Baaghi TV

Tag: نیٹو

  • آبنائے ہرمز  معاملہ: ٹرمپ کی اتحادیوں کو دھمکی

    آبنائے ہرمز معاملہ: ٹرمپ کی اتحادیوں کو دھمکی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا کے اتحادی آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد فراہم نہیں کرتے تو نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کو مستقبل میں بہت خراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر اتحادی ممالک آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے تعاون نہیں کرتے تو نیٹو کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، امریکی صدر نے یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی اپنی متوقع ملاقات کو مؤخر بھی کر سکتے ہیں، وہ بیجنگ پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ چین اس اہم آبی گزرگاہ کو کھلوانے میں کردار ادا کرے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپ اور چین خلیج فارس سے آنے والے تیل پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں، جبکہ امریکا کا انحصار اس خطے کے تیل پر نسبتاً کم ہے جو ممالک اس آبی راستے سے فائدہ اٹھاتے ہیں، ان کے لیے یہ مناسب ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے میں کردار ادا کریں کہ وہاں کوئی خراب صورتحال پیدا نہ ہو۔

    آبنائے ہرمز معاملہ: ٹرمپ کی اتحادیوں کو دھمکی

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ بالکل مناسب ہے کہ وہ لوگ جو اس آبنائے سے فائدہ اٹھاتے ہیں اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کریں کہ وہاں کچھ بھی برا نہ ہو اگر اس معاملے پر مثبت ردعمل سامنے نہیں آتا یا منفی جواب دیا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں نیٹو کے مستقبل پر انتہائی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا کی مجموعی تیل سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے تاہم ایران کی جانب سے اس آبی راستے سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلان کے بعد یہ گزرگاہ عملاً بند ہو گئی ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہےتیل کی قیمت جو پہلے تقریباً 65 ڈالر فی بیرل تھی، وہ بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

    یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین کےپاس 40 لاکھ کہاں سے آئے؟دفترِ خارجہ نے تحقیقات شروع کر دیں

    آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب توانائی بحران مزید شدید ہونے کا امکان ہے امریکی اخبار کے مطابق آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏توانائی کا بحران مزید بگڑنے کا امکان ہے تیل کمپنیوں کے مطابق آبنائے ہرمزکی بندش کے سبب توانائی بحران مزید شدید ہوسکتا ہے، آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے۔

  • گرین لینڈ پر ممکنہ معاہدے کا فریم ورک طے پا گیا، صدر ٹرمپ

    گرین لینڈ پر ممکنہ معاہدے کا فریم ورک طے پا گیا، صدر ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے حوالے سے ایک ممکنہ معاہدے کا ابتدائی فریم ورک نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے بعد طے پا گیا ہے۔

    یہ اعلان انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم، ڈیووس میں خطاب اور بعد ازاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کیاکہا کہ اس سمجھوتے کے بعد وہ یورپی اتحادی ممالک پر وہ ٹیرف نافذ نہیں کریں گے جو یکم فروری سے عائد کیے جانے تھے یہ ٹیرف گرین لینڈ کے معاملے پر یورپی مزاحمت کے جواب میں تجویز کیے گئے تھے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے گرین لینڈ اور درحقیقت پورے آرکٹک خطے کے حوالے سے مستقبل کے معاہدے کا ایک فریم ورک تشکیل دے دیا ہے۔‘ تاہم انہوں نے اس فریم ورک کی تفصیلات فراہم نہیں کیں،صدر ٹرمپ نے پہلی بار واضح طور پر کہا کہ وہ گرین لینڈ کے حصول کے لیے فوجی طاقت استعمال نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا میں طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتا، نہ ہی کروں گا، امریکہ صرف گرین لینڈ نامی ایک جگہ مانگ رہا ہے۔

    ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے ٹرمپ کے فوجی طاقت نہ استعمال کرنے کے بیان کو مثبت اشارہ قرار دیا، تاہم کہا کہ امریکی صدر اب بھی گرین لینڈ کے حصول کے اپنے ارادے سے پیچھے نہیں ہٹے۔

    گرین لینڈ کی حکومت نے بھی بدھ کے روز ایک نئی بروشر جاری کی، جس میں کسی ممکنہ بحران کی صورت میں عوام کو ہدایات دی گئی ہیں۔ حکومت کے مطابق یہ ایک انشورنس پالیسی ہے-

    ٹرمپ کے بیانات کے بعد یورپی پارلیمنٹ نے امریکا کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدے پر کام عارضی طور پر معطل کر دیا ہےٹرمپ کے خطاب اور بیانات کے بعد وال اسٹریٹ میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جسے سرمایہ کاروں نے مثبت پیش رفت قرار دیا۔

  • ہم روس کا اگلا ہدف ہو سکتے ہیں،نیٹو سربراہ کا اتحادیوں کو انتباہ

    ہم روس کا اگلا ہدف ہو سکتے ہیں،نیٹو سربراہ کا اتحادیوں کو انتباہ

    نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے جمعرات کو اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ روس کی طرف سے چھیڑی جانے والی جنگ کو روکنے کے لیے دفاعی کوششیں تیز کریں جو "جنگ کے پیمانے پر ہمارے بڑوں نے برداشت کی”۔

    برلن میں ایک تقریر میں روٹے نے کہا کہ فوجی اتحاد کے بہت سے ارکان نے یورپ میں روس کے خطرے کی فوری ضرورت کو محسوس نہیں کیا اور یہ کہ انہیں دفاعی اخراجات اور پیداوار میں تیزی سے اضافہ کرنا ہوگا تاکہ جنگ کو اس پیمانے پر روکا جا سکے جو پچھلی نسلوں نے دیکھا ہے۔

    روٹے نے کہا کہ ہم روس کا اگلا ہدف ہیں مجھے ڈر ہے کہ بہت سے لوگ خاموشی سے مطمئن ہیں۔ بہت سے لوگ اس کی فوری ضرورت محسوس نہیں کرتے ہیں۔ اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ وقت ہمارے ساتھ ہے ایسا نہیں ہے اب کارروائی کا وقت ہے،”تصادم ہمارے دروازے پر ہے روس جنگ کو یورپ میں واپس لایا ہے اور ہمیں تیار رہنا چاہیے۔”

    پاکستانی فلم ویلکم ٹو پنجاب نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

    روٹے نے کہا کہ روس پانچ سال کے اندر نیٹو کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کے لیے تیار ہو سکتا ہے اگر امریکہ اور یورپی یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے منصوبے پر متفق ہو سکتے ہیں تو یہ اس بات کا "امتحان” ہو گا کہ آیا روس "واقعی امن چاہتا ہےاب تک، (روسی صدر ولادیمیر) پیوٹن نے صرف امن ساز کا کردار ادا کیا ہے جب وہ ان کے لیے مناسب ہو، اپنی جنگ جاری رکھنے کے لیے وقت نکالنے کے لیے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ "اب خون خرابہ ختم کرنا چاہتے ہیں” اور "واحد وہی ہے جو پیوٹن کو مذاکرات کی میز پر لا سکتا ہے، پیوٹن کو امتحان میں ڈالتے ہیں دیکھتے ہیں کہ کیا وہ واقعی امن چاہتے ہیں، یا وہ قتل عام کو جاری رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    پاکستان کی حکومت پر تنقید،جمائما کے ایکس اکاؤنٹ فالوورز میں کمی

  • نیٹوممالک روس سے تیل خریدنا بند کر دیں، امریکی صدر

    نیٹوممالک روس سے تیل خریدنا بند کر دیں، امریکی صدر

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے ممبر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ روسی تیل خریدنا بند کریں اور یوکرین میں جنگ بندی کے لیے ماسکو پر بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کریں۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس پر مزید پابندیاں لگانے کا انحصار نیٹو ممالک کے فیصلوں پر ہے،انہوں نے ایک خط میں نیٹو اتحادیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تیل خریدنا نہایت افسوسناک اور حیران کن ہے کیونکہ اس سے مغربی ممالک کی مذاکراتی پوزیشن کمزور ہوتی ہے۔

    ٹرمپ نے مطالبہ کیا کہ تمام نیٹو ممالک روسی تیل کی خریداری فوری طور پر بند کریں تاکہ ماسکو پر حقیقی دباؤ ڈالا جا سکے،اس کے ساتھ چین پر 50 سے 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کی تجویز بھی دی،یہ اقدام روس اور چین کے درمیان تعلقات کو کمزورکرے گا اورماسکو کو یوکرین میں جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت سے محروم کرے گا۔

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر نیٹوممالک ان فیصلوں پرعمل کریں تو یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی، اگر آپ وہی کریں جو میں کہتا ہوں تو امن قریب ہے، بصورت دیگرآپ میرا اورامریکا کا وقت ضائع کر رہے ہیں، ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں، اب فیصلہ نیٹو ممالک کو کرنا ہے کہ کیا وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔

    سامعہ حجاب اور حسن زاہد میں صلح، عدالت کے فریقین کونوٹس

    واضح رہے کہ یہ پیش رفت حالیہ دنوں میں ٹرمپ کی جانب سے ماسکو پر پابندیوں کی دھمکیوں اور ان ممالک پر پابندیوں کے بعد سامنے آئی ہے، جو روسی تیل خرید رہے ہیں، جن میں بڑے خریدار چین اور بھارت شامل ہیں،امریکی صدر روسی تیل کی خریداری پر بھارتی مصنوعات کی درآمدات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر رکھا ہے، لیکن چین کے خلاف ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

    غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

  • بھارت سمیت کسی بھی ملک نے روس سے تیل خریدا تو پابندیاں لگیں گی، نیٹو چیف

    بھارت سمیت کسی بھی ملک نے روس سے تیل خریدا تو پابندیاں لگیں گی، نیٹو چیف

    نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ اگر بھارت سمیت کسی بھی ملک نے روس کے ساتھ تیل و گیس کی تجارت جاری رکھی تو ان پر ثانوی پابندیاں عائد کی جائیں گی، امریکی کانگریس میں ارکان سے ملاقات کے دوران مارک روٹے نے ان ممالک کو سخت لہجے میں متنبہ کیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو امن معاہدے کو سنجیدگی سے لینے پر آمادہ کریں۔

    مارک روٹے نے امریکی سینیٹرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چین کے صدر، بھارت کے وزیر اعظم یا برازیل کے صدر ہیں، اور آپ روس کے ساتھ تجارت جاری رکھتے ہیں، تو آپ جان لیں اگر پیوٹن امن مذاکرات کو سنجیدگی سے نہ لے، تو ہم مکمل معاشی پابندیاں لگائیں گے،پوتن کو فون کریں اور کہیں کہ وہ امن مذاکرات کو سنجیدگی سے لیں، کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو اس کے سنگین اثرات برازیل، بھارت اور چین پر پڑیں گے۔

    کرکٹ اور فٹبال کے میدانوں کی نیلامی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم آ گیا

    نیٹو چیف نے یہ بھی کہا کہ یورپ، امن مذاکرات سے پہلے یوکرین کو سب سے مضبوط پوزیشن میں لانے کے لیے ہر ممکن معاشی مدد دے گا انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت اب امریکہ یوکرین کو بڑی تعدادمیں ہتھیار فراہم کرے گا، اور ان ہتھیاروں کی فراہمی کے اخراجات یورپی ممالک برداشت کریں گے۔

    جب ان سے (مارک روٹے) پوچھا گیا کہ کیا یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی دیے جائیں گے، تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ صرف دفاعی نہیں بلکہ جارحانہ بھی ہے اس میں ہر طرح کے ہتھیار شامل ہیں، لیکن اس پر ابھی تفصیلی بات چیت نہیں ہوئی اس پر اب پینٹاگون، یورپ میں سپریم الائیڈ کمانڈر، اور یوکرینی قیادت مل کر کام کر رہے ہیں۔

    پُل گرنے کے واقعات میں اضافہ،مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ کی مود ی سرکار پر تنقید

    یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ہتھیاروں کی ایک نئی کھیپ دینے کا اعلان کیا ہے، اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر 50 دنوں کے اندر امن معاہدہ نہیں ہوا تو روس سے سامان خریدنے والوں پر 100 فیصد تک سیکنڈری ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔

  • روس نیٹو پر حملہ کب کرے گا؟ جرمن ڈیفنس چیف کا دعویٰ سامنے آ گیا

    روس نیٹو پر حملہ کب کرے گا؟ جرمن ڈیفنس چیف کا دعویٰ سامنے آ گیا

    جرمن ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور نے خدشہ ظاہر کیا ہے اگلے 4 سال میں ممکنہ روسی حملے کی پیش نظر نیٹو کو تیار رہنا ہوگا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور کا کہنا تھا کہ روس سیکڑوں ٹینک ہر سال تیار کررہا ہے جن میں بہت سے بحر بالٹک کے نیٹو ممالک کے خلاف 2029ء میں استعمال ہوسکتے ہیں۔

    جنرل کارسٹن بریور نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نیٹو اتحاد ہنگری اور سلواکیا کے اختلافات کے باوجود اکٹھا ہے روس 152 ملی میٹر توپ کے لاکھوں گولے 2024ء میں تیار کر چکا ہے، یقیناً وہ سب یوکرین کے لیے تو نہیں ہیں نیٹو کے روس سے خطرے کی نوعیت سنجیدہ ہے، جو آج سے 40 سال پہلے نہ تھی۔ روس ہر سال 1 ہزار 500 ٹینک تیار کر رہا ہے، اب ہر ٹینک یوکرین جنگ کا حصہ تو نہیں بن سکتا۔

    پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کیلئے پر عزم ہیں،وزیراعظم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے جس میں دشمن کے درجنوں طیارے تباہ کرنے کے دعوے کیے گئے ہیں یوکرینی حکام کے مطابق روس کے مختلف فضائی اڈوں پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے بڑا حملہ کیا گیا جس میں 40 طیارے تباہ ہوئے ہیں۔

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو استنبول میں شروع ہونے والے یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات سے قبل ہونے والے ایک بڑے آپریشن میں متعدد فوجی ایئربیسز ڈرون حملوں کی زد میں آ گئے ہیں روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین نے اتوار کے روز پانچ خطوں میں روسی فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی طیاروں میں آگ لگ گئی۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس : نیب نے لیگل ٹیم تشکیل دے دی

    یہ حملے مرمانسک، ارکتسک، ایوانوو، ریازان اور امور کے علاقوں میں ہوئے وزارت نے کہا کہ فضائی دفاع نے دو علاقوں مرمانسک اور ارکتسک کے علاوہ تمام حملوں کو پسپا کر دیا ”مرمانسک اور ارکتسک کے علاقوں میں، ہوائی اڈوں کے قریب واقع علاقے سے FPV ڈرونز کی لانچنگ کے نتیجے میں کئی طیاروں میں آگ لگ گئی، آگ پر قابو پالیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہوں،ولودیمیر زیلنسکی

    نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہوں،ولودیمیر زیلنسکی

    کیف: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کے لئے نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ یوکرین کے لیے امن کی ضمانت کے بدلے استعفی دینے کے لیے تیار ہیں، تو زیلنسکی نے کہا اگر یہ یوکرین کے لیے امن کی ضمانت دیتا ہے، اگر آپ واقعی چاہتے ہیں کہ میں استعفٰی دوں، تو میں تیار ہوں، میں نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفیٰ ہو سکتا ہوں۔“

    وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میڈیا کے سامنے ملاقات میں تلخی کے بعد ریپبلکنز کی جانب سے یہ تجویز دی گئی تھی کہ یوکرینی صدر کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

    ہری پور یونیورسٹی میں بھی طالبہ کو ہراسانی کا سامنا

    عالمی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر وہ میری جگہ کسی اور کو دیتے ہیں تو یہ سادہ یا آسان عمل نہیں ہو گا یہ صرف ایک الیکشن تک محدود نہیں ہو گا، آپ کو مجھے جانے نہیں دینا چاہیے، ایسا کچھ مشکل ہو گا اور ایسا لگ رہا ہے کہ آپ کو مجھ سے ہی بات کرنا پڑے گی۔

    انہوں نے ایک بار پھر دُہرایا کہ میرا یہ کہنا کہ میں نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہوں، تو اس سے میرا مشن پورا ہو گیا میرا یہ کہنا کہ میں نیٹو کے بدلے میں مستعفی ہونے کو تیار ہوں، تو اس سے میرا مشن پورا ہو گیامنجمد روسی اثاثے ہمارے ہیں، وہ ہمارا پیسہ ہے شراکت داروں کا نہیں، روسی صدر کو ملک پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    ڈیرہ غازی خان: ماہِ صیام میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 1195 کاروباری مراکز سیل

    اوول آفس میں امریکی صدر کے ساتھ تلخی کے بعد ولودیمیر زیلنسکی یوکرین کے معدنی ذخائر کے حقوق کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے بغیر ہی وائٹ ہاؤس چھوڑ گئے تھے۔ تاہم اس کے بعد یورپی رہنما یوکرین کی حمایت میں جمع ہو گئے۔

    قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹرز نے سی این این کو بتایا ہمیں ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو ہمارے ساتھ ڈیل کر سکے اور آگے چل کر روس کو ڈیل کرے اور اس جنگ کا خاتمہ ختم کر سکےایسا ظاہر ہوتا ہے کہ زیلنسکی کے ذاتی یا سیاسی خیالات لڑائی ختم کرنے کے علاوہ کچھ اور ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ ہمیں ایک بڑا مسئلہ درپیش ہے۔

    لاہور: ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری

    زیلنسکی جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والی کسی بھی ڈیل میں یوکرین کو نیٹو کی رکنیت دینے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں تاہم واشنگٹن کی قیادت اس کو تسلیم کرنے سے گریزاں رہی ہے۔

    فرانس کے صدر ایمانوئل میکخوئل نے کہا ہے کہ فرانس اور برطانیہ یوکرین میں ایک ماہ کی جنگ بندی کی تجویز پیش کرنے جا رہے ہیں صدر ایمانوئل نے فرانسیسی اخبار لی فگارو کو انٹرویو میں انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ امریکا کی ترجیحات کی تبدیلی کے بعد یورپی ممالک کو اپنے دفاعی اخراجات کو بڑھانا چاہیے اور اس پر جی ڈی پی کا تین سے ساڑھے تین فیصد تک خرچ کرنا چاہیے روس نے تین سال تک اپنے جی ڈی پی کا دس فیصد دفاع پر خرچ کیا، اس لیے ہم کو بھی آنے والے وقت کے تیار ہونا ہے۔

    اداکارہ ریشم کی فٹنس کا راز کیا؟

    یورپی سربراہی اجلاس میں یورپی یونین کے رہنماؤں نے کیئف کی حمایت پر اتفاق کیا اور دفاع پر زیادہ خرچ کرنے اور یوکرین میں جنگ بندی تک پہنچنے کا عزم ظاہر بھی کیا 18 اتحادیوں کو ایک صف میں لانے کا یہ موقع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات کے دو روز بعد سامنے آیا ہے، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا پر نشر ہونے والی براہ راست گفتگو میں یوکرینی صدر کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔

    اس کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور دوسرے ممالک جنگ روکنے کے منصوبے پر یوکرین کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور یہ منصوبہ واشنگٹن کو بھی پیش کی جائے گا۔

    افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ تواتر سے جاری

  • ڈچ وزیراعظم کا نیٹو کے نئے سربراہ کے اعلان سے قبل مستعفیٰ ہونے کا امکان

    ڈچ وزیراعظم کا نیٹو کے نئے سربراہ کے اعلان سے قبل مستعفیٰ ہونے کا امکان

    ڈچ وزیراعظم مارک روٹے نیٹو کی جانب سے نئے سربراہ کے اعلان کے لئے جلد استعفیٰ دے سکتے ہیں
    نگران وزیر اعظم مارک روٹے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات کے اختتام سے قبل ہی استعفیٰ دے سکتے ہیں جب نیٹو نے کہا کہ وہ اپنے اگلے سیکریٹری جنرل کا نام ہفتوں میں دینا چاہتا ہے۔نیٹو میں ریاستہائے متحدہ کی مستقل نمائندہ جولیان اسمتھ نے تصدیق کی کہ روٹےجینز اسٹولٹن کی جگہ لینے کے دعویدار تھے، جن کے عہدے کی مدت موسم خزاں میں ختم ہو جائے گی۔

    انہوں نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ فوجی اتحاد کے اراکین اگر ممکن ہو تو "اس کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں” امیدوار کا انتخاب کرنے کے خواہاں ہیں۔”مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی راز ہے جسے ہم نے خود روٹے، وزیر اعظم روٹے سے سنا ہے، اور انہوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے،” سمتھ نے کہا۔ "تو وہ ایک شخص ہے جس کی طرف اتحاد دیکھ رہا ہے۔”لیکن یہ ایک جاری عمل ہے، اور میں امید کروں گا کہ یہ اگلے چند مہینوں میں کسی نہ کسی طرح کے حل پر آجائے گا۔”

    اسٹولٹن برگ تقریباً 10 سال کی خدمات کے بعد یکم اکتوبر کو اپنا عہدہ چھوڑنے والے ہیں، لیکن نیٹو جلد ہی اپنے جانشین کا اعلان کرنے کا خواہاں ہے تاکہ جون میں ہونے والے یورپی انتخابات یا آئندہ امریکی صدارتی انتخابی مہم میں اس تقرری کو الجھنے سے بچایا جا سکے۔

    اگر روٹے کو نیا اتحاد بننے سے پہلے مقرر کیا جاتا ہے، تو انہیں یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ اکتوبر تک نگراں وزیر اعظم کے طور پر کام کریں گے یا اپنے اگلے کردار کی تیاری کے لیے الگ ہو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ مارک روٹے نیٹو سربراہ بننے کے خواہشمند ہیں .

  • یوکرین کو نیٹو کا رکن بنایا جانا مستقبل قریب میں نہیں ہوگا،امریکا

    یوکرین کو نیٹو کا رکن بنایا جانا مستقبل قریب میں نہیں ہوگا،امریکا

    امریکا نے واضح کردیا ہے کہ روس سے تنازعہ ختم ہونے تک یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : روسی میڈیا کے مطابق لیتھوانیا میں 2 دو روزہ نیٹو سمٹ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئےامریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کو نیٹو کا رکن بنایا جانا مستقبل قریب میں نہیں ہوگا، یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ جنگ ختم نہیں ہوجاتی اوریوکرین کے صدر زیلنسکی بھی سمجھتے ہیں کہ نیٹو ممالک کی ذمہ داریاں اس بات سے کہیں زیادہ اہم ہیں کہ یوکرین کو نیٹو کا رکن بنایا جائے۔

    لیتھوانیا میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) اجلاس میں جی سیون ممالک نے واضح کیا کہ جب تک ضرورت پڑی یوکرین کی بھرپور مدد کی جائےگی اور روسی اثاثے اس وقت تک منجمد رہیں جب تک ماسکو ہرجانہ نہیں دیتا۔

    امید کرتا ہوں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ اردوان

    جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے طاقت اور زمین کے حصول کی ہوس میں یوکرین پر حملہ کرکے جنگ کا آغاز کردیا، ان کا اندازہ تھا کہ ایسا کرنے سے نیٹو اتحاد ٹوٹ جائے گا لیکن وہ غلط سوچ رہے تھے، نیٹو اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط، متحد اور پرعزم ہے۔

    بائیڈن کا کہنا تھا کہ روسی صدر نے امریکی سربراہی میں عسکری اتحاد کے بارے میں انتہائی غلط اندازہ قائم کیا تھا۔ نیٹو اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ مضبوط، زیادہ طاقتور، زیادہ متحد اور اپنے مشترکہ محفوظ مستقبل کیلئے زیادہ پرعزم ہے یوکرین کیلئے ہماری حمایت اور مدد جاری رہے گی اور یہ یوکرین کیلئے ہماری مضبوط عزم کا اظہار ہے۔

    نیٹو سمٹ کے موقع پر یوکرینی صدر زیلنسکی سے ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر کی جانب سے انہیں یقین دہانی کروائی گئی کہ روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی ضروریات کے تحت انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی امریکی صدر نے یوکرینی صدر کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے اس دن کا انتظار ہے جس دن ہم باضابطہ یوکرین کے نیٹو میں شمولیت کا جشن منائیں گے زیلنسکی کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ تمہارے لیے بری خبر یہ ہے کہ ہم کہیں نہیں جا رہے تم ہمارے پاس پھنس چکے ہو۔

    صدیاں ہیں فقط ایک ہی لمحے کی کہانی ، لمحہ جسے کھو دے وہ دوبارہ …

    دوسری جانب برطانیہ نے یوکرین کی جانب سے بار بار اسلحے کی درخواست پر حالت جنگ کا سامنا کرنے والے اپنے اتحادی ملک سے کہا ہے کہ ’ہم کوئی ایمازون، دنیا کی معروف ترین ای کامرس کمپنی، نہیں‘ ہیں برطانوی سیکرٹری دفاع بین والس نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی امداد کے بدلے یوکرین کو ہمارا احسان مند ہونا چاہیے اور اس چیز کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے اتحادی ممالک کے بھی اپنے اندرونی معاملات ہیں۔

    یوکرین کی جانب سے بار بار اسلحے کی درخواست پر سیکرٹری دفاع بین والس کا کہنا تھا کیف کو سمجھنا چاہیے کہ کیپیٹل ہل میں کچھ بڑبولے بیٹھے ہیاگر وہ واشنگٹن کو اسلحے کی شاپنگ لسٹ میں شامل کرتے ہیں توامریکی حکومت ایمازون کی برانچ کی طرح ہے، یوکرین کو اس چیز کو سمجھنا چاہیے کہ وہ اپنے اتحادیوں سے اسلحے کے اسٹاک کا ذخیرہ مانگ رہا ہے، ہم کوئی ایمازون نہیں ہیں۔

    اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

    برطانیہ کے سیکرٹری دفاع بین والس کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا ہم برطانوی عوام کے شکر گزار ہیں کیونکہ وہاں کے عوام نے ہمیشہ یوکرین کی حمایت کی، مجھے نہیں معلوم کہ بین والس کے حالیہ بیان کا کیا مطلب ہے، انہیں چاہیے کہ وہ اس حوالے سے مجھے تحریری طور پر لکھیں اور بتائیں کہ وہ کس طرح سے ہمیں اپنا احسان مند دیکھنا چاہتے ہیں۔

    اس موقع پر یوکرین کے صدر نے ساتھ بیٹھے وزیر دفاع سے پوچھا کہ کیا تمھارے برطانوی سیکرٹری دفاع کے ساتھ کوئی مسائل ہیں، کیا آپ نے کبھی کہا کہ آپ ان کے شکر گزار ہیں، آپ کو بین والس کو آج ہی فون کرنا چاہیےدوسری جانب برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے خود کو اپنے سیکرٹری دفاع بین والس کے بیان سے علیحدہ رکھتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ہمیشہ شکر گزار رہے ہیں۔

    نیٹو کایوکرین کو اتحاد میں شمولیت کا دعوت نامہ اور ٹائم فریم دینے سے انکار

  • نیٹو کایوکرین کو اتحاد میں شمولیت کا دعوت نامہ اور ٹائم فریم دینے سے انکار

    نیٹو کایوکرین کو اتحاد میں شمولیت کا دعوت نامہ اور ٹائم فریم دینے سے انکار

    ولنیئس : نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن ( نیٹو ) کے سربراہان نے یوکرین کو فوجی اتحاد میں شمولیت کا دعوت نامہ اور ٹائم فریم دینے سے انکار کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : نیٹو کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوکرین کو مستقبل میں فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے قابل ہونا چاہیے، لیکن انہوں صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ناراض کرتے ہوئے کیف کو فوری طور پر دعوت دینے سے انکار کردیا یوکرائن کی فوجیں اپنے ملک کے کچھ حصوں پر قابض روسی افواج کے خلاف جوابی کارروائی میں اہم کامیابیاں حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔

    نیٹو کے 31 رکن ممالک کے رہنماؤں نے منگل کو لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں دو روزہ سربراہی اجلاس کا آغاز کیا تمام رہنماؤں نے اعلان کیا کہ یوکرین کا مستقبل نیٹو میں ہے لیکن انہوں نے اس عمل کے لیے کوئی ٹائم لائن پیش نہیں کی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جب ہم اس پوزیشن میں ہوں گے کہ اتحادی متفق ہوں اور شرائط پوری ہو جائیں تو ہم یوکرین کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے اعلامیے میں شرائط کی وضاحت نہیں کی گئی تاہم یوکرین کیلئے ایک شرط ”ممبر شپ پلان“ کو ختم کر دیا گیا۔

    اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم یوکرین کی حکومت اور عوام کے ساتھ ان کے اپنی قوم، اپنی سرزمین اور مشترکہ اقدار کے بہادرانہ دفاع پرغیرمتزلزل یک جہتی کا اعادہ کرتے ہیں، اتحاد کیف کو فوجی باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ جمہوریت اور سلامتی کے شعبے میں اضافی اصلاحات پر پیش رفت کرنے میں مدد کرے گا

    منگل کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں یوکرین کے لیے کئی فوجی پیکجوں کا بھی اعلان کیا گیا حکام نے بتایا کہ 11 ممالک کا اتحاد اگست میں رومانیہ میں قائم کیے جانے والے ایک مرکز میں یوکرین کے پائلٹوں کو امریکی ساختہ ایف 16 لڑاکا طیارے اڑانے کی تربیت دینا شروع کرے گا، جبکہ جرمنی نے کیف کو مزید 771 ملین ڈالر کی فوجی امداد کا وعدہ کیا، جس میں دو پیٹریاٹ میزائل سسٹم لانچر، مزید 40 مارڈر انفنٹری فائٹنگ وہیکلز اور 25 لیپرڈ 1 ٹینک شامل ہیں۔

    ماسکو کے بارے میں سخت زبان میں کہا گیا ہے کہ روسی فیڈریشن اتحادیوں کی سلامتی اور یورو اٹلانٹک کے علاقے میں امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا اور براہ راست خطرہ ہے-

    مذاہب کےاحترام سےمتعلق پاکستان کیجانب سےاقوام متحدہ میں پیش قرارداد پرآج ووٹنگ کاامکان

    قبل ازیں زیلنسکی نے اس سے قبل نیٹو رہ نماؤں کو رُکنیت کے لیے کوئی ٹائم فریم پیش نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انھوں نے نیٹو کے سربراہ اجلاس میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی ہے انھوں نے اس سے قبل کہا کہ یہ غیر معمولی اور مضحکہ خیز ہوگا اگر دعوت نامے کا اور نہ ہی یوکرین کی رکنیت کے لیے کوئی ٹائم فریم مقررکیا جاتا ہے اجلاس کے آغاز پر زیلنسکی کا یہ تبصرہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینزاسٹولٹن برگ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ یہ بلاک کیف کو رکنیت کی راہ پر ایک ‘مثبت پیغام’ دے گا۔

    زیلینسکی کی تنقید کے بارے میں پوچھے جانے پر اسٹولٹن برگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جب رکنیت کے لیے آگے بڑھنے کے راستے کے سیاسی پیغام اور نیٹو اتحادیوں کی ٹھوس حمایت کی بات آتی ہےنیٹو کی طرف سے کبھی اس سے زیادہ مضبوط پیغام نہیں آیا نیٹو میں اس سے قبل کسی ملک کی شمولیت کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں تھی بلکہ وہ شرائط پر مبنی ہوتی تھی اور ہمیشہ سے ایسا ہی رہا ہے۔

    2023 سے 2027 تک کا عرصہ دنیا کی تاریخ کا گرم ترین دورریکارڈ ہوگا،اقوم متحدہ

    دوسری جانب ماسکو نے نیٹو کے سربراہی اجلاس پر تنقید کی اور خبردار کیا ہے کہ جنگ بڑھنے کی صورت میں یورپ کو سب سے پہلے تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ممکنہ طور پر یہ مسئلہ یورپی سلامتی کے لیے بہت خطرناک ہے اور اس لیے فیصلہ کرنے والوں کو اس سے آگاہ ہونا چاہیے، یورپی رہنما یہ نہیں سمجھتے کہ نیٹو کے فوجی ڈھانچے کو روس کی سرحدوں کی طرف منتقل کرنا ایک غلطی تھی۔

    علاوہ ازیں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ نیٹو کے ارکان یوکرین کے اتحاد میں شامل نہ ہونے پر متحد ہیں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نیٹو نے یوکرین کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فن لینڈ اور سویڈن کو رکنیت کیلئے دعوت دی گئی لیکن یوکرین کو نہیں، کیوں؟ ، یہ ایک سوال ہے جو تمام ٹی وی چینلز پر اٹھایا جانا چاہیے ۔

    وزن کم کرنے والے انجیکشن کا استعمال خود کشی کا سبب بن سکتا ہے؟