Baaghi TV

Tag: نیپرا

  • کراچی سمیت ملک بھر کے لیےبجلی مہنگی

    کراچی سمیت ملک بھر کے لیےبجلی مہنگی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ہوگا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافی رقم کی وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی۔اس سے قبل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، تاہم نیپرا نے 8 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا۔

    یاد رہے کہ 29 ستمبر کو نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی، جس میں سی پی پی اے، وزارت توانائی، بزنس کمیونٹی اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی.

    وینزویلا نے اپوزیشن لیڈر کو نوبیل انعام دینےپر ناروے میں سفارت خانہ بند کردیا

    کراچی میں سڑکوں پر گڑھے،اداکار مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی

    برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی ریکارڈ آمد، حکومتی اقدامات ناکام

    کراچی میں افغان کیمپ کی زمین پر قبضے کا خدشہ،پولیس چیف کو خط

  • ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر

    ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر

    بجلی صارفین کے لیے بری خبر، اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی گئی۔

    سی پی پی اے نے یہ درخواست دائر کی ہے، جس پر نیپرا نے 29 ستمبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، اور امکان ہے کہ اکتوبر کے بلوں میں اگست کی ایڈجسٹمنٹ شامل کی جائے گی۔گزشتہ ہفتے نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    اس وقت کے الیکٹرک صارفین کو ان دو ماہ کی ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے 57 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جا رہا ہے۔باقی صارفین کے لیے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی، جس کا ریلیف رواں ماہ کے بلوں میں مل رہا ہے۔

    صائم ایوب صفر پر آؤٹ، شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر

    کشمیری حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ مرحوم کی زندگی پر ایک نظر

    چیئرمین پی ٹی اے کی برطرفی کے خلاف اپیل، کل سماعت ہوگی

    دورہ چین، صدر زرداری کا اُرومچی پہنچنے پر شاندار استقبال

  • نیپرا کا بجلی کمپنیوں پر 25 کروڑ سے زائد جرمانہ

    نیپرا کا بجلی کمپنیوں پر 25 کروڑ سے زائد جرمانہ

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اضافی بلنگ اور لوڈشیڈنگ پر کارروائی کرتے ہوئے دو سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا۔

    گیپکو (گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی) کو صارفین کو اضافی بل بھیجنے پر 20 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔نیپرا نے گیپکو کو ہدایت کی ہے کہ صارفین سے وصول شدہ اضافی رقم واپس کی جائے۔سیپکو (سکھر الیکٹرک پاور کمپنی) کو نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔فیصلے کے مطابق، سیپکو کو 4 اپریل 2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ جمع کرانا ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ دونوں کمپنیوں پر شوکاز نوٹس کے بعد کارروائی کی گئی اور باقاعدہ فیصلے جاری کر دیے گئے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کے گھر ڈکیتی، 30 تولہ سونا اور لاکھوں روپے نقدی چوری

    اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، ایک دن میں 59 فلسطینی شہید

    چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا

    ورلڈ بینک اور سندھ حکومت کا کراچی ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان پر گروپ قائم

  • ملک بھر میں بجلی سستی، ستمبر کے بلوں میں ریلیف

    ملک بھر میں بجلی سستی، ستمبر کے بلوں میں ریلیف

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمی جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔بجلی صارفین کو یہ ریلیف ستمبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔ سی پی پی اے نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی تاہم نیپرا نے 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی منظور کی۔اس فیصلے سے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر تقریباً ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

    واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے یکساں ٹیرف سے متعلق ای سی سی پالیسی گائیڈ لائنز نیپرا میں جمع کروا دی تھیں۔

    سیلاب متاثرین کے لیے اقوامِ متحدہ کا 50 لاکھ ڈالر امدادی فنڈ کا اعلان

    پاکستان کی قطر پر اسرائیلی بمباری کی مذمت، قطر و فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

    ایشیا کپ 2025: بھارتی کپتان محسن نقوی سےمصافحہ کرنے پر غدار قرار

    قطر پر اسرائیلی حملے پر اقوامِ متحدہ کی شدید مذمت

  • کے الیکٹرک نے نیپرا کو بھی ماموں بنایا، 36 گھنٹے بعد بھی بیشتر علاقے اندھیرے میں

    کے الیکٹرک نے نیپرا کو بھی ماموں بنایا، 36 گھنٹے بعد بھی بیشتر علاقے اندھیرے میں

    کے الیکٹرک نے نیپرا کو یقین دہانی کروائی تھی کہ شہر کے تمام فیڈرز رات ساڑھے 9 بجے تک بحال کر دیے جائیں گے، مگر ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود کراچی کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم رہا۔

    ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کے الیکٹرک کو اضافی وقت بھی دیا، لیکن انتظامیہ فالٹ دور نہ کر سکی۔شہر کے کئی علاقوں میں 36 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی۔بارش کے بعد متعدد فیڈرز دوبارہ ٹرپ کر گئے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی۔گلشن اقبال بلاک 5، ڈی ایچ اے، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، کورنگی، گلستان جوہر، ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، ایم اے جناح روڈ، اولڈ سٹی ایریا، معین آباد، حسرت موہانی کالونی، پہاڑ گنج، بنارس اور بلدیہ سمیت کئی علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے۔

    صرف تھوڑی بارش کے بعد بھی 415 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔گزشتہ روز ریکارڈ 900 سے زائد فیڈرز بند ہوئے، جس کے باعث تقریباً آدھا شہر بجلی سے محروم رہا۔شہری بجلی بحالی کے بجائے عملے کے رویے پر بھی برہم، کے الیکٹرک کے شکایتی مراکز پر دھرنے دے بیٹھے۔ے الیکٹرک کا بوسیدہ نظام اور آپریشنل ٹیمیں فالٹ دور کرنے میں مکمل ناکام نظر آئیں، جس کے باعث کراچی کے عوام کو دوسری رات بھی اندھیرے میں گزارنی پڑی۔

    کراچی میں طوفانی بارشیں، حادثات میں 17 افراد جاں بحق

  • سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد

    سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد

    اسلام آباد: نیپرا نے سیپکو اور حیسکو پر مجموعی طور پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کر دیے۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نقصانات کم نہ کرنے، ریکوری میں بہتری نہ لانے، پولزکی ارتھنگ اور حفاظتی معیارات پر عمل نہ کرنے پر سندھ میں بجلی کے تقسیم کار دونوں سرکاری اداروں سکھر الیکٹرک کمپنی (سیپکو) اور حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے خلاف بڑاایکشن لیتے ہوئے دونوں کمپنیوں پرمجموعی طور پرساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائدکردیے۔

    نیپرا کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سیپکو اور حیسکو شوکاز نوٹسز کے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے، نیپرا قوانین پر سیپکو عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا، سیپکو اپنے انتظامی علاقے میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ کرنے سے متعلق ناکام رہا،نیپرا نے سیپکو کو 3 ماہ میں باقی ماندہ اسٹیل اسٹرکچر کی ارتھنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیپکو کو پی سی سی پولز کی ارتھنگ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

    9 مئی مقدمہ،قریشی پھر بری،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری،صنم جاوید،عالیہ حمزہ کو سزا

    سیپکوپر 3 مختلف فیصلوں کے تحت 7 کروڑ روپے اور حیسکو پر ایک فیصلے کے تحت ڈھائی کروڑ روپےکاجرمانہ عائد کیا گیا ہے،حکم ناموں کے مطابق حیسکوپر مالی سال 23-2022 کے مقابلے مالی سال 24-2023 میں نقصانات کم نہ کرنے اور ریکوری میں بہتری لانےمیں ناکامی پر ڈھائی کروڑ روپےکاجرمانہ عائد کیا گیاجبکہ سیپکوپر مالی سال 23-2022 کے مقابلے مالی سال 24-2023 میں نقصانات کم نہ کرنے اور ریکوری میں بہتری لانے میں ناکامی پر 5 کروڑ روپےکاجرمانہ عائد کیا گیا،اسی طرح حفاظتی معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیپکو کو ایک کروڑ روپےکاجرمانہ کیا گیا جبکہ کھمبوں کی ارتھنگ میں ناکامی پر بھی ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا،نیپرا نے سیپکو اور حیسکو کو 15 روز میں جرمانے کی رقم نامزد کردہ بینک میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے-

    ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کی موت، ڈرائیور کا لائسنس بھی 8 سال پہلے کا ایکسپائر نکلا

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔

    اتھارٹی نے سی پی پی اے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی مالی سال2024،25 کی چوتھی سہ ماہی کیلئے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا ،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا، اتھارٹی کو بتایا گیا کہ سرکلر ڈیٹ 780 ارب روپے کم ہو گیا ہے۔

    حکام نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ 2300 ارب روپے کم ہو کر 1600 ارب روپے رہ گیا ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہونے سے 200 ارب روپے سرکلر ڈیٹ کم ہوا، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ بند ہونے سے 18 ارب روپے کا فرق آیا ہے، ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز میں بھی کمی ہوئی ہے، تمام ڈسکوز کی بجلی کی کھپت میں اوسطا 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، صرف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی کی فروخت کم ہوئی ہے۔

    پاکستان نے بھارت سے ساتھ ٹیکنالوجی وار جیتی ہے، شزا فاطمہ

    اتھارٹی نے بجلی کی صنعتی گروتھ میں اضافے کے سوال اٹھائے، ڈسکوز کا کوئی بھی سی ای او اتھارٹی کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکا،حکام نے کہا کہ حکومت ڈائریکٹ سبسڈی اور کراس سبسڈی میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے، بنکوں سے 1275 ارب روپے کا قرضہ لے کر واپسی کیلئے کوئی الگ سرچارج نہیں لگے گا، اوور بلنگ کے معاملہ پر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف انکوائری وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے،لیسکو کے متعدد افسران کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے، الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا معاملہ صوبوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، دو صوبوں نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔

    ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی، امریکی جنگی طیارے حرکت میں آگئے

  • بجلی سستی ہونے کا امکان

    بجلی سستی ہونے کا امکان

    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی سستی ہونےکا امکان ہے۔

    نیپرا کی جانب سےبجلی تقسیم کارکمپنیوں کی گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف دینےکے لیےدرخواست پر کل سماعت کی جائےگی،وفاقی حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کےنتیجے میں کیپسٹی چارجز میں زبردست کمی کاریلیف ایک بار پھربجلی کی قیمت میں کمی کی صورت میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اپریل تاجون 2025 کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا رکھی ہےبجلی تقسیم کار کمپنیوں نےکیپیسٹی چارجزکی مد میں 53 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات میں 66 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کمی مانگی ہے تاہم آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں صارفین سے 18 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

    بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 ہوگئی، این ڈی ایم اے

    حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف رکھنے کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پربھی ہوگا،نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائےگی اور وفاقی حکومت کی منظوری سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔

    اسرائیلی وزیرکی قیادت میں سیکڑوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

  • کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 3 پیسے فی یونٹ سستی کر دی، جبکہ دیگر سرکاری ڈسکوز (بجلی تقسیم کار کمپنیوں) کے صارفین کے لیے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    نیپرا کی جانب سے یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی اپریل 2025 کے لیے کی گئی ہے۔دیگر تمام صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی مئی 2025 کے لیے لاگو ہوگی۔قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو آئندہ بجلی بلوں میں منتقل کیا جائے گا، تاہم سبسڈی یا سبسڈی سے مستثنیٰ صارفین پر اس کا اطلاق حکومت کی پالیسی کے مطابق ہوگا۔

    یہ فیصلہ صارفین کو مہنگائی کے دباؤ سے جزوی ریلیف دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    خیبرپختونخوا، پولیس شہداء پیکیج اور یونیفارم الاؤنس میں نمایاں اضافہ

    ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ سمیت بڑی جامعات پر دباؤ، غیر ملکی طلبہ کا ریکارڈ طلب

    روس کا یوکرین پر 728 ڈرونز کا ریکارڈ حملہ، عالمی سطح پر نئی پابندیوں کا عندیہ

  • ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان، گھریلو صارفین کے لیے ٹیرف میں کمی کی تجویز

    ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان، گھریلو صارفین کے لیے ٹیرف میں کمی کی تجویز

    مہنگائی اور غربت سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے، پاور ڈویژن نے یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا کو درخواست جمع کرا دی۔

    ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 1.16 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ نیپرا یکم جولائی کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

    گھریلو صارفین کے مجوزہ نرخ:
    50 یونٹ تک لائف لائن صارفین: 3.95 روپے فی یونٹ (برقرار)

    51 تا 100 یونٹ: 7.74 روپے فی یونٹ (برقرار)

    1 تا 100 یونٹ (پروٹیکٹڈ): 10.54 روپے فی یونٹ (1.15 روپے کمی)

    101 تا 200 یونٹ (پروٹیکٹڈ): 13.01 روپے فی یونٹ

    1 تا 100 یونٹ (نان پروٹیکٹڈ): 22.44 روپے فی یونٹ

    101 تا 200 یونٹ (نان پروٹیکٹڈ): 28.91 روپے فی یونٹ (1.16 روپے کمی)

    201 تا 300 یونٹ: 33.10 روپے فی یونٹ

    301 تا 400 یونٹ: 37.99 روپے فی یونٹ

    401 تا 500 یونٹ: 40.22 روپے فی یونٹ

    501 تا 600 یونٹ: 41.62 روپے فی یونٹ

    601 تا 700 یونٹ: 42.76 روپے فی یونٹ

    700 یونٹ سے زائد: 47.69 روپے فی یونٹ

    نیپرا پہلے ہی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے چکا ہے، اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کو فیصلہ بھجوایا جا چکا ہے۔یہ مجوزہ کمی اگر منظور ہو جاتی ہے تو ملک بھر میں بجلی صارفین کو مہنگائی کے اس دور میں معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    چین کا پاکستان پر ایک اور اعتماد، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور

    امت مسلمہ کا اتحاد،حقیقت کا چیلنج ،تحریر؛ اقصیٰ جبار