Baaghi TV

Tag: نواز شریف

  • شریف برادران عوام کو بے وقوف بنا رہے. شعیب شاہین

    شریف برادران عوام کو بے وقوف بنا رہے. شعیب شاہین

    تحریک انصاف کے ترجمان اور معروف وکیل شعیب شاہین نے مسلم لیگ نواز کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم اور مفرور شخص کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے ترجمان شعیب شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے گزشتہ 16 ماہ میں ملک کو بد ترین مہنگائی دی، آج شریف برادران عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ڈیل کرکے اور اپنا بیانیہ تبدیل کرکے پاکستان واپس آئے ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلسے کی اجازت دیں تو وہ ن لیگ سے بڑا جلسہ کر کے دکھائیں گے۔

    سپریم کورٹ نے ملک ریاض نوٹس جاری کر دی
    سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان
    پارلیمنٹ 2سے 3ماہ میں وجود میں آ جائے گی. خواجہ محمد آصف

    تاہم خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چار سال بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور سابق وزیر اعظم گزشتہ روز دبئی سے پہلے اسلام آباد پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے لاہور میں مینار پاکستان پر ن لیگ کے جلسے میں کارکنوں سے خطاب کیا تھا اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا تھا کہ میرے دل میں انتقام کی تمنا نہیں ہے، قوم کی خدمت کرنا چاہتاہوں، ہمیں ڈبل اسپیڈ سے دوڑنا ہوگا۔

  • پارلیمنٹ 2سے 3ماہ میں وجود میں آ جائے گی. خواجہ محمد آصف

    پارلیمنٹ 2سے 3ماہ میں وجود میں آ جائے گی. خواجہ محمد آصف

    پی ایم ایل این کے سینئر رہنما وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کل ہمارا ایک بڑا جلسہ ہواہے، ہمیں اس مومنٹم کو برقراررکھناہے اور ہمارا ٹارگٹ الیکشن ہے، نواز شریف نےکل کہا کہ جو ہو گیا سو ہو گیا ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ 2سے 3ماہ میں وجود میں آ جائے گی، ریاسی اجزا کو مل کر کوئی راستہ نکالنا ہو گا۔

    تاہم انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کل کہا کہ ہم انتقام کی سیاست نہیں کریں گے، سب کو مل کر بیٹھنا ہے، نیت صاف ہو تو راستے بھی نکل آتے ہیں جبکہ سینئر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر بات کرنی ہو گی، دست وگریباں رہیں گے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
    خواجہ آصف نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بیٹھنےکیلئے کبھی تیار نہیں ہوئے، ہمیشہ یہی کہتے رہےکہ میں چوروں سے کبھی ہاتھ نہیں ملاوں گا جبکہ نواز شریف کےجہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر کے استعمال کرنے کے سوال پرخواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کیلئے جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا گیا۔اس کیلئے کسی نے تسلی کرنی ہے وہ کر لے اور انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے اہم قوم اور عام آدمی کا انٹرسٹ ہے، نواز شریف کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا۔

  • نواز شریف کا  جاتی امرا میں مصروف ترین دن

    نواز شریف کا جاتی امرا میں مصروف ترین دن

    مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں مصروف دن گزارا اور مختلف افراد سے ملاقاتیں بھی کیں ہیں ۔ سابق وزیر اعظم نے اپنی لیگل ٹیم سے بھی ملاقات کی ہیں اور پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی کل اسلام آباد روانگی متوقع ہے اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور اسحاق ڈار نے اپنے خاندان کے ساتھ جاتی امرا میں ملاقات بھی کی ہے۔ قریبی رشتے داروں اور عزیز و اقارب بھی نواز شریف سے ملنے جاتی امرا پہنچے تھے۔

    علاوہ ازیں مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد کو ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ کی انتخابی حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی ہے اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی اقتصادی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی ہے اور اعظم نذیر تارڑ نے نواز شریف کو مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات سمیت قانونی امور پر بریفنگ بھی دی ہیں تاہم اے این پی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور بھی نواز شریف سے ملاقات کرنے جاتی امرا پہنچے، تاہم انھیں نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہ ملی جسکے بعد وہ واپس چلے گئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
    غلام بلور نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بغیر اطلاع کے نواز شریف سے ملنے آئے تھے، اور اجازت نہ ملنے کے بعد پشاور جا رہے ہیں تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کل اسلام آباد روانگی متوقع ہے اور نواز شریف حفاظتی ضمانت پر ہیں جس کی مدت 24 اکتوبر کو ختم ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اس سے پہلے عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے جس کے بعد انکے وکلا عدالت سے نواز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست کریں گے۔

  • نواز شریف کو ہی نہیں بلکہ عمران خان کو بھی سیکورٹی دی گئی . محسن نقوی

    نواز شریف کو ہی نہیں بلکہ عمران خان کو بھی سیکورٹی دی گئی . محسن نقوی

    مسلم لیگ (نواز) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ روز بیرون ملک سے وطن واپسی کے بعد سخت سکیورٹی میں پہلے مینار پاکستان پہنچ تھے اور پھر اس کے بعد جاتی امراء گئ تھے جبکہ اس حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف نوازشریف کو ہی سکیورٹی نہیں دی جارہی جبکہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی مکمل سکیورٹی دی گئی تھی اور جب ضرور پڑتی انہیں بھی دی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اور چلڈرن اسپتال ملتان کا کام بھی جلد مکمل ہو جائے گا جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، اب لبرٹی سے 15منٹ میں ڈیفنس پہنچا جا سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
    واضح رہے کہ محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے، 750 تھانوں کی بہتری کیلئے بھی کام جاری ہے۔

  • نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف چار سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد آج پاکستان پہنچ گئے ہیں، جیل میں بیمار ہونے والے نواز شریف لندن گئے توپھر چار سال تک پاکستان نہ آئے، بھائی شہباز شریف نے پاکستان میں ڈیڑھ برس حکومت کی، نواز شریف واپس نہ آئے، عمران خان جیل گئے اور نگران حکومت بنی تو نواز شریف کا واپسی کی تاریخ کا اعلان ہوا، غیر یقینی کیفیت تھی ، عدالت میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر ہوئیں تو عدالت نے مجرم کو ضمانتیں دے دیں،اسکے بعد نواز شریف آج پہلے اسلام آباد پہنچے وہاں سے لاہور آئے اور مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کیا

    نواز شریف سٹیج پر پہنچے تو مریم نواز آبدیدہ ہوئیں، نواز شریف بھی رو پڑے،شہباز شریف نے مختصر خطاب کیا اسکے بعد نواز شریف نے 58 منٹ خطاب کر کے ن لیگ کا نیا بیانیہ قوم کے سامنے رکھا، مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج سٹیج سیکرٹری کے فرائض مریم نواز نے سنبھالے رکھے نواز شریف ایئر پورٹ آئے، شاہی قلعہ میں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ ہوئی مگر مریم اپنے والد نواز شریف کو ملنے نہ گئی بلکہ سٹیج پر ہی انتظار کیا، مریم نواز شرکا کے جذبات کو گرماتی رہیں، لال سوٹ پہنے مریم کے آنکھوں سے آنسو آئے تو ساتھ کھڑی مریم اورنگزیب بھی اپنے آنسو نہ روک سکیں،نواز شریف نے اپنے خطاب میں قوم کو جو بیانیہ دیا اس میں بھارت سے دوستی، انتقام کے راستے بند، ملکی ترقی، آئین پر عملداری، اور متحد ہو کر چلنے کا ہے، نواز شریف آج اپنی تقریر کے آخر میں مولانا بن کر کارکنان کو نصیحتیں بھی کرتے رہے کہ درود شریف پڑھیں، تہجد پڑھیں اور رب سے مانگیں، نواز شریف نے اپنے خطاب میں عمران خان کا نام نہیں لیا لیکن عمران خان پر تنقید کرتے رہے، نواز شریف نے ایک بار اپنے خطاب میں خؤاتین کے بارے پوچھا کہ جلسہ گاہ میں کہاں ہیں، جب نواز شریف کو بتایا گیاکہ خواتین کا پنڈال اس طرف ہیں تو نواز شریف نے کہا کہ ہمارے جلسے میں خواتین آرام سے جلسہ سن رہی ہیں،کوئی ڈھول،ناچ گانا نہیں ہو رہا،

    نواز شریف جب اقتدار سے نکالے گئے تھے تو اس وقت نواز شریف نے نعرہ لگایا تھا کہ مجھے کیوں نکالا؟ وہ نعرہ آج بھی نواز شریف لگاتے نظر آئے، نواز شریف نے شرکاء سے روٹی، پٹرول،ڈالر کی قیمت پوچھی اور اپنے دور کی قیمتیں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے اس لئے نکالا گیا کہ میرے دور میں روٹی سستی تھی، پٹرول سستا تھا، بجلی سستی تھی، لوڈشیڈنگ نہیں تھی،نواز شریف عوامی ہمدردی ھاصل کرنے کے لئے بجلی کا بل بھی ساتھ لائے اور اپنے دور کے بلوں کے ساتھ موازنہ کیا ،نواز شریف نے اپنے دور کی کارکردگی بتائی موٹرویز گنوائیں، تو وہیں شہباز شریف دور کی صفائیاں پیش کرتے رہے کہ جب وہ وزیراعظم تھے قیمتیں اس سے پہلے کی بڑھنا شروع ہو گئی تھیں،

    نواز شریف نے گرفتاری کے دنوں میں ہونے والے واقعات کا بھی تذکرہ کیا ،اہلیہ کی موت کی خبر کیسے ملی، مریم نواز کو کیسے بتایا، جیل سے نواز شریف کی آنکھوں کے سامنے سے مریم نواز کو کیسے گرفتار کیا، سب بتایا اور ساتھ اللہ سے دعا مانگی کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا،نواز شریف نے عمران خان کے دور حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کوئی منصوبہ، کوئی کارنامہ انکا ہے تو سامنے لاؤ، نواز شریف نےاپنے کارکنان کو یہ بھی نصیحت کی گالی کا جواب گالی سے نہیں دینا، نواز شریف نے آج جلسے کے شرکا سے عہد لیا کہ ملک کی تعمیر نو کریں گے اور پاکستان کو ایک بار پھر جنت بنائیں گے،

    نواز شریف نے اپنے خطاب میں الیکشن کا ذکر نہیں کیا نہ ہی مطالبہ کیا کہ پاکستان میں الیکشن کروائے جائیں، پاکستان میں نگران حکومت ہے، الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ جنوری کے آخر میں الیکشن کروائیں گے تا ہم ابھی تک واضح نہیں کہ الیکشن کب ہوں گے، نواز شریف اپنے 58 منٹ کے خطاب میں انتخابات کے حوالہ سے بالکل خاموش رہے،

    نواز شریف کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے مریم نواز نے لندن سے واپس آ‌کر ن لیگ کو متحرک کیا، اجلاس کئے اور ضلعی رہنماؤں کو پابند کیا گیاکہ وہ جلسے میں بندے لائیں گے، ایک فارم جاری کیا گیا جسمیں ہرگاڑی میں سوار افراد کی تعداد لکھنی تھی اور وہ تعداد مانیٹرنگ ٹیم نے چیک کی، ایک ایپ بھی ن لیگ نے بنائی تھی جس کے ذریعے ن لیگ یہ مانیٹر کرتی رہی کہ جلسہ گاہ میں‌جو لوگ آئے ان میں سے باہر کوئی نہ جائے،

    نواز شریف کے جلسے میں لاہوریوں نےکتنی شرکت کی؟ مینار پاکستان گراؤنڈ بھرا ہوا تھا تا ہم اس میں لاہوریوں کی تعدا د نہ ہونےکے برابر تھی، ن لیگ نے لاہور میں محنت کی، تاہم عوام کو نکالنے میں کامیاب نہ ہو سکی، لاہوری گھروں میں رہے، سارا لاہور کھلا رہا، مارکیٹس بند نہیں ہوئیں سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا،لاہور جسے ن لیگ کا گڑھ کہا جاتا تھا اس نے آج کے جلسے سے یہ ثابت کر دیا کہ گڑھ نہیں بلکہ گڑھا ثابت ہوا ہے، جلسہ گاہ میں بیرون لاہور سے آئے افراد تو موجود تھے لیکن لاہوریوں کی تعداد انتہائی کم تھی،اگر لاہوری جلسے میں جاتے تو پھر منظر ہی کچھ اور ہونا تھا تا ہم شہباز شریف دور حکومت کی مہنگائی ،بجلی کے اضافی بل، آٹے کی قیمت میں اضافہ، چینی کے بڑھتے نرخوں نے لاہوریوں کو گھروں پر ہی رہنے کو مجبور کیا.ڈیڑھ لاکھ شرکاء کی تعداد بتائی جا رہی ہے، جس طرح استقبال کی مہم چلائی گئی، وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا، ڈی سی گاڑیاں بک کروا کر دیتے رہے،ہر ضلعے سے باقاعدہ حاضری لگوائی ،ٹکٹ ہولڈر کو پابند کیا گیا کہ بندے نہ آئے تو ٹکٹ نہیں،ایسے میں ڈیڑھ لاکھ شرکاء کی تعداد ن لیگ کی ایک طرف سے کامیابی بھی ہے اور ناکامی بھی کیونکہ یہ وہ بندے تھے جو ازخود نہیں آئے بلکہ زبردستی کہہ کہہ کر لائے گئے،

    نواز شریف کا نیا بیانیہ؟ کیا قوم اس سے متاثر ہو پائے گی؟ کبھی بھی نہیں، نواز شریف نے جلسے میں کوئی نئی بات نہیں کی ،بیانیے میں انتقام نہ لینے کی بات نئی ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہو گا کیونکہ ن لیگ جتنا انتقام لیتی ہے شاید اس سے زیادہ کوئی اور لیتا ہو، ماضی کھنگال کر دیکھ لیں، بینظیر کے بارے نواز شریف کیا کہتے تھے؟ خواتین کے بارے میں ن لیگی رہنما کیا کہتے رہے؟ کبھی ٹیکسی، تو کبھی ٹریکٹر ٹرالی کہا جاتا رہا،ایسے میں قوم کیسے یقین کرے کہ نواز شریف بدل گئے ہیں؟ نواز شریف متحد ہونے کی بات تو کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار تو ن لیگ بھی متحد نہیں ہوتی، یہی وجہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی جو چند دن قبل لندن میں نواز شریف کو مل کر آئے وہ آج جلسے میں نظر نہ آئے، مفتاح اسماعیل پارٹی چھوڑ چکے، نواز شریف مریم کو آگے لانا چاہتے ہیں لیکن ن لیگ کے متعدد رہنما مریم نواز کو پسند نہیں کرتے ، جب ن لیگ گھر میں متحد نہیں تو وہ سیاسی جماعتوں کو، کیسے متحد کرے گی؟

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

    نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان

    نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • عون چودھری نواز شریف کو ملنے کیوں گئے؟ وضاحت کریں، ترجمان استحکام پاکستان پارٹی

    عون چودھری نواز شریف کو ملنے کیوں گئے؟ وضاحت کریں، ترجمان استحکام پاکستان پارٹی

    سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور پہنچے تو ایئر پورٹ پر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری بھی نواز شریف سے ملے

    سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف نے جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا، اسلئے عون چودھری ایئر پورٹ پر تھے، عون چودھری نہ صرف نواز شریف سے ملے بلکہ انتہائی ادب و احترام کے ساتھ ہیلی کاپٹر پر بٹھایا، ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر شور برپا ہوا،تا ہم استحکام پاکستان نےعون چوہدری کے نواز شریف سے ائرپورٹ پر ملنے پر پارٹی موقف دیا ہے،استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے،ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں،پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں،استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان

    نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • کیوں نکالا کے شکوے کے بعد”انتقام نہیں”،پاکستان کی تعمیر نو  کریں گے، نواز شریف نے بیانیہ د ے دیا

    کیوں نکالا کے شکوے کے بعد”انتقام نہیں”،پاکستان کی تعمیر نو کریں گے، نواز شریف نے بیانیہ د ے دیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے مینار پاکستان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہاں سے چھیڑوں فسانہ،کہاں تمام کروں، وہ میری طرف دیکھیں تو میں سلام کروں،آج کئی سالوں بعد آپ سے ملاقات ہو رہی مگر پیار میں کمی نہیں آئی، آج جو خلوص آنکھوں میں دیکھ رہا، یہ ناز ہے، ہمارا رشتہ کئی دہائیوں سے چل رہا ہےنہ آپ نے دھوکہ دیا، نہ نواز شریف نے کبھی دھوکہ دیا، جب بھی موقع ملا بڑے خلوص کے ساتھ خدمت کی،دن رات ایک کر کے عوام کے مسائل حل کئے ، جب بھی موقع ملا کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، جیلوں میں مجھے ڈالا گیا، ملک بدر مجھے کیا گیا،جعلی کیسز مجھ پر ،شہباز شریف، مریم پر بنائے گئے،لیکن کسی نے ن لیگ کو نہیں چھوڑا، کون ہے جو نواز شریف کو پیاروں سے دور کر دیتا ہے، ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ہم نےلوڈشیڈنگ ختم کی، نواز شریف نے بجلی بنائی اور سستے داموں بیچی، ہم نے بجلی مہنگی نہیں کی، میں بل ساتھ لے کر آیا ہوں،نوا زشریف نے کارکنان سے مخاطب ہو کر کہا آئی لو یو ٹو، جتنی محبت آپ کرتے ہیں میں بھی آپ سے کرتا ہوں، آج آپکی محبت دیکھ کر سارے دکھ درد بھول گیا، یاد بھی نہیں کرنا چاہتا لیکن کچھ دکھ درد ایسے ہوتے ہیں جو بھلائے نہیں جا سکتے، انسان انکو کچھ دیر کے لئے فراموش کر سکتا ہے، کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو کبھی نہیں بھرتے، آپ جانتے ہیں،کاروبار چلا جائے پھر آ جاتا ہے لیکن پیارے جدا ہو جائیں تو کبھی واپس نہیں ملتے، آج میں سوچ رہا تھا کہ جب بھی میں کبھی وہاں پہنچتاتھا میری والدہ ،میری بیوی میرے استقبال کے لئے کھڑی ہوتی تھیں، آج میں جاؤں گا تو وہ دونوں نہیں ہیں، وہ میری سیاست کی نذر ہو گئیں، یہ بہت بڑا زخم ہے جو نہیں بھرے گا، میرے والد ،والدہ فوت ہوئے تو قبر میں نہ اتار سکا، میری بیوی فوت ہوئی تو قید خانے میں اطلا ع ملی، جیل خانے کے حکام سے پوچھو کہ میں اسکی منتیں سماجتیں کر رہا،میری بات کروا دو، میرے بیٹے سے بات کروا دو، میں پوچھنا چاہتا ہوں کلثوم کس حال میں ہے ، میری بات نہیں کروائی گئی، میں نے کہا میز پر دو دو فون ہیں، دو موبائل، دو لینڈ لائن، ایک کال ملا کر بات کروا دو تو جیل حکام کہنے لگے کہ اجازت نہیں، میں نے کہا کہ کس سے اجازت لینی ہے، تو اس نے کہا کہ میں نہیں کروا سکتا، میں سیل میں چلاگیا، جس میں چارپائی مشکل سے آتی تھی، یہ بات کروانا بھی مشکل کام تھا اسکے لئے، ڈھائی گھنٹوں کے بعد اسکا نمبر ٹو بندہ میرے پاس آتا ہے اور کہتا ہے آپکی بیوی کلثوم اللہ کو پیاری ہو گئی،ہم اب مریم کو اطلاع کرنے جا رہے جس پر میں نے کہا کہ اس کے پاس نہ جانا، میں نے کہا کہ اسکو میرے پاس لاؤ، یا میں جاؤں گا،ہماری ملاقات ایک ہفتے میں ایک گھنٹے کے لئے ہوتی تھی،پاس پاس ہو کر ہم ایک ہفتہ نہیں ملتے تھے،میں نے مریم کو بتایا تو وہ بیہوش گئی،اور گلے لگ کر رونے لگ گئی، کیا گزری ہو گی ان پر ، کیا سوچا ہو گا،یہ ہمارا ملک ہے، میں بھی اسی وطن کی مٹی سے پیدا ہوا، میں بھی سچا پاکستانی ہوں، پاکستان کی محبت میرے سینے میں ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کا نام نہیں لیتا چاہتا، اینٹ کا جواب پتھر سے دینے والا نہیں

    میرے زمانے میں روٹی 4 روہے کی تھی آج کتنے کی ہے ، نواز شریف کا پنڈال سے سوال
    نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے ایٹمی دھماکوں کے وقت پانچ ارب کی پیشکش کی گئی، آج ہم ایک ارب ڈالر کی بھیک مانگ رہے ہیں اسوقت مجھے بھی کچھ مل جاتے لیکن میں اس مٹی کی بات کر رہا، اس مٹی نے اجازت نہیں دی کہ پاکستان کے مفاد کے خلاف جاؤں، دنیا کا طاقتور ترین صدر کہہ رہا ہے کہ دھماکے نہ کرنے، ہم نے کئے اور انڈیا کے دھماکوں کا جواب دیا،میری جگہ کوئی اور ہوتا، آپ جانتےہیں کون ہوتا؟ وہ امریکہ کے‌صدر کے آگے بول سکتا تھا، کیا اسی بات کی ہمیں سزا ملتی ہے، اسی بات پر ہماری حکومتیں توڑ دی جاتی تھیں، ہمارے خلا ف فیصلے آتے ہیں، میرے زمانے میں روٹی چار روپے کی تھی ،بتاؤ آج کتنے کی ہے؟آج 20 روپے کی روٹی ہے، اسلئے مجھے نکالا ، اس لئے کہ نواز شریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی،یہ کہاں کا فیصلہ ہے؟ پھر ملک کا یہ حال ہو گیا کہ بربادیوں کی حد تک چلا گیا، اب واپس آئے گا، لائیں گے واپس اسکو ہم،

    مجھے کیوں نکالا؟ نواز شریف کا مینار پاکستان پر ایک بار پھر سوال
    نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ بھی بتاؤ، پٹرول کتنے کا ملتا تھا میرے دور میں؟ میرے دور میں ساٹھ روپے لیٹر ملتا تھا یا نہیں آج کتنے کا ہے؟ اسلئے نکالا نواز شریف کو؟ آج پاکستان میں ڈالر کتنے کا ہے، میرے زمانے میں 104 کا تھا، آج 250کے لگ بھگ ہے، اس سے بھی اوپر ہے، اسی لئے پاکستا ن میں مہنگائی کا طوفان ہے، اسلئے نواز شریف کو نکالا تھا کہ اس نے ڈالر کو ہلنے نہیں دیا، روپیہ مضبوطی کے ساتھ کھڑا تھا، پتہ نہیں ہم ناشکرے کیوں ہیں، ملک ترقی کی طرف چل رہا ہے،اگر میری حکومت چلتی تو آج کوئی بیروزگار نہ ہوتا، غریب کو علاج معالجے کے لئے جائیداد نہ بیچنی پڑتی، آج تو سوچنا پڑتا ہے ، حالات مشکل ہو گئے، بجلی کا بل دیا جائے یا بچوں کا پیٹ پالا جائے،آج چینی 250کی ہے، میرے زمانے میں 50کی تھی، اسلئے مجھے نکالا؟ پاکستان اس وقت ایشین ٹائیگر بننے جا رہا تھا، پاکستان جی 20 میں جا رہا تھا،جو ہم سے پیچھے تھے وہ آگے چلے گئے، ہم پیچھے رہ گئے،ہم نے نہ صرف انکو پکڑنا ہے بلکہ ان سے آگے بھی جانا ہے.میں آج کئی سالوں بعد تقریر کر رہا ہوں، چھ سال بعد کسی اپنےجلسے سے خطاب کر رہا ہوں، یہ بتانا چاہتا ہوں ،میں نصراللہ خان کا بل لایا ہوں، مئی 2016 میں اس وقت بل کتنا تھا؟حالانکہ اس وقت دھرنے ہو رہے تھے وہ کون کروا رہا تھا؟ دھرنوں کے باوجود بجلی پہنچا دی،موٹروے بنائی، گلگت والو مت بھولو کہ گلگت سے سکردو موٹروے بھی نوازشریف نے بنائی، چترال والے بتائیں کہ لواری ٹنل کس نے بنائی، وہ بھی ہم نے بنائی، گوادر سے کوئٹہ ہم نے موٹروے بنائی، پشاور سے اسلام آباد ،لاہور سے اسلام آباد، ملتان سے لاہور ،ملتان سے سکھرموٹروے سب کس نے بنائیں، نواز شریف نے بنوائیں، کیا اسلئے مجھے بار بار نکالا.نصراللہ کا بل میری حکومت میں 1600 روپے تھا، اگست 2022 میں اسکا بل 15 ہزار ہے، کیا بجلی مہنگی نواز شریف نے کی؟ اس وقت سے مہنگی ہونا شروع ہوئی جب نواز شریف کو نکالا تھا،مٹی کی محبت میں وہ قرض اتارے ہیں جو واجب نہیں تھے، غالب نے مجھ جیسوں کہاہے کہ زندگی اپنی کچھ اس شکل سے گزری غالب، ہم بھی کیا یاد کریں گے،

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف
    نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل سے اللہ نکالے گا،زخم بھرتے بھرتے وقت لگے گا لیکن بدلے کی کوئی تمنا نہیں، تمنا یہی ہے کہ میری قوم کے لوگ خوشحال ہو جائیں ، انکو روزگار ملے، باعزت پاکستانی بننے کا موقع ملے، غربت، جہالت نہ ہو، یہ نواز شریف چاہتا ہے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، میں قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، پہلے بھی کی ہے، مریم سامنے بیٹھی ہے، میں جیل میں تھا تو مریم کو نیب نے گرفتار کیا، اسکی بیٹی اپنی آنکھوں سے یہ منظر دیکھ رہی تھی، اتنا ظلم،شہباز شریف کو بھی جیل میں بند کر دیا، بیٹوں کو بھی بند کر دیا، رانا ثناء اللہ، حنیف عباسی کو سزائے مو ت دینے کے چکر میں تھے، سعد رفیق دو سال جیل میں رہے،23 سالوں میں 15 سال جیل میں، مقدمے یا باہر رہا، اگر یہ 23 سال پاکستان کو دیئے ہوتے تو پاکستان جنت بنا ہوتا، ہم پاکستان کو پھر جنت بنائیں گے،میں پوچھتا ہوں کہ جو دور ہمارے ملک میں گزرا ہے اسکا کوئی ایک کارنامہ، کوئی ایک منصوبہ بتا دیں، ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہمارا بیانیہ کیا ہے،بیانیہ پوچھنا ہے تو اورنج لائن، میٹرو بس، گرین لائن سے پوچھو،ایٹمی دھماکوں سے پوچھو،ہمارا بیانیہ روٹی کی قیمت، ڈالر کے ریٹ، بجلی کے بل سے پوچھا، ہمارا بیانیہ پوچھنا ہے تو پھر اخلاقیات سے پوچھا،بزرگوں کی عزت سے پوچھو، ہم کسی کی پگڑی نہیں اچھالتے،ہماری بہنیں یہاں موجود ہیں، آرام سے جلسہ سن رہی ہیں، ڈھول کی تھاپ پر یہاں ناچ گانا نہیں ہو رہا،

    ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات،مسئلہ کشمیر کا باوقار تدبیر کے ساتھ حل،متحد ہوکر چلنا ہو گا، نواز شریف
    نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے عوام کو جو درپیش مسائل ہیں، اب کوتاہی کی گنجائش نہیں، مسائل کے اسباب پر غور کریں،اور آئین کی رو کے مطابق متحد ہو کر مستقبل کا پلان بنائیں، ہمارے آئین پر عملدرآمد کرنے والے ریاستی اداروں کو قوم سے ملکر کام کرنا ہو گا، دنیا میں مقام حاصل کرنا ہے تو سب کو ملکر کام کرنا ہو گا، چالیس سال کا نچوڑ بتا رہا ہوں، اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھے گا، آئین پر عملدرآمد کے لئے سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا،ہمیں ایک نئے سفر کی آغاز کی ضرورت ہے، نیا سفر شروع کرنا ہے، طے کریں کہ ہم نئے سفر کا آغاز جوش و خروش سے کریں گے،چار سال بعد بھی میرا جذبہ ماند نہیں پڑا،ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا،کشکول توڑنا ہو گا، قومی غیرت وقار کو بلند کرنا ہو گا، غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا، ہمسایوں کے ساتھ اور دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کس طرح کرنے ہیں، فیصلہ کرنا ہے ہمسایوں کے ساتھ لڑائی کر کے دنیا کے ساتھ اچھا تعلق نہیں قائم کر سکتے، کشمیر کے حل کے لئے باوقار تدبیر کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا،ہم نے اس صورتحال سے باہر نکلنا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ کس طرح سے اپنے معاملات کو ٹھیک کرنا ہے، میرا دل زخموں سے چور ضرور ہے مگرآج میں اپنے رب سے دعا کر رہا ہوں کہ میرے دل میں رتی برابر بھی انتقام کی خواہش نہیں بس تو قوم کی تقدیر بدل دے،میرے ساتھ دعا کرنی ہے کہ آج میں بدلا ہوا پاکستان دیکھوں ، میں آپ کو جگانے آیا ہوں، آگے بڑھو، اور پاکستان کو سنبھالو، اور آئندہ کسی کو اجازت نہ دینا کہ آپکے ملک کے ساتھ سلوک کر سکے، میں نے آج بہت ضبط سے،صبر سے کام لیا ہے، میں نے کوئی ایسی بات نہیں کی جو میں سمجھتا ہوں کہ نہیں کرنی چاہئے تھی، میں سمجھتا ہوں کہ میرے ساتھ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ فلسطین کی مدد کرے، انکو ظلم سے بچائے، فلسطین میں ظلم انسانیت کا قتل ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں،دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ انصاف سے کام لو، اور فلسطین کا باعزت حل نکالو، انکا حق انکو واپس دیا جائے، تا کہ وہ بھی چین سکون سے زندگی گزار کر سکیں،

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ گالی کا جواب گالی سے نہیں دینا، راستہ کٹھن ہے لیکن کریں گے، ملک کی تعمیر نو کریں گے، بے روزگاری کم کرٰیں گے، موٹروے بنائیں گے، پاکستان کو خوشحال بنائیں گے،مسلم لیگ ن کا ایجنڈہ یہی ہو گا،برآمدات کو بڑھانا ہے، زراعت کی اصلاحات کرنی ہیں، آئی ٹی میں انقلاب لانا ہے،انصاف کے نظام میں بھی اصلاحات لانی ہیں، نوجوان، پارٹی لیڈر سن لیں، نواز شریف نے جو کہا ہے کر کے دکھایا ہے،

    درود شریف ،تہجد پڑھیں، باوضو رہیں،اللہ سے جو مانگیں گے ملے گا، نواز شریف کی جلسہ کے شرکاء کو نصیحت
    نواز شریف نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ درود ابراہیمی پڑھا کریں، تسبیح میرے پاس بھی ہے لیکن دوسروں سے سامنے نہیں نکالتا، بغل میں چھری اور منہ میں رام رام مجھے نہیں آتا، دعا کریں اللہ سے ،اللہ وہ عطاکرے گا جو مانگیں گے، ندامت کا ایک آنسو،زندگی کے سارے گناہ دھو دیتا ہے،تہجد کے وقت ایک آنسو بہائیں، اللہ کو یاد کر کے دیکھیں اللہ کس طرح تقدیر بدلتا ہے، خشوع و خضو ع کے ساتھ پڑھیں، درود شریف سو بار نہیں تو دس بار پڑھ لیں، اللہ کا نام لیتے ہوئے دل میں کھوٹ نہیں ہونا چاہئے، سالوں بعد گفتگو ہوئی، اللہ تعالیٰ سب کو خیرو برکت کی زندگی دے، اللہ سب پر رحم کرے، سب کو عزت کی روزی دے، فرض شناس پاکستانی بنائے، میرے دل سے دعائیں نکل رہی ہیں، یہی میرا آپ سے رشتہ ہے، نواز شریف نے خطاب کے آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگوایا،

    سابق وزیراعظم نواز شریف سٹیج پر پہنچے تو ن لیگی قیادت نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالر کر کارکنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، سٹیج پر شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار،حمزہ شہباز،عابد شیر علی،و دیگر موجود تھے، نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا، مریم نواز سے نواز شریف گلے ملے، اس موقع پر مریم نواز نے اپنے والد کے پاؤں چھوئے، نواز شریف آبدیدہ نظر آئے،نواز شریف نے سٹیج پر پہنچ کر ن لیگی رہنماؤں سے مصافحہ کیا،ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ بھی سٹیج پر موجود تھے

    نواز شریف رہنماؤں سے مصافحہ کے بعد ڈائس پر آئے، نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز تھیں، شہباز شریف اورحمزہ شہباز بھی ہمراہ تھے، ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر رہنماؤں نے یکجہتی کا اظہار کیا، نواز شریف کے خطاب سے قبل تلاوت کی گئی اور نعت رسول مقبول پڑھی گئی.

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

    نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان

    نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • نواز شریف لاہور پہنچ گئے،مینار پاکستان گراؤنڈ میں شاندار استقبال

    نواز شریف لاہور پہنچ گئے،مینار پاکستان گراؤنڈ میں شاندار استقبال

    سابق وزیراعظم نواز شریف مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئے،

    مریم نواز نے اپنے والد کا سٹیج پر استقبال کیا،نواز شریف سٹیج پر پہنچے تو ن لیگی قیادت نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالر کر کارکنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، سٹیج پر شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار،حمزہ شہباز،عابد شیر علی،و دیگر موجود تھے، نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا، مریم نواز سے نواز شریف گلے ملے، اس موقع پر مریم نواز نے اپنے والد کے پاؤں چھوئے، نواز شریف آبدیدہ نظر آئے،نواز شریف نے سٹیج پر پہنچ کر ن لیگی رہنماؤں سے مصافحہ کیا،ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ بھی سٹیج پر موجود تھے

    نواز شریف رہنماؤں سے مصافحہ کے بعد ڈائس پر آئے، نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز تھیں، شہباز شریف اورحمزہ شہباز بھی ہمراہ تھے، ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر رہنماؤں نے یکجہتی کا اظہار کیا، نواز شریف کے خطاب سے قبل تلاوت کی گئی اور نعت رسول مقبول پڑھی گئی.

    نواز شریف شاہی قلعہ سے گاڑی پر جلسہ گاہ کی طرف گئے، ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے نواز شریف کی گاڑی کی ڈرائیونگ کی،

    نواز شریف معمار پاکستان ہے، جب بھی قوم کی تقدیر بدلی تو اقتدار سے ہٹا دیا گیا،شہباز شریف
    ن لیگ کے صدر، سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لاکھوں لوگ یہاں موجود ہیں، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نواز شریف کو خوش آمدید کہنے آئے ہیں جو قوم کا بیٹا ہے، آپ کا بھائی ہے،یہ نواز شریف جدوجہد ہے،مینار پاکستان گواہی دے رہا ہے کہ اس سے بڑا جلسہ،پرجوش مجمع کبھی نہیں ہوا، میں آپکو سلام پیش کرتا ہوں، نواز شریف معمار پاکستان ہے، جب بھی قوم کی تقدیر بدلی تو اقتدار سے ہٹا دیا گیا،نواز شریف نے جیلیں کاٹیں مگر صبر کا دامن ہاتھ سے ہاتھ نہیں چھوڑا، نو مئی کا واقعہ دو ر کی بات ،نواز شریف کے ہوتے ہوئےکوئی گملہ نہیں ٹوٹا، نواز شریف آ گیا، پاکستان کی تقدیر بدلے گی،نواز شریف نے کہا کہ میں پاکستان کی سالمیت پر سودا نہیں کروں گا، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی پاکستان بنایا، واجپائی مینار پاکستان آیا تھا اور اس وقت اس نے کہا تھا کہ پاکستان بنتے وقت ہم پر بڑے گھاؤ لگتے ہیں، ہم پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں، لاہور کا معاہدہ جس میں کشمیر کا ذکر تھا وہ واجپائی نے نواز شریف کے ساتھ کیا، پھر ایک ڈکٹیٹر آیا اور معاہدے کے خلاف کام کیا،ظلم اور زیادتیاں ہوئیں لیکن نواز شریف نے برداشت کیا،

    مینار پاکستان ن لیگی جلسہ ،فلسطین پر اسرائیلی تسلط کے خلاف قرارداد پیش
    ن لیگی رہنما سابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے نواز شریف کے خطاب سے قبل قرار داد پیش کرتے ہوئے کہ نواز شریف کی صدارت ،قیادت میں آج مطالبہ کرتے ہیں کہ ارض فلسطین سے اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کروایا جائے،کشمیر سے بھارتی تسلط ختم کروایا جائے،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے چار سال بعد نواز شریف واپس آیا،اللہ نے انکو سلامتی، شفا دی اور آج چار سال بعد عزت سے گھر واپس آیا،مریم نواز نے کہا کہ اب کون وزیراعظم بننے جا رہا ہے، اس دھرتی کا بیٹا آ رہا ہے، فارن فنڈنگ والا نہیں آ رہا.

    نواز شریف سٹیج پر پہنچے تو مریم نواز نے شرکاء سے کہا کہ موبائل کی لائٹ آن کر لیں اور نواز شریف کو دکھائیں کہ کتنے لوگ انکے استقبال کے لئے موجود ہیں، شرکا نے موبائل کی لائٹس آن کیں، ایک شرکاء نے کہا کہ میرے پاس موبائل نہیں، جس پر مریم نواز نے کہا کہ میری ٹیم کے کسی ممبر سے رابطہ کرنا میں موبائل بھیجوں گی، مریم نے آزادی پل پر کھڑے شرکاء کی موبائل لائٹس بھی آن کروائیں،

    سابق وزیراعظم نواز پہنچ گئے ہیں، نواز شریف کا طیارہ لاہور میں لینڈ کر چکا ہے،نوا زشریف کے طیارے نے لاہور لینڈ کیا تو جہاز میں موجود کارکنان نے وزیراعظم نواز شریف، دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا کے نعرے لگائے،نواز شریف کا شہباز شریف نے استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا ہار پہنایا،وزیراعظم ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں،نواز شریف کا ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ میں اترا.

    نواز شریف کا ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ کے قریب پہنچا تو سٹیج سے نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگوائے گئے،اس موقع پر مریم نواز نے بھی کارکنان کی جانب سے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا.مریم نواز اس دوران آبدیدہ بھی نظر آئیں،

    نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے، مریم نواز کا خطاب
    نواز شریف کے جلسہ گاہ پہنچنے سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے استقبال کے لئے تمام کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز نے تمام صوبوں کے نام گنوائے اور کہا کہ پورا پاکستان یہاں‌موجود ہے،رنگ روڈ، موٹروے سب جام ہیں، قافلے آ رہے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ قافلے آئیں گے تو وہ کہاں سمائیں گے میں نے آج تقریر نہیں کرنی، تقریر نواز شریف کرے گا، میں نے صرف سلام کرنا تھا اور بتانا تھا کہ و تعز من تشا و تذل من تشاء، اللہ جسے چاہے عزت دے، پوری دنیا بھی مل جائے اور وہ اسکو ختم کرنا چاہے تو جب تک اللہ نہ چاہے ختم نہیں ہو سکتا، نواز شریف اسکی زندہ مثال ہے،آج اللہ کے آگے سر جھکاتی ہوںَ شکر الحمدللہ،نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے، میں سمجھتی تھی، مینا رپاکستان بہت بڑی جگہ ہے مگر مجھے نہیں پتہ تھا کہ ن لیگ کے شیروں کے لئے یہ جگہ بھی چھوٹی پڑ جائے گی

    ن لیگی رہنما حمزہ شہباز سٹیج پر مریم آئے تو مریم نواز نے کہا کہ آج ن بھی یہیں کھڑی ہے اور شین بھی، اللہ تعالیٰ دونوں بھائیوں کی جوڑی سلامت رکھے،نواز شریف شاہی قلعہ پہنچے تو دیگر رہنما استقبال کے لئے گئے تا ہم مریم نواز سٹیج پر ہی موجودرہیں،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 11 سال جلا وطنی برداشت کی، نواز شریف واحد لیڈر ہے جس کی تاریخ میں اتنے سیاسی اتار چڑھاؤ آئے، اس نے دکھ اور تکلیفیں اٹھائی، سیاسی تکلیفیں میں نہیں گنتی، سیاسی ورکرسیاسی اتار چڑھاؤ سے نہیں گھبراتے لیکن کچھ دکھ نواز شریف کو ایسے لگے جن کا مداوار ساری زندگی ممکن نہیں، اس مٹی کی خاطر نوا ز شریف ایک بار پھر موجود ہے، آج ان شاء اللہ پاکستان نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے.آج اسکے مخالفین دو دور تک نظر نہیں آ رہے جو ہیں گھروں میں دبک کر بیٹھے ہیں اور ہر طرف سے نواز شریف کی آواز آ رہی ہے،

    مریم نواز نے جلسہ گاہ میں نعرہ تکبیر بھی لگوایا، نواز شریف نے لاہور پہنچ کر ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی اور مغرب کی نماز ادا کی، نواز شریف ہیلی کاپٹر سے اترے تو سی سی پی لاہور نے انہیں سلیوٹ کیا،
    nawaz nimaz
    سابق وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ ہو رہا ہے، ن لیگی کارکنان ملک بھر سے لاہور پہنچے ہیں


    مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف لاہور کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔ شہبازشریف نے محمد نوازشریف کی تصویر والی شرٹ پہنی ہوئی ہے

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ابھی مینار پاکستان پر نہیں پہنچے تھے لیکن جلسہ گاہ ابھی ہی بھر چکا ہے اور بہت بڑی تعداد ابھی جلسہ گاہ کے باہر موجود ہے۔ مسلم لیگ ن نے جسے تاریخ ساز جلسہ کا کہا تھا وہ آج ہوتا نظر آرہا ہے۔قافلے ابھی تک آ رہے ہیں،ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر، سابق اراکین اسمبلی قافلے لے کر پہنچ رہے ہیں، نواز شریف جب تک جلسہ گاہ آئیں گے تو گراؤنڈ کے اندر کارکنان بڑی تعداد میں موجود ہو گی، دیکھنا یہ ہے کہ لاہوری اس جلسے میں کتنی شرکت کرتے ہیں کیونکہ جلسہ میں ملک بھر سے لوگ آئے ہیں،
    maryam
    مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں رات سے عوام کا جوش و خروش ہے،نواز شریف کی آمد میں لوگ انہیں خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں ،نواز شریف پاکستانی عوام کے لئے امید کی کرن ہیں، اب پاکستان میں خوشحالی کا دور شروع ہو گا

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

    نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان

    نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • مینار پاکستان جلسہ گاہ سے 15 رکنی جیب کتروں کا گینگ گرفتار

    مینار پاکستان جلسہ گاہ سے 15 رکنی جیب کتروں کا گینگ گرفتار

    مینار پاکستان گراؤنڈ میں نواز شریف کے جلسے میں جیب کتروں کا 15 رکنی گینگ پکڑ لیا گیا

    نواز شریف کی آمد پر آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ ہو رہا ہے، ن لیگی کارکنان ملک بھر سے لاہور پہنچے ہیں وہیں سندھ سے جیب کتروں کا گروہ بھی مینار پاکستان پہنچ گیا تا ہم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گینگ کو گرفتار کر لیا، لاہور آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ نے مینار پاکستان جلسے میں آنے والے15جیب کترے پکڑ لئے ہیں

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ مینار پاکستان جلسہ میں آنیوالی عوام کے جیب کاٹنے کے لئے وہ آئے ہیں، انکا چالیس سے 45 لوگوں کا گروہ ہے جو جلسہ گاہ میں پھیل کر وارداتیں کرنا چاہتے تھے، پولیس حکام کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان دیگر صوبوں سے آئے ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے ایس پی چوہنگ اوران کی ٹیم کو شاباش دی۔

    واضھ رہے کہ نواز شریف آج مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے،مریم نواز اور حمزہ شہباز مینارپاکستان پہنچ چکے ہیں۔جلسہ گاہ میں ملک کے مختلف علاقوں سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے.جلسہ گاہ میں کارکنوں کو سخت سیکیورٹی کے بعد جلسہ گاہ میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

    نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان

    نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    سابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد پہنچ چکے ہیں تا ہم نواز شریف کی لاہور روانگی تاخیر کا شکار ہو چکی ہے

    نواز شریف جس طیارے میں پہنچے اس میں ن لیگی کارکنان اور صحافی بھی تھے، نواز شریف ایئر پورٹ پر گئے قانونی کاروائی مکمل کی تاہم مسافر جہاز کے اندر رہے، اسحاق ڈار اب اسلام آباد سے لاہور نواز شریف کے ہمراہ آئیں گے،تاہم شہباز شریف لاہور میں نواز شریف کا استقبال کریں گے

    نواز شریف کے طیارے کی لاہور روانگی میں تاخیر کی وجہ ،ن لیگی رہنما نور اعوان کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں طیارے سے اتار دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف کے خصوصٰ طیارے میں جھگڑا بھی ہوا ہے،جہاز کے اندر جھگڑا مسلم لیگ ن کے رہنما ملک نور اعوان کا سامان غائب ہونے پر ہوا ،خصوصی پرواز میں تمام مسافروں کا سامان چیک کیا گیا،ملک نور اعوان کو خصوصی جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا ، ناصر جنجوعہ بھی طیارے سے اتر گئے،نواز شریف لاہور روانگی کے لیے طیارے میں سوار ہیں

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

    نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان

    نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    واضح رہے کہ نواز شریف کی آمد پر مینار پاکستان میں جلسہ کیا جا رہا ہے، ملک بھر سے ن لیگی کارکنان لاہور جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیںَ،سیالکوٹ سے بڑی عوامی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کے ساتھ عوامی قافلہ لاہور کی طرف رواں دواں ہے جگہ جگہ استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،