Baaghi TV

Tag: ن لیگ

  • جاوید ہاشمی کی درخواست نہیں آئی،احسن اقبال

    جاوید ہاشمی کی درخواست نہیں آئی،احسن اقبال

    سابق وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ میرے علم کے مطابق جاوید ہاشمی کی درخواست نہیں آئی اگر اپلائی نہیں کیا تو وہ آزاد حیثیت میں ہی لڑیں گے

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو بھی پی ٹی آئی نے گھناؤنی سازش کی جس کا مقصد ملک کے اندر انتشار پیدا کرنا تھا انہوں نے پاکستان کے مسلح افواج کے خلاف بھی ایک نہایت بھیانک سازش کی جس کا مقصد پاکستان کے عوام اور افواج کو آمنے سامنے کھڑا کرنا تھا۔ اس سے پہلے عمران خان مسلسل بیانات دیتے رہے جس میں فوج کو بغاوت پر اکساتے رہے،وہ اپنی جماعت سوشل میڈیا کے ذریعے بھر پور مہم چلاتے رہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے بھر پور مہم چلائی گئی، امریکہ میں کہا گیا کہ پاکستان کی امداد کریں، ان کے جرائم کی فہرست طویل ہے جو وہ ملک کے خلاف کرتے آ رہے ہیں.

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا کہ شاید انکے استعفوں کے بوجھ سے قومی اسمبلی ٹوٹ جائے،اس سے پہلے انہوں نے غیر آئینی طور پر اسمبلی کو برطرف کرنے کی کوشش کی جس کو سپریم کورٹ نے ناکام بنایا، پنجاب اور کے پی کی جمہوری حکومت کو برطرف کر کے جمہوریت پر خود کش حملہ کیا،بانیٔ پی ٹی آئی کے دور میں ہم پر بھی سورج سوا نیزے پر تھا،پی ٹی آئی یقینی شکست دیکھ کر الیکشن سے فرار چاہتی ہے،پی ٹی آئی کا آر اوز کا نوٹیفکیشن معطل کروانا الیکشن کیخلاف سازش ہے،پاکستان میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کا اعلان ہے،پی ٹی آئی کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، اب عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں او ر انتخابی عمل کو سبو تاژ کرنے کے لئے خود کش حملہ کیا، عدالت گئے اور الیکشن کا عمل رکوایا، پی ٹی آئی الیکشن سے فرار کی راہیں تلاش کر رہی ہے، الیکشن بروقت ہوں گے،ہمارا یہ مطالبہ بھی ہےکہ الیکشن بروقت ہونے چاہئے ،پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ منتخب جمہوری حکومت آ کر مسائل حل کرے، مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی کو ختم کرے جو پی ٹی آئی کا تحفہ ہے،

    چوہدری نثار کے حلقے کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    چیئرمین پی ٹی آئی کے انتخابات ملتوی کرانے کے الزامات الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیئے

     آصف زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، آٹھ دس دن تاخیر سے کچھ نہیں ہوتا، 

    8 فروری انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی،شہباز شریف

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

    جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

    عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

  • ن لیگ میں منافقانہ سوچ،کمزور ٹیم،آزاد الیکشن لڑوں گا،سردار مہتاب خان

    ن لیگ میں منافقانہ سوچ،کمزور ٹیم،آزاد الیکشن لڑوں گا،سردار مہتاب خان

    مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا میں اختلافات سامنے آ گئے

    سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب نے آزاد حیثیت میں انتخابات کا لڑنے کا فیصلہ کر لیا،سردار مہتاب خان نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرلیں،سردار مہتاب نےاین اے 16 خیبرپختونخوا سے آزاد حیثیت میں انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،سردار مہتاب نے پارٹی کی صوبائی قیادت پر تحفظات کا اظہارکیا اور کہا کہ صوبہ میں ن کی قیادت اپنی زات کا سوچتی ہے، میاں نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں، مریم نواز سے اختلاف نہیں، مگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہئے ۔مسلم لیگ ن میں منافقانہ سوچ اور رویہ اہم ہو گیا ہے،نوازشریف کے پاس کمزور ٹیم ،معاشی بحران کا حل مشکل ، ن لیگ آج پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ،

    مہتاب خان کا کہنا تھا کہ جب تک جماعت نواز شریف کے پاس تھی مضبوط تھی۔میاں نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں موجود حلقہ بندیاں بھی میرے خلاف سازش ہیں، مسلم لیگ ن میں بھی ایسے لوگ شامل ہوگئے ہیں جو منافقانہ رویہ رکھتے ہیں، مسلم لیگ ن کا خیبر پختونخوا میں ڈھانچہ ختم ہوچکا ہے، سیاسی جماعتوں کا منشور مارکیٹنگ سے زیادہ کچھ نہیں ،

    آئے روز وزیراعظم کو اتار دیا جائےتو پھر ملک کیسے چلے گا ،نواز شریف

    قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • حلقہ پی پی 35 اور 59 وزیر آباد اور گکھڑ منڈی کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

    حلقہ پی پی 35 اور 59 وزیر آباد اور گکھڑ منڈی کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

    لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ پی پی 35 اور59 وزیر آباد اور گکھڑ منڈی کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں

    عدالت نے حلقہ این اے 123 اور این اے 120 کی حلقہ بندیوں کا معاملہ الیکشن کمیشن کو دوبارہ دیکھنے کا حکم دیدیا ،جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور اور حافظ آباد کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی

    حلقہ بندیوں کےحوالہ سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور کے حلقہ این اے 123 اور گکھڑ منڈی کے حلقوں میں تبدیلی کی گئی ،حلقہ بندیاں تبدیل کرتے وقت قانون کو مدنظر نہیں رکھا گیا ایک حلقے کی بڑھا دی گئی اور دوسرے حلقے کی آبادی کم کردی گئی، قانون میں دیئے گئے تناسب سے زیادہ یا کم حلقوں کی آبادی نہیں کی جاسکتی، عدالت غیر منصفانہ بنیاد پر گئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ملک میں حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 ، صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے593 حلقے ہوں گے،حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی، پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی،سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی،

  • نواز شریف کی مقبولیت،مریم کا کردار،تجزیہ :شہزاد قریشی

    نواز شریف کی مقبولیت،مریم کا کردار،تجزیہ :شہزاد قریشی

    2024ء کی آمد آمد ہے الیکشن کمیشن نے قومی انتخابات کی گھنٹی بجا دی ہے ۔ نوازشریف نے سیاسی گلیاروں میں دوبارہ لندن سے واپسی پر قدم رکھنے کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے۔ تین بار وزیراعظم رہنے والے نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کے لئے سفر کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ پنجاب کے دیہی علاقوں میں عوام کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اس بات کی گواہی ہے کہ نوازشریف کی مقبولیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ دیہی علاقوں میں عوام کی اکثریت کان لیگ میں شامل ہونا نوازشریف کی ووٹروں پر مسلسل گرفت کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس گرفت کا سہرا ان کی بیٹی مریم نواز کو بھی جاتا ہے جنہوں نے اپنے والد کی سیاست اور مقبولیت کو کم نہیں ہونے دیا پابندیوں کے باوجود وہ اپنے والد کا مقدمہ گلی کوچوں بازاروں میں پہنچاتی رہی۔

    بلاشبہ نواز شریف کے دور حکومتوں میں پاکستان نے حقیقی ترقی کی تھی معیشت کو مستحکم کرنے میں اسحاق ڈار کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ملک میں بڑے بڑے میگا پراجیکٹ موٹرویز، ایرپورٹ ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوطی میں بھی نوازشریف کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بھٹو اور پھر محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی ملک کو دفاعی لحاظ سے مستحکم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

    بلاشبہ پاکستان ایک مقروض ملک ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی اداروں کا دبائو رہتا ہے اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ ہماری قومی سلامتی خطرے میں ہے ملکی سلامتی کے ذمہ دار پاک فوج اور جملہ ادارے ملکی سلامتی کو لے کر چاک و چوبند ہیں۔ چین اور امریکہ کے اپنے اپنے مفادات ہو سکتے ہیں لیکن ملک کے ذمہ داران ریاست کے بھی اس ملک کی سلامتی اور بقا کے مفادات ہیں اس سلسلے میں پاک فوج اور جملہ اداروں کی قربانیوں کو فراموش میں کیا جا سکتا۔ یہ کہنا غلط ہے کہ پاک فوج ملک کو 1971ء کے بحران کی طرف دھکیل رہی ہے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کی علیحدگی ہوئی۔ افسوس صد افسوس ملک میں رہنے والے بعض دانشور، سیاسی تجزیہ نگار، سوشل میڈیا پر عمران خان کی محبت میں ملکی سلامتی اور بقا کو بھی پس پشت ڈال رہے ہیں۔ بلاشبہ عمران خان مقبول سیاسی لیڈر ہیں مگر وہ ہوش نہیں جوش سے کام لینے والے لیڈر ہیں۔ سیاست میں بردباری اور تحمل کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • حلقہ بندیاں درست نہ کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    حلقہ بندیاں درست نہ کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ، حلقہ بندیاں درست نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو 8 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور اور حافظ آباد کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی،اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے دلائل دیئے،ن لیگی رہنما عطا تارڑ عدالت میں پیش ہوئے، حلقہ بندیوں کےحوالہ سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور کے حلقہ این اے 123 اور گکھڑ منڈی کے حلقوں میں تبدیلی کی گئی ،حلقہ بندیاں تبدیل کرتے وقت قانون کو مدنظر نہیں رکھا گیا ایک حلقے کی بڑھا دی گئی اور دوسرے حلقے کی آبادی کم کردی گئی، قانون میں دیئے گئے تناسب سے زیادہ یا کم حلقوں کی آبادی نہیں کی جاسکتی، عدالت غیر منصفانہ بنیاد پر گئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے

    مختلف حلقوں کی حلقہ بندیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی چیلنج
    دوسری جانب ملک کی مختلف حلقوں کی حلقہ بندیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہیں،سینئیر قانون دان احسن بھون کی جانب سے حافظ آباد کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے حافظ آباد کی حلقہ بندیوں سے متعلق ریکارڈ ڈیڑھ بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن سے کوئی آیا ہوا ہے ،وکیل الیکشن کمیشن عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں کسی اور کیس کے سلسلے میں آیا ہوں ہمیں اس کیس میں نوٹس نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لیکن اس میں تو سپیشل میسنجر کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن کا الیکشن شیڈول کب آرہا ہے مختلف لوگوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ، لوگوں کو فرسٹریٹ نہ کریں حلقہ بندیاں چیلنج ہو رہی ہیں ، یہ ایسے تو کیس نہیں کہ چھٹیوں کے بعد لگیں گے ،چھوٹے چھوٹے ایشوز ہیں حلقہ بندیوں کے انھیں حل کریں ، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن تو اس کورٹ کے ڈسپوزل پر ہوتا ہے جب عدالت بلاتی ہے آجاتے ہیں ، عدالت نے کہا کہ ویسے پہلی سماعت پر تو نہیں ہوتے جب آکر پھنس جاتے ہیں تو پھر آجاتے ہیں ،
    1:30 بجے تک اس کو دیکھتے ہیں ، جو بھی کرنا ہے فائنل کریں ریکارڈ منگوا لیں، حلقہ بندیوں سے متعلق چینلج کیے گئے کیس کی سماعت میں ڈیرھ بجے تک وقفہ کر دیا گیا

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ملک میں حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 ، صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے593 حلقے ہوں گے،حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی، پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی،سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی،

  • اسلام آباد،مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین بیٹے،گارڈ،ڈرائیور سمیت قتل

    اسلام آباد،مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین بیٹے،گارڈ،ڈرائیور سمیت قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گولیاں چل گئیں، مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین جھنگی سیداں کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے،سابق چیئرمین سید ابرار شاہ تین ساتھوں سمیت قتل کر دیئے گئے

    جاں بحق ہونے والوں میں رفاقت،سید علی شیر،صاحب گل شامل ہیں ۔ قتل ہونیوالوں میں سید ابرار شاہ ، انکا بیٹا علی شیر اور ملازم گارڈ،ڈرائیور بھی شامل ہے،سید ابرار شاہ کا بیٹا گاڑی چلا رہا تھا، ابرار شاہ ساتھ بیٹھے تھے ،ڈرائیور اور گارڈ بھی گاڑی میں ہی بیٹھے قتل ہو گئے ،سفر کے دوران گھات لگائے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا۔قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں،تھانہ شہزاد ٹائون پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق علاقہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے 4 افراد قتل کئے گئے ہیں،مقتولین کی گاڑی پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے،ملزمان کی گرفتاری کےلیے ناکہ بندی کرکے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،ڈی پی او اور پولیس نفری موقع پر موجود ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، تھانہ بارہ کہوکی حدود سترہ میل کے علاقہ میں دومسلح افغان باشندوں نے راستہ کے تنازع پر کارمیں سوارمیاں بیوی پراندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ کار میں سوار بیٹی فائرنگ سے معجزانہ طور پر محفوظ رہی،ملزمان دوہرے قتل کی سنگین واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ، انجینئیر محمدعاصم لانگ اپنی اہلیہ ردائے نور اور کمسن بیٹی سبرینہ کے ساتھ کارمیں گھر پہنچے تھے کہ انہیں پڑوسی مبینہ افغان باشندے شریف اللہ اوراسماعیل نے راستہ نہ دیا جس پر ان کے درمیان تکرار ہوئی،تکرار کے دوران دونوں افغان شہریوں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،

    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

  • لوگوں سے ووٹ لینے جا رہے ہیں،انہیں اپنی رائے دینے کا حق ہونا چاہیے،خواجہ سعد رفیق

    لوگوں سے ووٹ لینے جا رہے ہیں،انہیں اپنی رائے دینے کا حق ہونا چاہیے،خواجہ سعد رفیق

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جس طرح گھروں میں اختلاف رائے ہوتا ہے اسی طرح سیاسی جماعتوں میں بھی ہوتا ہے ہمیں خود بہت اختلاف ہوتا ہے لیکن وہ آواز جماعت سے باہر نہیں آنی چاہیے

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل سے ایم کیو ایم کے بعد پیپلزپارٹی کے رابطے سے متعلق سوال پر سعد رفیق نے کہا کہ مفتاح اسماعیل ہمارے دوست ہیں لیکن ان سے رابطہ نہیں ہے جس طرح گھروں میں اختلاف رائے ہوتا ہے اسی طرح سیاسی جماعتوں میں بھی ہوتا ہے ہمیں خود بہت اختلاف ہوتا ہے لیکن وہ آواز جماعت سے باہر نہیں آنی چاہیے ہم پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں، جماعتوں کے اندر اختلافات ہوتے ہیں لیکن اندر کی بات اندر رہنی چاہیے باہر نہیں آنی چاہیے، دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں، ان کو علاقائی سیاسی ایشو کو ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے، کوئی شکایت ہے تو کریں، پارٹی لیڈر شپ موجود ہے۔

    پاکستان کے لئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ایک اہم چیلنج ہے،نگران وزیر اعظم

    انھوں نے مزید کہا کہ آج 7 قومی اور 14 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں کے انٹرویو زکئے گئے امیدواروں سے متعلق حتمی فیصلہ مرکزی پارلیمانی بورڈ کرے گا شہباز شریف سے ملاقات میں سندھ اور کراچی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، لوگوں کو اپنی رائے دینے کا حق ہونا چاہیے، لوگوں سے ووٹ لینے جا رہے ہیں، اپنی جماعت کے کارکن کی آواز کو سننا چاہیے-

    ادارہِ امن و تعلیم کے زیر اہتمام 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

  • ن لیگ پہلا پارلیمانی بورڈ اجلاس اختتام پذیر: آئندہ الیکشن کیلئے سرگودھا سے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

    ن لیگ پہلا پارلیمانی بورڈ اجلاس اختتام پذیر: آئندہ الیکشن کیلئے سرگودھا سے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا-

    باغی ٹی وی : مرکزی پارلیمانی بورڈ کےپہلے اجلاس کی صدارت قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے کی،پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤ ن میں ہونے والے 35 رکنی پارلیمانی بورڈ کے طویل اجلاس میں چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز اور چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار شریک ہوئےاس کے علاوہ پارٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال، صوبائی صدر رانا ثنا اللہ اور ڈویژنل کو آرڈینیٹر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سمیت سینئر قیادت بھی شریک ہوئی۔

    اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے لئے قائم کی گئی سب پارلیمانی پارٹی کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے 105 امیدواروں کو طلب کیا گیا اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 34 مجموعی حلقوں سے پارٹی ٹکٹوں کے خواہشمندوں کے انٹرویو کئے گئے سرگودھا ڈویژن کی قومی اسمبلی کی کل 11 نشستوں کے لیے 38 اور صوبائی اسمبلی کی کل 23 نشستوں کے لئے 67 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔

    پی آئی اے کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ …

    امیدواروں کے انٹرویو نواز شریف نے خود کیے، جس میں ٹکٹ کے امیدواروں سے ان کی حلقے میں شہرت اور پارٹی سے وابستگی کے حوالے سے سوالات کیے گئے پارلیمانی بورڈ کے سینئر ارکان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کے مخلص، قربانیاں دینے والے اور جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی۔

    آج کے اجلاس میں 80 فیصد حلقوں کے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں جن کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا مرکزی پارلیمانی بورڈ پیر کے روز راولپنڈی ڈویژن سے ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کریگا اور یہ سلسلہ 19 دسمبر تک جاری رہے گا سرگودھا ڈویژن کے ممکنہ امیدواروں کا آج ہی اعلان کیے جانے کا امکان ہے، اجلاس کے بعد پارٹی صدر شہباز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔

    نگراں صوبائی وزیر احمد شاہ کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی تاریخ میں تبدیلی سابق وزیراعظم نوز شریف کے 7 دسمبر کو اسلام آباد کی عدالت میں سماعت کی وجہ سے کی گئی پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس کل 3 دسمبر کے بجائے 4 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا 4 دسمبر کو راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائے گیے جبکہ 5 دسمبر کو خیبر پختونخوا کے ہنزہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے، اس کے علاوہ 6 دسمبر کو مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائے گے۔

  • احسن اقبال کے خلاف بیان بازی پر دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری

    احسن اقبال کے خلاف بیان بازی پر دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینئیر رہنما احسن اقبال کے خلاف بیان بازی پر ن لیگ نے دانیال عزیز کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی:نوٹس ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی جانب سے جاری کیا گیا ،نوٹس میں دانیال عزیز کو سات روز کے اندر اپنے بیان سےمتعلق پارٹی کو جواب دینے کی ہدایت دی گئی نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کی جانب سے بیان میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی ،آپ کے بیان کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ،پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا آئین اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہر رکن پارٹی کے ڈسپلن کی پابندی کرے-

    دانیال عزیز کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کا مورخہ 30 نومبر 2023ءکا میڈیا پربیان پارٹی ڈسپلن اور پالیسی کی خلاف ورزی اور حقائق کے برخلاف ہے،ہررکن کا فرض ہے کہ اگر اسے کوئی شکایت ہے تو وہ پارٹی قیادت اور متعلقہ فورم کواپنی شکایت پیش کرے ،آپ سے تقاضا ہے کہ آپ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کر یں اور ایسے بیانات سے مکمل اجتناب کریں۔

    واضح رہے کہ رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز نے اپنی ہی پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مہنگائی کا ذمہ دار قرار دے دیا تھا ایک بیان میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ احسن اقبال بلدیاتی حکومتوں کے بارے میں خودکو عقل کُل سمجھتے ہیں، احسن اقبال کو مقامی حکومتوں سے متعلق تقریر جھاڑنے سے پہلے جواب دینا چاہیے کہ وہ جب (گزشتہ دور حکومت میں) پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے تو ریکارڈ توڑ مہنگائی پر قابو کیوں نہ پاسکے، اس نااہلی کی وجہ سے ہماری حکومت عوامی سطح پر مکمل ناکام ہوگئی تھی، ہماری پارٹی مسلم لیگ ن مہنگائی کو کم رکھنے کا بہت اچھا ریکارڈ رکھتی تھی، لیکن مہنگائی کی وجہ سے ہماری پارٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

    رہنما مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو کمر توڑ مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا جو احسن اقبال کی مکمل نا اہلی اور ناکامی تھی، پارٹی نے مہنگائی کا نوٹس لیا ہوتا تو ناکامی پر یقیناً احسن اقبال کو برطرف کر دیا جاتا، الیکشن سرپر ہیں اور پارٹی مہنگائی کا نوٹس نہ بھی لے تو عوام ہرحال میں لیں گے، اب وہ ووٹ کو جاری مہنگائی سے جوڑ رہے ہیں جس کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں۔

  • پارٹی نے مہنگائی کا نوٹس لیا ہوتا تو احسن اقبال کو برطرف کرتے،دانیال عزیز پھٹ پڑے

    پارٹی نے مہنگائی کا نوٹس لیا ہوتا تو احسن اقبال کو برطرف کرتے،دانیال عزیز پھٹ پڑے

    ن لیگ سے اختلافات ہوئے یا کیا معاملہ، دانیال عزیز نے احسن اقبال پر تنقید کیوں کی؟

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اختلافات کی باتیں صحیح نہیں، مہنگائی بے روزگاری نے پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں، لوگ شدید تکلیف میں ہیں، کچھ نظر آنا چاہئے کہ معیشت بہتر ہونا چاہئے، جب تک ماضی کا احتساب نہیں کریں گے،مسائل حل نہیں ہوں گے، مستقبل کی منصوبہ بندی ویسے نہیں کی جا سکتی، میں نے بات کی کہ احسان اقبال جو ایک کمیٹی کے چیئرمین تھے انہوں نے کیا کام کیا؟ پرائس مانیٹرنگ کمیٹی حکومت کا وہ ادار ہ ہے جہاں چاروں صوبے، تمام محکمے ضرورت کے وقت بلائے جاتے ہیں،اس ادارے کی مقصد مہنگائی پر کنٹرول کرنا ہے، اس کو کام کرنا چاہئے تھا، پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر مہنگائی ہوئی گزشتہ برسوں میں،

    دانیال عزیز کاکہنا تھا کہ جو نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی تھی اسکے چیئرمین احسن اقبال تھے، اسلئے ان پر تنقید کی، اتحادی حکومت تھی لیکن اس کمیٹی میں کسی اور جماعت کا کوئی کردار نہیں تھا، عوام اب جواب مانگ رہی ہے، مہنگائی کو کم کرنے کے لئے ن لیگ کام کرتی ہے لیکن سولہ ماہ میں مہنگائی نے عوام کو شکست و ریخت کر دیا ہے

    دانیال عزیز کاکہنا تھا کہ جماعت کے ساتھ میرا اختلاف نہیں، میں نے ایک ایشو اٹھایا ہے، کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جماعت میں اسلئے ہیں کہ لوگوں کی زندگی بہتر کر سکیں لیکن اگر احتساب نہیں کرین گے تو دوبارہ غلطیاں‌ہوں گی،

    واضح رہے کہ ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال پر کڑی تنقید کی تھی اور کہا کہ احسن اقبال ہی مہنگائی کے ذمہ دار ہیں، دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ احسن اقبال بلدیاتی حکومتوں کے بارے میں خودکو عقل کُل سمجھتے ہیں، احسن اقبال کو مقامی حکومتوں سے متعلق تقریر جھاڑنے سے پہلے جواب دینا چاہیے کہ وہ جب (گزشتہ دور حکومت میں) پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے تو ریکارڈ توڑ مہنگائی پر قابو کیوں نہ پاسکے؟ اس نااہلی کی وجہ سے ہماری حکومت عوامی سطح پر مکمل ناکام ہوگئی تھی، ہماری پارٹی مسلم لیگ ن مہنگائی کو کم رکھنے کا بہت اچھا ریکارڈ رکھتی تھی، لیکن مہنگائی کی وجہ سے ہماری پارٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا،غریب عوام کو کمر توڑ مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا جو احسن اقبال کی مکمل نا اہلی اور ناکامی تھی، پارٹی نے مہنگائی کا نوٹس لیا ہوتا تو ناکامی پر یقیناً احسن اقبال کو برطرف کر دیا جاتا، الیکشن سرپر ہیں اور پارٹی مہنگائی کا نوٹس نہ بھی لے تو عوام ہرحال میں لیں گے، اب وہ ووٹ کو جاری مہنگائی سے جوڑ رہے ہیں جس کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے