Baaghi TV

Tag: مہنگائی

  • ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ، شرح 31.44 فیصد تک جا پہنچی

    ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ، شرح 31.44 فیصد تک جا پہنچی

    اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کی سالانہ شرح ستمبر میں4 31.4 فیصد ہوگئی جو اگست میں 27.4 فیصد تھی۔

    باغی ٹی وی: ادارہ شماریات کے مطابق بنیادی افراط زر 0.2 فیصد پوائنٹس بڑھ گیا جو اگست میں 18.4 فیصد پر تھا، جب کہ ہول سیل پرائس انڈیکس جولائی-ستمبر میں 0.92 فیصد اضافے کے بعد 24.61 فیصد پر جا پہنچا ستمبر میں اشیائے خور ونوش کی مہنگائی کی شرح میں بدستور اضافہ ہوا اور 33.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے اور سالانہ بنیاد پر 38.4 فیصد ہوگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں سالانہ مہنگائی کی شرح 29.7 فیصد تک بڑھی ہے اور دیہی علاقوں میں 33.9 فیصد ہوگئی ہےرواں مالی سال 24-2023 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں اوسط افراط زر 29.04 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 25.11 فیصد تھی۔ ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر یہ ستمبر 2023 میں بڑھ کر 2 فیصد ہوا جب کہ اس سے پچھلے ماہ میں 1.7 فیصد اضافہ اور ستمبر 2022 میں 1.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی سی پی آئی افراط زر کی شرح ستمبر 2023 میں سال بہ سال کی بنیاد پر بڑھ کر 29.7 فیصد ہوگئی۔

    پاکستان میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر انسانی حقوق کارکنان کو دھمکا رہے ہیں،اقوام متحدہ

    دیہی علاقوں میں سی پی آئی افراط زر کی شرح سال بہ سال کی بنیاد پر 33.9 فیصد رہی جبکہ اس سے پچھلے ماہ یہ 30.9 فیصد پر تھی سال بہ سال کے دوران حساس پرائس انڈیکس (ایس پی آئی) افراط زر ستمبر 2023 میں بڑھ کر 32 فیصد، ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) سالانہ بنیاد پر افراط زر کی شرح ستمبر 2023 میں اضافے سے 26.4 فیصد اور نان فوڈ نان انرجی اربن کی پیمائش 0 اشاریہ 2 فیصد بڑھ کر 18.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    سالانہ بنیاد پر بجلی چارجز 163 فیصد، مصالحے 158 فیصد، میوہ جات 99 فیصد، کپڑے اورجوتے 24 فیصد، ادویات 71 فیصد، الکوہلک بیوریجز اور تمباکو 87.45 فیصد، گھریلو اشیا 39.32 فیصد، اشیائے خورونوش 38.41 فیصد، دیگر اشیا اور خدمات 36.42 فیصد، ریسٹور نٹس اور ہوٹلز 34.3 فیصد، تعلیم 11.12 فیصد، مواصلات 7.42 فیصد، ہاؤسنگ اور یوٹیلیٹیز 29.7 فیصد، صحت 25.28 فیصد مہنگا ہوا-

    بنگلہ دیش:سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے سے …

    ادارہ شماریا ت کے مطابق اگست میں پیاز 39.32 فیصد، دال مسور 19.80 فیصد، تازہ سبزیاں 11.77 فیصد، چینی 10.28 فیصد جب کہ دال ماش 9.46 فیصد، دال مونگ 5.51 فیصد، پھل 4.46 فیصد اور دال چنا کی قیمت میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا اس کے علاوہ ٹماٹر 13.80 فیصد، زندہ مرغی 11.82 فیصد، کوکنگ آئل 1.52 فیصد، آلو 1.07 فیصد، گندم 0.95 فیصد، چائے کی پتی 0.73 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ستمبر 2023 کے ہول سیل پرائس انڈیکس میں اگست 2023ء کے مقابلے میں 3.15 فیصد اضافہ ہوا یہ گزشتہ سال کے ستمبر کے مقابلے میں بڑھ کر 26.39 فیصد ہوگئی۔

  • ہم مسائل سے گھبرا نہیں رہے،نگران وزیر خزانہ

    ہم مسائل سے گھبرا نہیں رہے،نگران وزیر خزانہ

    نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ اخراجات کم اور ریونیو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں،ملک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے،ہم ان مسائل سے گھبرا نہیں رہے، مہنگائی 38 سے27 فیصد پر آگئی ہے، حکومتی اقدامات سے مختلف شعبوں میں بہتری آئی ہے،حکومتی اقدامات سے فصلوں کی بہتر پیدا وار حاصل ہو گی، روپیہ کافی حد تک مستحکم ہو گیا ہے اقتصادی مشکلات ختم ہو رہی ہیں، زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں،وقت کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کی حالت میں بہتری آ رہی ہے،

    نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ترسیلات زرکے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے، انہوں نے ۔بیرون ملک سے بینکنگ چینل سے پیسے بھیجنے والوں کیلئے انعامی سکیم کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ انعامی سکیم کیلئے 20ارب روپے جاری کیے ہیں ۔جو لوگ باہر سے پیسے بھیجتے ہیں ان کے رشتہ داریہاں سے مفت وصول کریں گے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے سونی دھرتی ریمیٹنس اسکیم بنالی ہے،

    نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، مسائل کے حل کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، الیکشن کس تاریخ کو ہوں گے، یہ حکومت نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے، دوسری جانب وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے10 ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرزمیٹنگ کی پہلی وزارتی ٹاسک فورس کے نئے ممبران کی میٹنگ کی صدارت کی ،ٹاسک فورس نے اپنی ترجیحات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اتفاق کیا ،اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مستقبل میں نوجوانوں کے اُمور کو ترجیحات میں شامل کیا جائے گا ،مندوبین نے 10 ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرزمیٹنگ کو احسن طریقے سے چلانے پر پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی تعریف کی ،اس کے ساتھ ہی 10 ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرزمیٹنگ اختتام پزیر ہو گئی

    توانائی کے شعبے کو مجموعی طور پر 5400 ارب کا نقصان کا سامنا ہے،نگران وفاقی وزیر توانائی
    نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ بجلی اور توانائی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ توانائی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔وزیر اعظم ، وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز کے ساتھ آج بہت جامع اجلاس ہوا ۔تقسیم کار کمپنیوں کا انتظام بھی بہتر کرنا ہو گا۔ ڈسکوز کے سی ای او اور بورڈز تبدیل کرنے پر کام ہو رہا ہے ۔ڈسکوز کا مستقل حل تلاشنے پر کام ہو رہا ہے ۔ڈسکوز کی نجکاری کے آپشن پر بھی غور ہو رہا ہےصارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں کے الیکٹرک ٹیرف کی پچھلے ایک سال سے ایڈجسمنٹ ہی نہیں ہو سکی۔توانائی شعبے کے گردشی قرضوں کا پچھلے چند سالوں میں بہت بڑا مسلئہ رہا ہے ،بجلی کے شعبے میں کل نقصان 2500 ارب ، گیس کے شعبے میں 2900 ارب تک پہنچ چکا ہے, توانائی کے شعبے کو مجموعی طور پر 5400 ارب کا نقصان کا سامنا ہے۔اس پر ایک سال میں 1000 ارب سود دینا پڑتا ہے،آنے والے دونوں میں بجلی چوری روکنے کے لیے مزید تیزی سے کام ہو گا، ہمیں پتا ہے بجلی کے ریٹ بڑھے ہیں، بجلی کا ریٹ بڑھنے سے صارفین پر بوجھ پڑتا ہے،ہماری کوشش ہے گھریلو صارفین پر کم سے کم بوجھ پڑے،

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،

  • خود کشی نفسیاتی معاملہ، تعویز گنڈوں کا سہارا نہ لیں

    خود کشی نفسیاتی معاملہ، تعویز گنڈوں کا سہارا نہ لیں

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفریدظفر نے کہا کہ ڈپریشن کا علاج ڈاکٹرز اور ماہر نفسیات کے پاس ہوتا ہے، لوگ تعویز گنڈوں کا سہارا نہ لیا کریں اور با قاعدہ علاج معالجے کی طرح رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ خود کشی بھی ایک نفسیاتی مرض ہے جو مختلف عوامل اور حالات کے نتیجے میں انسانی ذہن میں پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ (ڈپریشن) کی وجہ سے مریض کا نا امید ہو کر انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے موت کو گلے لگا نا ہے اس لیے خودکشی کو محض غربت، معاشی بدحالی سے جوڑنا کسی طور بھی مناسب نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ سائیکاٹری کے زیر اہتمام خود کشی روکنے سے متعلق آگاہی واک کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر جودت سلیم، ایم ایس پروفیسر ندرت سلیم، ہیڈآف دی ڈیپارٹمنٹ سائیکاٹری ڈاکٹر فائزہ اطہر، ڈاکٹر اسامہ،ڈاکٹر رافع، ڈاکٹر انیلہ، ڈاکٹر فرحانہ، شہناز ڈار سمیت ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جنہوں نے آگاہی بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ اس سال کا تھیم”عمل کے ذریعے امید جگانا”ہے۔پروفیسر جودت سلیم اور ایم ایس پروفیسر ندرت سہیل کا کہنا تھا کہ ایل جی ایچ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سائیکاٹری وارڈ موجود ہے جہاں سینئر ڈاکٹرز مریضوں کے علاج کے لئے دستیاب ہوتے ہیں لہذا ڈپریشن کے مریضوں کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے اوراہل خانہ کوبھی ایسے مریض پر خصوصی توجہ، اس کی دلجوعی اور کونسلنگ کرنا بھی ضروری ہے تاکہ مریض حالات کی سنگینی کے زیر اثر کسی تنہائی کا شکار ہو کر اپنی جان نہ گنوابیٹھے۔

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے

    پروفیسر فائزہ اطہر نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 10لاکھ افراد اپن زندگی کی خاتمے کی کوشش کرتے ہیں اور آج عالمی دن منانے کا مقصدبھی خودکشی کے واقعات میں کمی لانے کے لئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک اور جائزہ رپورٹ کے مطابق ہر روز دنیا بھر میں 3ہزار افراد خود کشی کی کوشش کرتے ہیں جن میں 15سے44سال کی عمر کے لوگ زیادہ تعداد میں شامل ہوتے ہیں۔ پروفیسر فائزہ اطہر نے خودکشی کی وجوہات میں بتایا کہ حادثاتی صدمات کا لاحق ہونا، منشیات کا استعمال اور رشتوں کا قطع تعلق شامل ہے،اسی طرح مالی مشکلات کا رونما ہونا،کسی قریبی عزیز کی اچانک موت اور ذہنی توازن برقرار نہ رکھنے سے بھی کوئی شخص خود کشی کی طرف مائل ہو جاتا ہے جس سے بچاؤ کے لئے ہمیں تمام ضروری اقدامات برؤئے کار لانا چاہئیں۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دینی تعلیمات سے لا علمی اور معاشی و سماجی حالات کے دباؤ میں آکر لو گ اپنی محرومیوں، بیماری کے علاج اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے تعویز گنڈوں، جھاڑ پھونک کا سہارا لیتے ہیں جو مسئلے کا حل نہیں بلکہ بہت سی سماجی اخلاقی خرابیوں کو جنم دینے کا باعث ہے جس سے غریب لوگوں کا مزید استحصال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ، جاپان، برطانیہ اور ترقی یافتہ ممالک میں خود کشی کی شرح پسماندہ غریب ملکوں کے مقابلے میں زیادہ ہے،اس مسئلے کے حل کے لئے ہمیں دین اسلام کی تعلیمات کو مد نظر رکھنا اور فروغ دینا ضروری ہے کیونکہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا حکم بھی یہی ہے کہ کسی بھی حالت میں انسان کو اپنے اوپر مایوسی طاری نہیں کرنی چاہیے جس کے خوفناک نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا

    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    ایزی لون ایپ کمپنی کی بلیک میلنگ کے مزید کیس رپورٹ 

    پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں ایسے لوگ خودکشی کرتے ہیں جنہیں معاشی مسائل کا سامنا نہیں ہوتا بلکہ وہ حالات کی یکسانیت سے گھبرا کر خود کو ختم کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مخیر اور صاحب ثروت لوگوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پسماندہ اور غریب طبقات کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے،روزگار کمانے اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ان کی مدد کریں تاکہ وہ لوگ جو مالی حالات سے تنگ آکر خود کشی کرتے ہیں ان کو بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائے اسلام میں مسلمانوں کے معاشی حالات کچھ اچھے نہ تھے اور تاریخ سے یہ پتا چلتا ہے کہ مکہ، مدینہ کی ریاست میں لوگ انتہائی مالی مشکلات کا شکار ہونے کے باوجود خود کشی کا تصور نہیں کرتے تھے جس کی بنیادی وجہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل یقین اور بھروسہ تھا۔پروفیسر الفرید ظفر نے واضح کیا کہ دین اسلام میں خود کشی حرام ہے اور خود کشی کرنے والا شخص انسانی جان کے قتل کا مرتکب ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کی بھی وہی سزا رکھی ہے جو کسی شخص کو بلا وجہ قتل کرنے کی ہے اور اس پر قرآن مجید کا وہی حکم نافذ ہوتا ہے جس میں کہا کہ "اگر کسی نے ایک انسان کو نہ حق قتل کیا تو گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا اور اگر کسی شخص نے کسی ایک کی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ واک کے اختتام پر شرکاء میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے اور آؤٹ ڈور میں مریضوں کی کونسلنگ بھی کی گئی

  • سندھ؛  پولیس کو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کا حکم

    سندھ؛ پولیس کو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کا حکم

    نگراں حکومت نے سندھ میں بھی بجلی چوروں کے خلاف اینٹی تھیفٹ الیکٹریسی مہم شروع کر دی اور آئی جی سندھ نے صوبےکے تمام تھانوں کی پولیس کو بجلی چوروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کیا ہے جبکہ اے آئی جی آپریشن شیراز نذیر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زون کے ڈی آئی جیز، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد کے پولیس سربراہان اور صوبے کے تمام سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں.

    خیال رہے کہ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں بجلی کی فراہمی پر مامور کمپنیوں کے سربراہان کے تعاون سے بجلی چوروں کے خلاف فوری آپریشن شروع کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر

    بجلی چوروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے، حکم نامے میں تمام متعلقہ پولیس افسران کو اس مہم کی تفصیلات ہر جمعے کو آئی جی اپریشن روم تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پی ایم ایم ایل کا 100مقامات پر سہولت سبزی بازار لگانے کا اعلان

    پی ایم ایم ایل کا 100مقامات پر سہولت سبزی بازار لگانے کا اعلان

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی میں 100مقامات پر سہولت سبزی بازار لگائے گی اور عوام اس وقت دو وقت کی روٹی سے محروم ہوچکے۔ہم عوام کی اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ۔اس بات کا اعلان اینٹی مہنگائی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے نائب صدر فیصل ندیم نے پریس کلب پر اپنے خطاب کے دوران کیا ۔اتوار کے روزشہرقائد میں 100 مقامات پر سہولت سبزی بازار لگائے جائیں گے۔

    جبکہ پورے شہر میں ترتیب فائنل اور ذمہ داریاں لگا دی گئیں ۔جہاں پر شہریوں کو منڈی کےداموں سبزیاں فروخت کی جائیں گی۔سہولت سبزی بازار وں کے حوالے سے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ مہنگائی اس وقت ملک وقوم کےلیےناسور بن چکی ہے۔روز بروز بڑھتی مہنگائی سے ہر عام و خاص پریشان ہے۔ اور حکومتی اقدامات صرف کاغذی کاروائیوں تک محدود ہیں۔عوام کوسہولت دینے کی خاطرکوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آرہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    علاوہ ازیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے مہنگائی کے خلاف ایک مضبوط آواز اٹھائی اور مہنگائی مخالف بھرپورتشہیری و احتجاجی مہم چلائی ۔احتجاجی مظاہروں کے دوران ہم نےعوام کواپنی مددآپ کے تحت سہولت دینے کا اعلان کیا تھا ۔جس کی تکمیل کےلیے کوشاں ہیں ۔ہم روایتی سیاست سےکرپشن ،جھوٹ،بددیانتی وبداخلاقی کی سیاست کا رخ تبدیل کرکے سیاست انسانیت کی خدمت کےلیے رخ تبدیل کریں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے سب سےپہلےسستے سبزی بازاروں کا انعقاد کیا۔ہم عوام کی سہولت کےلیے مزید اقدامات کرتے رہیں گے۔احمد ندیم اعوان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عوام پر ترس کھائیں۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلیے ٹھوس پالیسی اختیار کریں ۔اگر آج حکمرانوں ا ور سیاست دانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

  • چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ تشویشناک ہے۔ احمد ندیم اعوان

    چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ تشویشناک ہے۔ احمد ندیم اعوان

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمدندیم اعوان نےچینی کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر موجود ہے۔ ایک جانب بجلی بلوں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام سڑکوں پر ہیں ۔تو دوسری جانب چند دنوں میں چینی قیمت میں فی کلو 220روپے تک اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

    جبکہ نگراں حکومت اتنے بڑے اسکینڈل کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہی اور عوام ایک کلو چینی 220روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں، ایسا لگتا ہے پی ڈی ایم سے جو کسر رہ گئی تھی وہ نگرانوں کو پورا کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پرزور مطالبہ ہے کہ فی الفور چینی مافیا،ذخیرہ اندوز سیٹھوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرکے چینی کی اسمگلنگ، سٹے بازی ختم کرکے قیمتوں میں استحکام لایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔چینی،دال،آٹا، سبزی،پیٹرول،بجلی،گیس سمیت ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے جبکہ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کے بعد چینی بحران نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔

  • ڈاکو موٹرسائیکل سوار سے مرغی کا دوکلو گوشت چھین کر فرار،مقدمہ درج

    ڈاکو موٹرسائیکل سوار سے مرغی کا دوکلو گوشت چھین کر فرار،مقدمہ درج

    فیصل آباد: تھانہ صدر کے علاقے خانوانہ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی

    ڈاکو موٹر سائیکل سوار سے 2 کلو مرغی کا گوشت اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، ملزم گرفتار نہ ہو سکے،تھانہ صدر فیصل آباد میں مدعی محمد عدنان نے مقدمہ درج کروایا، مدعی کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی ہوں،29 اگست کو موٹر سائیکل پرگھر جا رہا تھا کہ چک نمبر 79 کے قریب پہنچا تواچانک سائل کا تعاقب کرتے ہوئے دو نامعلوم افراد جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اور شلوار قمیض پہن رکھی تھی،انکے ہاتھ میں پستول بھی تھا، انکو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے میرا موبائل،نقد رقم، بائیس ہزار اور دو کلو مرغی کا گوشت لے گئے،سائل نے 15 پر اطلاع کی، پولیس آئی اور سارا وقوعہ دیکھا، پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

    بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

    مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

    نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

    پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

    حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    murghi gosh

  • بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

    بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

    آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جبکہ پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع راولاکوٹ، باغ، حویلی اورسدھنوتی میں کاروباری مراکز بند رہے اور عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر میرپور ڈویژن میں ہڑتال کے دوران تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے، مریضوں کی سہولت کے لیے کچھ میڈیکل اسٹورز کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


    ادھر صحافی حامد میر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "پلندری کے غیور لوگوں نے کبھی ظلم کے سامنے سر نہیں جھکایا پلندری والوں نے بجلی کے بلوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے اور غریبوں کا خون چوستے والوں کو پیغام دیا ہے کہ ظلم بند کر دو ورنہ عوامی احتجاج مزاحمت میں بدل گیا تو اسے روکنا کسی کے بس میں نہ رہے گا.”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا
    افغان انجینئرز نے70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا
    پاکستان کے معروف مرثیہ نگار اور قصیدہ گو شاعر ساحر لکھنوی
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    جبکہ ان اضلاع میں شہریوں نے مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کیا اور خیال رہے کہ ملک میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں اور مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیا گیا۔

  • چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی

    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی

    ملک میں چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اور مختلف شہروں میں فی کلو 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، جب کہ چینی نے بھی اپنی ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے۔

    جبکہ فروخت کنندہ کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب مر رہا ہے، کسی کو ان کی فکر نہیں، مہنگائی کا جن بدستور بے قابو ہے اور اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں روز بروز پر لگ رہے ہیں، جب کہ چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    علاوہ ازیں کوئٹہ میں فی کلو چینی 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جس کے باعث متوسط طبقہ اور کم آمدنی والے افراد کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے تاہم ادھر کراچی میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 178 روپے کلو جب کہ ریٹیل مارکیٹ میں 185 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے اور یوں ٹھٹھہ میں بھی آٹا 160 روپے کلو جب کہ چینی 180 میں فروخت ہورہی ہے، عوام نے نگراں حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کیا ہے، ایک طرف پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور دوسری جانب چینی کی اسمگلنگ بھی زورو شور سے جاری ہے۔

    علاوہ ازیں بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، اور سکھر میں چینی ڈبل سینچری کو کراس کررہی ہے، جب کہ دالوں اور کوکنگ آئیل کے ریٹ 60 روپے کلو بڑھ گئے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی بلوچستان سے افغانستان روزانہ ٹرکوں کے ذریعے اسمگل کی جا رہی ہے، اور یہ اسمگلنگ پولیس لیویز کسٹم اور دیگر اداروں کے ہوتے ہوئے اسمگل کی جاتی ہیں جس کے باعث پاکستان میں ہر روز چینی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    جبکہ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کسٹم نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے دو مختلف کاروائیوں میں 20 ٹرکوں میں لوڈ ہزاروں بوریاں چینی برآمد کر لیا جس کی مالیت 70 کروڑ روپے بتائی جاتی ہیں اور یہ کاروائیاں مزید بھی جاری رہے گی، تاہم ذرائع کے مطابق ملک کے اندر منافع خور ذخیرہ اندوزی بھی کر رہے ہے، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر چینی کی غیر قانونی طور پر ریٹ بڑھائے جا رہے ہیں۔

  • ملک گیر پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال،لوگوں کا خیر مقدم

    ملک گیر پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال،لوگوں کا خیر مقدم

    قصور
    جماعت اسلامی کی کال پہ شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال،تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بجلی کے بلوں اور پیٹرول پر ناجائز ٹیکسوں کے خلاف آج بروز ہفتہ بتاریخ 2 ستمبر کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال ہے
    اس ہڑتال کی قصور میں تاجر برادری نے مکمل حمایت کی ہے اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا عزم کیا ہے
    اور گورنمنٹ سے مہنگائی کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
    جماعت اسلامی کے زیر سایہ دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر آج
    دن 11 بجے مسجد نور چوک قصور شہر
    سے پر امن ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب فرمائیں گے
    شہر بھر کی تاجر برادری ،وکلا،صحافی، علماء کرام و ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سمیت عام شہریوں نے ریلی میں شرکت کا اعلان کیا ہے اور گورنمنٹ سے ہوش کے ناخن لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اشرافیہ کی عیاشیاں ختم کرکے مہنگائی کو کم کیا جائے بصورت دیگر حکمران برے انجام کے لئے تیار رہیں