Baaghi TV

Tag: نیپرا

  • عوام کو مہنگی بجلی بیچنا ثابت ، کے الیکٹرک کو 20کروڑ روپے جرمانہ برقرار

    عوام کو مہنگی بجلی بیچنا ثابت ، کے الیکٹرک کو 20کروڑ روپے جرمانہ برقرار

    اسلام آباد: نیپرا نے عوام کو مہنگی بجلی بیچنا ثابت ہونے پر کے الیکٹرک کو ذمے دار قرار دیتے ہوئے 20کروڑ روپے جرمانہ برقرار رکھا۔

    باغی ٹی وی: نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ جاری کر دیا،کے الیکٹرک کی نااہلی کا بوجھ اہل کراچی پر منتقل نہیں کرسکتے،فیصلے کے مطابق کے الیکٹرک نے سستے اور بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس چلانے میں جان بوجھ کر تاخیر کی، ناقص کارکردگی والے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی اور کے الیکٹرک کراچی میں بجلی کی لوڈشنگ کا باعث بھی بنا،نیپرا نے مہنگی بجلی بیچنے کے معاملہ پر کے الیکٹرک سے متعلق ستمبر 2021 اور مئی 2022 کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔

    دوسری جانب ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، 7 ستمبر سے اب تک 20 ارب 47 کروڑ ریکور جب کہ 15 ہزار167 بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

    تیز رفتار مسافر بس الٹ جانے سے متعدد افراد زخمی

    پاور ڈویژن کے مطابق 7 ستمبر سے جاری آپریشن میں اب تک 20 ارب 47 کروڑ وصول کرلیے گئے جب کہ ملک بھر میں کریک ڈاون کے دوران 15 ہزار167 بجلی چور پکڑے گئے ہیں لیسکو ریجن کی کارکردگی سب سے بہتر رہی جہاں سب سے زیادہ 5 ارب 34 کروڑ کی وصول اور 5 ہزار 58 بجلی چور گرفتار ہوئے اس کے علاوہ حیسکور یجن سے 3 ارب 98 کروڑ کی ریکوری اور 46 افراد گرفتار ہوئے جب کہ پیسکو ریجن سے 3 ارب 94 کروڑ وصول اور 1 ہزار 420 افراد کو پگڑا گیا ہے،کریک ڈاؤن کے دوران آئیسکو ریجن سے 42 کروڑ سے زائد کی ریکوری ہوئی اور 310 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا

  • بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی

    بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی پھر مہنگی کردی ہے اور نیپرا نےکراچی کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسے یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

    جبکہ نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے اور نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023 میں کی جائیں گی، نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری بھی دی تھی اور نیپرا نے منظوری سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی تھی تاہم کہا گیا تھا بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا لیکن نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق پورے ملک کے لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

  • شہری کو 12 لاکھ کا بل بھیجنے پرکےالیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری

    شہری کو 12 لاکھ کا بل بھیجنے پرکےالیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شہری کو بجلی کا بل 12 لاکھ روپے بھیجنے پر کے الیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے بجلی کا زائد بل بھیجنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ناظم آباد کے شہری نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ناجائز بل بھیجا گیا، ہائیڈرنٹ چلانے کے جھوٹے الزام میں 12لاکھ کا بل بھیجا گیا۔

    عدالت نے درخواست گزار استفسار کیا کہ تو آپ ہائیڈرنٹس چلاتے ہیں جس پر درخواست گزار نے کہا کہ نہیں جج صاحب میں ایک رہائشی گھر میں رہتا ہوں عدالت نے کہا کہ گھر کی تصاویر ہیں تو دکھائیں جس پر درخواست گزار نے کہا کہ گھر کی تصاویر اس وقت موجود نہیں ہیں، بل ادا نہ کرنے کی صورت میں بجلی بھی منقطع کردی گئی ہے۔

    پی آئی اے نے لیز کے واجبات ادا نہ ہونےپر پانچ طیارے گراؤنڈ کر دیئے

    عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کے الیکٹرک کے آفس سے رجوع کیا ؟جس پر شہری نے بتایا کہ میں کے الیکٹرک کے دفتر گیا، تو انہوں نے بل 12لاکھ سے 8 لاکھ کردیا عدالت نے استفسار کیا کہ آپ ابھی کیا چاہتے ہیں؟ جس پر شہری نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کیس میں اسٹے آرڈر دیا جائے جس پر عدات نے حکم دیا کہ آپ ابھی موجودہ بل ادا کریں۔

    عدالت نے کے الیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری کردیئے، اور فریقین سے 20 ستمبر تک تحریری جواب طلب کرلیا، اور سماعت ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں نیپرا میں کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں کراچی کے صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیئےکراچی کے صارفین کے لیے مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت میں کراچی کے صنعتی و گھریلو صارفین سیخ پا ہو گئے اور انہوں نے سماعت کے دوران نیپرا اتھارٹی کو قیمتوں میں اضافے پر اپنی شکایات اور پریشانیوں سے آگاہ کیا۔ صارفین نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کو مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    سائفر کیس:خصوصی عدالت کی پراسیکیوشن کی سماعت میں وقفے کی استدعا مسترد

    دوران سماعت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بھی کراچی کے بجلی صارفین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک سب سےمہنگی بجلی بناتا ہےحقیقت میں کےالیکٹرک کا لائسنس کینسل ہونا چاہیے تھاکے الیکٹرک نے اربوں کی انویسٹمنٹ کا کہا، اب تک کے الیکٹرک نے سرمایہ کاری نہیں کی۔ کیسے لائسنس آگے دیا گیا الزام عائد کیا کہ بجلی چوری میں براہ راست کے الیکٹرک ملوث ہے۔ لائن لاسز نقصانات اور بہت کچھ وصولیاں صارفین سے ہو رہی ہیں۔ کے الیکٹرک مافیا کا ساتھ دے رہی ہے، مجرمانہ کارروائی میں ملوث ہے۔ کے الیکٹرک کے ایفیشنٹ پلانٹ نہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی،لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری

  • پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ

    پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی: نیپرا کے مطابق پن بجلی کا اوسط پیداواری ٹیرف 3 روپے 85 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے نیپرا نے واپڈا کی درخواست پر ٹیرف بڑھانےکی منظوری 2022-23 کیلئے دی اور ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

    اس کے علاوہ نیپرا نے واپڈا کے پن بجلی اسٹیشنز کا کیپسٹی ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کو ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کردیئےگئےہیں نیپرا کے مطابق تمام پن بجلی اسٹیشنز کے کیپسٹی ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہے واپڈا پانی کی پیمائش کیلئے واٹر فلو میٹر نصب کرے۔

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

    دوسری جانب حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی سیکرٹری توانائی ک کہنا تھا کہ بجلی چوروں کیخلاف آج سے کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، کریک ڈاؤن میں تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جی پولیس کا تعاون ہے، ہمیں معلوم ہے چوروں کے خلاف یہ مہم آسان نہیں لیکن ناکامی کی کوئی کنجائش نہیں ہے فیلڈ فارمیشن کو ہدایت کی ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔

    واضح رہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے یہ کریک ڈاؤن نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر کی ہدایت پر کیا جارہا ہے،گزشتہ روز نگران وزیر توانائی محمد علی نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوتی اور لوگ بل ادا نہیں کرتے اس وقت تک عوام کو سستی بجلی نہیں ملے گی۔

    ڈیرہ غازیخان: تعلیمی بورڈ نےانٹرمیڈیٹ پارٹ 2، دوسرے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری کر دیا

    پریس کانفرنس میں وزیر توانائی محمد علی نے کہا تھا کہ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈسکوز میں 79 ارب یونٹس بجلی کا نقصان ہوتا ہے، صرف ان 5 ڈسکوز میں 100 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، ان پانچ ڈسکوز میں سے 3044 ارب کی بلنگ ہوتی ہے اور 100 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

  • بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

    بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، منظوری سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

    بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہو گا نیپرا بجلی مہنگی کرنے سے متعلق سماعت کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، حتمی فیصلہ اور نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی،ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ دعا کریں اللہ بہتر کرے، صا رفین کی طرح ہم بھی بل ادا کرتے ہیں۔

    آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی

    واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں آج سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی گئی تھی،فیسکو کیجانب سےدرخواست میں 23 ارب 49 کروڑ ،گیپکو کی جانب سے 16 ارب 13کروڑ روپے کا اضافہ مانگا گیا ہے۔

    حیسکو نے 9 اور آئیسکو نے بھی 9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی تھی، لیسکو کی جانب سے 31 ارب اور میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی ۔ پیسکو 9 ارب، کیسکو 7 ارب، سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا تھا ان در خواستوں کی منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا-

    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق

  • بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ اضافہ

    بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ اضافہ

    اسلام آباد: نیپرانے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: نیپرانوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کے ماہانا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا سی پی پی اے جی نے ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ، قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا –

    صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، جون کے ایف سی اے مئی کی نسبت صارفین سے 9 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا نیپرا کے مطابق اطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہو گا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہو گا۔

    اٹک،عمران خان کے وکلا نے پولیس اہلکار کی وردی پھاڑ دی،مقدمہ درج

    وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر کسانوں کے لیے بھی بجلی مہنگی کر دی ذرائع کے مطابق کسان پیکچ کے تحت زرعی صارفین کو بجلی پر 3.60 روپے فی یونٹ سبسڈی دی گئی تھی جو واپس لے لی گئی۔

    وفاقی حکومت نے کسانوں کے لیے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے۔ زرعی صارفین کو آج سے بجلی 13 روپے کے بجائے 16.60 روپے فی یونٹ ملے گی،بجلی مہنگی ہونے کے بعد وفاقی حکومت کو زرعی صارفین سے جون تک 14 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    گھریلو صارفین کو اوسطً فی یونٹ قیمت 59 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی: وفاقی حکومت کی جانب سےبجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے بجلی کے بنیادی ٹیرف اورٹیکسزشامل ہونے سے یونٹ قیمت 59 روپے تک پہنچ چکی ہے، حکومت نے کچھ روز قبل بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا۔

    فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، الیکٹرک سٹی ڈیوٹی شامل کرنےسےقیمت میں ہوشربااضافہ ہوا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم پر بھی اضافی ٹیکس لگا کر بلز میں شامل کیا گیا،کوارٹرٹیرف ایڈجسٹمنٹ، انکم ٹیکس، پی ٹی وی فیس کے علاوہ ایف سی سرچارج کو بلوں میں شامل کیا ہے، جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر چارچز شامل کرنے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہواہے،صارفین کو رواں ماہ کی بلنگ نئے ٹیرف کے مطابق شروع ہو چکی ہے۔

    برطانیہ: غیر قانونی تارکین وطن کو نوکری دینے والے مالکان کوتین گنا زیادہ جرمانہ ہوگا

    واضح رہے کہ حکومت نے بجلی صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر اضافی بوجھ کے لئے نیپرا سے رجوع کر لیانیپرا سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 144 ارب 69 کروڑ روپے اضافے کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی ڈسکوز کی درخواست پر 23 اگست کو سماعت کرے گی۔

    دوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سپریم کورٹ کے ہیومن سیل میں درخواست دائر کردی گئی ہے سپریم کورٹ میں درخواست مقامی وکیل مدثر چوہدری نے دائر کی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کرکے فی یونٹ 50 روپے کردیا گیا ہے۔

    پاکستانی روپے کے مقابلےمیں امریکی ڈالرمہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان

  • نیپرا نے 24 گھنٹوں کے اندرعوام پر دوسرا بجلی بم گرا دیا

    نیپرا نے 24 گھنٹوں کے اندرعوام پر دوسرا بجلی بم گرا دیا

    نیپرا نے 24 گھنٹوں کے اندر مہنگائی کے ستائے عوام پر دوسرا بجلی بم گرا دیا، ایک بار پھر بجلی 1.81 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، صارفین سے اگست کے بلوں میں وصولی کی جائے گی حکام کے مطابق بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔

    حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں نیا اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ جون میں پانی ، کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی چائنا پاور ساہیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گئے نیپرا کے مطابق درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی جون میں میرٹ آرڈر کیخلاف ورزی سے 95 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ۔

    دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    حکام کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کو اگست میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔ یہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جب کہ کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 24روپے 90 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 11روپے 56 پیسے فی یونٹ رہی ۔

    واضح رہے کہ نیپرا نے ایک روز قبل ہی بجلی کی قیمت میں 7.50 روپے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلے کے لیے نوٹی فکیشن وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ منظوری کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہوگا۔

    دوسری جانب گزشتہ 15 ماہ میں 500 ارب سے زائد کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں اس پراظہار تشویش کیاگیا۔ارکان نے کہا پورے سال بجلی چوری سے متعلق 55 ہزار شکایات ملیں،20 ہزارایف آئی آر درج ہوئیں تاہم کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے اورصرف 528 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    چیئرمین نے کہا تھوڑی سی بھی بارش ہو تو بجلی بند ہوجاتی ہے،چوری کی وجہ سے گردشی قرض بڑھ رہا ہے۔حکام نے انکشاف کیا نقصانات پورا کرنے کیلئے بجلی مہنگی کی جاتی ہے۔

    رکن کمیٹی محمد سجاد نے کہا تربیلا کے علاقے میں شدید لوڈشیڈنگ ہے، احتجاج کے باعث وہاں پیسکو ملازمین کو گاڑی میں بند کردیا گیا ۔وہاں 80 دیہات ہیں، انھیں بجلی نہیں دے سکتے تو باقی سب کو کیا دیں گے؟

    کمیٹی نے توانائی ڈویژن کو ہدایت کی 132 کے وی/11 کے وی سوئچ یارڈ گڈو سے 11 کے وی بیراج فیڈر کی توانائی کا مسئلہ ہفتے میں حل کرے۔

    دوسری جانب اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر چوتھی بار ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی 230 روپے فی کلوسےبڑھ کر 240 روپےفی کلوہوگئی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 2830 روپے اور کمرشل سلنڈر 10900 روپے ہوگیا،پہاڑی و دور دراز کے علاقوں میں ایل پی جی 370روپے فی کلو ہوگئی، گھریلو سلنڈر 4130 اور کمرشل سلنڈر 15890روپے ہوگیا جبکہ سرکاری قیمت 177روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 2092 روپے مقرر ہے۔

    چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ گیس مافیا کا حکومت اور اوگرا کو کھلم کھلا چیلنج ہے، ملک بھر میں سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی عدم فروخت ہے جبکہ گیس مافیا غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، حکومت و سرکاری ادارے بے بس نظر آتے ہیں 5 اور 6 اگست کو ہونے والی ہڑتال اٹل ہےخیبر سے کراچی تک گیس سپلائی بند کر دی جائےگی ایل پی جی دکاندارکا قلع قمع کرنےکےبجائے بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کا قلع قمع کیا جائے، عوام کو اس مہنگائی میں سرکاری قیمت پر ایل پی جی فراہم کی جائے سرکاری ادارہ ایس ایس جی سی بلیک مارکیٹنگ میں پہلے نمبر پر ہے، ملک میں وافر مقدار میں گیس دستیاب ہے اور ناجائز منافع خوری کے لیے مصنوعی قلت پیدا کی گئی۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ

    مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے ہوگئی رپورٹس کے مطابق پہاڑی و دوردراز علاقوں میں گھریلو سلنڈر 310 روپے مہنگا ہوگیا ہے،چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے،کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں ہے۔

    دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی، گھریلو صارفین کےلیے فی یونٹ بجلی کی قیمت 42 روپے 72 پیسے تک پہنچ گئی۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق 200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: نیپرا نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا

    نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، حکومت کے نو ٹیفکیشن کے بعد فیصلہ لاگو ہو جائے گا،وفاقی وزیر توانائی انجینیئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واپڈا میں ساڑھے 400 ارب روپے کی کرپشن کے غلط اعداد وشمار پیش کیے ہیں واپڈا میں ساڑھے چار سو ارب سے کم کرپشن ہے، واپڈا ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی موجودہ حکومت ختم نہیں کرسکتی ، یہ اگلی حکومت کرے گی ستمبرکےبجلی کے بلوں میں اضافہ ہوکرآئے گا-

    ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈولفن پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

    خرم دستگیر نے کہا کہ ابھی تک صارفین کوبجلی میں اضافے کے بل موصول نہیں ہوئے 54 فیصد صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں ہوگا،ایک کروڑ 65 لاکھ صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا،3 روپے سے 7 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے-

  • ٹیرف میں اضافےکی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اورکیپسٹی پیمنٹس ہیں،نیپرا حکام

    ٹیرف میں اضافےکی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اورکیپسٹی پیمنٹس ہیں،نیپرا حکام

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی بنیادی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پاور ڈویژن نے نیپرا کو بریفنگ دی۔

    نیپرا حکام نے کہا کہ ٹیرف میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اورکیپسٹی پیمنٹس ہیں، کس سلیب کے لیے کتنا اضافہ کرنا حکومت کا کام ہے، یہ سیاسی اور انتظامی فیصلہ ہے جو حکومت نے کرنا ہے۔

    یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 روز …

    ممبر نیپرا رفیق شیخ نے سوال کیا کہ وہ کون سا قانون ہے جو حکومت کو سبسڈی دینے کا تعین کرتاہے؟ کس سلیب کو کتنی سبسڈی دینی ہےحکومت کو یہ اختیار کون سا قانون دیتا ہے؟ممبر نیپرا کے سوال پر پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ حکومت بجلی صارفین کو 158 ارب روپے کی سبسڈی دے گی اور 200 یونٹ تک کے صارفین کے لیے کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

    اس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پروٹیکٹڈ کو سبسڈی دینے سے دیگر صارفین پر بوجھ پڑ رہاہے پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ ملک میں 40 فیصد صارفین خط غربت سےنیچےرہ رہے ہیں، ان بجلی صارفین کو حکومت سبسڈی فراہم کررہی ہےحکومت 90 فیصد صارفین کو سبسڈی دے رہی ہے۔

    میں کیا کروں کہ ضبط تمنا کے باوجود، بے اختیار لب پہ ترا نام …

    ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ دنیا میں کیا ریٹس چل رہے ہیں اور پاکستان میں کیا صورتحال ہے، اس پر نمائندہ اپٹما نے کہا کہ ٹیرف میں صرف ایک فیصد اضافے سے بھی برآمدات پر منفی اثرات پڑتا ہے، کمرشل اور بل بورڈز کوکمرشل ٹیرف دیا جارہا ہے، اگر وہ متبادل پر جائیں تو ان کو 300 روپے فی یونٹ پڑتاہے، بجلی کمپنیاں اپنے نقصانات زیادہ ہونے یا ریکوریز کم ہونے پرلوڈشیڈنگ شروع کردیتی ہیں، حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کے 22 ہزار میٹرز جل گئے، کیسے جل گئے؟

    ممبر نیپرا نے کہا کہ پاور ڈویژن بجلی صارفین کے لیے سبسڈی کا اکنامک کیس بنا کر بتائے، گھریلو صارفین کو سبسڈی دے رہے ہیں تو انڈسٹری کو بٹھا رہے ہیں۔

    خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان کی عدالت میں حاضری کیلئےجوڈیشل کمپلیکس آمد،اوپر جانے سے انکار

    بعد ازاں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ اضافے کے معاملے پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا جو تفصیلات کا جائزہ لے کر وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا اور وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔