کیلئے وسیع انتظامات اور عام افراد کا اعتکاف ایریا میں داخلہ ممنوع ہو گا۔دوسری طرف سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ہوں گی۔العربیہ کے مطابق سعودی عرب میں عید کی سرکاری چھٹی 30 مارچ بروز اتوار سے شروع ہو گی یعنی ملازمین 28 اور 29 مارچ کے ساتھ طویل تعطیل کا لطف اٹھائیں گے۔عید الفطر کی تعطیلات دو اپریل بروز بدھ کو ختم ہوں گی اور جمعرات تین اپریل کو کام دوبارہ شروع ہو گا۔ وزارتِ تعلیم کے مطابق دوسری طرف طلباء کے لیے تعطیلات 20 مارچ سے چھے اپریل تک ہوں گی۔

    عیدالفطر کی اصل تاریخ کی چاند نظر آنے پر تصدیق ہو گی۔ سعودی عرب جون کے اوائل میں عید الاضحیٰ بھی منائی جائے گی جب چار سرکاری تعطیلات ہوں گی۔سال کے آخر میں مملکت میں سعودی قومی دن کے موقع پر بھی چھٹی ہو گی جو ہر سال 23 ستمبر کو آتا ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • حج کے لیے مکہ مکرمہ آنے والا  کم عمر بچہ انتقال کر گیا

    حج کے لیے مکہ مکرمہ آنے والا کم عمر بچہ انتقال کر گیا

    المکہ: حج کے لیے مکہ مکرمہ آنے والا مصری کم عمر بچہ یحی محمد انتقال کر گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق یحی محمد کا تعلق مصر سے تھا، تاہم وہ اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی نیت سے آیا تھا،گزشتہ دنوں عرب سوشل میڈیا پر یحی کی تصاویر وائرل تھیں، جس میں والدہ کی گود میں موجود یحی احرام پہنے ہوئے تھا،یحی مکہ شہر میں گرمی کی شدت برداشت نہ کر سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا ہے،کم عمر بچے کو مکہ کے مقامی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد دفنایا کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں نائیجیریا کی خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی، جس کا نام محمد رکھا گیا،سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت ہے،30 سالہ خاتون نے مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا ہے،خاتون کو حمل کے 31 ہفتے بعد ہی شدید تکلیف کے سبب اسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل کروایا گیا، ایمرجنسی ٹیم نے ان کی حالت کا جائزہ لیا جس کے بعد خاتون کو میٹرنٹی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی،وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچے کی مکہ کے اسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے-

    مکہ میں خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی ولادت

    حزب اللہ کا راکٹوں اور ڈرونز سے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے …

    افریقی سوانا ہاتھی بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے کو ‘نام’ سے پکارتے ہیں،تحقیق

  • محکمہ صحت مکہ مکرمہ  کیجانب سے عازمین حج کو دی گئی طبی سہولیات کی تفصیلات جاری

    محکمہ صحت مکہ مکرمہ کیجانب سے عازمین حج کو دی گئی طبی سہولیات کی تفصیلات جاری

    مکہ مکرمہ: سعودی محکمہ صحت کے مطابق اب تک 6 عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جبکہ 68 کے سٹنٹ لگائے جاچکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت مکہ مکرمہ کے مطابق 2034 عازمین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور 160 کے ڈائلسز کیے گئے،805 عازمین مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 176 آئی سی یو میں ہیں، اب تک 6 عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جبکہ 68 کے سٹنٹ لگائے جاچکے ہیں،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے طبی مراکز میں مفت علاج اور ادویات دی جا رہی ہیں۔

    دوسری جانب حج کے لیے این او سی کے حصول کی خلاف ورزی پر سعودی سیکیورٹی فورسز نے 3 لاکھ سے زائد غیر مجاز عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا،اسی طرح گردن توڑ بخار کی ویکسین نہ لگوانے والے سیکڑوں حاجیوں کے اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے۔

    انڈونیشیا:لاپتہ خاتون اژدھے کے پیٹ سے برآمد

    سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد ایسے افراد کو گرفتار کرلیا جنھوں نے مکہ میں حج پرمٹ کے بغیر رہائش اختیار کی ہوئی تھی، یہ اقدامات 2015 کو منیٰ میں ہونے والی بھگدڑ میں 2 ہزار سے زائد حاجیوں کی شہادت جیسے واقعے سے بچنے کے لیے کیے گئے ہیں جن کا مقصد حاجیوں کی زندگیوں کی حفاظت ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آچکا ہے اور یوم عرفات 15 جون کو جب کہ عید الاضحٰی 16 جون کو ہوگی اور ابھی سے 13 لاکھ عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں-

    ضوابط کی خلاف ورزی پر حج ادائیگی کیلئے پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو مکہ مکرمہ سے باہر نکال دیا گیا

  • ضوابط کی خلاف ورزی پر حج ادائیگی کیلئے  پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو مکہ مکرمہ سے باہر نکال دیا گیا

    ضوابط کی خلاف ورزی پر حج ادائیگی کیلئے پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو مکہ مکرمہ سے باہر نکال دیا گیا

    ریاض: سعودی حکومت نے ضوابط کی خلاف ورزی پر بغیر اجازت حاصل کیے حج ادائیگی کے لیے پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو مکہ مکرمہ سے باہر نکال دیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حج کے لیے این او سی کے حصول کی خلاف ورزی پر سعودی سیکیورٹی فورسز نے 3 لاکھ سے زائد غیر مجاز عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا،اسی طرح گردن توڑ بخار کی ویکسین نہ لگوانے والے سیکڑوں حاجیوں کے اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد ایسے افراد کو گرفتار کرلیا جنھوں نے مکہ میں حج پرمٹ کے بغیر رہائش اختیار کی ہوئی تھی، یہ اقدامات 2015 کو منیٰ میں ہونے والی بھگدڑ میں 2 ہزار سے زائد حاجیوں کی شہادت جیسے واقعے سے بچنے کے لیے کیے گئے ہیں جن کا مقصد حاجیوں کی زندگیوں کی حفاظت ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آچکا ہے اور یوم عرفات 15 جون کو جب کہ عید الاضحٰی 16 جون کو ہوگی اور ابھی سے 13 لاکھ عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں، گزشتہ برس دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد فرزندگان توحید نے حج کی سعادت حاصل کی تھی اور رواں برس یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ متوقع ہے،اس لیے سعودی حکومت نے بھیڑ سے بچنے، ہجوم کو قابو میں رکھنے اور آسانی کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی کے لیے کچھ اصول و ضوابط وضع کیے ہیں-