Baaghi TV

Tag: میٹرو بس

  • سی ڈی اے  کی میٹرو بس کے نئے روٹس کی منظوری

    سی ڈی اے کی میٹرو بس کے نئے روٹس کی منظوری

    جڑواں شہروں کے شہریوں کے لئے سی ڈی اے نے میٹرو بس کے پانچ نئے روٹس کی منظوری دے دی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے روٹس پر آپریشنز دو ہفتوں میں شروع ہو گا، روٹس کی توسیع کا مقصد سفر کو تیز تر، زیادہ سستی اور ماحول دوست سواری فراہم کرنا ہے۔نئے روٹس میں آبپارہ سے ترامڑی براستہ پارک روڈ روٹ بھی منظورکیا گیا ہے، گلبرگ سٹاپ سے جی ٹی روڈ تک بلیو لائن کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی ہے۔پولیس لائنز سے آئی نائن، آئی ٹین، آئی الیون فیض آباد تک نیا روٹ منظور کیا گیا ہے، پولیس لائن سے ڈی بارہ شاہ اللہ دتہ براستہ جی ٹین، جی الیون، ایف ٹین، ایف الیون بھی میٹرو بس چلے گی،26نمبر سے بی 17کا روٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

    سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    ملک میں آج سونے کی قیمتیں کم

    کراچی: پاراچنار واقعے پر احتجاج، شہر میں ٹریفک کی روانی شدیدمتاثر

    ٹیکس جمع نہ کروانے پر شادی ہالز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

  • شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن کا افتتاح،وزیراعلیٰ مریم نواز کاقذافی سٹیڈیم تک بس پر سفر

    شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن کا افتتاح،وزیراعلیٰ مریم نواز کاقذافی سٹیڈیم تک بس پر سفر

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کا دورہ کیا، تعمیراتی کاموں کے معیار کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن پر دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن پر لیڈیز کے لئے قائم کاؤنٹر کا دورہ کیااورلیڈی کاؤنٹر کے لیڈی سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے لیڈی سٹاف سے مصافحہ بھی کیااورسہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹرو بس اسٹیشن کے سٹاف سے گفتگوکرتے ہوئے مسافروں کی بھرپور خدمت کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن کی ری ماڈلنگ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بعدازاں اچانک میٹرو بس پرسوار ہوگئیں اورقذافی سٹیڈیم تک سفر کیا اور صورتحال کا خود جائزہ لیا۔

    سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ احمدجاوید قاضی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میٹرو بس میں ایک ارب 36کروڑ سے زائدمسافر سفر کر چکے ہیں۔لاہورمیٹرو بس سروس سے روزانہ ایک لاکھ 76 ہزارسے زائد افراد سفر کرتے ہیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن پر روزانہ کے مسافروں کی تعداد 25ہزار سے زائد ہے۔شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کی خستہ حالی اور مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر ری ماڈلنگ کی گئی۔شاہدر میٹروبس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے مخصوص ٹکٹ کاؤنٹرقائم کیا گیا ہے۔پیدل آنے والوں کیلئے سڑھیوں اور کوریڈور پر روف کنوپی نصب کی گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے میٹرو بس سروس اسٹیشن کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹروبس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں مزید بہتری کی ہدایت کی اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ناگزیر ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم ہوسکتی ہے۔لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، ارکان اسمبلی ثانیہ عاشق،سمیع اللہ خان،غزالی بٹ، ملک ریاض، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اطلاعات احمد عزیز تارڑ اور دیگر حکام بھی موجود تھے

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • لاہور میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث،جرمانہ عائد

    لاہور میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث،جرمانہ عائد

    لاہور میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جس پر لیسکو حکام نے جرمانہ عائد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : چیف ایگزیکٹو لیسکو کے مطابق لاہور میٹرو بس انتظامیہ کے زیر استعمال میٹر کا ایک فیز ڈیڈ تھا،میٹرو بس انتظامیہ کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 24ہزار یونٹ چارج کیے ہیں ،انسداد بجلی چوری مہم بلا تفریق جاری رہے گی،اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    دوسری جانب وحدت روڈ کے علاقے میں لیسکو حکام نے کارروائی کرتے ہوئے میٹر ریڈر کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، لیسکو میٹر ریڈر ٹرانسمیشن لائن سےکنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا ملزم کالج روڈ سب ڈویژن میں بطور میٹر ریڈر فرائض سر انجام دیتا ہے، ملزم کے خلا ف تھانہ وحدت کالونی میں مقدمہ درج کروا دیا گیاہے۔

    سفارتی سطح پر پاکستان کی بھارت کو بڑی شکست

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: شاداب خان انجری کا شکار

    عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کر لی؟

  • میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنیوالا لیڈی گینگ کو گرفتار

    میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنیوالا لیڈی گینگ کو گرفتار

    راولپنڈی: میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والے لیڈی گینگ کو گرفتار کرکے ان سے دو مسروقہ موبائل اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لیے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گینگ کی ارکان میٹروبس پر سوار ہوکر دیگر خواتین کے ساتھ واردات کرتی تھیں،وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے میٹرو بس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والے لیڈیز گینگ کو گرفتار کر لیا،لیڈی گینگ کی گرفتار ارکان کی شناخت مریم، مختیاراں اور صنم کے نام سے ہوئی، گینگ وارث خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا-

    پولیس کے مطابق لیڈی گینگ کا ٹارگٹ میٹروبس پر سوار ہونے والی خواتین ہوتی تھیں، لیڈی گینگ نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مطلوب و متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس پی راول فیصل سلیم نے ایس ایچ او وارث خان اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ گینگ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

    لاہور: بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پانچوں اضلاع میں سکیننگ میٹر نصب

    دوسری جانب لاہور میں پولیس نے لون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوزبنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس پی) آرگنائزڈ کرائم فرقان بلال نے بتایاکہ گرفتار ملزمان انٹرنیٹ پر لون ایپ کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورتے تھے،ملزمان قرضہ لینے والی فیملیز کو ویڈیو کال کر کے اسکرین شارٹ لیتے اور خواتین کی تصاویرایڈٹ کرکے بلیک میل کرتے تھےملزمان بلیک میل کر کے بھاری رقم وصول کرتے تھے ملزمان سے 6 لیپ ٹاپ، ایڈٹ کرنے والی ڈیوائس اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی ہے۔

    سیکریٹری وزارتِ اطلاعات ظہور احمد عہدے سے فارغ

  • میٹرو بس حادثے کا شکار، صوبائی وزیر کا نوٹس، ڈرائیور گرفتار

    میٹرو بس حادثے کا شکار، صوبائی وزیر کا نوٹس، ڈرائیور گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی

    میٹرو بس شاہدرہ سے گجومتہ تک چلتی ہے، میٹرو بس کی سروس رات دس بجے تک ہے، آج میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں بس کو نقصان پہنچا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حادثہ کچہری سٹیشن کے قریب آیا، ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کی وجہ سے میٹرو بس سٹیشن سے ٹکرا گئی،حادثے کے نتیجے میں بس کی ونڈ اسکرین کوشدید نقصان پہنچا ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بس حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے،بس ٹکرانے سے اسٹیشن کے انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان ہوا

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کا نوٹس
    شاہدرہ سے گجومتہ جانیوالی میٹرو بس کا کچہری اسٹیشن پر حادثہ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے میٹرو انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی،ایم ڈی میٹرو نے میٹرو بس کنٹریکٹر کو طلب کرلیا،میٹرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ۔ ڈرائیوروں کی آئی ٹیسٹنگ کی رپورٹ مرتب کی جائے ۔نگران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بس پلیٹ فارم کے اختتام پر لگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بس کی ونڈ سکرین بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے ۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہی ہماری ترجیح ہونی چاہیے ۔

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے

    میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کی مفت سفری سہولت سکیم کا افتتاح 

    اورنج ٹرین پر سفر کیلئے گھر سے جانیوالی چار بچیاں اغوا

  • طلباء و طالبات کے لئے خوشخبری،میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر

    طلباء و طالبات کے لئے خوشخبری،میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے طلباء و طالبات کے لئے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کی مفت سفری سہولت سکیم کا افتتاح کر دیا ہے۔

    انہوں نے سکیم کا افتتاح اورنج لائن میٹرو ٹرین انارکلی سٹیشن پر کیا۔ افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر طلباء و طالبات کے لئے اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس کی سروس آج 15 ستمبر سے فری کی جا رہی ہے۔ وہ طالبعلم جو یونیفارم میں ملبوس ہوں گے یا جن کے پاس سٹوڈنٹ کارڈز ہوں گے وہ مفت سفر کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ یہ حکومت پنجاب کا ایک بہت بڑا قدم ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پیٹرول عوام کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور بڑھتی مہنگائی نے عوام کا سفر کرنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔ مالی وسائل کی کمی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ پر عوام کی اب ایک بہت بڑی تعداد سفر کرنے لگ گئی ہے۔ یہ عوام کی فلاح و بہبود کا ایک میگا پراجیکٹ ہے جسے مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ یہ سروس سکول کے بچوں کے لئے سکول کے یونیفارم اور سکول کے اوقات میں میسر ہو گی۔ابراہیم مراد نے کہا کہ اورنج لائن پر 8 ارب کے قریب سبسڈی دی جاتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اشتہارات اور سپانسر شپ سے ریوینیو جنریٹ کریں اور اس سروس کو مزید بہتر کریں۔ حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا اور ٹیکس اکٹھا کرنا ہے اور ہم اپنے فرائض کی انجام دہی بھرپور انداز میں کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ معذور افراد کو بھی مستقبل میں مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ ایک تعلیم دوست اقدام ہے اس سے تعلیمی اداروں میں ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی آئے گی۔

    اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ لاہور میں الیکٹرانک بسیں چلائی جائیں۔ جو بسوں کو کھڑے رکھنے کی جگہ ہے وہاں ہم نے بڑے پیمانے پر سولر سسٹم لگانا ہے جس سے کہ ہماری بسیں چارج ہوں گی۔ علاؤہ ازیں کوشش کی جائے گی کہ الیکٹرانک رکشے بھی متعارف کروائے جائیں جن سے پیٹرول کی کھپت کم ہو جائے گی اور سفری سہولیات مزید سستے داموں میں میسر ہوں گی

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے

  • اورنج لائن پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

    اورنج لائن پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

    اورنج لائن پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ، اورنج لائن ٹرین، پاکستان میٹرو بس، لاہور میٹرو، ملتان میٹرو، لاہور و ملتان فیڈر بسوں پر سبسڈی ختم، کرائے بڑھ جائیں گے ،صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا کہنا ہے کہ حکومتی محکمے اپنے سبسڈی کا بوجھ ختم کریں ، ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی اپنا مالی بوجھ خود اٹھائے .ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی پنجاب کو اس کی پوری استعداد کے ساتھ کمرشلائیز کر کے سالانہ 2 سے 3 ارب روپے سالانہ اکٹھے کئے جا سکتے ہیں،محکمے کی آمدن بڑھے گی تو پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر دی جانے والی سبسڈی کا بوجھ یقینی طور پر کم ہو گا

    صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا کہنا ہے کہ ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں روزانہ 7 سے 8 لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی کے کمرشل استعمال کی مد میں اب تک 1 ملین روپے اکٹھے ہو چکے ،ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی پنجاب کے مالی ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد کر کے سالانہ 2 سے 3 ارب روپے اکٹھے کئے جا سکتے ہیں

    اجلاس میں صوبائی وزیر کو مینیجر بزنس ڈولیپمنٹ ایم ٹی اے پنجاب محمد تیمور نے تفصیلی بریفنگ دی ،اجلاس میں سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی، سیکریٹری پی ایم اے، مینیجر بزنس ڈولیپمنٹ پی ایم اے، و دیگر شریک ہوئے

    قبل ازیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے اچانک اورنج لائن میٹرو ٹرین کے انارکلی سٹیشن کا دورہ کیا ،صوبائی نگران وزیر ابراہیم مراد نے تمام انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا ،ابراہیم مراد نے سٹیشن پر موجود ایک معذور شخص کی شکایات سنیں اور ازالے کا فوری حکم دیا ،صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے ٹکٹوں کے حصول کے لئے قطاروں میں لگے عام عوام سے بھی مسائل بارے دریافت کیا ،ابراہیم مراد نے خود اورنج لائن میٹرو ٹرین پر سفر کیا، عوام میں گُھل مِل گئے صوبائی وزیر نے انارکلی میٹرو سٹیشن پر ٹکٹ مشین خراب ہونے کا نوٹس لے لیا۔ افسران کی سخت سرزنش کی .اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں پبلک ٹرانسپورٹ عام عوام کے لیے بڑے ریلیف کا باعث ہے اورنج لائن میٹرو ٹرین میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لوگ سفر کرتے ہیں لوگوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے

  • اسلام آباد: میٹرو بسوں میں دکھم پیل روکنے میں عملہ ناکام جبکہ مسافر پریشان

    اسلام آباد: میٹرو بسوں میں دکھم پیل روکنے میں عملہ ناکام جبکہ مسافر پریشان

    جڑواں شہروں میں آمدورفت کیلئے میٹرو بس ایک بہترین سروس ہے لیکن متعدد مسافروں نے شکایت کی ہے کہ میٹرو بس اسٹیشنوں پر موجود عملہ دن بدن بڑھتی دھکم پیل کو روکنے میں ناکام نظر آتا ہے راولپنڈی کے ایک شہری ذوالقرنین چودھری نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شکایت کی کہ اکثراوقات دفاتر، کالجز اور جامعات میں حاضری اور چھٹی کے وقت زیادہ رش کی وجہ سے میٹرو بسوں میں دھکم پیل نظر آتی ہے اور اس رش میں بعض اوقات قیمتی سامان جیسے موبائل فون وغیرہ چوری ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے

    میٹرو بس اسٹیشن پر موجود ایک سیکورٹی اہلکار نے باغی ٹی وی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ: اس دھکم پیل کے ذمہ دار مسافر خود ہیں کیونکہ ہم تو انہیں کہتے رہتے ہیں کہ بس بھری ہوئی ہے اور اترنے والی سواریوں کو اترنے دو جبکہ آپ اگلی بس جس میں جگہ ہو بیٹھ جانا لیکن متعدد لوگ ہماری اس بات کو نظرانداز کرتے ہوئے زبردستی بس میں گھس جاتے ہیں۔ اب اگر کوئی زبردستی بس میں گھس جاتا ہے تو ہم اس کا کیا کرسکتے ہیں؟

    ایک اور شہری نے بتایا کہ میں اسلام آباد کا رہائشی ہوں اور ایک محکمے میں ملازمت کرتا ہوں اور آنے جانے کیلئے اکثر اوقات میٹرو بس استعمال کرتا ہوں اور یقینا بدنظمی کے ذمہ دار مسافر ہیں لیکن کیا انتظامیہ کا کام انہیں بدنظمی اور دھکم پیل سے روکنا نہیں ہے؟
    نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کی طالبہ ماہ نور نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ: بطور خاتون مجھے میٹرو میں خاص کر صبح جامع میں جاتے وقت اور پھر واپسی پر تکلیف ہوتی ہے کیونکہ یہ وقت جامعات کی چھٹی کا ہوتا یے اور اس میں کوئی شک نہیں ہمارے ہاں دھکم پیل پڑھے لکھے جاہل ہی کرتے ہیں، لیکن جو عملہ ان چیزوں کو قابو کرنے کیلئے میٹرو اسٹیشنوں پر تعینات ہے وہ صرف تماشائی بنا رہتا ہے۔
    انہوں نے میٹرو انتظامیہ کو مشورہ دیاکہ: اس بارے میں انتظامیہ کو ایک لائحہ عمل بنانا چاہئے اور جو سواری اسکی خلاف ورزی کرے اسے جرمانہ کیا جائے.

  • وزیر اعظم نے اسلام آباد میٹرو کا 4 سال سے نا مکمل منصوبہ 7 دن میں فعال کرا دیا

    وزیر اعظم نے اسلام آباد میٹرو کا 4 سال سے نا مکمل منصوبہ 7 دن میں فعال کرا دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کردیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کو میٹرو بس سروس سے جوڑ دیا گیا اب شہری نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے فیض آباد اور فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ تک باآسانی سفر کر سکیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں سے 7 دن میں اپنا وعدہ پورا کر دکھایا اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو کا 4 سال سے نا مکمل منصوبہ 4 دن میں فعال کرایا ہے۔

    کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،وزیراعظم

    ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو کے افتتاح پر اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں شہری اسلام آباد میٹرو میں مفت سفر کریں گے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم نے 18 اپریل کو میٹروبس اسلام آباد کا افتتاح کیا تھا ، میٹرو بس روازنہ ہزاروں مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت فراہم کرے گی اس سروس کی توسیع کرکے روات تک لے جایا جائے گا۔

    خاتون اول کون؟ وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی بیوی تہمینہ درانی کا پہلا…

    خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف لینے کے دوسرے روز بعد ہی پشاورموڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹروبس سروس منصوبے کا دورہ کیا تھا اس موقع پر وزیراعظم نے سوال کیا تھا کہ اسلام آباد میٹرومنصوبہ طویل عرصے سے کیوں التوا کا شکار رہا؟ منصوبے پر التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

    نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے میٹرو بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ 16بلین خرچ ہونےکےباوجودمنصوبہ التوا کا شکار ہونا قابل افسوس ہے میٹروبسوں میں سامان رکھنےکی سہولت بھی مہیا کی جائے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

    وزیراعظم نے سی ڈی اے کو 16 اپریل کو پشاور موڑ ائیرپورٹ میٹرو سروس چلانے اور بارہ کہو، روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس کی فزیبلیٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

    شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

  • کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،وزیراعظم

    کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،وزیراعظم

    کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور موڑتا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس سروس کا افتتاح باعث اعزاز ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین اور ترکی نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں معاونت کی ہے،پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئر پورٹ اورینج روٹ آج سے آپریشنل ہوا،رمضان میں مفت سفر کی سہولت فراہم کریں گے، میٹرو بس توسیعی منصوبے پر اب تک 16ارب روپے آچکے ہیں بد قسمتی سے حکومت بدلنے پر یہ منصوبہ بھی بد ترین تاخیر کا شکار ہو گیا،اسلام آباد کے شہریوں کویہ تحفہ نوازشریف نے2017 میں دیا پی ٹی آئی دور سے ایک حد تک دفاع کے اخراجات بھی قرضوں سے ادا کرتے ہیں،منصوبے کا ا صل تخمینہ 16 ارب تھا، ،ہمارا ملک ایک غریب ملک ہے یہ 100 روپے کا نقصان بھی برداشت نہیں کر سکتا اور سابق حکومت کی تاخیر کی وجہ سے ڈھائی ارب کا نقصان ہوا۔پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئر پورٹ میٹروبس منصوبے کو 2018 میں آپریشنل ہوناتھا،تعطل کی وجہ سرکار کو منصوبے میں دلچسپی ہی نہیں تھی،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے ، 55 روپے فی کلو میٹر ہیلی کاپٹر کا سفر کرنے والے وزیراعظم مہنگی، بلٹ پروف گاڑیاں رکھنے والے وزراء کو کیا غرض ہو کہ کسی غریب کے بچے نے سکول جانا ہے ،کسی نے بیمار ماں کو ہسپتال لے کر جانا ہے کسی ٹیچر نے سکول یونیورسٹی جانا ہے اگر ہماری حکومت رہتی تو یہ منصوبہ چار سال تو کیا 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار بھی نہ ہوتا عوام سے کبھی غلط بیانی نہیں کروں گا،لاہور کا اورینج لائن منصوبہ چین کا تحفہ ہے،سابق وزیراعظم کے پاس ہیلی کاپٹر،وزراکے پاس بلٹ پروف گاڑیاں تھیں،سابق حکمرانوں کو عوام سےکوئی غرض نہیں تھی کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،ججز نے ایک سال تک کیس کو سنا اور پھر ہمیں کلین چٹ دی کہ منصوبے میں دھیلے کی کرپشن بھی نہیں ہوئی ، اس کے بعد پی ٹی آئی کے وکیلوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ، وہاں بھی کیس چلتا رہا جس کے بعد فیصلہ 8 ماہ تک محفوظ رکھا گیا ، اس طرح مجموعی طور پر اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ تقریبا اڑھائی سال کی تاخیر کا شکار ہوا

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دن رات محنت کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے اوران کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو کام سے محبت کرتا ہے، اور قوم کے لیے کام کرتا ہے وہ قوم کا تاج ہیں،ملک بڑی مشکل اور قربانیوں سے بنا ہے چین کے تعاون سے کے سی آر منصوبہ کراچی کے لیے بہت اہم ہے پشاور موڑ سے نیو ائیرپورٹ تک کی میٹرو بس سے متعلق سابق وزیر اعظم نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ کبھی ہم نے اس میں بیٹھنا بھی ہے اس بس میں غریب قوم نے بیٹھنا تھا ، آج سے 7 دن قبل مجھے خادم پاکستان بنایا تو اگلے دن یہاں آیا اور چار سال سے تاخیر کا منصوبہ چار دن میں مکمل کر کے آج افتتاح کر دیا اس میں ہزاروں افراد سفر کرینگے اوررمضان شریف کے مہینے میں اس منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کو دعائیں دینگے

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے تحفے پر چینی صدرشی جن پنگ کے مشکور ہیں چین نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا،چین پاکستان کا ایک عظیم دوست ہے چین پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا،

    میٹرو بس اسلام آباد پر کام تقریباً چار سال کے تعطل کے بعد شروع ہوا.وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ عظمی کا قلمدان سنبھالتے ہی میٹرو بس اسلام آباد کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے سروس کا آغاز کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں. میٹرو بس اسلام آباد پشاور موڑ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک روزانہ ہزاروں مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرے گی. بعد ازاں میٹرو بس سروس کی توسیع کرکے اسے روات تک لے جایا جائے گا.

    دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق وزیرِ اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ملاقات ہوئی ہے،حافظ حفیظ الرحمن نے وزیرِ اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی. اور کہا کہ چلاس میں وزیرِ اعظم کی عالمی معیار کی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کی منظوری مقامی لوگوں کیلئے نعمت سے کم نہیں.ٹریفک کی سارا سال روانی کیلئے بابو سر ٹنل کی منظوری سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی آبادی کی آمدورفت و معاشی سرگرمیاں سارا سال بلا تعطل جاری رہیں گی. دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کو 2029 کی بجائے 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایات پر حافط حفیظ الرحمن نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے. چار سال کے سیاہ دور میں عوامی فلاحی منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا.انشاء اللہ ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا.

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

    حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟

    عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے

    وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

    جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں، عمرسرفراز چیمہ

    مولانا فضل الرحمان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کر دیا