Baaghi TV

Tag: نیوزی لینڈ

  • ٹیسٹ میچ:  بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹیسٹ میچ: بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سے شکست دے دی

    بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

    باغی ٹی وی : بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں8 وکٹوں سے شکست دے دی میزبان ٹیم کی طرف سے دیا گیا 40 رنز کا ہدف بنگلہ دیشی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے،سرفراز احمد

    نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 328 رنز بنائے جواب میں مہمان ٹیم یعنی بنگلہ دیش اپنی پہلے اننگز میں 358 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور بنگلہ دیش کو 40 رنز کا ہدف ملا۔

    میری انتطامیہ کے تین بڑے ستون جنہیں بہتر دیکھنا چاہتا ہوں، رمیز راجہ

    نیوزی لینڈ کی طرف سے پہلی اننگز میں ڈیون کانوے 122 اور ہنری نکولز 75 رنز بنا کر نمایاں رہے نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ول ینگ کے علاوہ کوئی ففٹی پلس رنز نہ بنا سکا ینگ نے 69 رنز بنائے-

    محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    بنگلہ دیش کی طرف سے پہلی اننگز میں محمود الحسن نے 78 اور نجم الحسین نے 64 رنز بنائے۔ مومن الحق نے 88 اور لٹن داس نے 86 رنز بنائے بنگلہ دیش کے عبادت حسین نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے،شاہد آفریدی

    بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ اور ہوم گراونڈ سے باہر چھٹی مرتبہ ٹیسٹ جیتا دس سال بعد کوئی ایشین ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی پاکستان نے 2010 میں نیوزی لینڈ کو ہملٹن ٹیسٹ میں شکست دی ایشین ٹیموں نے 2011 کے بعد نیوزی لینڈ میں 19 ٹیسٹ کھیلے،16 ہارے،3 ڈرا کئے۔

  • سیکورٹی کا مسئلہ حل، نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان

    سیکورٹی کا مسئلہ حل، نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان

    سیکورٹی کا مسئلہ حل، نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان

    کرکٹ کے مداحوں کے لئے خوشخبری، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا

    نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ سال دسمبر سے دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی مہمان ٹیم اپریل 2023 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان آئے گی جہاں وہ 10 وائٹ بال میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سینیڈن سے ملاقاتوں میں تبادلہ خیال کے بعد ان دوروں کو حتمی شکل دی گئی ہے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ مارٹن سینیڈن اور ان کے بورڈ کے شکر گزار ہیں وہ ان سے ہونی والی ملاقاتوں کے نتائج پر بھی بہت خوش ہیں یہ دونوں بورڈز کے مضبوط تعلقات کی ضمانت اور اس بات کی تصدیق ہے کہ پاکستان کرکٹ برادری کا ایک اہم رکن ہے

    نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائیٹ کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اور مارٹن سینیڈن کی دبئی میں نتیجہ خیز اور تعمیری گفتگو ہوئی جس سے دونوں بورڈز کے تعلقات بھی مزید مضبوط ہوئے ہیں

    واضح رہے کہ رواں برس ماہ ستمبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آئی تھی اور میچ سے عین چند لمحے قبل سیکورٹی کا بہانہ بنا کر واپس چلی گئی تھی، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچانک دورہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پنڈی میں ہونے والی سیریز ملتوی کر دی گئی تھی، اب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوبارہ دورہ پاکستان کا اعلان کیا ہے

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    چیئرمین پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیخلاف آئی سی سی جانے کا اعلان

  • انڈونیشیا اور نیوزی لینڈ میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

    انڈونیشیا اور نیوزی لینڈ میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

    انڈونیشیا اور نیوزی لینڈ میں بھی کورونا کا نیا وئیرینٹ پہنچ گیا، پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی جانب آسٹریلوی باشندوں کو ملک سے باہر کرنے کے بعد اومی کرون کا اپنا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ کورونا کی نئی قسم سے متاثرہ شخص جرمنی سے ملک واپس آیا تھا ، جسے فوری آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ شخص کرائسٹ چرچ منتقل ہونے سے پہلے جرمنی سے آکلینڈ آیا تھا اب یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ اومی کورونا کے کیوی ساحلوں پر پہنچنے سے سرحد کی بندش کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

    لندن:اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کیلئےپارلیمنٹ میں خصوصی بل منظور

    نئے قوائد میں 17 جنوری سے آسٹریلیا میں مقیم نیوزی لینڈ شہریوں کو مکمل ویکسین کے ساتھ ملک میں داخلے کے لیے ایک ہفتے کے لیے قرنطینہ ہونا ہوگا۔

    دوسری جانب انڈونیشیا میں بھی پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق ہوئی ہے کورونا کی نئی قسم سے متاثرہ شخص کو فوری آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا کی تیزی سے پھیلتی نئی قسم اومی کرون میں یہ تحقیق سامنے آئی ہے کہ اومی کرون مریض کو زیادہ بیمار نہیں کرتی اور نہ ہی کورونا کی اس نئی قسم کا متاثرہ شخص زیادہ دن اسپتال میں زیر علاج رہتا ہے۔

    کورونا کی نئی قسم کا خوف،چین میں 5 لاکھ سے زائد افراد قرنطینہ

    اس سے قبل جنوبی افریقہ سائنسدانوں نے اپنی رپورٹ کی بنیاد پر کہا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کے شواہد نہیں ملے اومی کرون اب تک جنوبی افریقہ کے 9 صوبوں تک پھیل چکا ہے اومی کرون سے متاثرہ شخص میں سنگین علامات دکھائی نہیں دیتیں تاہم اسے کم شدت والی قسم قرار دینا قبل ازوقت ہو گا اس کے لیے مزید ریسرچ کی ضرورت ہے۔

    اس سے قبل کورونا کے نئے ویریئنٹ ’اومیکرون‘ کے پھیلاؤ کے متعلق سب سے پہلے خبردار کرنے والوں میں سے ایک افریقی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ’او می کرون‘ کی علامات بہت ہی معمولی ہیں اور یہ وائرس 40 سال یا اس سے کم عمر کے افراد کو متاثر کر رہا ہے۔

    اومی کرون سے متاثرہ شخص زیادہ دن اسپتال میں زیر علاج نہیں رہتا

  • نیوزی لینڈ حکومت کا کرائسٹ چرچ مسجد حملے کے 10 ہیروزکیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈ

    نیوزی لینڈ حکومت کا کرائسٹ چرچ مسجد حملے کے 10 ہیروزکیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈ

    کرائسٹ چرچ مسجد حملے کے 10 ہیروز کے لیے نیوزی لینڈ حکومت نے اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "دی گارجئین” کے مطابق 2019 کے کرائسٹ چرچ مسجد کے قتل عام کے دوران دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے والے دس افراد کو نیوزی لینڈ کے سب سے معتبر ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

    شہید نعیم رشید کے لیے نیوزی لینڈ کراس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے، حملے میں بچ جانے والے عبدالعزیزکے لیے بھی نیوزی لینڈ کراس ایوارڈ دیا جائے گا۔

    شہید ڈاکٹر نعیم رشید
    وزیراعظم جسینڈرا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ان شہریوں نے جس جرات کا مظاہرہ کیا وہ بے لوث اور قابل تعریف تھا۔ اس دن ان کی بہادری کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں اور مشکور ہیں اگر اس دن یہ لوگ بہادری سے کام نہ لیتے اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مدد نہ کرتے تو شاید ہم کہیں زیادہ جانیں کھو دیتے۔

    جسینڈرا آرڈرن نے کہا کہ اس فہرست میں ملک کے اعلیٰ ترین بہادری کے اعزاز کے دو ایوارڈز شامل ہیں، نیوزی لینڈ کراس جو کہ وکٹوریہ کراس کے مترادف ہے، جو نیوزی لینڈ کا اعلی ترین سول ایوارڈ ہے-

    امریکا میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور

    1999 میں شروع ہونے کے بعد سے اس سے قبل یہ ایوارڈ صرف دو افراد کو دیا گیا تھا۔ ایوارڈ جیتنے والوں کو اعزاز دینے کی تقریب اگلے سال کے آغاز میں منعقد کی جائے گی۔

    15 مارچ 2019 کو، نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک سفید فام نسل پرست دہشت گرد نے النور مسجد میں نماز جمعہ کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 51 افراد شہید اور 40 سے زائد ہو گئے تھے۔

    20 سال قبل امریکا کے مسترد کئے گئے ڈیزائن پر چین کا ہائپر سونک لڑاکا طیارہ

    ڈاکٹر نعیم رشید کو بعد از مرگ نیوزی لینڈ کراس سے نوازا گیا، جب انہوں نے النور مسجد میں حملہ آور کو چیلنج کرنے کے لیے اپنی حفاظت کو نظر انداز کیا تھا۔ جیسے ہی بندوق بردار مرکزی نماز کے کمرے میں آیا اور گولیاں برسانا شروع کر دیں، جماعت نے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن رشید بندوق بردار پر بھاگا۔

    آرڈرن نے کہا ڈاکٹر نعیم رشید "ایسا کرتے ہوئے، دوسروں کو فرار ہونے کے قابل بنایا اور اپنی جان کے نقصان کے ساتھ حتمی قیمت ادا کی۔ میں ڈاکٹر راشد کی اہلیہ اور خاندان کو خاص طور پر تسلیم کرنا چاہتی ہوں، جو سب اچھی طرح جانتے ہوں گے کہ اس دن ان کے اعمال اس بات کی عکاسی کرتے تھے کہ وہ ایک شخص کے طور پر کون تھے-

    نعیم رشید کی اہلیہ عنبرین نعیم نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس ایوارڈ کے لیے شکر گزار ہیں۔ "آج ہم انہیں نہیں دیکھ سکتے، لیکن انہوں نے اپنا امن اور محبت کا پیغام پوری دنیا میں پھیلا دیا ہے۔”

    ڈالرنے ترکی کی کرنسی کا ستیاناس کرکے رکھ دیا:”لیرا”لیراں لیراں ہوگیا:

    عبدالعزیز کوبھی بندوق بردار کو چیلنج کرتے ہوئے بڑی ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر نیوزی لینڈ کراس سے نوازا گیا۔ عزیز نے مزید جانی نقصان کو روکنے کے ارادے سے بندوق بردار پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا۔ عزیز کے اقدامات نے بندوق بردار کو اسلامک سنٹر میں دوبارہ داخل ہونے سے روکا اور بالآخر اسے مسجد سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

    عبدالعزیز

    رپورٹ کے مطابق عزیز نے جمعرات کو آر این زیڈ کو بتایا، "آپ سچ پوچھیں تو، میرے پاس کسی چیز کے بارے میں سوچنے کا وقت بھی نہیں تھا، میں صرف اس آدمی بزدل آدمی کو پکڑنا چاہتا تھا-

    جہاں عزیز نے امید ظاہر کی کہ اپنی کمیونٹی کو دہشت گردی سے بچانے میں مدد کرنے پر کسی کو دوبارہ ایوارڈ نہیں لینا پڑے گا، اس نے تسلیم کیا کہ یہ اعزاز پا کر اچھا لگا۔ "یہ ہماری تمام کمیونٹی اور تمام مسلمانوں کے لیے اور میرے لیے بھی بہت معنی رکھتا ہے، کیونکہ ان تمام اوقات میں ہم نشانہ بنے ہیں، اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں”یہ اچھا لگتا ہے، جیسے آپ نے اپنی زندگی میں کچھ اچھا کیا ہو۔”

    جاپان کی پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کے لیےگرانٹ کی منظوری

  • ابھینندن کا کپ پاکستان میں اور کوہلی کا کپ انگلینڈ میں ۔۔۔ اسد عباس خان

    ابھینندن کا کپ پاکستان میں اور کوہلی کا کپ انگلینڈ میں ۔۔۔ اسد عباس خان

    تاریخ گواہ ہے ہندوستان نے جب جب پاکستان کے خلاف چوری چھپے سازش کی یا کھلم کھلا دھوکہ دہی، ہمیشہ ناکام و نامراد ہوا خواہ کھیل کا میدان ہو یا جنگی محاذ ! اور تماشہ بھی پوری دنیا نے دیکھا رات کے اندھیرے میں نہیں بلکہ دن کی چمکدار روشنی میں۔۔۔۔۔۔۔! ہندوستانی وایو سینا کے ابھینندن نے لائن کراس کر کے مار کھائی تو سینا کے نشان زدہ گلوز پہن کر کھیلنے پر اصرار کرنے والے سینائی سپوت دھونی نے لائن کراس نہ کر کے "سوا سو کروڑ” کے دیش واسیوں کی لٹیا ڈبو دی۔ ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی دو طرفہ سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہونے کے بعد "بنیے” کے سازشی دماغ میں پاکستان مخالفت کی "کُھرک” ہوئی تو کرکٹ جیسے مہذب افراد کے کھیل میں بھی سیاست گھسیڑ دی۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں ہندوستانی کھلاڑی بھارتی فوج کی ٹوپی پہن کر گراؤنڈ میں اترے تو پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے پورے ہندوستان کو ہی ٹوپی پہنا دی۔ اس میچ میں سینچری بنانے والے عثمان خواجہ نے اگلے دونوں میچز میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور آسٹریلیا دو کے مقابلے میں تین میچز جیت کر سیریز پر قابض ہو چکا تھا اور عثمان خواجہ مین آف دی سیریز کا حق دار قرار پایا۔ آج ورلڈ کپ کے میچ میں ہندوستان صرف ہارا نہیں ذلیل و رسواء ہوا ہے، ذلالت کی وجہ وہی میچ ہے جو پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے سے روکنے کے لیے انگلینڈ سے جان بوجھ کے ہارا تھا۔
    ہاں ہاں جان بوجھ کر ہارا تھا۔۔۔۔۔۔!
    اس میچ کے لیے ایک بار پھر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ میں بیٹھے پنڈتوں نے سیاسی چال چلی اور ہندو توا کے خاص زعفرانی رنگ کی جرسی پہن اُتری مقصود وہی تھا جو آسٹریلیا کے ساتھ سیریز میں سوچا گیا۔ انگلینڈ کی ٹیم مضبوط اپنی جگہ لیکن اس ورلڈ کپ میں ہندوستان سے مقابلے سے قبل دو ایشیائی ٹیموں نسبتاً کمزور سری لنکا اور پاکستان سے عبرت ناک شکست کھا چکی تھی۔ اس میچ میں پہلے ہندوستان کے باؤلرز نے انگلش بیٹسمینوں سے دل کھول کر پٹائی کھائی اور گراؤنڈ میں واضح دیکھا جا سکتا تھا کہ ہندوستانی کپتان یا کسی ایک کھلاڑی کے ماتھے پر شکن تک نہ آئی۔ بیٹنگ کا موقع آیا تو روہت شرما جو سب ٹیموں پر برس رہے تھے اچانک بھیگی بلی بنے نظر آۓ سینچری تو بنائی لیکن نہایت سست روی سے۔ البتہ میچ میں ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ ہندوستان جیت سکتا ہے لیکن پھر میدان میں دھونی کی آمد ہوئی اور پھر دنیا نے دیکھا کہ پانچ وکٹ باقی ہونے کے باوجود "فنشر” کا خطاب یافتہ "دھونی” آخری اوور تک اس خیال سے بیٹنگ کرتا رہا کہ کہیں غلطی سے بھی باؤنڈری نہ لگ جائے۔ ہندوستان کے لیے کھیلتے ہوئے ہدف کے تعاقب میں 47 باریوں میں محض یہ دوسرا موقع تھا جب دھونی ناٹ آؤٹ رہا اور اس کی ٹیم ہار گئی۔ آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگ کے کپتان رہنے والے دھونی کی ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے باعث دو سال تک پابندی کا شکار بھی رہی ہے یہ بات تو سب جانتے ہیں۔ سابق ہندوستانی کرکٹر سارو گنگولی جو اس میچ میں کمنٹری کر رہے تھے وہ بھی اپنے ساتھی کمنٹیٹرز کو اس سست روی سے بیٹنگ کرنے کا کوئی جواز نہ پیش کر سکے اور ہندوستان میچ ہار گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
    اس ہار کے اختتام پر ہندوستان میں جشن کا سا سماں تھا۔ کرکٹ کی پوجا اور کرکٹرز کو بھگوان کا درجہ دینے والے ہندوستانی بالخصوص سوشل میڈیا پر اندرونی غلاظت انڈیل رہے تھے۔ علی الاعلان کہا جا رہا تھا کہ ہندوستان نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کی ہے دھونی کو ونگ کمانڈر ابھینندن سے ملایا گیا۔ زعفرانی رنگ کے بھی چرچے رہے۔ سوائے اس میچ کے میری نظر میں کھیل میں کوئی مقابلہ ایسا نہیں گزرا جب ہارنے والی ٹیم نے پٹاخے پھوڑے ہوں۔ مگر ہاں اسی سال 27 فروری کو دو جنگی جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر کی تباہی 20 سے زیادہ فوجیوں کی ہلاکت اور ونگ کمانڈر ابھینندن کا زندہ پکڑے جانے کے بعد عوام سے پڑنے والی چھترول پر ہندوستانیوں کو فخریہ جشن منانا دیکھ چکا تھا۔
    خیر پاکستان سیمی فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ سے پوائنٹ برابر ہونے کے باوجود بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکا حالانکہ اس نیوزی لینڈ ٹیم نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں سے کسی ایک کو بھی شکست نہیں دی۔ جبکہ پاکستان دو سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو ہرا کر بھی "متنازعہ” نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر باہر ہو چکا تھا۔ چور دروازے سے ورلڈ کپ جیتنے کا خواب دیکھنے والے ہندوستان کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے روند ڈالا۔ اور آج کے مقابلے میں یہ بھی ثابت ہوا کہ اللہ کی توفیق سے پاکستان کے دشمنوں کا ہر وار الٹا اسی کے گلے کا پھندا بنا۔ جیت نیوزی لینڈ کی ہوئی ماتم ہندوستان میں اور سرخرو پاکستان ہوا۔ آخر میں یہی کہوں گا کہ
    ابھینندن کا کپ لاہور میں
    اور کوہلی کا کپ انگلینڈ میں رہ گیا۔۔۔۔!
    اب "ٹیم انڈیا” کے استقبال کے لیے ہندوستان میں ٹماٹر ختم ہوگئے ہیں تو پاکستان دے سکتا ہے آخر ہمسائے ہیں ہمارے۔

    سدا رہنا پاکستان زندہ باد

  • بوم بوم کے بعد ایک اور آفریدی کی دھوم ۔۔۔ سلمان آفریدی ۔۔۔

    بوم بوم کے بعد ایک اور آفریدی کی دھوم ۔۔۔ سلمان آفریدی ۔۔۔

    ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر دنیا میں ہونے والے چرچوں کا موضوع بن چکی ہے۔ پاکستان بلاشبہ دنیا کو ہر طرح سے سرپرائز دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اس کی 360 درجے کی Unpredictibility کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا , ہارنے پر آئیں تو برادرانہ خیر سگالی کے جذبے کے تحت آئ سی سی رینک بورڈ پر پڑی دسویں نمبر کی افغان ٹیم سے ہار جائیں اور اگر دھول چٹانے کا ارادہ کر لیں تو نمبر ون کو بھی اڑا کے رکھ دیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اس کم بیک کی تعریف دوست دشمن ہر ایک کی زبان پر ہے۔ اپنے اتحاد اچھی پلاننگ اور کھلاڑیوں پر اعتماد کے نتیجے میں پاکستان نے ایک ایسی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا جو اس ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہیں ہاری تھی ۔ آئ سی سی سکور بورڈ پر پوائنٹ سکورنگ کا یہ سفر بطور ٹیم ایک ساتھ پرفارم کرنے سے ہی ممکن ہوا۔ حارث سہیل اور اور
    بابر اعظم کی پائیدار بیٹنگ اور محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی کی جنہیں شہنشاہ آفریدی کہا جا رہا ہے کی خوبصورت باؤلنگ نے اس میچ کو یادگار بناتے ہوے ٹیم کی کارکردگی کو چار چاند لگا دیے۔ یہ میچ ایک Must Win میچ تھا جس میں ہار یا جیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے یا اس دوڑ کاحصہ بنے رہنے کا فیصلہ کرتی۔ اس میچ نے جہاں ٹیم سلیکشن اور اس کے طریقہ کار کو بہتر کرنے کی ضرورت کو نمایاں کیا وہیں ٹیم کی جانب سے پاکستان کو جتانے کے لیے پیش کیاجانیوالا جذبہ بھی قابل قدر قرار پایا۔

    اگر بیٹنگ لائن کی بات کریں تو پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے پریشر کے باوجود شاندار سینچری مکمل کی اور مشکل پچ پر جہاں بال ڈیڑھ ڈیڑھ گز تک سپن ہو رہی تھی نہایت عقلمندی سے پریشر پوائنٹس کھیلے۔ ایسی مشکل پچ پر حارث سہیل کی بابر اعظم کے ساتھ شاندار پارٹنرشپ اور Run Chase نے پاکستان کو جتانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شاندار بیٹنگ کے ساتھ ساتھ جاندار باؤلنگ نے اس وکٹری کے اس سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 19 سالہ شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے سات لگاتار اوورز جن میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو باندھ کر رکھا اور تین وکٹیں حاصل کیں کمال کے تھے۔فریدی کی جانب سے Maiden Overs , نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کو دھبڑدوس کرنا , بہترین باؤلنگ ٹیکنیکس کا استعمال اور ہارڈ لیگ پر بے مثال باؤلنگ کا مظاہرہ اس ورلڈ کپ کے بہترین باؤلنگ سپیلز میں شمار کیا جا رہا ہے ۔

    اس بہترین کارکردگی سے جہاں کھلاڑیوں کے اپنے وقار اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم اجتماعی طورپر بھی مزید پر اعتماد ہوئی ہے۔ بابر اور حارث کی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ آفریدی صاحب کی باؤلنگ نے گیم پر قوم کے اعتماد میں بھی اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے ایسے وقت میں جب ٹیم نے ان پر اعتماد کیا اس اعتماد پر پورا اتر کر دکھایا۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر محو گردش ایک خوبصورت اور محظوظ کرنے والا جملہ جو اس بلاگ کے لکھنے کا باعث بھی بنا نظر سے گزرا جو کچھ یوں تھا کہ

    "نیوزی لینڈ والے تیاری عامر کی کر کے آئے تھے پیپر میں آفریدی آ گیا ”

    اس جملے کو پڑھنے کے بعد چہروں پر ابھرنے والی دلکش مسکراہٹوں کو ہمارا سلام ۔۔۔