Baaghi TV

Tag: نواز شریف

  • نواز شریف آئندہ ہفتے بلوچستان جائیں گے،رانا ثناء اللہ

    نواز شریف آئندہ ہفتے بلوچستان جائیں گے،رانا ثناء اللہ

    سابق وفاقی وزیر، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایک ڈالر کے لیے آج آئی ایم ایف اور دیگر اداروں کی منتیں کر رہے ہیں،مہنگائی اتنی ہے عام آدمی کا جینا مشکل ہو چکا ہے،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف دوسرے صوبوں کے دورے شیڈول کر چکے ہیں،آئندہ ہفتہ بلوچستان جائیں گے، ہمار ایک وفد سندھ گیا ہے مشاورت کرنے،ہماری سیاسی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے پنجاب میں جاری ہیں، مسلم لیگ ن نے انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں،سردار منصب ڈوگر دو مرتبہ ہمارے ایم این اے رہے ہیں, 2018 میں وہاں ٹکٹ کسی اور کو دی تھی،ناراضگی پیدا ہوئی لیکن ہم اس ناراضگی کو اس وقت دور نہیں کر سکے,لیکن اب ہمارے ساتھ ہیں،کچھ امیدوار ہمارے سے الگ ہوکر آزاد الیکشن لڑے اس کی وجہ سے پارٹی کو کامیابی نا ملی،گزشتہ ضمنی انتخابات کی بات کی جاتی ہے کہ مسلم لیگ ن کی کارکردگی ٹھیک نہیں رہی،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کیا ہر مرتبہ مسلم لیگ ن کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملنا چاہیے۔ کیا مسلم لیگ ن کو جھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل ہی رکھا جانا چاہیے اور اگر اب ایسا نہیں ہورہا تو لیول پلیئنگ فیلڈ کا شور ڈال دیا گیا، کونسی سہولت کاری ہے، یہ آپ کے سامنے ہیں، ایک ایک سیٹ کے اوپر،ہم سیاست کر رہے ہیں، الیکشن لڑ رہے ہیں، اسی طرح الیکشن لڑے ،2018 میں نامساعد حالات کے باوجود ہم نے کامیابی حاصل کی،جس دور میں ہماری قیادت اور کارکنوں کو جیلوں میں ٹھونسا گیا اسوقت کونسی سہولتکاری تھی لیکن اس دور میں اس سب کے باوجود ہم ڈٹ کر کھڑے رہے۔ 2018 الیکشن میں کونسی سہولتکاری تھی جسکے باجود ہم نے صوبائی اسمبلی کی 130 سیٹی جیتیں اور صوبائی اور قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بنے،میاں نواز شریف نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر پاکستان کو امید دی ہے۔ ہم اس امید کو ان شا اللہ یقین میں بدلیں گے،ہم کامیابی کی طرف بڑھیں گے، یقین میں بدلنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے زعماء کی ہمیں ضرورت ہے، مثبت بات ہونی چاہئے، تنقید برائے تنقیدنہیں، پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا،اس ملک نے ہمارا یقین ہے کہ قائم رہنا ہے

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • نواز شریف کے دورہ بلوچستان کے موقع پر سابق سینیٹرکا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

    نواز شریف کے دورہ بلوچستان کے موقع پر سابق سینیٹرکا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

    سابق سینٹیرڈاکٹر اشوک کمار نے نیشنل پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا

    ڈاکٹر اشوک کمار پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کریں گے ،سینیٹ آرمی ایکٹ کی حمایت میں ووٹ دینے پر نیشنل پارٹی نے نوٹس جاری کیا تھا ، اشوک کمار کا کہنا ہے کہ نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا،رویے سے دلبرداشتہ ہو کر پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے،

    ڈاکٹر اشوک کمار میاں محمد نواز شریف کے دورہ کے دوران ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے ،اشوک کمار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) وفاق کی پارٹی ہے، ہم نے ہمیشہ ملک کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاست کی ہے، آرمی ایکٹ کی حمایت میں ووٹ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پاک فوج نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور دشمنوں کے نا پاک عزائم کو ناکام بنایا ہے، اپنے ضمیر کی آواز پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں،

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

    بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ویڈیو سامنے آ گئی

    مسجد کے اندر بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا قاری گرفتار

    خواتین گروہ کے ہاتھوں درجنوں افراد کے لُٹنے کا انکشاف

  • نواز شریف کے ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

    نواز شریف کے ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لیے

    عدالت نے نواز شریف کے ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دیے دیا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کئے،عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی پراپرٹیز،گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم دیا

    واضح رہےکہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے احکامات اکتوبر 2020 میں دیے تھے جس کے بعد نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور لگژری گاڑیاں ضبط کی گئی تھی، نواز شریف لندن سے پاکستان واپس آئے تو عدالت میں سرنڈ ر کیا، جس پر عدالت نے نواز شریف کو ضمانت دی تھی، نواز شریف نے عدالت میں اثاثوں کی واپسی کی بھی درخواست دائر کی تھی

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • یقین تو نہیں لیکن شبہ ہے عمران خان کو جیل میں دوائی مل رہی ہے،رانا ثناء اللہ

    یقین تو نہیں لیکن شبہ ہے عمران خان کو جیل میں دوائی مل رہی ہے،رانا ثناء اللہ

    ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف آئندہ انتخابات میں ضمنی نہیں بلکہ جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گے،نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی قانون رکاوٹ نہیں ہے،

    رانا ثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین تو نہیں لیکن شبہ ہے عمران خان کو جیل میں دوائی مل رہی ہے، نوازشریف جلدچوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے، ہاتھی کے پائوں میں سب کا پائوں ہے نوازشریف قائد ہیں اور قائد رہیں گے شہبازشریف پارٹی صدر رہیں گے،آصف علی زرداری کا حق حاصل ہے کہ لاہور کے وزیر اعظم کا راستہ روکیں اور لاڑکانہ کے وزیر اعظم کی راہ ہموار کریں،معیشت کی بحالی کےلئے مائنس نو مئی پی ٹی آئی والوں سے بات چیت کےلئے تیار ہیں،اگر پی ٹی آئی کو لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی جا رہی تو ان کو الیکشن کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔ اور اگر جیالہ وزیراعظم بنے گا تو کیسے کہہ سکتے ہیں کہ لیول فیلنگ فیلڈ نہیں ہے

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینا اور یہ دعوی کرنا کہ ہم کامیاب ہوں گے تو یہ ہر کسی کا حق ہے ہم پورا یقین رکھتے ہیں ہم پوری جدوجہد کریں گے ہمارا ماضی ایسا ہے ہم نے پہلے بھی پاکستان کو دو بار ان مشکلات سے نکالا ہے ۔اور ہم پاکستان کو اس بحران سے نکالیں گے ،پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمن کی پارٹیز کے ساتھ بھی رابطہ ہو سکتا ہے امکان ہے لیکن اس کا کوئی حتمی فیصلہ ابھی ہم نے نہیں کیا ہے ۔ لیکن ہم صرف کسی ایک کے ساتھ ہی نہیں ہم سب کے ساتھ پولیٹیکل ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں ،پی ٹی ائی نو مئی کا قصور وار ٹولہ ان کے ساتھ ہرگز رابطہ نہیں ہو سکتا ۔ اور جو قصور وار نہیں ہے ان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے ۔ الیکشن میں حصہ لینا چاہیے،پاکستان کے تمام مسائل کا حل تمام پولیٹیکل پارٹیز مل کر بیٹھیں ۔ چارٹر اف اکانومی کریں اور بنیادی مسائل کے اوپر ایک موقف اختیار کریں جس طرح نواز شریف کی قیادت میں کی وزارت عظمی کے زمانے میں دہشت گردی کے خلاف حل نکالا گیا تھا

    دوسری جانب مظفر گڑھ شہر کے صوبائی حلقہ پی پی 268 سے محمد اجمل چانڈیہ نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس لغاری کے ساتھ ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور نوازشریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کی قیادت پہ بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،محمد اجمل چانڈیہ نے 2018 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور 17 ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے،راناثناء اللّٰہ اور اویس لغاری نے محمد اجمل چانڈیہ اور محمد اکرم چانڈیہ سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور امید کا اظہار کیا کہ اجمل چانڈیہ اور اکرم چانڈیہ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی اور مضبوط ہوگی

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • اہلیہ کی وفات ذاتی زندگی اور بچوں کے حوالے سے بہت بڑا امتحان ہوتا ہے،نواز شریف

    اہلیہ کی وفات ذاتی زندگی اور بچوں کے حوالے سے بہت بڑا امتحان ہوتا ہے،نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی پارٹی صدر شہباز شریف کے ہمراہ گورنر ہاؤس آمد ہوئی

    نواز شریف نے گورنر پنجاب انجینیئر بلیغ الرحمن سے ملاقات کی، نواز شریف نے گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، نواز شریف نے مرحومہ کی وفات پر گورنر پنجاب اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا،نوازشریف نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ زندگی کا بہت بڑا صدمہ ہے، اہلیہ کی وفات ذاتی زندگی اور بچوں کے حوالے سے بہت بڑا امتحان ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے بچوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے،آمین

    مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ملتوی
    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس صدر شہباز شریف کی ہدایت پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔پنجاب میں گزشتہ روز، 7 نومبر کو سموگ کی وجہ سے ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت حکومتی ضابطوں کی پاسداری کے علاوہ عوام و شرکاء کی صحت اور انہیں مشکلات سے بچانے کے لئے اجلاس ملتوی کیا گیا۔ مظلوم فلسطینیوں سے یک جہتی کے لئے مرکزی جنرل کونسل کا یہ اجلاس 11 نومبر کو قائد نواز شریف کی زیر صدارت ہونا تھا جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

    مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

    مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے

    ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہماری آپس میں بات چیت ہوئی ، دونوں جماعتوں کے رہنما موجود ہیں ، ملک میں جو حالات ہیں ان کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، پہلے بھی جب پی ڈی ایم نے جماعتوں کے ساتھ کام کیا وقت اچھا گزرا ، دونوں جماعتوں کے مابین یہ طے پایا کہ ہم الیکشن میں مل کر کام کریں گے ، تمام معاملات میں مل کر مشاورت کی جائے گی، ہم سمجھتے ہیں مسلم لیگ ن ، ایم کیو ایم مل کر لڑیں گے، فنکشنل لیگ سے بھی بات ہو گی، جے یو آئی سے بھی بات ہو گی،مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی ،دونوں جماعتوں کی جانب سے کمیٹیوں کا اعلان کیا جائے گا، بات چیت کے لئے دروازے کھلے رکھے جائیں گے

    اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی حالات کا مقابلہ کرنا بنیادی مسئلہ ہے،

    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم۔ کیو۔ایم) کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ، جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال شامل تھے، نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر مریم نواز، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، پرویز رشید، رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔

    دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کے عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پہ گامزن کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گی۔ دونوں جماعتوں نے چھ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جو صوبہ سندھ بالخصوص اس کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے جامع چارٹر تیار کریں گی۔ کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک کے لئے حتمی تجاویز قیادت کو 10 روز میں پیش کریں گی۔

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • پارٹی منشور میں مشکلات اور انکے حل کا فارمولا پیش کیا جائیگا،عرفان صدیقی

    پارٹی منشور میں مشکلات اور انکے حل کا فارمولا پیش کیا جائیگا،عرفان صدیقی

    اسلام آباد،مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے حکم پر پارٹی منشور کی تیاری شروع کردی ہے،گزشتہ روز باغی ٹی وی کے تجزیہ کار شہزاد قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف قوم کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک واپس آئے ہیں انہوں نے پارٹی منشور میں تمام پہلوئوں کومد نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور صرف منشور نہیں ہوگا بلکہ اس پر ان شاءاللہ حکومت میں آنے کے بعد من وعن عمل بھی کیا جائے گا،منشور میں عام پاکستانی کی مشکلات اور ان کے حل کا فارمولا پیش کیا جائیگا،

    عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کہ میاں نواز شریف اپنی قوم کیلئے آسانیاں پید اکرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،ان شاءاللہ اس قوم نے جس طرح میاں محمد نواز شریف کا استقبال کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ہی واحد لیڈرہیں جن کے پاس قوم اور ملکی مسائل کا حل موجود ہے ،سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہناتھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے سدباب کیلئے منشور میں فارمولا پیش کیا جائیگا ،ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،اور یہ صرف اور صرف میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی ممکن ہے

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • نواز شریف اور آصف زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ،جلد ملاقات متوقع

    نواز شریف اور آصف زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ،جلد ملاقات متوقع

    سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

    آصف زرداری نے وطن واپسی پر نوازشریف کو مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے آپس میں اتفاق کیا کہ ریاست کوبچانے کیلئےہم سب مل کراپنا کردار ادا کریں گے،معاشی مشکلات اورعوام کو ریلیف دینےکیلئے اہم فیصلے کرنے پراتفاق کیا گیا،دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کوملاقات کی دعوت دے دی، نواز شریف اور آصف زرداری کے مابین ملاقات جلد ہوگی،

    واضح رہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آئے تو آج پہلے دن پارٹی سیکرٹریٹ آئےجہاں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، نواز شریف آنیوالے دنوں میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے والے ہیں، نواز شریف کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی،نواز شریف سب صوبوں کا بھی دورہ کریں گے

    سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے واپس آئے تو مینار پاکستان جلسہ سے خطاب کیا، عدالت پیش ہوئے تو عدالت نے نواز شریف کو ضمانت دے دی، دو ریفرنسز جن میں نواز شریف اشتہاری ہو چکے تھے، عدالت نے ان میں‌نواز شریف کی اپیلیں بحال کر دی ہیں، نواز شریف عدالت پیشی کے لئے اسلام آباد آتے تھے تاہم پھر مری روانہ ہو جاتے تھے،نواز شریف مری سے واپس آئے،  نواز شریف کی صدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف سب صوبوں کا دورہ کریں گے، منشو ر کمیٹی کا سربراہ عرفان صدیقی کو بنایا گیا ہے، الیکشن لڑنے کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں.

    نواز شریف لاہور سے لندن گئے تھے تو وہ بیمار تھے اور عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دی تھی، نواز شریف واپس آئے تو عدالت میں کہا گیا کہ نواز شریف بیمار ہیں اسلئے انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، احتساب عدالت میں ن لیگ کی جانب سے یہ درخؤاست دائر کی گئی تھی.

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • سیاسی مخالفین لیول پلئینگ فیلڈ کا رونا رونے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں،مریم اورنگزیب

    سیاسی مخالفین لیول پلئینگ فیلڈ کا رونا رونے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں،مریم اورنگزیب

    ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میاں نواز شریف 4 سال بعد تشریف لائے، آج ان کا اپنے دفتر میں پہلا دن تھا،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اور پاکستان نے 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا استقبال دیکھا،لاہور کے تمام انٹری پوائنٹس چوک ہو چکے تھے، اتنی بڑی موبیلائزیشن پہلے تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی،ہمارے مخالفین بھی دور بین لگا کر دیکھتے رہے تھے اور تسلیم کرنے پر مجبور تھے، سیاسی مخالفین لیول پلئینگ فیلڈ کا رونا رونے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں،شہباز شریف نے پنجاب میں لوگوں کی خدمت کی،نوازشریف پاکستان سے مہنگائی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں، ماضی میں نوازشریف نے تمام بڑے منصوبے مکمل کئے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آج سینئر قیادت سے میٹنگ کی، ن لیگ وہ واحد جماعت ہے جس نے اپنا الیکشن سیل بنا دیاہے، امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، اسکے بعد ن لیگ سیکرٹریٹ میں پارلیمنٹری بورڈ بنا دیئے گئے ہیں جلد اعلان کر دیا جائے گا، ہم نواز شریف کی قیادت میں الیکشن کے لئے تیار ہیں، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں مہنگائی ختم کرنے ،روزگار دینے کے لئے تیار ہیں، نوجوان دردر پھر رہے ہیں، کسان کو سستی کھاد، بجلی دینے کے لئے تیار ہیں، ملک کے اندر امن، اتحاد لانے کے لئے ہم تیار ہیں.آج پاکستان کی عوام 21 اکتوبر کے بعد نواز شریف کے ساتھ امید لگا کر بیٹھی ہے، انکو یقین ہے کوئی ترقی، خوشحالی، روزگار دے سکتا ہے تو وہ نواز شریف ہے،بجلی کی پیداوار یہ بھی نواز شریف کا کارنامہ ہے، شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہم نے سیاست نہیں کی پاکستان کو بچایا، شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر یہ کام کیا،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ایک اتحاد بنا تھا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں، اس میں پیپلز پارٹی بھی تھی، اسکے بعد اتحادی حکومت آئی، پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری اتحادی حکومت تھی، اب جب لیول پلیئنگ فیلڈ والی بات ہے پاکستان کے عوام کی فیلڈ ہے وہ 21 اکتوبر کو عوام نے دکھا دی، میرا مشورہ ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ کا رونا رونے کی بجائے فیلڈ میں الیکشن کی تیاری کریں،لیول پلینگ فیلڈ کا ابھی سے رونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کی عوام نے نواز شریف کے حق میں اعلان کر دیا ہے اور چوتھی بار نواز شریف وزیراعظم کا اعلان 21 اکتوبر کو ہو چکا، ابھی شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ پی پی کلین سویپ کرے گی، میرا مشورہ ہے کہ الیکشن کی تیاری کریں،فیلڈ میں آئیں

    ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطہ رہنا چاہئے، ملاقاتیں بھی ہونی چاہئے، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے نواز شریف کی ملاقاتیں شروع ہونے والی ہیں، شاہدخاقان عباسی کے حوالہ سے سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن الیکشن ہوتا ہے، جب تاریخ آ گئی ہے تو سب لڑیں گے آپ فکر نہ کریں

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • نواز شریف کی چار برس بعد پارٹی دفترآمد،کالے بکرے کا دیا گیا صدقہ

    نواز شریف کی چار برس بعد پارٹی دفترآمد،کالے بکرے کا دیا گیا صدقہ

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ پہنچ گئے

    مریم نواز بھی والد کے ہمراہ ماڈل ٹائون پہنچیں،نواز شریف کی چار سال بعد پارٹی آفس آمد پر خاتون لیگی رہنما بی بی وڈیری نے بکرے کا صدقہ دیا،ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ ن کی اہم سیاسی بیٹھک آج ہوئی،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف،شہباز شریف،مریم نواز خواجہ آصف،سردار ایاز صادق ماڈل ٹاون پہنچ گئے،عظمی بخاری بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئیں

    نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی،پارٹی صدر شہباز شریف نے قائد نواز شریف کو مرکزی سیکریٹیریٹ آمد پر مبارک پیش کی،ملاقات کرنے والوں میں خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، چئیرمن الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں،اجلاس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت کچھ کرسکتا ہے میں نے لاہور کے جلسے میں بھی کہا تھا کہ اگر 1990 سے شروع ہونے والی ترقی و خوشحالی کی رفتار جاری رہتی تو آج ہم ساؤتھ کوریا کو بھی پیچھے چھوڑ چکے ہوتے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہم اپنے بنیادی مسائل سے باہر نہیں نکل پارہے۔ہم نے اپنے تینوں ادوار میں بڑی محنت سے ملک کو آگے بڑھایا جس کے نتائج آپ دیکھ بھی رہے ہیں ۔جتنے بھی بڑے پروجیکٹ ہیں وہ ہمارے دور میں لگے ہیں۔پچھلی حکومتوں کے شروع کیے گئے پروجیکٹ جو التواء کا شکار تھے وہ بھی ہم نے مکمل کیے۔

    اللہ نے پھر موقع دیا تو ہماری حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی،نواز شریف
    مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سےسیالکوٹ سے سابق ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات ہوئی،پارٹی قائد نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی استقبال پر سیالکوٹ کے راہنماﺅں اور کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا،اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کی تینوں حکومتوں میں معیشت ہمارے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ رہا ہے، معیشت کی بہتری کی ہمیشہ بھرپور کوشش کی،معیشت کے موضوع میں صنعت ، برآمدات اور مہنگائی سمیت سب کچھ ہی آجاتا ہے،معیشت کی بہتری مجموعی بہتری ہوتی ہے،اللہ تعالی نے پھر موقع دیا تو ہماری حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی، عوام کی خدمت سے بڑی خوشی کسی اور چیز سے نہیں ملتی،تمام بڑے بڑے منصوبے ہمارے دور میں ہی لگے ہیں، الحمدللہ،20 بیس سال پرانے منصوبے بھی ہمارے ادوار میں مکمل ہوئے ،1975 سے جاری لواری ٹنل کا منصوبہ50 ارب روپے سے ہم نے اپنے دور میں مکمل کیا، کھربوں روپے لگنے کے باوجود کھٹائی میں پڑے نیلم جہلم منصوبے کو ہم نے مکمل کرایا، سندھ میں کوئلے کا ذکر سالوں سے ہورہا تھا، پہلی مرتبہ اپنے کوئلے کی بنیاد پر منصوبہ ہم نے لگایا، سندھ میں مزید پلانٹ لگا کر درآمدی ایندھن سے نجات مل سکتی تھی، قرض میں کمی آسکتی تھی،

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیں بہت کچھ دے رکھا ہے، اسے استعمال کرنے کی ضرورت ہے،سیالکوٹ پاکستان کی برآمدات میں بہت اہم حصہ رکھتا ہے،تین چار گنا کم ہے، تین چار سو گنا برآمدات میں اضافے پر کام کرنا ہوگا، 1999 سے شروع ہونے والی رفتار جاری رہتی تو آج ہم ایشیاءمیں سب سے آگے ہوتے،ہم نے چار سال ڈالر کو ہلنے نہیں دیا، 104 روپے پر ڈالر کو روکا ،آئی ایم ایف نے خود کہا کہ پاکستان بہت جلد پاﺅں پر کھڑا ہوجائے گا، آئی ایم ایف نے خود کہا تھا کہ اب پاکستان کو ہماری ضرورت نہیں ہوگی،سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا،
    چیمرز، صنعتکاروں سمیت تمام شعبوں کی مشاورت سے چلیں گے،کاروباری برادری کی مشاورت سے پالیسیاں بنائیں گے، پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنائیں گے،ہم نے تو آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا،

    کارکنوں کے تاریخی جذبے اور قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتا،نواز شریف
    مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے استقبالیہ کمیٹی سندھ کے چیف آرگنائزر سندھ بشیر میمن کی ملاقات ہوئی، پارٹی قائد نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر صوبہ سندھ سے کارکنوں اور رہنماؤں کی بھرپور شرکت کو سراہا ،نوازشریف نے 21 اکتوبر کو لاہور آنے والے اقلیتی ونگ کے کارکن کرامت مسیح کے انتقال پر تعزیت کی،نواز شریف نے کرامت مسیح کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ کارکنوں کے تاریخی جذبے اور قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتا،اس موقع پر بشیر میمن کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کارکنوں کے جذبے کا اعلان تھا، نوازشریف نے بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر گرمجوش مبارک بھی دی اور کہا کہ آپ کے آنے سے صوبہ سندھ میں پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی،پارٹی صدر شہباز شریف نے بھی صوبہ سندھ تنظیم کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا اور کہا کہ بشیر میمن کے آنے سے پارٹی سرگرمیوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے، ملاقات میں صوبہ سندھ میں تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی ،ملاقات میں پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نوازشریف، اسحاق ڈار، ایازصادق اور دیگر راہنما بھی موجود تھے

    ن لیگی رہنما خواجہ آصف نواز شریف سے ملاقات کے بعد روانہ ہو گئے، اس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف مکمل فٹ ہیں, میاں نواز شریف الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے,

    کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، کیا نوازشریف کے مقدر میں لکھا ہے کہ وہ ساری عمر جلاوطنی کاٹیں ،خواجہ سعد رفیق
    ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطہ رہنا چاہئے، ملاقاتیں بھی ہونی چاہئے، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے نواز شریف کی ملاقاتیں شروع ہونے والی ہیں، شاہدخاقان عباسی کے حوالہ سے سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن الیکشن ہوتا ہے، جب تاریخ آ گئی ہے تو سب لڑیں گے آپ فکر نہ کریں،پاکستان مسلم لیگ ن پہلے بھی یہ کہہ چکی ہے کہ ہم انتخابات کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔لیکن ہم یہ بھی کہتے رہے ہیں یہ سارے آئینی تقاضے پورے ہونے چاہیے اب چونکہ انتخابات کی تاریخ آگئی ہے کسی طرح کا کوئی ابہام باقی نہیں ہے ہماری جماعت نے اپنی تیاریاں پوری طرح سے شروع کردی ہیں۔ ڈیل کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی ۔ کیا نوازشریف کے مقدر میں لکھا ہے کہ وہ ساری عمر جلاوطنی کاٹیں گے؟ اگر جھوٹے مقدمات بنیں گے تو کیا ان مقدمات نے کبھی ختم نہیں ہونا؟2018 میں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے گئے اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور جوڈیشری نے مل کر یہ سازش کی اور عمران خان اسکے بینیفشری تھے۔ کیا ہم نے الیکشن نہیں لڑا ؟ حالانکہ ہم اس الیکشن کے نتائج کو نہیں مانتے تھے نہ ہم نے استعفے دیئے اور نہ دھرنے دیئے۔

    عمران خان پر کیسز کی نہیں بلکہ دوسرے کاموں کی فائل لے کر آیا ہوں،بشیر میمن
    بشیر میمن کی ماڈل ٹاون سکرٹریٹ آمد ہوئی، اس موقع پر بشیر میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس لیول پلینگ فیلڈ ہے، قائد نوازشریف سے اہم ملاقات کےلئے لاہور آیا ہوں،ن لیگ کو تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنی چاہئیے، مسلم لیگ ن نے مجھے کوئی عہدہ نہیں دیا،عمران خان پر کیسز کی نہیں بلکہ دوسرے کاموں کی فائل لے کر آیا ہوں،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے واپس آئے تو مینار پاکستان جلسہ سے خطاب کیا، عدالت پیش ہوئے تو عدالت نے نواز شریف کو ضمانت دے دی، دو ریفرنسز جن میں نواز شریف اشتہاری ہو چکے تھے، عدالت نے ان میں‌نواز شریف کی اپیلیں بحال کر دی ہیں، نواز شریف عدالت پیشی کے لئے اسلام آباد آتے تھے تاہم پھر مری روانہ ہو جاتے تھے،نواز شریف مری سے واپس آئے،  نواز شریف کی صدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف سب صوبوں کا دورہ کریں گے، منشو ر کمیٹی کا سربراہ عرفان صدیقی کو بنایا گیا ہے، الیکشن لڑنے کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں.

    نواز شریف لاہور سے لندن گئے تھے تو وہ بیمار تھے اور عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دی تھی، نواز شریف واپس آئے تو عدالت میں کہا گیا کہ نواز شریف بیمار ہیں اسلئے انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، احتساب عدالت میں ن لیگ کی جانب سے یہ درخؤاست دائر کی گئی تھی.

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری