Baaghi TV

Tag: نیب

  • سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار گرفتار

    سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار گرفتار

    سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کر لیا گیا

    اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو لاہور سے گرفتار کر لیا ،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان رامش نے گرفتاری کی خبر کی تردید کر دی اور کہا کہ عثمان بزدار گرفتار نہیں ہوئے تمام خبریں فیک ہیں۔

    اینٹی کرپشن کی ٹیم عثمان بزدار کی گرفتاری کے لیے پنجاب یونیورسٹی پہنچی تھی، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عثمان بزدار پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں قیام پذیر ہیں، ڈی جی خان میں درج مقدمے میں گرفتار کرنا ہے۔ ٹیم ڈی جی خان سے آئی ہے ،سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کیلیے اینٹی کرپشن کی ٹیم پنجاب یونیورسٹی سے ملحقہ ریسٹ ہاوس کے باہر پہنچ گئی اینٹی کرپشن میں سردار عثمان بزدار کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں ،اینٹی کرپشن انفارمیشن کے مطابق سردار عثمان بزدار سی اینڈ ڈبلیو کے ریسٹ ہاوس میں قیام پذیر ہے،سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کیلیے سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاوس کے باہر ٹیم پہنچ گئی بارش کے باعث اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے کارروائی نہیں کی جا سکی ،اس سے قبل اے دی جی اینٹی کرپشن نے ٹیم عثمان بزدار کی گرفتاری کیلئے جامعہ پنجاب روانہ کی تھی

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کا آغاز کر دیا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ریجن کی سربراہی میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف انکوائری نمبر224/23 شروع کر دی گئی ہے

    محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق 2022ء میں 2کروڑ 44لاکھ کی مالیت سے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے قصبہ بارتھی میں اپنی رہائش کے قریب نجی قطہ اراضی پر سرکاری خرچ سے جرگہ ہال تعمیر کرا یا۔اس ہال کی تعمیر کے لئے لینڈ ایکوزیشن کی کوئی کارروائی نہ کی گئی اور نہ ہی پرائیویٹ فریقین سے سرکار کے نام کوئی انتقال درج کرایا گیا۔ عثمان خان بزداراس جرگہ ہال کو ذاتی استعمال میں لارہے ہیں۔جرگہ ہال عثمان بزدار کے والد کی قبر کے ساتھ تعمیر کرایا گیا ہے۔

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

  • نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا،شاہد خاقان

    نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا،شاہد خاقان

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ ،قومی احتساب بیورو (نیب) کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں جعلی کیسز کو ختم کرنے کی گنجائش موجود ہے، نیب عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو سماعت دکھانی چاہیے۔

    الیکشن کمیشن نے 14 مئی کوانتخابات کو واضح طور پر ناممکن قراردیا

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب گزشتہ سالوں میں ایک بھی سیاستدان کو نہیں پکڑ سکانیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا، نیب کے تماشوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، ملک میں سابق وزیراعظم کو انصاف نہیں ملےگا تو غریب کو کیسے ملےگا۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کروانے ہیں، جس جماعت نے حصہ لینا ہو انتخابات میں حصہ لے لےگی، انتخابات کرانا ن لیگ کا کام نہیں ہے، پی ٹی آئی نے دونوں بار بدنیتی پر مذاکرات کیے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں کئی مرتبہ شاہد خاقان عباسی نیب ادارے کو ختم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کہتے ہيں نیب نے ملک کو مفلوج اور معیشت تباہ کردی، 6 ماہ گزر گئے، نیب اُن پر کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا۔

    گجرات میں پرویز الہی کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ

    اس سے قبل گزشتہ برس بھی اپریل میں اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا صرف ایک حل ہے کہ اسے بند کرکے اس کے اہلکاروں کا احتساب کیا جائے میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ نیب عدالتوں اور تفتیش میں کیمرے لگائیں تاکہ پاکستان کی عوام کو معلوم ہو کہ یہ کیا تماشا ہے میں آج بھی کہتا ہوں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف جو کیسز ہیں وہ چلیں اور پاکستان کی عوام کو بتایا جائے کہ کونسی کرپشن ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیب کا صرف ایک حل ہے اسے ختم کر کے اس کے اہلکاروں کا احتساب کیا جائے جنہوں نے لوگوں کو لوٹا ہے اور ان کے ساتھ ظلم کیا ہے چیئرمین نیب یہ بتائیں کہ انہوں نے اپنے دور اور پچھلے سال میں نیب نے کتنے سیاستدانوں کو پکڑا ہے، کیا برآمدگی ہوئی اور کون مجرم کہلایا۔

    قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو یکم جون تک امریکا دیوالیہ ہوجائے گا،امریکی وزیرخزانہ

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب وہ آدمی ہیں جو مکمل طور پر عمران خان کے قبضے میں تھا اور ان سے ہدایات لیتا تھا اور ایک وزیر عمران خان کے کمرے میں بیٹھارہتا تھا جو ان کو احکامات جاری کرتا تھا کہ کسے گرفتار کرنا ہے، کس کی تذلیل کرنی ہے اور کس کے خلاف کیا مقدمات بنانے ہیں چیئرمین نیب وہ آدمی ہے جو عمران خان کی کرپشن پر خاموش رہا، عمران خان کے خلاف ایک ریفرنس فائل نہیں ہوسکا جبکہ سیکڑوں ارب لوٹنے والے کابینہ کی ٹیبل پر بیٹھے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج نیب کا احتساب ہوگا، ہم کسی سے کوئی انتقام نہیں لینا چاہتےجو کچھ نیب میں ہوا ہے وہ حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے، ملک میں احتساب کا نظام موجود ہے، اگر آپ احتساب کرنا ہے تو کوئی مشکل نہیں ہے، اگر آپ نے سیاست کھیلنی ہے تو اس کے لیے نیب کا ادارہ موجود ہے۔

    مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی اندازوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے،اے آئی کے گاڈ فادر نے خبردار …

  • نیب کے پاس کوئی شواہد بھی ہیں یا صرف اخباری خبر پر کیس بنا لیا، عدالت

    نیب کے پاس کوئی شواہد بھی ہیں یا صرف اخباری خبر پر کیس بنا لیا، عدالت

    عمران خان اور بشری بی بی کے نیب کال اپ نوٹسز کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر نیب کو جواب جمع کرانے کی مہلت مل گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو 7 دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی،دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا توشہ خانہ کیس میں نیب کو کوئی شکایت ملی تھی؟ پراسیکیوٹر نیب مظفر عباسی نے کہا کہ توشہ خانہ تحائف پر نیب نے خود نوٹس لیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا نیب کے پاس کوئی شواہد بھی ہیں یا صرف اخباری خبر پر کیس بنا لیا ہے؟ پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر نے کہا کہ نیب نے توشہ خانہ سے مکمل ریکارڈ لیا ہے، نیب نے عمران خان کو ہی نہیں تمام کابینہ ممبران کو نوٹسز جاری کیے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کے میرٹس پر دلائل دینے کی ضرورت نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی

    عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

  • خزانے کو 300 ارب کا نقصان، پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ

    خزانے کو 300 ارب کا نقصان، پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ

    لاہور کے ماسٹرپلان کی غیرقانونی منظوری میں سرکاری خزانے کو 300 ارب کا نقصان پہنچانے کا معاملہ ،نیب نے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ کردیا

    نیب نے چوھدری پرویز الٰہی کے خلاف جاری ماسٹرپلان کی تحقیقات میں معاونت کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا۔ نیب نےلاہور کے ماسٹر پلان 2050 کی تحقیقات میں معاونت کیلئےگریڈ 18 کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ خط کے متن مین کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کافوکل پرسن نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن سے ٹھوکر نیاز بیگ کمپلیکس میں 12 اپریل سے قبل رابطہ کرے۔ ڈی جی ایل ڈی اے ماسٹر پلان کی منظوری میں کی گئی بے ضابطگیوں میں معاونت کریں، ماسٹر پلان لاہور،قصور ،شیخوپورہ اور ننکانہ کے لئے بنایا گیا اور اس پر 2020میں کام کا آغاز کیاگیا سابق وزیر اعلی کے دباو پر ماسٹر پلان میں لاہور کے مضافات میں لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ کو براؤن کرنے کا الزام ہے

    نیب ذرائع کے مطابق پچانوے مربع کلومیٹر زمین تعمیرات کے لئے اور نئی ہاوسنگ سوسائٹیز کے لئے مختص کرکے ڈویلپرز کو نوازا گیا ، سابق وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار اور پرویز الہٰی پر بڑے رئیل اسٹیٹ ڈویلیپرز سے ملی بھگت کرکے گرین ایریاز کو براون میں تبدیل کروانے کا الزام ہے ،پرویز الٰہی پر موجودہ سکیمز سے بیٹرمنٹ فیس معاف کر کے قومی خزانے کو تین سو ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے
    Letter

  • آشیانہ اقبال ریفرنس،شہباز شریف نے بریت کی درخواست دائر کر دی

    آشیانہ اقبال ریفرنس،شہباز شریف نے بریت کی درخواست دائر کر دی

    احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،

    وزیر اعظم شہباز شریف اور احد خان چیمہ نے بریت کی درخواستیں دائر کر دیں ،وزیر اعظم شہباز شریف اور مشیر وزیر اعظم نے آشیانہ قبال ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کی، وزیراعظم شہباز شریف نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نیب نے سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ سے کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی نیب نے سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار دیا،وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف اور احد چیمہ کی بریت کی درخواست دائر کیں جن میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہمارے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں، بری کیا جائے،شریک ملزم ندیم ضیاء پیرزادہ ,کامران کیانی اور دیگر بھی پیش ہوئے

    احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر مزید سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی ، ڈیوٹی جج احتساب عدالت راؤ عبدالجبار نے بریت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیئے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کر لیا

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    نیب ریفرنس کے مطابق 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61 کروڑ روپے جمع کروائے ،پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20 جنوری 2015 کو معاہدہ کیا، تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا

  • اعلی عدلیہ نے اپنی ساخت خود بحال کرنی ہے،شاہد خاقان عباسی

    اعلی عدلیہ نے اپنی ساخت خود بحال کرنی ہے،شاہد خاقان عباسی

    احتساب عدالت لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی

    حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی ،عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی،آئندہ سماعت پر بیانات کے لیے گواہان کو طلب کر لیا گیا ،جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس پر کاروائی نہ ہو سکی۔کیس پر مزید کاروائی 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی

    دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت نمبر دو کے جج ناصر جاوید رانا کے تبادلے پر ریفرنس ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر کو منتقل کر دیا گیا،ایل این جی ریفرنس پر سماعت جج محمد بشیر نے کی، وکیل ملم ڈاکٹر امان اللہ نے کہا کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی قوانین کا معاملہ زیر التو ہے ،26 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے رکھا ہے ،نیب ترمیمی قوانین سے ملتعلق کیس کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے،ایل این جی ریفرنس پر سماعت کیلئے منگل کا دن مختص تھا کسی بھی منگل کی تاریخ دے دیں

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اورنیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت نے وکیل ملزم کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، عمران خان کا اعتراف

    جوڈیشل کملیکس کے باہر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ہفتے نیب کے کیسز میں پیش ہوتے ہیں، لیکن یہاں کیس نہیں چلتا،عدالتیں سو موٹو تو لیتی ہیں مگر اس بات پر بھی نوٹس لیں کے کیسز کی سنوائی ہو، آج یہ چوتھا جج تبدیل ہوا ہے مگر ہمارے کیسز کی سنوائی نہیں ہوئی ،اعلی عدلیہ نے اپنی ساخت خود بحال کرنی ہے،جب بینج پر انگلی اٹھ جائے اس پرجج فیصلہ نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ کو چاہیے تھا فل کورٹ بینچ بنا دیتی، عدالت وہ فیصلے کرے جس سے ابہام پیدا نہ ہو،عمران خان خود آرام سے گھر بیٹھے ہیں کارکن دھکے کھا رہے ہیں، عمران خان بہت سی باتیں کرتے ہیں لیکن فیصلہ عدالت نے کرنا ہے،

  • احتساب عدالت میں پیشی،عثمان بزدار کورونا کا شکار ہوگئے

    احتساب عدالت میں پیشی،عثمان بزدار کورونا کا شکار ہوگئے

    سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: لاہور کی احتساب عدالت میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عثمان بزدار احتساب عدالت پیش نہ ہوسکے دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ عثمان بزدار کو کورونا ہوگیا-

    زمان پارک میں بجلی چوری:عمران خان ایک اورمقدمےسےبچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا …

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکلاء نے ان کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کرائی وکیل نے کہا کہ عثمان بزدار کی کورونا مثبت رپورٹ آئی ہے، نے کورونا پازیٹو کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی جس پر عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

    جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ عثمان بزدار نے نیب سوالنامے کا جواب ابھی تک جمع نہیں کرایا عدالت نے نیب تفتیشی آفیسر سے انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کردی –

    واضح رہے کہ نیب نے عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع کر رکھی ہے،جس پر عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر رکھا تھا۔

    زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات ،امریکہ کا لاتعلقی کا اظہار

  • عمران خان کیخلاف نیب مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع

    عمران خان کیخلاف نیب مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع

    سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا

    نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف نیب میں دو کیسز ہیں دونوں کیسز پر نیب راولپنڈی تحقیقات کر رہا ہے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اور اختیارات سے تجاوز کے معاملے کی انکوائری جاری ہے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے مالی فوائد لینے اور ریکارڈ چھپانے کے معاملے پر بھی انکوائری جاری ہے

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف دونوں کیسز انکوائری سٹیج پر ہیں، کال آپ نوٹسز جاری کیے گئے، نیب راولپنڈی کے علاوہ پاکستان میں کہیں بھی عمران خان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست نمٹانے کی استدعا کر دی

    عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں بھی نیب کی تحقیقات جاری ہیں،نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 9 مارچ کو طلب کیا تھا، تا ہم وہ پیش نہ ہوئے، عمران خان کو نیب راولپنڈی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا اور انہیں ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو خلاف قانون فروخت کیا

    قومی احتساب بیورو نے 8 نومبر 2022 کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کی تھیں جس کے بعد کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خان سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن، سرکاری توشہ خانہ کے افسران کا ابتدائی بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے، ڈی جی نیب راولپنڈی توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں، واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران خان پر توشہ خانہ کے تحائف لیتے ہوئے اشیاء کے کم ریٹ لگانے کا الزام ہے

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

  • نیب کیسز میں بھی عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

    نیب کیسز میں بھی عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ ، نیب مقدمات میں درخواست قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے دلائل دیئے گئے،وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں پہلے سے ہی ایک ادارہ تحقیقات کر رہا ہے اور ٹرائل بھی چل رہا ہے،نیب نے بھی توشہ خانہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اتنے کیسز ہوگئے ہیں کہ وکلا کو بھی معاونت کے لیے وقت نہیں مل رہا ہے عمران خان کے خلاف کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،

    لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آئندہ منگل تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی،لاہور ہائیکورٹ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکو منگل تک کے لیے حفاظتی ضمانت دے تو رہے ہیں،جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ آپ عدالتی حکم پر عملدرآمد کریں گے،

    عمران خان نے عدالت میں کہا کہ 50سال میں میرے خلاف ایک مقدمہ نہیں تھا اب 100 کے قریب ہوگئے ہیں، مجھے ٹکٹس دینے کا وقت نہیں مل رہا، میری الیکشن مہم عدالت سے ہائیکورٹ اور ہائیکورٹ سے دوسری عدالت تک ہورہی ہے،میرا سارا وقت وکلاء سے مشاورت میں گزر جاتا ہے،اتنے کیسز ہو گئے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کہاں پیش ہونا ہے، مقدمات کی سنچری ہونے والی ہے ،جسٹس شہباز رضوی نے عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سنچری کی طرف نہ جائیں تو اچھا ہے،لاہور ہائیکورٹ نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکو حفاظتی ضمانت دے تو رہے ہیں،امید کرتے ہیں کہ آپ عدالتی حکم پر عملدرآمد کریں گے،وکیل نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں پیش ہونا ہے لہٰذا حفاظتی ضمانت دی جائے، جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنے روز درکار ہونگے ؟ وکیل نے کہا کہ زمان پارک کے باہر روز نیب کی ٹیم آجاتی ہے،لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی استدعا پر حفاظتی ضمانت کی معیاد بڑھا دی لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت 31 مارچ تک منظور کر لی

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

  • سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک ریکور کی گئی رقومات کی تفصیلات طلب کرلیں

    سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک ریکور کی گئی رقومات کی تفصیلات طلب کرلیں

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک ریکور کی گئی رقومات کی تفصیلات طلب کرلیں-

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں کئی رکنی بنچ کے روبرو سماعت ہوئی۔

    وزن کم کرنے کیلئے ڈائٹ پلان فروخت کرنا ڈاکٹر کو مہنگا پڑگیا

    عدالت نے نیب سے آج تک ریکور کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے اب تک کتنی ریکوری ہوئی اور پیسہ کہاں گیا؟کس صوبے اوروفاقی حکومت کو کتنا پیسہ جمع کرایا تفصیلات دی جائیں عدالت نے ساتھ ہی سرکاری اداروں، بینکوں اور عوام کو واپس کیے گئے پیسے کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا۔

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حکومت یا ادارے کی خورد برد کردہ رقم ریکوری کے بعد اسے ہی دی جاتی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ
    تمام تفصیلات آئندہ سماعت تک جمع کرائیں پھر جائزہ لیں گے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ نیب ترامیم سے اب بے نامی اور آمدن سے زائد اثاثے ثابت کرنا نیب کی ذمہ داری ہے،نیب ترامیم کے مطابق بےنامی کی مالی ادائیگی کا ثبوت بھی نیب نے دینا ہے۔

    چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل ہو گئی ہے،اسحاق …

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ بے نامی جائیدادیں بنانے والے کی مالی ادائیگی کا ریکارڈ ثابت کرنے ہی کے لیے کیس بنایا جاتا ہے، نیب قانون کے مطابق بے نامی دار میں صرف خاوند یا اہلیہ، رشتہ دار یا ملازم ہو سکتے ہیں، نیب ترامیم نے قانون کا دائرہ بڑھانے کے بجائے محدود کر دیا ہے، پراسیکیوشن کسی صورت بے نامی پراپرٹیز کو ثابت نہیں کر سکتی جب تک متاثرہ فریق ثبوت نا دے۔

    وفاقی حکومت کے وکیل مخدول علی خان نے کہا کہ اس ترمیم کا مقصد یہ ہے کہ نیب کسی پر بے وجہ الزامات عائد کر کے کارروائی نہ کرے، ترامیم کے بعد نیب کو کسی پر الزامات عائد کرنے سے پہلے ٹھوس ثبوت دینا ہوں گے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب تمام تفصیلات آئندہ سماعت تک جمع کرائے پھر جائزہ لیں گے، یہ کہا جاتا ہےکہ نیب نےگزشتہ برسوں میں رکارڈ ریکوریاں کی ہیں۔

    بعدازاں کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

    پانی کی عام بوتلوں میں کسی ٹوائلٹ سے بھی 40 ہزار گنا زیادہ جراثیم موجود …