Baaghi TV

Tag: میرا

  • اداکارہ میرا نے نوجوانوں کو دیا ایک اہم مشورہ

    اداکارہ میرا نے نوجوانوں کو دیا ایک اہم مشورہ

    اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے اس وڈیو میں وہ بہت ہی فریش نظر آرہی ہیں۔ میرا نے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو دیا ہے مشورہ. مشورے میں انہوں نے بتایا ہے کہ کسی کو جانچنا ہو تو کتنی ملاقاتیں کرنی چاہیں۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ کسی سے آپ زیادہ سے زیادہ تین بار ملیں اور تیسری بار فیصلہ کر لیں کہ اس سکے ساتھ زندگی گزاری جا سکتی ہے یا نہیں۔ میرا نے کہا کہ دوسری ملاقات کے بعد تیسری ملاقات نتیجے والی ہونی چاہیے اس حوالے سے کہ کیا اس انسان جس کے ساتھ ملاقات کررہے ہیں رشتہ چل سکے گا یا نہیں۔ میرا نے زور دیکر کہا کہ اگر تین ملاقاتوں میں بھی سمجھ نہ آئے اور لگے کہ ہم ساتھ نہیں چل سکتے

    تو پھر چھوڑ دیں اور بھول جائیں اور تعلق کو آگے نہ بڑھائیں۔ میرا کی اس وڈیو پرصارفین نے دلچپسپ تبصرے کئے اور کمنٹ سیکشن میں دلچسپ کمنٹس کئے۔ یاد رہے کہ فلمسٹار میرا کی زندگی میں مردوں کے ساتھ تعلقات کی کہانیاں ہمیشہ ہی تنازعات سے بھرپور رہی ہیں۔تاہم وہ کیپٹن نوید کے ساتھ رہتی ہیں اور اپنے سسرال والوں میں زیادہ وقت گزارتی ہیں ان کے سسرال والے امریکہ میں رہتے ہیں۔واضح رہے کہ فلمسٹار میرا نے نوے کی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے نمبر ون ہیروئنز کی صف میں کھڑی ہو گئیں ان کے کریڈٹ پر چیف صاحب اور کھلونا جیسی سپر ہٹ فلمیں ہیں.

  • یاسر حسین کو اداکارہ میرا نے تھپٹر کیوں مارا ؟

    یاسر حسین کو اداکارہ میرا نے تھپٹر کیوں مارا ؟

    اداکار و میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ ایک بار اداکارہ میرا نے ان کو زور دار تھپٹر مارا تھا وہ تھپڑ وہ آج تک نہیں بھولے ۔ یاسر حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے فلم باجی میں ایک چھوٹا سا کردار کیا تھا اس میں اداکارہ میرا کا میرے ساتھ ایک سین تھا اس سین میںانہوں نے مجھے تھپٹر مارنا تھا۔ سین کی ریہرسلز ہوتی رہیں میرا مجھے فیک تھپٹر مارتی رہیں لیکن اس فیک تھپڑ سے بات نہیں بن رہی تھی میں نے خود ہ اداکارہ میرا سے کہہ دیا کہ آپ ایک کام کریں کہ آپ مجھے حقیقی تھپڑ ماریں ، اس سین میں جان بھرنے اور حقیقت کے رنگ بھرنے کےلئے میرا نے مجھے اصل میں تھپڑ مارا سین تو بہت

    اچھا ہو گیا لیکن اداکارہ میرا کی طرف سے مجھے پڑنے والا تھپٹر اتنی زور سے تھا کہ میرے ہوش ٹھکانے آگئے۔ یاسر حسین نے کہا کہ میں آج تک میرا کی طرف پڑنے والے اس تھپڑ کو اس لئے بھول سکا کیونکہ وہ تھپٹر زناٹے دار تھا ۔ یاد رہے کہ اداکارہ میرا کا شمار لالی وڈ کی بہترین اداکاراﺅں میںہوتا ہے اور وہ ااکثر ایسا کچھ کہ دیتی ہیں یا کر دیتی ہیں کہ جس سے خبروں میں آجاتی ہیں۔ اداکارہ میرا کافی عرصے سے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں بنیں ان کا کہنا ہے کہ ان کے راستے روکے جاتے ہیں ان کو کام نہ ملے ایسا پرڈیوسروں سے کہا جاتا ہے ۔ میرا کے اس دعوے کی کہیں سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اداکارہ میرا نے فلموں کے ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا ۔

  • اداکارہ میرا کے بیان کے متعلق صبا قمر کا رد عمل

    اداکارہ میرا کے بیان کے متعلق صبا قمر کا رد عمل

    اداکارہ میرا جنہوں نے حال ہی میںایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اداکارہ صبا قمر ان کو سخت نا پسند کرتی ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ مجھے کام نہ ملے بلکہ اداکارہ میرا نے تو سیدھا سیدھا یہ بھی الزام لگا دیا کہ صبا قمر پرڈیوسروں سے کہہ کر میرے راستے بند کررہی ہیں وہ نہیں چاہتی کہ مجھے کام ملے۔ اداکارہ میرا کے اس بیان کے بعد ہر طرف کافی چرچہ ہو رہی تھی ۔صبا قمر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے اپنے پرستاروں کے ساتھ چیٹ کا ایک سیشن رکھا انہوں نے اس میںاپنے پرستاروں کی جانب سے کئے گئے سوالوں کے جوابات دئیے۔ اداکارہ میرا کی جانب سے دیا گیا یہ بیان

    چونکہ تازہ تازہ تھا اس لئے صبا قمر سے ان کے ایک مداح نے پوچھا کہ میرا نے کہا ہے کہ آپ ان سے جلتی ہیں اور نہیں چاہتی کہ میرا آگے آئیں ،اس سوال پر اداکارہ صبا قمر کی طرف سے دیا گیا رد عمل کافی دلچپسپ تھا انہوں نے صرف اتنا لکھاکہ ویٹ ، وٹ ان کے اس قسم کے رد عمل کے بھی ہوئے کافی چرچے کسی نے اس رد عمل کو پسند کیا تو کسی نے اس کو میرا کے بیان کا مذاق کہا ۔ یاد رہے کہ اداکارہ میرا اورصبا قمر ایک ساتھ ایک ڈرامے میں کام کر چکی ہیں ۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اداکارہ میرا کسی پر الزام لگا رہی ہیں وہ مسلسل کسی نہ کسی پہ کام نہ ملنے کا الزام لگاتی رہتی ہیں ۔ایک وقت میں انہوں نے کہا تھا کہ اداکارہ ماہرہ خان مجھ سے جلتی ہیں اور نہیں چاہتی کہ میں کام کروں ۔

  • اداکارہ میراکس  کے ساتھ ہیں شادی کی خواہشمند

    اداکارہ میراکس کے ساتھ ہیں شادی کی خواہشمند

    اداکارہ میرا جو ہر وقت اپنے ہی کسی نہ کسی بیان کی وجہ سے رہتی ہیں خبروں میں. حال ہی میں ان کا ایک انٹرو ہوا ہے اس میں ان سے شادی کے حوالے سے سوال ہوا تو کہنے لگیں کہ بھارتی اداکار سلمان خان اگر انہیں شادی کی آفر کریں تو یقینا وہ ہاں کر دیں گی. میرا نے مزید یہ بھی کہا کہ انہیں‌ ماضی میں اگر اداکار جان ریمبو کے ساتھ شادی کرنے کا موقع میسر آتا تو وہ ضرور کرتیں، انہوں نے کہا کہ اگر مجھے اب بھی سلمان خان شادی کی پیشکش کریں تو میرا

    جواب ہاں میں ہی ہو گا. یوں اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ وہ کس کے ساتھ شادی کی خواہش رکھتی ہیں. اداکارہ میرا ایک وقت میں سابق وزیراعظم عمران خان سے شادی کی خواہشمند بھی تھیں . میرا اکثر میڈیا سے یہ گلہ کرتی نظر آتی ہیں کہ ان کی عمر ٹھیک نہیں بتائی جاتی. حالانکہ وہ کم عمر کی ہیں اور ان کی عمر کو بڑھا چڑھا کر پیش کی جا تی ہے. میرا نے کہا کہ مجھے میری مرضی کا کردار نہیں ملتا اگر ملے تو ضرور کروں جبکہ اس سے پہلے احسن خان کی فلم رہبرا کی پرموشن کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ مجھے کام نہ ملے اس حوالے سے سازشیں کی جاتی ہیں اور میرا راستہ روکا جاتا ہے.

  • بڑی جہدوجہد کی عتیق الرحمان نے:اب آئے اور میرا کو ساتھ لے جائے، میرا کی والدہ کی پیشکش

    بڑی جہدوجہد کی عتیق الرحمان نے:اب آئے اور میرا کو ساتھ لے جائے، میرا کی والدہ کی پیشکش

    لاہور:بڑی جہدوجہد کی عتیق الرحمان نے:اب آئے اور اپنی دلہن میرا کو ساتھ لے جائے، میرا کی والدہ کی پیشکش،اطلاعات کے مطابق اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے عتیق الرحمان کو پیشکش کی ہے کہ وہ آئے اور اپنی دلہن میرا کو اپنے ساتھ گھر لے جائے۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ میرا کی والدہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے فیصلہ کیا ہے میرا آج تک عتیق الرحمان کی بیوی ہے۔

    میں میرا کی والدہ اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں اور کہتی ہوں کہ عتیق الرحمن آئے اور اپنی دلہن میرا کو اپنے ساتھ گھرلے جائے اور شرعی قوانین کے مطابق میرا کا جو نان نفقہ بنتا ہے وہ ادا کرے۔ میں اس معاملے میں صلح کروانے میں بھی اپنا کردار ادا کروں گی۔

    یاد رہے کہ سیشن کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا تھا کہ اداکارہ میرا کا نکاح درست تھا اور وہ عتیق الرحمان کی بیوی ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کی تھی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی اور فیملی کورٹ نے میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔

  • میرا عتیق الرحمن کی بیوی قرار،اداکارہ کی والدہ کا بیان بھی سامنے آگیا

    میرا عتیق الرحمن کی بیوی قرار،اداکارہ کی والدہ کا بیان بھی سامنے آگیا

    لاہور: سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دے دیا جس کے بعد اداکارہ کی والدہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی والدہ شفقت بیگم کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہورہا ہے جو اٴنہوں نے لاہور کی سیشن کورٹ کے فیصلے کے بعد جاری کیا اداکارہ میرا کی والدہ نے کہا کہ’عدالت نے عتیق الرحمٰن کو میرا کا شوہر قرار دے دیا ہے اور میں اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں میں عتیق الرحمٰن سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ آئیں اور اپنی دلہنیا میرا کو رخصت کرکے لے جائیں۔

    تکذیب نکاح کی اپیل مسترد: عدالت نے اداکارہ میرا کوعتیق الرحمان کی بیوی قرار دیدیا

    میرا کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ ’شریعت کے قانون کے مطابق جو نان نقفہ بنتا ہے، وہ عتیق الرحمٰن ادا کریں ،میں عتیق الرحمٰن اور میرا کی صلح کروانے کے حق میں ہوں۔

    خیال رہے کہ لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دے دیا، عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نیاداکارہ میرا کی اپیل پر فیصلہ سنایا، فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میرا نے اپیل دائر کر رکھی تھی فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا۔اداکارہ میرا کا موقف ہے کہ وہ عتیق الرحمٰن کی بیوی نہیں ہیں، عتیق الرحمٰن نے جعلی نکاح نامہ تیار کروایا تھا۔

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے ،حریم شاہ

    واضح رہے کہ ادکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا اداکارہ میرا کے وکیل کا ابتدا سے مؤقف تھا کہ عتیق الرحمٰن سستی شہرت کے لیے میرا کا شوہر ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں اور ان کے پاس نکاح ثابت کرنے کے لیے کوئی اصلی دستاویزات بھی موجود نہیں۔

    پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

  • پرے ہٹ لو  فلم  کیسی ہوگی؟  ایاز خان

    پرے ہٹ لو فلم کیسی ہوگی؟ ایاز خان

    کچھ عرصہ قبل ماہر ہ خان کے انسٹا گرام سے ایک شارٹ ویڈ یو ریلیز ہوئی ۔۔جس میں وہ لال رنگ کا جوڑا پہنے ”پرے ہٹ “ کہتی نظر آئیں ۔۔یہ سین اُنکی آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ سے تھا۔ چند روز پہلے اس فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیاہے ۔۔اگر چہ اس فلم میں ماہر ہ کا لیڈ رو ل نظر نہیں آتا۔۔لیکن شائد لیڈ رول میں وہ لوگوں کو اتنا متاثر نہ کر پاتیں جو انہوں نے اپنے سائیڈ رول میں کیاہے ۔

    پرے ہٹ لو فلم کا ٹریلر دیکھتے ہی ایسا لگتاہے جیسے یہ بڑٹش لو کامیڈی فلم ” فور ویڈنگز اینڈ اے فیونرل“ کو سامنے رکھ کر بنائی گئی ہے ۔جو ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو کسی شادی میںاچانک کسی لڑکی سے ملتا ہے او ر اسے اپنی منزل سمجھ بیٹھتا ہے ۔۔۔۔پرے ہٹ لو میں بھی یہی کہانی نظر آتی ہے ۔۔ٹریلر بڑی حویلی میں شادی کی تقریبات دکھائی گئی ہیں. شروع میں فلمسٹار ندیم ایکٹر شہریار کو کہتے نظر آتے ہیں ”تم ڈرامہ ایکٹر ہو نہ“۔۔۔ویسے تو اس فلم میں سارے ہی ڈرامے سے آئے ہوئے ہیں ۔۔کیا کریں پاکستان میں فلم انڈسٹری تو رہی نہیں۔۔بس اب انہی سے ہی کام چلے گا لیکن اچھا چل نکلا ہے ۔۔ فلمسٹار میر ا جو فلم باجی میں لیڈ رول کررہی ہیں وہ بھی پر ے ہٹ لو کے ٹریلر میں ڈانس کرتی نظر آئی ہیں ۔

    ٹریلر پرے ہٹ لو 

    اس فلم میں شہریا ر (غریبوں کا ر ہتک روشن) اور مایا علی (طیفا گر ل) کا مر کزی کردارہے۔ عاصم رضا کی گزشتہ فلم ہو من جہاں میں شہر یا ر کے ساتھ ماہرہ خان کا مرکزی کردار تھا۔
    شہریار ایک ایسا لڑکا ہے جو شادیوں میں شرکت کرتاہے لیکن خود اپنی شادی کے نام سے دور بھاگتاہے ۔پھر اچانک۔۔۔جیسے کہ فلموں میں ہوتاہے ۔۔ایک لڑکی (مایا علی )پر اُسکی نظر پڑتی ہے جوچراغوں کے پیچھے سے نمودا ر ہوتی ہے ۔۔اور وہ اسے دیکھتا ہی رہ جاتاہے۔۔جیسے کہہ رہا ہو تو ہی وہ حسیں ہے ۔۔جس کی تصویر خیالوں میں مدت سے بنی ہے ۔۔خیر ایسی شاعری اب کہاں
    سننے کو ملتی ہے ۔۔لڑکا لڑکی ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں ۔۔اور ہندی فلموں کی طرح شادی والی حویلی کی چھت پر اکیلے ملتے نظر آتے ہیں اور فیض کے شعر ایک دوسرے کو سناتے نظر آتے ہیں ۔ اس کے بعد گانا ۔ موج مستی ۔بس کی چھت پر سفر ۔پھر وہی جو ہوتاہے۔ ۔جو کہ اس فلم کے ٹائٹل سے بھی واضع ہے کہ ۔”پر ے ہٹ لو“ لڑکی لڑکے کو کہتی نظر آتی ہے کہ عشق وشق کے چکرمیں تو نہیں پڑ گئے ۔۔۔اور پڑنا بھی مت ۔۔اور پھر اچانک اسے اپنے منگیتر سے اُسے ملواتی ہے تو اُسے احساس ہوتاہے کہ وہ تو واقعی اس چکر میں پڑ چکاہے ۔۔۔اسکے بعد ایکٹر کی آنکھیں لال اور لڑکی کو پکڑ کر اسے گزرے لمحوں کا احسا س دلاتانظر آتاہے۔۔اور لڑکی اسے جھٹک کرایک طرف کرتی ہے . پھر اچانک کسی کی موت دکھائی گئی ہے ٹریلر میں جان اس وقت پڑتی ہے جب ماہرہ خان کی اچانک دھانسو انٹری ہوتی ہے۔
    بہت بڑے سیٹ پر مجرہ کرتی جلو ہ گر ہوتی ہیں۔ماہرہ خان کے اس ڈانس کو دیکھ کر مادھوری ڈکشٹ کاخیال آتاہے . یہی نہیں ڈائریکٹر ماہرہ خان کوکئی آئینوں میں دکھا کر فلم مغل آعظم میں مدھو بالا کے گانے جب پیار کیا تو ڈرنا کیا سے بھی متاثر نظر آتاہے ۔
    فلم میں کامیڈی کے لیےوہی گھسے پھٹے اداکاروں احمد بٹ او ر ڈارمہ ایکٹریس مومو حنا دلپزیر وغیر ہ کو ڈالا گیاہے ۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ واقعی فلم بینوں کو ہنسا پاتے ہیں یانہیں۔کیونکہ ”ہو من جہاں میں“ کامیڈی کا فقدان تھا ۔
    ٹریلر کے آخر میں فواد خا ن کی مہمان اداکار کی طرح انٹری ہے جو شاہ رُخ کی طرح زندگی کا فلسفہ جھاڑتے نظر آتے ہیں کہ ”لوگوں کو مزہ کراﺅ انہیں جینا مت سکھاﺅ “ لگتاہے فواد خان کا ےہ مشورہ حمزہ عباسی کے لےے ہے ۔جو آئٹیم سانگ کے خلاف باتیں کرتے نظر آتے ہیں .
    مہمان اداکاروں کو فلم میں ڈالنا فلم کی پرموشن کا پرانا فارمولا ہے اپنی پہلی فلم ہومن جہاں میں بھی عاصم رضا نے حمزہ علی عباسی ، فواد خان، زوہیب حسن اور سائرہ شہروزجیسے مہمان اداکاروں کا سہارہ لیاتھا.
    ٹریلر سے نظر آتا ہے کہ بڑے بجٹ کی فلم ہے ۔سنمیٹو گرافی سے لے کر پروڈکشن میں جان نظر آتی ہے۔
    بہاولپور سے لیکر استبنول کے مناظر۔دکھائے گئیں ہیں ۔ کچھ لوگ اسے گھسی پھٹی لو سٹوری کہہ رہے ہیں آج کل نیا آئیڈیا بہت ہی مشکل ہے ۔ہر آنے والی فلم یا تو ری میک ہے یا پھر کئی فلموںکا چربہ نظر آتی ہے ۔ہر فلم کسی نہ کسی پرانی کہانی سے متاثر ہوتی ہے لیکن فلم کا سکرپٹ، ڈائلاگ ، ٹریٹمنٹ ، اسکی پروڈکشن اور خاص طور پر ایکٹنگ اسے نیا اور الگ بناتی ہے۔جیساکہ شاعر نے کہا ہے کہ
    سیف انداز بیاں رنگ بدل دیتا ہے ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں
    امید کی جاتی ہے فلم پر ے ہٹ لو میں یہ کوشش کی گئی ہے اور یہ فلم شائقین کو اچھی انٹرٹینمٹ فراہم کرے گی ۔