Baaghi TV

Tag: نیتن یاہو

  • نیتن یاہو  زندہ ہیں تو وہ ایران کے اہم اہداف میں شامل ہیں،پاسداران انقلاب

    نیتن یاہو زندہ ہیں تو وہ ایران کے اہم اہداف میں شامل ہیں،پاسداران انقلاب

    ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو زندہ ہیں تو وہ ایران کے اہم اہداف میں شامل ہیں۔

    ایرانی پاسداران انقلاب نے نیتن یاہو کو بچوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر حال میں نشانہ بنایا جائے گا اور وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے۔

    اس سے قبل ایرانی میڈیا میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ حالیہ میزائل حملوں کے دوران نیتن یاہو مارے گئے ہیں تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو محفوظ ہیں اور ان کی ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات اور فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پورے مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔

  • نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں،ترک صدر

    نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں،ترک صدر

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں۔

    ترک صدر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارنے پر مجبور ہیں،ان کے بقول اب خود اسرائیلی شہری بھی کہہ رہے ہیں کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی مصیبت کی علامت بن چکے ہیں، ان کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ صورتحال مزید خراب ہونے سے پہلے خطے میں کشیدگی کو کم کیا جائے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے،ترکیہ خطے میں امن کے لیے سرگرم ہے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ تنازع کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔

    واٹس ایپ نے نیا کنٹرول سسٹم متعارف کرادیا

    سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    اینٹوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،سرکاری ریٹ پر دستیابی کی استدعا

  • نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ کو بلیک میل کر رہے ہیں،سابق ٕاسرائیلی انٹیلی جنس افسر کا انکشاف

    نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ کو بلیک میل کر رہے ہیں،سابق ٕاسرائیلی انٹیلی جنس افسر کا انکشاف

    ٕاسرائیلی انٹیلی جنس افسر ایری بین میناشے نے تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ کو بلیک میل کر رہے ہیں،ایپسٹین نے موساد کے لیے کام کیا تھا –

    سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر Ari Ben-Menashe نے الزام لگایا ہے کہ جیفری ایپسٹین کا نیٹ ورک ایک اسرائیلی انٹیلی جنس آپریشن تھا جو امریکی سیاست دانوں کو بلیک میل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، خاص طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملوث کرنا تھا،امریکی حکومت اسرائیلیوں کے جال میں پھنس چکی ہے جیفری ایپسٹین انہیں پھنسانے کے لیے ان کا ایک آلہ تھا۔

    ایری بین میناشے کا دعویٰ ہے کہ Epstein اور Ghislaine Maxwell نے امریکی حکام پر فائدہ اٹھانے کے لیے اسرائیلی انٹیلی جنس کے ساتھ کام کیا، تجویز پیش کی کہ نیتن یاہو کے پاس "Epstein Files” ہیں جو امریکی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

    اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری، 52 افراد جاں بحق، 154 زخمی

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل ہونے سے روکنا دنیا کے امن کے لیے ضروری تھا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار اور انھیں لے جانے والے میزائل سسٹمز حاصل ہوگئے تو وہ پوری انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن جائے گااسرائیل اسی خطرے کو روکنے کے لیے ایران کے خلاف کارروائی کر رہا ہےہم اپنی حفاظت کے لیے میدان میں آئے ہیں لیکن اس عمل کے ذریعے ہم بہت سے دوسرے ممالک کی بھی حفاظت کر رہے ہیں۔

    خطےکی کشیدہ صورت حال: پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ

    نیتن یاہو نے اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس مہم میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے میں اپنے بہترین دوست اور دنیا کے عظیم رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو دنیا کو محفوظ بنانے کی اس عظیم کوشش میں ہمارے ساتھ ہیں۔

  • نیتن یاہو امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک میں ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار

    نیتن یاہو امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک میں ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار

    امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

    گیلپ سروے کے مطابق مجموعی طور پر 61 فیصد شہریوں نے نیتن یاہو کی مخالفت کی، جو 2019 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے لوگوں نے نیتن یاہو کے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کردار پر تنقید کی، ایران میں تو 98 فیصد شہریوں نے انہیں ناپسندیدہ قرار دیا، جبکہ یورپی ممالک میں بھی مخالفت کی شرح زیادہ رہی، برطانیہ میں 52 فیصد اور امریکا میں 42 فیصد افراد نے نیتن یاہو کو ناپسندیدہ بتایا۔ پاکستان میں بھی 49 فیصد لوگوں اسرائیلی وزیراعظم کو ناپسندیدہ قرر دیا۔

    نائیجیریا :مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 50 افراد ہلاک، متعدد اغوا

    اس کے برعکس کچھ ممالک میں اسرائیلی وزیراعظم کو زیادہ حمایت حاصل رہی آذربائیجان اور کینیا میں 58 فیصد جبکہ بھارت میں 50 فیصد افراد نے نیتن یاہو کی حمایت کی،گیلپ کا یہ سروے عالمی سطح پر اسرائیلی وزیراعظم کی مقبولیت میں کمی اور ان کے فیصلوں پر عوامی ردعمل کی عکاسی کرتا ہے7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل فلسطین جنگ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہے، جس کے بعد انہیں دنیا بھر میں نفرت سے دیکھا جاتا ہے۔

    تصادم کی سیاست نہیں چاہتے،سہیل آفریدی

  • سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ  کے نیتن یاہو خاندان سے متعلق انکشافات نے سیاست میں ہلچل مچا دی

    سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ کے نیتن یاہو خاندان سے متعلق انکشافات نے سیاست میں ہلچل مچا دی

    اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ ایمی درور نے ایک پوڈکاسٹ میں نیتن یاہو خاندان سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں-

    ایمی درور کے مطابق وزیرِ اعظم کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے ایک موقع پر اپنے والد پر جسمانی حملہ کیا، جس کے بعد صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی کہ سکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی ، اسی واقعے کے بعد یائر نیتن یاہو کو امریکا کے شہر میامی منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ایمی درور نے بنیامین نیتن یاہو کی ذاتی اخلاقیات پر بھی سوالات اٹھائے ان کا دعویٰ تھا کہ وزیرِ اعظم اکثر ریستورانوں میں کھانے کے بعد بل ادا نہیں کرتے تھے بلکہ اخراجات اپنے عملے یا محافظوں پر ڈال دیتے تھے بنیامین نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو چوری کے رجحان میں مبتلا ہیں اور انہوں نے خود ہوٹلوں سے تولیے اور ریاست کی ملکیت میں آنے والے تحائف غائب ہوتے دیکھے۔

    سابق سکیورٹی سربراہ کے مطابق حالیہ برسوں میں سارہ نیتن یاہو گھر میں طاقت کا اصل مرکز بن چکی ہیں،سارہ نیتن یاہو نے ہی اپنے شوہر کو عدالتی تصفیے سے روک رکھا تاکہ وہ اقتدار میں رہیں، کیونکہ وہ اپنے بیٹے یائر کو مستقبل میں اپنے والد کا جانشین دیکھنا چاہتی ہیں، بنیامین نیتن یاہو اکثر اپنی اہلیہ اور بیٹے کے غصے سے بچنے کے لیے خود کو کمرے میں بند کر لیتے تھے۔

    پوڈکاسٹ کے اختتام پر ایمی درور نے خواہش ظاہر کی کہ بنیامین نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور جیل بھیجا جائے، ان کے مطابق وزیرِ اعظم نے سیاسی مفادات کے لیے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ناکام بنائے اور تحائف وصول کر کے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

  • ایران سے مذاکرات : نیتن یاہو اور ٹرمپ کی واشنگٹن میں بدھ کو اہم ملاقات

    ایران سے مذاکرات : نیتن یاہو اور ٹرمپ کی واشنگٹن میں بدھ کو اہم ملاقات

    ایران سے متعلق صورتحال پر مشاورت کے لیے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات آئندہ بدھ کو واشنگٹن میں متوقع ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو بدھ کے روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچیں گے جہاں وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے ملاقات کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا نیتن یاہو کی رائے ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے کسی بھی مذاکرات میں اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی شامل کیا جانا چاہیے، کیونکہ یہ معاملہ خطے کی سلامتی کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والے مذاکرات کے دوران امریکا کی جانب سے یورینیم افزودگی روکنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔ علاقائی سفارتکاروں کے مطابق مسقط میں ہونے والے مذاکرات میں ایران کی میزائل صلاحیتوں پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ایران، امر یکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی سفارتی سرگرمیوں کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

  • نیتن یاہو بھی ٹرمپ کے ’غزہ بورڈ آف پیس‘ میں شامل

    نیتن یاہو بھی ٹرمپ کے ’غزہ بورڈ آف پیس‘ میں شامل

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

    بدھ کو جاری بیان میں نیتن یاہو کے دفتر نے تصدیق کی کہ اسرائیلی وزیراعظم اس عالمی فورم کے رکن کی حیثیت سے شامل ہوں گے’بورڈ آف پیس‘ عالمی رہنماؤں پر مشتمل ہوگا اور اس کا مقصد بین الاقوامی تنازعات کے حل اور امن سے متعلق امور پر کردار ادا کرنا ہے۔

    یہ بورڈ ابتدا میں جنگ کے بعد غزہ کی تعمیرِ نو کی نگرانی کے لیے تجویز کیا گیا تھا، تاہم خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس کے چارٹر میں اس کے دائرہ کار کو صرف فلسطینی علاقوں تک محدود نہیں کیا گیا اس بورڈ میں مستقل رکنیت کے لیے ممالک یا رہنماؤں کو ایک ارب ڈالر تک کی مالی شراکت بھی کرنا ہوگی۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس فورم کو عالمی امن کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف خطوں کے رہنماؤں کو شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

  • قطری وزیراعظم کا نیتن یاہوکو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا  مطالبہ

    قطری وزیراعظم کا نیتن یاہوکو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ

    قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر نیتن یاہوکو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

    امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر نیتن یاہوکو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے، اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دیں، حماس پر اسرائیلی حملے سے یرغمالیوں کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے۔

    دوسری،جانب،کینیڈا نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

    خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، اور خاص طور پر اس وقت جب قطر مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے،ہم اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، اور اسرائیل پر پابندیوں کے حوالے سے بھی اپنے اگلے اقدامات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

    اس سے قبل یورپی کمیشن کے صدر ارزولا فان ڈئرلاین نے اسرائیل پر پابندیاں لگانے اور اس کے لیے تعاون کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کینیڈا کا اسرائیل کے حوالے سے مؤقف وزیر اعظم مارک کارنی کے اقتدار میں آنے کے بعد سخت ہوا ہے۔ مارک کارنی نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ کینیڈا فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا، جس پر اسرائیل نے شدید ردعمل بھی دیا تھا،مارک کارنی نے اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ “ناقابل برداشت اور تشویشناک” ہے، جو پورے خطے میں تنازع کو مزید بھڑکا سکتا ہے،کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو عام طور پر اسرائیل کی حمایت کرتے، لیکن بعض اوقات فوجی کارروائیوں پر تنقید بھی کرتے رہے تھے۔

    واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کرکے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا تھا،بعد ازاں حماس کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیلی حملے میں 6 افراد کی شہادت کا اعلان کیا گیا تھا، حماس کا کہنا تھا کہ حملے میں مرکزی قیادت محفوظ رہی تاہم خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید ہوگئے، شہدا میں خلیل الحیہ کے دفتر کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

    قطری وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک سکیورٹی افسر شہید اور ایک زخمی ہوگیا ۔

    شہری کی جائیداد خرد برد کرنے کا الزام،پٹواری کے خلاف درخواست،کاروائی

  • نیتن یاہو  بیمار گئے، چند دن گھر سے کام کریں گے

    نیتن یاہو بیمار گئے، چند دن گھر سے کام کریں گے

    یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو فوڈ پوائزننگ ہو گیا ہے اور وہ آئندہ تین دن تک گھر سے سرکاری امور انجام دیں گے۔

    وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو شدید طبیعت خرابی کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔، نیتن یاہو کو فوڈ پوائزننگ ہو گیا ہے اور وہ آئندہ تین دن تک گھر سے سرکاری امور انجام دیں گے، نیتن یاہو نے رات کے وقت طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی جس پر ڈاکٹر ایلون ہرشکو یونیورسٹی اسپتال، عین کریم نے ان کا گھر پر معائنہ کیا، بتایا کہ انہیں آنتوں کی سوزش ہوئی ہے جو خراب کھانا کھانے کے باعث پیدا ہوئی۔

    شاہ رخ خان کے زخمی ہونے کی خبر یں افواہ نکلی

    مزید ٹیسٹ کے بعد دفترِ وزیر اعظم نے بتایا کہ نیتن یاہو کی حالت مستحکم ہے، تاہم ڈی ہائیڈریشن کے باعث انہیں IV فلوئڈز دیے جا رہے ہیں ڈاکٹروں کی ہدایت پر وزیر اعظم آئندہ تین دن گھر پر آرام کریں گے اور وہیں سے حکومتی امور سرانجام دیں گے۔”

    واضح رہے کہ 75 سالہ نیتن یاہوکا دسمبر 2024 میں ان کا پروسٹیٹ نکالا گیا مارچ 2024 میں ہرنیا سرجری ہوئی، انہیں فلو کے باعث کئی دن آرام کرنا پڑا جولائی 2023 میں عارضی دل کی بندش کے بعد ان کے دل میں پیس میکر نصب کیا گیااس سے قبل بھی وہ ڈی ہائیڈریشن کے باعث اسپتال داخل ہو چکے تھے –

    ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات آئندہ ہفتے

  • اسرائیل میں ہزاروں افراد  کا  نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرہ

    اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرہ

    تل ابیب: اسرائیل میں ہزاروں افراد نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی معاہدہ کیا جائے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق یرغمال بنائے گئے افراد کے اہلخانہ اور شہری بڑی تعداد میں تل ابیب میں جمع ہوئے اور امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایامظاہرین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر حماس سے مذاکرات کرے تاکہ یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی ممکن بنائی جا سکےیہ مظاہرہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل اور غزہ کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور عوام حکومت کی پالیسیوں سے شدید نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔

    دوسری جانب برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ کے حق میں بڑا مظاہرہ ہوا، لندن، ایڈن برگ، مانچسٹر، برسٹل میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطین ایکشن کا نام دہشت گروں کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

    جوہری مذکرات دوبارہ شروع کرنے کا امکان، لیکن امریکا کی مخلصانہ نیت ضروری،ایران

    ان مظاہروں کا مقصد اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرنا تھا جس کے تحت برطانوی حکومت نے فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے تاہم پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 63 افراد کو گرفتار کیا، برطانیہ نے رواں ماہ فلسطین ایکشن کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت نہ تھم سکی، قابض فوج نے آج مختلف علاقوں پر فضائی حملے کرکے مزید 104 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

    اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 37 وہ افراد بھی شامل ہیں جو رفح میں امدادی خوراک کے مراکز کے قریب جمع تھےاسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہزار 700 سے زائد ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    ملک میں مزید بارشوں کا امکان ، الرٹ جاری،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے

    اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام ( ڈبلیو ایف پی) نے بتایا کہ غزہ میں خوراک کی شدید قلت ہے اور ہر 3 میں سے ایک شخص کئی روز سےکھانے سے محروم ہے،اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) نے کہا ہے کہ اُن کے پاس غزہ کی آبادی کے لیے خوراک موجود ہے تاہم اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے وہ امدادی سامان مصر کے راستے غزہ پہنچانے سے قاصر ہے۔

    ادھر حماس نے کہا ہے کہ اس نے ایک جنگ بندی معاہدے کی پیشکش کی تھی جس کے تحت تمام یرغمالیوں کی رہائی ممکن تھی تاہم اسرائیل نے یہ تجویز مسترد کردی حماس کا کہنا ہے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو وہ طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔

    سعودی شہزادہ ولید بن خالد بن طلال 20 سال تک کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے