Baaghi TV

Tag: نادرا

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی   کی سہولت  متعارف

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی کی سہولت متعارف

    اسلام آباد: نادرا کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی جاری کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نادرا کی جدید ترین سہولت کی بدولت پاکستان میں مقیم کسی بھی شخص کو پاور آف اٹارنی کا اجرا انتہائی آسان ہوگیا نادرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے لئے پاور آف اٹارنی جاری کرنے کی شاندار سہولت ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی متعارف کرادی گئی۔
    https://x.com/NadraPak/status/1731584681143947739?s=20
    نادرا کا کہنا ہے کہ پاور آف اٹارنی بنوانے کے لئے پاکستانی مشن آنے کی ضرورت نہیں، 6 آسان مراحل میں ضروری کارروائی مکمل کریں اور گھر بیٹھے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی حاصل کرسکتے ہیں۔

  • افغان شہریوں کو جعلی پاسپورٹس کا اجرا،تحقیقات کا آغاز

    افغان شہریوں کو جعلی پاسپورٹس کا اجرا،تحقیقات کا آغاز

    پاکستان سے 12ہزار مبینہ جعلی پاسپورٹس کے اجرا پر تحقیقات،سعودی حکومت کی شکایت پر وزارت داخلہ کی قائم انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

    جعلی پاسپورٹس پر سفر کرنے والوں کی فہرستیں تحقیقات کمیٹی کو موصول ہو گئی ہیں،تحقیقاتی کمیٹی نادرا سے بھی افغان مہاجرین کا ڈیٹا حاصل کرکے سکروٹنی کرے گی،افغان شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ پر پاسپورٹ کا اجرا ہوا،افغانیوں نے پاکستانی پاسپورٹس حاصل کرکے سعودی عرب کا سفر کیا،افغان شہریوں نے 12,096 پاکستانی پاسپورٹس سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے ریاض کو دے دئیے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسپورٹس اجراء اور تصدیق کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی نے پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افغان شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کی تفصیلی تحقیقات شروع کردیں،کمیٹی پاسپورٹس کے اجراء میں کوتاہیوں کا پتہ لگائے گی،کمیٹی ان پاسپورٹس پر روانگی کی سہولت کے لیے مختلف اداروں کی ملی بھگت کا تعین بھی کرے گی،پاکستان سے سعودی عرب تک نادرا، پاسپورٹ اور ایف آئی اے کے مختلف افسران کی ذمہ داری کا تعین بھی کیا جائے گا،کمیٹی 15 دن کے اندر اپنے نتائج اور سفارشات سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گی،سعودی شکایت کے بعد امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نئے اور تجدید شدہ پاسپورٹ کے اجراء کیلئے جانچ پڑتال کو بھی بڑھا دیا ہے

    پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر
    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
    سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے

    جبکہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈاریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال کریں گے، اس کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری ایف ائی اے وزارت داخلہ، ایف ائی اے اور نادرا کے نمائندہ کمیٹی میں شامل ہوں گے جبکہ اسٹنٹ ڈاریکٹر ایڈمن پاسپورٹ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

  • کیا درخواست گزار کسی تخریب کاری میں ملوث ہے؟ چیف جسٹس

    کیا درخواست گزار کسی تخریب کاری میں ملوث ہے؟ چیف جسٹس

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں افغان نژاد ڈنمارک کے شہری کو پی او سی کارڈ جاری کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی

    وکیل نادرا نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار نے پی او سی کی توثیق کیلئے درخواست دی تھی، افنان کریم کنڈی نے کہا کہ آئی ایس آئی کی مخالفت پر پی او سی کارڈ کی توثیق نہیں کی گئی، پی او سی کارڈ ان غیرملکیوں کو جاری ہوتا ہے جن کی شادی پاکستان میں ہوئی ہو، بھارت یا کسی بھی دشمن ملک سے تعلق رکھنے والے کو کارڈ جاری نہیں ہوتا،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیاکہ کیا درخواست گزار کسی تخریب کاری میں ملوث ہے؟ پی او سی کارڈ کی توثیق کی مخالفت کس بنیاد پر کی گئی ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار افغان شہری ہے، اہلخانہ کے صرف نام دیے گئے پتہ نہیں،جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار کیخلاف کوئی شواہد ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار کے بہن بھائی کابل اور لوگر میں رہتے ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ ابھی خود طورخم اور چمن بارڈر جائیں اور دیکھیں کیا ہو رہا ہے، جس کو دل کرتا ہے پاکستان آنے دیا جاتا ہے جسے دل چاہے روک دیتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیسوں کا دھندا یہاں کھڑے ہوکر نہ کریں،

    جسٹس اطہرمن اللہ سے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلاوجہ کسی پر شک کرنا انسانی حقوق کیخلاف ہے، درخواست گزار کے بیوی بچے پاکستانی اور ملک میں موجود ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت سے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ سماعت تک درخواست گزار کو ملک سے نہیں نکالا جائے گا

    عدالت نے حکم دیا کہ مسئلہ حل نہ ہوا تو آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل خود پیش ہوں، دوران سماعت مداخلت پر عدالت نے درخواست گزار حیات اللہ وفادارکو جھاڑ پلا دی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کادرخواست گزار کی اہلیہ سے دلچسپ مکالمہ ہوا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خاتون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا حیات اللہ گھر میں آپ کی بات سنتا ہے؟ ہماری تو نہیں سن رہا،خاتون نے چیف جسٹس کو جواب دیا کہ گھر میں میری بات سنتا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ وفادار صاحب آپ کیساتھ وفادار ہیں ملک میں رہ سکتے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

  • لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر چیئرمین نادرا مقرر

    لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر چیئرمین نادرا مقرر

    لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) مقرر کردیا گیا ہے اور وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری دے دیا جبکہ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے منظوری چیئرمین نادرا کیلئے وزارت داخلہ کی سمری پر3 ناموں میں سےدی، سلیکشن کمیٹی نے نادرا کے چیئرمین کیلئے 3 بہترین امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے تھے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے تفصیلی غور کے بعد نئے چیئرمین نادرا کیلئے لیفٹننٹ جنرل منیرافسرکی منظوری دی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا اور وفاقی وزارت داخلہ نے نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
    نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
    امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
    جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی فی الفور ہو گی تاہم ذرائع نے بتایاکہ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر جی ایچ کیو میں آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی تعینات ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا، انہیں تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق مقالے پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے این ڈی یو واشنگٹن سے نیشنل ریسورس اسٹریٹیجی میں ایم ایس کیا اور وہ اس وقت نسٹ اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے امیدوار ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر آئی ٹی اور جی آئی ایس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق کریڈٹ کیلئے متعدد تحقیقی اشاعتیں کیں، وہ میجر جنرل کی حیثیت سے ڈی جی کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن رہے، لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی رہے۔

  • چیئرمین نادرا  کی تعیناتی کا دعویٰ مگر حقیقت کیا؟

    چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا دعویٰ مگر حقیقت کیا؟

    آج خبریں گردش کرنے لگیں کہ چیئرمین نادرا کے عہدے پر ایک فوجی افسر کو تعینات کر دیا گیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے لیکن خیال رہے کہ اینکر پرسن فریحہ ادریس نے ایک ٹوئیٹ میں دعوی کیا تھا کہ لیفٹنٹ جنرل نعمان ذکریا کو نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

    جبکہ یہ دعوی ایسے موقع پر کیا گیا جب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے تصدیق کی تھی کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے حوالے سے قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے خیال رہے کہ گزشتہ جمعرات کے روز اینکر پرسن سے گفتگو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
    اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
    مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
    سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
    تاہم یاد رہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک 13 جون کو مستعفی ہو گئے تھے۔ ان کے خلاف ایف ائی اے میں تحقیقات چل رہی تھیں جن کا تعلق ڈیٹا لیک کے ایک مبینہ واقعے سے ہے جبکہ فریحہ ادریس کی جانب سے دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر افواؤں کا بازار گرم ہو گیا تاہم ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

  • نادرا رولز ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    نادرا رولز ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    سپریم کورٹ میں نادرا رولز میں ترمیم کے خلاف درخواست داخل کرتے ہوئے درخواست گزار نے ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی ہے جبکہ صحافی قیوم صدیقی کے مطابق درخواست گزار شہری اویس الرحمان نے استدعا کی کہ چیئرمین و ممبران کے تقرری رولز میں ترمیم نادرا آرڈیننس اور آئین سے متصادم قرار دے کر چیئرمین نادرا کی تقرری کے اشتہار کے بعد رولز میں ترمیم کالعدم قرار دی جائے.

    جبکہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نادرا اپنی مدت ملازمت کے دوران کوئی دوسری سروس، کاروبار، پیشہ یا ملازمت نہیں کر سکتا، چیئرمین نادراکی تعیناتی کے رولز میں ترمیم نادرا آرڈیننس کے سیکشن 34 سے متصادم ہے تاہم درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیئرمین نادرا کی تقرری کا عمل قانون اور شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کا حکم دیا جائے اور فیصلے تک وفاقی حکومت کو نادرا رولز 5 پر پورا نہ اترنے والے امیدوار کی تعیناتی سے روکا جائے۔

    علاوہ ازیں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین نادرا کی تقرری انتہائی مشکوک انداز میں کی جا رہی ہے، ریاست کی پالیسیوں کی تشکیل اور ان پرعمل درآمد کے ذمہ داراداروں میں تقرری بنیادی حقوق متاثر کرتی ہے جبکہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ منتخب وفاقی حکومت مدت کے دوران 60 دنوں میں چیئرمین نادرا کی تعیناتی میں ناکام رہی جبکہ اشتہار کے اجراء کے بعد رولز میں ترمیم سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کسی خاص فرد کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
    چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
    نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
    علاوہ ازیں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کی مدت ختم ہونے کے آخری دن انٹرویو کا نوٹس جاری کرنا یکساں مواقع کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے تاہم واضح رہے کہ چند روز قبل نگران وفاقی کابینہ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے رولز میں ترامیم کی منظوری دے دی تھی جس کے تحت حاضر سروس فوجی افسرکو بھی چیئرمین نادرا تعینات کیا جاسکےگا، ذرائع کے مطابق رولز میں ترامیم کے ذریعے چیئرمین نادرا کے عہدے پر ڈیپوٹیشن یا سیکنڈمنٹ کے طور پر بھی کسی افسر کو تعینات کیا جاسکےگا۔

  • انکوائری سے روکنے والے جج کو ان کے اہل خانہ کا لیک شدہ ڈیٹا دکھائیں،نورعالم خان

    انکوائری سے روکنے والے جج کو ان کے اہل خانہ کا لیک شدہ ڈیٹا دکھائیں،نورعالم خان

    نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا

    نادرا سے ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ پر بحث ہوئی، ایف آئی اے حکام نے پی اے سی کو نادرا ڈیٹا لیک کیس پر بریفنگ دی، نورعالم خان نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا لیک کر کے فروخت کیا گیا۔ ہر ایک پاکستانی کا نادرا ریکارڈ لیک کر کے فروخت کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ ڈیٹا لیک انکوائری کے دوران نادرا حکام کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔ ریکارڈ حاصل کر رہے تھے کہ نادرا کا ایک افسر ہائی کورٹ چلا گیا۔نور عالم خان نے کہا کہ ایف آئی اے کو انکوائری سے روکنے والے جج کو ان کے اہل خانہ کا لیک شدہ ڈیٹا دکھائیں ،چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اس حساس معاملہ کی انکوائری ہونے دیں۔

    پی اے سی نے نادرا ڈیٹا لیک اور این ٹی ایل کرپشن کیس پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی ہدایت کر دی ، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پی اے سی کی ہدایات کے خلاف اسٹے دیا ہے۔نور عالم خان نے کہا کہ ہائی کورٹ کا بھی ریکارڈ منگوائیں، ہائی کورٹ کی بہت بڑی عمارت بنی ہے۔ پی اے سی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی پرفارمنس آڈٹ رپورٹ طلب کر لی

    آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان کی پی اے سی اجلاس اور ڈی اے سی میں عدم شرکت پر پی اے سی نے اظہار برہمی کیا، پی اے سی نے آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان کے رویے کے خلاف آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سیکرٹری دفاع کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے،

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث

  • بلوچستان میں 71 نجی جیل ہونے کا انکشاف

    بلوچستان میں 71 نجی جیل ہونے کا انکشاف

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا-

    سینیٹرز اعظم نذیرتارڑ، مولا بخش چانڈیو، سیف اللّہ ابڑو، رانا مقبول احمد، فیصل سلیم رحمان،شہادت اعوان، کامل علی آغا، دنیش کمار،مشتاق احمد کے علاوہ وزارت داخلہ،ایف آئی اے،سی ٹی ڈی پشاور، نادرا، پی ٹی اے اور سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوئے-قائمہ کمیٹی نے سینیٹر رانا مقبول احمد کی جانب سے پیش کیا گیا بل”دی کریمنل لاز ترمیمی بل 2023“مزید بحث کیلئے موخر کردیا-موور کا کہنا تھا کہ ایکٹ میں لفظ”unsound Mind“کو”Mental Disorder“سے تبدیل کیا جائے-ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ اس بل پر ماہرین کی موجودگی میں تفصیلی بحث کی ضرورت ہے- چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 8 ماہ سے یہ بل تاخیر کا شکارہے- بحث کے بعد کمیٹی نے بل پر بحث کو اگلی میٹنگ تک موخرکردیا-چیئرمین کمیٹی نے وزارت داخلہ کو 15 دن میں اس ترمیمی بل کے حوالے سے تجاویز تیار کر کے کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ اس میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں –

    سندھ میں کوئی نجی جیل نہیں،مولا بخش چانڈیو
    سینیٹر مشتاق اور سینیٹر ثمینہ زہرہ کی جانب سے پیش کیا گیا مشترکہ بل ”دی کریمنل لاز (ترمیمی) بل 2023“ زیر بحث آیا-بل نجی جیلوں کی حوالے سے ہے-سینیٹر چانڈیو نے کہا کہ سندھ میں کوئی نجی جیل نہیں ہے-انہوں نے کمیٹی کو دعوت دی کہ جہاں وہ کہیں سندھ میں آکر مشاہدہ کرے-جس جگہ کی نشاندہی وہ کرے وہاں چلے جائیں گے-سینیٹر مشتاق احمد نے نجی جیلوں کے حوالے سے بی بی سی کی فروری کی رپورٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت اس معاملے کا نوٹس لے-چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بی بی سی کی یہ رپورٹ کمیٹی کے حوالے کردیں ضرورت ہوئی تو وہاں کے آئی جی کو بھی بلا لیں گے-چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بل سے آئی سی ٹی، خیبرپختونخواہ نے اتفاق کیاہے-

    بلوچستان میں 71 نجی جیل ہونے کا انکشاف
    سینیٹر مشتاق کا کہنا تھا کہ اس وقت 71 نجی جیل صرف بلوچستان میں ہیں -سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان پینل کوڈ میں کسی نا کسی شکل میں اس حوالے سے قوانین موجود ہیں -انہوں نے کہا ہمیں ٹائم دے دیں سینیٹر شہادت اعوان اور وزارت داخلہ کے ساتھ ملکر اس بل کو بہتر شکل میں آپ لوگوں کے سامنے لے آئیں گے-بل پر بحث کے بعد کمیٹی نے بل کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجویز دی کہ وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور شہادت اعوان ملکر 15 دن میں کمیٹی کے سامنے بل کو پیش کریں –

    شراب کے کاروبار پر پابندی،بل پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت
    سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے The Prohibition (Enforcement of Hadd) Order (ترمیمی) بل 2023 جو کہ شراب کے کاروبار پر پابندی لگانے کے حوالے سے ہے بھی زیر بحث آیا-سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ اس بل پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے-اس پر قانون و انصاف کی رپورٹ مانگوا لیتے ہیں -کمیٹی نے اگلی میٹنگ میں 15 دن کے اندر وزارت قانون و انصاف سے معاملے پررپورٹ طلب کرلی-کمیٹی وزارت قانون و انصاف کی رپورٹ آنے کے بعد معاملے پر مزید بحث کرے گی-

    انسداد عصمت دری سے متعلق سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے”The Criminal Laws (amendment) bill 2023“بھی کمیٹی میں بحث کیلئے پیش کیا گیا-چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت قانون و انصاف ایک ماہ کے اندر ورکنگ کر کے بل کے حوالے سے اپنی رائے کمیٹی میں پیش کرے-

    دیال سنگھ کے قتل کے بعد اسی نوعیت کے 3 ماہ میں 11واقعات
    سینیٹر دنیش کمار نے خیبرپختونخواہ میں اقلیتی کمیونٹی کے ممبرز کی ٹارگٹ کلنگ اور بالخصوص پشاور میں دیال سنگھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا-سی ٹی ڈی پشاور حکام نے بتایا کہ دیال سنگھ کے قتل کے بعد اسی نوعیت کے 3 ماہ میں 11واقعات ہوئے-انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ ملکر کام کیا-مختلف آپریشنز میں ایک گروپ کے 11 بندوں کو گرفتار کیا جبکہ ایک بندہ مارا بھی گیا-جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ان کا تعلق داعش تنظیم سے ہے-جتنے بھی کیسز ہوئے اس میں افغانی ملوث نکلے ہیں کوئی ایک بھی پاکستانی نہیں ہے-سی ٹی ڈی حکام نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو پکڑنے کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی-بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ کچھ افغانیوں کے پاس نادرا کے شناختی کارڈز بھی موجود تھے-کیسز کو بہتر طریقے سے نمٹنے پر کمیٹی نے سی ٹی ڈی پشاور کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا-

    کس طرح جاری سمز کارڈ کی دوبارہ تصدیق کرائی جاسکتی ہے؟ کمیٹی کا سوال
    نادرا کی کارکردگی سے متعلق بھی بہت اہم سوالات کمیٹی میں اٹھائے گئے-افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کا معاملہ بھی کمیٹی کے سامنے آیا -کمیٹی نے نادرا حکام کو سوالات فراہم کئے اور کہا کہ اگلی میٹنگ میں اس پر تیاری کر کے کمیٹی میں پیش ہوں -نادرا کہاں کہاں چیک میٹ ہورہا ہے؟ نادرا کو کہاں مسائل درپیش ہیں؟، ان مسائل پر کس طرح قابو پایا جا سکتا ہے؟، اور حکومت کس طریقے سے نادرا کو ان مسائل سے نمٹنے کیلئے مدد فراہم کرسکتی ہے؟-جعلی سمز، نادرا کارڈز کے اجراء کے معاملے پر کمیٹی نے اگلی ان-کیمرہ میٹنگ میں یہ معاملہ دوبارہ اٹھانے کا فیصلہ کیا-ایف آئی اے، نادرا، پی ٹی اے اور داخلہ کمیٹی خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے-چیئرمین کمیٹی نے پی ٹی اے کو سوالات دئے کہ کس طرح جاری سمز کارڈ کی دوبارہ تصدیق کرائی جاسکتی ہے؟،فرنچائز پر پی ٹی اے کا کیا کنٹرول ہے؟، جتنے بھی ونڈرز ہیں ان پر پی ٹی اے کس طرح قابو پا سکتاہے؟-کمیٹی نے ہدایات دیں کہ جرائم پر قابو پانے کیلئے ایف آئی اے، وزارت داخلہ، سی ٹی ڈی، پی ٹی اے اور نادرا ملکر جعلی/افغان سمز، جعلی/افغان شناختی کارڈ کے روک تھام کیلئے باہمی مشاورت سے ایک رپورٹ تیار کر کے کمیٹی میں پیش کریں –

    یونان کشتی حادثہ، 290 ڈیڈ باڈیز مسنگ ہیں
    یونان کشتی حادثے بارے ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی-انہوں نے بتایا کہ کشتی میں 317 پاکستانی تھے جس میں 12 بندے بچ گئے ہیں جبکہ 290 ڈیڈ باڈیز ابھی مسنگ ہیں -انہوں نے مزید بتایا کہ یونان حکام نے فنگر پرنٹس بھیجے جس میں 15 کی شناخت کی گئی ہے-ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے پر وزیراعظم نے بھی ایک کمیٹی بنائی ہے جو جلد اپنی رپورٹ مرتب کرے گی-چیئرمین کمیٹی نے ایف آئی اے حکام کو رپورٹ کمیٹی میں بھی جمع کرانے کے احکامات جاری کئے-

     یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

    کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

    انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتوں اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا

    شہری ڈوب چکے، کئی کی لاشیں ملیں تو کئی ابھی تک لاپتہ ہیں،

  • نادرا کا منافع کہاں گیا؟ انکوائری کا فیصلہ

    نادرا کا منافع کہاں گیا؟ انکوائری کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے نادرا ممبران کےخلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کر لیا

    انکوائری نادرا آرڈیننس 2000 کی سیکشن 26 اور26 اے کی خلاف ورزی پر ہوگی،وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری لے لی گئی ،وزیر اعظم نے پرنسپل سیکرٹری گورنرپنجاب نبیل اعوان کو انکوائری آفیسر تعینات کردیا،انکوائری نادرا اتھارٹی ممبران سلطانہ محمود، وسیم سہیل ہاشمی سید کے خلاف ہوگی،ممبران نادرااتھارٹی محمد عامر ملک، عامر بشیراور ریاض عنایت کے خلاف انکوائری ہوگی،نادرا نے سالانہ بجٹ کی منظوری وفاقی حکومت سے نہیں کرائی، نادرا نے ہرسال کا سرپلس منافع بھی قومی خزانے میں جمع نہیں کرایا،بجٹ کی عدم منظوری، سرپلس منافع جمع نہ کرانا نادرا آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے،

    دوسری جانب نادرا کی جانب سے شہریوں کا ڈیٹا پبلک ہونے پر پی اے سی نے نوٹس لے لیا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے وزارت داخلہ کو شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کی مشترکہ تحقیقات کا حکم دے دیا، نور عالم خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے، ایف آئی اے، ملٹری انٹیلی جنس کو بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل کیا جائے، ہر ایک کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پرموجود ہے، ادرا سے کیسے لیک ہوا ؟ پی ٹی اے سارا ڈیٹا بلاک کرے، عسکری حکام کا ڈیٹا بھی لیک ہوا ہے،

    نور عالم خان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں بڑا آدمی بھی ملوث ہے تو اس پر بھی ہاتھ ڈالیں اور کاروائی کریں،

    نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق وَ تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا

    زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

    سابق چیئرمین نادرا کو پانچ برس بعد انصاف مل گیا،ن لیگی حکومت کی جانب سےدائر مقدمہ خارج کرنے کا حکم

    وزیر اعظم نے چیئرمین نادرا کا استعفی منظور کرلیا

    دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت معذوری کی درجہ بندی کے فریم ورک پر اجلاس ہوا،
    اجلاس میں وزارت ِ انسانی حقوق، قومی صحت، نادرا اور نیوٹک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کو نوکریاں دلانے کی کوششیں تیز کرنا ہوں گی، منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کو سرکاری اور نجی شعبوں میں نوکریاں دینے کی ضرورت ہے، نوکریوں کیلئے خصوصی افراد کی موزونیت کا تعین عالمی معیارکے مطابق ہونا چاہیے، نوکریوں کی تلاش میں خصوصی افراد کو معاونت فراہم کی جانی چاہیے،ہنر مند افرادِ باہم معذوری کی ملازمت کیلئے ممکنہ آجروں کی نشاندہی کی جائے،خصوصی افراد کی نوکریوں کیلئے نجی شعبے کے بڑے آجروں سے رابطہ کیا جانا چاہیے ، کاروباری اور صنعتی شعبوں میں خصوصی افراد کی نمائندگی بڑھائی جائے ،

    صدر مملکت نے قومی اور صوبائی سطح پر عالمی معیارکے مطابق تیار کردہ معذوری کی درجہ بندی کانظام اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فریم ورک معذوری کی درجہ بندی اور ملازمتوں کیلئے موزونیت کا تعین کرنے میں مدد کرے گا،صدر مملکت نے عام لوگوں کیلئے معذوری سرٹیفکیٹ کا اردو ترجمہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز ملک میں یکساں درجہ بندی کے نظام اور معذوری سرٹیفکیٹ اپنانے کیلئے صوبوں کے ساتھ ہم آہنگی بہتر بنائیں ، میڈیا میں خصوصی افراد کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، انسانی حقوق کی وزارت سرکاری اور نجی شعبوں میں خصوسی افراد کی ملازمتوں کیلئے کوششیں مزید تیز کرے،

  • 30 شہروں میں نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر شروع کرنے کا فیصلہ

    30 شہروں میں نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر شروع کرنے کا فیصلہ

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کے 30 شہروں میں نادرا دفاتر میں ون ونڈو پاسپورٹ کاؤنٹر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے کہا تھا کہ جس تحصیل یا سب تحصیل میں پاسپورٹ آفس نہیں وہاں نادرا پاسپورٹ بنائےاس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    پرویز الہی کیس:اینٹی کرپشن کا جوڈیشل مجسٹریٹ پرعدم اعتماد کااظہار

    نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا کے دفتر میں ہی اب پاسپورٹ کا بھی ایک کاؤنٹر موجود ہو گا، لاہور ریجن کے 12 چھوٹے شہروں میں پاسپورٹ نادرا بنائے گا کراچی کے 2 علاقوں میں نادرا سینٹرپرپاسپورٹ بن سکےگا،ملتان کے 6 نادرا سینٹرز پر پاسپورٹ بنوایا جا سکے گا سرگودھا کے 2، کے پی میں 4 اور اسلام آباد کے 2 نادرا سینٹرز بھی پاسپورٹ بنائیں گے۔

    عید الاضحیٰ کب ہو گی؟

    اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ نے کہا ہے کہ پاسٹورٹ کاؤنٹر ان تحصیلوں میں نادرا دفاتر میں شروع کیے جائیں گے جن کی آبادی زیادہ ہے معاشی حالات بہتر ہونے پر تحصیلوں میں پاسپورٹ آفس قائم کریں گےنادرا دفاترمیں قائم پاسپورٹ کاؤنٹر محکمۂ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کنٹرول کرے گا نادرا فی پاسپورٹ سرکاری فیس کے علاوہ 1 ہزار روپے وصول کرے گا، 10 جون سے ہر نادرا آفس میں پاسپورٹ جاری کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما رضا نصراللہ گھمن کا سیاست چھوڑنے کا اعلان