Baaghi TV

Tag: مکیش امبانی

  • ٹرمپ نےامبانی کوبھی مشکل میں ڈال دیا

    ٹرمپ نےامبانی کوبھی مشکل میں ڈال دیا

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ جاری تجارتی کشیدگی میں اپنا نیا ہدف تیل صاف کرنے کی صنعت کو بنایا ہے-

    مریکی جریدے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہدف کی زد میں دو بڑی بھارتی ریفائنریز آگئی ہیں،اگرچہ صدر ٹرمپ نے کسی کمپنی کا براہِ راست ذکر نہیں کیا، مگر تمام اشارے بھارتی ارب پتی مکیش امبانی اور ان کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی طرف جاتے ہیں،ان میں سب سے نمایاں گجرات کے شہر جام نگر میں واقع ریلائنس ریفائنری ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی ریفائنری سمجھی جاتی ہے اور اپنے تیل کا تقریباً ایک تہائی حصہ روس سے حاصل کرتی ہے اسی شہر میں نایارا انرجی کی ایک اور بڑی ریفائنری بھی موجود ہے، جس کے 49 فیصد حصص 2017 سے روس کی سرکاری آئل کمپنی روسنیفٹ کے پاس ہیں۔

    جشن آزادی کو خاص جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا ہے،سعید غنی

    رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ کے پہلے ہی سال میں یہ دونوں بھارتی نجی ریفائنریز دنیا بھر میں روسی خام تیل کی سب سے بڑی خریدار بن گئیں امریکا نے تیل کی عالمی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے اس رجحان کو چند برس برداشت کیا، مگر اب صدر ٹرمپ کی دھمکیوں نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت اور مکیش امبانی جیسے صنعتی اداروں کو مشکل صورتِ حال سے دوچار کر دیا ہے،روس سے تیل کی خریداری ختم کرنا اس وقت بھارت کے لیے پسپائی کے مترادف ہوگا، اور موجودہ سیاسی ماحول میں کوئی بھی منتخب بھارتی رہنما اس کے نتائج برداشت کرنے کو تیار نظر نہیں آتا۔

    ٹرمپ اور مودی کے موجودہ تعلقات کی اصل وجوہات کیا؟

  • ارب پتی مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا کتنامہنگادودھ پیتا ہے؟

    ارب پتی مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا کتنامہنگادودھ پیتا ہے؟

    ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا میں سب سے امیر آدمی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اور ان کا خاندان ہر چیز میں بہترین چیز کے سوا کچھ نہیں پسند کرتے حتیٰ کہ دودھ بھی ،مکیش امبانی کا گھرانہ 152 روپے فی کلو کا دودھ پیتا ہے،امبانی خاندان ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاص طور پر پالی جانے والی ڈچ گائے کی نسل کا دودھ پیتا ہے جسے ہولسٹین فریزین کہتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی حتیٰ کہ ان کی اہلیہ نیتا امبانی، بیٹے آکاش امبانی، اننت امبانی، بہوئیں شلوکا اور رادھیکا مرچنٹ سب سے زیادہ دودھ دینے والی گائے کی نسل ہولسٹین فریزین سے حاصل کیا گیا دودھ استعمال کرتے ہیں جب کہ یہ دودھ بھارت کے شہر پونے سے منگوایا جاتا ہے اس ڈیری میں 3000 سے زیادہ گائیں موجود ہیں اور جو بات حیران کن ہے وہ یہ کہ اس ڈیری میں ایک لیٹر دودھ کی قیمت تقریباً بھارتی 152 روپے فی کلو ہے۔

    59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بنجی جمپنگ ،ویڈیووائرل

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہولسٹین فریزین نسل کی گائیو ں کو ایک پرتعیش ماحول میں پالا جاتا ہے، ان گائیوں کی پر تعیش زندگی کی بات کریں تو انہیں ربڑ سے بنے خصوصی گدوں پر آرام کروایا جاتا ہے جب کہ انہیں پینے کیلئے آر او پانی دیا جاتا ہے۔

    غذائی ماہرین کے مطابق، نتیجے کے طور پر ہولسٹین فریزین گائے انتہائی غذائیت سے بھرپور دودھ پیدا کرتی ہے جو A1 اور A2 بیٹا کیسین پروٹین دونوں سے بھرپور ہوتا ہے جو اسے صحت مندی کے لیے ایک مقبول انتخاب بناتی ہے،اس ڈچ گائے کی نسل کا دودھ میکرو نیوٹرینٹس، مائیکرو نیوٹرینٹس، ضروری چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھی بھرپور ہوتا ہے اور یہ کیلشیم اور وٹامن ڈی کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی صحت میں مدد کرتا ہے۔

    تنخواہ نہ ملنے پر شہری نےاحتجاجا دفتر کے باہر فٹ پاتھ کو ہی گھر بنا لیا

    اس نسل کی گائے کی پیدائش کے وقت ایک صحت مند بچھڑے کا وزن 40 سے 50 کلو گرام یا پھر اس سے زائد ہوتا ہے جب کہ ایک ہولسٹین گائے کا وزن 680 سے 770 کلوگرام تک ہوتا ہے، اس نسل کی گائے میں روزانہ 25 سے 30 لیٹر دودھ دینے کی صلاحیت ہوتی ہے، سالانہ پیداوار 8,000 سے 12,000 لیٹر تک ہو سکتی ہے جبکہ کچھ بہترین دیکھ بھال میں یہ 15,000 لیٹر سے زیادہ بھی دودھ دے سکتی ہے۔

  • اننت امبانی کی شادی کی تقریبات،مکیش امبانی کا مہمانوں کا خیر مقدم

    اننت امبانی کی شادی کی تقریبات،مکیش امبانی کا مہمانوں کا خیر مقدم

    بھارتی معروف صنعتکار ، بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات جام نگر میں شروع ہو گئی ہیں

    اننت امبانی کی شادی بھارت کی سب سے مہنگی ترین شادی ہے جو نہ صرف بھارتی میڈیا ہی نہیں بلکہ عالمی میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بنی ہوئی ہے،دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ صرف شادی ہی نہیں بلکہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے جس کا مقصد کرہ ارض کے سب سے طاقتور اور دولت مند افراد کو بھی حیران کرنا ہے،شادی کی تقریب میں بھارت اور دنیا بھر سے مشہور شخصیات شرکت کر رہی ہیں، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی تین روزہ پری ویڈنگ تقریب میں گلوکارہ ریحانہ، اداکار شاہ رخ خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، رانی مکھرجی ، میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چان سمیت دیگر شریک ہیں، پری ویڈنگ تقریبات کا اہتمام جام نگر کے ریلائنس گرینز کمپلیکس میں ہو رہاہے،

    اس موقع پر دولہا اننت امبانی کے والد اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب سے پہلے مکیش امبانی سٹیج پر آئے اور تقریب میں شریک سبھی مہمانوں کا استقبال کیا.مکیشن امبانی کا کہنا تھا کہ "میرے معزز فرینڈز اینڈ فیملی، نمستے اور ہر ایک کو گڈ ایویننگ،بھارتی روایت میں ہم اپنے مہمان کو اتیتھی کہتے ہیں ۔ اتیتھی دیوو بھوا۔ آپ سب نے اس شادی کے ماحول کو منگل مئے بنا دیا ہے ، شکریہ ، بہت دل سے شکریہ ، آج میرے والد دھیرو بھائی امبانئی جنت سے اپنے بے پناہ آشیرواد کی بارش کررہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ دوگنا خوش ہوں گے، کیونکہ ہم جام نگر میں ان کے پسندیدہ پوتے اننت کی زندگی خوشی کا دن منا رہے ہیں”

    اننت امبانی کی شادی، 2 ہزار مہمان خاص،بل گیٹس، ایوانکا ٹرمپ و دیگر شامل
    اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں 2 ہزار کے قریب مہمان خاص شریک ہیں،بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگچک اور ان کی اہلیہ جیتسون پیما بھی مہمان ہیں،مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا، بیڈمنٹن چیمپئن سائنا نہوال، سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی، کرکٹرز راشد خان اور سوریہ کمار یادیو، سابق کرکٹر ظہیر خان،ویسٹ انڈسٹریز کے کرکٹر ڈائون بروو ،بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان اور رنبیر کپور ،گلوکار انو کپوربھی مہمانان خاص میں شامل ہیں،

    قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی،آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم کیون روڈ، کینیڈا کے سابق وزیر اعظم سٹیفن ہارپر اور سویڈن کے سابق وزیر اعظم کارل بلڈٹ کی بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی توقع ہے۔ مہمانوں کی فہرست سعودی آرامکو کے چیئرپرسن یاسر الرمیان، بلیک راک کے چیئرمین اور سی ای او لیری فنک، ایڈوب کے سی ای او شانتنو نارائن، میٹا سی او او جیویر اولیوان، ورلڈ اکنامک فورم کے چیئرپرسن کلاؤس شواب ، ایچ ایس بی سی ہولڈنگز کے گروپ چیئرمین مارک ٹکرشامل ہیں،الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی، والٹ ڈزنی کے سی ای او باب ایگر اور بینک آف امریکہ کے چیئرمین برائن تھامس موئنہان بھی مہمانوں میں شامل ہیں،

    اننت امبانی کی شادی، امریکی گلوکارہ ریحانہ کا رقص
    مشہور امریکی گلوکارہ ریحانہ اور جھانوی کپور کے ٹھمکوں نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے سنگیت نے ماحول بنا دیا، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کے لیے کچھ بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ پورا بالی ووڈ اس وقت گجرات کے شہر جام نگر میں موجود ہے،گزشتہ شب بین الاقوامی پاپ اسٹار ریحانہ نے جام نگر میں مہمانوں کے لیے ایک شاندار پرفارمنس دی۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جھانوی کپور نے ایک وڈیو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹا گرام میں شیئر کی، اس ویڈیو میں جھانوی اور امریکی گلوکارہ ریحانہ کو ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،

    rehana usa

    میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ بھارت پہنچ گئے
    معروف بھارتی صنعتکار امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ بھارت پہنچ گئے ہیں،میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ گجرات کے شہر جام نگر پہنچے تاکہ مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں شرکت کریں، ایئر پورٹ پہنچنے پر مارک زکربرگ کو اپنی اہلیہ پریسیلا چان کے ساتھ تصاویر لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے.
    mark

    اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی، گجرات کے جام نگر میں ہو رہی ہے،شادی کی تقریب میں دو ہزارخصوصی مہمان شریک ہوں گے، بل گیٹس بھی بھارت پہنچے ہوئے ہیں،مارک زکربرگ کی موجودگی نہ صرف امبانی خاندان اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے درمیان مضبوط روابط پر زور دیتی ہے بلکہ ہندوستان کی مارکیٹ میں عالمی ٹیک کی اہمیت کو بھی ظاہر کرتا ہے

    شادی کی تقریب میں شریک مہمانان خاص چڑیا گھر بھی جائیں گے
    مکیش امبانی کی طرف سے اپنے بیٹے کی شادی سے قبل کی تقریبات کے دوران مشہور عالمی شخصیات انڈیا میں مخصوص سفاری تھیم والے لباس پہن کر چڑیا گھر بھی جائیں گی،خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاپ گلوکار ریحانہ، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ ان مشہور مہمانوں میں شامل ہیں، جو ارب پتی ٹائیکون مکیش امبانی کی میزبانی میں تین روزہ گالا کی تقریب میں شریک ہیں

    یہ ویک اینڈ پارٹی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی ایک وسیع تقریب ہے،تین روزہ گالا کے دوران ریحانہ نے جمعے کو پرفارم کیا تھا جبکہ ہفتے کو یہ مہمان چڑیا گھر کا دورہ کریں گے، جو کئی جنگلی جانوروں کا مسکن ہے،یہ سینٹر اننت امبانی نے مغربی ریاست گجرات میں اپنے آبائی شہر جام نگر میں بنایا ہے،شام کو مہمان انڈین ثقافت کا جشن منانے کے لیے منعقدہ پارٹی کے لیے اس مناسبت سے لباس زیب تن کریں گے

    قبل ازیں جام نگر میں ریلائنس ٹاؤن شپ کے قریب جوگواڑ گاؤں میں مکیش امبانی، اننت امبانی اور امبانی خاندان کے دیگر افراد نے گاؤں والوں کو روایتی گجراتی کھانا پیش کیا، رادھیکا مرچنٹ کی نانی اور والدین ویرین اور شیلا مرچنٹ نے بھی کھانے کی تقریب میں حصہ لیا۔ شادی سے پہلے کے اس استقبالیہ میں تقریباً 51 ہزار مقامی باشندوں کو کھانا پیش کیا جائے گا، جو اگلے چند روز تک جاری رہے گا، کھانے کے بعد حاضرین نے روایتی لوک موسیقی سے لطف اندوز ہوئے

    مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی

    راہول گاندھی سن لے:ہماراخاندان ہرسال50کروڑ ٹیکس دیتا ہےآپ کی طرح بھوکا ننگانہیں:مکیش امبانی

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

  • مکیش امبانی کو دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

    مکیش امبانی کو دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

    بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو قتل کی دھمکی دینے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    ممبئی پولیس نے کاروائی کی ہے،مکیش امبانی کو ای میل کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے جس میں ان سے پیسے مانگے گئے تھے اور نہ دینے کی صورت میں قتل کی دھمکی دی گئی تھی، دو ای میل آنے کے بعد تیسری ای میل کل آئی جس میں مکیش امبانی سے چار ارب مانگے گئے،اور کہا گیا کہ پچھلی دھمکیاں‌نظر انداز مت کریں، مکیش امبانی کی جانب سے تیسری ای میل بارے بھی پولیس کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کی

    پولیس نے تلنگانہ کے 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے،جس نے دھمکی آمیز ای میل کی تھی، ملزم کی شناخت گنیش رمیش کے طور پر ہوئی، ملزم کو عدالت نے آٹھ نومبر تک جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کے حوالہ کر دیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نوجوان کو دیکھ کرایسے لگتا ہے کہ اس نےشرارت کی تاہم تحقیقات جاری ہیں،پولیس نے ای میل کے ذریعے ملزم کو گرفتار کیا ہے، پولیس یہ بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ مزید لوگ بھی اس میں ملوث ہیں یا نہیں.

    مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی

    راہول گاندھی سن لے:ہماراخاندان ہرسال50کروڑ ٹیکس دیتا ہےآپ کی طرح بھوکا ننگانہیں:مکیش امبانی

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

  • بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی

    بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی

    بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی دی گئی ہے،

    مکیش امبانی کو قتل کی دھمکی ای میل میں دی گئی ہے، دھمکی دینے والے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیس کروڑ روپے ادا کریں نہیں تو قتل کر دیں گے،ہمارے پاس بھارت کے بہترین شوٹرز ہیں جن کا نشانہ بالکل ٹھیک ہے،دھمکی آمیز ای میل ملنے پر مکیش امبانی کے سیکورٹی انچار ج نے ممبئی پولیس میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے، پولیس نے دھمکی آمیز پیغام ملنے پر مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا

    مکیش امبانی کو پہلے بھی قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیںَ،گزشتہ برس بھی امبانی کو دھمکی ملی تھی جس پر پولیس نے کاروائی کی تھی اور ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا، اس شخص نے امبانی کی پوری فیملی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی،ملزم، جو ایک بے روزگار شخص ہے، کی شناخت راکیش کمار مشرا کے طور پر کی گئی

    قبل ازیں 2021 میں بھی امبانی کے گھر کے باہر سے ایک دھمکی آمیز خط اور اسکے ساتھ دھماکا خیز مواد ملاتھا،

    مکیش امبانی اس وقت ایشیا کے امیر ترین اور دنیا کے 13 ویں امیر ترین شخص ہیں اور اگست 2023 کے اعدادو شمار کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 87 اعشاریہ ایک بلین ڈالر ہے

    مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی

    راہول گاندھی سن لے:ہماراخاندان ہرسال50کروڑ ٹیکس دیتا ہےآپ کی طرح بھوکا ننگانہیں:مکیش امبانی

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

  • مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی

    مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی

    ایشیاکے سب سے امیر ترین بھارتی بزنس مین مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کے 27 منزلہ گھر، اینٹیلیا کی ایک منزل ہے جو خصوصی طور پر ان کی مہنگی کاروں کے لیے مختص ہے، اب حال ہی میں مکیش امبانی نے اپنی کار کلیکشن میں ایک اور کار کا اضافہ کیا ہے۔

    مکیش امبانی کی کمپنی مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی اور مہنگی کمپنی ہے،مکیش امبانی کو اپنی مرسڈیز بینز میں سفر کرنا پسند ہے اور حال ہی میں اُنہوں نے اپنی کار کو اپ گریڈ کیا ہے مکیش امبانی نے ایک نئی مرسڈیز خریدی ہے جس کی مالیت 10 کروڑ بھارتی روپے سے بھی زیادہ ہے اور یہ گاڑی دنیا کی محفوظ ترین بم پروف گاڑی ہے، ان کی نئی گاڑی کا نام مرسڈیز بینز S680 گارڈ لگژری سیڈان ہے۔

    ہزاروں گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آگ لگ گئی،عملے نےسمندر میں چھلانگ لگا دی

    رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کی نئی مرسڈیز بینز ایس 680 گارڈ باہر سے کسی دوسری مرسڈیز بینز ایس کلاس جیسی ہی دکھائی دیتی ہے مگر یہ تقریباً 2 ٹن وزنی ہے، اس نئی گاڑی میں ایک خاص مضبوط شیل استعمال کیا گیا ہے، گاڑی میں بلٹ اور بلاسٹ پروف ملٹی لیئرڈ شیشہ ہے اور یہ گاڑی مضبوط ترین ٹائر رکھتی ہے جو 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتے ہیں۔

    امریکا کےپاس خلائی طشتریاں اورخلائی مخلوق کی لاشیں موجود ہیں،سبق انٹیلیجنس افسر

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں محافظ رکھنے والے مکیش امبانی نے یہ بم پروف گاڑی کیوں خریدی ہے اس سے متعلق کچھ بھی کہنا مشکل ہے تاہم کچھ رپورٹس میں یہ بھی خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے مکیش امبانی کو مختلف تھریٹس ہوں اور انہوں نے اپنی سیفٹی کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ گاڑی خریدی دیگر رپورٹس میں کہا گیا کہ چونکہ شوق کا کوئی مول نہیں لہٰذا ہوسکتا ہے مکیش امبانی نے یہ صرف شوق کے لیے خریدی ہوں تاہم یہ گاڑی خریدنے کی کوئی بھی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    جوبائیڈن انتظامیہ کی پناہ گزینوں پر عائد کی گئی پابندیاں معطل

  • مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ  کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں

    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں

    نئی دہلی: دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے گارڈ اور ڈرائیور کی تنخواہ بڑی بڑی کمپنیوں کے منیجرز سے بھی زیادہ ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک 65 سالہ مکیش امبانی دنیا کے دسویں امیر ترین شخص اور ایشیا کے سب سے امیر بزنس مین ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 85 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

    آریانا گرانڈے اور نکی میناج کیلئے گانے لکھے، اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد

    مکیش امبانی اپنی دریا دلی کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں مکیش امبانی رفاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیتےہیں اوراپنے ملازمین کے لیے بھی ایک اچھے باس کی شہرت رکھتے ہیں،جب کہ ان کے گھرہونےوالی شادی کی تقریبات میں بھی وہ دل کھول کرخرچ کرتے ہیں

    اگست 2022 میں، مکیش امبانی نے کاروبار اور معیشت پر کوویڈ وبائی امراض کےاثرات کی وجہ سےاپنی پوری عطیہ کر دی تھی ریلائنس گروپ کے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سےامبانی نے ریلائنس سے فوائد، کمیشن یا اسٹاک آپشنز کی صورت میں کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا۔

    تاہم، جب اپنے ملازمین کی مالی آزادی کا خیال رکھنے کی بات آتی ہے، تو مکیش امبانی ایک اہم کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان کی طرح مکیش امبانی بھی اپنے ڈرائیورز اور باڈی گارڈز کو حیرن کن تنخواہیں دیتے ہیں۔

    عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینئرقیادت کا ہنگامی اجلاس جاری

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو نے 2017 میں مکیش امبانی کے ذاتی ڈرائیور کی تنخواہ میں کا انکشاف کیا – جو کہ 2 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔ یہ کم از کم 24 LPA کی سالانہ تنخواہ ہے۔ لیکن سب کے ذہن میں سوال یہ ہے کہ 2023 میں اس کی تنخواہ کتنی ہے؟

    بھارتی میڈیا نے انکشاف کیاہےکہ بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کےڈرائیورز دنیا کی بہترین اورجدید ترین بلٹ پروف گاڑیاں چلانےکی مہارت رکھتےہیں اورایک ڈرائیورکی تنخواہ آج سے 6 سال قبل بھی دو لاکھ روپے ماہانہ تھی اس سے زاندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت ڈرائیور کی تنخواہ کیا ہوگی۔

    امبانی گھرانے کے ڈرائیورز کی بھرتیاں پرائیویٹ کنٹریکٹنگ فرم کے ذریعے کی جاتی ہیں اور ان ڈرائیوز کو ارب پتی خاندان کے پرتعیش طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے سخت تربیت سے گزرنا ہوتا ہے باورچیوں، گارڈز اور ہاؤس کیپنگ اسٹاف سے لے کر ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ساتھ الاؤنس اور انشورنس بھی فراہم کی جاتی ہے۔

    عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے، رانا ثنااللہ

  • گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا،اب امیر ترین شخص کون؟

    گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا،اب امیر ترین شخص کون؟

    کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو میں 74 ار ب ڈالرز کمی کے بعد بھارتی تاجر گوتم اڈانی اب ایشیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے۔

    باغی ٹی وی:امریکی جریدے فوربز کے مطابق جنوری کے اختتام پر گوتم اڈانی دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سےباہر ہوئے تھے اور اب ان سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز بھی چھن گیا ہے گوتم اڈانی کی جگہ ان کے حریف مکیش امبانی اب ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یکم فروری کو اڈانی گروپ کے حصص کی قیمت میں مزید کمی آئی جس کے نتیجے میں گوتم اڈانی کی دولت مزید گھٹ کر 72.8 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی اور وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں15 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

    اس کے مقابلے میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی 83.6 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 9 ویں جبکہ ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

    امریکی کمپنی کا ایشیا کےامیر ترین شخص گوتم اڈانی پر فراڈ ،ہیرا پھیری کرنے سمیت…

    گوتم اڈانی کی دولت میں تیزی سے کمی کی وجہ ایک امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ کی 25 جنوری کو جاری ہونے والی رپورٹ تھی اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اڈانی گروپ دہائیوں سے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث ہے رپورٹ میں گوتم اڈانی کے لیے کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے باز کے الفاظ بھی استعمال کیے گئے تھے۔

    اس رپورٹ کے بعد آسٹریلیا کے ریگولیٹر ادارے نے کہا تھا کہ اس کی جانب سے الزامات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید تحقیقات کی جائے گی۔

    اڈانی گروپ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا مگر اس تردید سے بھی سرمایہ کاروں کو اطمینان نہیں ہوا اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے رپورٹ کے اجرا کے بعد سے اربوں ڈالرز کے حصص فروخت کیے ہیں اس رپورٹ کے اجرا کے بعد سے گوتم اڈانی کی دولت میں 46.2 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔

    پاکستان کی معیشت تباہی کے قریب پہنچ چکی ہے،امریکی اخبار

    انہوں نے 2023 کا آغاز 119 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی حیثیت سے کیا تھا اور ایک ماہ کے اندر وہ تیسرے سے 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

  • میکا سنگھ نے دس منٹ میں ڈیڑھ کروڑ کما لئے

    میکا سنگھ نے دس منٹ میں ڈیڑھ کروڑ کما لئے

    دلیر سنگھ مہدی کے بھائی میکا سنگھ مہدی جنہوں نے حال ہی میں‌ بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی منگنی کی تقریب میں شرکت کی اس تقریب میں بالی وڈ‌کے نامور اداکاروں نے شرکت کی جن میں‌سلمان خآن اور شاہ رخ کے نام قابل زکر ہیں. میکا سنگھ کو منگنی کی اس تقریب میں خاص پرفارمنس کے لئے مدعو کیا گیا تھا ، کہا جا رہا ہے کہ میکا نے صرف دس منٹ کے پرفارمنس کے لئے ڈیڑھ کروڑ‌روپے معاوضہ لیا. یوں میکا سنگھ نے دس منٹ میں ڈیڑھ کروڑ کما لئے. یاد رہے کہ نیتا امبانی اور مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ سے منگنی کی تقریب راجستھان کے شری ناتھ جی مندر میں منعقد کی گئی، اس موقع پر امبانی اور مرچنٹ خاندان کے افراد اور دوست

    موجود تھے۔ تقریب میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی دیکھے گئے. میکا سنگھ بھارت کے ایسے گلوکار ہیں جن کے ساتھ ہر وقت کوئی نہ کوئی کنٹرورسی جڑی رہتی ہے. تاہم ان کے گیت بہت پسند کیے جاتے ہیں. ان کے گائے ہوئے گیت بالی وڈ کے نامور فنکاروں پر پکچرائز ہو چکے ہیں. میکا کے کیرئیر کی سب سے بڑی کنٹرورسی راکھی ساونت کے ساتھ ہوئی جسے آج تک لوگ بھول نہیں سکے.

  • ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں

    ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں

    بھارت میں ایک شخص کی جانب سے دنیا کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے علاقے دربھنگا سے ایک شخص کو ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نینا اور بیٹے آکاش کو فون کر کے قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    نیپال کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جنسی زیادتی کیس میں گرفتار

    ملزم، جو ایک بے روزگار شخص ہے، کی شناخت راکیش کمار مشرا کے طور پر کی گئی ہے، اور اسے ممبئی واپس لایا جا رہا ہے متعلقہ شخص کی جانب سے سر این ایچ رلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی گئی۔

    مکیش امبانی کو قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص پولیس کی زیر حراست

    بدھ کو ممبئی کے سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال کو پانچ گھنٹے کے اندر دو دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئیں اور فون کرنے والے نے ہسپتال کو اڑانے کی دھمکی دی امبانی خاندان کے کچھ افراد کے خلاف دھمکیاں بھی دی گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز فون کال اسپتال کے لینڈ لائن نمبر پر کی گئی جس کے بعد مکیش امبانی کی رہائشگاہ ’انتیلیا‘ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

    بھارتی کھانسی کی دوا سے افریقی ملک کے 66 بچے ہلاک

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کے کال سینٹر پر ایک کال موصول ہوئی جس میں اسپتال کو بم سے اڑانے اور مکیش امبانی، نیتا امبانی، آکاش امبانی اور اننت امبانی کی جان لینے کی دھمکی دی گئی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امبانی خاندان کو دھمکی آمیز کالوں کے واقعے میں تیزی سے کام کرتے ہوئے، ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے بہار پولیس کی مدد سے بہار کے دربھنگہ کے ایک بلاک سے آدھی رات کو ایک شخص کو حراست میں لیا۔ ٹیم ملزم کے ساتھ ممبئی واپسی کے راستے پر ہے۔ اس معاملے میں تفتیش کی جا رہی ہے-

    پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 506(2,507) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم بے روزگار ہے اور اس نے دھمکی آمیز کال کرنے کے پیچھے مقصد ظاہر نہیں کیا ہے۔

    ریلائنس گروپ ٹیلی کام، ریٹیل، قابل تجدید توانائی اور پیٹرولیم مصنوعات سے وابستہ ہے۔ حال ہی میں، وزارت داخلہ نے انٹیلی جنس ایجنسی کی دھمکی پرسیپشن رپورٹ کی بنیاد پر مکیش امبانی کی سیکیورٹی کو بڑھا کر Z+ کیٹیگری کر دیا ہے۔

    امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کے اثاثوں کی مالیت 85 اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہے۔