Baaghi TV

Tag: نواز شریف

  • ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو، فرانزک تجزیے کا خرچہ کون برداشت کریگا؟عدالت

    ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو، فرانزک تجزیے کا خرچہ کون برداشت کریگا؟عدالت

    ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو، فرانزک تجزیے کا خرچہ کون برداشت کریگا؟عدالت

    ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دو صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا،عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر مستند فرانزک ایجنسیوں کے نام فراہم کریں،اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر آڈیو کے فرانزک تجزیے کی تجویز پر معاونت کریں، درخواست گزار اس حوالے سے پاکستان بار کونسل کی معاونت حاصل کر سکتے ہیں ،انکوائری کمیشن کی درخواست کا ہائیکورٹ میں زیرالتوا اپیلوں سے براہ راست تعلق ہے ،انکوائری کمیشن کی درخواست کے زیرالتوا اپیلوں پر کیا اثرات ہونگے، معاونت طلب کر لی گئی اٹارنی جنرل اور درخواست گزار بھی آئندہ سماعت پر معاونت کریں،درخواست گزار آگاہ کریں کہ فرانزک تجزیے کا خرچہ کون برداشت کریگا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامے میں مزید کہا کہ درخواست گزار نے بتایا کہ مبینہ آڈیو کی فرانزک رپورٹ انٹرنیٹ سے حاصل کی، رپورٹ میں یہ نہیں لکھا گیا کہ یہ کس آڈیو سے متعلق ہے تسلیم شدہ ہے کہ اصل آڈیو دستیاب نہیں اور انٹرنیٹ دستاویز پر انحصار نہیں کیا جا سکتا درخواست گزار نے بتایا کہ مبینہ آڈیو انکے پاس موجود نہیں لیکن میڈیا پر چلائی گئی، درخواست گزار نے آڈیو کو مستند فرانزک ایجنسی کو فرانزک کیلئے بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی، درخواست گزار آڈیو حاصل کر کے عدالتی ریکارڈ پر لائیں،

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

    مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

    جاوید لطیف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم نواز

    قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

    جس تقریر میں ثاقب نثار نے یہ اعتراف کیا ہو کہ نواز شریف کو سزا دینی ہے وہ تقریر سامنے لائیں ،مریم نواز

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کرانے کیلئے معاونت طلب کرلی

  • عمران خان اگلے ماہ جا رہے ،نواز شریف آنا چاہتا ہے تو آ جائے، شیخ رشید

    عمران خان اگلے ماہ جا رہے ،نواز شریف آنا چاہتا ہے تو آ جائے، شیخ رشید

    عمران خان اگلے ماہ جا رہے ،نواز شریف آنا چاہتا ہے تو آ جائے، شیخ رشید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی آئی ایم ایف میں جانا پسند نہیں کرتا،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیاں ہیں خوشی سے کوئی بھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا،کل23 ویں دفعہ آئی ایم ایف میں گئے،وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ چین جارہے ہیں احساس پروگرام کے تحت 180 ارب روپے ایک کروڑ 50 لاکھ افراد میں تقسیم کیا گیا نوازشریف آنا چاہیں تو آئیں نہ آنا چاہے تو نہ آئیں چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہے،میں سیاست میں ہمیشہ نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی لڑائی کرتا ہوں یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سر پر رکھا گیا ہے وہ ان کے سر پر بھی رکھا جائے، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آئے گا لیکن ان کے سر پر نہیں آئے گا ،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپریل کے مہینے میں صورتحال کافی بہتر ہو گی، اپنے علاقے کے لوگوں سے جو وعدے کئے تھے ان پر کام شروع ہونے جا رہا ہے، اب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہو گی مہنگائی ہے لیکن ہم حلقوں میں انہی تھڑوں پر ہیں ،صوبائی مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا عمران خان پانچ سال حکومت ٹکا کر کریں گے ۔مری کا واقعہ صوبائی مسئلہ ہے میں انسانی بنیادوں پر وہاں گیا تھا،ملک کا معاشی و اقتصادی مسئلہ ہمیں جہیز میں ملا

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ خزانے کو اتنا لوٹا گیا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط بھی ماننا پڑیں، اپوزیشن 2، 2 لانگ مارچ کر رہی ہے اپوزیشن ایک ہی مارچ کرے تا کہ ٹوکرا آپ پر رکھ دیا جائے، 23 مارچ کو تاریخی پریڈ ہونے جا رہی ہے،او آئی سی کے مہمان بھی پریڈ دیکھنے آئیں گے، چاروں شریف مائنس ہیں پاکستان کی سیاست سے۔ ہماری حکومت چوتھے سال میں داخل ہے، پانچواں سال الیکشن کا ہوگا۔ شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہے،

    @MumtaazAwan

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

     سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سب مان گئے، اب ہو گی ان ہاؤس تبدیلی، پہلے جائے گا کون؟ فیصلہ ہو گیا

    اور حکومت شہباز شریف کے آگے جھک گئی،مدد مانگ لی

    ان ہاؤس تبدیلی نہیں بلکہ نئے انتخابات، مولانا فضل الرحمان کا بلاول کو مشورہ

    ان ہاؤس تبدیلی، اہم شخصیت حکومتی اراکین کی فہرست لے کر نواز شریف سے ملنے پہنچ گئی

    شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل

    نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

  • نواز شریف واقعی بیمار؟ نو رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

    نواز شریف واقعی بیمار؟ نو رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

    نواز شریف واقعی بیمار؟ نو رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور واپسی کے لیے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا

    پنجاب حکومت نے سینئر پروفیسرز پر مشتمل 9 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا میڈیکل بورڈ 5دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم اسپیشل میڈیکل بورڈ کے کنوینئر ہوں گے پروفیسر ڈاکٹر غیاث الانبی طیب ،پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید بورڈ میں شامل ہین پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید ،پروفیسر ڈاکٹر بلال ایس محی الدین بھی بورڈ میں شامل ہیں پروفیسر ڈاکٹر عنبرین حامد اور پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان بورڈ کا حصہ ہوں گے پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ بھی بورڈ میں شامل ہیں بورڈ نواز شریف کی 29 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لے گا بورڈ5روز کے اندر نواشریف کی میڈیکل کنڈیشن کے بارے میں اپ ڈیٹ کرےگا

    @MumtaazAwan

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

     سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سب مان گئے، اب ہو گی ان ہاؤس تبدیلی، پہلے جائے گا کون؟ فیصلہ ہو گیا

    اور حکومت شہباز شریف کے آگے جھک گئی،مدد مانگ لی

    ان ہاؤس تبدیلی نہیں بلکہ نئے انتخابات، مولانا فضل الرحمان کا بلاول کو مشورہ

    ان ہاؤس تبدیلی، اہم شخصیت حکومتی اراکین کی فہرست لے کر نواز شریف سے ملنے پہنچ گئی

    شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل

    نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

    اس سے قبل وفاقی وزیر واطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے۔ ہم تو حق میں ہیں انہیں واپس لایا جائے۔

    سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں کہ سوال پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لیگی قائد کی کرپشن نیب لاء میں ثابت ہوچکی ہے، سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد ڈبل نااہل ہیں، ایک سپریم کورٹ سے جبکہ دوسری جانب سے وہ نیب لاء میں بھی نا اہل ہیں، ملکی تاریخ میں نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے۔ وہ برطانیہ میں چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں، ہم توحق میں ہیں ان کوواپس لایا جائے، عدالت کوچاہیے تھا شہبازشریف نے گارنٹی دی تھی تو اب مسلم لیگ ن کے صدر سے پوچھا جائے اداروں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے اور تاحال واپس نہیں آئے ,نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں. نواز شریف جلسوں سے خطاب کرتے نظر آتے ہیں اور ساتھ ریسٹورینٹ میں بھی نظر آتے ہیں لیکن ہسپتال میں گئے ایک دن بھی نظر نہیں آئے

    سانحہ اے پی ایس، سپریم کورٹ میں نواز شریف کو بلانے کا مشورہ دیا جائے،وزیراعظم کو بریفنگ

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کرانے کیلئے معاونت طلب کرلی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کرانے کیلئے معاونت طلب کرلی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کرانے کیلئے معاونت طلب کرلی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اوریجنل آڈیو موجود ہے یا نہیں یہ بھی نہیں معلوم،آڈیو مصدقہ ہے یا نہیں اس حوالے سے بھی کچھ کہا نہیں جا سکتا کوئی احتساب عدالت اس ہائیکورٹ کے ایڈمنسٹریٹو کنٹرول میں نہیں اس ہائیکورٹ سے متعلق ایسی کونسی چیز ہے جس پر آپ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں؟یہ تمام معاملات ایک زیرالتواء اپیل سے متعلقہ ہیں؟ آپ انکوائری چاہتے ہیں اور اس کا زیر التواء اپیلوں پر بھی اثر ہو گا،اگر عدالت انکوائری کا حکم دیتی ہے تو اپیلوں پر کیا اثر پڑے گا، ایسا لگتا ہے جن کی اپیلیں ہیں وہ یہ معاملات عدالت نہیں لانا چاہتے،الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس عدالت کے بینچز کوئی اور بناتا ہے، کوئی ایک معمولی سا بھی ثبوت ہے کہ اس عدالت کا کوئی بینچ کسی اور نے بنایا،بیانیوں پر کیسز کے فیصلے نہیں کیے جا سکتے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ بار کے لیڈر ہیں کوئی معمولی سا بھی ثبوت لے کر آئیں، انکوائری تو بینچز میں موجود ججز کی ہونی ہے، صلاح الدین نے کہا کہ ایک آڈیو موجود ہے جس میں یہ معلوم نہیں کہ ثاقب نثار کس سے گفتگو کر رہے ہیں،یہ بھی معلوم نہیں کہ کال پر دوسری جانب کوئی جج ہے بھی یا نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو بادی النظر میں اپنا کیس تو بنانا ہو گا کوئی معمولی ثبوت ہی لے آئیں،اگر ثبوت نہیں تو یہ عوام پر عدالت پر اعتماد ختم کرنے کی کوشش ہے،ثبوت لائیں تو اس عدالت کو کمیشن بنانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں،بیانیہ بنایا جا رہا ہے کہ اس عدالت کے بینچز کوئی اور بناتا ہے کوئی ثبوت تو لائیں اس تمام عرصے میں کسی جج کا کنڈکٹ یا فیصلہ ایسا دکھا دیں جس سے ایسا لگتا ہو،آرڈرز میں تو ریلیف دیا گیا ہے، اس لیے یہ بات نہ کریں،

    صلاح الدین نے عدالت میں کہا کہ امریکی کی فرانزک فرم نے کہا کہ آڈیو ایڈٹ نہیں کی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ میں یہ نہیں لکھا ہوا کہ یہ کس آڈیو سے متعلق ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے یہ رپورٹ کہاں سے حاصل کی،صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن صلاح الدین نے عدالت میں کہا کہ میں نے آڈیو انٹرنیٹ سے حاصل کی ہے،جس پر عدالت نے کہا کہ اس رپورٹ میں نہیں لکھا ہوا کہ خصوصی طور پر اُس آڈیو سے متعلق ہے،شاید یہ اسی آڈیو کی رپورٹ ہو لیکن عدالت نے احتیاط سے کام لینا ہے پہلے دیکھنا ہے کہ کیا اس طرح کی کوئی آڈیو اصل میں موجود بھی ہے یا نہیں، اگر اصل آڈیو موجود ہے تو ہم دنیا کے بہترین ایکسپرٹس سے فرانزک کرائیں گے، پاکستان بار کونسل اور اٹارنی جنرل اس عدالت کو بہترین فرانزک ایجنسی کا بتائیں،آپکو وقت دیتے ہیں اس پر سوچ کر عدالت کو آگاہ کریں،یہ عدالت اس سے بہتر آپشن آپ کو نہیں دے سکتی،آپ کی درخواست زیرالتواء رہے گی، ہم فرانزک کروا لیں گے، اس بات کو سمجھیں کہ عدالت ایک رومنگ انکوائری کا حکم نہیں دے سکتی،کل کو زیر التوا کیسز میں مزید پٹیشنز آ جائیں گی کہ یہ آڈیو ہے، اس کی انکوائری کرائیں، ابھی جس فرانزک ایجنسی کی رپورٹ آپ بتا رہے ہیں اس رپورٹ پر انحصار نہیں کیا جا سکتا، صلاح الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس آڈیو کلپ کی کاپی تمام چینلز کے پاس ہے جنہوں نے یہ چلانے کا رسک لیا ،چینلز نے توہین عدالت کی کارروائی کے خدشے کے باوجود یہ آڈیو کلپ چلائے،جس پر عدالت نے کہا کہ عدالت کے پاس اختیارات کے استعمال کیلئے کوئی وجہ موجود ہونی چاہیے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کرانے کیلئے معاونت طلب کرلی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کونسل مستند ترین فرانزک فرمز کے نام فراہم کریں ،درخواست گزار صلاح الدین آڈیو کی کاپی عدالت اور اٹارنی جنرل کو فراہم کریں،

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

    مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

    جاوید لطیف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم نواز

    قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

    جس تقریر میں ثاقب نثار نے یہ اعتراف کیا ہو کہ نواز شریف کو سزا دینی ہے وہ تقریر سامنے لائیں ،مریم نواز

  • کیا سندھ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں،،بابر اعوان

    کیا سندھ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں،،بابر اعوان

    نوازشریف پاکستان میں آئیں تو سیدھا جیل جائیں گے،بابر اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں64 نکات پر مشتمل نکات لے کر جارہے ہیں،

    ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اورتحریک انصاف درست سمت میں لے کر جارہے ہیں ،جو لوگ باہر نکل رہے ہیں انہوں نے پاکستان کے لیے کیا کیا؟ وزیراعظم اورتحریک انصاف ملک کو درست سمت میں لےکر جا رہے ہیں،جب پی ٹی آئی کو اقتدار ملا تو پاکستان ڈیفالٹ کیا جارہا تھا،آئی ایم ایف کے 13 پروگرام ن لیگ اور پیپلز پارٹی دور میں لیے گئے،تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ صرف2سیاسی جماعتوں نے لیا وزیراعظم عمران خان ملک کو درست سمت میں لےکر جارہے ہیں،

    ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی گھبراہٹ کی وجہ نوازشریف کیلئے باہر بیٹھنے کے راستے بند ہونا ہے، نواز شریف پاکستان میں آئیں تو سیدھا جیل جائیں گے،نوازشریف لندن پہنچتے ہی ٹھیک ہو گئے،کمر کا بہانہ کر کے شہبازشریف 10منٹ عدالت میں کھڑے نہیں ہو سکتے،وہی شہبازشریف ایوان میں کئی کئی گھنٹے کھڑا بولتے رہتے ہیں شہباز شریف کو خود بھی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں،یہ مارچ نہیں ڈبل مارچ ہے تحریک انصاف اپنے 5سا ل پورے کرے گی،حکومت ای وی ایم کے ذریعے صاف شفاف الیکشن کرائے گی،سندھ میں پیپلزپارٹی 14سال سے اقتدار میں ہے،کیا سندھ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں،

    دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ماضی میں حکمران اوپر اور عوام نیچے جارہی تھی ،اس سال پرائیویٹ سیکٹر نے14سو ارب ادھار لیے ہیں،منی بجٹ اصل میں ریفارم بجٹ ہے،حکومت سرمایہ لگائے گی،پرائیویٹ سیکٹر مینجمنٹ سنبھالے گی،میونسپل کارپوریشن آف اسلام آباد کی تشکیل نو کی جارہی ہے،

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا بیان انکی منافقت کا ایک اور ثبوت ہے، ماضی میں ذخیرہ اندوزی جیسے گھناؤنے فعل آپ کے زیرِ نگرانی ہوتے رہے ہیں،اپنے بیانات کے ذریعے ذخیرہ اندوزی کو شہ دینا ہی آپکا مقصد ہے، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی بحران پیدا کرنے کی آپکی کوشش ناکام ہوگی حکومت مافیاز سے نمٹنا اچھے طریقے سے جانتی ہے،حکومت نے گزشتہ 3 سال سے مافیاز کو نکیل ڈالی ہے،نااہلوں کی چیخوں سے انکی تکلیف کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے،

    قبل ازیں گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ پاکستان بڑھتے بیرونی کھاتوں کے دباؤ سے باہر نکل سکتا ہے ، پاکستان کے پاس مالی وسائل موجود ہیں، دباؤ کی وجہ عالمی سطح پر مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں،شرح سود میں اضافے سے مانگ میں کمی آئی اور اشیا کی قیمتوں میں اعتدال آیا،سینٹرل بینک عالمی سطح پر پالیسی کو سخت کریں گے،جیسے ہی دنیا کے مرکزی بینک مانیٹری پالیسی سخت کریں گے دباؤ کم ہونا چاہیے،پاکستان اس سے گزرے گا جب تک اشیا کی قیمتوں کا سپرسائیکل نہیں رکتا،پاکستان کی درآمدی ادائیگیوں کا ایک تہائی حصہ تیل کی ادائیگیوں پر ہے،تیل کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے،برینٹ کی قیمت 2021 میں 50 فیصد بڑھی ہے اور 2022 میں بھی جاری ہے ہمارا لچکدار ایکسچینج ریٹ ادارہ جاتی اصلاحات میں سے ایک قدم ہے،

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟

    منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا

    جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

    شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

    شہباز شریف کی اہلیہ نے 13 ماہ بعد ایسا کام کیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

    عمران خان کو بھاگنے نہیں دینا ،حمزہ شہباز کا اعلان

    @MumtaazAwan

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

  • ان ہاؤس تبدیلی،نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا،اپوزیشن جماعتیں متحرک

    ان ہاؤس تبدیلی،نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا،اپوزیشن جماعتیں متحرک

    اپوزیشن جماعتیں اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے متحرک ہوگئیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) میں اس حوالے سے رابطہ بھی ہوا ہے جبکہ اس معاملے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اگلے چند دنوں میں اسلام آباد میں ملاقات ہوگی۔

    مری میں ریاستی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے،ابھی تک انگریزوں کےڈھانچے پر چل رہا ہے،حماد اظہر

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو اِس ملاقات کیلئے نواز شریف نے ’گرین سگنل‘ دے دیا ہے شہباز شریف ملاقات میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اِن ہاؤس تبدیلی پر آمادہ کریں گے جے یو آئی سے رابطےکے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان رابطوں میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔

    فارن فنڈنگ کیس : تمام رسیدیں فراہم کرچکےہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا، وزیر…

    ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نےکبھی نہیں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا جائے، ہم آئینی طریقہ ہی اپنانے کے حامی ہیں جو ان ہاؤس تبدیلی ہی بنتا ہے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کے اکٹھےہونے پر اِن ہاؤس تبدیلی میں مشکل نہیں ہوگی۔

    ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں بھی چند لوگ جلد عام انتخابات سے متعلق ہمارے مؤقف کےحامی ہیں، توقع ہےدونوں جماعتوں کےدرمیان آئندہ انتخابات کے معاملے پر بھی جلد اتفاق ہوجائےگا۔

    بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بلاول بھٹو سے آج قومی اسمبلی میں ملاقات ہوئی ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک اورسیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ منی بجٹ پر حکومت کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ملاقات میں اتفاق ہوا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف اور ملک بچاؤ تحریک پریکساں مؤقف پر کار بندہیں، دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحاریک کے معاملے پر وفود کے ہمراہ تفصیلی ملاقات کا فیصلہ کیا جو آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

    الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) والے اب خود چوری کرتے ہوئےپکڑے گئے ہیں، نیب والے دعوے کرتے ہیں 800 ارب سے زیادہ وصول کیا، وزارت خزانہ میں ان 800 ارب روپے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، نیب کے موجودہ اور پہلے والے تمام ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا چیئرمین نیب سے لے کر انسویسٹی گیشن آفیسر (آئی او) تک سب اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں، ہم منی بجٹ کی مخالفت کریں گے، ہم عوام میں جائیں گے، عوام کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتے، مل کرجدوجہد کرنا ہوگی۔

    ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

    بلاول نے کہا کہ ہمیں مل کر اسلام آباد پہنچنا ہوگا، آج بھی ہم سمجھتے ہیں سارے کارڈ موجود ہیں، ہم حکومت ہٹانے کیلئے جمہوری، آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے حامی ہیں، وزیراعظم عوام کو کہتے تھے گھبرانا نہیں ہے، ہمارا وزیراعظم کو پیغام ہےکہ اب ان کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکاہے، جہاں جاتا ہوں وہاں سب کا مطالبہ ہے کب حکومت سے چھٹکارا دلا رہے ہیں۔

    کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟ وزیراعظم کا وفاقی وزرا سے…

  • زبردستی تلاشی لی گئی تو سب سامنے آ گیا،مریم نواز برس پڑیں

    زبردستی تلاشی لی گئی تو سب سامنے آ گیا،مریم نواز برس پڑیں

    زبردستی تلاشی لی گئی تو سب سامنے آ گیا،مریم نواز برس پڑیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں انکشافات کیے گئے ہیں،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نالائقی،نااہلی، رپشن جھوٹ مار، غیر قانونی فنڈنگ یہ ہے آپ کا برینڈ،برینڈ کھل کر سب کے سامنے آچکا ہے،اب انہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا، اسٹیٹ بینک کے مطابق پی ٹی آئی کے 26 اکاونٹ تھے،اسٹیٹ بینک کے مطابق 18 کاونٹ ایکٹو تھے ،پی ٹی آئی نے صرف 4 ڈکلیئر کیے،اگر انہوں نے چوری نہیں کی تھی تو تلاشی کیوں نہیں دے رہے تھے، آپ نے تلاشی دی نہیں زبردستی تلاشی لی گئی،انہیں امریکہ ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور کینڈا سے فارن فنڈنگ ملی، پاکستان کے قانون کے مطابق کسی بھی غیر ملکی کمپنی سے فنڈنگ نہیں لی جاسکتی انہوں نے دبئی کی کرکٹ کمپنی سے 2.1ملین ڈالر کی فنڈنگ لی،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے رشوت کو ڈونیشن کا نام دیا،عمران خان پہلے آدمی ہیں جنہوں نے رشوت کو ڈونیشن کا نام دیا،آج بھی بی آر ٹی کا احتساب نہیں کرنے دیا جارہا،غیر قانونی فنڈنگ کے جرم میں عمران خان فوری طور پر استعفیٰ دیں عوام چاہتے ہیں کہ وزیراعظم کے رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں، الیکشن کمیشن نے دباو سےانکار کیا اور رپورٹ جاری کی،الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ انہیں قانون کے مطابق سزا دے، وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں بھی انصاف کا بول بالا ہو،اپوزیشن کو چاہیے کہ ان کے جھوٹ کو قوم کے سامنے رکھے،الیکشن کمیشن کو رہورٹ شائع کرنے پر شاباش لیکن اب ای سی پی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس غبن پر کاروائی کریں اور تحریک انصاف کے خلاف کیس چلائیں ایک ثابت شدہ مجرم جس پر ہر گناہ ثابت ہوجاتا ہے،عمران خان کے ساتھ وہی سلوک کیا جاۓ،کیونکہ ان پر گناہ ثابت ہوچکا ہے۔میاں نواز شریف انشاءاللہ ضرور واپس آئیں گے مگر وہ کب واپس آئیں گے یہ مسلم لیگ نون خود فیصلہ کرے گی

    مریم نواز نے پرویز رشید سے گفتگو کی ٹیپ کے اصلی ہونے کا اعتراف کرلیا ۔پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھ سے معذرت کریں ،میری ذاتی گفتگو کو ریکارڈ کرنے پر مجھ سے معذرت کریں پھر اس سوال کا جواب دوں گی۔میری پرسنل فون کالز کو ٹیپ کرنے پر مجھ سے معذرت کی جائے ہم اپنی ذاتی گفتگو میں کیا بات کرتے ہیں ،میں کسی کو جوابدہ نہیں ہوں مجھے اپنی پرائیویٹ گفتگو پر کوئی معزرت نہیــں کرنی

    نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے ،مریم نواز شریف نے خواجہ سعد رفیق کے اہل خانہ کو بیٹی کی شادی پر مبارک دی مریم نواز نے میاں نواز شریف کی طرف سے بھی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے آمد پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا

    قبل ازیں چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی بھی خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق کے گھر آمد ہوئی تھی،شہبازشریف نے خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی پر اہل خانہ کو مبارک دی ،شہبازشریف نے شادی شدہ جوڑے کے لئے دعاﺅں اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا،

    دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ای سی پی کی اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ سے 2 چیزیں واضح طور پر سامنے آئی ہیں پی ٹی آئی نے جانچ پڑتال سے بچنے اور معلومات کو روکنے کی کوشش کی پی ٹی آئی "عطیات” کے ذرائع کی وضاحت کرنے میں ناکام رہی یہ بات واضح ہوئی کہ پی ٹی آئی کا ‘شفافیت اور بدعنوانی’ کا نعرہ ایک دھوکہ تھا

    قبل ازیں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بیٹے سے نہ لی گئی تنخواہ ظاھر نہ کرنے پر میاں نواز شریف کو ڈس کوالیفائی کرنیوالے اب خاموش کیوں ھیں ؟ کیافارن فنڈنگ لینا اور چھپانا جُرم نہیں ۔۔؟پی ٹی آئی قیادت سے جواب طلب کیا جائے قانونی کاروائی کی جائے

    قبل ازیں ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے انسانیت کے نام پر فنڈزاکٹھے کر کے خرد برد کی ،ان لوگوں نے عوام کے جیب سے پیسہ لوٹے ہیں ثابت ہوگیا انہوں نے ملک دشمنوں سے پیسہ لیا ہے ان لوگوں نے عوام کے جیبوں سے پیسے لوٹے ہیں، اس کی کرپشن اور غبن پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی اب اس کا گریبان اورعوام کا ہاتھ ہوگا ،اب اس کے ملک پر مزید مسلط رہنے کا کوئی جواز نہیں،سال ڈیڑھ سال میں ملکی معیشت تباہ کر دیا،لوگوں کو چور چور اور ڈاکو ڈاکو کہنے والا خود چور ثابت ہوا،جس نے نالائق ٹولے کو مسلط کیا اسے معافی مانگنی چاہیے،اب ان کا گریبان اورعوام کا ہاتھ ہوگا ،توشہ خانے کی 10کروڑ مالیت کی گھڑی فروخت کرتے ہوئے یہ پکڑے گئے توشہ خانہ پر نوازشریف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس نے نالائق ٹولے کو مسلط کیا ا نہیں بھی معافی مانگنی چاہیے،اگر ادارے غیر جاندار رہیں تو یہ اچھی بات ہے،ٹیپ اس دن چلائی گئی جب اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آئی نوازشریف جب چاہے آسکتے ہیں کوئی انہیں نہیں روک سکتا

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

    طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

    امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

    ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

    عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

  • کبوترچوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج:      مُلک وقوم کے چورآزاد:یہ کیوں؟اہل وطن پوچھتے ہیں‌

    کبوترچوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج: مُلک وقوم کے چورآزاد:یہ کیوں؟اہل وطن پوچھتے ہیں‌

    لاہور :کبوتر چوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج:مُلک وقوم کے چورآزاد:یہ کیوں؟عوام پوچھتی ہے،اطلاعات کے مطابق آج کورٹ نے کبوتر چوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں کبوتر چوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،وکیل ملزم نے بتایا گیا کہ کبوتر چوری کرنے کے بے بنیاد الزامات میں ملوث کیا گیا ہے۔

    جس پر وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ مدعی اعجاز نے بہت قیمتی کبوتر پال رکھے تھے ، ملزم نے دھوکہ دہی سے کبوتر چوری کر لیے۔

    تفتیشی افسر تھانہ کاہنہ نے بتایا کہ ملزم تفتیش میں قصور وار پایا گیا ہے، جس پر عدالت نے کبوتر چوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

    ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم ہاشم کو کمرہ عدالت سے نکلتے ہی پولیس نے گرفتار کر لیا۔خیال رہے ملزم ہاشم پر لاکھوں روپے کے کبوتر چوری کےالزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

     

     

    جبکہ دوسری طرف پاکستانی عدالتوں سے سوال کررہے ہیں کہ کبوترچوری کرنے والے کی ضمانت خارج مگرجنہوں نے ملک کولوٹا قوم کی محنت مشقت سے جمع ہونے والے اربوں ڈالرز کی چوری کرنے والے آزاد پھر رہے ہیں‌ ، آخریہ تضاد کیوں ہے

    بعض نے لکھا ہےکہ جس طرح دوخاندانوں نے ملک کا ستیا ناس کیا اورپھرساری دولت باہرلے گئے کسی نے لندن میں محل خرید لئے تو کسی نے سرے محل بنالیا ،باہرکے ملکوں میں پاکستانی قوم کا پیسہ لوٹ کرموجیں‌ کرنے والوں کو عدالتوں نے کیوں ریلیف دے رکھا ہے

    بعض نے لکھا ہے کہ یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ 22 کروڑ لوگ صرف دوخاندانوں کے لیے کما رہے ہیں‌،بعض نے لکھا ہے کہ عجیب بات ہے کہ صرف ان دوخاندانوں کوبچانے کے لیے پوری کی پوری پارٹی داوپرلگی ہوئی ہے

    جبکہ بعض نے لکھا ہے کہ کبوترچوری کرنے والی کی ضمانت کا خارج ہونا کوئی پہلا واقعہ نہیں‌بلکہ یہاں وہ بھی جیلوں‌ میں‌ گئے جنہوں نے انڈا چوری کیا،لیکن بدقسمتی سےیہی عدالتیں ان بڑے دوخاندانوں کو ریلیف دینا ہی اپنی ذمہ داری سمجھ رہی ہیں‌

    بعض نے کہا ہے کہ اس ملک کی تباہی میں جہاں سیاستدانوں کا قصور ہے وہاں ان منصفوں کا بھی قصور ہے جواپنے ذاتی مفاد کی خاطرانصاف اور عدل طاقتور کی خواہش کے مطابق کرتے ہیں‌

  • نواز شریف آخری گرین سگنل کا منتظر،کپتان کو سردی میں گرمی لگنے لگی

    نواز شریف آخری گرین سگنل کا منتظر،کپتان کو سردی میں گرمی لگنے لگی

    نواز شریف آخری گرین سگنل کا منتظر،کپتان کو سردی میں گرمی لگنے لگی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ویسے تو پاکستان بہت سے مسائل میں گھیرا ہوا ہے ۔ مگر ٹی وی سکرینوں کو جن خبروں نے جکڑا ہوا ہے ۔ ۔ ان میں نوازشریف واپس آئیں گے کہ نہیں ۔ ۔ حکومت پانچ سال پورے کرے گی یا نہیں ۔ ۔ خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کو مار پڑے گی ؟۔ منی بجٹ کب اور کیسے منظور ہوگا ؟

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو چیز دیکھنے کی ہے وہ یہ ہے کہ ملک پھر الیکشن موڈ میں آگیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تو جنرل الیکشن کی تیاری بھی شروع کردی ہے ۔ اس حوالے سے ایک ریہرسل خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی الیکشن میں ہوچکی ہے ۔ ایک اب پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں ہونی ہے ۔ پھر فائنل شو جنرل الیکشن میں دیکھنے کو ملے گا ۔ ابھی پنجاب کا بلدیاتی الیکشن عثمان بزدار کے حواس پر ایسا سوار ہو چکا ہے کہ انھوں نے لاہور سمیت پورے پنجاب کے لیے تجوریوں کے منہ کھول دیے ہیں ۔ اب وہ بھی دھڑا دھڑ نئے نئے منصوبے بنوانے کے چکروں میں ہیں کہیں کسی کا افتتاح ہورہا ہے تو کسی کا اعلان ۔۔۔ یوں جو عمران خان جنگلہ بس اور کنکریٹ کا شہر کہہ کر شہباز شریف پر تنقید کیا کرتے تھے اب انکا اپنا وزیر اعلی الیکشن کی خاطر سب کچھ کرنے کو تیار ہے ۔ پر یہ جو مرضی کر لیں پنجاب میں پی ٹی آئی کے لیے رزلٹ ۔۔ کے پی کے ۔۔ سے بھی زیادہ خوفناک آنا ہے ۔ جس کے بعد ہر کسی کو معلوم ہوجائے گا کہ ہواؤں کا رخ کیا ہے ۔ اب اس حوالے سے ن لیگی تو بہت ہی پراعتماد دیکھائی دیتے ہیں جو کے ان کے بیانات سے ظاہر بھی ہورہا ہے جیسے کہ ۔ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہفتوں میں پاکستان نظر آئیں گے، 23 مارچ سے پہلے حکومت سے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ اٹھ جائے گا۔ اس لیے نوازشریف کی واپسی کا سن کرحکومت کےہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں۔ پھر ایاز صادق کہتے ہیں کہ میں نواز شریف سے مل کر آیا ہوں میری مسکراہٹ بتا رہی کہ حالات کیا ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پھر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونے والاہے، ان کے گھبرانے کا وقت آنے والا ہے۔ ۔ تو رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ اگر حکومت ملاقاتیں کررہی ہے تو ہم بھی کسی نہ کسی سے مل رہے ہیں، اپنے نمبر پورے اور حکومت کے نمبر کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ منی بجٹ کی بھر پور مخالفت کریں گے۔ ۔ میں یہاں بتاتا چلوں کہ موجودہ صورتحال میں منی بجٹ بھی انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے ۔ آپ دیکھیں جیسے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی الیکشن میں کوئی مدد نہ ملی ۔ اگر منی بجٹ کے معاملے میں مدد نہ ملی تو یہ پاس کروانا حکومت کے لیے جان جوکھوں کا کام ہوگا ۔ اس حوالے سے خبریں یہ بھی ہیں کہ نوازشریف بس اس کا ہی انتظار کر رہے ہیں کہ اس معاملے میں اسٹیبلشمنٹ کیا کردار ادا کرتی ہے ۔اگر تو وہ نیوٹرل رہتی ہے تو پھر یہ نواز شریف کے لیے گرین سگنل ہے۔ کہ بساط لپیٹنے کی تیاری ہوچکی ہے ۔ ۔ آپ دیکھیں آصف زرداری نے اپنی خراب صحت کے باوجود کراچی سے اسلام آباد جا کر چند روز گزارے ۔ لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مل کر منی بجٹ کی مخالفت میں ووٹ دینے کی تیاریاں کررہے ہیں ۔ اگر یہ بل اسمبلی سے منظور نہ ہوا تو پارلیمانی روایات کے مطابق اسے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ سمجھا جائے گا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ تاہم پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں کے پاس مل کر بھی اِتنے ارکانِ قومی اسمبلی نہیں ہیں کہ وہ حکومت کو شکست دے سکیں۔ البتہ حکومتی اتحادمیں شامل اتحادی جماعتیں ایم کیو ایم اورمسلم لیگ ق اپوزیشن سے مل جائیں تو حکومت کے لیے خطرہ ہوسکتا ہے ۔ کیونکہ اس منی بجٹ کا بوجھ اٹھانا ان اتحادی جماعتوں کے لیے بھی مشکل دیکھائی دے رہا ہے ۔ ۔ پر اگر یہ منی بجٹ پاس ہوگیا تو حکومت کی جو اگر کہیں کوئی مقبولیت ہے بھی ۔۔۔ وہ بالکل ختم ہو کر رہ جائے گی ۔ کیونکہ یہ آئی ایم ایف کی شرائط پورا کرنے کی خاطرنئے ٹیکسوں کا نفاذہے۔ جسے مِنی بجٹ کا نام دیا گیا ہے۔ فی الحال شیخ رشید نے اصل بات کہہ دی ہے کہ ہر جماعت کی خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے مگر اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ جو جماعت اقتدار میں آئے گی وہ اس کے ساتھ ہے ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس بات کو yard stick بنا لیا جائے تو جو عمران خان کی کارکردگی ہے اس سے تو صاف نظر آرہا ہے کہ باقی ماندہ ڈیڑھ سال بھی ان کو مل گیا تو انھوں نے کون سا کوئی تیر چلا لینا ہے ۔ الٹا مزید بیڑہ غرق کرنے کی چانسز زیادہ ہے ۔ تو عمران خان کی دوبارہ حکومت بنتے تو نہیں دیکھائی دے رہی ہے ۔ جس کا مطلب ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اب پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہوگی ۔ ۔ لاکھ اختلاف کے باوجود ایک بات ماننے چاہیے کہ نواز شریف ایک مظبوط اعصاب کے مالک سیاستدان ثابت ہوئے ہیں ۔ آپ دیکھیں شہباز شریف نے لاہور میں خواجہ محمد رفیق کی برسی کے موقع پر ہونے والی تقریب جس میں نواز شریف بھی بذریعہ ٹیلی فون شامل تھے ۔۔۔ کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں آپ سے پاکستان میں جلد ملاقات ہو گی۔ ۔ اس لیے ایک بات تو طے ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آگئے اور کیسز سے بچ نکلے اور اگر الیکشن دوبارہ لڑنے کی اجازت مل گئی ۔ تو پھر نواز شریف کیا ۔۔ کوئی ن لیگی بھی نہیں پکڑا جائے گا ۔ بلکہ اس کے بعد تو شاید آدھی سے زیادہ پی ٹی آئی جاتی عمرہ کے باہر اپنی سی وی لیے کھڑی ہو ۔ بڑی تبدیلی اس وقت یہ ہی ہے کہ موجودہ حکومت کی رخصتی کی بات چل نکلی ہے۔ لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ بات کہاں تک پہنچتی ہے۔ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ پاکستان میں اداروں،عدالتوں اور عوام کے مزاج سارا سال بدلتے رہتے ہیں۔ ان کا جب جی چاہتا ہے کسی کو ہیرو بنا نے کے لئے نکل پڑتے ہیں اور جب جی نہ چاہے ہیرو کو زیرو بنانے کے لئے ساری توانائیاں استعمال کرنے لگتے ہیں۔ پھر کے پی کے میں تحریک انصاف کی ہار نے بتادیا ہے کہ حکومتی جماعت میں غلط فیصلے کرنے کی صلاحیت کس قدر ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دراصل تحریک انصاف کی حکومت تین سال میں عوام کے لئے ایک بھی خوشی کی خبر نہیں لا سکی ہے اور اگلے الیکشن میں وقت تیزی سے کم ہورہا ہے۔ ۔ جنوبی پنجاب میں جہانگیر ترین خان صاحب سے ناراض ہو کے علیحدہ گروپ بنا چکا ہیں ۔ شاہ محمود قریشی ہمیشہ سے کسی کے اشارے کے انتظار میں رہتے ہیں ۔ گورنر چودھری سرور کے بیانات خوب رونق لگا چکے ہیں ۔ شمالی پنجاب میں چودھری برادران اپنے قدم مضبوطی سے جمائے ہوئے ہیں۔ ایسے میں اگر انتخابات ہوتے ہیں تو تحریک انصاف کے لیے پنجاب سے بیس سیٹیں نکالنا بھی مشکل ہو جائے گا۔ ۔ اس لئے نواز شریف کے لیے یہ بہت مناسب وقت ہے کہ سیاسی میدان میں واپسی کی جائے۔ اگر اگلے چند ہفتوں میں میاں نواز شریف وطن واپس آتے ہیں اور جیل میں بند کر دیئے جاتے ہیں تو امید ہے کہ اگلے تین چار ماہ بعد وہ عدالتوں سے رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پھر ایک پورا سال ان کے پاس ہو گا کہ نہ صرف اپنی جماعت کی صفیں دوبارہ سیدھی کرنے کی کوشش کریں بلکہ ملک کے طول و عرض میں جا کے عوام تک اپنا پیغام لے کر جائیں ۔ نواز شریف کی واپسی سے مریم اور شہباز کو لے کے چلنے والی باتیں بھی دم توڑ جائیں گی کہ نواز شریف کے سامنے ان کے لوگ سر تسلیم خم کرنے کے عادی رہے ہیں۔ کیونکہ ورکر نواز شریف کا ہے ووٹر نواز شریف کا ہے۔ جلسے میں لوگ انہی کے نام پہ آتے ہیں۔اس لئے ان کی واپسی سے مسلم لیگ ن میں دوسری جماعتوں سے ناراض لوگوں کی آمد کا سلسلہ چل نکلے گا۔ اسی لیے کپتان کی باتوں سے اب لگنا شروع ہوگیا ہے کہ کہیں کچھ گڑبڑ ضرور ہے کہ دسمبر کی سخت سردی میں گرمی لگنے لگی ہے۔ اور اپوزیشن کے مردہ جسم میں جیسے جان سی پڑ گئی ہے۔ میں آپکو بتاوں یہ سب تب ہوتا ہے ۔ جب آپ کے اردگرد صرف خوشامدی ہوں ۔ جو یہ نہ بتائیں لوگ آپکو کیا کیا بدعائیں دے رہے ہیں ۔ کیا کیا کہہ رہے ہیں ۔ جو یہ نہ بتائیں کہ ملک اوپر جانے کی بجائے غریب اوپر جانے شروع ہوگئے ہیں ۔ پھر آپ کو صرف اپنا آپ سچ دیکھائی دے باقی سب جھوٹ ۔ حالانکہ آپ نے وعدے یا دعوے تو کیا پورے کرنے تھے ۔ الٹا میرے کپتان آپ تو اس عوام کو دلاسہ دینے میں بھی ناکام رہے ۔ جب اس انتہا کا عوام پر ظلم ہو اور ان کی زندگی اجیرن کر دی جائے تو پھر قدرت اپنا انصاف کرتی ہے ۔ پھر آپ جتنے مرضی طاقتور ہوں ۔ جو مرضی آپ کے ساتھ ہو ۔ حکومت چلانا تو دور کی بات بچانا مشکل ہوجاتا ہے ۔ کیونکہ کوئی بھی شخص ہر وقت ہر کسی کو بے وقوف نہیں بنا سکتا ۔

  • ڈیل یا ڈھیل، نواز شریف کے خلاف اہم کیس ختم کرنے کا فیصلہ

    ڈیل یا ڈھیل، نواز شریف کے خلاف اہم کیس ختم کرنے کا فیصلہ

    ڈیل یا ڈھیل، نواز شریف کے خلاف اہم کیس ختم کرنے کا فیصلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیل یا ڈھیل، نواز شریف کے خلاف نیب نے اہم کیس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

    ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کا معاملہ، سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف انویسٹی گیشن بندکرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد نے انویسٹی گیشن بندکرنےکی منظوری دی نیب لاہور نے حتمی فیصلے کیلئے فائل چیئرمین قومی احتساب بیورو کو بھجوا رکھی ہے تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری رپورٹ میں انویسٹی گیشن بند کرنے کی سفارش کی تھی،نواز شریف کیخلاف 3 اپریل 2000 کوشکایت موصول ہوئی، نواز شریف پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے قریبی لوگوں میں پلاٹ بانٹنےکا الزام تھا

    ن لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف پرسیاسی بنیادوں پرکیسز بنائے گئے، نواز شریف کے خلاف کی جانے والی انتقامی کاروائیاں سب سامنے آئیں گی اور سب کو پتہ چلے گا کہ غلط کیسز بنائے گا

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے اور تاحال واپس نہیں آئے ,نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں. نواز شریف جلسوں سے خطاب کرتے نظر آتے ہیں اور ساتھ ریسٹورینٹ میں بھی نظر آتے ہیں لیکن ہسپتال میں گئے ایک دن بھی نظر نہیں آئے

    @MumtaazAwan

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

     سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سب مان گئے، اب ہو گی ان ہاؤس تبدیلی، پہلے جائے گا کون؟ فیصلہ ہو گیا

    اور حکومت شہباز شریف کے آگے جھک گئی،مدد مانگ لی

    ان ہاؤس تبدیلی نہیں بلکہ نئے انتخابات، مولانا فضل الرحمان کا بلاول کو مشورہ

    ان ہاؤس تبدیلی، اہم شخصیت حکومتی اراکین کی فہرست لے کر نواز شریف سے ملنے پہنچ گئی

    شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل