Baaghi TV

Tag: مہوش حیات

  • لندن نہیں جائونگا کی آج لاہور میں سکریننگ

    لندن نہیں جائونگا کی آج لاہور میں سکریننگ

    ندیم بیگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم لندن نہیں‌جائوں گا جو کہ فلم پنجاب نہیں‌جائونگا کا ری بوٹ ہے اس کی آج لاہور میں سکریننگ ہے. گزشتہ روز دبئی میں اسکی سکریننگ کی جا چکی ہے. فلم کی کاسٹ خاصی خوش ہے ان سب کا کہنا ہے کہ فلم لوگوں‌کو پسند آئیگی. فلم میں سہیل احمد بھی ایک اہم کردار میں‌نظر آرہے ہیں. واسع چوہدری اس فلم میں‌مہوش حیات کے مقابلے میں نظر آئیں گے، واسع نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے کہا ہے کہ مہوش کی شادی مجھ سے ہو گی یا نہیں یہ

    چیز دیکھنے کےلئے آپ کو فلم دیکھنی پڑے گی. ٹریلر سے یہی لگ رہا ہے کہ ہمایوں سعید مہوش حیات کو پسند کرتے ہیں اور مہوش حیات کسی اور کو یعنی واسع چوہدری کو. اس ٹرائی اینگل کو کس طرح سے فلمایا گیا ہے یہ دیکھنے کےلئے ہم سب کو دیکھنی ہوگی لندن نہیں جائونگا. فلم کی مرکزی کاسٹ میں ہمایوں سعید ، مہوش حیات ،کبری خان ،واسع چوہدری اور عفت رحیم و دیگر شامل ہیں. ہدایتکار ندیم بیگ جنہوں نے یہ فلم ڈائریکٹ کی ان کی ڈائریکشن میں بنا ہوا ڈرامہ صنف آہن حال ہی میں ختم ہوا ہے اس میں بھی کبری خان تھیں . ندیم بیگ کا شمار ہمارے ملک کے بہترین ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے وہ جب بھی کوئی پراجیکٹ بناتے ہیں چاہے وہ بڑی سکرین کا ہو یا چھوٹی کا لوگ اسے کافی پسند کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے ندیم سمجھ چکے ہیں کہ لوگ کیا دیکھنا پسند کرتے ہیں اور کیا نہیں.

  • فواد خان ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں

    فواد خان ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں

    ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے فواد خان کو ان کے پرستار دیکھنےکےلئے بے تاب رہتے ہیں. حال ہی میں جب وہ مس مارول میں نظر آئے ہیں تو شائقین کافی خوش ہیں اور اپنے پسندیدہ فنکار کو سراہ رہے ہیں. س مارول کے 5 ویں قسط میں فواد خان اور مہوش حیات اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئے اس سے قبل چوتھی قسط میں فواد خان کی صرف ایک جھلک دکھائی گئی تھی جس کے بعد سے ان کے مداح ان نئی قسط میں فواد خان کا کردار دیکھنے کیلئے بے چین تھے. فواد خان کافی سال کے بعدان کے پرستاروں کو نظر آئے ہیں اس لئے ان کی خوشی کہیں کوئی ٹھکانہ ہی نہیں ہے. سوشل میڈیا پر فواد پر دلچپسپ تبصرے ہورہے ہیں. کوئی ان کو دیکھ کر خوش ہے تو کوئی ان کی اداکاری کے گن گا رہاہے. ٹویٹر پر تو فواد خان

    کو اتنا ڈسکس کیا گیا کہ وہ ٹاپ ٹرینڈ ہی بن گئے. یاد رہے کہ فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتے ٹویٹر پر ان کا اکائونٹ ضرور ہے لیکن اسے وہ استعمال نہیں رتے. فواد خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پائے جاتے ہیں. بھارتی فلمساز ان کے اور ان کی اداکاری کے دیوانے ہیں انیل کپور کی بیٹی سونم کپور بھی فواد کی بہت بڑی مداح ہیں.فواد بھارت میں کرن جوہر جیسے ڈائریکٹروں‌کے ساتھ کام کر چکے ہیں. فواد خان کی دو فلمیں ریلیز کے لئے تیار ہیں ایک نیلوفر اور دوسری مولا جٹ. ان کے مداح اس خوشخبری کو سننے کے لئے بےتاب ہیں کہ فلاں تاریخ یا فلاں مہینے میں فواد کی فلم ریلیز ہو رہی ہے. فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور ان دونوں فلموں‌ میں ماہرہ خان اور فواد دونوں ایکساتھ نظر آئیں گے.

  • آج بھی فلم ریلیز ہونی ہو تو نروس ہوتی ہوں مہوش حیات

    آج بھی فلم ریلیز ہونی ہو تو نروس ہوتی ہوں مہوش حیات

    اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ آج بھی کوئی فلم ریلیز ہونی ہو تو بہت زیادہ نروس ہوتی ہوں. ابھی میری فلم لندن نہیں‌جائونگا ریلیز نہیں ہوئی لیکن مجھے ابھی سے سوچ کر بھی پسینے آجاتے ہیں کہ فلم کو دیکھ کر لوگوں‌کا ریسپانس کیسا ہوگا. اس انٹرویو میں مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ مجھ پہ جو بھی تنقید ہوتی ہے اس پہ میں‌ پریشان نہیں ہوتی بس اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور ویسے بھی مجھ سے محبت والے بھی مجھے یہی کہتےہیں کہ میں ایسی باتوں پر دھیان نہ دوں.مہوش حیات نے کہا کہ میں نمبر ون ہوں یا نہیں لیکن مجھے اتنا پتہ ہے کہ میں نے کام اچھا کرنا ہے.لندن نہیں

    جائونگا کے لئے ہم سب نے مل کر بہت محنت کی ہے یقینا لوگوں‌کو پسند آئیگی.ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتاہے. مہوش حیات نے کہا کہ ہر عروج کو زوال ہے یہ چیز ہم سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے اگر آج ہم مشہور ہیں کل کو ہو سکتا ہے کہ کل ہم مشہور نہ ہوں اسلئے بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی شہرت کو سر پر سوار نہ کریں ایک نہ ایک دن تو شہرت کا سورج ڈھلتا ہی ہے.بس انسان کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ ایسے کام کرکے جائے ایسا اخلاق رکھے کہ کل کو آپ کے اخلاق اور کردار کی وجہ سے آپ کو یاد کیا جائے.یہ نہ دیکھا جائے کہ کام کتنا کیا ہے.

  • باکس آفس کوئین مہوش حیات لیکن پھر بھی نمرون ہیروئین ماہرہ خان کیوں؟

    باکس آفس کوئین مہوش حیات لیکن پھر بھی نمرون ہیروئین ماہرہ خان کیوں؟

    اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ان کی شہرت پاکستان سے نکل کر ہمسایہ ملک بھارت میں بھی پہنچی. یہاں تک کہ بالی وڈ کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان نے خود ان کو اپنے ساتھ فلم کرنے کی آفر کی اور ماہرہ خان نے رئیس نامی فلم کی بھی، ماہرہ خان کے کیرئیر اور زندگی کا یہ وہ موڑ تھا جس نے انہیں بڑی ہیروئین بنا دیا کیونکہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا کوئی چھوٹی بات نہ تھی. ماہرہ خان کے کیرئیر پر نظر ڈالیں تو ان کی ایک آدھ فلم سپر ہٹ ہوئی اس کے علاوہ ان کی ہر دوسری فلم نے باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہیں‌کیا دوسری طرف مہوش حیات کو دیکھیں تو

    ان کی تقریبا سبہی فلموں نے اچھا بزنس کیا ان کی اب تک کی فلموں‌کا بزنس اگر کل ملا کر دیکھیں تو دو ارب کے قریب بنتا ہے اور ماہرہ خان کی اب تک کی تمام فلموں‌کا بزنس مشکل سے ایک ارب بھی نہیں بنتا.اس کے باوجود ماہرہ خان کو نمبر ون ہیروئین کہا جاتا ہے اور ان کو ہر دوسرے پراجیکٹ کا حصہ بنایا جاتا ہے. جتنے بھی بڑے بینرز ہیں وہ ماہرہ خان کو لیکر نہ صرف ڈرامہ،کمرشل ،فلم بنانے میں دلچپسی رکھتے ہیں بلکہ فلاپ فلمیں دینے کے باوجود وہ زیادہ چارج کرنے والے فنکاروں میں ماہرہ شامل ہیں. سمجھ سے بالا تر ہے کہ مہوش حیات جیسی اداکارہ جو باکس آفس کوئین ہے اس کی برابری میں فلاپ فلمیں دینے والی ماہرہ خان کو کھڑا کیوں کیا جاتا ہے.

  • مہوش حیات کی مس ماورل میں جھلک پرستاروں کو بھا گئی

    مہوش حیات کی مس ماورل میں جھلک پرستاروں کو بھا گئی

    مس مارول سے ہالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آتے ہی ان کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔مہوش حیات اس سیریز کی تیسری قسط کے دوران فلیش بیک میں کمالہ خان کی دادی کی جوانی کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں جس میں ان کا نام عائشہ ہے جبکہ حال میں یہ کردارثمینہ احمد نبھارہی ہیں۔سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ یہ سیریز نامور ہدایت کار شرمین عبید چنائے، العربی، بلال فلاح اوربھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔مس مارول‘ کا پریمیئر تین جون کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوا، س میں مہوش حیات اور سینیئر اداکارہ ثمینہ احمد کی شرکت نے مداحوں کو حیرانگی میں مبتلا کردیاتھا سب حیران تھے کہ آخر یہ اس پریمئیر میں کیوں گئی ہیں ،ان دونوں نے اس سے قبل اپنے کسی بھی انٹرویو میں مس ماورل کے حوالے سے گفتگو نہیں کی تھی نہ کوئی اشارہ دیا تھا۔

  • مہوش حیات کی بہن افشین حیات کی شوبز میں اینٹری

    مہوش حیات کی بہن افشین حیات کی شوبز میں اینٹری

    نامور اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات بھی اب اداکاری کے میدان میں دکھائی دیں گی انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ بھی اب اپنی بہن کی طرح شوبز میںکام کریں گی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی ۔اطلاعات ہیں کہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے اپنے کیرئیر کا پہلا پراجیکٹ سائن کر لیا ہے اور بہت جلد وہ ہمیں سکرین پر نظر آئیں گی۔ انہوں نے جو پراجیکٹ سائن کیا ہے اس کی شوٹنگ آج کل جاری ہے ۔افشین حیات نے جو پراجیکٹ سائن کیا ہے وہ ایک ٹیلی فلم ہے ۔اس میں افشین حیات کے ساتھ ان کی بہن مہوش حیات بھی نظر آئیں گی یعنی افشین شوبز میں قدم رکھتے ہی اپنی بہن کے ساتھ سکرین شئیر کریں گی ۔ یہ خبر مہوش حیات کے پرستاروں کے لئے یقینا خوشی کا باعث ہے۔

    اہم بات یہ ہے کہ افشین حیات کے ساتھ ان کی بہن مہوش ہی نہیں بلکہ فیشن ڈیزائننگ کا بڑا نام حسن شہریار عرف ایچ ایس وائے بھی دکھائی دیں گے ۔یاد رہے کہ ایچ ایس وائے اس سے پہلے بھی مایا علی اور شہریار منور کے ساتھ ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت میں نظر آئے تھے ۔اسی طرح سے مہوش اور ایچ ایس وائے پہلی بار ایکٹنگ کے نقطہ نظر سے ایک ساتھ سکرین شئیر کرنے جا رہے ہیں ۔افشین حیات اپنے پہلے پراجیکٹ کو لیکر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ مہوش کے پرستاروں کو مایوس نہیں کریںگی اور محنت سے کام کریں گی

  • مہوش حیات کی ہمایوں سعید سے پہلی ملاقات کی کہانی

    مہوش حیات کی ہمایوں سعید سے پہلی ملاقات کی کہانی

    ادااکارہ مہوش حیات کہتی ہیں کہ وہ جب ہمایوں سعید سے پہلی بار ملیں تو ان کی شدید لڑائی ہوگئی تھی لیکن بعد میں ان کے ساتھ ہی بہت اچھی دوستی بھی ہو گئی۔ مہوش حیات اور ہمایوں سعید نے ایک ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کافی دلچپسپ باتیں کیں۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ مہوش سیٹ پر آتی ہیں تو رونق بن جاتی ہے،وہ سارا وقت شیشے میں اپنا آپ ہی دیکھتی رہتی ہیں کسی کو تنگ نہیں کرتیں جبکہ مہوش حیات نے کہا کہ میں فری وقت میں زیادہ تر موبائل پر انسٹاگرام کو سکرول کرتی رہتی ہوں، انٹرویو میں ہمایوں سعید نے مہوش حیات سے مذاق کیا تو انہوں نے کہا کہ گورا ہو یا کالا شادی اس سے کروں گی جو دل والا ہو گا۔

    یاد رہے کہ ندیم بیگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’’ لندن نہیں جائونگا ‘‘ عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ہمایوں سعید اور مہوش حیات کو ایکساتھ دیکھنے کےلئے شائقین بے چینی سے منتظر ہیں اس فلم کے ساتھ ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی قائداعظم زندہ باد بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔دونوں فلموں میں بڑی کاسٹ ہے اور سب اپنی اپنی فلموں کی پرموشنز میں مصروف ہیں۔ لندن نہیں جائونگا کے پوسٹر میں ہمایوں سعید اور گوہر رشید کو دھوتی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے محسوس کیا سکتا ہے دونوں دیہاتی کا کردار ادا کررہے ہیں۔دوسری طرف قائداعظم زندہ باد کے پوسٹر کو دیکھیں تو فہد مصطفی پولیس والے کا لباس پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں یعنی فہد اس فلم میں پولیس والے کا کردار ادا کررہے ہیں۔

  • ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے خود کو فٹ رکھنے کی ٹپس بتا دیں

    ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے خود کو فٹ رکھنے کی ٹپس بتا دیں

    اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات جو آج کل ”لندن نہیں جاﺅنگا “ کی پرموشنز کے سلسلے میں مختلف ٹی وی شوز میں جا رہے ہیں گزشتہ دونوں ایک شو میں شریک ہوئے ان دونوں سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ دونوں خود کو کیسے فٹ رکھتے ہیں تو مہوش حیات بولیں کہ میں تو زیادہ پروٹین لیتی ہوں گندم ، چینی چاول کا استعمال زیاد ہ نہیں کرتی ،جاگنگ کرتی ہوں ڈائیٹ پلان پر پورا عمل کرتی ہوں بالکل بھی بے احتیاطی نہیں کرتی۔ہمایوں سعید نے کہا کہ میری جب بھی کسی فلم کی شوٹنگ شروع ہونی ہوتی ہے میں شوٹنگ سے دس دن پہلے ڈائٹنگ شروع کر دیتا ہوں ،اس کے علاوہ کھانے میں بھی کمی کر دیتا ہوں یوں میرا وزن کافی حد تک کم ہوجاتا ہے اور یہ پریکٹس میں ہر بار کرتا ہوںہر بار اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔

    یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم ”لندن نہیں جاﺅنگا“ ریلز کے لئے تیار ہے اور اس کے لئے فلم کی پوری کاسٹ پرموشنز کررہی ہے ،فلم کا ٹریلر ریلز ہو چکا ہے جو کہ کافی دلچپسپ ہے ،فلم کے پوسٹر پر جو تصویر ہے اس میں ہمایوں سعید دھوتی قمیض زیب تن کرکے گھوڑے پر سوار ہیں جبکہ مہوش حیات ایک ماڈرن لڑکی کا کردار نبھاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔کبری خان بھی اہم کردار میں ہی نظر آرہی ہیں ۔یاد رہے کہ فلم کی ڈائریکشن ندیم بیگ نے کی ہے۔

  • بجٹ میں فلم انڈسٹری کے لئے کئے اعلانات پر مہوش حیات کا رد عمل

    بجٹ میں فلم انڈسٹری کے لئے کئے اعلانات پر مہوش حیات کا رد عمل

    حالیہ حکومت نے بجٹ میں فلم انڈسٹری کے لئے جو اعلانات کئے ہیں اس کے بعد شوبز سے جڑے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ہر کوئی ان اعلانات سے کافی مطمئن ہے۔ ریشم سمیت دیگر فنکاروں نے اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وڈیوز جاری کیں تو مہوش حیات بھی پیچھے نہ رہیں انہوں نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ میں بہت خوش ہوں کہ حکومت نے فلم انڈسٹری کو مراعات دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں فلم سازی کو صنعت کادرجہ دینے اور ٹیکسوں میں چھوٹ حکومت قابل ستائش اقدام ہے۔مہوش حیات نے مزید کہا کہ ہم سب فنکار اس حوالے سے کئی برسوں سے بات چیت کررہے تھے جو بھی حکومت آتی تھی اسکے پاس جارہے تھے لیکن کبھی کچھ نہیں ہو سکا میں ان اعلانات کے بعد بہت خوش ہوں کہ ہم سب کو ہمارا حق مل رہا ہے۔

    یاد رہے کہ صدارتی ایوارڈ یافتہ مہوش حیات جتنی ٹی وی پر مقبول ہیں اتنی ہی فلم میں بھی مقبول ہیں ان کی فلم ’’لندن نہیں جائونگا‘‘ عید الاضحی پر ریلیز ہونے جارہی ہے فلم میں مہوش کے ساتھ ہمایوں سعید اور کبری خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیگے۔اس فلم کے علاوہ ان کا ڈرامہ ’’ میں منٹو نہیں ہوں‘‘ بھی جلد ہی آن ائیر جائیگا اس میں بھی شائقین ہمایوں سعید کو مہوش کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔

  • جنت مرزا کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند؟

    جنت مرزا کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند؟

    ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میںایک انٹرویو دیا ہے اس انٹرو یو میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ مہوش حیات یا دیپیکا پاڈوکون آپ دونوں میں سے کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی تو جنت مرزا نے کہا کہ میں مہوش حیات کے ساتھ نہ صرف کام کرنا چاہتی ہوں بلکہ ان جیسا کام بھی کرنا چاہتی ہوں انہوں نے جو اور جتنا کام کیا ہے وہ بہت اچھا ہے ۔ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ میںپاکستانی ہوں اور پاکستان میں رہ کر کام کرنے کو ترجیح دوں گی اور میں کسی کو بھی ٹف ٹائم نہیں دینا چاہتی بس کام کرنا چاہتی ہوں اور وہ بھی اچھا کام ۔

    یاد رہے کہ جنت مزرا کی حال ہی میں فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی تھی فلم کچھ خاص بزنس تو نہیں کر سکی لیکن پہلی ہی فلم میں جنت مرزا کو کافی سراہا گیا جنت نے اس فلم میں صائمہ نور ،مصطفی قریشی ،عامر قریشی ،بابر علی اور نغمہ بیگم کے ساتھ کام کیا ۔ جنت نے تاحال مزید فلمیں سائن نہیں کی ہیں نہ کوئی ڈرامہ سائن کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔جنت مرزا کا شمار انسٹاگرام کی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے ان کے ملینز میں فالورہیں جو ان کو پسند کرتے ہیں ۔جنت نے ٹک ٹاک سے ہی مشہوری حاصل کی ان کی مشہوری گھر گھر تک گئی یہاں تک کہ سید نور نے انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کر لیا ۔