Baaghi TV

Tag: نواز شریف

  • اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ 90 دن میں الیکشن کا ہونا ہے،عمران خان

    اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ 90 دن میں الیکشن کا ہونا ہے،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کا مطلب ہو گا کہ ملک میں آئین اور قانون ختم ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات صرف الیکشن پر ہی ہو سکتے ہیں اور ان مذاکرات کا بھی وہ خود حصہ نہیں بنیں گے میں نے ان کے ساتھ نہیں بیٹھنا، ہماری ٹیم بیٹھے گی لیکن بات صرف الیکشن کی ہے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی بڑی بڑی باتیں چھوڑیں، پہلے تو آئیں الیکشن کے اوپر اگر آپ الیکشن ہی نہیں کروا سکتے تو کون سا ڈائیلاگ کرنا ہے کسی سے۔

    جسٹس فائز عیسی حکمنامے کے بعد از خود نوٹس کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی. امان اللہ کنرانی

    چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ 90 دن میں الیکشن کا ہونا ہے اگر انتخابات 90 دن میں نہیں ہوتے تو پھر اکتوبر میں کیوں ہوں؟ پھر کہیں گے اگلے سال بھی کیوں ہوں؟ پھر تو جو طاقت ور فیصلہ کرے گا وہی ہو گا۔

    پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ پر عدم اطمینان کے اظہار پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کا مطلب ہو گا کہ ملک میں آئین اور قانون ختم ہو گیا-

    انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو توسیع نہ دے کر نوازشریف نے اچھا کام کیا تاہم ساتھ ہی عمران خان نے ساتھ ہی قمر جاوید باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر دینے کی تردید کر دی۔

    عمران خان نے کہا کہ ہمیں پتا چلاتھا کہ شہبازشریف نے قمر جاوید باجوہ کو توسیع کی پیشکش کر دی ہے تو میں نے کہا اگر وہ توسیع دے رہے ہیں تو ہم بھی آپ کو دے دیتے ہیں، جنرل باجوہ کو توسیع نہ دے کر نوازشریف نے اچھا کام کیا، ہر انسان غلطیاں کرتا ہے مجھ سے بھی غلطیاں ہوئیں یہ جھوٹ ہے کہ ہم نے جنرل باجوہ کو تاحیات توسیع کی پیشکش کی –

    جسٹس فائز عیسی حکمنامے کے بعد از خود نوٹس کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی. …

    انہوں نے بتایا کہ اقتدار کے بعد میری ان سے دو میٹنگ ہوئیں جس کا مقصد الیکشن کرانا تھا، میں نے ان کو کہا کہ ملک نیچے جا رہا ہے سوائے الیکشن کے کوئی راستہ نہیں، جب انہوں نے ہمارے اتحادیوں کو لوٹے بنا کر دوسری طرف بھیجا تو میں نے الیکشن کا اعلان کر دیا سوموٹو ایکشن لیا گیا، 12 بجے عدالتیں کھلیں، ہمارے الیکشن کے اعلان کو رد کر دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شروع میں جنرل باجوہ اور ہم خارجہ پالیسی سمیت دیگر ایشوز پر ایک صفحے پر تھے، آخری 6 ماہ میں چینج آیا، خارجہ پالیسی میں بھی ایک دم تبدیل ہوگئے، ہم چاہتے تھے کہ یوکرین جنگ میں ہم نیوٹرل رہیں، ایک دم ان کو یہ ہوا کہ ہمیں روس کی مذمت کرنی چاہیے یہ ساری گیم اپنی توسیع کیلئے ہوئی تھی، شہباز شریف سے انڈراسٹیڈنگ ہوئی تھی کہ قمر جاوید باجوہ کو توسیع مل جائے گی۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی …

    عمران خان نے کہا کہ توسیع کے بعد جنرل باجوہ نے این آرو کی بات کی، پہلے کبھی نہیں کی ضمنی انتخابات میں عوام نے پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ کو شکست دی، واضح ہوگیا کہ 2018 کے الیکشن میں ہمیں عوام نے جتوایا تھاہمارے ورکرز پر ظلم اس لیے کیا جا رہا ہے کہ کسی طرح ان چوروں کو قبول کر لیں۔

  • نوازشریف کو بھی از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق مل گیا

    نوازشریف کو بھی از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق مل گیا

    قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظورکیا ہے

    اسمبلی اجلاس میں محسن داوڑ کی بل میں ترمیم بھی منظور کر لی گئی ہے جس کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کو بھی از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق مل گیا ہے ،نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ منظور شدہ بل کے تحت اپیل کا یہ حق ون ٹائم پرویژن کے تحت ہو گا از خود نوٹس پر فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق نوازشریف کو بھی حاصل ہو گیا ہے ،یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین اور دیگر متاثرہ فریق بھی ایک ماہ میں اپیل کر سکیں گے

    بل کے متن کے مطابق از خود نوٹس مقدمات میں فیصلوں پر اپیل کا حق پہلے ہونے والے فیصلوں پر بھی ہو گا، ماضی میں مقدمات کے فیصلوں کے خلاف ایک ماہ کی اپیل کر سکیں گے ،184 تھری کے تحت ماضی کے فیصلوں پر اپیل کے حق کیلئے ایک ماہ جا وقت ملے گا ۔ ترمیمی بل(سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ) میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سامنے ہر معاملے اور اپیل کو کمیٹی کا تشکیل کردہ بینچ سنے اور نمٹائے گا جب کہ کمیٹی میں چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز ہوں گے اور کمیٹی کا فیصلہ اکثریت رائے سے ہو گا۔آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت معاملہ پہلے کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، بنیادی حقوق سے متعلق عوامی اہمیت کے معاملے پر3 یا اس سے زائد ججزکا بینچ بنایا جائے گا، آئین اور قانون سے متعلق کیسز میں بینچ کم از کم 5 ججز پر مشتمل ہو گا جب کہ بینچ کے فیصلے کے 30 دن کے اندر اپیل دائر کی جا سکے دائر اپیل 14 روز میں سماعت کے لیے مقرر ہو گی، زیرالتوا کیسز میں بھی اپیل کا حق ہو گا، فریق اپیل کے لیے اپنی پسند کا وکیل رکھ سکتا ہے

     سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کرسکتا ہے یا نہیں

    عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
    گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
    انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

  • ن لیگ خیبر پختونخوا میں اختلافات،شوکاز نوٹس جاری

    ن لیگ خیبر پختونخوا میں اختلافات،شوکاز نوٹس جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن میں خیبر پختونخواہ میں اختلافات میں تیزی آ گئی ہے، پارٹی رولز کی خلاف ورزی پر صوبائی سینئر نائب صدر عبدالسبحان خان کو عہدے سے ٰہٹا دیا گیا ہے

    مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر عبدالسبحان خان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں عبدالسبحان پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اورپارٹی کو دھڑوں تقسیم کرنے کا الزام ہے، پارٹی کی جانب سے صوبائی سینئر نائب صدر کو بھجوائے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 15 دنوں کے اندرشوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی جائے گی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار مہتاب، اقبال ظفرجھگڑا، ارباب خضرحیات اور دیگر کو بھی شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ن لیگ متحد ہے، شوکاز نوٹس ملیں گے تو پھر دیکھیں گے کیا کرنا ہے، نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ متحد رہے گی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

  • تمام ممالک اپنے اثاثوں کا تحفظ کرتے،حکمران ملکی مفادات کا تحفظ کریں،شاہد خاقان عباسی

    تمام ممالک اپنے اثاثوں کا تحفظ کرتے،حکمران ملکی مفادات کا تحفظ کریں،شاہد خاقان عباسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم،ن لیگی رہنما ،شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ مفلوج ہوکر رہ گئی ہے،ملکی حالات سے متعلق لاپرواہی کی جارہی ہے،

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی صورتحال کی جانب توجہ دلانے کی کوشش کی نہ ہم کسی کی تعریف کرتے ہیں نہ کسی پر تنقید کرتے ہیں ہم مسائل کی نشاندہی کررہے ہیں تاکہ حل نکل سکے ،پارلیمنٹ میں ملکی مسائل پر بات کرنی چاہیے،چیف جسٹس نیب کیسز پر نوٹس لے لیں تو مہربانی ہو گی ،اسحاق ڈار کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اور پارلیمنٹ ان کیمرہ سیشن میں بات کریں،تمام ممالک اپنے اثاثوں کا تحفظ کرتے ہیں ،حکمران ملکی مفادات کا تحفظ کریں،عمران خان کو سیاست کے لیے موقع چاہیے،عمران خان پرحکومت سختی نہیں کرنا چاہتی اس کا فائدہ اٹھا کر وہ گھر بیٹھے ہیں،عمران خان عدالتوں میں جائیں اور ان کا سامنا کریں عدالت نے وارنٹ جاری کیے وہاں پیش ہونا عمران خا ن کی ذمہ داری ہے،عمران خان دعوے کرتے رہے کہ میں نے ان لوگوں کو گرفتار کروایا،اگر سابق وزیر اعظم عدالتی حکم پر علمدرآمد نہیں کرے گا تو لوگ کیسے کریں گے،

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں سیاستدانوں کو تکلیفیں پہنچتی ہیں ، نواز شریف بیرون ملک علاج کے لیے گئے ہیں ،سپریم کورٹ نے نواز شریف کو سیاست سے الگ کیا ہے امید ہے انتخابات سے قبل نواز شریف واپس آجائیں گے،توشہ خانہ کسی کو تحفہ نہیں دیتا ، یہ حکومت کا پیسہ نہیں ہے تحفہ کو بدنامی کا ذریعہ بنادیا گیا ہے، معیشت یہاں تک کیسے پہنچی اس کو دیکھنا ہوگا اور حل نکالنا پڑے گا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ،پیٹرولیم مصنوعات کے معاملات کو حکومت چیئرمین اوگرا پر چھوڑ دے وہ صورتحال بتادے،

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، عمران خان کا اعتراف

  • گزشتہ چار سال سے نوجوانوں کی سوچ تباہ کی جا رہی ہے،مریم نواز

    گزشتہ چار سال سے نوجوانوں کی سوچ تباہ کی جا رہی ہے،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما،چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت یوتھ ونگ پنجاب کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں تمام ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوان ہماری پارٹی کی اصل طاقت ہیں،تنظیمی معاملات میں نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا،گزشتہ چار سال سے نوجوانوں کی سوچ تباہ کی جا رہی ہے، نوجوانوں میں مایوسی، وطن اور آئین مخالف منفی سوچ ابھاری گئی نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں لانا چاہتے ہیں تاکہ وہ بااختیار ہوں، نوجوانوں کو متحد ہو کر پاکستان کی ترقی کی قوت بننا ہوگا، نوازشریف نے نوجوانوں کے لیے پہلا پروگرام شروع کیا تھا،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پنجاب ایجوکیشن انڈاومنٹ فنڈ جیسا تعلیم دوست منصوبہ شروع کیا، نوازشریف اور شہباز شریف نے نوجوانوں کے روزگار اور کاروبار کی ا سکیمیں شروع کیں، بلاسود اور رعایتی قرضوں کا پروگرام ن لیگ نے شروع کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے اسے مزید وسعت دی، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے کر انہیں جدید ٹیکنالوجی کی طرف راغب کیا، نوجوانوں کو وظائف دینا، مستحق طالبعلموں کو بیرون ملک تعلیم دلانا ن لیگ کی پہچان ہے،

    معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
    میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
    صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
    آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شناخت اور جماعت کو مٹانے والےخود مٹ گئے، ہماری قیادت ایمان دار، نیک نام اور کارکردگی کے امتحان میں سرخرو ہوئی، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں پتلی تماشہ کرنے والے گھروں میں قید ہوچکے ہیں، مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، ملک مسائل میں جب ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے آج مشکل ضرور ہے لیکن معاشی اندھیرے ختم ہوں گے،سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے شیر قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والوں سے نجات دلائے گا

  • آپ جیسے کارکن ہوں تو ہر مشکل کو شکست دے سکتے ہیں،مریم نواز

    آپ جیسے کارکن ہوں تو ہر مشکل کو شکست دے سکتے ہیں،مریم نواز

    مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگی سرگودھا ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ہوا

    اجلاس میں سرگودھا ڈویژن میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ہر سطح پر خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کریں گے، کارکنوں اور عہدیداروں کی حمایت اور عزت افزائی پر مشکور ہوں، تنظیم سازی میں ایک مثالی جماعت بننا ہے،جو جماعت ہر طرح کے جبر میں نہ ٹوٹے، وہی عوامی جماعت ہوتی ہے،آپ نے ثابت کیا کہ آپ جیل جانے سے ڈرتے ہیں، نہ عوام کے حق پر جھکتے ہیں،آپ جیسے کارکن ہوں تو ہر مشکل کو شکست دے سکتے ہیں،

    دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے انتخابات کے بارے میں سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے،نواز شریف نے پارٹی کو انتخابات کے لیے حتمی تیاریوں کی ہدایت کر دی پنجاب کے امیدواروں کو فائنل کرنے کے لیے اہم اداروں سے سروے کروا لیے گئے،ن لیگ کی جانب سے پنجاب میں پی ڈی ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے آپشن کو استعمال نہ کرنے کا قوی امکان ہے،پی ڈی ایم اتحاد سے خیبرپختونخوا سندھ اور بلوچستان میں انتخابی اتحاد پر بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ن لیگ پنجاب کے 371 صوبائی حلقوں میں اپنے امیدوار فائنل کرنے کے قریب ہے،امیدواروں کی ا سکروٹنی اور کارکردگی آئندہ چند روز میں مکمل کر لی جائے گی

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    ،نواز شریف عوام کا نمائندہ تھا وہ کبھی مہرہ نہیں بنا،

  • وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یا جسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا،رانا ثنااللہ

    وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یا جسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہوگیا، نواز شریف پاکستان آرہے ہیں،آئندہ الیکشن میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یاجسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ کل الیکشن کرالیں لیکن عمران خان نتائج تسلیم نہیں کرےگا، عمران خان کہتا ہے مجھے اقتدارنہ ملے توپاکستان پر ایٹم بم گرادو، اگر یہ اقتدار میں آ گیا تو ملک کا بھٹہ بٹھا دے گا۔

    تحریک انصاف کےمزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یا جسے وہ چاہیں گے وہ ہوگامریم نواز پارٹی کو منظم کریں گی، 26 جنوری کو برطانیہ سے روانہ ہوں گی، 27 جنوری کو دبئی میں قیام کریں گی اور 28 جنوری کو لاہور پہنچیں گی۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا عمران خان روزانہ دھرنے کی کال دے رہے ہیں، انہوں نے سب کچھ کر کے دیکھا لیکن صرف ناکامی ہی ملی عمران خان صرف مہم چلا رہے ہیں کہ پاکستان کو کس طرح ڈیفالٹ کرنا ہے؟ حسن نقوی کا نگراں وزیر اعلی ٰبننے پر یہ اعتراض ہے کہ عثمان بزدار جیسا شخص کیوں نہیں بٹھایا؟عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ وہ کسی طرح برسر اقتدار آ جائے، جب تک ووٹ کی طاقت سے اس کو مائنس نہیں کیا جائے گا ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔

    پنجاب: نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت ،منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ محسن نقوی کا نام پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے مشاورت کے بعد دیا، نجیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ عدالت نے کیا ہے، عدالت کے فیصلے پر اعتراض ہے تو ہائیکورٹ میں معاملہ جا سکتا ہے۔

  • عمران خان کی ترقی صرف باتوں کی حد تک تھی،میاں نواز شریف

    عمران خان کی ترقی صرف باتوں کی حد تک تھی،میاں نواز شریف

    لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان مشکلات سے باہر نکلے گا، ہم نکالیں گے، ہمارے دور میں لوگ خوشحال تھے، عمران خان کی ترقی صرف باتوں کی حد تک تھی۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گوجرانوالہ کے جلسے میں ہر بات کھول کر رکھ دی تھی، ن لیگ کے دور میں بڑی خوشحالی تھی، نہ کسی کی شکل چھپی ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کا نام چھپا ہوا ہے پاکستان کو اپنی ذات کے گرد گھمایا گیا اور گھناؤنا مذاق کیا گیا لیکن ہم پاکستان کو مشکلات سے باہر نکالیں گے۔

    عمران خان 35 سے لڑیں یا 70 حلقوں سے…رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے کہا تھا کہ وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبر زپورے تھے، نواز شریف کی قیادت میں تمام لوگ متحد ہیں، پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ کامیابی حاصل کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف سے رہنمائی لی ہے اس کے مطابق ہی آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے، مریم نواز اگلے ہفتے وطن واپس آئیں گی، مریم نواز کا 26،27 کو وطن واپسی کا پروگرام ہے، نواز شریف عام انتخابات میں ن لیگ کی مہم چلائیں گے، نواز شریف کی واپسی طے ہے، کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں، نواز شریف پارٹی قائد ہیں، ووٹ اور سپورٹ ان کی ہے، نواز شریف کی انتخابات سے قبل واپسی ضروری ہے-

    سندھ بلدیاتی انتخابات:نتائج میں غیرضروری تاخیر سے سارا عمل متاثر ہوا،فافن

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ اپنے لوگ ہی ان سے ناراض تھے، ہمارا 179 کا نمبر پیر کو بھی پورا تھا اور منگل کو بھی پورا تھا، عمران خان نے بار بار اسمبلیاں توڑنے کی تاریخیں دیں،توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردارسامنے آیا ہےعمران خان کی گرفتاری بنتی ہے تو اداروں کو گرفتار کرنا چاہیے۔

    رانا ثنا اللہ نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی کوئی ناراضگی نہیں ہے، شاہد اسلم کی گرفتاری ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے پر ہوئی۔

    لندن میں نواز شریف کی زیرصدارت پنجاب کی صورتحال پراجلاس

  • لندن میں نواز شریف کی زیرصدارت پنجاب کی صورتحال پراجلاس

    لندن میں نواز شریف کی زیرصدارت پنجاب کی صورتحال پراجلاس

    لندن: مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پنجاب کے عام انتخابات کیلئے ن لیگی امیدواروں کی فہرست پارٹی سربراہ نواز شریف کے سامنے پیش کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے سرجوڑ لئے اس سلسلے میں لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا،جس میں وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں۔

    عمران خان 35 سے لڑیں یا 70 حلقوں سے…رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    اجلاس میں پنجاب میں آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدواروں پر غور کیا گیا، رانا ثناءاللہ نے پارٹی قائد کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سےآگاہ کیا اورپنجاب کےعام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی فہرست میاں نواز شریف کے سامنے رکھی۔

    اجلاس کے دوران امیداوروں کے بیک گراؤنڈ اور وننگ کینیڈیت پر غور کیا گیا، اس دوران رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب نے پنجاب میں اتحادی جماعتوں سے مشاورت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آگاہ کیا۔

    الیکشن کمیشن پنجاب اور کے پی اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کے لیے تیار

    اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کی ناموں کی منظوری کے بعد پارٹی کو گو ہیڈ دیا جائے گا، پنجاب میں انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کریں گے۔

  • پنجاب کی سیاسی صورتحال پر نواز شریف متحرک

    پنجاب کی سیاسی صورتحال پر نواز شریف متحرک

    پنجاب کانگران وزیراعلی کون ہو گا

    مسلم لیگ ن نے لاہور میں سر جوڑ لیا، نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی،مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت ماڈل ٹاؤن اجلاس میں موجود تھی، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ ،اسحاق ڈار ، احسن اقبال.ملک احمد خان اور عطاء تارڑ بھی اجلاس میں موجود تھے

    پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سابق وزیراعظم نواز شریف متحرک ہو چکے ہیں ،نوازشریف نے اہم عہدوں پر تبدیلیوں کیلئے مشاورت شروع کردی رواں ہفتے لندن میں پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس بھی بلا لیا گیا ،راناثنااللہ سمیت دیگر رہنما رواں ہفتے لندن پہنچیں گے ،لندن اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور ہو گا

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ،اجلاس میں پنجاب میں نگران وزیراعلی ٰکے ناموں پرغورکیا گیا،مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعلی ٰکے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کی، شارٹ لسٹ کیے جانے والے ناموں سے پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے بھی مشاورت کریگی ،ن لیگ نے شارٹ لسٹ کیے جانے والے ناموں کو اتحادیوں سے مشاورت تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا،ٹکٹوں کی تقسیم ، امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ اور پارلیمانی بورڈ کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی اجلاس کے دوران فعال ،متحرک اور مخلص کارکنوں کو آگے لانے کابھی فیصلہ کیا گیا،

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،

    گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے پاکستان سے لندن گئے تھے مگر تاحال واپس نہیں آئے،پاکستان میں نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کو وزیراعظم بنے بھی کافی ماہ ہو چکے، شہباز شریف لندن جا کر نواز شریف سے ملکر آئے ہیں، نواز شریف سے انکے بھائی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں، نواز شریف لندن میں اجلاسوں کی صدارت بھی کرتے رہے ہیں جبکہ لندن میں انکا گھر سیاسی سرگرمیوں اور احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے، پی ٹی آئی کارکنان آئے روز نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کرتے ہیں،مریم نواز بھی لندن چلی گئی ہین تا ہم نواز شریف ابھی تک واپس نہیں آئے، نواز شریف کی واپسی کے حوالہ سے کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد واپس آئیں گے