Baaghi TV

Tag: ناروے

  • ناروے کی ملکہ کا بیٹا مبینہ طور پر ریپ کیس میں گرفتار

    ناروے کی ملکہ کا بیٹا مبینہ طور پر ریپ کیس میں گرفتار

    اوسلو: ناروے کی ملکہ میٹی میریٹ کے بیٹے میرئیس بورج ہوئیبے کو مبینہ طور پر ریپ کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کی ملکہ میٹی میریٹ کے بیٹے میرئیس بورج ہوئیبے کو حراست میں لیا گیا ہے، 27 سالہ میرئیس بورج کو پیر کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ایسی خاتون کا ریپ کیا جو بے ہوشی کی حالت میں اور مزاحمت کرنے کی قابل نہیں تھیں تاہم حکام نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

    متاثرہ 20 سالہ خاتون ان سے اگست میں پہلی دفعہ ملی تھیں اور اسی دن واقعہ پیش آیا اور خاتون کے وکیل ہیگ سیلومون نے بتایا کہ ملکہ کے بیٹے سے ان کے رومانوی تعلقات نہیں تھے اور خاتون سے مشکل وقت سے گزر رہی ہے،وکیل صفائی اووند بریٹلین کے مطابق ہوئیبے نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ مجرم نہیں ہیں اور تفتیشی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

    میرئیس بورج ہوئبے ان کی والدہ میٹی میریٹ کی 2001 میں ولی عہد ہاکون کے ساتھ شادی سے قبل دونوں کے رومانوی تعلقات کے دوران 1997 میں پیدا ہوئے تھے میرئیس بورج ہوئبے کے دو سوتیلے بہن بھائی ہیں، پرنسز انگریڈ الیگزینڈرا اور پرنس سویر ماگنوس کے برعکس میرئیس بورج ہوئبے نے ناروے کی شاہی خاندان کی کوئی ذمہ داری یا عہدہ نہیں لیا ہوا ہے جبکہ ان کی بہن اور بھائی نے شاہی حیثیت حاصل کررکھی ہے، میرئیس بورج ہوئبے اپنے والد ولی عہد ہاکون اور والدہ میٹی میریٹ کی رہائش گاہ کے قریب ہی مقیم ہیں

    سی این این کی رپورٹ کے مطابق میرئیس بورج ہوئبے کو اب 5 خواتین کے ریپ کے الزامات کا سامنا ہے، ان پر قریبی تعلقات میں رہنے والی خاتون کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریپ کا نشانہ بنانے کا الزام ہے، ان پر عائد فرد جرم میں 20 سالہ لڑے کو قتل کی دھمکی دینے اور ان کی ایک سابقہ منگیتر پر تشدد شامل ہے۔

  • لبنان پیجر بم دھماکوں میں ملوث انڈین نژاد نارویجن شخص کے بین الاقوامی سرچ وارنٹ جاری

    لبنان پیجر بم دھماکوں میں ملوث انڈین نژاد نارویجن شخص کے بین الاقوامی سرچ وارنٹ جاری

    ناروے میں پولیس نے لبنانی گروپ حزب اللہ کو پیجرز فروخت کرنے کے الزام میں ایک نارویجن ہندوستانی شخص کے لیے بین الاقوامی سرچ وارنٹ جاری کیا ہے –

    باغی ٹی وی:اس مہینے کے وسط میں لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں سے 38 افراد ہلاک اور 3000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ ان پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ تھا تاہم اسرائیل نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی، ان دھماکوں کے بعد رنسن ہوزے لاپتہ ہیں اور ناروے کی پولیس نے ان کا پتہ لگانے کے لیے بین الاقوامی وارنٹ جاری کیا ہے۔
    jose
    ناروے کی پولیس ایک انڈین نژاد نارویجین شہری رنسن ہوزے کی تلاش میں ہے ان کی کمپنی نے مبینہ طور پر گروپ حزب اللہ کو وہ پیجر سپلائی کیے تھے، جن میں بم نصب تھے۔

    بی بی سی کے مطابق رنسن ہوزے کام کے سلسلے میں امریکہ کے شہر بوسٹن گئے تھے اور تب سے وہ لاپتہ ہیں۔ وہ اس بلغاریائی کمپنی کے بانی ہیں جس نے مبینہ طور پر یہ پیجرز لبنان میں حزب اللہ گروپ کو فروخت کیے تھے۔

    ناروے کی پولیس نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ ’اوسلو کی پولیس کو بدھ کے دن پیجر دھماکے سے متعلقہ ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ ملی گمشدگی کے ایک کیس کی تفتیش شروع کر دی گئی اور ان کی تلاش کا انٹرنیشنل وارنٹ جاری کیا گیا۔‘

    ناروے میں بین الاقوامی معاملات کی تفتیش کرنے والی پولیس کی شاخ کیرپوس کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اگر کوئی شخص دوسرے ممالک میں لاپتہ ہوا ہو تو عموماً کیرپوس ایک بین الاقوامی الرٹ یا ’ییلو نوٹس‘ جاری کرتی ہے لیکن کچھ مخصوص حالات میں غیر ملکی محکموں سے بھی براہ راست رابطہ قائم کر سکتی ہے۔‘

    انٹرپول نے ابھی تک اس کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا،گذشتہ بدھ کو روئٹڑز نے رنسن ہوزے سے جب فون پر پیجر میں دھماکوں کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ دوبارہ فون کیے جانے پر انھوں نے فون کال کاٹ دی۔

    "دی گارڈین” کے مطابق بلغاریہ کی ایک کمپنی کے بانی 39 سالہ رنسن ہوزے جو مبینہ طور پر پیجر سپلائی چین کا حصہ ہیں، گزشتہ ہفتے امریکہ کے ایک ورک ٹرپ کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔

    جمعرات کو، اوسلو پولیس نے کہا: "کل، اوسلو پولیس ڈسٹرکٹ کو پیجر کیس کے سلسلے میں لاپتہ شخص کی رپورٹ موصول ہوئی۔ لاپتہ افراد کا کیس کھولا گیا ہے اور ہم نے اس شخص کے لیے بین الاقوامی وارنٹ بھیجا ہے۔ ہوز نے پیجرز پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جب ان سے 18 ستمبر کو رائٹرز نے رابطہ کیا اور بلغاریہ کے کاروبار کے بارے میں پوچھے جانے کے بعد بند کر دیا۔ اس کے بعد وہ متعدد کالوں اور پیغامات کا جواب دینے میں ناکام رہا۔

  • آئرلینڈ، ناروے اور سپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

    آئرلینڈ، ناروے اور سپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

    آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد اسرائیل کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، اسرائیل نے دو یورپی ریاستوں سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔

    بدھ کو خطاب کرتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا: "آج آئرلینڈ، ناروے اور اسپین اعلان کر رہے ہیں کہ ہم فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں، ہم میں سے ہر ایک اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے قومی اقدامات کرے گا،”مجھے یقین ہے کہ آنے والے ہفتوں میں مزید ممالک اس اہم قدم کو اٹھانے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔”

    سکائی نیوز کے مطابق آئرش حکومت کا استدلال ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، جو اس کے بقول خطے میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے، آئرلینڈ کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ "یہ دو ریاستی حل کے لیے غیر واضح حمایت کا بیان ہے، جو اسرائیل، فلسطین اور ان کے لوگوں کے لیے امن اور سلامتی کا واحد معتبر راستہ ہے۔”

    ڈبلن میں ہیرس کے بیان کے فوراً بعد اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اور ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایدے نے کہا کہ دونوں ملک 28 مئی سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے،اسپین کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ” اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے پاس فلسطین کے لیے امن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے”۔ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور کا کہنا ہے کہ اگر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم نہ کیا جائے تو مشرق وسطی میں امن نہیں ہو سکتا۔”فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا بنیادی حق حاصل ہے۔”

    ناروے،سپین اور آئرلینڈ کے اس اعلان کے بعد اسرائیل کے وزیر خارجہ نے آئرلینڈ اور ناروے سے اسرائیل کے سفیروں کو فوری طور پر اسرائیل واپس بلا لیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ غزہ میں قید اسرائیل کے یرغمالیوں کی واپسی کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے . "اسرائیل اپنی خودمختاری کو نقصان پہنچانے اور اس کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے سامنے خاموش نہیں رہے گا۔”

    فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم کیا اور دیگر ممالک سے بھی اس کی پیروی کرنے کا مطالبہ کیا۔فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے "فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت” کو تقویت ملے گی اور اسرائیل کے ساتھ دو ریاستی حل لانے کی کوششوں کی حمایت کی جائے گی۔

  • پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی

    پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی

    ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا ہے-

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق یہ اعلان ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا، یہ رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سروس نے جاری کی،جس میں کہا گیا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کا ایک اور ثمر حاصل کرلیا، ناروے نے پاکستان کو اپنی نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا۔

    گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور کچھ دیگر ممالک کو اس لسٹ میں شامل کیا جا رہا تھا، اس لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلبا اور ریسرچرز کو کافی مشکلات پیش آرہی تھیں، اس لسٹ کی وجہ سے بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف منفی پرو پیگنڈا جاری رکھے ہوئے تھا لیکن پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے بعد ملک کا نام تھریٹ اسیسمینٹ میں نہیں ہے۔

  • قرآن پاک کے بے حرمتی کرنیوالا ملعون  سلوان صباح  ہلاک ہو گیا

    قرآن پاک کے بے حرمتی کرنیوالا ملعون سلوان صباح ہلاک ہو گیا

    اوسلو:عراقی نژاد ملعون سلوان صباح مومیکا مبینہ طور پر ناروے میں مردہ حالت میں پایا گیا-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کرکے شہرت حاصل کرنے والا 37 سالہ ملعون سلوان مومیکا حال ہی میں سویڈن سے ناروے منتقل ہوا تھاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 27 مارچ کو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ملعون نے صارفین کو آگاہ کیا تھا کہ وہ ناروے حکام کی حفاظت میں سویڈن سے ناروے منتقل ہو رہا ہے۔

    ملعون سلوان مومیکا نے اپنی پوسٹ میں منتقلی کی وجہ بیان کرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ میں نے ناروے میں پناہ اور بین الاقوامی تحفظ کے لئے درخواست دی ہے کیونکہ سویڈن فلسفیوں اور مفکرین کے لئے نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کے لئے پناہ قبول کرتا ہے،میں اسلام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، میں نے اس کی قیمت ادا کی ہے اور آگے بھی ادا کرتا رہوں گا اور میں اس کے لئے تیار ہوں، چاہے مجھے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے-

    بین اسٹوکس کا ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار ،ای سی بی نے …

    واضح رہے کہ قرآن پاک کی متعدد بار بے حرمتی کرنے والا سلوان مومیکا عراق کے صوبے موصل کے ضلع الحمدانیہ سے تعلق رکھتا تھا،سلوان صباح مومیکا عیسائی تھا جو بعدازاں ملحد ہو گیا تھا اور اپنا تعارف ’ایک لبرل ملحد نقاد اور مفکر‘ کے طور پر کرواتا تھا ،سلوان نے سویڈن میں پناہ حاصل کرنے سے قبل عراقی شہر نینوا میں ملیشیا کی سربراہی بھی کی، وہ دھوکا دہی سمیت متعدد کیسز میں عراق کو مطلوب تھا-

    02 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    سلوان کئی سال قبل سویڈن فرار ہو گیا تھا اوراس کی حوالگی کے لیے عراقی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر سویڈش حکومت سے درخواست بھی کی گئی تھی تاہم سویڈن نے سلوان کو عراق کے حوالے نہیں کیا تھا مگر گزشتہ برس کے اختتام پر خبر سامنے آئی تھی کہ سویڈن نے سلوان کا مستقل رہائشی اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے جس کے بعد اب وہ حال ہی میں ناروے منتقل ہوگیا تھا۔

    وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطار پارٹی، مسلمان شخصیات کا احتجاجاً بائیکاٹ

  • دو ریاستی حل نہ صرف فلسطینیوں بلکہ اسرائیل کے بھی حق میں ہے،ناروے

    دو ریاستی حل نہ صرف فلسطینیوں بلکہ اسرائیل کے بھی حق میں ہے،ناروے

    دوحہ: ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈے نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فلسطینی ریاست ضروری ہے اور دو ریاستی حل اسرائیل کے بھی مفاد میں ہے۔

    باغی ٹی وی : قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ کو انٹرویو میں ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈے نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لیے ناروے کی اوسلو معاہدہ سے غزہ جنگ بندی کی حمایت تک کوششوں پر بات کی-

    ناروے کے وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اوسلو معاہدے کے تحت دو ریاستی حل کی تجویز ایک مرتبہ پھر ابھر کر سامنے آئی ہے لیکن اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم کی جانب سے دو ریاستی حل سے انکار تشویشناک بات ہے، اسرائیل کی کئی حکومتوں نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کے قیام پر ہوگا، جس میں خود مختار فلسطینی ریاست اور اسرائیل کی ریاست شامل ہے اور معاہدے کے تحت دونوں پرامن رہیں گے۔

    زمین ہمیشہ سے گول نہیں تھی،تحقیق

    ناروے کے وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان مذاکرات اور تصفیے کے بعد فلسطینی ریاست کے امور وہاں قائم ہونے والے ادارے سنبھال لیں گے، فلسطینی ریاست میں مغربی کنارہ اور غزہ سمیت دیگر علاقے شامل تھے میرا اس بات پر یقین ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست کا مکمل حق حاصل ہے، یہ ریاست نہ صرف زبانی حد تک بلکہ عملی طور پر قائم ہونی چاہیے، جس کی اپنی سرحد ہو اور وہ ریاست اپنے عوام کی خدمت کرے اور فلسطین کے اندر عوام کو جمہوری انداز میں اپنی قیادت کے انتخاب کا حق ملے۔

    ایسپن بارتھ ایڈے نے کہا کہ اسرائیل کو بارہا پیغام دے چکے ہیں کہ اگر آپ مستقبل میں صہیونی اسرائیلی اور جمہوری ریاست کے طور پر برقرار رہنا چاہتے ہیں تو آپ کوفلسطین کا مسئلہ بھی حل کرنا ہوگا اگر وہ فلسطینی جو بہتر معیشت اور اپنے عوام کومعیاری سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بھی مکمل سیاسی حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔

    نمیبیا کے صدر 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    فلسطینی ریاست کےحوالے سےان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری غیرقانونی ہے،جس کا اظہار اقوام متحدہ کی کئی قرارداد وں میں کیا گیا ہے اور فلسطین کو ریاست بنانا چاہتے ہیں تو پھر اس کی سرحدیں ضروری ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ دو ریاستی حل نہ صرف فلسطینیوں بلکہ اسرائیل کے بھی حق میں ہے کیوں کہ اسرائیل کو پائیدار ریاست بنانے کے لیےسلامتی کے خدشات ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

    نارویجن وزیرخارجہ نے غزہ پر اسرائیلی کارروائی کو یوکرین جنگ سے موازانہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پر مغربی ممالک کا دوہرا معیار نہ صرف نظر آرہا ہے بلکہ میں اس پر بات کرچکا ہوں کہ ایسا نہیں لگنا چاہیے کہ دوہرے معیار کا مظاہرہ ہو رہا ہو بلکہ یقینی بنایا جائے کہ ایک جیسے معاملات پر ہمارا مؤقف یکساں ہو کیونکہ یہ تاثر عالمی سطح پر فائدہ مند نہیں ہے۔

    ماسکو میں بھارتی وزارت خارجہ کا ملازم پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

  • پاکستان  سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ 2023 کے فائنل میں جگہ بنالی

    پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ 2023 کے فائنل میں جگہ بنالی

    پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اوسلو میں جاری ناروے کپ 2023 کے سیمی فائنل میں بریمنز کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔سیمی فائنل میں مین ان گرین کی جانب سے عابد علی اور عبداللہ نے گولز کئے پاکستان نے ٹورنامنٹ میں مسلسل ساتویں جیت درج کی اور ایک بھی میچ نہیں ہارا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 28 گول کیے اور ٹورنامنٹ میں اب تک صرف دو گول کیے ہیں۔پاکستان اب کامیابی سے صرف ایک قدم دور ہے اور وہ خواب پورا کر رہا ہے جس کے وہ پچھلے سال دوحہ میں اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد قریب آیا تھا۔اس سے قبل آج کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سینڈویکن کو 2-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول فیصل نے کئے،

  • ناروے،پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ کے راؤنڈ آف 32 میں پہنچ گئی

    ناروے،پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ کے راؤنڈ آف 32 میں پہنچ گئی

    ناروے کپ فٹبال کے مقابلے اوسلو میں جاری ہیں جس میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم انڈر 17 کیٹیگری کے مقابلوں میں شریک ہے، پاکستان نے ناک آؤٹ راؤنڈ کے دو میچز کھیلے اور دونوں میں ہی شاندار کامیابی حاصل کی۔پہلے راؤنڈ آف 32 میں پاکستان کا مقابلہ مولڈے فٹبال کلب کے تھا جس میں پاکستان ٹیم 0-4 سے کامیاب ہوئی، اس میچ میں طفیل شنواری نے 2گول کیے، فیصل اور وہاب نے ایک ایک گول کیا۔ اس کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ٹرائسل کلب سے تھا اس میچ میں بھی پاکستان کی کامیابی کا اسکور 0-4 رہا، پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے عبداللہ نے 2 جبکہ شاہ میر اور عبدالوہاب نے ایک ایک گول کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا کوارٹر فائنل میچ جمعہ کو کھیلے گی۔ناروے میں پاکستانی باشندوں کی جانب سے جشن منایا جانے والا جشن کسی شاندار سے کم نہیں تھا کیونکہ انہوں نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ پاکستانی شائقین جشن میں شامل ہوئے، جھنڈے لہراتے، قومی ترانے گاتے اور اپنی ٹیم کی شاندار کامیابی کو دیکھ کر دلی مسرت کا اظہار کرتے۔پاکستانی ٹیم راؤنڈ آف 32 میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ آج رات ہوگا۔ تاہم، زبردست حمایت اور فتح کے ذائقے کے باعث، نوجوان ستارے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے اور اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم تھے۔

  • ناروے کوہ پیما نے نیا ریکارڈ  بنا ڈالا

    ناروے کوہ پیما نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    ناروے کی ایک خاتون اور ان کے نیپالی شیرپا گائیڈ 8 ہزار میٹر (26,246 فٹ) سے اوپر کی تمام چوٹیوں کو سر کرنے والی دنیا کی تیز ترین کوہ پیما بن گئیں۔ دونوں نے آج پاکستان میں کم ترین وقت میں K2 کو سر کیا، جو کہ صرف تین ماہ میں ان کا 14 واں بلند ترین پہاڑ ہے۔
    نیپالی آرگنائزنگ کمپنی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نارویجن خاتون کرسٹن ہریلا، 37، اور نیپال کے 35 سالہ ٹینجین (لاما) شیرپا نے K2 کا پیمانہ طے کیا، جو آٹھ دیگر گائیڈز کے ساتھ 8,611 میٹر (28,251 فٹ) پر دنیا کا دوسرا سب سے اونچا ہے تاشی نے کہا کہ چند مہینوں میں تمام 14 بلند ترین چوٹیوں پر چڑھنا ایک مشکل کارنامہ ہے، جو عام طور پر کئی کوہ پیما سالوں میں کرتے ہیں۔
    انہوں نے نیپال سے تعلق رکھنے والے نرمل پورجا کو ہرا کر تیز ترین کوہ پیمائی کا ریکارڈ قائم کیا جس نے 2019 میں تمام چوٹیاں چھ ماہ اور ایک ہفتے میں مکمل کیں۔ ان کے تازہ کارنامے کی تصدیق پہاڑ پر موجود دیگر کوہ پیماؤں نے بھی کی لیکن اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈسے ہونا باقی ہے۔

  • روس کی "جاسوس وہیل” سویڈن کے ساحلوں پر پہنچ گئی

    روس کی "جاسوس وہیل” سویڈن کے ساحلوں پر پہنچ گئی

    ناروے نے دعویٰ کیا ہے کہ سویڈن کے ساحلوں کے قریب روسی نیوی کی تربیت یافتہ جاسوس وہیل’وہیلدیمیر‘ کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں، جو کہ اپنی فطرت کے برخلاف انسانوں سے دور جانے کے بجائے ان کی عادی ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل 2019 میں بلیوگا وہیل مچھلی کو ناروے کے ساحلی حدود میں دیکھا گیا تھا، اس وقت خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ روسی نیوی کی جانب سے وہیل مچھلی کو جاسوسی کیلئے استعمال کیا جاتا ہےاب اسی وھیل کو سویڈن میں دیکھا گیا ہے جس پر کبھی برقی آلات نصب تھے ۔

    پاکستان میں غلطی سے میزائل فائرنگ کے واقعہ،حکومت کو 24 کروڑبھارتی روپے کا نقصان برداشت …

    حکام کاکہناتھاکہ پہلی مرتبہ جب یہ وہیل مچھلی دیکھی گئی تھی تب اس پرایک کیمرا لگا ہواتھاجس پر ایک پلاسٹک کےٹکڑے پر ’ایکوئپمنٹ سینٹ پیٹرزبرگ‘ لکھا ہوا تھا ناروے کے لوگوں نے بلیوگا وہیل مچھلی کو ’وہیلدیمیر‘ (Hvaldimir) کا نام دے دیا، جو کہ نارویجین زبان میں وہیل کیلئے استعمال ہونے والے نام سے ’Hval‘ اور روسی زبان کے ’dimir‘ کو ملا کر بنایا گیا ہے۔

    ون وہیل آرگنائیزیشن کا کہنا ہے کہ وہیلدیمیر گزشتہ تین سالوں کے دوران ناروے کے نصف ساحلی علاقے کا چکر مکمل کر چکی تھی تاہم حال ہی میں بہت تیزی سے باقی نصف کا چکر لگانا شروع کرتے ہوئے سوئیڈن کی جانب بڑھنے لگی ہے۔

    پھر 2019 کے بعد اس نے اپنی رفتار بڑھائی اور سویڈن کی راہ لی اس ضمن میں ون وھیل نامی تنظیم میں بحری حیاتیات کےماہر، سباسٹیان اسٹرینڈ نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اس وہیل نے اپنی رفتار اچانک کیوں بڑھا دی اورکیوں وہ اپنےفطری ماحول سےدور جا رہی ہے؟-

    چین میں قدیم مسجد منہدم کرنے پرجھڑپیں،سینکڑوں پولیس اہلکارتعینات

    ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ یہ ہارمونز کا چکر ہو جو اسے اپنے ساتھیوں کی تلاش کیلئے مجبور کر رہا ہو یا پھر اس کا اکیلا پن بھی ہو سکتا ہے کیونکہ اس کی عمر 13 سے 14 سال کے درمیان ہے، یہ وہ عمر ہے جب اس کے ہارمونز بہت مضبوط ہوتے ہیں، یا اس وجہ سے کہ وہ خود کو تنہا محسوس کرتی ہے بیلوگا وہیلز نہایت ہی سوشل ہوتی ہیں، اس لیے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے جیسی دوسری وہیلز کو تلاش کر رہی ہو۔

    واضح رہے کہ 2019 میں وھیل جب ناروے پہنچی تھی تو تو ناروے مرکز برائے فشریز کے ماہرین نے اس پر لگا برقی آلہ ہٹادیا تھا۔ اس وھیل پر ایک جدید کیمرہ لگا تھا جس کی پشت پر روسی شہر ’سینٹ پیٹرزبرگ‘ کا نام لکھا تھا۔ اسی بنا پرجاسوس وھیل کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔

    ناروے کی جانب سے وہیل کے روس کیلئے جاسوسی کے الزامات پر روس کی جانب سے آج تک کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تاہم جن پانیوں میں وھیل دکھائی دی ہے وہ مغربی اور روسی آبدوزوں کی آمدورفت کا اہم مقام بھی ہے بیرینٹ سی تزویراتی اور جیوپولیٹیکل اہمیت کا حامل ہیں جہاں مغرب اور روسی بحری نقل و حرکت پر نظر رکھی جاتی ہے جبکہ اسے اٹلانٹک اورپیسیفک کےدرمیان مختصر فاصلے کے طور پر ایک گیٹ وے بھی سمجھا جاتا ہے۔

    اٹلی کی مشہور نہر کا پانی سبز ہو گیا