Baaghi TV

Tag: مہوش حیات

  • مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر کےساتھ تصویر وائرل ، سب حیران و پریشان

    مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر کےساتھ تصویر وائرل ، سب حیران و پریشان

    کراچی:ایک طرف مہوش حیات اور پریانکا چوپڑا کے درمیان بیان بازی کی جنگ تو دوسری طرف اداکارا مہوش حیات نے پریانکا چوپڑا کے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرکے سب کو حیران کر دیا، تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس کے دوران مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر سے ملاقات ہوئی۔ مہوش حیات نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہم دونوں رافیال نڈال کو سپورٹ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو متنازعہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا

  • مہوش حیات ، تبدیلی کی علامت ، کس میگزین  نے عزت دی نام سامنے آگیا

    مہوش حیات ، تبدیلی کی علامت ، کس میگزین نے عزت دی نام سامنے آگیا

    کراچی:مہوش حیات نے پریانکا چوپڑا کوآڑے ہاتھوں کیا لیا کہ اب ہر کوئی اس کی اس دلیری کا معترف ہوگیا ہے . مہوش حیات کا خواتین کے حقوق کےلیے سامنے آنا اور کام کرنا اس کے لیے اعزاز بن گیا ، یہی وجہ ہے کہ ایک بین الاقوامی میگزین نے مہوش حیات کا نام عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا۔

    میگزین انتظامیہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں 26 اگست کے روز خواتین کی برابری کا دن منایا جاتا ہے اس حوالے سے ایک بین الاقوامی میگزین ’دی مسلم وائب‘ نے خواتین کی معاشرے میں کاوشوں کے تناظر میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف پانچ ان خواتین کے نام شامل کیے گئے ہیں جوکہ نہ صرف معاشرے کی بہتری کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں بلکہ خواتین کے لیے بھی مشعل راہ بن رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس میگزین کی جانب سے جاری کردہ مضمون میں خواتین کی فہرست میں تمغہ امتیاز یافتہ مہوش حیات کا نام بھی شامل ہے جوکہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خواتین کے حقوق، لڑکیوں کی تعلیم، انسانی حقوق اور خیراتی کام کے لیے مشغول ہیں۔عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں نام شامل ہونے پر مہوش حیات خوشی پر قابو نہ رکھ سکیں اور ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ عالمی میگزین ’ مسلم وائب‘ نے دنیا بھر سے ایسی خواتین کی فہرست کے لیے میرا انتخاب کیا جو روایتی سوچ کو ختم اور دنیا تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    مسلم ویب کی طرف سے اعزاز ملنے کے بعد مہوش حیات پہلے سے زیادہ عزم لے کر میدان میں‌اتری ہیں. دوسری طرف مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ دیگر مسلم خواتین کی طرح میری سوچ بھی عین ان خواتین جیسی ہے جو معاشرے کی بہتری چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ میگزین میں شامل خواتین کی فہرست میں مصر سے تعلق رکھنے والی منال روسٹم ، صومالی نڑاد امریکن الحان عمر، امریکن سیاسی کارکن لنڈا سرسور اور امریکن نڑاد اولمپیئن ابتہاج محمد نامی خاتون شامل ہیں۔

  • مہوش حیات نے پہلے  ماں اورپھر نانی بننے کا اعلان کرکے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا

    مہوش حیات نے پہلے ماں اورپھر نانی بننے کا اعلان کرکے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا

    اسلام آباد:اداکارہ مہوش حیات نے اداکاری کے میدان میں نئے روپ اختیار کرنے کا اعلان کرکے ساتھی اداکاروں کو حیران کردیا ، اطلاعات کے مطابق مہوش حیات نے ٹی وی پروگرام میں ماں کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اچھا سکرپٹ ملے تو وہ ماں کیا نانی کا بھی کردار ادا کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق مہوش حیات نے کہاکہ آئندہ پانچ سالوں میں ہدایتکاری کے شعبے میں آنے کا سوچ رہی ہوں اور چاہتی ہوں کہ اس شعبے میں نئے لوگ آئیں۔اداکارہ کا کہناتھاکہ نئی بننے والی فلموں نے پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے آکسیجن کا کام کیا ہے اور بہت جلد انڈسٹری اپنے قدموں پر کھڑی ہوجائیگی۔ یاد رکھیں کہ مہوش حیات ان دنوں سوشل میڈیا پر بڑی مقبول بن کر ابھر رہی ہیں

  • مہوش حیات علی زیدی کی دیوانی ہوگئی ، مہوش حیات نے وجہ بتا دی

    مہوش حیات علی زیدی کی دیوانی ہوگئی ، مہوش حیات نے وجہ بتا دی

    کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات نے نے علی زیدی کی تعریفوں کے پل بندھ دیئے ، مہوش حیات نے علی زیدی کی کراچی کی صفائی کی مہم کوجہاں پسند کہا وہاں علی زیدی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی

    معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کراچی کو صاف کرو، کیا ہم واقعی گندگی کے ڈھیر میں جینا چاہیں گے۔کہا ہے کہ اپنے زبردست شہر کی صفائی کی ذمہ داری اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔

    یاد رہے کہ کلین کراچی مہم کا آغاز وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کیا تھا ، اس مہم کے لیے ضلع غربی میں 48 مقامات اور ضلع جنوبی و شرقی میں 70 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مہم کے پہلے مرحلے میں 6 اضلاع میں بڑے نالوں کی صفائی کی جائے گی۔

  • مہوش حیات کی نئی ورزش وڈیو جاری

    مہوش حیات کی نئی ورزش وڈیو جاری

    اسلام آباد (اے پی پی)پاکستانی ا داکارہ مہوش حیات نے ورزش کی وڈیو شیئر کی ہے۔ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر ورزش کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں امی ہمیں غصے میں کہتی تھیں کہ الٹا لٹک دوں گی اوراب ہم نے اس کو بطور ورزش اپنا لیا ہے۔

    exercise video of mehwish hayat