Baaghi TV

Tag: نیوزی لینڈ

  • کیوی کرکٹر کین ولیمسن  کا  کپتانی سے دسبترداری کا اعلان،سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے بھی انکار

    کیوی کرکٹر کین ولیمسن کا کپتانی سے دسبترداری کا اعلان،سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے بھی انکار

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے وائٹ بال کی کپتانی سے دسبترداری کا اعلان کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے بھی انکار کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے بھی دستبردار ہو گئےسینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کے بعد ولیمسن مکمل سیزن کیلئے دستیابی سے آزاد ہو گئے تاہم سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کے باوجود ولیمسن نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے اپنی دستیابی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    کین ولیمسن جنوری میں نیوزی لینڈ کو سمر سیزن کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ولیمسن ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 میچز اور پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپین کے سفیر کی ملاقات

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے سپر 8 مرحلے میں نہ پہنچنے کے بعد کین ولیمسن نے وائٹ بال کی کپتانی سے دستبرداری کافیصلہ کیا، کیوی ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ کے میگا ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

    پاکستان میں مون سون کا آغاز 27جون سے 4جولائی کے درمیان ہونے کی پیشگوئی

  • غزہ جنگ :نیوزی لینڈ کے اداکار کی  15 روز سے بھوک ہڑتال جاری، صحت کو شدید خطرات لاحق

    غزہ جنگ :نیوزی لینڈ کے اداکار کی 15 روز سے بھوک ہڑتال جاری، صحت کو شدید خطرات لاحق

    کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے اداکار ول الیگزینڈر کی غزہ جنگ کے خلاف 15 روز سے بھوک ہڑتال جاری ہے اور وہ اپنی صحت کو لاحق شدید خطرات کے باوجود ہڑتال ختم کرنے پر تیار نہیں۔

    باغی ٹی وی: نیوزی لینڈ ہیرالڈ اور دی پوسٹ کے مطابق ول الیگزینڈر کا وزن 10 کلو سے زیادہ گر گیا ہے اور ان کے صحت کے متعلق شدید خدشا ت لاحق ہوچکے ہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے کرائسٹ چرچ میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی غزہ بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم کیا اور کہا کہ ابھی رکنے کا وقت نہیں آیا۔

    الیگزینڈر نے کہا کہ انہیں اپنی صحت کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کا اندازہ ہے لیکن ابھی ان کا بھوک ہڑتال ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے انہوں نے اپنے مطالبات کو دہراتے ہوئے ریلی میں شریک مظاہرین پر زور دیا کہ وہ ان کی آواز کو ارکان پارلیمنٹ تک پہنچائیں۔

    ول الیگزینڈر نے عزم کیا ہے کہ جب تک نیوزی لینڈ کی حکومت اسرائیل کی مدد کےلیے تعینات بحیرہ احمر سے کیوی فوج کو واپس نہیں بلائے گی اور نیوزی لینڈ کی کمپنی راک ون کو اسرائیلی ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے پرزوں کی فراہمی سے نہیں روکے گی اور فلسطینیوں کی امداد بحال نہیں کرے گی، وہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان میں سعودی سفیر کا ٹیم کیلئے منفرد …

    ول الیگزینڈر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے نیٹ ورک پی ایس این اے کا حصہ ہیں، جس کے سربراہ اور انسانی حقوق کے سینئر کارکن جان منٹو نے الیگزینڈر کی ہمت اور عزم کی تعریف کی، لیکن انہوں نے کہا کہ ول نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے جس سے وہ بہت پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اسے کھونا نہیں چاہتے،ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلسل نکالی جانے والی ریلیوں میں بڑے پیمانے ہر لوگوں کی شرکت متاثر کن اور غیر متوقع ہے، میں نے زندگی میں کبھی بھی اس طرح کی تحریک نہیں دیکھی۔

    کویت کے نئے ولی عہد کون ہوں گے؟نام کا اعلان کر دیا گیا

    لوگوں کے شدید دباؤ پر الیگزینڈر نے الیکٹرولائٹس اور ملٹی وٹامنز لینا شروع کردی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے حامیوں کی تشویش کو سمجھتا ہوں اور اس کی تعریف کرتا ہوں، لیکن میں ان فلسطینی حاملہ ماؤں اور بچوں کے مقابلے میں بہت زیادہ آرام دہ حالت میں ہوں جن کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں اور وہ جنگ کے علاقے میں ہیں۔

    اداکارہ روینہ ٹنڈن پر ہجوم کی حملہ آور ہونے کی کوشش،ویڈیو وائرل

  • آخری ٹی ٹوئنٹی:  پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دیکر سیریز برابر کر دی

    آخری ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دیکر سیریز برابر کر دی

    لاہور: پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے دی،پاکستان کی جیت سے پانچ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور زمان خان کی جگہ شاہین آفریدی کو کھلایا گیاہے،سیریز میں کیوی ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

    پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پر 178 رنز بنائے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 69 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 2 چھکے 6 چوکے شامل تھے، فخرزمان نے 43 اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ مائیکل بریسویل 23 ، جیمز نیشم 16 اور مارک چیپمین نے 12 رنز بنائے، ذاکارے فوکس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، اسامہ میر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

    کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا،بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر بن گئے ہیں بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا، پال اسٹرلنگ نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے جب کہ بابراعظم نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی107 ویں اننگز میں پانچواں چوکا لگا کر اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا۔

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر

    نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (کپتان)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی

    ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی ہے، جس کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رونمائی کی گئی ورلڈ کپ کی ٹرافی کو آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں میچ کے دوران بھی نمائش کیلئے رکھا گیا، ٹرافی 25 اپریل کو اسلام آباد پہنچی تھی اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں بھی ٹرافی کی نمائش کی گئی، ورلڈ کپ ٹرافی ٹور نیویارک امریکہ سے شروع ہوا، ٹرافی ویسٹ انڈیزسے پاکستان پہنچی،تین روزہ دورے کے بعد آج رات ٹرافی واپس روانہ کی جائے گی، ورلڈ کپ ٹرافی کو دنیا کے 15 ممالک میں وزٹ کرایا جائے گا-

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    راولپنڈی: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے گرین شرٹس کو 91 رنز کا ہدف دیا-

    باغی ٹی وی :نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا اور پوری کیوی ٹیم 18 اعشاریہ ایک اوور میں 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ،محمد عامر، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2 ،2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 ویں اوور میں پورا کرلیا پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، محمد رضوان کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے عرفان خان نے 18، بابر اعظم نے 14، عثمان خان نے 7 اور صائم ایوب نے 4 رنز بنائے، کیویز کی جانب سے بریسویل، سودھی اور لسٹر نے ایک ایک وکٹ لی۔

    راولپنڈی میں کھیلے جارہے پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا، راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

    قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا-

    رضوان نے نیوزی لینڈ کیخلاف آج 19 واں رن لے کر 300 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا ہے۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

    آئی جی اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی …

  • نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی

    نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ اسلام آباد پہنچا، جہاں پی سی بی حکام نے انھیں خوش آمدید کہا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 ٹی 20 میچز میں مدمقابل ہوں گی، نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آل راؤنڈرمائیکل بریس پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ پیر سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گا، اظہر محمود 15 اپریل کی صبح اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

    پاک دامن اور بہادر طوائف

    کیوی ٹیم کے 2 اہم کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئےنیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن اور ایڈم ملنے ٹریننگ کے دوران انجری سے دوچار ہوئے جس کے بعد دونوں کھلاڑی پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہو پائیں گے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن کمر جبکہ ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کی انجری کے بعد وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فاولکس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے زیک فولکس پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے جبکہ ٹام بلنڈل نے گزشتہ برس بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    اردن کا اسرائیلی حمایت میں جوابی حملوں پرنظر ہے، اردن ہمارا اگلا ہدف ہوسکتا ہے،ایران

    کیویز کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ روانگی سے قبل اہم کھلاڑیوں کا انجرڈ ہونا بدقسمتی ہے، دونوں کرکٹرز گزشتہ ورلڈ کپ سے ہمارے لیے ٹی ٹوئنٹی میں اچھے پرفارمرز رہے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

    بابراعظم کی قیادت میں اعلان کردہ ٹیم میں دو نئے کھلاڑیوں عثمان خان اور عرفان خان نیازی کی شمولیت ہوئی ہے،عثمان دو سال سے پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس دے رہے ہیں،21سالہ عرفان خان نیازی ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس پر ٹیم میں شامل ہیں،عماد وسیم اور محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے،پانچ ریزرو کھلاڑی بھی سیریز میں شامل ہیں

    محمد رضوان، ابرار احمد، افتخار احمد، صائم ایوب، نسیم شاہ، زمان خان، اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ کا حصہ ہیں،سینئر ٹیم منیجر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں حارث رؤف دستیاب نہیں ہوں گے وہ انگلینڈ کے لیے سیریز میں دستیاب ہوسکتے ہیں،اس سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا تاکہ مضبوط کامبی نیشن تیار ہوسکے، سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے،عماد وسیم اور محمد عامر میں میچ وننگ صلاحیتیں موجود ہیں، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ سیریز بہت اہم ہے

    عرفان نیازی کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کی خوشی ہے، پوری توجہ بہترین پرفارمنس پر ہوگی، ملنے والے موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔عثمان خان کا کہنا ہے کہ اس بات کی خوشی ہے کہ سلیکٹرز نے مجھے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیا ہے، کسی بھی کھلاڑی کے لیے یہ فخر کی بات ہوتی ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرے۔

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کوچنگ پینل کا اعلان کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ پینل میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرمحمود کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، اظہرمحمود اس سے قبل پاکستان ٹیم کے بالنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ جبکہ وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور منصور رانا ٹیم منیجر ہونگے۔اس کے علاوہ سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل کو اسپن بالنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

    خیال رہے کہ 5میچز کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

     ٹکٹوں کی فروخت 6 اپریل سے شروع ہوگی۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان متوقع

    نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان متوقع

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

    اس ضمن میں مشاورت کا عمل جاری ہے، کپتان بابر اعظم اور قومی سلیکٹرز کے مابین مشاورت ہوئی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بھی گزشتہ روز کپتان اور سلیکٹرز سے ملاقات ہوئی ہے، ہوم سیریز کی وجہ سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیے جانے کی تجویز ہے

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زیر غور کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم،شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عما د وسیم، محمد عامر،اسامہ میر، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، صائم ایوب، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان شامل ہیں، زمان خان، عثمان خان ، وسیم جونیئر، عرفان نیازی اور عباس آفریدی کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔

    رواں ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہے، سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا،

    قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کاکول کیمپ کا دورہ کیا اور پاکستان آرمی کے ٹرینرز کی جانب سے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کے لیے لگائے جانے والے فٹنس کیمپ کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا، اس دورے کا مقصد تربیتی کیمپ کے بارے میں جائزہ لینےکے ساتھ ساتھ کیمپ کے انعقاد میں پاک فوج کے تعاون پر شکریہ ادا کرنا تھا، فٹنس کیمپ پاکستان کے کھلاڑیوں کی جسمانی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ آئندہ کرکٹ اسائنمنٹس کے لیے بہترین حالت میں ہوں جس میں اس سال جون میں ہونے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی شامل ہے۔

    کھلاڑیوں سے ملاقات کے علاوہ چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ بھی کی جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کے انتخاب پر بات کی گئی،ملاقات میں کپتان بابر اعظم بھی موجود تھے،چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کی جانب سے ہیڈکوچ کی تقرری کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اراکین کو بھی اعتماد میں لیا،

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد آئندہ ماہ  پاکستان  آئےگا

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد آئندہ ماہ پاکستان آئےگا

    لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئےگا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق وفد نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا جائزہ لےگا، وفد میں نیوزی کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سکیورٹی ماہر رگ ڈکسن شامل ہیں، وفد اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لےگا، نیوزی لینڈکو اپریل کے وسط میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ پنڈی اسٹیڈیم اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، پہلے مرحلے میں تین میچ راولپنڈی میں کھیلے جانےکا امکان ہے، دونوں بورڈز کی رضا مندی سے جلد شیڈول کا اعلان متوقع ہے،عید الفطر کی وجہ سے نیوزی لینڈکا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل تک ہوگا، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو کھیلے جانےکا امکان ہے۔

    قومی اسمبلی ، افتتاحی اجلا س کیلئے نئے پریس گیلری کارڈز جاری …

    گولیوں اور آنسو گیس کے شیل سے کتنے لوگوں کو روک سکتے ہو؟حافظ نعیم

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کو شکست،نیوزی لینڈ کو سیریز میں برتری

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کو شکست،نیوزی لینڈ کو سیریز میں برتری

    نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے

    ڈنیڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 179 رنز بنا سکی،تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے،نیوزی لینڈ کے بیٹر ٹم سائفرٹ 31، گلین فلپس 19، ڈیرل مچل 8، ڈیون کانوے 7 اور مچل سینٹنر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2، شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے اسکور کیے،بابر اعظم نے 37 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 24، محمد نواز 28، فخر زمان 19، اعظم خان 10، صائم ایوب 10 اور افتخار احمد ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے،شاہین آفریدی 16 اور محمد وسیم ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے،نیوزی لینڈ کے بولر ٹم ساؤتھی نے 2، میٹ ہینری، لوکی فرگیوسن، مچل سینٹنر اور اش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،دونوں ٹیموں میں آج تین تین تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ پاکستان نے اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی کی جگہ پر محمد نواز، محمد وسیم اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا تھا.

    5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

    محمد رضوان کو پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر

    چوتھا ٹی 20 – 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ

    5واں T20 – 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ

    مکمل سکواڈ: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر) عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان

  • نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم نےاپنے دوست کے ساتھ شادی کر لی

    نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم نےاپنے دوست کے ساتھ شادی کر لی

    نیوزی لینڈ کی سابق وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن نے 5 سال منگنی رہنے کے بعد شادی کرلی،ان کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ جیسنڈا آرڈرن نے اپنے پرانے دوست کلارک گےفورڈ سے شادی کی، شادی کی نجی تقریب نیوزی لینڈ میں (Hawke’s Bay) کے علاقے میں ہوئی اس موقع پر جیسنڈا آرڈرن اور ان کے شوہر نے سفید اور کالے رنگ کے جوڑوں کا انتخاب کیا تھا جس کی سوشل میڈیا پر بہت تعریف کی جارہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گےفورڈ نے 2022ء میں شادی کرنے کا ارادہ کیا تھا تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے انہوں نے اسے ملتوی کردیا تھا جیسنڈا آرڈرن 2017ء سے 2023ء تک نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم رہی تھیں۔

    غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 151 فلسطینی شہید،مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ

    اسرائیل نے عالمی عدالت میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس …

    اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی نئی تجویز