Baaghi TV

Tag: نیپرا

  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

    بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

    اسلام آباد: صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 51 ارب 88 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔

    باغی ٹی وی : بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست کردی جس کے بعد بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا،درخواست رواں مالی سال 2023-24 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، نیپرا 17 مئی کو اس درخواست کی سماعت کرے گا۔

    بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست میں کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے جس میں آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے،وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا تاہم منظوری کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

    پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان

    اذلان شاہ کپ: پاکستان اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ برابر

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملنے سے انکار کر دیا

  • مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی،وزارت توانائی

    مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی،وزارت توانائی

    اسلام آباد: حکومت نے مسلسل تیسرے مہینے بجلی کے بلز میں کمی کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

    باغی ٹی وی : وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے مقابلے اپریل کے بلز7 روپے 6 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ پر لائے گئے،اسی طرح اپریل کے مقابلے میں مئی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ4.92 روپے سے کم کر کے 2.94 روپے پرلانے کی درخواست نیپرا میں سماعت کیلئے جمع کرادی گئی ہےمارچ کےمقابلے مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔

    وفاقی وزیر برائے توانائی و پیداوار اویس لغاری نے کہا کہ فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

    پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بے ساکھیوں پر بنی فارم 47 کی حکومت نے پہلے بجلی اور اب پٹرول مہنگا کر دیا ایک سال پہلے کہا تھا بجلی 85 روپے فی یونٹ تک جائے گی، آج بتا رہے ہیں کہ بجلی 100 روپے فی یونٹ تک جائے گی، پٹرول بم جو گرایا گیا ہے آئی ایم ایف معاہدے کے تحت پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی لگائی جائے گی۔

    واٹس ایپ میں اے آئی فیچر کا اضافہ

    عمر ایوب نے کہا کہ 31 دسمبر تک 870 ارب روپے کا آئی ایم ایف کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے یہ لوگ ڈنڈی مار کر 30 جون تک 970 ارب روپے جمع کریں گے، 15 روز بعد یہ دوبارہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں گے، یہ ٹارگٹ سے زیادہ جمع کرنے کے والے جیب کترے ہیں، ڈائریکٹ ٹیکس سے آپ کا کم ہوتا ہوا کاروبار مزید سکڑ رہا ہے، بے روزگاری عروج پر جا رہی ہے۔

    آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت

  • بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا الزام ثابت،25 کروڑ جرمانہ

    بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا الزام ثابت،25 کروڑ جرمانہ

    اسلام آباد: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر 25 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے کا الزام ثابت ہوگیا، نیپرا کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں گزشتہ سال ستمبر میں شوکاز نوٹس بھیجے تھے، نیپرا کو گزشہ سال شہریوں کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایت ملی تھی۔

    نیپرا نے متعلقہ کمپنیوں کے سسٹم کو چیک کیا تو تحقیقات میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سسٹم ناقص نکلا بجلی کمپنیوں کو دفاع کا پورا موقع دیا گیا تاہم وہ الزام کے دفاع میں ناکام رہیں اور الزام درست ثابت ہونے پر ان پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا، نیپرا نے کے الیکٹرک، سیپکو، کیسکو، پیسکو اور حیسکو پر جرمانے عائد کردئیے جس میں ہر کمپنی پر 5،5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی

    کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی

    اسلام آباد: عوام کو پیٹرول کے بعدبجلی کا بھی جھٹکا، حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی، صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    قبل ازیں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

    مولانا کی بچے کے ساتھ بدفعلی، ماریہ کا بھائی کے ہاتھوں قتل، بات اسمبلی پہنچ …

    وزرات خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا-

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • بجلی مزید مہنگی ہو گئی

    بجلی مزید مہنگی ہو گئی

    اسلام آباد: نیپرا نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے،نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے، بجلی مہنگی کرنےکی منظوری رواں مالی سال دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

    نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے،نیپرا کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، اضافے سے صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    راولپنڈی،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    نیپرا کے مطابق ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے 14 فروری کو عوامی سماعت کی تھی اس سے قبل صارفین سے2 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 4 روپے 43 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا تھا جو کہ مارچ 2024 تک تھا، صارفین کوگزشتہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی نسبت اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 68 پیسے کم چارج کیا جائے گا،س فیصلے کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا

  • ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے  فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی، سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔

    سی پی پی اے درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، فروری میں پانی سے 24.77 فی صد بجلی پیدا کی گئی، مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیداکی گئی۔

    آئی ایم ایف کا سیاست میں استعمال کروڑوں عوام کی تقدیر سے کھیلنے کے برابر …

    درخواست منظور ہونے پر صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا اور اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا 28 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کرے گی۔

    سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور ڈویژن کا قلمدان سنبھال لی

    امید ہے کہ چیمپئینز ٹرافی پر بھارت کی جانب سے مثبت رویہ …

  • بجلی ایک ماہ کیلئے  7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی

    بجلی ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، بجلی ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،بجلی کی قیمتوں کے اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، لائف لائن سمیت کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا،صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ،واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

  • نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست  دائر

    نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر

    اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔

    باغی ٹی وی : نیپرا سے بجلی 7 روپے 13پیسے فی یونٹ مہنگی کر نے کی درخواست کی گئی ہے جس پر سماعت 23 فروری کو ہوگی، درخوا ست جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، اس اضافے سے صارفین پر 66ارب77کروڑروپے تک کااضافی بوجھ پڑے گا۔

    واضح رہے کہ جنوری میں سب سے مہنگی بجلی 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ڈیزل سے پیدا کی گئی، ڈیزل سے 10 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے،فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جنوری میں فرنس آئل سے 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

    سیاست دانوں کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 107فلسطینی شہید اور 145زخمی

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کا یوم پیدائش

  • آئندہ 3 ماہ  کیلئے بجلی میں اضافے کا امکان

    آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: ملک میں آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی میں اضافے کا امکان ہے،جس کیلئے وزارت توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت توانائی نے نیپرا میں کی گئی دائر درخواست میں آئندہ 3ماہ کیلئےبجلی کی قیمتوں میں 4 روپے40پیسےاضافے کا مطالبہ کیا ہے،بجلی سہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں کی جائےگی،جس سے بجلی صارفین پر 82ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا ، نیپرا14 فروری کودرخواست پرسماعت کرےگی ۔

    درخواست کے متن میں وزارت توانائی نےلکھا کہ فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی نے9ارب 44کروڑاضافہ مانگاہےپشاورالیکٹرک سپلائی 11ارب 60کروڑمیپکو نے 15ارب مانگاہےلیسکونے15ارب 10کروڑکیسکو نے10 ارب اضافہ مانگاہے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنانے پر کام …

    شہباز شریف کا حکومت سازی کیلئے مولانا فضل الرحمان سے دوبارہ رابطہ

    بلاول بھٹو سے امریکی سفیر کی ملاقات

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کر دی۔

    باغی ٹی وی : نیپرا نے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،نیپرا کے مطابق بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی،اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا,نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا، اور نیپرا اتھارٹی نےگزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی2.87 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

    کمپیوٹر کی بورڈ میں نئی "کی” کا اضافہ

    امریکا میں مسجد کے باہر فائرنگ سے پیش امام شہید

    بیوی آپکی، بچہ آپکا ، پیسے آپ نہیں دینگے اور بوجھ جج پر،چیف جسٹس برہم