Baaghi TV

Tag: نیلامی

  • فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کل ہو گی

    فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کل ہو گی

    وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ فائیو جی سروسز پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں دستیاب ہوں گی، جبکہ ملک بھر میں انفراسٹرکچر کی تکمیل کے بعد مکمل طور پر فراہم کی جائیں گی۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور چیئرمین پی ٹی اے کی زیر صدارت فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی پر بریفنگ دی گئی جس میں ڈی جی لائسنسنگ پی ٹی اے عامر شہزاد نے بتایا کہ کل 10 مارچ کو صبح 10 بجے فائیو جی اسپیکٹرم کی آکشن ہوگی، جو الیکٹرونک آکشن سسٹم کے ذریعے پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں ہوگی پہلے مرحلے میں یوفون، زونگ اور جیز کے لیے 6 بینڈز کی نیلامی ہوگی، جبکہ شام 4 بجے تک مزید 5 بینڈز پر بڈنگ ہوگی۔

    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ نیلامی کے دوران موک ٹرائل کرایا جا چکا ہے اور تینوں موبائل نیٹ ورک کمپنیز کو بڈنگ کے طریقہ کار سے ہم آہنگ کیا گیا ہے آکشن میں اوپن بڈنگ نہیں ہوگی کیونکہ ہر بینڈ کی الگ نیلامی ہوگی فائیو جی کے آغاز سے ڈیٹا کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی اور صارفین پر اضافی بوجھ نہیں آئے گا۔

    مجتبیٰ خامنہ ای کی بطور ایرانی سپریم لیڈر نامزدگی پر ٹرمپ کا براہِ راست تبصرہ کرنے سے گریز

    چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کا سب سے سستا موبائل ڈیٹا دستیاب ہے اگر کسی صارف کے موبائل ڈیٹا کی آٹومیٹک ایکٹیویشن ہو جائے یا کمپنی ناجائز پیسے کاٹے، تو پی ٹی اے فوری کارروائی کرے گا صارفین کی شکایات کے حل کے لیے چیئرمین کے دروازے 24/7 کھلے ہیں، پچھلے چند ماہ میں 5 لاکھ فائیو جی موبائلز تیار کیے جا چکے ہیں اور 5 موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیز نے فائیو جی موبائلز کی پیداوار شروع کر دی ہے۔

    ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا

    وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائیو جی موبائلز استعمال کریں۔ پاکستان میں 95 فیصد موبائل فون لوکل مینوفیکچرڈ ہیں اور صرف آئی فون اور گوگل پکسل درآمد ہوتے ہیں،فائیو جی سروسز پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں دستیاب ہوں گی، جبکہ ملک بھر میں انفراسٹرکچر کی تکمیل کے بعد مکمل طور پر فراہم کی جائیں گی پاکستان میں 1987 سے 274 میگا ہرٹس اسپیکٹرم استعمال ہو رہا ہے، اور کل 600 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلام ہوگی، آکشن سافٹ ویئر کے ذریعے لائیو ہوگی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    قطر میں سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزامات پر سینکڑوں افراد گرفتار

    ڈی جی لائسنسنگ نے بتایا کہ پاکستان ریجن میں سب سے کم اسپیکٹرم رکھنے والا ملک ہے، اور فائیو جی رول آؤٹ کے لیے 9 سالہ پلان دیا گیا ہےہر سال 3 ہزار سائٹس ٹیلی کام آپریٹرز بڑھائیں گے اور فائیو جی کی آغاز کی سپیڈ 50 ایم بی پی ایس ہوگی۔

  • 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے نتائج حتمی ہوں گے،پی ٹی اے

    5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے نتائج حتمی ہوں گے،پی ٹی اے

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے نتائج حتمی ہوں گے اور بعد از نیلامی کوئی اضافی ایڈجسٹمنٹ یا ٹریڈنگ کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

    اس فیصلے کے ذریعے وہ تجاویز مسترد کر دی گئی ہیں جن میں آپریٹرز کو نیلامی کے بعد اپنے اسپیکٹرم ہولڈنگز میں لچک دینے کی سہولت فراہم کرنے کا کہا گیا تھا مشاورت کے دوران کچھ اسٹیک ہولڈرز نے خبردار کیا تھا کہ بڈنگ کے دوران طلب میں تبدیلی کی وجہ سے کچھ بڈرز غیر معاشی یا ٹکڑے ٹکڑے اسپیکٹر م ہولڈنگز میں پھنس سکتے ہیں، اسٹیک ہولڈرز نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انہوں نے نیلامی کے بعد یا اسائنمنٹ سے پہلے کسی قسم کی ٹریڈنگ و نڈو یا مشابہہ میکانزم متعارف کرانے کی تجویز دی تھی تاکہ آپریٹرز اپنے اسپیکٹرم پورٹ فولیوز کو بہتر بنا سکیں۔

    پی ٹی اے نے واضح کیا کہ ٹریڈنگ ونڈو نیلامی کے فریم ورک کا حصہ نہیں ہے اور شامل نہیں کی جائے گی،اسپیکٹرم کی الاٹمنٹ اور اسائنمنٹ کے موجودہ مراحل ہی مؤثر نتائج فراہم کرنے کے لیے کافی ہیں اور کسی اضافی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں، اسپیکٹرم کی کیپنگ قواعد پوری نیلامی کے دوران نافذ رہیں گے، چاہے کچھ اسپیکٹرم لیٹس فروخت نہ ہوں، موجودہ کیپ، جو کہ انٹرنیشنل موبائل ٹیلی کمیونیکیشنز (IMT) اسپیکٹرم کے لیے 348.5 میگا ہرٹز ہے، بڈنگ کے دوران برقرار رہے گی اور بعد از نیلامی کی پالیسی الگ سے طے کی جائے گی۔

  • ایف بی آر کا بحریہ ٹاؤن کی ایک اور پراپرٹی نیلام کرنے کا اعلان

    ایف بی آر کا بحریہ ٹاؤن کی ایک اور پراپرٹی نیلام کرنے کا اعلان

    ایف بی آر نے بحریہ ٹاؤن کی ایک اور پراپرٹی کی نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔

    بحریہ ٹاؤن سے واجب الادا 26 ارب روپے کے ٹیکس کی وصولی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں،ایف بی آر کے مطابق تحصیل مری میں واقع بحریہ ٹاؤن کی 527 کنال 10 مرلہ اراضی کی نیلامی 16 فروری کو عمل میں لائی جائے گی۔

    اس سے قبل ایف بی آر بحریہ ٹاؤن پارک روڈ اسلام آباد میں واقع ایک پلاٹ کی نیلامی کے ذریعے 2 ارب 5 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروا چکا ہے،بحریہ ٹاؤن سے ریکوری کے لیے گزشتہ ہفتے بحریہ ٹاؤن ٹاور کراچی کی پراپرٹی سے متعلق بھی پبلک نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

    ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر بحریہ ٹاؤن کراچی کی ضبط شدہ پراپرٹیز کی خرید و فروخت اور ٹرانسفر پر مکمل پابندی عائد رہے گی،ضبط شدہ پراپرٹیز سے متعلق کسی بھی قسم کے اعتراضات یا دعوے لارج ٹیکس پیئرآفس اسلام آباد میں مقررہ طریقہ کار کے تحت جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس واجبات کی مکمل وصولی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • جاپان:مچھلی90 کروڑ روپے میں نیلام

    جاپان:مچھلی90 کروڑ روپے میں نیلام

    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے مشہور تویوسو فش مارکیٹ میں سال 2026 کی پہلی نیلامی کے دوران بلیوفِن ٹونا مچھلی کی ریکارڈ قیمت نے سب کو حیران کر دیا۔

    خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق 243 کلوگرام وزنی (535 پاؤنڈ) دیو قامت بلیوفِن ٹونا 510 ملین ین (تقریباً 32 لاکھ ڈالر) میں فروخت ہوئی، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 90 کروڑ روپے بنتی ہے، یہ اب تک کی سب سے مہنگی ٹونا نیلامی سمجھی جا رہی ہے۔

    پیر کی علی الصبح ہونے والی اس نیلامی میں سب سے بڑی بولی کییومورا کارپوریشن نے لگائی، جس کے مالک کییوشی کیمورا جاپان میں مشہور سوشی چین “سوشی زانمائی” چلاتے ہیں کیمورا اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سال کی پہلی نیلامی میں سب سے مہنگی ٹونا خرید چکے ہیں، تاہم اس بار انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، اس سے پہلے 2019 میں انہوں نے 334 ملین ین کی بولی لگا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    ،پنجاب میں فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا،مریم نواز

    نیلامی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کییوشی کیمورا نے کہا کہ وہ اس مچھلی کو کچھ کم قیمت میں خریدنے کی امید کر رہے تھے، مگر بولی اس قدر تیزی سے بڑھی کہ اندازہ ہی نہ ہو سکا ان کے بقول، اچھی ٹونا دیکھ کر خود کو روکنا مشکل ہو جاتا ہے، اس نیلامی میں شرکت جزوی طور پر خوش قسمتی کی علامت بھی سمجھی جاتی ہے، تاہم انہوں نے ابھی تک اس مچھلی کو چکھا نہیں، مگر ان کے مطابق اس کا ذائقہ یقیناً لاجواب ہوگا۔

    یہ مہنگی ترین ٹونا جاپان کے شمالی علاقے اوما کے ساحل کے قریب سے پکڑی گئی، جو اعلیٰ معیار کی ٹونا پیدا کرنے کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے اس مچھلی کی قیمت تقریباً 21 لاکھ ین فی کلوگرام رہی، جو فی پاؤنڈ لگ بھگ 6 ہزار ڈالر بنتی ہےتویوسو مارکیٹ میں روزانہ سینکڑوں ٹونا مچھلیاں نیلام ہوتی ہیں، لیکن نئے سال کی پہلی نیلامی میں اوما کی ٹونا کی قیمتیں معمول سے کہیں زیادہ ہوتی ہیں، جسے ایک تہوار کی حیثیت حاصل ہے سوشی اور ساشمی میں ٹونا کی غیر معمولی مقبولیت کے باعث ماضی میں پیسیفک بلیوفِن ٹونا کو زیادہ شکار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب خطرے سے دوچار نسل قرار دیا گیا تھا، تاہم تحفظاتی اقدامات کے بعد اب اس کی تعداد میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

    
اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی رہائش گاہ پر حملہ، ایک شخص گرفتار

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار  ٹول پلازوں کی عام نیلامی

    ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کی عام نیلامی

    اسلام آباد:ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کی نیلامی ہورہی ہے ، جس کا انعقاد این ایچ اے کی طرف سے جناح کنونیشن سینٹر میں کیا گیا ہے۔

    ترجمان این ایچ اے کے مطابق 72 ٹول پلازوں کو نیلام عام کے لیے پلان کیا گیا ، شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے میڈیا کو بالخصوص مدعو کیا گیا ہے، چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نیلامی کی نگرانی کر رہے ہیں نیلام عام کا انعقاد وزیر اعظم اور وزیر مواصلات کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے، نیلامی میں کثیر تعداد میں خواہشمند حضرات شرکت کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔

    شرکاء کی طرف سے پہلی بار نیلام عام پر این ایچ اے کی ستائش کی گئی شرکاء نے کہا کہ شفاف نیلام عام سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا، سرمایہ کار اور کاروباری حضرات اس قدام سے خوش ہیں۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیلامی کے تمام عمل کو شفاف بنانے کی ہدایت کی کھلی نیلامی کا بلاواسطہ فائدہ این ایچ اے کو ہونا چاہیے،کنونشن سینٹرمیں بینک کاونٹرزسمیت تمام سہولیات دیں،پہلی مرتبہ ٹول پلازوں کا”اوپن آکشن”مثبت فیصلہ ہے،این ایچ اے کےریونیو میں اضافہ اولین ترجیح ہے،مقابلےکی فضا خوش آئند، فائدہ ادارے اورحکومتی خزانے کو ہو گا،ادارے میں اصلاحات اور بہتری کے لئےاقدامات کر رہے ہیں-

  • دبئی میں بولیاں اور پاکسان کی نیلامی،شاہد خاقان عباسی کا بڑا دعویٰ

    دبئی میں بولیاں اور پاکسان کی نیلامی،شاہد خاقان عباسی کا بڑا دعویٰ

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی موجودہ صورتحال، نگران حکومت کے حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے

    شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ انتہائی افسوس کی بات ہے دبئی میں نگران وزیر اعظم کے لئے بولیاں لگ رہی ہے اور پاکستان کی نیلامی ہو رہی ہے۔

    پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد پی ڈی ایم اتحاد کی حکومت آئی تھی، شاہد خاقان عباسی ن لیگ میں سینئر نائب صدر تھے تا ہم مریم نواز کو یہ عہدہ ملنے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا، شاہد خاقان عباسی حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں، نواز شریف نے انہیں لندن بھی بلایا تھاجہاں عباسی کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی، اب موجودہ اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کو ہے، یہ اطلاعات ہیں کہ اسمبلیاں وقت سے پہلے تحلیل کر دی جائیں گی تا کہ نگران حکومت کو وقت زیادہ مل سکے، اس لئے نگران وزیراعظم کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے

    کون ہو گا نگران وزیراعظم، کچھ نام سامنے آئے ہیں لیکن حتمی نہیں، نواز شریف دبئی میں آئے،آصف زرداری دبئی میں گئے، اہم ملاقاتیں ہوئیں ، شاید اسی لئے شاہد خاقان عباسی نے ٹویٹ کی جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیاکہ نگران وزیراعظم کے لئے بولیاں لگ رہی ہیں،

    اصولی طور پر پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہی ہونے چاہئے، علاج کے بہانے پاکستان چھوڑ کر جانیوالے اور چار برسوں سے واپس نہ آنیوالے پاکستان کا فیصلہ کیسے کر سکتے ہیں؟ عوام پریشان ہے، مہنگائی بڑھ چکی اور ادھر دبئی میں پاکستان کی قسمت کے فیصلے، شرمناک ہے،

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • ڈیڑھ ارب روپے میں فروخت ہونے والا گلدان

    ڈیڑھ ارب روپے میں فروخت ہونے والا گلدان

    فرانس میں ایک نیلامی کے دوران ڈیٹڑھ ارب روپے میں فروخت ہونے والے گلدن نے سب کو دنگ کر دیا-

    باغی ٹی وی : خبر ایجنسی کے مطابق فرانس میں ایک عام چینی گلدان نیلامی کے لیے رکھا گیا تھا جس کی قیمت کا تخمینہ 2 ہزار یورو (4 لاکھ 46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) لگایا گیا تھا مگر وہ حیران کن طور پر77 لاکھ یورو (ایک ارب 71 کروڑ 90 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوا جسے چینی شہری نے خریدا-

    سیلاب:اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے انسانی امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کر دیا

    یعنی اپنی قیمت سے لگ بھگ 4 ہزار گنا زیادہ قیمت پرفروخت ہوا،جبکہ نیلام گھر کی فیس کے ساتھ یہ قیمت 91 لاکھ یورو (2 ارب پاکستانی روپے سے زائد) ہوجائے گی۔

    تیانکیوپنگ طرز کا چینی مٹی کا بنا یہ گلدان ایک خاتون نے نیلامی کے لیے پیش کیا تھا جو اسے آنجہانی والدہ کی وراثت میں ملا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نے کبھی گلدان کو دیکھا بھی نہیں تھا اس خاتون نے اسے پیرس کے ایک نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔

    ٹرمپ نےسی این این کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکردیا

    خاتون نے نیلام گھر کے ماہرین کو بتایا تھا کہ یہ گلدان بنیادی طور پر اس کی نانی کا تھا اور نیلامی کے دوران اسے خریدنے کے لیے 30 افراد کے درمیان جنگ ہوئی ماہرین کے مطابق یہ گلدان 20 ویں صدی میں بنا تھا اور بہت عام ہے۔

    مگر جب اسے نیلام گھر رکھا گیا تو لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا اور چینی شہری اسے تاریخی سمجھ کر آتے رہے، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ قدیم گلدان نہیں تھا-

    عمرہ زائرین 3 ماہ تک سعودی عرب میں قیام کرسکیں گے، بزرگ افراد کی سہولت کیلئے…

  • چاند کی مٹی کا سب سے پہلا نمونہ نیلامی کےلیے پیش

    چاند کی مٹی کا سب سے پہلا نمونہ نیلامی کےلیے پیش

    لاس اینجلس: زمین پر لائی گئی، چاند کی مٹی کا سب سے پہلا نمونہ نیلامی کےلیے پیش کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق چاند کی مٹی کا یہ نمونہ نیل آرمسٹرانگ نے 20 جولائی 1969 کے روز اس وقت جمع کیا تھا کہ جب اس نے چاند پر پہلا قدم رکھا۔ اس لحاظ سے یہ چاند کی مٹی کا تاریخی نمونہ بھی ہے۔

    "ناسا” کی مہنگی ترین جیمز ویب دوربین نے کھربوں میل دور ستارے کی تصویر لے لی

    ’’بونہیمز‘‘ (Bonhams) نامی بین الاقوامی نیلام گھر کا دعویٰ ہے کہ یہ چاند کی مٹی کا وہ واحد نمونہ بھی ہے جسے قانونی طور پر نیلام کیا جاسکتا ہے کیونکہ چاند کی مٹی کے وہ تمام نمونے جو امریکی خلاء نورد آج تک زمین پر لائے گئے ہیں، انہیں امریکی ریاست اور عوام کی ملکیت قرار دیا جاتا ہے یعنی ان کی نجی طور پر خرید و فروخت یا نیلامی نہیں کی جاسکتی۔

    البتہ یہ نمونہ اس لحاظ سے مختلف ہے کیونکہ 1969 میں زمین پر لائے جانے کے کچھ سال بعد یہ غائب ہوگیا اور کچھ نامعلوم ہاتھوں سے ہوتا ہوا میکس ایری نامی ایک شخص تک پہنچ گیا وہ ایک نجی خلائی عجائب گھر کا شریک بانی بھی تھا لیکن 2002 میں اسے چوری شدہ نوادرات خریدنے اور بیچنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا اور اس کے پاس موجود تمام اشیاء سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔

    چاند کے پتھروں کی آخری کھیپ کو 50 برس بعد کھول دیا گیا

    2015 میں جب یہ چیزیں سرکاری طور پر نیلام کی گئیں تو ان میں چاند کی مٹی کا نمونہ بھی شامل تھا جسے اس کی موجودہ مالکن نینسی لی کارسن نے صرف 995 ڈالر میں وہاں سے خرید لیا اس کے اصلی یا جعلی ہونے کی تصدیق کےلیے نینسی نے یہ نمونہ ’’ناسا‘‘ کو بھجوا دیا، اور ناسا نے یہ کہہ کر اس نمونے کو واپس کرنے سے انکار کردیا کہ یہ ’’امریکی عوام کی ملکیت‘‘ ہے۔

    اس پر نینسی نے ناسا کے خلاف عدالت میں مقدمہ کردیا عدالت نے فیصلہ سنایا کہ نینسی نے یہ نمونہ مکمل طور پر قانونی طریقے سے، اور ’’نیک نیتی کے ساتھ‘‘ خریدا ہے، لہٰذا یہ ان ہی کی ذاتی ملکیت قرار دیا جاتا ہے اپنی اسی غیرمعمولی خاصیت کے باعث، چاند کی مٹی کا یہ نمونہ بہت مہنگے داموں نیلام ہونے کی توقع ہے۔

    بونہیمز کے مطابق، مٹی کے اس نمونے کی نیلامی 13 اپریل 2022 کے روز، امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگی جبکہ بولی کا آغاز 8 لاکھ ڈالر سے کیا جائے گا۔

    ڈھائی ہزار سال قبل ستاروں کی سیدھ میں بنایا گیا مقدس تالاب

  • مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ بنانیوالے ملزمان کو رہا کرنیکا حکم

    مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ بنانیوالے ملزمان کو رہا کرنیکا حکم

    مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ بنانیوالے ملزمان کو رہا کرنیکا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کے حوالہ سے ایپ بنانے والے دو ملزمان کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے اور عدالت نے ملزمان کو رہا کر نے کا حکم دے دیا ہے’

    بھارت میں آن لائن ایپ کے ذریعے مسلم خواتین کی نیلامی کا انکشاف ہوا تھا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا اب انسانی بنیادوں پر عدالت نے اومکار یشور ٹھاکر اور نیرج کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے، نیرج بلی بائی کیس کا ملزم ہے جبکہ اومکار پر الزام ہے کہ اس نے سلی ڈیز ایپ بنائی تھی

    عدالت نے دوران سماعت کہا کہ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے جبکہ ایف ایس ایل کے نتائج آنا باقی ہی مقدمہ جس مرحلے پر ہے اس وقت ملزمان حقائق سے چھیڑ چھاڑ بھی نہیں کر پائیں گے،عدالت میں یہ بھی دلیل دی گئیکہ ملزمان نے پہلی بار جرم کیا ہے اور انہیں طویل عرصے تک جیل میں رکھنا مناسب نہیں ہوگا،ملزمان کو رہا کرنے کے حکم کے ساتھ عدالت نے شرائط بھی رکھی ہیں یعنی مشروط ضمانت دی ہے، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان ملک سے باہر نہیں جائیں گے جب بھی بلایا جائے گا حاضر ہوں گے، تفتیشی افسر کے ساتھ رابطے میں رہیں گے، فون مسلسل آن ہو گا اور اپنی لوکیشن سے پولیس کو آگاہ کرتے رہیں گے

    سلی ڈیلز کا معاملہ سب سے پہلے گزشتہ سال جولائی میں اس وقت سامنے آیا جب ایک ایپ پر متعدد مسلم خواتین کی تصاویر شیئر کر کے انہیں نیلامی کے لئے پیش کیا گیا تھا اکے چند ماہ بعد بلی بائی ایپ بھی منظر عام پر آئی، جس کے ذریعے ایک مرتبہ پھر خواتین کو نیلامی کے لئے پیش کیا گیا۔ ایک خاتون صحافی کی شکایت کے بعد اس معاملہ کی تحقیقات شروع کی گئی رواں برس ماہ جنوری میں پولیس نے سب سے پہلے بلی بائی ایپ بنانے والے ملزم نیرج بشنوئی کو گرفتار کیا تھا پھر دو دن بعد 8 جنوری کو سلی ڈیلز تیار کرنے والے اومکاریشور ٹھاکر کو بھی گرفتار کر لیا گیا

    بھارت میں Bulli Bai نامی ایپ پر سینکڑوں مسلم خواتین کی نیلامی کیلئے ان کی تصاویر شیئر کی گئیں جس کی وجہ سے بھارتی خواتین میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر ایک عورت کو ٹرول کرنا یعنی اس کا مذاق اڑانا بہت سے لوگوں کے لیے سب سے زیادہ آسان کام ہوتا ہے اور یہ ٹرولِنگ زیادہ تر ذاتی حملوں پر مبنی ہوتی ہے۔لیکن انڈیا میں مسلمان خواتین کی ہراسانی کے لیے کم ظرفی کی تمام حدیں پار ہوتی نظر آتی ہیں۔

    بھارت میں Bulli Bai نامی ایپ پر سینکڑوں مسلم خواتین کی نیلامی کیلئے ان کی تصاویر شیئر کی گئیں تصاویر ان خواتین کی ہیں جو ٹویٹر صارف ہیں اور ان کے کافی تعداد میں فالوؤرز ہیں۔ ایپ کو آن لائن سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کی سہولت کار کمپنی Github پر ڈیزائن کیا گیا ہے ’گٹ ہب‘ پر بنائی گئی اس ایپ کا نام ’بُلی بائی‘ ہے،

    ایپ کھولنے والے صارفین کو’آج کے دن آپ کی بلی بائی‘ کی ٹیگ لائن کے ساتھ خواتین کی تصاویر دکھائی جاتی ہیں، جن میں زیادہ تر ایڈٹ شدہ ہیں بھارت میں صحافیوں، سماجی کارکنوں اور دیگر ممتاز شخصیات سمیت سینکڑوں خواتین کو نئے سال کے موقع پر ایپ پر اپنی تصاویر ملی ہیں اس کے بعد بہت سی خواتین نے ٹوئٹر پر اس ہراسانی کے بارے میں احتجاج کیا، جس کا خصوصاً مسلمان خواتین کو بھارت میں سامنا کرنا پڑ رہا ہے کافی گھنٹوں کے بعد بھارتی حکومت نے کارروائی کا وعدہ کیا۔

    واضح رہے کہ یہ واقعہ سال میں دوسری بار ہوا ہے کہ خواتین کی آن لائن نیلامی کیلئے ایپ بنائی گئی اس سے قبل گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں Sulli Deal نامی ایپ متعارف ہوئی تھی جس نےBulli Bai کی طرح ہی سینکڑوں مسلم خواتین کی تصاویر آئن لائن نیلامی کیلئے پوسٹ کی تھیں 80 سے زائد مسلمان خواتین کی تصاویر ان کی اجازت کے بغیر ’گٹ ہب‘ نامی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی ہیں جس کے ساتھ لکھا گیا تھا ’آج کی سلی ڈیل‘۔ سلی ایک توہین آمیز اصطلاح ہے جو مسلمان خواتین کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

    ہندو انتہا پسندوں کی بھارت میں ہولی پر مسلم خواتین مخالف مہم

    فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں وہ بھی انسان ہیں،مسلم امریکن خواتین اراکین برس پڑیں

    تب بھی مسلمان خواتین کو آن لائن فروخت کے لئے پیش کرنے کے حوالہ سے دہلی اقلیتی کمیشن اورخاتون کمیشن نے نوٹس لیا تھا اس ضمن میں دہلی اقلیتی کمیشن اور خاتون کمیشن نے دہلی پولیس کمشنر کو ایک نوٹس بھجوایا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مسلم خواتین کے خلاف ایسی بیہودہ مہم چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے،دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان کا کہنا تھا کہ ملزم کنال شرما اور کچھ دیگر ملزمان نے مسلم خواتین کے لئے قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا ہے۔ ایسے لوگ ہندو مت کو بدنام کر ہے ہیں بھارت میں جو لوگ دیویوں کی پوجا کرتے ہیں ان کے احساسات کو بھی انہوں نے مجروح کیا ہے۔ دہلی پولیس کو ان تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے-

    دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

    دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

    دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

    وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے انڈیا میں بسنے والے سترہ کروڑ مسلمانوں کا خیال ہے کہ وہ دوسرے درجے کے شہری بن چکے ہیں۔
    گائے کے تحفظ کو بنیاد بناتے ہوئے سخت گیر ہندوؤں کے مسلمانوں پر تشدد کے واقعات نے مسلمان کمیونٹی کو خوف و مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔

    دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

    بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

    مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ،خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

  • ورلڈ کال کی طرف سے نیلامی کےلیے آکشن جاری کردیا گیا

    ورلڈ کال کی طرف سے نیلامی کےلیے آکشن جاری کردیا گیا

    لاہور:ورلڈ کال کی طرف سے نیلامی کےلیے آکشن جاری کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ٹیلی کام کے بڑے ادارے ورلڈ کال کی طرف سے نیلامی کے حوالے سے آکشن یعنی شرائط جاری کردی گئی ہیں جن کے مطابق کہا گیا ہے کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گروی رکھی ہوئی جائیداد، جس کا ذیل میں ذکر کیا گیا ہے، ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ ("ورلڈ کال”) کے ذریعہ 22 مارچ 2011 کو سب رجسٹرار کے پاس رجسٹرڈ مارگیج ڈیڈ کی شق 6 کے مطابق عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جا رہا ہے۔

    اس آکشن میں یہ بھی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں کہ نشتر ٹاؤن، لاہور بذریعہ دستاویز نمبر 6010، کتاب نمبر 1، والیم نمبر 3556، مورخہ 18-04-2011، رہن رکھنے والے سے بقایا رہن کی رقم کے علاوہ سود کی وصولی کے لیے جس نے میسرز ورلڈ کال کے فنانس کو محفوظ بنانے کے لیے جائیداد گروی رکھی تھی۔ ٹیلی کام لمیٹڈ جس کا دفتر پلاٹ نمبر پر ہے۔ 112 اور 113، بلاک-ایس، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، کوٹ لکھپت، لاہور۔ رہن رکھنے والے کا نام اور پتہ درج ذیل ہے:

    اس آکشن میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ بولی دینے والے یہ بات یاد رکھیں‌ کہ مخصوص قیمت سے کم کوئی بولی وصول نہیں کی جائے گی۔ عام عوام کا ہر رکن نیلامی میں بولی کا حقدار ہو گا جس کے تحت روپے جمع کرائے جائیں گے۔ 200,000/- نقد یا ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کو پے آرڈر کے ذریعے، یہ ناکام بولی دہندگان کو واپس کر دیے جائیں گے۔

    اس آکشن میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ بولی ختم ہوتے ہی سب سے زیادہ بولی لگانے والوں کو نیلامی کی جائیداد کا خریدار قرار دیا جائے گا۔ سب سے زیادہ بولی لگانے والا بولی کی قیمت کا 10% نقد یا پیمنٹ آرڈر کے ذریعے نیلامی کے 3 دن کے اندر ادا کرے گا۔ 90% کی باقی رقم کامیاب بولی دہندہ کے نام رہن جائیداد کی منتقلی کے وقت ادا کی جائے گی۔ اگر سب سے زیادہ بولی لگانے والا 10% نیچے ادائیگی کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے تو اس کی بیانیہ رقم ضبط کر لی جائے گی اور جائیداد اگلے سب سے زیادہ بولی دینے والے کو پیش کی جا سکتی ہے یا اسے ورلڈ کال کے طور پر اپنی صوابدید کے مطابق دوبارہ نیلام کیا جا سکتا ہے۔ نیلامی کے دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان فروخت کے وقت کیا جائے گا۔ خریدار صوبائی اور وفاقی ٹیکس کے ساتھ منتقلی کی لاگت کا ذمہ دار ہوگا۔