Baaghi TV

Tag: نوجوان

  • اوکاڑہ: موٹر سائیکلوں کا تصادم، ایک شخص ہلاک

    اوکاڑہ(علی حسین) جندراکہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں ایک نوجوان شہباز ولد رحمت موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

  • اوکاڑہ، اعتکاف میں بیٹھے لڑکے کو سانپ نے ڈس لیا۔ لڑکا جاں بحق

    اوکاڑہ، اعتکاف میں بیٹھے لڑکے کو سانپ نے ڈس لیا۔ لڑکا جاں بحق

    اوکاڑہ (نامہ نگار) محلہ اختر ٹاون جمعہ خاں روڈ حویلی لکھا کا رہائشی انس عباس نامی لڑکا جوکہ نواحی علاقے کوڑھا جھنگ شیشم کی ایک مسجد میں اعتکاف کے دوران سویا ہوا تھا کہ رات کو مشتبہ طور پر سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہوگیا۔

  • 16 سالہ نوجوان لڑکا لاپتہ

    16 سالہ نوجوان لڑکا لاپتہ

    قصور
    پتوکی میں 16 سالہ بچہ عدیل گھر سے لاپتہ بچے کے والد نے تھانہ میں درخواست دے دی اغواء کا خدشہ
    تفصیلات کے مطابق پتوکی ہلہ روڈ بکر منڈی کے رہائشی تاجر محمد عارف کا 16 سالہ بیٹا گھر کے باہر نکلا جو واپس گھر نہیں آیا جس پر پریشان والدین کو تشویش ہوئی تو انہوں نے مقدمہ اندراج کیلئے تھانہ سٹی پتوکی میں درخواست دے دی
    پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا خدشہ ہے کہ بچے کو اغواء کیا گیا ہے

  • اغوء شد نوجوان کی لاش برآمد

    اغوء شد نوجوان کی لاش برآمد

    قصور
    کنگن پور کے نوجوان کی لاش منڈی احمد آباد سے برآمد
    تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے نواحی گاؤں کل سے چند دن پہلے اغواء ہونے والے نوجوان کی لاش مل گئی تھانہ کنگن پور کی راویتی بے حسی نوجوان کی جان لے گئی
    9.1. 2020 کو کنگن پور پولیس نے موضع کل کے اغواء کا پرچہ درج کیا تھا اور نامزد ملزم عدیل کو شامل تفتیش کرنے کے بعد چھوڑ دیا تھا جبکہ ورثاء نے قتل کا شبہ ظاہر عدیل پر کیا تھا
    اج مغوی محمد فاروق کی لاش موضع ہڑیل پتن تھانہ منڈی احمد آباد سے برآمد ہوئی ہے ورثاء نے کہا ہے کہ اگر پولیس اپنی بھر پور کوشش کرتی تو نوجوان کی جان بچائی جا سکتی تھی لہذہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نوٹس لے کر ہمیں انصاف مہیا کریں

  • موٹر سائیکل سوار ٹرالی کی ٹکر سے جانبحق

    موٹر سائیکل سوار ٹرالی کی ٹکر سے جانبحق

    قصور
    الہ آباد میں نوجوان موٹرسائیکل سوار ٹرالی کی ٹکڑ سے جانبحق ڈرائیو موقع سے فرار
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد ارزانی پور کا رہائشی محمد پرویز موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر کی طرف جا رہا تھا کہ مین روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ گیا جس سے پرویز کو کافی چوٹیں آئی اور وہ موقع پر ہی جانبحق
    نوجوان پرویز عمر اسامہ سٹور پر کام کرتا تھا
    ٹریکٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا
    پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی

  • نوجوان چار سال سے لاپتہ پولیس بے خبر

    قصور
    الہ آباد کا رہائشی محنت کش عرصہ چار سال سے لاپتہ پولیس دھونڈنے سے قاصر
    غریب ماں باپ غم کے مارے نڈھال
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد محلہ گلشن اقبال کا رہائشی 16 سالہ محمد عرفان شاہ عرصہ چار سال دو ماہ سے لاہور کوٹ لکھپت سے لاپتہ ہے عرفان لاہور محنت مزدوری کرنے گیا تھا مگر گھر نا پہنچ سکا عرفان کس حال میں ہے کس کے پاس ہے کسی کو کوئی خبر نہیں عرفان شاہ کے ماں باپ نے اپنے بیٹے کیلئے لاہور شہر کا چپہ چپہ چھان مارا تھانہ کوٹ لکھپت لاہور کے درجنوں بار چکر بھی لگا لئے مگر ہر بار صرف تسلیاں ہی ملیں
    عرفان کے والدین نے میڈیا کا سہارا لیا اور ساری روداد سنائی تو میڈیا پر خبر آتے ہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس انویسٹی گیشن لاہور سپریٹینڈنٹ آف پولیس انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہورنے مغوی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی
    عرفان شاہ کے والدین نے میڈیا ٹیموں کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی آواز بلند کرنے کی بدولت اعلی حکام نے نوٹس لیا ورنہ تھانے سے ہی تسلیاں دے کر روانہ کر دیا جاتا تھا

  • نوجوانان پاکستان اور اقبال ۔۔۔ عبدالحفيظ چنیوٹی

    نوجوانان پاکستان اور اقبال ۔۔۔ عبدالحفيظ چنیوٹی

    کچھ روز پہلے سفر کیلئے نکلا گھر سے تو دوران سفر اک تعلیمی ادارے کی دیوار پر لکھے گئے شاعر مشرق کے اشعار اور اک ملی نغمہ کے جملے پڑھے،

    شاعر مشرق کے اشعار

    نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر

    تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

    اقبال کے شاہین اور قائداعظم کی امیدوں کے محور و مرکز نوجوان جنہیں قائداعظم اور اقبال ؒ قوم کا سرمایہ قوم کا معمار اور قوم کا مستقبل کہتے تھے ، اقبال اور قائد کو اس ملک کے نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ تھی ، قائداعظم چاہتے تھے کہ نوجوان سیاست میں شامل ہو کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں لیکن افسوس قیام پاکستان کے بعد ہماری وڈیرہ شاہی اورہماری اشرافیہ نے نوجوان نسل کوروکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے ان کو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر تعلیمی اداروں میں بھی استعمال کیا گیا ان کو استعمال کرکے اپنی گندی سیاست کا بازار چمکایا گیا نوجوان نسل کو ایسے مشغلے ایسا نصاب اور ایساکلچر دیا گیا کہ وہ قیام پاکستان کا مقصد ہی بھول گئے ہندو دوستی کا ایسا راگ الاپا گیا کہ ہمارے نوجوان یہ سوچنے پر مجبورہوگئے کہ اگر ہندو اتنے ہی اچھے تھے تو اتنی قربانیاں دے کر علیحدہ وطن حاصل کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔ ہمارے نوجوان جن کے ہیروز قائداعظم ، علامہ اقبال ؒ خالد بن ولید اور محمد بن قاسم ہونے چاہیے تھے آج ان کے ہیروز غیر مسلم ہیں آج وہ ہندو کلچر کے دلدادہ بن چکے ہیں آج کا نوجوان اس ملک کے حالات کو دیکھ کر صرف کڑھ سکتا ہے کیونکہ اسے مجبوریوں میں ایسے مقید کردیا گیا کہ وہ چاہتے ہوئے بھی کچھ نہیں کر سکتا اعلی ڈگریاں لے کر اسے سڑکوں پر ذلیل کیا جارہا ہے حالانکہ اسی ملک میں جعلی ڈگریوں والے اونچی اونچی اقتدار کی کرسیوں پر فائز ہیں 
    آج کا نوجوان اس ملک سے دور بھاگنے کی کوشش کرتا ہے آج ہماری نوجوان نسل بیرون ملک کے خواب دیکھتی نظرآتی ہے رشوت ، سفارش ، اور اقربا پروری کے زہر نے اسے ملک سے بدظن کر دیا ہے،
    حالانکہ یہ ملک ٹیلنٹ کے لحاظ سے بہت زرخیز ہے ارفع کریم جیسے نام ہماری نوجوان نسل کیلئے تابندہ مثال ہیں بس آج کے نوجوان کو اچھی اور مخلص لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔ اچھی لیڈر شپ ہی نوجوانوں کو قومی دھارے میں لا سکتی ہے اور ان شاءاللہ میں اس بات سے بالکل مایوس نہیں آج کا نوجوان ضرور اس ملک کو دشمنوں کی سازشوں اور اپنوں کی عنایتوں سے بچائے گا اور ہم من حیث القوم آپس کے تمام اختلافات کو چاہے و ہ فرقہ بندی کے ہو لسانی ہو جیسے بھی ہو بھلا کر ایک ہو کر اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں اور یہ وقت دور نہیں

    اور دوسرا ملی نغمہ شعر تھا

    اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں

    اور میں سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ ہم اس پرچم کے سائے تلے کہاں کہاں ایک ہیں؟
    ہم تو اپنی اپنی برادریوں اور سیاسی وابستگیوں میں الجھے ہوئے ہیں اور ہم غیر برادری اور سیاسی کارکنوں سے الجھنے والے اور سیاسی تماش بینوں کے لیڈروں کے دفاع میں ملکی مفاد اور ملک کی املاک کو نقصان پہنچانے کا سبب بن کر
    نعرہ لگانے والے ہیں کہ
    اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں،

    ہم سب کو اپنی اپنی اصلاح کرکے ملکی ترقی کیلئے کام کرنا چاہئیے تاکہ
    ہم یہ کہنے میں ذرا بھی شرم اور جھجک محسوس نا کریں
    نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر

    تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

    اور۔۔۔۔۔۔۔۔

    اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں