Baaghi TV

Tag: نیپرا

  • کے الیکٹرک کی غفلت،شہریوں کے لیے مہنگی بجلی کا سبب بنی

    کے الیکٹرک کی غفلت،شہریوں کے لیے مہنگی بجلی کا سبب بنی

    اسلام آباد: ”کے الیکٹرک“ کمپنی کی ناقص حکمت عملی اور میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی شہریوں کے لیے مہنگی بجلی کا سبب بنی ہے۔

    باغی ٹی وی : نیپرا کی دستاویزات کے مطابق دسمبر میں کے ای نے نیشنل گرڈ (این ٹی ڈی سی) سے سستی بجلی لینے کے بجائے مہنگی آئی پی پیز سے بجلی خریدی، کے ای کے اپنے کیپٹو پاور اور آئی پی پیز سے حاصل کی گئی بجلی کی لاگت نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ رہی۔

    کے ای کے اپنے پاور پلانٹس اور آئی پی پیز سے بجلی کی پیداواری لاگت 18 روپے 63 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کی قیمت 9 روپے 60 پیسے فی یونٹ تھی، نیپرا کے مطابق کے ای نے دسمبر میں این ٹی ڈی سی سے 1600 میگاواٹ بجلی لی لیکن صرف 985 میگاواٹ استعمال کی، جبکہ باقی بجلی مہنگے ذرائع سے پیدا کی گئی-

    مریم نواز نےمزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

    نیپرا نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ کے ای نے میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کی، جس کا بوجھ صارفین پر پڑا، مزید برآں، کے ای کی جانب سے مہنگی آر ایل این جی خریدنے کے فیصلے نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مزید بڑھا دیا۔

    غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

  • ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی

    ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی

    اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کی کمی کردی گئی ہے کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے۔

    نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔

    قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دیا

    نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی اور ملک کے دیگر صارفین کے لیےجنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت کا آغاز ،پاکستانی جہاز چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز

  • نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ جرمانہ عائد کر دیا

    نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ جرمانہ عائد کر دیا

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیپرا کے مطابق یہ جرمانہ مرمت کے کام کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے اور حادثات کے باعث لگایا گیا ہےمرمت کے دوران طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، جس کے نتیجے میں حادثات پیش آئے، نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو تین ماہ کے اندر جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو حادثات کی مکمل انکوائری کرنے کی ہدایت کی تھی، لیکن آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود حتمی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی، یہ حادثات این ٹی ڈی سی کی کارکردگی اور صلاحیت پر سوالیہ نشان ہیں، نیپرا ایکٹ کی خلاف ورزی کے باعث یہ حادثات پیش آئے، اور متاثرہ ملازمین و ان کے اہل خانہ کو معاوضہ ادا کیا جانا چاہیے۔

    مخصوص چیٹ سسٹم پر نامناسب گفتگو ،امریکی نیشنل انٹیلیجنس کے 100 سے زائد کارکن برطرف

    اتھارٹی نے واضح کیا کہ سیفٹی پروٹوکولز پر عمل نہ کرنا نیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور این ٹی ڈی سی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک کروڑ روپے کا جرمانہ تین ماہ کے اندر جمع کرایا جائے۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس :اہم گواہ نے ملزمان رمغان اور شیراز کو شناخت کرلیا

  • کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں صارفین نے کے الیکٹرک کی طرف سے 5 ارب کے بقایا ایڈجسمنٹ مانگنے کی درخواست کی مخالفت کردی۔کے الیکٹرک صارفین نے عدالت سے درخواست کی کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی صارفین کو منتقل کی جائے۔اس پر کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ پارشل لوڈ، اوپن سائیکل اور اسٹارٹ اپ کاسٹ کی مد میں پانچ ارب روپے کے بقایا جات ہیں، ہمیں اس درخواست میں یہ پانچ ارب روپے دیے جائیں۔

    کے الیکٹرک کے صارفین نے نیپرا سماعت میں مسائل کے انبار لگا دیے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔صارفین کہتے ہیں کہ چار سالوں کے دوران کے الیکٹرک نے ایف سی اے کیا تھا اور باقی ڈسکوز کا ایف سی اے کیا تھا۔دوران سماعت کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ کے ای کو سبسڈی نہیں دی جاتی بلکہ ٹیرف میں فرق کی مد میں ادائیگی کی جاتی ہے۔کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی جب کہ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔

    وزارت داخلہ کو ملی ضمنی گرانٹ منظوری کے بغیر دی گئی

    سندھ حکومت کی جنوبی کوریا کو صنعتیں لگانے کی پیشکش

    مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن الائنس میں باضابطہ شمولیت سے انکار

    بلوچستان کے طلبا کیلیے یو اے ای کا اسکالرشپ پروگرام کااعلان

  • نیپرا نے مختلف کمپنیوں پر جرمانے عائد کردیئے

    نیپرا نے مختلف کمپنیوں پر جرمانے عائد کردیئے

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مختلف کمپنیوں پر جرمانے عائدکردیئے۔

    باغی ٹی وی: کمپنیوں پر جرمانے مہلک حادثات سے بچاؤ کیلئے ناکافی اقدامات کی بنا پر کیے، نیپرا نے ملتان، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔

    حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر بھی جرمانے عائد کیے ہیں جو کرنٹ سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیے گئے ہیں،میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ کر سکے، نیپرا نے تینوں ڈسکوزپر فی کس ایک کروڑ روپے جرمانہ عا ئد کیا اور جرمانے کی رقم 15 روز میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

    ملک کی اے آئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار

    حکم نامے میں مزید کہا گیا ہےکہ نیپرا قوانین پر تینوں ڈسکوز عمل درآمد کرانے میں ناکام رہیں، تینوں ڈسکوز اپنے انتظامی علاقوں میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ میں ناکام رہیں جس پر میپکو، پیسکو اور ٹیسکوکو 3 ماہ میں باقی ماندہ اسٹیل اسٹرکچر کی ارتھنگ کی ہدایت کی گئی ہے نیپرا نے ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام میں ناکامی پربھی کارروائی کی ہے۔

    نیپرا کے مطابق حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی حیسکو پربھی ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین کا جوابی اقدام

  • بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

    بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی مالی ضروریات پوری کرنے کےلیے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی اجازت طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی مالی ضروریات کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 59 پیسے وصول کرنے کی اجازت طلب کرلی گئی ہے۔درخواست مالی سال 2024-25 کے لیے جمع کی گئی ہے۔درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں، لیگل چارجز شامل ہے،درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ، دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ شامل ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 29جنوری کو سماعت کرے گی۔واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس سے بجلی صارفین پر 1 ارب 18کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    اس سے قبل نیپرا نے جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے ایک ماہ کےلیے ہو گا تاہم اضافے کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ بجلی صارفین پر نہیں ہو گا۔ ونٹر پیکج کے تحت اضافی بجلی استعمال پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہو گا۔گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبر میں ختم ہو گئی تھی۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی 1روپے74پیسےفی یونٹ تھی۔

    قطر جانیوالامسافر 9ایم ایم گولیاں برآمد ہونے پر آف لوڈ

    ”اقلیتیں سر کا تاج“مریم نواز شریف نے وعدہ سچ کر دکھایا

    بشریٰ بی بی کی ترجمان کون؟نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

    جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سےاجتماعی زیادتی کامرکزی ملزم گرفتار

  • 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

    1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

    اسلام آباد:سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

    باغی ٹی وی: سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، جبکہ لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا، درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کی جائے گی۔

    سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں پانی سے 22.80 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد اور فرنس آئل سے 0.03 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے12.31فیصد، ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیدا کی گئی، دسمبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔

    سندھ میں صنعتی ترقی اور معاشی بہتری کی جانب ایک اور قدم

    ملتان: ساجد خان اور نعمان کی شاندار بولنگ،ویسٹ انڈیز آل آؤٹ، پاکستان کو 93 رنز کی برتری

    حکومت پنجاب کا گاڑیوں کی رجسٹریشن پر بڑا فیصلہ

  • کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

    کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

    نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک نے 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔کمپنی کی جانب سے پیش ہونے والے حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پاورپلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹ 6،7 روپے ہے اور بجلی کی طلب سالانہ بنیاوں پر 13 فیصد بڑھی ہے جب کہ گھریلو شعبے کی جانب سے بجلی کی طلب زیادہ بڑھی ہے۔دوران سماعت ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ کے الیکٹرک کا زیادہ انحصار این ٹی ڈی سی پر ہے۔ کیوں نہ ہم کے الیکٹرک کو جنریشن کا لائسنس ہی دے دیں۔ممبرا نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ اگلے 5، 6 سال میں گروتھ کس طرح دیکھ رہے ہِیں؟۔ سولر اور دیگر چیزوں کو دیکھ کر گروتھ سے متعلق کیا کہیں گے؟، جس پر کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ کیپٹو پلانٹس شفٹ ہونے سے گروتھ بڑھے گی۔

    سماعت کے دوران کے الیکٹرک حکام نے بریفنگ دی کہ نومبر میں ہم نے این ٹی ڈی سی سے 62 فیصد بجلی خریدی۔ این ٹی ڈی سے بجلی زیادہ لی ہے جو ہمیں کافی سستی بڑی ہے۔ نومبر میں ایل این جی سے 21 فیصد، فرنس آئل سے 13 فیصد بجلی بنائی گئی۔ نومبر میں اکتوبر کے مقابلے ہماری اوسطاً ڈیمانڈ 2300 سو میگاواٹ رہی۔حکام نے بتایا کہ اکتوبر میں ہماری اوسطاً بجلی ڈیمانڈ 2600 میگاواٹ تھی۔ اکتوبر کے مقابلے نومبر میں بجلی کی ڈیمانڈ میں 12 فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے ہماری ڈیمانڈ 2000 میگاواٹ تھی۔

    بعد ازاں کے الیکٹرک کےنومبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہونے پر نیپرا نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ اس سے قبل اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 49 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔کے الیکٹرک حکام کے مطابق نومبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت صارفین سے مزید 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزیدکم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، گھریلو 300یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین ، پری پیڈ صارف، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

    جنوبی افریقہ کو جھٹکا، فاسٹ بولر اینرچ نورکیا چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    خیرپور، دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع

    پولیس نے سندھ اور کراچی میں بہت قربانیاں دی ہیں، غلام نبی میمن

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا جھٹکا، کوچ نےمعذرت کر لی

  • صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی

    صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی

    سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 49 پیسے کمی کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک کیلئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے قیمت میں کمی نومبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی جبکہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے قیمت میں کمی اکتوبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی۔اس سلسلے میں اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین کو ریلیف جنوری کے بلوں میں دیا جائے گا۔

    وزیراعظم، بلاول بھٹو کا دہشگردوں کو واصلِ جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل،تین جوان شہید

  • بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب روپے کا نقصان ہوا

    بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب روپے کا نقصان ہوا

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی ترسیل و تقسیمِ کار کمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹس 2023-24 جاری کر دیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سال 2023-24 میں بجلی کمپنیاں نقصانات کے اہداف حاصل کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہیں۔ بجلی کمپنیوں کے نقصانات سے ایک سال میں 281ارب روپے کا نقصان ہوا۔ آپریشنل پاورپلانٹس کے حوالے سے کارکردگی جائزہ رپورٹ 2023-24 جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی شدید طلب کے موسم میں بھی سستے پاور پلانٹس نہ چلائے جا سکے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں تمام ڈسکوز 100 فیصد ریکوری میں ناکام رہیں اور وصولیوں کی شرح کم رہنے سے ایک سال میں خزانےکو 380 ارب روپےکا نقصان ہوا۔صرف ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف 34لاکھ سے زائد شکایات درج کرائی گئیں اور سال2023-24 میں ترسیلی نقائص کےباعث صارفین سستے بجلی سے محروم رہے۔

    حب ڈیم سےنئی کنال کی تعمیر کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،میئر کراچی

    سندھ حکومت کادیہی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پروگرام شروع

    شام میں پھنسے پاکستانی لبنانی سرحد پر پہنچ گئے

    چیمپئنزٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی میں ہوگا