Baaghi TV

Tag: نیب

  • نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کا کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی آج نیب میں طلب

    نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کا کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی آج نیب میں طلب

    قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : نیب راولپنڈی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے نیب راولپنڈی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج صبح 10 بجے طلب کیا ہےعمران خان کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے گزشتہ روز نیب ٹیم نے زمان پارک پہنچ کر نوٹسز وصول کرائے بشریٰ بی بی سے بطور ٹرسٹی ریکارڈ مانگا گیا ہے نیب کا نوٹس عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن علی بھنڈر نے وصول کیا-

    بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے،فیصل واوڈا

    نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ہمراہ القادر یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات لائیں القادر ٹرسٹ کی تفصیلات، الحاق کے کاغذات ساتھ لائیں، ڈیڈ، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ہمراہ لائیں عمران خان کی عدم حاضری پر قانونی کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب نیب راولپنڈی نے سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی 190 ملین پاونڈ اسیکنڈل کی تحقیقات میں 22 مئی کو طلب کر رکھا ہےنوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوکر انکوائری میں جواب ریکارڈ کرائیں، عدم پیشی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

    سعودی عرب اسٹیٹ بینک پاکستان میں 2 ارب ڈالر جمع کرنے پر راضی

    شہزاد اکبر کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت بھی طلب کی گئی ہے نیب راولپنڈی نے شہزاد اکبر کو کال اپ نوٹس جاری کردیا، نیب نے شہزاد اکبر کو 22 مئی دن ساڑھے11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے نیب کی جانب سے شہزاد اکبر کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    نیب نے فیصل واوڈا فیصل واوڈا کو بھی طلب کر لیا ہے اور انہیں دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہےذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کو بطور گواہ طلب کیا گیا ہے، کیوںکہ جب پی ٹی آئی حکومت نے 190 ملین پاؤنڈ پراپرٹی ٹائیکون سے سیٹلمنٹ کی منظوری دی تھی تو انہوں نے اس وقت بطور وفاقی وزیر سیٹلمنٹ کی مخالفت کی تھی، اور سیٹلمنٹ کو نیب کیس قراردیا تھا۔

    اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے،سعید غنی

    نیب شیخ رشید، علی زیدی اور زلفی بخاری کو بھی 24 مئی کو طلب کیا ہےذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے عمران خان کی تمام اراکین کابینہ کے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے کابینہ کے بیشتر ارکان کے بیانات بطور گواہ قلمبند کئے جائیں گے۔

  • بشریٰ بی بی کو نوٹس،نیب ٹیم زمان پارک پہنچ گئی

    بشریٰ بی بی کو نوٹس،نیب ٹیم زمان پارک پہنچ گئی

    القادر ٹرسٹ کیس میں نیب اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کو کل طلب کر لیا،

    نیب کی تین رکنی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی ،نیب کی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں بشری بی بی کو نوٹس دینے پہنچ گئی ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لیگل ٹیم نیب ٹیم سے نوٹس وصول کرے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ بشریٰ بی بی کی نیب کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے

    واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں نیب نے عمران خان کو گرفتار کیا تھا تا ہم بعد میں انہیں رہائی مل گئی، دوران سماعت نیب حکام نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی بھی استدعا کی تھی،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کو بھی گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے تا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات کی جاسکیں ،

    آج بشریٰ بی بی کو نیب نوٹس دینے ٹیم پہنچی، بشریٰ کو نیب نے کل طلب کیا ہے،القادر ٹرسٹ کیس، نیب نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نوٹس موصول کروا دیا۔ نوٹس عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن علی بھنڈر نے وصول کیا۔ نوٹس کے مطابق عمران خان کل القادر ٹرسٹ کیس میں نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوں گے۔نیب ٹیم نوٹس وصول کروا کے روانہ ہو گئی

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب ترامیم کے تحت ریلیف حاصل کر لیا، عمران خان جو نیب ترامیم کے خلاف تھے، انہوں نے خود کو بچانے کے لئے بالاآخر انہی نیب ترامیم کا سہارا لیا ، سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت چل رہی ہے عمران خان کیا اب درخواست واپس لیں گے اور سپریم کورٹ کو بتائیں گے کہ انہی نیب ترامیم کے تحت فائدہ لینے والوں میں میں اور میری اہلیہ بھی شامل ہیں،

    توشہ خانہ تحائف کی تحقیقات کے معاملے میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بھیجے گئے نیب نوٹسز کے خلاف حکم جاری کیا ہے، حالیہ نیب ترمیم کے نتیجے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ نیب نوٹسز قانون کے مطابق نہیں اس لیے کوئی قانونی حیثیت نہیں نیب قانون کے تمام تقاضے پورے کرکے نیا نوٹس جاری کر سکتا ہے

    عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 16 مارچ اور 17 فروری کے نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹسز چیلنج کر رکھے تھے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے 7 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ نیب ترمیم کے مطابق نیب نے نوٹس میں بتانا ہے کہ بطور ملزم طلبی ہے یا کسی اور حیثیت میں ، اگر کوئی ملزم ہے تو اس کو الزامات بتانے ہیں تا کہ وہ اپنا دفاع پیش کر سکے نیب کی اس ترمیم سے معلوم ہوتا ہے کہ آرٹیکل 10-A فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے یہ کی گئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نوٹس بھیجتے وقت نیب ترمیم کے سیکشن 19 ای پر مکمل عمل نہیں ہوا نیب کال اپ نوٹسز میں نہیں بتایا گیا بطورملزم بلایا جارہا ہے یا کسی اور حیثیت میں ۔ نیب کال اپ نوٹسز عدالتی فیصلوں کے طے کردہ قواعد سے بھی مطابقت نہیں رکھتے

  • سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کا عوامی قوت سے جواب دیا جائےگا،پی ٹی آئی

    سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کا عوامی قوت سے جواب دیا جائےگا،پی ٹی آئی

    پاکستان تحریک انصاف نے نیب اور رینجرز کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : لاہورمیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں کہاگیا ہے کہ نیب اور رینجرز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تحریک انصاف مکمل طور پر پُرامن جماعت ہے ، تین نومبر کے بعد ہزاروں مقامات پر احتجاج کیا گیا مگر ایک پتھر تک نہیں اچھالا گیا۔

    اجلاس کے مطابق کنٹرولڈ میڈیا اور جھوٹے پرو پیگنڈے کی آڑ میں ملک گیر فساد کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،احتجاج کےدوران شہریوں کی ہلاکتوں کےمقدمات بھی درج کروائےجائیں گےجن میں وفاقی وزیرداخلہ، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ اور پولیس افسران کو نامزد کیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کا عوامی قوت سے جواب دیا جائےگا، القادر ٹرسٹ کیس عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اجلاس میں سوشل میڈیا کو فوری کھولنے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن 9 مئی کی شہادتوں اور انتشار کی کوششوں کی تحقیقات کرے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی گرفتاری کے بعد جو پرتشدد واقعات ہوئے انہیں اب بہانہ بنا کر ان پر بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جا ئے گا تا کہ انہیں دس سال تک جیل میں ہی رکھا جا سکے لندن پلان کے تحت ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کو جیل میں ڈال کر ان کی بے توقیری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکمرانوں نے جج، جیوری اور سزا پر عملدر آمد والا کردار بھی خود ہی سنبھال لیا ہے سپریم کورٹ کے باہر جے یو آئی(ف) کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے، اس کا صرف ایک مقصد ہے تاکہ چیف جسٹس آئین کے مطابق فیصلہ نہ دیں خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا ، ان کی غلامی سے موت بہتر ہے۔

  • نیب حراست میں بھی عمران خان ان سے رابطے میں تھے،بابر اعوان

    نیب حراست میں بھی عمران خان ان سے رابطے میں تھے،بابر اعوان

    عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے روز نیب حراست میں ہونے کے باوجود عمران خان ان سے رابطے میں تھے-

    باغی ٹی وی: عرب نیوزسےگفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ گرفتاری کے روز عمران خان کو ٹی وی تک رسائی نہیں تھی، صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ عمران خان کو ٹی وی تک رسائی نہیں تھی؟ اس پر بابراعوان نےکہا کہ میں اسی شہر میں رہتا ہوں، ہمیں رابطے کرنے کے سارے طریقے معلوم ہیں۔

    پاک افواج تنصیبات کے تقدس کی خلاف ورزی کی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی،آرمی …

    اعوان نے عرب نیوز کو بتایا کہ خان نے حراست میں رہتے ہوئے ملک کی طاقتور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے کسی سے ملاقات نہیں کی تفتیش خصوصی طور پر نیب کی طرف سے کی گئی تھی،” انہوں نے مزید کہا کہ پوچھنے کے لئے کچھ نہیں تھا، حالانکہ خان نے جتنے بھی ادارے بنائے، بشمول شوکت خانم ہسپتال اور القادر یونیورسٹی، وہ ان کے ذاتی منصوبے نہیں تھے۔

    اعوان نے مزید کہا کہ ان تمام اداروں کے اپنے آزاد بورڈ تھے، اور خان نہ تو کسی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں اور نہ ہی کسی کو تعینات کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان کے نام پر اکٹھے کیے گئے فنڈز کو استعمال کر سکتے ہیں اس کی جیب میں ایک پیسہ بھی نہیں جاتا۔

    خان نے جنوری میں ایک نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں تقریباً 3 ملین ڈالر شوکت خانم میموریل ٹرسٹ (SKMT) کے فنڈز کی سرمایہ کاری کا اعتراف کیا، حالانکہ انہوں نے کہا کہ یہ رقم بعد میں واپس کر دی گئی۔

    پی ڈی ایم کا دھرنا کا فیصلہ،سپریم کورٹ بار کا سپریم کورٹ سے بھرپور یکجہتی …

    یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پی ٹی آئی کو اس کے رہنما کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے، بابر اعوان نے اس خیال کو مسترد کر دیاانہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا کام نہیں ہے۔ یہ سپریم کورٹ کا کام ہے اور یہ آئین میں لکھا ہوا ہے۔

    اعوان نے استدلال کیا کہ سپریم کورٹ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور اس نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ "عمران خان کو مرکزی دھارے کی سیاست میں دیکھنا چاہتی ہے۔”

    تاہم، خان کے وکیل نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سابق وزیر اعظم حکام کے ساتھ تعاون کریں گے اگر وہ انہیں بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے طلب کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انہیں ہونا چاہئے جو اس کے مؤکل کے ساتھ تعاون کریں۔

    سرکاری عمارتیں جلانےکی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان

    واضح رہے کہ اس سے پہلے عمران خان کی گرفتاری کے بعد مسرت جمشید چیمہ سے رابطے کی آڈیو بھی لیک ہوچکی ہے جس میں وہ اپنا مقدمہ سپریم کورٹ لےجانے کی ہدایات دے رہےہیں البتہ گزشتہ روزعمران خان نے سپریم کورٹ میں دعویٰ کیاتھا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کا انھیں علم ہی نہیں تھا، وہ تو حراست میں تھے۔

    واضح رہے کہ اس ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کی قانونی ٹیم نے ان سے رابطہ کیا، ان کے ایک سینئر وکیل نے جمعہ کو بتایا، جب قومی انسداد بدعنوانی کے نگران ادارے نے ان سے کروڑوں کی زمین حاصل کرنے کے الزام میں پوچھ گچھ کی۔ ایک رئیل اسٹیٹ ٹائیکون سے رشوت میں ڈالر کی.

    خان کو پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ہدایات پر منگل کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس سے پیرا ملٹری رینجرز نے اس وقت گرفتار کیا جب سابق وزیر اعظم دو مختلف مقدمات میں پیشی کے لیے عدالت پہنچے۔

    طاقت ور ترین سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلادیش کے ساحل سے ٹکرانے کیلئے تیار

    گرفتاری نے ملک بھر میں خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے حامیوں کی طرف سے پرتشدد مظاہروں کو جنم دیا، جن میں سے بہت سے لوگوں نے ایک اعلیٰ فوجی جنرل کی سرکاری رہائش گاہ سمیت سرکاری عمارتوں پر دھاوا بول دیا، اور ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عوامی املاک کو آگ لگا دی۔ .

    خان کو خود اسلام آباد کے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں سخت حفاظتی انتظامات میں حراست میں لیا گیا جہاں انہیں ایک جج کے سامنے لایا گیا جس نےنیب کی تحویل میں ان کاآٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیااس سےقبل پی ٹی آئی کے سینئر ارکان نےمیڈیا کو بتایاکہ سابق وزیراعظم کے وکلاء کو ان تک رسائی نہیں دی گئی۔

    سپریم کورٹ نے جمعرات کو عدالت کے احاطے میں خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) نے جمعہ کو دو ہفتے کی ضمانت منظور کی تھی یہ بھی حکم دیا کہ خان کو کسی بھی صورت میں پیر سے پہلے گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

    پی ڈی ایم کا دھرنا کا فیصلہ،سپریم کورٹ بار کا سپریم کورٹ سے بھرپور یکجہتی …

  • عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا سنگل بینچ کا حکم واپس

    عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا سنگل بینچ کا حکم واپس

    لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا سنگل بینچ کا حکم واپس لے لیا

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے عثمان بزدارکی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کا عبوری حکم نامہ جاری کر دیا ، عدالت نے عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا سنگل بینچ کا حکم بھی واپس لے لیا ، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کے خلاف 13 انکوائریاں چل رہی ہیں ،اینٹی کرپشن میں درج دو مقدمات میں عثمان بزدار پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں فریقین نے اس حوالے سے تحریری جواب بھی جمع کراو دیا ،سنگل بینچ کا گرفتاری سے روکنے کا حکم اس وقت غیر ضروری ہے کیس کی مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کی جاتی ہے

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

    عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ہم نے قانون اور ریکارڈ کے مطابق کام کرنا ہے ہم نے 30 سوالات کا جواب مانگا عثمان بزدار نے چار سوالات کا جواب دیا،عثمان بزدار کو دوبارہ نو مئی کو سمن کیا ہے باقی سوالات کے جوابات دیں ،وکیل عثمان بزدار نے کہا کہ نو مئی کو عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ میں پیش ہونا ہے ،عدالت نے آئندہ عثمان بزدار کی مکمل تفتیشی رپورٹ نیب لاہور سے طلب کرلی ،جج نیب عدالت شیخ سجاد احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس درخواست کا جلد فیصلہ کرنا ہے

  • اختیارات کا ناجائز استعمال کیوں کیا؟ عمران خان کو نیب سوالنامہ مل گیا

    اختیارات کا ناجائز استعمال کیوں کیا؟ عمران خان کو نیب سوالنامہ مل گیا

    القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس، نیب نے عمران خان کو شامل تفتیش کرلیا

    نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سوالنامہ دیا ہے، نیب نے عمران خان کو شامل تفتیش کرلیا ،نیب کی جانب سے عمران خان کو دیئے گئے سوالنامہ میں پوچھا گیا ہے کہ دسمبر 2019میں برطانیہ سے غیرقانونی رقم کی واپسی کی منظوری کیلئے سمری کیوں تیار کرائی ؟ دسمبر 2019 میں برطانیہ سے رقم کی واپسی کو سرنڈر کرنے کی منظوری کیوں دی ؟ ملزمان سے بدلے میں القادر یونیورسٹی کی زمین اور دیگرمالی فائدے کیوں لیے ؟

    نیب نے عمران خان کو دیئے گئے سوال نامے میں سوال کیا کہ اعلیٰ ترین عوامی عہدے پر بیٹھ کر اختیارات کا ناجائز استعمال کیوں کیا ؟ اختیارات کا ناجائزاستعمال کرکے ملزمان سے مالی فائدے کیوں حاصل کئے؟ برطانیہ سے غیر قانونی رقم ملزمان کو واپس کرکے مجرمانہ عمل کیوں کیا؟ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے خط و کتابت اور ایسٹ ریکوری یونٹ کی سمری کو خفیہ کیوں رکھا گیا ؟

    واضح رہے کہ عمران خان کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، کل عمران خان کو عدالت پیش کیا گیا تھا، عدالت نے عمران خان کا آٹھ رو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا، پولیس لائن کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے، عمران خان سب جیل میں نیب تحویل میں ہیں،عمران خان کا میڈیکل بھی کروایا تھا ، عمران خان صحتمند ہیں اور انہیں کسی قسم کی بیماری نہیں،

    اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • نیب ترامیم کیخلاف درخواست دائر کرنیوالے عمران اور بشریٰ کو ملا انہی ترامیم سے ریلیف

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست دائر کرنیوالے عمران اور بشریٰ کو ملا انہی ترامیم سے ریلیف

    پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کے بعد سپریم کورٹ جانے والے عمران خان نے بھی نیب ترامیم کے تحت عدالت سے ریلیف حاصل کر لیا، کیا اب عمران خان سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست واپس لیں گے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب ترامیم کے تحت ریلیف حاصل کر لیا، عمران خان جو نیب ترامیم کے خلاف تھے، انہوں نے خود کو بچانے کے لئے بالاآخر انہی نیب ترامیم کا سہارا لیا ، سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت چل رہی ہے عمران خان کیا اب درخواست واپس لیں گے اور سپریم کورٹ کو بتائیں گے کہ انہی نیب ترامیم کے تحت فائدہ لینے والوں میں میں اور میری اہلیہ بھی شامل ہیں،

    توشہ خانہ تحائف کی تحقیقات کے معاملے میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بھیجے گئے نیب نوٹسز کے خلاف حکم جاری کیا ہے، حالیہ نیب ترمیم کے نتیجے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ نیب نوٹسز قانون کے مطابق نہیں اس لیے کوئی قانونی حیثیت نہیں نیب قانون کے تمام تقاضے پورے کرکے نیا نوٹس جاری کر سکتا ہے

    عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 16 مارچ اور 17 فروری کے نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹسز چیلنج کر رکھے تھے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے 7 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ نیب ترمیم کے مطابق نیب نے نوٹس میں بتانا ہے کہ بطور ملزم طلبی ہے یا کسی اور حیثیت میں ، اگر کوئی ملزم ہے تو اس کو الزامات بتانے ہیں تا کہ وہ اپنا دفاع پیش کر سکے نیب کی اس ترمیم سے معلوم ہوتا ہے کہ آرٹیکل 10-A فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے یہ کی گئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نوٹس بھیجتے وقت نیب ترمیم کے سیکشن 19 ای پر مکمل عمل نہیں ہوا نیب کال اپ نوٹسز میں نہیں بتایا گیا بطورملزم بلایا جارہا ہے یا کسی اور حیثیت میں ۔ نیب کال اپ نوٹسز عدالتی فیصلوں کے طے کردہ قواعد سے بھی مطابقت نہیں رکھتے

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • 30 سوالات کا جواب مانگا عثمان بزدار نے چار سوالات کا جواب دیا،تفتیشی افسر

    30 سوالات کا جواب مانگا عثمان بزدار نے چار سوالات کا جواب دیا،تفتیشی افسر

    احتساب عدالت لاہور،آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کا معاملہ ،سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے عثمان بزادر کو 10 مئی کو نیب آفس پیش ہونے کی ہدایت کردی ،عدالت نے عثمان بزادر کی عبوری ضمانت میں 13 مئی تک توسیع کردی ، عدالت نے حکم دیا کہ عثمان بزدار اور نیب دونوں فریق قانون کی پاسداری کرے،وکیل عثمان بزدار نے کہا کہ عثمان بزدار نے سوالات کے جوابات جمع کروا دیے ہیں ، تفتیشی افسر نے کہا کہ انہوں نے مکمل سوالات کے جوابات نہیں دیے، جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ مخالفت ہی کرنی ہے یا انصاف کی بات بھی کرنی ہے ،

    تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ہم نے قانون اور ریکارڈ کے مطابق کام کرنا ہے ہم نے 30 سوالات کا جواب مانگا عثمان بزدار نے چار سوالات کا جواب دیا،عثمان بزدار کو دوبارہ نو مئی کو سمن کیا ہے باقی سوالات کے جوابات دیں ،وکیل عثمان بزدار نے کہا کہ نو مئی کو عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ میں پیش ہونا ہے ،عدالت نے آئندہ عثمان بزدار کی مکمل تفتیشی رپورٹ نیب لاہور سے طلب کرلی ،جج نیب عدالت شیخ سجاد احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس درخواست کا جلد فیصلہ کرنا ہے

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

  • توشہ خانہ کیس میں نیب میں طلبی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری

    توشہ خانہ کیس میں نیب میں طلبی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب میں طلبی کو خلاف قانون قرار دے دیا۔

    باغی ٹی ی: اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب تحقیقات کیس میں طلبی پر سماعت ہوئی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے کی ،دوران سماعت عدالت نے نیب طلبی کے نوٹس کےخلاف دونوں درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے طلبی کے نوٹسز کو خلاف قانون قرار دیا۔

    پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ: ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی غیر مشروط …

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کی درخواست ہدایات کےساتھ نمٹاتےہوئے کہا کہ نیب کے کال اپ نوٹسز کا کوئی قانونِی حیثیت نہیں 17 فروری اور 16 مارچ کے نوٹسز قانون کے مطابق نہیں ہیں، یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ قانون کے مطابق نیب فریش نوٹس جاری کرنے میں آزاد ہے، نیب پر قانون کے مطابق نئے نوٹس بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں۔

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

    واضح رہے کہ نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کیا تھا جس پر دونوں نے طلبی کے نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

    پاکستانی شہریوں کی ویزہ درخواستوں کا پراسیس 60 دنوں میں مکمل ہوگا. کنیڈا

    بشریٰ بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیصلہ آنے تک نیب کو میرےخلاف تادیبی کارروائی سے روکنےکا حکم دیاجائے اور درخواست پرفیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے بھی روکا جائے بشریٰ بی بی نے عدالت سے 16 اور17 فروری کے نوٹس غیرقانونی قراردینےکی استدعا کی تھی-

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

    لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کرتے ہوئے نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی : احتساب عدالت کے جج سجاد احمد شیخ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات تحقیقات میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت کی،عثمان بزدار کی جانب سے خورشید عالم ایڈووکیٹ نےعدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار اینٹی کرپشن کیس میں حفاظتی ضمانت کےلیےلاہو ہائی کورٹ میں پیش ہونے گئے ہیں، حکومت عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کرنا چاہتی ہے-

    عمران خان کی عدم پیشی،عدالت برہم، ضمانت خارج کر دیں گے، چیف جسٹس اسلام آباد …

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وکیل نے عدالت ست استدعا کی عثمان بزدار کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائےاحتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

    عدالت نے عثمان بزدار کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔

    منی لانڈرنگ ریفرنس :حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور