ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ایئر پورٹ سے سیدھا جلسہ گاہ آئیں گے، خطاب کریں گے اور پھر گھر جائیں گے
مریم اورنگزیب کا کہناتھا دو دن سے پورا پاکستان جلسہ گاہ بنا ہوا ہے، نواز شریف آج صبح دبئی سے روانہ ہوئے، دو دن سے ن لیگی پاکستان کے تمام علاقوں سے روانہ ہو رہے تھے، آج دو بجے سندھ،پھر کوئٹہ کی ٹرین پہنچے گی، پنجاب کے تمام اضلاع سے خواتین کی بڑی تعداد، یوتھ کی بڑی تعداد، ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد مینار پاکستان کی جانب گامزن ہے، آج پاکستان ایک نئی تاریخ لکھنے جا رہا ہے، 2017 میں پاکستان میں مہنگائی تاریخ کی کم تری سطح پر تھی، جس نوجوان کے پاس ڈگری تھی اسکے پاس نوکری تھی،ملک میں سی پیک، امن تھا، لوڈ شیڈنگ ختم تھی، دہشت گردی کے خلاف دو بڑے آپریشن کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا گیا، آج وطن مشکلات کا شکار ہے، نواز شریف نے میڈیا سے بات میں کہا کہ دکھی دل کے ساتھ واپس آ رہا ہوں اور امید کی کرن کے ساتھ آ رہا ہوں،حالات ٹھیک ہوں گے
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی طاقت، مینڈیٹ کے ساتھ پاکستان میں مہنگائی کی کمی ہو گی، نوجوان کو امید، روشنی ملے گی معاشرے میں ناامیدی کو امید، محبت، اتحاد میں بدلیں گے،یہی عزم پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے، 21 اکتوبر کو پاکستان خوشحالی اور ترقی دیکھنے جا رہا ہے، وہ لوگ جن کو فیک نیوز پھیلانے کی عادت ہے،آج جھوٹ کا دن نہیں ہے،سچائی کا دن ہے، کہا گیا کہ نواز شریف جاتی امرا جائیں گے، نواز شریف کی قیادت میں ہم ملک میں امید دینے جا رہے ہیں، جھوٹ پھیلانے والوں کو مشورہ ہے کہ آج آرام کریں، نواز شریف ایئر پورٹ سے سیدھا جلسہ گاہ آئیں گے، عوام سے خطاب کریں گے اور پھر گھر جائیں گے،نواز شریف پر اللہ کا کرم ہے جب بھی واپس آتے ہیں پاکستان میں خوشحالی آتی ہے، آج کا جلسہ پاکستان اور اس خطے کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، پاکستانی عوام اس میں شریک ہو رہے ہیں، عوام کو پتہ ہے نواز شریف ہی ملک کو خوشحالی کی جانب لے کر جائے گا، آج نواز شریف کا دن ہے، کوئی منفی بات نہیں کروں گی.نواز شریف کی طرح کا لیڈر پاکستان میں نہیں ہے، یہ سب سیاسی جماعتیں جانتی ہیں، ہم پیپلز پارٹی کی عزت کرتے ہیں، ہم عزت کرتے والے لوگ ہیں، سب سیاسی جماعتوں کو عزت دیتے ہیں، ہمارے مخالفین بھی آج اسی پر نظر لگائے ہوئے ہیں کہ آج نواز شریف کی آمد ہے.مریم نواز اور حمزہ تین بجے پنڈال میں آجائیں گے،نواز شریف کے لئے پنڈال سج چکا ہے،نواز شریف لاہور ایئر پورٹ پر چار بجے تک پہنچ جائیں گے،
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.
سابق وزیراعظم نواز شریف چار سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد پاکستان واپس آ رہے ہیں
نواز شریف اسلام آباد پہنچیں گے جہاں سے وہ لاہور آئیں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے،نواز شریف کی آمد پر پاکستان کی وزارت داخلہ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپسی پر وی وی آئی پی پروٹوکولز کے تحت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی
مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وی وی آئی پی سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست دی تھی جس کو وزارت داخلہ نے منظور کر لیا، نواز شریف کو ی وی وی آئی پی پروٹوکولز کے تحت سیکیورٹی کے احکامات جاری کیے گئےہیں، نواز شریف کے اسلام آباد اور لاہور میں نقل و حرکت کے دوران رینجرز، ایف سی اور پولیس کی نفری تعینات ہوگی.
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے پشاور سے قافلے لاہور روانگی کیلئے تیار ہیں
روانگی سے قبل ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبے کے عوام کا جذبہ دیدنی ہے،اپنی سیاسی زندگی میں ایسے چارجڈ کارکن نہیں دیکھے،ابھی راستہ میں بہت بڑا قافلہ ضلع خیبر سے آرہاہے،صوبہ بھر سے کارکن قافلوں کی صورت میں لاہور کی طرف جارہے ہیں،کارکنوں کے نکلنے کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے،ملک کے بچے بچے کو پتہ ہے کہ مسائل کا حل صرف نواز شریف کے پاس ہے،آج کے بعد پاکستان کے اچھے دن آئنگے،اب قوم کو احساس ہوگیا ہے کہ ملک کا زوال نواز شریف کے جھوٹے مقدمہ میں نااہلی سے شروع ہوا،اقتدار میں لانے اور ہٹانے کی طاقت عوام کے پاس ہے ،عوام دوبارہ نواز شریف کو ووٹ کے ذریعے اقتدار میں لائیں گے،آج عوام نے ثابت کردیا ہے کہ نواز شریف اور شیر کا ساتھ دینا ہے،بلاول بھٹو کو اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیئےذرا انتظار کرنا چاہیئے
پشاور سے لاہور جانے والے قافلے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود ہے،خواتین قافلے کی قیادت صوبائی صدر خواتین ونگ ثوبیہ شاہد اور فرح خان کر رہی ہیں ، اس موقع پر ثوبیہ شاہد کا کہنا تھا کہ خواتین کے لئے الگ گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے،صوبہ بھر سے خواتین کے قافلے پشاور پہنچ رہے ہیں ، خواتین کی بڑی تعداد اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لئے جا رہی ہے، مختلف اضلاع سے آنے والے قافلے موٹر وے پر مرکزی قافلے میں شامل ہونگے،ہر ضلع کی خواتین کو گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں،
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.
غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے متاثر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئیے مینار پاکستان جلسہ میں فلسطینی جھنڈے لہرا دئیے گئے
فلسطینی جھنڈے گیٹ نمبر پانچ کے قریب باقاعدہ بڑے پولز کے اوپر نصب کیے گئے ہیں ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئیے آزاد کشمیر کے جھنڈے بھی جلسہ گاہ کی زینت بن گئے ہیں، مرکزی سٹیج پر بھی فلسطین کے جھنڈے لگائے گئے ہیں،
سابق وزیراعظم نواز شریف آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،نواز شریف کی واپسی پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج ن لیگ کا جلسہ ہے، جلسے میں پاکستان بھر سے کارکنان کی آمد جاری ہے،جلسے سے صرف نواز شریف کا خطاب ہو گیا، نواز شریف تقریبا 45 منٹ جلسے سے خطاب کریں گے، نواز شریف پاکستان آمد پر ن لیگی کارکنان کو اپنا بیانیہ دیں گے،جلسے میں سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں،خواتین کے لئے الگ پنڈال بنایا گیا ہے، صوبوں کے نام سے بھی پنڈال بنائے ہیں،مینار پاکستان گراؤنڈ میں ایک لاکھ 30ہزار 686 اسکوائر فٹ جگہ پر ن لیگ کی جانب سے جلسے کے انتظامات کیے گئے ہیں، ن لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ چالیس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں،پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ن لیگی کارکنان میں جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے، آزادی فلائی اوور پر راستوں کو بند کیا گیاہے، دس ہزار پولیس اہلکار افسران کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، لاہور کے تمام ایس ایچ اوز کی ڈیوٹی جلسہ گاہ پر لگا دی گئی ہے، واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں، شرکاء کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے،ن لیگ کی جانب سے گزشتہ رو ز پہنچنے والے کارکنان کو ہفتہ کی صبح پنڈال میں ہی ناشتہ دیا گیا،ن لیگ نے سیکورٹی کے لئے چار سو اضافی کیمرے نصب کئے ہیں،
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.
سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کے لئے شہر قائد کراچی سے آنے والے ن لیگی کارکن کی دوران سفر موت ہو گئی ہے
کراچی کا رہائشی ساٹھ سالہ کرامت ٹرین کے ذریعے کراچی سے لاہور آ رہا تھا، ن لیگ کی جانب سے خصوصی ٹرین بک کروائی گئی تھی، متوفی خصوصی ٹرین میں کراچی سے روانہ ہوا تاہم محراب پور جنکشن کے قریب کرامت کی طبیعت بگڑی،طبی عملے کو چیک کروایا گیا مگر کرامت کی موت ہو گئی،
ٹرین میں سوار کرامت کی موت کے بعد اسکی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے، کرامت کراچی کے علاقے شہباز گوٹھ کا رہائشی تھا،ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کرامت کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے
دوسری جانب کراچی سے لاہور آنے والی پہلی سپیشل ٹرین ساڑھے بارہ بجے لاہور پہنچے گی،ٹرین میں لیگی کارکن سوار ہیں،کراچی سے چلنے والی دوسری سپیشل ٹرین اڑھائی بجے لاہور پہنچے گی،کوئٹہ سے چلنے والی ٹرین ڈیڑھ بجے لاہور پہنچے گی،لیگی کارکنوں کا استقبال کرنے کے لئے لاہور سے کارکن ریلوے اسٹیشن پر پہنچنا شروع ہو گئے
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف چار سالہ خودساختہ جلاوطنی کے بعد آج پاکستان پہنچ رہے ہیں،وہ لاہور میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے،جلسے میں ملک بھر سے ن لیگی کارکنان لاہور آ رہے ہیں
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ ،نواز شریف دبئی سے غیر ملکی ایئر لائن کی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے
نواز شریف کی وطن واپسی کی خصوصی پرواز کو "”امید پاکستان پرواز”” کا نام دیا گیا ہے ،نواز شریف کی پرواز کا دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانگی کا مقررہ وقت 8 بج کر 25 منٹ ہے،پاکستانی وقت کے مطابق پرواز کا مقررہ وقت 9 بج کر 25 منٹ ہے،نواز شریف کی پرواز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر لینڈ کرے گی،نواز شریف سمیت تمام مسافروں کی امیگریشن کا عمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر جہاز کے اندر ہی ہو گا،تمام مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک گھنٹہ جہاز کے اندر ہی انتظار کرینگے ،بعد میں یہی پرواز دوپہر ڈیڑھ بجے اسلام آباد سے لاہور کے لئے اڑان بھرے گی
اسلام آباد سے لاہور کے فضائی سفر کا دورانیہ تقریبا 50 منٹ کا ہے،نواز شریف کا طیارہ دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا،نواز شریف کی خصوصی پرواز کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل یا حج ٹرمینل پر لایا جائے گا،نواز شریف کا ایئرپورٹ پر استقبال پارٹی کی سینئر قیادت کرے گی،پارٹی کی جانب سے عام کارکنوں اور رہنماوں کو لاہور ائیرپورٹ جانے سے منع کیا گیا ہے
نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان ہے،نواز شریف جاتی امرا پہنچ کر اپنے والدین، اہلیہ اور بھائی کی قبروں پر حاضری دینگے،نواز شریف 2 سے 3 گھنٹے جاتی امرا میں قیام کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لئے پہنچیں گے،نواز شریف ممکنہ طور پر شام 6 بجے کے بعد جلسہ گاہ پہنچیں گے،
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.
سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان پہنچ گئے، نواز شریف کا خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا، نواز شریف کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں،نواز شریف کے طیارے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تو اس موقع پر طیارے میں سوار کارکنان نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے ، نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،دوران سفر نواز شریف طیارے میں اپنی نشست پر بیٹھے رہے، طیارے میں صحافی بھی سوار تھے،مقامی اور انٹرنیشنل میڈیا کے لوگ بھی طیارے میں سوار تھے، ن لیگی کارکنان نے اسوقت بھرپور نعرے بازی کی.
نواز شریف کے طیارے میں سوار تمام مسافر جہاز کے اندر ہیں، نوا ز شریف 20 منٹ کے لئے طیارے سے باہر گئے ہیں، جو قانونی ٹیم سے ملاقات اور قانونی کاغذات پر دستخط کریں گے، نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت لی تھی اس وجہ سے انہوں نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا.نواز شریف جہاز سے اترے تو اس موقع پر صحافیوں کو باہر نہیں جانے دیا گیا، صحافی بھی طیارے میں ہی رہ گئے جس پر صحافیوں نے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا،نواز شریف جہاز سے اترے تو ان کے چہرے پر خوشی کے آثار تھے، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا.
نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور خصوصی پرواز کا شیڈول جاری کر دیا گیا، نواز شریف کی خصوصی پرواز پونے تین بجے اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی
سابق وزیراعظم نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد آج وطن واپس پہنچے،طیارے کو لینڈنگ سے قبل گرین سگنل دیا گیا ہے،اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن نے طیارے کو رہنمائی دی،طیارے کا کنٹرول اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن نے سنبھال لیا،جس کے بعد لینڈنگ ہوئی
قبل ازیں نواز شریف پاکستان واپسی کے لئے دبئی ایئر پورٹ پہنچ چکے ہیں،نوازشریف کا طیارہ دبئی ائیرپورٹ سے پاکستان کےلیے روانہ ہو ا
نواز شریف کو لانے والا خصوصی طیارہ ایک گھنٹہ 22 منٹ تاخیر سے 10 بجکر 42 منٹ پر دبئی ائیرپورٹ سے روانہ ہوا،
نواز شریف کا خصوصی طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہو چکا ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا طیارہ بندر عباس کے راستے ایران سے ہوتا ہوا پنجگورکے قریب پاکستان کی حدود میں داخل ہوا،نواز شریف کی دبئی سے اسلام آباد تک پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے 5 منٹ ہے جس کے تحت سابق وزیراعظم کا جہاز تقریباً دوپہر ڈھائی بجے اسلام آباد میں اترے گا،نواز شریف کے ہمراہ 148 مسافر ہیں جن میں ن لیگی رہنما عرفان صدیقی اور نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی شامل ہیں
نوازشریف کے خصوصی طیارے کی ٹریکنگ کی جارہی ہے،لائیو ٹریکنگ ویب سائٹ پرسب سے زیادہ ٹریک کیا جانیوالا طیارہ بن گیا
نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کیلئے لیگی رہنماؤں کی ٹیم تشکیل
دوسری جانب نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کیلئے لیگی رہنماؤں کی ٹیم تشکیل دےگئی ہے،ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کو دستاویزات مکمل کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے،ن لیگی سیاسی اور قانونی ٹیم نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کرے گی جبکہ وکلا ان سے قانونی دستاویزات پر دستخط کرائیں گے.سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی قانونی ٹیم کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ روانہ ہوگئے ،اسلام آباد ائیرپورٹ پر اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج کی صفائی کر دی گئی ہے جہاں پر سابق وزیراعظم نواز شریف کچھ دیر کے لئے آرام کریں گے،اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج میں قیام کے بعد ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف لاہور کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔
پاکستان کے حالات دیکھ کر دل بہت اداس ہے،نواز شریف
نواز شریف کے ساتھ پاکستان جانے والے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی دبئی میں موجود تھی ،ن لیگی رہنما عرفان صدیقی اور دیگر بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں،نواز شریف نے ائیرپورٹ پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 4 سال بعد پاکستان جا رہا ہوں،خوشی محسوس ہو رہی ہے، پاکستان کے حالات دیکھ کر دل بہت اداس ہے،بہت اچھا ہوتا کہ 2017 کے مقابلے میں حالات بہتر ہوتے، آج 2017 کے مقابلے میں ملک کے حالات بہتر نہیں ہیں،پاکستان آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے چلا گیا، روپیہ مستحکم، لوگوں کو روزگار اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی تھی،پاکستان میں علاج کی سہولت اور دوائیاں مفت ملتی تھیں،
میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑا ہوا ہے، سوچنے کی بات ہے کہ نوبت یہاں تک کیوں آئی،نواز شریف
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں،مردم شماری ہو چکی ہے، حلقہ بندیاں ہونا باقی ہیں،الیکشن کمیشن کی ترجیحات ہی میری ترجیحات ہوں گی، الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، انتخابات سے متعلق بہتر فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کر سکتا ہے، کیا آپ کو آج پہلے والا پاکستان نظر آتا ہے؟،میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑا ہوا ہے، سوچنے کی بات ہے کہ نوبت یہاں تک کیوں آئی،سرخرو ہو کر پاکستان واپس آ رہا ہوں، میری بیٹی کو بلآخر کلین چٹ ملی،میری بیٹی کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے،میں نے بیٹی کے ساتھ ڈیڑھ ڈیڑھ سو پیشیاں بھگتیں، مریم نواز کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا پھر بھی اس کو دھر لیا گیا،جو ملک آئی ایم ایف کو بھی خدا حافظ کہہ چکا تھا وہ مسائل کا شکار ہے,ہمیں آج دنیا کی بلند ترین قوموں میں ہونا چاہئیے تھا،لوگوں کے حالات بہت پریشان کن ہیں،ہم اس قابل ہیں کہ حالات کو ٹھیک کر سکیں، انتخابات کے حوالے سے ترجیح وہی ہے جو الیکشن کمیشن کہے گا،پاکستان میں اضطراب والے حالات ہیں جو پریشان کن ہیں،حالات ہم نے بگاڑے ہیں ، ٹھیک بھی خود ہی کرنے ہیں،پاکستان معاشی اور معاشرتی لحاظ سے پیچھے رہ گیا،
نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان
نواز شریف کی پاکستان آمد پر مسلم لیگ ن کا مینار پاکستان سیاسی پاور شو ،کتنے آدمی ہوں گے ؟ پولیس انٹیلی جنس کی جانب سے شرکاء کی تعداد کا سروے سامنے آ گیا ،رپورٹس کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاہور ایک لاکھ بیس ہزار افراد کی آمد متوقع ہے،گیارہ ہزار گاڑیاں اکیس اکتوبر کو لاہور میں داخل ہونے کا امکان ہے،شرکاء اور گاڑیوں کی تعداد کے مطابق نفری کی تعیناتی کی گئی ہے
نواز شریف کا خطاب 45 منٹ کا ہو گا،سیکورٹی کے لئے چار سو کیمرے نصب
نواز شریف کی واپسی پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج ن لیگ کا جلسہ ہے، جلسے میں پاکستان بھر سے کارکنان کی آمد جاری ہے،جلسے سے صرف نواز شریف کا خطاب ہو گیا، نواز شریف تقریبا 45 منٹ جلسے سے خطاب کریں گے، نواز شریف پاکستان آمد پر ن لیگی کارکنان کو اپنا بیانیہ دیں گے،جلسے میں سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں،خواتین کے لئے الگ پنڈال بنایا گیا ہے، صوبوں کے نام سے بھی پنڈال بنائے ہیں،مینار پاکستان گراؤنڈ میں ایک لاکھ 30ہزار 686 اسکوائر فٹ جگہ پر ن لیگ کی جانب سے جلسے کے انتظامات کیے گئے ہیں، ن لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ چالیس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں،پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ن لیگی کارکنان میں جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے، آزادی فلائی اوور پر راستوں کو بند کیا گیاہے، دس ہزار پولیس اہلکار افسران کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، لاہور کے تمام ایس ایچ اوز کی ڈیوٹی جلسہ گاہ پر لگا دی گئی ہے، واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں، شرکاء کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے،ن لیگ کی جانب سے گزشتہ رو ز پہنچنے والے کارکنان کو ہفتہ کی صبح پنڈال میں ہی ناشتہ دیا گیا،ن لیگ نے سیکورٹی کے لئے چار سو اضافی کیمرے نصب کئے ہیں،
مینار پاکستان جلسہ، ٹریفک پلان جاری، پارکنگ کے لئے مخصوص مقام مختص
دوسری جانب نواز شریف کی آمد کے موقع پر مینار پاکستان میںن لیگ کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے،شہر کے داخلی و خارجی راستوں، گریٹراقبال پارک کے گردونواح میں ٹریفک کا پہیہ رواں رکھنے کےلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 18 سو سے زائد وارڈنز تعینات ہیں،شرکاء جلسہ کی گاڑیوں کی پارکنگ کےلئے 16 مخصوص پارکنگ پوائنٹس مختص ہین،بڑی گاڑیوں پر آنے والے شرکاء کےلئے 03 ڈراپ لین مختص ہیں،
سی ٹی او لاہورنے شرکاءجلسہ سے ٹریفک پولیس سے تعاون کی اپیل کی ،ایمبولینسز اور ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے ہمہ وقت راستہ کلئیر رکھنے کا حکم دیا گیا،ٹریفک پلان کے مطابق:
1- گجرات،گوجرانوالہ، کامونکی، مریدکے، جی ٹی روڈ سے آنے والے والے شرکاء، کالا شاہ کاکو اے براستہ ایسٹرن بائی پاس، رنگ روڈ، جلسہ گاہ تک پہنچیں گی
2- سرگودھا، فیصل آباد، موٹروے سے آنے والے شرکاء براستہ سگیاں، رنگ روڈ، نیازی شہید جلسہ گاہ تک پہنچیں گی
3- اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان روڈ سے آنے والے شرکاء براستہ موٹروے بابوصابو سے بند روڈ، نیازی شہید چوک سے جلسہ گاہ پہنچیں گی
4- قصور، کاہنہ اور فیروز پور روڈ،مال روڈ سے آنے والے شرکاء براستہ کچہری چوک، داتا دربار جلسہ گاہ پہنچیں گی
پارکنگ پلان
کچہری چوک سے آنے والی گاڑیاں شرکا کو اتار کر جانب سگیان رنگ روڈ پر پارک ہونگی
نیازی شہید چوک سے آنے والی گاڑیاں مولانا احمد علی روڈ پر اتار کر واپس رنگ روڈ پر پارک ہونگی
رنگ روڈ، مولانا علی احمد روڈ، لاری اڈا تا داتا نگر، داتا دربار تا پیر مکی یوٹرن سنگل لین میں پارکنگ ہوگی
آغاز فلائی اوور تک ٹمبر مارکیٹ، نیازی شہید چوک تک بھی سنگل لین پارکنگ ہوگی
دفتر محکمہ جنگلات اور لاری اڈا بس اسٹینڈ کی پارکنگ کو بھی استعمال میں لایا جائے گا
ریلوے اسٹیشن جانب شیرانوالہ تا گریٹر اقبال تک روڈ معمول کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا
راستہ ایپ، راستہ ایف ایم 88.6، ہیلپ لائن 15 سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا
شہری مدد اور راہنمائی کےلئے ہمہ وقت ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کے لیے انتظامات مکمل ہونے کو ہیں
کارکنوں کے کھانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے،پنڈال میں میز اور کرسیاں سجا دی گئی ہیں،جبکہ آرام کرنے کے لیے کیمپس بھی لگائے گئے ہیں،پنڈال میں کارکنوں کے کھانا مغرب کے وقت پہنچا دیا جائے گا، مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج شب قوالی نائٹ ہو گی، مرکزی قیادت کے لئے خصوصی سٹیج بنایا گیا ہے، خواتین کے لئے الگ جگہ بنائی ہے، سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، چار سو کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، ڈرون کیمروں پر پابندی ہو گی، پارکنگ پوائنٹ مختص کر دیئے گئے ہیں،
گریٹر اقبال پارک میں بنائے گئے پنڈال میں جلسے کے شرکا کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیاہے،گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے دوردراز اضلاع سے قافلے لاہور پہنچنا شروع ہو چکے ہیںَ،بیرونی صوبوں سے آنے والے قافلوں کی رہائش کے لئے پنڈال کے اطراف خیمے لگا دئیے گئے ہیں، خیمے صوبوں کے حساب سے الگ الگ لگائے گئے ہیں، آج شام ن لیگی صدر شہباز شریف اور مریم نواز کا جلسہ گاہ کے دورے کا بھی امکان ہے.
ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج مینار پاکستان پر قوالی نائٹ ہو گی، آج ہماری چاند رات اور کل عید ہو گی، کل تاریخی دن ہے جو ملک کو درست سمت کی طرف لے کر جائے گا،،مینار پاکستان پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا،پاکستان بھر سے قافلے مسلم لیگ ن کے قائد کے استقبال کے لیے روانہ ہو چکے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ کومتی اتحاد میں رہی ہے،مسلم لیگ ن پر تنقید کرنا پیپلز پارٹی کا سیاسی حق ہے
دوسری جانب نواز شریف کے تاریخی استقبال کیلئے گلگت بلتستان سے قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا،سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد پہنچا،رہنما مسلم لیگ ن اسلام آباد نزیر عثمانی کی طرف سے قافلے کو ناشتے کی دعوت دی گئی،تقریب سے حافظ حفیظ الرحمن نے مختصر خطاب کیا،حافظ حفیظ الرحمان نے کارکنوں کونظم وضبط اور پورے جذبے کے ساتھ جلسے میں شرکت کی ہدایات کی.
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.
پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا
سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان کے قافلے ملک بھر سے روانہ ہونا شروع ہو گئے، گزشتہ روز گلگت سے قافلہ روانہ ہوا تھا،آج کراچی سے کارکنوں کے لئے بک کرائی جانے والی ٹرین لاہور کے لئے روانہ ہوئی،کراچی سے صبح 10 بجے سپیشل ٹرین لاہور کے لئے روانہ ہوئی،سپیشل ٹرین میں ایک ہزار لوگوں کو لانے کی صلاحیت رکھتی ہے
دوسری سپیشل ٹرین ساڑھے دس بجے روانہ ہونا تھی تاہم ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے کراچی سے لاہور کے لئے روانہ،سپیشل ٹرینیں سندھ سے لیگی کارکنوں کو لاہور لانے کے لئے بک کرائی گئیں،سپیشل ٹرینیں کل دوپہر کے وقت لاہور ریلوے اسٹیشن پر پہنچیں گی،سپیشل ٹرینیں ہر چھوٹے اسٹاپس پر 5 منٹ اور بڑے شہروں کے اسٹاپس پر 15 سے 30 منٹ رکیں گی،
ن لیگی ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹرین کی ویڈیو ٹویٹ کی گئی اور کہا گیا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کے استقبال کیلیے کراچی سے لیگی کارکنان کی بڑی تعداد خصوصی ٹرین میں لاہور کیلیے روانہ ۔ ہر کارکن قائد کے استقبال کو فقیدالمثال بنانے کیلیے پرعزم
قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کے استقبال کیلیے کراچی سے لیگی کارکنان کی بڑی تعداد خصوصی ٹرین میں لاہور کیلیے روانہ ۔ ہر کارکن قائد کے استقبال کو فقیدالمثال بنانے کیلیے پرعزم pic.twitter.com/ZgnQTFxvUc
نواز شریف کا استقبال،خیبر پختونخوا سے بھی چار قافلے تیار
دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا اختیارولی خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی۔ مسلم لیگ ن کے چار بڑے قافلے خیبر پختونخوا سے روانہ ہونے کیلئے تیار ہیں،پہلا قافلہ آج رات “امید پاکستان” کے نام سے خصوصی ٹرین پشاور سے روانہ ہوگی۔پشاور ، مردان اور ملاکنڈ ڈویژن کے قافلے کل صبح پشاور موٹروے سے روانہ ہونگے۔ ہزارہ ڈویژن کے قافلے برہان انٹرچیج پر بڑے قافلے میں شامل ہونگے۔ کوھاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن کے قافلے اسلام آباد انٹرچینج پر مرکزی قافلے میں شامل ہونگے۔پشاور سے قیادت امیرمقام، اختیارولی، الحاج شاہ جی گل کرینگے۔ ہزارہ ڈویژن کے قافلے کی قیادت مرتضیٰ عباسی، سردار یوسف اور بابر نواز خان کرینگے۔جنوبی اضلاع سے بڑے قافلے کی قیادت، عباس آفریدی، ناصر کمال اور عالمگیر شاہ کرینگے۔ خیبرپختونخوا سے دو ہزار گاڑیوں پر مشتمل نوجوانوں کا خصوصی دستہ بھی روانگی کیلئے تیار ہے۔نوجوانوں کا دستہ مخصوص روایتی پختون لباس میں شرکت کرینگے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.
پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا
سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےنواز شریف کو فون کیا اور پاکستان واپسی کے حوالے سے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی،اس دوران نواز شریف نے اہم ہدایات دیں،سعودیہ اور دبئی میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، شہباز شریف نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہیں ،مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ،پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں ،نوازشریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی.
سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں، نواز شریف کی واپسی کے لئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نواز شریف کے خصوصی طیارے کو پاکستان آمد کے لئے این او سی جاری کر دیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف خلیجی ائیر لائن کے طیارے بوئنگ سیون تھری ایٹ کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے،نواز شریف کے خصوصی طیارے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 21 اکتوبر کو دن ساڑھے 12 بجے لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی،ایوی ایشن نے خلیجی ائیرلائن کی خصوصی پرواز نمبر 4525 کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، نواز شریف کا خصوصی طیارہ دن ڈھائی بجے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگا، طیارہ دن 3 بج کر 20 منٹ پر لاہور پہنچے گا
سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت دبئی میں ہیں، دبئی میں اہم ملاقاتیں ہونی ہیں، نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچ کر مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کریں گے، جلسے سے صرف نواز شریف کا خطاب ہو گا،جلسہ کی تیاریاں و انتظامات جاری ہیں، ملک بھر سے ن لیگی کارکنان نواز شریف کے استقبال کے لئے لاہور آئیں گے، لاہور شہر میں بینر، پینا فلیکس لگا دیئے گئے ہیں، جلسہ گاہ اور اطراف کی سڑکوں پر 12 ہزارپولیس اہلکار اور 3 ہزار ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی دیں گے، قافلوں کیلئے بند روڈ اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ ہوگی،جلسے میں آنے والی گاڑیوں کے لئے ایک فارم بھی ن لیگ نے جاری کیا ہے جس میں گاڑی میں سوار افراد کی تعداد لکھنی ہو گی، وہ فارم ن لیگ کی مانیٹرینگ ٹیم جمع کرے گی،
دوسری جانب نواز شریف کے استقبال کے لئے جاری تیاریوں کے حوالہ سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے،نوا ز شریف کے استقبال کے لئے سرکاری سکولوں کے طلبا سے کام کروایا جا رہا ہے، ایک سکول میں طلبا کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں، پانی کی بوتلیں پیک کی جا رہی ہیں تو وہیں جھنڈے ڈنڈوں میں ڈالے جا رہے ہیں
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.
پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا