Baaghi TV

Tag: نواز شریف

  • نواز شریف کی پاکستان واپسی کب؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

    نواز شریف کی پاکستان واپسی کب؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان سے علاج کے بہانے لندن گئے تو وہیں کے ہو کر رہ گئے، پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھائی شہباز شریف کی حکومت بنی پھر بھی واپس نہ آئے، ن لیگی رہنما دعوے کرتے رہے کہ نواز شریف جلد واپس آئیں گے لیکن کسی نے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی، اب حکومت کی جانب سے نواز شریف کی واپسی کے لئے تاحیات نااہلی ختم کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس ضمن میں ایک بل بھی پاس کیا گیا ہے، نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں تاہم ن لیگی امید ہیں کہ نواز شریف الیکشن سے قبل واپس آ سکتے ہیں

    گزشتہ روز ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی، اس ملاقات کے بعد اعظم نزیر تارڑ نے میڈیا سے بھی بات چیت کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا جائے گا ، جے آئی ٹی شواہد اکٹھے کرلے پھر اس کی سفارشات پر عملدر آمد کریں گے منتخب وزیر اعظم کو ہٹا کر ایک شخص کو لانے کیلئے ایک کھیل کھیلا گیا تھا، واپسی کے حوالے سے نواز شریف جو روڈ میپ دینگے اس پر عمل ہوگا الیکشن مہم کو لیڈ نواز شریف کریں گے تاحیات نااہلی والا بل اٹھارویں ترمیم کے ساتھ منسلک ہے اس کا اطلاق اسی دن سے ہو گا جس دن سے اٹھارویں ترمیم کا ہوتا ہے

    وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ لندن اور کیپٹل ہل پر حملوں پر بھی سزائیں ملیں، پاکستان میں کوئی کام انوکھا نہیں ہورہا فوجی عدالتوں پر وکلا تقسیم ہیں۔ ملزمان کے بنیادی حقوق فوجی عدالتوں سے متاثر نہیں ہوں گے

     

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے سوال کیا گیا ہے کہ قانونی نکتہ ہے جب میاں نواز شریف وطن واپس جائیں گے تو کیا ضمانت لے کر جائیں گے ؟ جس کے جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وکلاء کوئی بھی بات فیس لیئے بغیر نہیں بتاتے ۰

    وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے بعد مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ متحرک نظر آئے گی ، پاکستان کی سیاست اب تعمیر کی طرف جا رہی ہے ، ہم دوبارہ اس ایجنڈے پر آرہے ہیں جس میں پاکستان کی بہتری ہو، عید الاضحیٰ کے بعد مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم تیز ہوگی، نواز شریف مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کی قیادت کریں گے ،

    پاکستان میں الیکشن کب ہوں گے؟ اس حوالے سے بھی ابھی تک سوالیہ نشان موجود ہے، ملک میں مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا، پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد سو گنا بلکہ اس سے بھی زیادہ مہنگائی ہوئی، ن لیگی رہنما کہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، آصف زرداری کہتے ہیں کہ جب میں چاہوں گا تب الیکشن ہوں گے، تو کئی سیاسی رہنما کہتے ہیں کہ موجودہ معاشی صورتحال میں اگر الیکشن ایک سال کے لئے لیٹ بھی کر دیئے جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں، معیشت اہم ہے، پاکستان میں معیشت کو استحکام ملنا چاہئے،

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

  • جنرل کونسل اجلاس میں عدم شرکت،نواز شریف نےشاہد خاقان کو لندن بلا لیا

    جنرل کونسل اجلاس میں عدم شرکت،نواز شریف نےشاہد خاقان کو لندن بلا لیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کیلئے انہیں لندن بلوالیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کر کے تحفظات دور کرنے کیلئے لندن میں ملاقات کی دعوت دی گئی نواز شریف کی طرف سے پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے نواز شریف نے رابطہ کیا۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس میں لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل شریک نہیں ہوئے تھے۔ دونوں لیگی رہنما دعوت کے باوجود اجلاس میں شامل نہیں ہوئے تھے۔

    شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی کے ساتھ اندرونی اختلافات ،لیگی قیادت کی جانب سے مفتاح اسماعیل کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی بھی تبدیلی کا امکان ہے،مرکزی قیادت کی جانب سے سندھ چیپٹر میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتاح اسماعیل کو دوبارہ جماعت میں کوئی بھی اہم عہدہ نہیں ملے گا،

     

    وزیر اعظم شہباز شریف 22 جون کو پیرس پہنچیں گے

    دوسری طرف گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کی طرف سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا گیا تھا۔ استعفیٰ آذربائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی خریداری کے معاملے پر اختلاف کے باعث دیا گیا۔

    دی نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کا رکن قومی اسمبلی ہونے کے ناطے وہ جنرل کونسل کے بھی ممبر ہیں ‘اجلاس میں شرکت کیلئے انہیں کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں تھی اگر میں ملک میں ہوتا تو جنرل کونسل اجلاس میں ضرورت شرکت کرتا مجھے اس بات کا علم نہیں کہ مفتاح اسماعیل مجھے ملنے کراچی سے اسلام آباد آئے تھے انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منظوری میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی بجٹ منظوری کیلئے پارٹی نے انہیں بلایا تووہ فوراًوطن واپس آئیں گے تاہم انہیں ایسے کوئی صورتحال نظرنہیں آتی کہ بجٹ کی منظوری کیلئے کسی ایک رکن کی موجودگی ضروری ہو۔

    پنجاب کی نگران حکومت آج بجٹ پیش کرے گی

    یونان میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج

    وزیراعظم شہبازشریف کا بیرون ملک کا دورہ متوقع ہے وزیراعظم شہباز شریف کل دورہ فرانس اور انگلینڈ کےلیے روانہ ہوں گے، وزیراعظم شہبازشریف لندن میں نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف سے ملاقات کے دوران آئندہ عام انتخابات کی تاریخ ،نگراں وزیراعظم سمیت دیگر اہم امور پر غورو خوض ہوگا،شہبازشریف ن لیگ کے تاحیات سربراہ سے ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت آئندہ انتخابات میں کس جماعت سے اتحاد کرنا ہے پر بھی گفتگو کریں گے،

  • پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں،مریم نواز

    پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں،مریم نواز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری، رکن قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرہ، سابق ایم این اے عبدالمجید خان خانان خیل اور سابق صوبائی وزیر نعیم خان بابا نے الگ الگ ملاقات کی۔

    لیگی رہنماؤں نے پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کی اور نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدوارڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قائد نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے گا آئندہ الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں انشاءاللہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی-

    پسند کی شادی کرنے پر رشتے داروں نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل …

    مریم نوازنے کہا کہ ہمیں یقین ہے کارکنان کی محنت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں پارٹی ایک موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی، پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس میں پارٹی قیادت کا انتخاب کیا گیا شہباز شریف بلامقابلہ صدر، مریم نواز چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر اور احسن اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے-

    الیکشن ایسا ہونا چاہیے جس پر انگلیاں نہ اٹھ سکیں،طلال چاہدری کا کراچی مئیرالیکشنز پر …

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کوالیکشن کی تیاری کی ہدایت جاری کردی کہا کہ کارکنوں نے بڑی ثابت قدمی کے ساتھ ظلم و جبر کے دور کا سامنا کیا ہے، جمہوریت کے لیے پارٹی قائدین کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں عام انتخابات کی تیاری کی جائے، پارٹی کا پیغام ملک بھر میں عام کیا جائے۔

    کوٹےسےکئی گنا زائد الکوحل کی فروخت کی اجازت،ماہانہ رقم فرح گوگی کوپہنچائی جاتی

  • نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم،  پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی

    نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم، پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی

    سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی ہے. واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بی اے کی ڈگری گم ہونے پر ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے اپلائی کیا تھا. اور درخواست کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے بی اے کی ڈگری 1968 میں حاصل کی تھی.

    خیال رہے کہ نواز شریف کی بی اے کی ڈُپلی کیٹ ڈگری کے لئے 2990 روپے نجی بینک میں جمع ہوئے تھے جبکہ ڈاکومنٹس کے مطابق نواز شریف نے بی اے 340 نمبر لیکر پاس کی تھی اور نواز شریف کی 55سال پہلے حاصل ہونے والی یہ ڈگری کہیں گم ہوگئی تھی، ڈگری گم ہونے کی صورت میں 7جون 2023کو ڈُپلی کیٹ ڈگری کیلئے اپلائی کیا تھا جس کے بعد اب نواز شریف کے مشیر نے اتھارٹی لیٹر دکھا کر خود ڈگری حاصل کرلی ہے کیونکہ خود سابق وزیر اعظم اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہیں.

    مزید یہ بھی پڑھیں:
    بورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا. رپورٹ میں انکشاف
    حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
    9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط

    خیال رہے کہ نواز شریف، شریف خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ اتفاق گروپ اور شریف گروپ کے بانی میاں محمد شریف ان کے والد اور تین بار وزیر اعلیٰ پنجاب رہنے والے شہباز شریف ان کے بھائی ہیں۔ جبکہ وہ خود بھی وزیر اعظم پاکستان رہ چکے ہیں، نواز شریف نے گورنمنٹ کالج ی‌ونیورسٹی لاہور سے تجارت کی تعلیم اور 1970ء کی دہائی کے آخر میں سیاست کا آغاز کرنے سے پہلے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی۔

    تاہم اس وقت وہ لندن میں ہیں کیونکہ انہیں نااہلی کے بعد ملک میں کافی مسائل کا سامنا تھا کیسز بھی تھے اور پھر بظاہری طبیعت ناسازی کو جواز بنا کر وہ علاج کی غرض سے لندن گئے تھے جہاں ان کے بیٹے رہتے ہیں تاہم اس کے بعد سے اب تک وہ واپس نہیں آئے ہیں.

  • تحریک انصاف سے مذاکرات پر نواز شریف کا دو ٹوک موقف

    تحریک انصاف سے مذاکرات پر نواز شریف کا دو ٹوک موقف

    لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی: اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

    ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟،مریم اورنگزیب

    واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے فوری طور پر بات چیت کی اپیل کی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کی اپیل کو میری کمزوری نہ سمجھا جائےمجھے اپنی سختی کی نہیں ملک کی فکر ہے جو سب کو ہونی چاہیے،عجیب ذہن کے لوگ ہیں جب میں مذاکرات کی بات کروں گھٹنے کانپنا شروع ہوجاتے ہیں، جب تک مجھ میں سانس ہے حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا، مجھے اس وقت اپنے ملک کی فکر ہے۔

    عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کردیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر،حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے،پی ٹی آئی کی یہ کمیٹی انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔

    جھوٹےدعووں کےذریعہ ہی یوکرین مغربی ملکوں سےہتھیاراورمالی امداد حاصل کرسکتا ہے،ایران

  • عمران خان اور اسکی بیوی کو عدالتوں میں پیش ہونا ہو گا،کیپٹن (ر) صفدر

    عمران خان اور اسکی بیوی کو عدالتوں میں پیش ہونا ہو گا،کیپٹن (ر) صفدر

    مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر کی شاد باغ آمد ہوئی ہے،

    کیپٹن ر محمد صفدر نے ایک پرائیوٹ کالج کا افتتاح کیا، اس موقع پر کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے, اس سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے,یہ سمجھ رہے تھے کہ فیض حمید جماعت چلائے گا، باجوہ کا اوپر ہاتھ ہو گا مگر یہ ہاتھ اُٹھ گئے،عمران خان کو ملک کی تباہی کیلئے تیار کیا گیا، عمران خان کو چھوڑنے والے یہ نظریاتی لوگ نہیں، کسی بھی جماعت میں نہیں رہ سکتے،پاکستان کی ڈرائیونگ سیٹ پر نواز شریف کو لائیں گے تو ترقی ہوگی, عمران خان نے نوجوانوں کی جو تربیت کی ہے, وہ ظلم پر مبنی ہے,

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان نہیں چلے گا،حکومت مسلم لیگ کی نہیں تیرہ جماعتوں کی ہے، نواز شریف اپنی جرات سے واپس آئیں گے، پاکستان مسلم لیگ ن ایک سیاسی جماعت اور پی ٹی آئی ایک دہشتگرد تنظیم ہے اصل حقائق دیکھے تو یہ لوگ بھاگ گئے میاں صاحب کے بغیر پاکستان نہیں چلے گا جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے انکا پرانا نکال کر نیا سوفٹ وئیر ڈالا گیا ،یہ سخن فروش ہے ان کو قدر نہیں ہے ،22 کروڑ عوام میں سے کسی کا بھائی کسی کا بیٹا بارڈر پر کھڑا ہے ،60 لاکھ شہدا کی قربانیوں سے یہ وطن حاصل کیا گیا ،جعلی پیر کے جعلی بچوں کو احتساب کے لیے کھڑا ہونا ہو گا ،عمران خان اور اس کی بیوی کو عدالتوں میں پیش ہونا ہو گا ،قوم پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے

    دوسری جانب ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر پولیس اہلکاروں سے لڑائی جھگڑا کرنے کے کیس میں لاہور کی مقامی عدالت میں پیش ہوئےعدالت نے ان کے خلاف کیس میں دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کرلیا ،کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ نمبر 1698/2019 بجرم 16mpo/506/24A تھانہ اسلام پورہ تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل فرہاد علی شاہ اورخاور محبوب نے عدالت میں دلائل دیئے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

    واضح رہے کہ تھانہ اسلامپورہ پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف انتشار انگیز تقریر اورمریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس سے لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے کیپٹن (ر) صفدر کے عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاء اور ایک شہری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وکلاء کی جانب سے شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

  • نواز شریف کے نام پرلندن میں نامعلوم افراد نے ایک اور گاڑی رجسٹر کرالی

    نواز شریف کے نام پرلندن میں نامعلوم افراد نے ایک اور گاڑی رجسٹر کرالی

    لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے ایک اور گاڑی بھی رجسٹر کرالی اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد کلے نام 3 گڑیاں رجسٹرڈ کرائی جا چکی ہیں-

    باغی ٹی وی : سٹی آف لندن پولیس سازش کرنے والوں تک پہنچنے کیلئے تحقیقات میں مصروف ہے تاہم اب چوتھی گاڑی بھی نواز شریف کے نام پر رجسٹر کرالی گئی ہے نواز شریف لندن آفس کے خرم بٹ نے پولیس کو چوتھی گاڑی رجسٹر ہونے سے بھی آگاہ کردیا۔

    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری

    نوازشریف لندن آفس کے مطابق گاڑیاں نوازشریف کے نام پر رجسٹر کرانے کا مقصد جرائم کرکے تعلق نوازشریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے نوازشریف کے نام پر رجسٹرگاڑیوں کو دہشت گردی، دھوکا دہی اور مجرمانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے۔

    گزشتہ دنوں گاڑیاں رجسٹر ہونے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب نوازشریف کے نام رجسٹرگاڑی کی تفصیل ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ بھیجی تھی، مارچ 2023 میں نوازشریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سآگاہ کیا اور پھر اپریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز شریف کے نام پر رجسٹر کی گئی نواز شریف کے نام پر تیسری گاڑی کا اس وقت پتہ چلا جب ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کا جرمانہ وصول ہوا۔

    یاسمین ڈار مانچسٹر کی پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون لارڈ میئر منتخب

    اس حوالے سے خرم بٹ کا کہنا تھاکہ چند شرپسند عناصر نواز شریف کا نام اپنے مجرمانہ مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کرانے والے جلد پکڑے جائیں گے۔

    اس حوالے سے لندن پولیس کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن آفس کی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق شکایت پر تحقیقات کر رہے ہیں پولیس نے تصدیق کی کہ نواز کے لندن آفس کی جانب سے پولیس کو رپورٹ کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا کہ ان کے نام پر تین مختلف گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں اور کوئی جرم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    عمران خان کے مذمتی ڈراموں سے جان نہیں چھوٹے گی،مریم اورنگزیب

  • ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں،نواز شریف

    ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں،نواز شریف

    لندن: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چیف جسٹس عمر عطابندیال کے ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام کی توہین کی گئی۔
    ہمیں سزا سنانے والے، 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں کون کرے گا ایسے عدل کا احترام ؟-


    واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر کہا تھا ’ویلکم خان صاحب! گُڈٹو سی یو۔‘

    چیف جسٹس کے ریمارکس پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور وفاقی کابینہ نےبھی مذمت کی تھی بعدازاں چیف جسٹس نے وضاحت بھی دی تاہم انہیں ملکی سیاسی قیادت کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

  • گڈ لک ود یور 60 بلین روپیز، نواز شریف کا چیف جسٹس پر طنز

    گڈ لک ود یور 60 بلین روپیز، نواز شریف کا چیف جسٹس پر طنز

    سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘

    کابینہ اجلاس میں آج چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے عمران خان کیلئے ’آپ کو دیکھ کرخوشی ہوئی‘ سمیت دیگرکلمات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ لہذا اب نواز شریف نے بھی چیف جسٹس عمر عطابندیال کے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس نے عمران خان کو یہ تو کہا کہ آپ کودیکھ کرخوشی ہوئی، یہ بھی کہہ دیتےکہ آپ 60 ارب روپے لوٹ کرآئے ہیں،آپ سے مل کربڑی خوشی ہوئی۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ’گڈ لک ود یور 60 بلین روپیز‘۔

  • نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی ہو گی

    عمران خان کو کل گرفتار کیا گیا تھا، عمران خان کی پیشی کے لئے پولیس لائنز میں خصوصی عدالت میں سماعت ہو گی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے، عدالتی عملہ پولیس لائنز پہنچ گیا ہے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ، عمران خان کو پولیس لائن منتقل کر دیا گیا ہے

    دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کی وجہ سے دو مقدمے درج کئے گئے ہیں، مقدمات تھانہ کھنہ اورلوہی بھیر میں درج کئے گئے ،کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں

    اسلام آباد میں دفعہ 144 کے بعد ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیاریڈ زون میں عام افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، سرکاری اورنجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں شہر بھر میں 3 ہزار پولیس اور اینٹی رائٹس فورس کے مسلح اہلکار تعینات کئے جائیں گے اہم مقامات اور چوراہوں پر رینجرز اور ایف سی کی نفری بھی لگائی جائے گی جی پی او اور کچہری پر کنٹینرز لگائے جائیں گے بعد ازاں شہر کے اہم مقامات کو جانے والے راستوں پر بھی کنٹینرز کھڑے کئے جائیں گے

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیرنے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 11 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی سزا معطل کردی تھی ،

    دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف کو جب سزا سنائی گئی تھی تو انکے وکیل خواجہ حارث تھے، اب عمران خان کو جب گرفتار کیا گیا ہے تو انکے وکیل بھی خواجہ حارث ہی ہیں، نواز شریف اور عمران خان کے کیس کی ایک ہی جج کے سامنے سماعت اور دونوں کا ایک ہی وکیل ، حسن اتفاق یا کچھ اور کہانی ہے؟

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

     پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے بند